Umeed e Sehar

Help the others

03/06/2024

جب ہم کسی سے تعلقات بناتے ہیں تو ہمیں اپنے دل کو یہ سکھا دینا چاہیے کہ ایک دن یہ شخص ہماری زندگی سے چلا جائے گا۔ اس طرح ہم جذباتی طور پر مضبوط رہتے ہیں اور غیر ضروری توقعات نہیں باندھتے۔ یہ توقعات ہی ہوتی ہیں جو ہمیں اکثر مایوس کرتی ہیں۔

02/06/2024

ناکامی کے زخم جتنے گہرے ہوں بھرنے میں اتنا زیادہ وقت لگتا ہے۔

میری چوبیس سال کی ناکامیوں کے زخم تھے کہ بھرنے کا نام نہیں لیتے تھے۔ پھر مجھے ایک ایسی مرہم ملی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پرانے سے پرانے زخم بھرنے لگے۔ درد بھاگ گیا، خوف کی جگہ ہمت آگئی۔

وہ مرہم کیا تھی؟
میرے خواب۔
خواب ہی مرہم تھی۔ اور کیا خوب مرہم تھی۔ موثر اور فوری کارگر۔

جب پے درپے ناکامیاں گہرے گھاؤ لگا رہی ہوں، ہر سمت مایوسی اور اندھیرا ہو تو ایسے میں خوابوں کے بارے میں سوچنا بھی گناہ لگتا ہے۔

لیکن بار بار کی ناکامیوں کے صدموں پہ اگر کوئی مرہم کام دکھاتی ہے تو وہ آپ کے خواب ہیں۔

ناکامی کے زخموں پر خوابوں کی مرہم لگائیں تو سہی۔ پھر خود دیکھیں کیسے درد غائب ہوتا ہے۔ کیسے پرانے اور گہرے زخم مندمل ہوتے ہیں۔ اور کیسے ایک دم آپ کے اندر اپنے خوابوں کی جانب بڑھنے کی طاقت آتی ہے۔قیصر عباس

01/06/2024

میم رائقہ بتول سے پہلی ملاقات نے ان کے بارے میں میرے تاثرات کو بہت مثبت بنا دیا۔
اور یہ ملاقات میم افشاں کہ بدولت ممکن ہوئی
ان سے مل کر احساس ہوا کہ وہ اپنی زندگی میں مقاصد پر بہت زیادہ فوکسڈ ہیں۔ یہ بات خاص طور پر قابل تعریف ہے کہ وہ نہ صرف ٹیلنٹڈ ہیں بلکہ ان کا ویژن بھی بہت وسیع ہے۔

وہ اس وقت یونیورسٹی کی طالبہ ہیں، لیکن اس کے باوجود انہوں نے بہت سی کامیابیاں اپنے نام کر لی ہیں۔ ان کی کامیابیوں کی فہرست میں شامل ہونا ان کی محنت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

جب ہم نے امید سحر کے پروجیکٹ "شادی ود سادگی" کے بارے میں بات کی، تو انہوں نے نہ صرف اس اقدام کو سراہا بلکہ اس پر ایک مضمون بھی لکھا۔ ان کا مضمون اس پروجیکٹ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرتا ہے۔ ان کی اس کاوش سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ معاشرتی مسائل پر گہری نظر رکھتی ہیں اور ان کے حل کے لیے پرعزم ہیں۔

رائقہ بتول کے لیے دل سے دعا ہے کہ وہ ہمیشہ ترقی کریں اور اپنے مقاصد میں کامیاب ہوں۔ ان کی کامیابیوں اور ان کے مثبت رویے کی بدولت وہ یقیناً مستقبل میں بہت سی مزید بلندیاں حاصل کریں گی۔ ان شاءاللہ
تحریر: حافظ محمد ذیشان بانی امید سحر

01/06/2024

آپ کا گول کسی کو ہرانا نہیں، بلکہ خود کو بنانا ہے۔

آپ کی طاقت کسی اور کو نیچا دکھانے پہ نہیں، خود کو اونچا کرنے پہ لگنی چاہئے۔

کسی کو گرا کے آپ خود کبھی کھڑے نہیں ہو سکتے۔ خاص طور پہ اپنے ضمیر کی عدالت میں۔

آپ کا زور دوسروں کی خوبیوں پہ پردہ ڈالنے پہ نہیں، اپنی خوبیوں کو نکھارنے پہ لگنا چاہئے۔

جس دن آپ کا ہدف دوسروں کو شکست دینے کی بجائے یہ بن گیا کہ میں نے اپنے اندر کے ٹیلنٹ کو پوری ایمانداری سے باہر نکالنا ہے، آپ کو ہرانا کسی کے بس کی بات نہیں رہے گی۔

کامیابی دوسروں کے راستے بند کرنے سے نہیں، اپنے لئے نئے راستے ڈھونڈنے سے آتی ہے۔
سر قیصر عباس

31/05/2024

مجھے کسی بڑی خوشی کی تلاش تھی۔

چھوٹی موٹی خوشیوں کو میں نے کبھی لفٹ نہیں کرائی۔ چھوٹی چھوٹی باتوں سے ملنے والی خوشی کو میں ہمیشہ ٹھکراتا رہا۔

بڑی خوشی کے انتظار میں زندگی گزر گئی۔ وہ کبھی آئی ہی نہیں۔

آج اتنے عرصے بعد میں یہ جان کر پچھتا رہا ہوں کہ وہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے ملنے والی خوشیاں جنہیں میں نے کبھی دل میں جگہ نہ دی، وہی تو اصل میں خوشی کی باتیں تھیں۔

خوش رہنا ہے تو چھوٹی چھوٹی باتوں پہ خوش ہو جائیں۔ بڑی خوشی کے چکر میں چھوٹی خوشیوں کو ہاتھ سے مت جانے دیں۔

31/05/2024

Jumma Mubarak to all muslims ❤❤❤

12/05/2024

Happy mother's day❤

"A mother's love is more beautiful than any fresh flower."💕💕

10/05/2024

blessed friday❤

03/05/2024

Jumma Mubbrk!

26/04/2024

Juma Mubarak 😇

19/04/2024

Juma Mubarak 😇

Photos from Umeed e Sehar's post 18/04/2024

❤️دسترخوان کی خوبصورتی❤️ پرتعیش کھانوں، قیمتی ظروف یا زرق برق سے نہیں ہوتی، دسترخوان کی زینت تو بھوک متعین کرتی ہے۔ رمضان المبارک میں امید سحر کی ٹیم نے یوسف ایکول سکول میں ایک خوبصورت افطار دسترخوان کا اہتمام کیا جس میں مستحق خواتین اور بچوں کے لیے افطار کا انتظام کیا گیا۔ ڈاکٹر اے آر مڈھا نے احسن طریقے سے تقریب کی میزبانی کی، جس میں قابل ذکر مہمانان بشمول جناب اصغر مجید اور جناب حاجی جمیل شامل تھے۔ شام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد روح پرور نعت رسول مقبول ﷺ کی پیش کی گئی۔

امید سحر کی روح رواں ممبر محترمہ کلثوم نے معاشی و معاشرتی بوجھ کم کرنے کے لیے شادیوں کو آسان بنانے کی وکالت کرتے ہوئے "شادی وسادگی" کے موضوع پر ایک پراثر تقریر کی۔ اور معاشرتی مسائل کا ایک جامعہ حل پیش کیا۔

امید سحر کے بانی حافظ محمد ذیشان نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور مفت تعلیم فراہم کرنے کے لیے تنظیم کے عزم کا اعلان کیا جس میں اسٹیشنری، داخلہ فیس اور ماہانہ اخراجات شامل ہیں۔ ان اقدام کا مقصد پسماندہ بچوں کو معیاری تعلیم تک رسائی کے ساتھ بااختیار بنانا ہے۔ مزید برآں، امید سحر اور یوسف ایکول اسکول دونوں نے اس مبارک موقع پر مستحق بچوں میں "عیدی" کے طور پر نقد رقم تقسیم کی۔ امید سحر کا مقصد ہی معاشرے کے پسماندگان کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو معاشرے کے لیے اور ایک دوسرے کے لیے مفید بنائے۔ بے شک بہتر وہ ہے جس سے دوسروں کو نفع ہو۔💖💝

13/04/2024

خوش رہیں اور خوشیاں بانٹتے رہیں ❤️

10/04/2024

Eid Mubarak to All Muslim

Photos from Umeed e Sehar's post 10/04/2024

یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی ❤️

اس بار سجایا گیا وحدت افطار دسترخوان، اللہ والے ٹرسٹ اور خیالِ نو کی جانب سےمسجد و امام بارگاہ منہاج الحسین، لاہور میں۔ جس میں تمام مکاتبِ فکر کے افراد نے شرکت کی۔
تمام شرکاء نے ایک ساتھ ایک پیش امام کے پیچھے نماز ادا کی اور ایک دسترخوان پر بیٹھ کر افطار کیا۔۔

اللہ والے ٹرسٹ پاکستان کے مختلف شہروں میں بلا تفریق، رنگ و نسل، ذات و مذہب انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں اور اس رمضان میں پنجاب کا سب سے بڑا دسترخوان منعقد کرنے کا بھی اعزاز رکھتی ہے۔

چاہے خیال نو ہو، اللہ والے ٹرسٹ ہو یا کوئی بھی ادارہ یا فرد۔۔۔ پیغام اخوت ہے، محبت ہے۔۔۔ پیغام امن ہے، انسانیت ہے۔۔۔ منزل فلاح ہے، خوشنودیِ خدا ہے۔ ❤️💯
اگر مسلمانوں کو دوبارہ عروج حاصل کرنا ہے تو سب سے پہلے نفرتوں کی بجائے محبتوں کو فروغ دینا ہونا ہوگا۔۔۔ غیر مسلموں نے بڑی پلاننگ کیساتھ ہمیں تقسیم کیا اور اب بھی بڑی پلاننگ کیساتھ ہمیں چن چن کے مار رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم متحد ہو کر اغیار کی چالوں کو سمجھیں۔ گھر کے مسائل سے نکل کر نوجوانوں کو امت مسلمہ کے سے روشناس کروائیں ۔۔۔۔۔امید سحر

10/04/2024

Alkhidmat Foundation 🤝 Umeed e Sehar, 🍀

Show your solidarity with our Palestinian brothers and sisters by wearing a traditional Palestinian scarf (Kofia) during Eid prayers. Share your support through dignified selfies and videos featuring the Palestinian flag.

Tag Alkhidmat, along with your esteemed network, to magnify our collective impact.

06/04/2024

آئیں ایک خوبصورت ترین افطار میں

روایات میں ہے کہ بہترین دسترخوان وہ ہے جس پر یتیم، مسکین اور غرباء موجود ہوں۔ آئیں امید سحر کے ساتھ ایسے دسترخوان کا حصہ بنیں جہاں غریب نادار بچے آپ کی شفقت کے منتظر ہیں۔ آئیں رمضان المبارک کے بابرکت ترین لمحات میں خوشیاں بکھیرنے کا سبب بنیں۔ آئیں دوسروں کی زندگیوں کو مسکراہٹوں سے سجائیں۔
آئیں امید سحر کے ساتھ ۔

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Umeed E Sehar Mission

Umeed E Sehar is a non-political and non-profit welfare organization started its functioning in December 2017 by some professionals and students in Lahore. It is run by a team of highly motivated intellectual and social workers comprising of doctors, engineers, lawyers, business executives and students from various fields of life. We are providing educational, health and community services. Initially, our main objective is to give financial support to students from different universities in Lahore. All the funding activities are conducted by students and Non-professionals with a belief that sharing is caring and one penny can also make big difference for making vast river of charity. We strongly believe that happiness don’t come with what we have but its comes with what we can give to others. Our team has solved four cases of fee payment of students from University of the Punjab, Gujrat and Sargodha respectively. Then, also solved two medical cases of needy ones. Our team of trainers also organized different motivational and personality grooming sessions at Fri Chicks with almost strength of 50 students. Our dedicated team also celebrated Labor day with labors and distributed cash among labors too and served them with cold beverages. Recently, our welfare wing conducted successful distribution of rashon packages to almost twenty needy families in Lahore in Holy month of Ramzan. In January 2019, Umeedians realized that society as a whole fails to realize that money spent on weddings would better invested in improving living standards, healthy and overall well-being of family. An often ignored reality that has plagued and paralyzed our Pakistani Society is the nightmare of finances spent on marriages. So, we started massive campaign on Facebook and Twitter with hashtag #ShadiWithSadgi countrywide. We also organized introductory session on #ShadiWithSadgi to spread the awareness of low cost marriages at Maktab,Lahore. Marriage is our country is an occasion for insane display of spending outrageously on lavish wedding functions, jewelry, cloths, expensive gifts, dowry and fireworks etc. Upper class is enjoying all kinds of perks related to marriage but middle and poor class is getting suppressed under this pressure and show off. Everyone is talking about it but no one comes forward to end this curse and plague. Now, we are determined to fought a war against this, thus announced services of matrimonial matches and offering free services to orphans. With announcement of matrimonial services, our page reach increasing rapidly and got tremendous support and prayers from our followers. We are committed to change our tomorrow for betterment of society.

Videos (show all)

خوش رہیں اور خوشیاں بانٹتے رہیں ❤️
امید سحر نے تعلیم کے میدان میں ایک اور چراغ روشن کر دیا۔امید سحر نے ایک اور  غریب و پسماندہ خاندان سے تعلق رکھنے والے بچ...
امید سحر نے تعلیم کے میدان میں ایک اور چراغ روشن کر دیا۔امید سحر نے ایک اور  غریب و پسماندہ خاندان سے تعلق رکھنے والے بچ...
"تعلیم سب کا حق ہے"والد جو بھی کماتے ہیں وہ گھر نہیں دیتے اپنی زمہ داریاں نہیں نبھا رہے۔ اور والدہ بہت ہی باہمت خاتون ہی...
امید سحر ٹیم کی ادنی سی کاوش ♥️♥️♥️ سیلاب زدگان کے لئے
’’وقت کا ولی‘‘ صرف سُنا تھا لوگوں سےدرویش کے ساتھ رہ کر بہت کچھ سیکھا۔اللہ پاک اِس کی تمام حاجات پوری فرمائے۔ آمین
Naat Rasool e Maqbool by Huzaifa
Umeed e Sehar Team at Orphanage Lahore
Quiz Competition by Umeed e Sehar
اسلام ایک سوشل دین ہے
اسلام آباد: بادل پھٹنے کےباعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیااللہ پاک ہم سب پر اپنا رحم فرمائے۔ آمین

Telephone

Address

Lahore

Other Non-Governmental Organizations (NGOs) in Lahore (show all)
DocMentors DocMentors
Lahore

Helping Others ...! Helping Your self

Pak-Al-Muqadas Shahdara Pak-Al-Muqadas Shahdara
Lahore

We Helps The Poor And Needy Person

Maqbool Foundation Maqbool Foundation
Lahore, 54000

Maqbool Foundation Relief for Poor For any information Syed Naqie Abbas +923234175640 Syed Taja

ECO - Environmental Conservation Organisation ECO - Environmental Conservation Organisation
Lahore, 54000

This is a non governmental and non profitable organisation that aims to plant, conserve, maintain and protect trees in their natural habitat.

Human Liberation Commission Pakistan Human Liberation Commission Pakistan
Room No. 2, Abbseen Complex, 8 Davis Road
Lahore

Human Liberation Commission Pakistan is an independent, non-profit organization to increase awareness of human rights among civil society.

Tawakkul Welfare Foundation Tawakkul Welfare Foundation
Cantt
Lahore, 54000

Always ready to serve the humanity. Feel free to contact us in case of any help related to medicine,

Baitul Noor Baitul Noor
Lahore, 54000

Yakjehti Mitaye Faaqah Yakjehti Mitaye Faaqah
Lahore

A Chapter of Rizq, led by the students of The City School Ravi Campus.

UpRight Foundation UpRight Foundation
5-Mozang, Lawyer's Line
Lahore

Samia Rabbani Memorial Trust Samia Rabbani Memorial Trust
SA Garden Housing Society
Lahore, 54000

The Samia Rabbani Memorial Trust International (SRMTI) is a global nonprofit organization

𝕬𝖑𝖚𝖒𝖓𝖎 𝕿𝕮𝕷 𝕬𝖑𝖚𝖒𝖓𝖎 𝕿𝕮𝕷
Anjuman Himayat-e-Islam Tibbia College 119 Multan Road
Lahore

𝗢𝗹𝗱 𝗦𝘁𝘂𝗱𝗲𝗻𝘁𝘀 𝗔𝘀𝘀𝗼𝗰𝗶𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻 𝗧𝗶𝗯𝗯𝗶𝗮 𝗖𝗼𝗹𝗹𝗲𝗴𝗲 𝗟𝗮𝗵𝗼𝗿𝗲

Nai Umeed Welfare Society Nai Umeed Welfare Society
8-A Lajpat Nagar, Kot Shahab-Udin, Shahdara
Lahore, 54000

Empower Young Women and Children through establishing Vocational Institutions