Pakistan Trade Union Defence Campaign

Pakistan Trade Union Defence Campaign (PTUDC) is an international #solidarity campaign for #Pakista

Photos from Pakistan Trade Union Defence Campaign's post 21/12/2023

#حیدرآباد
ملک میں بڑھتی ہوئی گئس و بجلی کی قیمتوں سمیت دیگر عوامی مسائل بلخصوص کمر توڑ مہنگائی کے خلاف حیدرآباد میں تاجر اتحاد کی جانب سے مورخہ 21 دسمبر کو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا. احتجاجی مظاہرے میں تاجروں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی. پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے ساتھیوں نے صوبائی جنرل سیکریٹری رضا خان سواتی کی قیادت میں شرکت کرتے ہوئے مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار کیا.

Photos from Pakistan Trade Union Defence Campaign's post 19/12/2023

#نوابشاہ
نامور کسان و کمیونسٹ رہنما کامریڈ صالح بلو کی دوسری برسی کے موقعے پر مورخہ 19 دسمبر کو نوابشاہ پریس کلب میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا. تقریب سے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین کے صوبائی صدر انور پنہور, نائب صدر کامریڈ سارنگ جام و دیگر نے خطاب کیا اور کامریڈ صالح بلو کی عظیم جدوجہد کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا.

Photos from Pakistan Trade Union Defence Campaign's post 19/12/2023

#حیدرآباد
ملک میں بڑھتی ہوئی گئس و بجلی کی قیمتوں سمیت دیگر عوامی مسائل بلخصوص کمر توڑ مہنگائی کے خلاف حیدرآباد میں انجمن تاجران, چوڑی ورکرز یونین و دیگر محنت کش تنظیموں اور سماجی کارکنان کی جانب سے مورخہ 19 دسمبر کو ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مختلف تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی. اجلاس سے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے صوبائی جنرل سیکریٹری رضا خان سواتی نے خطاب کیا کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کی اور مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا.

03/12/2023

پشاور
ڈبلیو ایس ایس پی کمپنی میں ملازمین کا معاشی قتل عام جاری ہیں چیئرمین ریاض خان

ملازمین کے حقوق سلب کرنا کمپنی انتظامیہ نے اپنا وطیرہ بنایا ہوا ہے چیئرمین ریاض خان

ڈبلیو ایس ایس پی کمپنی کا خاتمہ کیا جائے یا چیف ایگزیکٹیوں جنرل منیجر ایچ آر چیف فنانس افیسر اور جنرل منیجر اپریشنل کو برطرف کرکے سرکاری PUGF افسران تعینات کرنا ہی تمام مسائل کا واحد حل ہے جنرل سیکرٹری عابد سہیل

پشاور( ) آل میونسپل ورکرز یونین WSSP رجسٹرڈ CBA پشاور کا ہنگامی اجلاس آج دو دسمبر کو یونین کے آفس میں چیئرمین ریاض خان و جنرل سیکرٹری عابدسہیل کے زیر صدارت منعقد ہوااجلاس میں یونین عہدیداران کے علاوہ سینیٹیشن برانچ,ملیریا برانچ,واٹر سپلائی برانچ,واٹر ریٹ برانچ,ورکشاپ اور دیگر برانچ کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین رہاض خان جنرل سیکرٹری عابد سہیل پریس سیکرٹری شہزادگل,شاہ حسن ,صدیق اللہ مشوانی,رضوان اللہ خلیل,اورنگزیب خان,ریاض احمد,شکیل خان,نصیر خان,اختر منیر,نسیم اکبر,ساجد خلیل,ناصر خان,عزیز خان,ماسم خان,امجد خان,آصف خان,سہیل سلیم,ہنرخان و دیگر ملازمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ WSSP کمپنی میں تقریبا پچھلے دو سال سے ملازمین کا معاشی قتل عام جاری ہیں کمپنی انتظامیہ مسلسل ملازمین کے حقوق دینے میں ناکام ہوئی ہیں ان دو سالوں میں کبھی بھی ملازمین کو بروقت اور احتجاج یا ہڑتال کے بغیر تنخواہیں نہ مل سکی کمپنی انتظامیہ کی شاہ خرچیوں کے لیئے کبھی بھی فنڈز کی کمی نہیں ہوئی لیکن جب بات ملازمین کے حقوق کی آتی ہیں تو پھر کمپنی میں فنڈز کی قلت شروع ہوجاتی ہے اور ملازمین کی تنخواہ اور بقایاجات کے لیئےفنڈز کی فراہمی کے لیئے یونین کو احتجاج و ہڑتال کرنے پر مجبور کرنے کا کمپنی انتظامیہ نے اپنا وطیرہ بنایا ہوا ہے تاکہ یونین احتجاج یا ہڑتال کریں اور جیسے ہی فنڈز آئے کمپنی انتظامیہ اس فنڈز کو دوسری جگہ استعمال کرکے ملازمین کے حقوق سلب کرتے نہیں تھکتے کمپنی انتظامیہ نے ماہ نومبر کی تنخواہ میں کمپنی کیڈر ملازمین کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے اور 16 فیصد سالانہ انکریمنٹ دینے کی مکمل یقین دہانی کرائی تھی لیکن آدھی تنخواہ دیکر ملازمین کو مزید پریشانی میں مبتلاء کردیا چیئرمین ریاض خان اور جنرل سیکرٹری عابد سہیل نے مزید کہا کہ فنانس ڈپارٹمنٹ نے تنخواہوں کی مد میں فنڈز جاری کردیا ہے فنڈز جاری ہونے کے باوجود ملازمین کو اس مہنگائی کے دور میں نومبر کی آدھی تنخواہ جاری کردی جو ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے کمپنی انتظامیہ اپنی ناکامی اور نااہلی چھپانے کے لیئے سال میں ایک مرتبہ لازمی یہ ڈرامہ رچاتی ہے پچھلےسال کرسمس کے موقع پر بھی ہماری کرسچن برادری کو آدھی تنخواہیں دی تھی جبکہ ہیسٹر کی تنخواہیں نہیں دی اس مرتبہ کرسمس سے پہلے ہی دوبارہ یہ ڈرامہ رچایا ہے تاکہ کرسچن برادری کی کرسمس کی تنخواہ نہ دینے کا جواز پیش کرسکے اور کرسچن برادری کی خوشیوں کو مایوسی میں تبدیل کرسکے تا حال ملازمین کو پوری تنخواہ نہ مل سکی ۔اس کےعلاوہ ملازمین کو ایک سال کےبقایاجات اور ٹائم ۔ویدرالاونس ۔فوڈالاونس ۔35%کےایک ماہ بقایاجات ۔عیدالاضئحی اور محرم الحرام کے اور ٹائم بقایا ھےجو کمپنی انتظامیہ کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ہمارا نگران وزیر خزانہ خیبر پختونخواہ اور سیکرٹری خزانہ خیبرپختونخواہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈبلیو ایس ایس پی کمپنی کو آئیندہ میونسپل ملازمین کی تنخواہ نہ دی جائے بلکہ ڈبلیو ایس ایس پی کمپنی تنخواہ کے فائل کے ساتھ تمام ملازمین کے لسٹ جس میں ملازمین کے نام اور بینک اکاؤنٹ نمبر شامل ہو بھیج دیا کریں جب چیک تیار ہو جائے تو اے جی آفس والے دوسرے محکموں کی طرح ڈبلیو ایس ایس پی ملازمین کی تنخواہ بھی ڈائریکٹ بینک میں بھیجوادیں تاکہ ملازمین کو پوری تنخواہ بروقت مل سکے اس ساتھ ساتھ ہم گورنر خیبر پختونخواہ نگران وزیر اعلی خیبر پختونخواہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ نگران وزیر بلدیات خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ WSSCs کمپنیاں چونکہ پورے صوبے میں ناکام ہوچکی ہیں اسی لیئے WSSP کمپنی سمیت تمام کمپنیوں کا خاتمہ کیا جائے اور کمپنی کیڈر ملازمین سمیت تمام ملازمین کو بمعہ اثاثہ جات میٹروپولیٹن میں ایڈجسٹ کریں اور اگر کمپنی کو ختم کرنے میں وقت درکار ہو تو اس وقت تک چیف ایگزیکٹیوں جنرل منیجر ایچ آر چیف فنانس افیسر اور جنرل منیجر اپریشنل کو برطرف کرکے ان کی جگہ سرکاری PUGF افسران تعینات کیئے جائے اور یونین کے تمام ممبران نے متفقہ فیصلہ کیاکہ 4دسمبر2023بروزپیرکومنسٹربلدیات صاحب اور سکریٹری بلدیات صاحب کے آفس میں احتجاج ھو گااور5دسمبر2023بروز منگل کو تمام سٹاف اپنے یونین کونسل میں احتجاج ریکارڈ کروائیگا۔اوراگر ملازمین کی بقایا تنخواہوں اور بقایا جات کا مئسلہ پھر بھی حل نہ ہوا تو بدھ کے دن سےصوبے بھر میں ھڑتال کا اعلان کیا جائیگا۔

جاریکردہ

شہزادگل
پریس سیکرٹری

آل میونسپل ورکرز یونین WSSP رجسٹرڈ CBA پشاور

03/12/2023

تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور اوورٹائم کی بندش کے خلاف ریلوے ورکرز یونین CBA کی ڈیزل ورکشاپ کا احتجاج!

مورخہ 30 نومبر 2023 بروز جمعرات ریلوے ورکرز CBA یونین کا CDL ورکشاپ کے زیر اہتمام اوور ٹائم کی بندش اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ صبح سات سے دوپہر تین بجے تک اس ہڑتالی احتجاج کی قیادت ریلوے ورکرز یونین CDL ورکشاپ کے صدر عامر رضا نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ریلوے CBA ورکرز یونین CDL کے جوائنٹ سیکرٹری آصف رسول نے سر انجام دیے۔ صبح سات سے دوپہر تین بجے تک تمام ورکشاپ میں کام بند اور تمام ریلوے کے انجن احتجاجی طور پر روک دیے گئے۔ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے صدر عامر رضا نے کہا کہ "CDL ورکشاپ کی ریلوے انتظامیہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور اوور ٹائم کی بندش کر کے مزدوروں کا معاشی قتل کرنا چاہتی ہے لیکن آج کے اس ہڑتالی احتجاج میں آپ مزدوروں نے جس جرات اور جواں مردی کا مظاہرہ کیا ہے، میں بحیثیت صدر تمام مزدوروں کی طبقاتی جڑت اور یکجہتی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ریل انتظامیہ کے افسران یہ سمجھتے ہیں کہ یہ محنت کش نہیں بلکہ بھیڑ بکریاں ہیں کہ جن کے ساتھ جو چاہے کر لو یہ اپنی اواز بلند نہیں کریں گے۔ لیکن آج کی اس فقید المثال احتجاجی ہڑتال نے انتظامیہ کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ کسی بھی ادارے کا محنت کش جب متحد ہو کر اپنے مطالبات کے لیے میدان عمل میں اترتا ہے تو پھر وہ اپنے راستے میں حائل تمام رکاوٹوں کو عبور کر کے ہی اپنی منزل حاصل کرنے کی طرف جاتا ہے۔"
محنت کشوں کی اس لازوال طبقاتی جڑت کے نتیجے میں CDL ورکشاپ کے W.M احسن قمر نے اوور ٹائم کی بحالی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی اور اپنے تعاون تعاون کا مکمل یقین دلایا۔ احتجاج کے دوران صدر عامر رضا نے جس لمحے محنت کشوں سے کہا کہ "کوئی بھی انجن CDL ورکشاپ سے باہر نہیں جائے گا اور نہ ہی ریل انتظامیہ کے کسی افسر کو ہم CDL ورکشاپ سے باہر جانے دیں گے" تو اگلے لمحے ہی تمام تر گاڑیوں کو روک لیا گیا جبکہ مین گیٹ کو بھی بند کردیا گیا اور محنت کشوں کا یکجا ہونا ہی اس احتجاج کی کامیابی کی بنیادی وجہ تھی۔ اس جرات مندانہ اقدام کے ذریعے پاکستان اور دنیا بھر کے تمام محنت کشوں کو یہ پیغام دیا گیا کے اکٹھے اور متحد ہوکر اپنے حقوق کی لڑائی کو نہ صرف لڑا بلکہ جیتا بھی جا سکتا ہے۔

01/12/2023

یونائٹیڈ ایتھانول انڈسٹریز، منٹھار روڈ، صادق آباد انتظامیہ ورکرز کے خلاف غیر قانونی ہتھکنڈوں سے باز رہے۔
"پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین"

Photos from Pakistan Trade Union Defence Campaign's post 29/11/2023

#مظفرآباد

جامعہ کشمیر مظفرآباد میں فیکلٹی اور ایڈمن سٹاف کی تنخواہوں میں حالیہ بجٹ میں 35 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر تاحال عمل نہیں کیا جا رہا۔ جامعہ کے ملازمین پچھلے ایک ہفتے سے تنخواہوں میں اعلان کردہ اضافے کے حصول کے لیے مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔

Bolshevik Day 2023 Activities 23/11/2023

Bolshevik Day 2023 Activities On the occasion of 106th Anniversary of Great Bolshevik Revolution 1917

Photos from Pakistan Trade Union Defence Campaign's post 13/11/2023

راولاکوٹ
پونچھ ڈویژن کے ایڈہاک ملازمین کا اجلاس راولاکوٹ میں منعقد ہوا جس میں تمام اضلاع کے نمائندگان کے علاوہ تنظیم غیر جریدہ فنی ملازمین برقیات ضلع پونچھ کے صدر محمد قیوم خان اور جنرل سکریٹری داؤد رفیق نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں مستقل ملازمت کے حق کے لیے ایڈہاک ورکرز مومنٹ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا مستقل روزگار ہمارا حق ہے خیرات نہیں ہے۔عارضی ملازمین مفت تنخواہ نہیں لے رہے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے اپنی خدمات دے رہے ہیں۔محکمہ برقیات کے عاضی ملازمین مہنگائی کے اس دور میں تیس ہزار اجرت پر اپنی زندگی سے کھیلتے ہیں اور کتنے محنت کش اپنی جان دے چکے ہیں۔عارضی ملازمین کے مسئلے کو ہر حکومت اپنی سیاست کے لیے استعمال کرتی ہے اور میرٹ کے نام پر ایڈہاک ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرتے ہوئے مقابلے کے امتحان کے ذریعے تقرریوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کے اگر ایڈہاک ملازمین میرٹ پر پورا نہیں اترتے تو اتنے لمبے عرصے سے ان سے کام کیوں لیا جاتا رہا ہے۔ ایڈہاک ازم کی پالیسی ملازمین نے نہیں ان حکمرانوں نے بنائی ہے جسے ختم کیا جائے ۔روزگار کی ضمانت سے لے کر تنظیم سازی جیسے بنیادی جمہوری حق سے محروم کر کے طویل عرصہ سے عارضی ملازمین کی محنت کا استحصال کیا گیا اس کا حساب کون دے گا۔یہ حکمران تو بڑی آسانی سے مدت ملازمین میں سوسیع سے انکار کر دیتے ہیں، تنخواہوں کے بندش کے نوٹس جاری کر دیتے ہیں مگر وہ یہ نہیں جانتے کے جب محنت کشوں کو اجرت نہیں ملتی ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ جاتی ہے۔مقریرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کے عاضی ملازمین کو مستقل کرتے ہوئے ایڈہاک ازم پر پابندی عائد کی جائے۔حکومت نیا روزگار پیدا کرنے کے بجائے عارضی ملازمین کو بے روزگار کر کے نوجوانوں کو روزگار کا خواب دیکھا رہی ہے۔ہمارا مطالبہ تمام بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے یا بیروزگاری الاؤنس دیا جائے۔جن ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوئی ان کی فی الفور توسیع کی جائے۔اجلاس میں ایڈہاک ورکرز مومنٹ پونچھ ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیا گیا محمد انس خان کو آرگنائزینگ کمیٹی کا چیرمین، ارسلان منیر آرگنائزر، جنید ممتاز آرگنائزر مالیات منتخب کیا گیا۔اس کے علاوہ ممبران میں جبیب پرویز، شاہد مصطفی،زیشان چغتائی، محمد علی، التمش تصدق اور سیماب رزاق شامل ہیں۔آگنائزنگ کمیٹی کے نومنتخب چیرمین ایڈہاک ورکرز مومنٹ محمد انس خان نے کہا جلد ہم آپنا چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت وقت تک پہنچائیں گے، اگر ملازمین کی مانگیں نہیں پوری کی جاتی اور مستقل ملازمت کا حق نہیں دیا جاتا تو ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کو راستہ نہیں رہے گا۔ ہم جلد مظفرآباد اور میرپور ڈویژن میں آرگنائزنگ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لاتے ہوئے ریاست گیر تحریک کا آغلاز کریں گے۔

13/11/2023

طبقاتی جدوجہد کے دیرینہ ساتھی ظفر خان آف بیدرہ مٹہ سوات آج روڈ اکسیڈنٹ میں ہم سے جدا ہو گٸے۔ہم انکی اس ناگہانی موت پر انکی فیملی سوات اور خیبر پختونخوا کے کامریڈز سے تعزیت کرتے ہیں ۔ ہم انکی انقلابی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔

Photos from Pakistan Trade Union Defence Campaign's post 12/11/2023

#خیرپورمیرس

پاکستان ٹریڈ یونین ڈفینس کیمپین کے طرف سے خیر پور میرس مین بالشویک انقلاب کی 106 سالگِرہ منائی گئی، جس میں محنت کشون کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کو اعجاز عباسی، شرجیل شر، نسیم اعجاز، مختیار خمیسانی، امجد لاشاری، میاں فاتح میرانی اور انور پنھور نے خطاب کیا۔

Photos from Pakistan Trade Union Defence Campaign's post 07/11/2023

#میرپورخاص

بالشویک انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر میرپور خاص میں سیمینار کا انعقاد

Photos from Pakistan Trade Union Defence Campaign's post 07/11/2023

پندرہ روزہ طبقاتی جدوجہد، پی ٹی یو ڈی سی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمامپریس کلب صادق آباد میں بالشویک انقلاب کی 106 ویں سالگرہ کا پروگرام پورے جوش وخروش سے منایا گیا۔

پروگرام میں اسٹیج سیکریٹری کے فرائض حنا مسعود نے سر انجام دیئے۔ پروگرام میں ایمپلائیز یونین (سی بی اے) فوجی فرٹیلائزرز، مزدور یونین (سی بی اے) فاطمہ فرٹیلائزرز کمپنی، انقلابی رکشہ یونین، ہائی ویز یونین (سی بی اے) پیپلز لائیرز فورم، اگیگا، صادق آباد بار ایسوسی ایشن، الیکٹرونکس یونین، سمیت سیاسی سماجی کارکنان، وکلاء، صحافیوں نے شرکت کی۔

تقریب سے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے مرکزی سیکریٹری قمر الزمان خان، مزدور راہنما و ریجنل سیکریٹری پی ٹی یو ڈی سی حیدر چغتائی، راہنما پی پی پی مختارگل ایڈووکیٹ، ریڈنگ کلب صادق آباد کے آرگنائیزر پروفیسر مبشر گیلانی، پیر جی اشرف، مسعود افضل کاشی نے خطاب کرتے ہوئے بالشویک انقلاب، عہد حاضر کا کردار اور سوشلسٹ انقلاب کی ناگزیریت پر مفصل بات کی۔ عمیر ڈاہر نے حبیب جالب اور اعجاز حسین نے فیض احمد فیض کا کلام پیش کیا۔

Photos from Pakistan Trade Union Defence Campaign's post 07/11/2023

#حیدرآباد

حیدرآباد میں بالشویک ڈے منایا گیا کامریڈ سارنگ جام نے لیڈ آف دی اور کامریڈ ونود نے سم اپ کیا کامریڈ ایسر داس و دیگر نے کنٹریبیوشن کیا۔ کا پروگرام کے چئیر کے فرائض امیر زؤر نے ادا کیے

Photos from Pakistan Trade Union Defence Campaign's post 07/11/2023

#جامپور

آج پریس کلب جام پور میں بالشویک انقلاب کی سالگرہ جوش و جذبے سے منائی گئی۔ سٹیج سیکریٹری کامریڈ سقراط لُنڈ تھے۔ شرکاء تقریب کے جذبات کو شعرا نے اپنے انقلابی کلام سے گرمایا ان میں صہیب علی شیخ، ناصر ڈینہ، عبدالقیوم عامل، رزاق سالک، زاہد مستوئی ، پروفیسر اشکر فاروقی، خلیل فریدی اور ارشاد ناصر تھے۔ مقررین میں کامریڈ طیب رفیق، ملک عابد ایڈوکیٹ، کامریڈ اللہ بخش بلوچ اور کامریڈ رؤف لُنڈ تھے۔
سرائیکی کے نامور گلوکاروں اعظم لشاری اور سراج احمد بھٹہ نے موسیقی پیش کی اور اس موقع پر کامریڈ قسور بزدار کی روائتی جھمر کے ذریعے رنگ بھر دیا۔ اس تقریب میں جام پور کے علاوہ راجن پور، فاضل پور، طلائی کے کامریڈز نے بھر پور شرکت کی۔

Photos from Pakistan Trade Union Defence Campaign's post 07/11/2023

#کوئٹہ

بالشویک انقلاب کی 106 ویں سالگرہ کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں “بالشویک انقلاب 1917 اور آج کی دنیا”کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
سٹیج سیکرٹری کامریڈ آفتاب نے نبھائے جبکہ جہانگیر بلوچ پی ایس ایف سے،منظور رائی نیشنل پارٹی سے، پروفیسر نیک محمد کمیونسٹ پارٹی سے، ایڈووکیٹ چنگیز یحی بلوچ جنرل سیکرٹری کوئٹہ بار ایسوسی ایشن، جیئند بلوچ بی ایس او سے، پیر محمد کاکڑ پاکستان ورکرز فیڈریشن سے، کامریڈ نذر مینگل مرکزی چیئرمین پی ٹی یو ڈی سی، علی مردان، اور عمران کامیانہ انٹرنیشنل سیکرٹری پی ٹی یو ڈی سی نے انقلاب روس کی تاریخ اور اسباق پر تفصیلی بات رکھی۔

Photos from Pakistan Trade Union Defence Campaign's post 07/11/2023

#کوئٹہ
مظلوم افغان مہاجرین کے ساتھ انسانیت سوز رویہ اور جبری انخلا، نامنظور! نامنظور!

Photos from Pakistan Trade Union Defence Campaign's post 05/11/2023

#لاہور

کاہنہ مزدور کالونی لاہور میں “بالشویک انقلاب 1917 اور آج کا عہد” کے موضوع پر طلبہ و فیکٹری مزدوروں کی میٹنگ کا انعقاد۔

Photos from Pakistan Trade Union Defence Campaign's post 03/11/2023

مارکسزم مزدور طبقے کا نظریہ، بالشویک انقلاب مزدوروں کا انقلاب!

عظیم بالشویک انقلاب کے 106 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ملک بھر اور اس کے زیر انتظام علاقہ جات میں آر ایس ایف، جے کے این ایس ایف، عوامی ایکشن کمیٹیوں اور ٹریڈیونینوں کے اشتراک میں بھرپور سرگرمیاں اور پروگرامات بعنوان “بالشویک انقلاب 1917 اور آج کی دنیا” منعقد کیا جائے گا کا انعقاد کیے جائیں گے۔

آج سرمایہ داری نے اس کرہ ارض کو جہنم بنا دیا ہے۔ مٹھی بھر لوگوں کے پاس آدھی دنیا سے زائد دولت ہے۔ جبکہ وسیع آبادی ننگ و افلاس میں بلک رہی ہے۔ انسانیت جنگوں میں سسک رہی ہے۔ سرمائے اور منافع کی ہوس میں ماحول کا بلادکار جاری ہے جس نے نسل انسانی کے وجود پر سنجیدہ سوال کھڑا کر دیا ہے۔

ایسے میں لازم ہے کہ نئی نسل کو تاریخ کے اس روشن باب سے روشناس کرایا جائے کہ جب حقیقی معنوں میں اکثریتی محروم طبقے نے اپنی تقدیر اپنے ہاتھوں میں لے کر حیران کن ترقی کی منازل طے کیں۔ انسانیت کی اس عظیم چھلانگ سے اسباق بھی لیے جائیں اور مستقبل کی جدوجہد کی راہیں بھی ہموار کی جائیں۔

اس سلسلے میں #راولپنڈی، #پشاور، ، #سوات، #ڈسکہ، #سیالکوٹ، #کاہنہ، #لاہور، ٓباد، #ملتان، #جامپور، ٓباد، #دادو، ٓباد، #سیہون، #تلہار، ، #میرپورخاص، #جامشورو، #حیدرآباد، #کوئٹہ، #مظفرآباد، #راولاکوٹ، ، و دیگر علاقہ جات شامل ہیں۔

Photos from Pakistan Trade Union Defence Campaign's post 01/11/2023

#کوئٹہ

آج پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئن کے وفد نے بی ڈی اے ملازمین کے نیولی ریگولرائزڈ ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا جن کے احتجاجی کیمپ کا آج 59 ویں دن تھا دو مہینے گذر جانے کے باوجود تاحال بی ڈی اے کے ملازمین کی مستقلی کے انفرادی آرڈر جاری نہیں کیے جارہے اور آفسرشاہی ٹال مٹول اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے واضح رہے کہ بی۔ڈی۔اے ملازمین کو بلوچستان صوبائی کابینہ نے 2018 اور 2022 میں مستقل کرنے کی منظوری دی تھی۔ جبکہ جون 2022 میں چیئرمین بی۔ڈی۔اے نے بھی تمام ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا لیکن اتنا عرصہ عرصہ گزر جانے کے باوجود گذشتہ دنوں صرف 35 ملازمین کے انفرادی مستقلی کے آرڈرز جاری کرکے 580 سے زائد ملازمین کے مستقلی کے آرڈز روک کر یہ عمل ایک بار پھر تعطل کا شکار کیا گیا ہے جس میں موجودہ چیئرمین بی ڈی کا کردار کلیدی ہے۔

اس موقع پر پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے مرکزی چیئرمین کامریڈ نذر مینگل نے بی ڈی اے ملازمین کی اظہار یکجتی کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور ان کی مستقل اور انتھک جہدوجد کو سرخ سلام پیش کیا اور کہا کہ بی ڈی اے کے چیئرمین کو الفور ملازمین کے مستقلی کے آرڈرز جارہی کرنا ہونگے اور یہ ہٹ دھرمی ترک کرنی ہوگی بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار احتجاجی کیمپ سے بڑھ کر دیگر محکموں تک پھیل سکتا ہے اور بلوچستان کے تمام محنت کش اور مزدوروں رہنماؤں کی بی ڈی اے کے ملازمین کی اس شاندار جدوجہد کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ تمام محنت کش اور مزدور دوست قوتوں کو اس احتجاج میں شامل ہوکر بی ڈی اے کے ملازمین کی بنیادی حقوق کی لڑائی میں اپنا کردار ادا کریں۔

Photos from Pakistan Trade Union Defence Campaign's post 30/10/2023

راولپنڈی
فرنیچر کاریگر مزدور اتحاد کے زیراہتمام مورخہ30اکتوبر بروز سوموار فرنیچر مارکیٹ راولپنڈی میں اسرائیلی جارحیت اور مظلوم فلسطینی عوام کے حق ایک پرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا-اس کی قیادت فرنیچر کاریگر اتحاد چیئرمین عباس شاہ نےکی-دادا امیر حیدر کمیٹی.پاکستان مزدور محاذ.PTUDC.RSF،لیبر قومی موومنٹ اور سینکڑوں فرنیچر کاریگر محنت کشوں نے شرکت کی-مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر اسرائیلی جارحیت،امریکی سامراج کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حق میں نعرے درج تھے-ریلی اپنے مقررہ راستے ہوتے ہوئی راول چوک میں اختتام پذیر ہوئی.ریلی کے اختتام پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن ہاہو کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا.

30/10/2023

#ڈسکہ

عظیم بالشویک انقلاب کے 106 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ملک بھر میں بھرپور سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں 7 نومبر بروز منگل سبح 10 بجے صادق آباد ڈسکہ بار ہال میں ایک پروگرام بعنوان “بالشویک انقلاب 1917 اور آج کی دنیا” منعقد کیا جائے گا۔

آج سرمایہ داری نے اس کرہ ارض کو جہنم بنا دیا ہے۔ مٹھی بھر لوگوں کے پاس آدھی دنیا سے زائد دولت ہے۔ جبکہ وسیع آبادی ننگ و افلاس میں بلک رہی ہے۔ انسانیت جنگوں میں سسک رہی ہے۔ سرمائے اور منافع کی ہوس میں ماحول کا بلادکار جاری ہے جس نے نسل انسانی کے وجود پر سنجیدہ سوال کھڑا کر دیا ہے۔

ایسے میں لازم ہے کہ نئی نسل کو تاریخ کے اس روشن باب سے روشناس کرایا جائے کہ جب حقیقی معنوں میں اکثریتی محروم طبقے نے اپنی تقدیر اپنے ہاتھوں میں لے کر حیران کن ترقی کی منازل طے کیں۔ انسانیت کی اس عظیم چھلانگ سے اسباق بھی لیے جائیں اور مستقبل کی جدوجہد کی راہیں بھی ہموار کی جائیں۔

29/10/2023

عظیم بالشویک انقلاب کے 106 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ملک بھر میں بھرپور سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں 7 نومبر بروز منگل شام ساڑھے 4بجے صادق آباد پریس کلب میں ایک پروگرام بعنوان “بالشویک انقلاب 1917 اور آج کی دنیا” منعقد کیا جائے گا۔

آج سرمایہ داری نے اس کرہ ارض کو جہنم بنا دیا ہے۔ مٹھی بھر لوگوں کے پاس آدھی دنیا سے زائد دولت ہے۔ جبکہ وسیع آبادی ننگ و افلاس میں بلک رہی ہے۔ انسانیت جنگوں میں سسک رہی ہے۔ سرمائے اور منافع کی ہوس میں ماحول کا بلادکار جاری ہے جس نے نسل انسانی کے وجود پر سنجیدہ سوال کھڑا کر دیا ہے۔

ایسے میں لازم ہے کہ نئی نسل کو تاریخ کے اس روشن باب سے روشناس کرایا جائے کہ جب حقیقی معنوں میں اکثریتی محروم طبقے نے اپنی تقدیر اپنے ہاتھوں میں لے کر حیران کن ترقی کی منازل طے کیں۔ انسانیت کی اس عظیم چھلانگ سے اسباق بھی لیے جائیں اور مستقبل کی جدوجہد کی راہیں بھی ہموار کی جائیں۔

28/10/2023

عظیم بالشویک انقلاب کے 106 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ملک بھر میں بھرپور سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں 7 نومبر بروز منگل سہ پہر 3 بجے کوئٹہ پریس کلب میں ایک پروگرام بعنوان “بالشویک انقلاب 1917 اور آج کی دنیا” منعقد کیا جائے گا۔

آج سرمایہ داری نے اس کرہ ارض کو جہنم بنا دیا ہے۔ مٹھی بھر لوگوں کے پاس آدھی دنیا سے زائد دولت ہے۔ جبکہ وسیع آبادی ننگ و افلاس میں بلک رہی ہے۔ انسانیت جنگوں میں سسک رہی ہے۔ سرمائے اور منافع کی ہوس میں ماحول کا بلادکار جاری ہے جس نے نسل انسانی کے وجود پر سنجیدہ سوال کھڑا کر دیا ہے۔

ایسے میں لازم ہے کہ نئی نسل کو تاریخ کے اس روشن باب سے روشناس کرایا جائے کہ جب حقیقی معنوں میں اکثریتی محروم طبقے نے اپنی تقدیر اپنے ہاتھوں میں لے کر حیران کن ترقی کی منازل طے کیں۔ انسانیت کی اس عظیم چھلانگ سے اسباق بھی لیے جائیں اور مستقبل کی جدوجہد کی راہیں بھی ہموار کی جائیں۔

Photos from Pakistan Trade Union Defence Campaign's post 27/10/2023

تحریک کا نیا آغاز
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرکاری ملازمین حکومتی اقدامات کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے! مورخہ 26 اکتوبر بروز جمعرات سرکاری ملازمین تنخواہوں میں کٹوتی،پنشنز اصلاحات،آئی ایم ایف کی ملازمین دشمن اقدامات کے خلاف مینگورہ سوات میں سینکڑوں ملازمین سراپا احتجاج-مظاہرین سے خطاب کرتےہوئے قائدین نے کہا کہ ہمارے حکمران آئی ایم ایف کی ایما پر جن ملازمین دشمن پالیسیوں عمل پیرا ہے ہم ہر میدان ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہینگے اور اس وقت تک چین نہیں بیٹھین گے جب تک ان اقدامات کا مکمل تدارک نہیں ہو جاتا- حکمرانوں نے اپنی عیاشیوں کے لئے غریب عوام کی زندگیاں برباد کر دی ہیں اور مزید تباہ کرنے پہ تلے ہوئے ہیں-اس ملک کے ملازمین اور محنت کش طبقہ تو ماچس کی ڈبیہ سے لے کر ہر چیز پر ٹیکس ادا کرتا ہے اگر یوں کہا جائے تو بجا نہ ہوگا کہ یہاں کے محکوم طبقات سانس لینے پر بھی ٹیکس ادا کرتے ہیں.ویتنام سے افغانستان اور فلسطین تک یہ نظام سرمایہ داری ایک ایسا وحشی درندہ بن چکا ہے جس کی خوراک انسانی خون ہے اور ہمارے ملک کے حکمران اس وحشی نظام کا حصہ بنتے ہوئے مہنگائی بےروزگاری لاعلاجی ملازمین کی تنخواہوں میں کتوتیاں لگا کر ان کی مراعات ختم کرنے کے در پہ ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان حکمرانوں کے پاس ہمارے مسائل کو ہر کرنے کا کوئی حل موجود نہیں لہذا آج کے اس احتجاجی مظاہرے کے توسط سے ہم پاکستان بھر کے ملازمین اور محنت کشوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اکٹھے ہوکر حکمرانوں کی پالیسیوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں.اس احتجاجی مظاہرہ میں کامریڈ بخشی محمد آرگنائزرPTUDC و عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے ساتھیوں کے شرکت کی اور ہر کے تعاون کا مکمل یقین دلایا.

25/10/2023

عمران راجہ' راہنما پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین'
,ریل مزدور الائنس کے احتجاجی جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔
l

Photos from Pakistan Trade Union Defence Campaign's post 25/10/2023

مورخہ 24اکتوبر بروز منگل ریل مزدور الائنس کے زیراہتمام ایک احتجاجی جلسہ اور ریلی تنخواہوں میں تاخیر،پنشز اصلاحات اور نجکاری کے خلاف نکالی گئی-محنت کشوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے-محنت کش کیرج فیکٹری،سی ڈی ایل ورکشاپ،لوکو شیڈ،گڈز سک لائنز،گینگ مین سٹاف،واشنگ لائنز،اوپن لائنز،ڈی آفس سے ریلیوں کی شکل میں ریلوے اسٹیشن میں شامل ہوئے-احتجاجی جلسہ سے مزدور الائنس کے چیئرمین بابر قادری،شوکت خان جدون،وسیم شاہ،کامریڈراجہ عمران،عامر رضا،زاہد خان،ساجد خان ایڈووکیٹ،شوکت اعوان،شوکت جدون،فوزیہ راجپوت،لالہ پرویز ، وقاص اسی،آصف رسول،کامریڈ چنگیز،.ملک مقبول اور ملک انتصار جعفری نے محنت کشوں سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ حکمران طبقات آئی ایم ایف کی ایما پر جو مزدور دشمن اقدامات کررہےہیں ان پالیسیوں سے غریب محنت کشوں کی زندگیاں ایک جبر مسلسل میں تبدیل ہو چکی ہیں-حکمرانوں کی عیاشیوں کی قیمت غریب محنت کشوں اب ادا نہیں کرسکتے حکمرانوں کے بچے ارب پتی پیدا ہوتے ہیں اور غریب محنت کشوں کے گھر پیدا ہونے والے ہر بچہ 4لاکھ کا مقروض پیدا ہوتا ہے-ایک ملک دو دستور لاگو ہے حکمران اپنی لوٹ جاری رکھے ہوئے اور یہ حکمران اس قابل ہی نہیں کہ ہمارا کوئی بھی بنیادی مسلہ حل کر سکیں-مزدور تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے مزدوروں کو یہ دعوت دیتاہے کہ آئیں اس نظام سرمایہ داری کے خلاف طبقاتی جڑت بناتے ہوئے مزدور راج کے جدوجہد کو منظم کریں کیونکہ یہی واحد راہ نجات ہے-تقاریر کے بعد بابر قادری کی قیادت میں ریلوے اسٹیشن پر دھرنا دیا گیا اور تمام مسافر ٹرینز روک دی گئیں.محنت کشوں یہ نعرے بار بار بلند کرتے رہے جب تنگ رہے گی جنگ ریے گی تنخواہ دو کام لو ساڈا حق ایتھے رکھ آئی ایم ایف مردہ باد امریکہ مردہ باد ،اسرائیل مردہ باد،فلسطین زندہ باد-مزدور اتحاد زندہ باد کے فلک شگاف نعروں نے فضا اور زیادہ معطر کر دیا-محنت کش ٹرین کے مسافروں کو بھی اپنے ساتھ ملانے کامیاب ہوئے اور وہ بھی احتجاج میں شامل ہوئے-اس طبقاتی جڑت کو دیکھتے ہی انتظامیہ بوکھلا گئی اور خود ریلوے اسٹیشن پر ڈی ایس ریلوے کو آنا پڑا اور یقین دہانی کرانا پڑی کہ اگلے ماہ سے تنخواہیں لیٹ نہیں ہوں گی.اس سارے احتجاج کی خوبصورتی اس کا پرامن اور منظم ہونا.اس احتجاج سے ایک ہلکی سے جھلک دکھائی دیتی ہے کہ محنت کش طبقہ بیدار ہونے کے لئے انگڑائی لے رہا ہے.

21/10/2023

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفینس کیمپین سندھ کے طرف سے شھدادکوٹ پولیس کے ھاتھوں سندھ کے مشہور کسان رہنما کامریڈ قادربخش سیلرو کی بے سبب گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
یاد رہے کہ کامریڈ قادربخش سیلرو تین نسلوں سے کسانوں کے مسائل پر جدوجہد کرتے آ رہے ہیں۔

21/10/2023

مذمت
شھدادکوٹ سندھ پولیس کے ہاتھوں کسان رہنما کامریڈ قادر بخش سیلرو کی بے سبب گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

Photos from Pakistan Trade Union Defence Campaign's post 19/10/2023

راولاکوٹ
پونچھ میڈیکل کالج کے ملازمین نے تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے اور ملازمت کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کی وجہ سے پیر سے کام چھوڑ ہڑتال شروع کر دی ہے

19/10/2023

مظفر آباد
میڈیکل کالج کے ملازمین کٸ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف سراپا احتجاج

Photos from Pakistan Trade Union Defence Campaign's post 19/10/2023

مظفر آباد
میڈیکل کالج کے ملازمین کٸ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف سراپہ احتجاج۔

19/10/2023

#مظفرآباد
میڈیکل کالج کا سٹاف 5ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کئی دنوں سے سراپا احتجاج۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین مطالبہ کرتی ہے کہ جلد از جلد میڈیکل کالج کے ملازمین کے مطالبات کو پورا کیا جائے۔

Photos from Pakistan Trade Union Defence Campaign's post 19/10/2023

#مظفرآباد
میڈیکل کالج کا سٹاف 5ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کئی دنوں سے سراپا احتجاج۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین مطالبہ کرتی ہے کہ جلد از جلد میڈیکل کالج کے ملازمین کے مطالبات کو پورا کیا جائے۔

18/10/2023
Photos from Pakistan Trade Union Defence Campaign's post 18/10/2023

راولپنڈی
مورخہ 17اکتوبر بروز منگل ریلوے لوکوشیڈ راولپنڈی میں گذشتہ 3سال سے ہر ماہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نے ہونے کے خلاف علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ ریل مزدور الائنس کے زیراہتمام لگایا.اس کیمپ کا بنیادی مقصد ریلوے بیوروکریسی کرپٹ انتظامیہ اور حکومتی ایوانوں کو یہ بآور کروانا تھا کہ اب ہماری برداشت کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے اب یہ ظلم سہنہ کی سکت اب ختم یو چکی ہے اور 24اکتوبر کو پاکستان کے تمام ریلوے اسٹیشنز پر احتجاج کئے جائیں اور مطالبات کی منظوری تک جاری رہیں گے اور حکومت اور ریل انتظامیہ نے روش نہ بدلی تو ریل پہیہ جام کردیں گے.ان خیالات کا اظہار راجہ عمران،قادری صاحب اور آصف رسول احتجاج کیمپ سے کیا-

Sadiq Abad | Protest against privatisation of schools | PTU | Agega | PTUDC | 16/10/2023

صادق آباد: اسکولز کی نجکاری پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Sadiq Abad | Protest against privatisation of schools | PTU | Agega | PTUDC | Protest against privatization of schools. Punjab Teachers Union, Agiga, Bahawalpur Teachers Union, Bar Association, Pakistan Trade Union Defense Campaign

Want your organization to be the top-listed Government Service in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور اوورٹائم کی بندش کے خلاف ریلوے ورکرز یونین CBA کی ڈیزل ورکشاپ کا احتجاج!مورخہ 30 نومبر 2023 ...
عمران راجہ' راہنما پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین' ,ریل مزدور الائنس کے احتجاجی جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔l #Imranraja#PT...
مظفر آبادمیڈیکل کالج کے ملازمین کٸ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف سراپا احتجاج
میڈیکل کالج مظفرآباد کا سٹاف 5ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کئی دنوں سے سراپا احتجاج۔
راولپنڈیریلوے ملازمین کا تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج بدستور جاری
راولپنڈیریلوے کے محنت کش تنخواہ کی عدم اداٸیگی کے خلاف سراپہ احتجاج ۔ آج احتجاج ساتویں روز میں داخل
راولپنڈیراجہ عمران رہنما ریلوے لیبر یونینکشمیر میں چلنے والی تحریک سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔
راولپنڈیلوکو شیڈ راولپنڈی ریلوے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم اداٸیگی کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ۔راجہ عمران احتجاجی مظاہرے ...
واہ کینٹظفر اللہ رہنما PTUDC لیبر کانفرنس سے اظہار خیال کر رہے ہیں۔
واہ کینٹشاہد انور صدر PTUDC شمالی پنجاب مزدور کانفرنس سے اظہار خیال کر رہے ہیں۔
واہ کینٹجواٸنٹ سیکرٹری PTUDC چینگیز ملک لیبر کانفرنس سے اظہار خیال کر رہے ہیں۔
واہ کینٹآصف رشیدرہنما PTUDC مزدور کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

Telephone

Address


105 Mangal Mension, Royal Park, Luxmi Chowk
Lahore
54000

Other Political Organizations in Lahore (show all)
Jamaat-e-Islami Central Lahore Jamaat-e-Islami Central Lahore
Central Lahore
Lahore, 54000

Jamaat e Islami Pakistan | Striving for Peace & Justice..! The largest Religious - Political party of Pakistan. JI is struggling for a complete Islamic revolution in Pakistan in al...

PTI Insafian Wing PTI Insafian Wing
Lahore

We are here to support Imran Khan as he is a national leader of Pakistan. We condemn the the foreign intervention for regime change in Pakistan. Pakistan Zindabad Imran Khan Painda...

Pakistan Tehreek-e-Insaaf Pakistan Tehreek-e-Insaaf
Lahore, 40050

Only Imran Khan

Jamate Islami Ji Youth Pp151 Samnabad Jamate Islami Ji Youth Pp151 Samnabad
Lahore

JI Youth Samnabad

PTI Pattoki PTI Pattoki
Lahore, 54000

PTI Pattoki

Badami Bagh Lawyers League Badami Bagh Lawyers League
Lahore, 54000

Respected Members of Badami Bagh Lawyers League Group

PMLN Vs PTI Secrets News PMLN Vs PTI Secrets News
Lahore, 40050

I Believe i didn't jump into journalism to be popular. It is my job to seek the truth and put constan

DHA Founders Group DHA Founders Group
Lahore

To serve Realtors community and help them promote Real Estate Business

شیعہ علماء کونسل پنجاب شیعہ علماء کونسل پنجاب
Lahore

شیعہ علماء کونسل پاکستان مکتب تشیع پاکستان کا قومی و ملی پلیٹ فارم ہے جو پاکستان بھر کے تشیع کا ممے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے

PMLN YouthWing Lahore PMLN YouthWing Lahore
Lahore

ہم ہیں نوجوان، ہم بنایں گے خوددار، خوشحال، خودمختار پا?

Imran Khan Today Imran Khan Today
Azam Garden Multan Road Lahore
Lahore, 54500

PTI ILF Front Line Defenders PTI ILF Front Line Defenders
Siddiqi Plaza 3rd Floor
Lahore

Pakistan Tehkreek Insaf Front Line Defenders