Mr. malti Talented

محبت کا المیہ یہی ہے کہ يہ ان لوگوں سے ہوجاتی ہے جو آپ کیلئے نہیں بنے ہوتے !

خلیل جبران

29/03/2024

اصل جنگ کیا ہے؟
بیت المقدس تین مذاہب کی مقدس جگہ۔۔۔۔
مسلمانوں کا قبلہ دوئم
عیسائیوں کے لئے یسوع کی جائے ولادت
یہودیوں کے لئے ہیکل سلیمان

شروع کرتے ہیں حضرت ابراہیم علیہ السلام سے۔ جن کے دو بیٹے تھے اسماعیل اور اسحاق۔
اسحاق علیہ السلام کے بیٹے تھے حضرت یعقوب۔
یہیں سے کہانی شروع ہوتی ہے اسرائیل کی۔ اسرائیل یعنی اللہ کا بندہ۔ اور یہ لقب حضرت یعقوب علیہ السلام کو دیا گیا۔
حضرت یوسف علیہ السلام نے جب کفیل مصر بنے تو آپ کو حکم ہوا کہ اپنے تمام خاندان یعنی آل یعقوب کو مصر بلایا جائے۔ اور مصر کی سرزمین کا ایک مخصوص حصہ ان کے لئے مختص کیا گیا۔ اور اللہ کی طرف سے کہا گیا کہ اے آل یعقوب اس سرزمین میں تمھارے لئے برکتیں ہیں۔
حضرت یوسف علیہ السلام بارہ بھائی تھے اسی لئے اللہ تعالی نے ان کے لئے بارہ چشمے جاری کیے۔ اور یوں اس سرزمین کا نام حضرت یعقوب کے لقب سے اسرائیل پڑگیا۔ جسے آج یروشلم بھی کہا جاتا ہے۔
آپ کی نسل سے کم و بیش ستر ہزار انبیائے کرام آئے۔
حضرت یوسف کے بھائی یہودا کی نسل آگے بڑھی تو اس میں سے آنے والے تمام بنی اسرائیلی یہودی کہلائے۔
وقت گزرتا گیا اور حضرت موسی علیہ السلام کا دور آیا۔ جب فرعون نے مصر کی آپ پر تنگ کی تو بنو اسرائیل کے ساتھ آپکو مصر سے نکلنا پڑا۔
اس دوران بنی اسرائیل پر اللہ تعالی کی بہت سے کرم نوازیاں بھی ہوئیں، جس میں من و سلوی، چشموں کی بہتات، مچھلیوں کے شکار کا ذکر قرآن پاک سے بھی ملتا ہے۔ اور وہیں ہمیں ایک گائے کا ذکر بھی ملتا ہے، جس کے لوتھڑے سے مردے نے اللہ کے حکم سے زندہ ہوکر اپنے قاتل کا بتایا۔ اس گائے کی نشانیاں اللہ تعالی نے قرآن پاک میں بیان فرمائیں۔ جوکہ ایک سرخ مائل رنگت کی گائے تھی اور ایسی گائے آج بھی یہودیوں کے نزدیک مقدس مانی جاتی ہے۔
حضرت موسی علیہ السلام کے بعد دیگر نبی آئے۔ اس دوران میں حضرت موسی علیہ السلام اور ان کے دور کی کچھ باقیات، تورات، من و سلوی کا کچھ حصہ بنی اسرائیل نے ایک صندوق میں محفوظ کرلیا۔ یہ اللہ کی طرف حضرت آدم کو دیا گیا ایک خاص صندوق تھا جو نسل در نسل نبیوں کے پاس رہا۔ جسے قرآن میں تابوت سکینہ کے نام پکارا گیا ہے۔ اور یہ یہودیوں کو اپنی جان سے ذیادہ عزیز ہے۔
حضرت داؤد نے جب جالوت کو ہرا کر اس سے تابوت سکینہ حاصل کیا تو یوں بنی اسرائیل نے انہیں نبی تسلیم کرلیا۔ اور حضرت داؤد علیہ السلام نے اس صندوق کی حفاظت کے لئے ایک ہیکل تعمیر کروانا شروع کیا جو کہ انکی زندگی میں مکمل نہ ہوسکا۔ ان کے بیٹے حضرت سلیمان علیہ السلام نے جنوں کی مدد سے اس کو مکمل کروایا اور اسی دوران میں آپکی بھی وفات ہوگئی۔
اسی وجہ سے اسے ہیکل سلیمانی کہا جاتا ہے۔
بعد ازاں بابل کے باشاہ بخت نصر نے اسرائیل پر حملہ کیا اور ہیکل سلیمانی کو بھی گرا دیا۔ اور تابوت سکینہ بھی اپنے ساتھ لے گیا۔
سیپرس دی گریٹ نے دوبارہ یہ شہر حاصل کیا۔ یہودیوں کو دوبارہ یہاں آباد کیا اور تابوت سکینہ کو بھی واپس لایا گیا۔ ہیکل سلیمانی ایک دفعہ پھر تعمیر کیا گیا۔
پھر وقت گزرا اور حضرت عیسی علیہ السلام کی آمد ہوئی۔ جنہیں نعوذبااللہ یہودیوں نے دجال، ناجائز اور کیا کیا لقب دیئے۔ یہاں سے یہودیوں میں سے دو الگ قومیں ہوگئیں ایک یہودی اور دوسرے عیسائی۔
یہودیوں نے سازش کرکے حصرت عیسی علیہ السلام کو صلیب پر چڑھانا چاہا اور اللہ تعالی نے انہیں اپنے پاس اٹھالیا۔
اس کے بعد یہودیوں اور عیسائیوں میں کئی چھوٹی موٹی جنگیں ہوئیں۔ پھر عیسائی رومی بادشاہ ٹائیٹس نے اس شدت سے یروشلم پر حملہ کیا کہ اس پورے علاقے کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ ہیکل سلیمانی کو گرادیا۔ جس کی صرف ایک دیوار اس وقت اپنی اصلی حالت میں موجود ہے جسے دیوار گریہ کہاجاتا ہے۔ جہاں یہودی جاکر تورات کی تلاوت کرتے ہیں اور گریہ و زارہ کرتے ہیں۔ تابوت سکینہ بھی نہ جانے کہاں غائب ہوگیا۔
ٹائٹس کے حملے کے بعد یہودی آخری نبی کے انتظار میں تھے۔ کیونکہ اللہ پاک کا ان سے وعدہ تھا کہ انہیں پھر عروج بخشا جائے گا۔
اس وعدہ کا ذکر سورہ البقرہ میں بھی موجود ہے کہ

"اے بنی اسرائیل، ان نعمتوں کو یاد کرو جو تم پر کی گئیں، اور اپنا وعدہ پورا کرو (ایمان لاو) تاکہ ہم بھی اپنا وعدہ پورا کریں۔"

قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے کہ ہیکل سلیمانی کی تین دفعہ تعمیر ہوگی۔ جوکہ دو دفعہ ہوچکی ہے۔
یہودی اپنے مسیحا اور آخری نبی کے انتظار میں تھے کہ ٹائیٹس کے حملے کے پانچ سو سال بعد نبی آخرالزمان کی ولادت ہوئی۔ یہاں یہودیوں کو یہ جھٹکا لگا کہ سارے نبی حضرت اسحاق کی نسل سے ہیں تو آخری نبی حضرت اسماعیل کی نسل سے کیونکر آگئے۔۔۔ اور انہوں نے ایمان لانے سے انکار کردیا۔
مسلمانوں کے لئے بھی وہ انبیاء کی ہی نشانی تھی اسی لئے ہیکل سلیمانی کو بیت المقدس کا نام دیا گیا۔
اسلام کے آغاز میں یہودیوں کو قائل کروانے کی خاطر ہی بیت المقدس کی جانب منہ کرکے نماز ادا کرنے کا حکم ہوا۔ کیونکہ یہودی اسی طرف منہ کرکے عبادت کیا کرتے تھے۔
سترہ ماہ بعد ہماری عبادت کا رخ بیت المقدس سے بیت اللہ کی جانب موڑ دیا گیا۔ کیونکہ مسلمانوں کا شروع سے قبلہ اول وہی رہا۔ جسے پہلے حضرت آدم اور پھر حضرت ابراہیم نے تعمیر کیا۔
حضرت عمر رض کے دور حکومت میں اسرائیل یعنی یروشلم پر عیسائیوں کا قبضہ تھا۔ بیت المقدس کے ہی احاطے میں انہوں نے گرجا گھر تعمیر کیا ہوا تھا۔ اور عین تابوت سکینہ والی جگہ وہ گند پھینکا کرتے تھے یہودیوں کی نفرت میں۔ یروشلم کی فتح کے وقت جب حضرت عمر وہاں گئے تو عیسائیوں پر برہم ہوئے۔ وہاں صفائی کروا کر مسجد تعمیر کروائی، اور قرآن میں موجود معراج والے واقعے کی نسبت سے اس مسجد کو اقصی کا نام دیا۔
یہودیوں کی دیوار گریہ بھی اسی احاطے میں موجود تھی تو زائرین کی حثیت سے انہیں بھی وہاں آنے کی اجازت دے دی گئی۔
خلافت عباسیہ تک یروشلم ایک مسلم شہر رہا۔
اس کے بعد عسائیوں نے دوبارہ یروشلم پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا۔ صلاح الدین ایوبی نے عیسائیوں کے خلاف پچاس سے زائد جنگیں کرکے بیت المقدس دوبارہ حاصل کیا۔ اور پھر سات سو سالوں تک یہ خلافت عثمانیہ کے زیر سلطنت رہا۔ یہودیوں کو بھی دیوار گریہ تک اپنے مذہبی اقدامات کی آزادی رہی۔ اور یہودی آہستہ آہستہ پھر یروشلم میں آباد ہونا شروع ہوگئے۔ اس دوران میں کئی بار انہوں نے خلافت عثمانیہ کے سلطان کو پیسوں کے عوض یروشلم انہیں سونپنے کا لالچ دیا لیکن ناکام رہے۔
اور پھر دوسری جنگ عظیم میں عیسائی سپاہی ہٹلر نے چن چن کر یہودیوں مارا۔ قریبا ساٹھ لاکھ کے قریب یہودیوں کا قتل عام کیا گیا اور یہ دربدر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ اس دوران میں انہیں یہ اندازہ ہوچکا تھا کہ انہیں اب خود اپنی پہچان بنانی ہے۔ اور بائبل میں موجود یہودیوں کے آخری عروج سے قبل والی کئی نشانیاں بھی ظاہر ہوچکی تھیں۔ اور وہ یہ تسلیم کرچکے تھے کہ انکا آخری مسیحا اب دجال ہوگا جس کی بدولت پوری دنیا میں انکا دوبارہ بول بالا ہوگا۔
انہوں نے برطانیہ سے ساز باز کرکے خود کو الگ ریاست تسلیم کروالیا۔ یوں اسرائیل باقاعدہ ایک ملک کی صورت میں دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ پھر آہستہ آہستہ انہوں نے فلسطین اور دیگر مصری علاقوں پر بھی قبضہ کرلیا۔ عرب ممالک اسرائیل کے خلاف جنگ پر آئے لیکن اس وقت تک یہ خود کو اتنا مضبوط کرچکے تھے عرب ممالک کو اس ایک چھوٹے سے ملک سے منہ کی کھانی پڑی۔ عسائیوں نے بھی دیکھ لیا کہ اب ان سے لڑ کر کچھ وصول نہیں ہونا تو باقاعدہ گرجا گھروں میں پادریوں نے تقریبات منعقد کیں اور یہودیوں کے لئے معافی کا اعلان کیا گیا۔ یوں سیاسی اور اقتصادی مفاد پرستی نے دو ہزار سالوں سے ایک دوسرے کے ازلی و جانی دشمنوں کو ایک صف پر لا کھڑا کیا۔ اور قرآن کی بات بھی سچ ہوگئی کہ
یہود و نصری ایک دوسرے کے دوست ہیں۔
یہودیوں کے عقائد کے مطابق وہ ہیکل سلیمانی کی حفاظت نہیں کرپائے تو خود کو قصوروار کہتے ہیں۔ خود کو سزا دینے کے لئے زنجیروں اور چمڑے سے پیٹتے ہیں۔ اور دیوار گریہ کے پاس آہ و زاری کرتے ہیں۔
وہ ایمان رکھتے ہیں تیسری بار انہیں پوری دنیا پر حکمرانی حاصل ہوگی۔ اس کے لئے انہیں مسجد اقصی کو گرانا ہوگا۔ جس کی تیارہ وہ کرچکے ہیں۔ کب سے مسجد اقصی کے نیچے بارودی سرنگیں بچھا دی گئی ہیں۔ اس کے بعد ہیکل سلیمانی تعمیر کرکے تابوت سکینہ وہاں رکھنا ہے۔ تابوت سکینہ بھی وہ دوبارہ حاصل کرچکے ہیں۔
لیکن مسئلہ تھا سرخ گائے۔۔۔ کیونکہ ان کے عقیدے کے مطابق وہ ناپاک ہیں اور جب تک پاک نہیں ہوجاتے ہیکل سلیمانی تعمیر نہیں کرسکتے۔ اور پاک ہونے کے لئے سرخ گائے کی قربانی دینا ہوگی۔
وہ گائے جس کی نشانیاں قرآن پاک میں بیان کی گئیں۔ جو اسوقت بھی انہیں ڈھونڈنے میں مشکل ہوئی تھی۔ اب بھی ایک سو سال تک وہ ویسی گائے کی تلاش کرتے رہے۔ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بچے پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ کیا انہوں نے۔ پھر اس تجربے کی بدولت ویسی نشانیوں والی گائے پیدا کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہے۔ دوہزار انیس میں ایک امریکی ریاست سے پانچ عدد ویسی گائیں انہیں مل گئیں۔ جن کے جسم پر سرخ رنگ کے علاوہ اور کوئی بال نہیں تھا۔ انہیں کبھی کام کے لئے استعمال نہیں کیا گیا تھا۔ اگلی نشانی کہ ان پر کسی بیماری کا اثر نہیں ہونا چاہیے، پوری دنیا میں کووڈ پھیلا کر مختلف جانوروں کے ساتھ انہیں بھی ٹیسٹ کیا گیا اور ان پر اس بیماری کا کوئی اثر نہ ہوا۔

Red heifer found
Mastery of Red heifer

یہ گوگل میں سرچ کرکے آپ اس متعلق تفصیل سے پڑھ سکتے ہیں۔
الغرض قرب قیامت اور دجال کے ظہور والی تمام تر تیاریاں وہ مکمل کرچکے ہیں۔
اپنی مرضی کے ڈاکٹر، انجینئر بچے پیدا کرنا، نائن ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک جگہ ہوتے ہوئے کئی جگہ موجود رہنا، اپنی مرضی کے موسم بنانا، جب چاہو بارش برسا دینا، چند دنوں میں پوری دنیا گھوم لینا یہ سب دجالی نشانیاں ہیں جو آج کے دور میں کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ ہمارے اسلام میں بتائی گئی قیامت کی نشانیوں کی انہوں نے اتنے اچھے سے تیاری کرلی ہے کہ غرقد کے درخت لگا دیے۔ جو انہیں پناہ دیں گے۔ باب لد جس جگہ احادیث کے مطابق دجال کا حضرت عیسی ع کے ہاتھوں قتل ہونے کا ذکر موجود ہے اس جگہ وہ دجال کے فرار کے لئے ایئر پورٹ بنا چکے ہیں۔
یہ سب تو قربت قیامت کی نشانیاں ہیں اور ہیکل سلیمانی نے بھی بن کر رہنا ہے۔ پھر اصل جنگ کیا ہے؟
اصل جنگ عقائد کی ہے۔ ہم اپنے عقائد میں اس قدر کمزور ہوچکے ہیں کہ نماز پڑھیں یا نہ پڑھیں ہمیں فرق نہیں پڑتا۔ اپنے بہن بھائیوں کا حق کھا کر خوشی محسوس کرتے ہیں اور فرقوں کے خرافات میں الجھے ہوئے ہیں۔
فلسطینوں کے لئے سوائے دعا اور احتجاج کے ہم کیا کرسکتے ہیں؟
کیا ہم اپنے عقائد کے اتنے مضبوط ہیں کہ ڈالر کہ بہکاوے میں نہ آئیں؟
کیا ہم یہودیوں کے مقابلے میں نکلنے والے خراسان مجاہدین کی لسٹ میں آتے ہیں یا بس سوشل میڈیا کے تماشائی ہیں؟
اگر آج دجال ظاہر ہوجائے اور توبہ کا دروازہ بند ہوجائے تو ہماری آخرت کے لئے کیا تیاری ہے؟
سوچ کر جواب ضرور دیجئے گا۔
مجھ سمیت اللہ پاک سب پر اپنا کرم کرے🥲🥲

29/03/2024

جو ریت پہ لکھا ہوا پانی ہے مرے دوست
خاک اُس نے مری پیاس بجھانی ہے مرے دوست

وہ شخص جسے باپ کہا کرتے تھے بیٹے
وہ شخص بڑی لمبی کہانی ہے مرے دوست

وعدہ ہے کہ وہ رات گزاروں گا ترے پاس
جو رات مجھے قبر میں آنی ہے مرے دوست

مفلس نے شرافت کے لبادے میں لپٹ کر
دن بیچنے ہیں رات کمانی ہے مرے دوست

صد شُکر زلیخا کی طرح رویا نہیں ہوں
ہر شخص کے لب پر یہ کہانی ہے مرے دوست

کیا ترکِ تعلق پہ شب و روز کا رونا
اب چھوڑ بھی دے بات پرانی ہے مرے دوست
نصیر بلوچ

24/03/2024

ہر کسی کے پاس کوئ نا کوئ دنیا میں ایسا ضرور ہوتا کے جس کے بارے میں جب وہ سوچے تو اُس کے چہرہ نور سے بھر جاۓ_کچھ لوگ کہتے ہیں فضول باتیں ہیں یہ.میں کہتا ہوں محبت تو ربِ کریم کی صفات میں سے ہے
ربِ کریم نے اپنے محبوب سے کی رسولِ پاک ٌ اپنی اُمت سے کی محبوب تو وہ ہوتا ہے جب زمانہ آپ کے مخالف ہو تو وہ زمانے کے مخالف ہو جاۓ کے وہ آپ کے لیے دنیا سے لڑھ جاۓ۔مینے کسی جگہ پڑھا تھا کے جب افطاری کا وقت ہوتا ہے تو رب اپنے بندے کی کوئ بات نہں ٹالتا آج چودہ رمضان ہے میں ہر روز تمہیں ہی مانگتا ہوں ایسا لگتا ہے جیسےزندگی کا اور کوئ مقصد ہی نہیں ہمارے معاشرے میں جو عورت محبت کرے اُسے بدکردار کہ دیا جاتا ہے۔
سعادت حسن منٹو صاحب لکھتے ہیں ضروری تو نہیں جو لڑکی محبت کرےوہ بدکردار ہو محبت تو خدا کی دین ہےاور یہ تو نصیب والوں کو عطاء ہوتی ہے یہ تحریر ہے حافظ ولید جنجوعہ کی اور تصویر لی گئی ہے

23/03/2024

مجھ سے پہلے تجھے جس شخص نے چاہا اس نے
شاید اب بھی ترا غم دل سے لگا رکھا ہو
ایک بے نام سی امید پہ اب بھی شاید
اپنے خوابوں کے جزیروں کو سجا رکھا ہو

میں نے مانا کہ شب و روز کے ہنگاموں میں
وقت ہر غم کو بھلا دیتا ہے رفتہ رفتہ
چاہے امید کی شمعیں ہوں کہ یادوں کے چراغ
مستقل بعد بجھا دیتا ہے رفتہ رفتہ

پھر بھی ماضی کا خیال آتا ہے گاہے گاہے
مدتیں درد کی لو کم تو نہیں کر سکتیں
زخم بھر جائیں مگر داغ تو رہ جاتا ہے
دوریوں سے کبھی یادیں تو نہیں مر سکتیں

یہ بھی ممکن ہے کہ اک دن وہ پشیماں ہو کر
تیرے پاس آئے زمانے سے کنارا کر لے
تو کہ معصوم بھی ہے زود فراموش بھی ہے
اس کی پیماں شکنی کو بھی گوارا کر لے

اور میں جس نے تجھے اپنا مسیحا سمجھا
ایک زخم اور بھی پہلے کی طرح سہ جاؤں
جس پہ پہلے بھی کئی عہد وفا ٹوٹے ہیں
اسی دوراہے پہ چپ چاپ کھڑا رہ جاؤں

~احمد فراز🥀

22/03/2024

عورت کو اگر نئے مرد سے عزت ملے تو وہ اپنی گہری محبت کو بھی قربان کر سکتی ہے۔

سعادت حسن منٹو

18/03/2024

یہ میرا لمحہِ آخر ہے میں رو پڑوں یا چپ ہی رہوں
مینے بات اُس سے کرنی ہے کیوں نہ غزل کی صورت لی جاۓ
اِس عزل کابانی اُس کو لکھوں
جسے نام میرے سے پیار تھا تب
جب ملنا اُس سے کہنا تم
جس نام سے تم کو اُلفت تھی
وہ نام تو باقی اب نہ رہا
جسے جینا تمھارے نام سے تھا
وہ انسان تو باقی اَب نہ رہا
اُسے کہنا کے وہ رویا تو نہیں
جسے رونے کی بیماری تھی
اُسے کہنا کے مجھے یاد رکھے
پر میرے نام کو نا آباد رکھے
اُسے کہنا کے نامحرم ہوں
کہی لوگ نہ تم کو کہنے لگے
یہ نام تم کس کا لیتی ہو
یہ شعر تم کس کے کہتی ہو
چلو چھوڑو اَب کیاکہنا یہ
کبھی وقت ملے تو مل لینا
جب آؤ تم تو وہ کہنا مجھے
جسے سننا میری خواہش تھی
اور خوش رہنا اور ملنا مجھے
پھر روزے قیامت بیٹھے گے
وہاں تم کہنا ہم دیکھے گے
تمہارے لہجے کی گرماہٹ کو
یہ پڑھ کے مت رونا تم
تم رو پڑو اور میں پاس نا ہو
یے کتنی بڑی قیامت ہے
بس خوش رہنا بس خوش رہنا
فقط تمہارا حافظ ولید جنجوعہ

16/03/2024

یہ رزقِ اشک فراہم بہم کیا جائے
ہماری آنکھ پہ رحم و کرم کیا جائے

وہ اتنا ڈھیر حسیں تھا کہ ہم پہ واجب ہے
تمام عمر بچھڑنے کا غم کیا جائے

میں اس کے ماتھے پہ خاکِ وطن کو مل آیا
جو چاہتا تھا مجھے محترم کیا جائے

زمیں کو عرش_معلی تلک رسائ ملے
فلک کو کھینچ کے مٹی میں ضم کیا جائے

وہ کون شخص تھا جس نے بوقت_جنگ کہا
سفید کپڑے کو جلدی علم کیا جائے

مریدنی کے دوپٹے کی سمت لپکا تھا
جناب_پیر کا بازو قلم کیا جائے

وہ خواب میں بھی مرے ساتھ چل کے کہتا ہے
سفر ،سفر ہے بھلے دو قدم کیا جائے

راکب مختار

16/03/2024

جب شروع ہوئ آذان تو سبھی تھے چپ ہوۓ
اِک سوالی مانگ رہا تھابس اللّٰہ کے نام پر
🖤حافظ ولید جنجوعہ🖤

15/03/2024

اُسے دیکھا تو اُسے یاد کیا جانے لگا
پھر ملنے جلنے پے بھی اتفاق کیا جانے لگا
اُس سے بچھڑنا ہے تو مینے تو مر جا نا ہے
خود پے اِس بات کا اطاق کیا جانے لگا
میرے ہونے علامت ہے یہ دو گز کی زمین
پھر یہ مسجد میں کیوں اعلان کیا جانے لگا
🖤حافظ ولید جنجوعہ🖤

15/03/2024

تو میسر ہو تو ہم تُجھ کو خریدیں گے ولید
تیرا تومگر نا ہی سہی تیری شاعری کا حُسن اچھا ہے
🖤حافظ ولید جنجوعہ🖤

15/03/2024
15/03/2024

ملی ہے مہلت یہ مجھ کو دو گھڑی کے لیے
دیدارِ یار کی لت لگی ہے مجھ کو بھی
ہے شوق عشق میں مرنے کا ہر کسی کو بھی
پر یہ رتبہ ازل ملا ہے کسی کسی کو بھی
یے تونے مجھ کو جو چہرہ جو یوں دکھایا ہے
یے رتبہ اور ملا نہیں کسی کو بھی
ملا ہے ہجر کی دولت سے شاعری کا ہنر
وگرنہ عشق سے بٹرھ کر سزا کوئ نہیں
💫حافظ ولید جنجوعہ🖤

15/03/2024

اُسی کے ہونےسے رونقیں تھیں
وہ اپنی نظریں جھکاۓ رکھتا
ادائیں اپنی دکھا کے ہم کو
ہمی سے ہم کو چراۓ رکھتا
سنا کے قصے محبتوں کے
وہ اپنا ہم کو بناۓ رکھتا
تھی اُس کی آنکھیں شراب جیسی
وہ سب کو ہی تھا پلاۓرکھتا
ہمی کو لگتا ہمی ہیں سب کچھ
وہ نظریں ایسے ملاۓ رکھتا
اُٹھاتا نظریں گراتا بجلی
وہ رونقیں یوں لگاۓ رکھتا
تھی میری حافظ بس اک ہی خواہش
وہ پاگل ہم کوبناۓ رکھتا
🖤حافظ ولید جنجوعہ💫

06/07/2023

:fabric:blanded
:Size:1/2
:company:mom kid
:brand:yes
:washing instructions
:wash in lukewarm
:stretch to shape
:dry naturally
:do not dry clean
:the rising star groups

19/06/2023

.Fabric:disney special blandid size:0/3monthscolor:white black/skin brown/white blue Items:romper/body suit/bib/ cap/gloves Company:disney brandcare instructions:hand washable do not dry clean gentle product for your babythe rising star ⭐️ groups contact no:0344-9002023

19/06/2023

.Fabric: junior’s towelsize:0/6monthscolor:white/pink/off white/ sky blue baby hooded towel high quality,comfortable and super soft care instructions:machine washable at 40*c.
Do not use chlorine based bleach.tumble dry low.
Cool iron.do not dry cleanthe rising star ⭐️ groups
Contact no:0344-9002023

Send a message to learn more

19/06/2023

.fabric: blandid size:3/4monthscolor:pink/blue/parrotcompany:rising star ⭐️very soft & comfortable
The rising star ⭐️ groups
Contact no: 0344-9002023

Send a message to learn more

03/10/2022

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Lala Musa?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Lala Musa
TERMZIPISANACRONYMFORZONEIMPROVEMENTPLAN;ITWASCHOSENTOSUGGESTTHATTHEMAILTRAVELSM

Other Artists in Lala Musa (show all)
SIR Paper le lo ma ne jana ha................... SIR Paper le lo ma ne jana ha...................
Lala Musa, 5020

Azaan's Official Page

Faisal Bilal Faisal Bilal
Faisal Pura
Lala Musa, 50300

Mustansar Zaman Mustansar Zaman
Lala Musa

Ch Mustansar Zaman Kotla

Shahid ch Shahid ch
Lala Musa

Dj Butt Dj Butt
At My Home :)
Lala Musa, 50200

Stef Stef
Lala Musa
Lala Musa

art

AaO MoUj MaStI KaRe AaO MoUj MaStI KaRe
Technical Student Fedration
Lala Musa

Aansoo Ko Kabhi Oos Ka Qatra Na Samajhna.. Aesa Tumhein Chahat Ka Samandar Na Mile Ga..

True Love True Love
Lala Musa

,Pure true love stuff ,Fun , Entertainment ,<3 <3 <3 ,

Ammar's Photography Ammar's Photography
Lala Musa, 50200

It's just a small effort to show Ya guys some of My own Fine Art Photography. I'm not a big photogra

Kotla qasim khan Kotla qasim khan
Kotla Qasim Khan Dist. Gujrat Teh. Kharian
Lala Musa, 0537

A village of the sunny people...!!where people of every cast live in this village .it's situated to the west side of city of lalamusa ....!!!

Ti Prince Ti Prince
Gujrat
Lala Musa, 50200

[email protected]

Irfan Ullah Qadri Irfan Ullah Qadri
Lala Musa, 50200

naat oak motivational speeches paint Punjabi naats and culture