ARI News Online

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ARI News Online, News & Media Website, Opposite Ladies & Children Park Near DY Kitchen Showroom Burewala, Mandi Burewala.

26/07/2023

ما شاء اللہ - 1947 سے کوالٹی اور اعتماد کی بلندیوں پر چمکتا ایک ہی نام دانیوال کریانہ سٹور - ریل بازار بورے والا.

Advertisement

11/07/2023

Advertisement

Photos from ARI News Online's post 03/02/2023

بورےوالا میں ڈاکو راج ، پولیس خاموش تماشائی ۔
بورےوالا: نیو زیڈ بلاک میں ڈکیتی کی واردات،نامعلوم مسلح افراد اسلحہ کے زور پر نقدی،طلائی زیورات موبائل فونز لیکر فرار ہو گئے تفصیل کے مطابق ماسٹر سعید احمد اپنی اہلیہ اور بیٹیوں کے ہمراہ بازار سے اپنے گھر واپس گھر آ رہے تھے جیسے ہی وہ گھر کے قریب پہنچے تو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر گھر سے چند فرلانگ کے فاصلہ پر گاڑی کو رکوا کر زبردستی تلاشی لیتے ہوئے نقدی تقریباً 50 ہزار روپے،اہلیہ اور بیٹیوں سے طلائی زیورات اور قیمتی موبائل فونز چھین لیے اور فرار ہو گئے،اہلیان محلہ چوہدری مظہر اقبال نمبردار،اشرف سلدیرہ،میاں زاہد مقبول،اعظم گھمن چوھدری ناصر محمود و دیگر نے شہر میں بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے ۔

16/01/2023
24/12/2022

افسوس ناک خبر

بورےوالا: معروف کاروباری شخصیت چوہدری ندیم عباس،چوہدری محمد شاہد(5- جی غلہ منڈی فارمر کاٹن فیکٹری اڈا کچی پکی،ایشیاء فیول پوائنٹ ظہیر نگر والے) کی والدہ محترمہ،چوہدری محمد اسلم پٹواری(مرحوم) کی اہلیہ،محمد شفیق اور محمد ادریس 72- جی غلہ منڈی والے کی ہمشیرہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں "انا لللہ وانا الیہ راجعون " مرحومہ کی میت انکے بیٹے محمد شاہد کی رہائش گاہ واقع فائن سٹی سے اٹھائی جائے گی اور نماز جنازہ کل مورخہ 25 دسمبر بروز اتوار دن 11 بجے انکے آبائی گاوں 541/ ای بی ظہیر نگر کے قبرستان میں ادا کی جائے گی نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ۔

23/12/2022

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبہ کی تمام نجی علاجگاہوں کوہدایت جاری کی ہے کہ وہ حکومت کے ملازم طبی ماہرین کو سرکاری اداروں میں ان کی سرکاری ڈیوٹی کے اوقات ِکارکے دوران اپنی علاجگاہوں پر کام کرنے کی اجازت ہرگز نہ دیں۔گزشتہ روز جاری کیے جانے والے مراسلہ کے مطابق پی ایچ سی ایکٹ 2010ء کے تحت صوبہ کی تمام نجی علاجگاہوں کے منتظمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس امرکو یقینی بنائیں کہ حکومت کے ملازم طبی ماہرین کوان کے سرکاری اوقات کارکے دوران،جب انھوں نے اپنے سرکاری اداروں میں علاج معالجہ کی خدمات مہیا کر ناہوتی ہیں،اپنی نجی علاجگاہوں میں کام کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔اس پس منظر میں کمیشن کی جانب سے نجی علاجگاہوں کی متعلقہ انتظامیہ کو مزید متنبہ بھی کیا گیا ہے کہ ہدایت کی عدم تعمیل پر انھیں جرمانے اور خدمات کی بندش کابھی سامنا کرنا پڑے گا۔مراسلہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مجاز افسران صوبہ کی تمام نجی علاجگاہوں کا وقتاً فوقتاًمعائنہ بھی کریں گے۔

12/11/2022

بورےوالا: لالہ عارف مغل سابقہ کونسلر ، مبارک علی مغل ، ناصر مغل (فرید آٹوز) والے اور محسن مغل (مغل نیوز) والوں کے بھانجے کی بیٹی ، محمد رمضان مغل ، مرزا اشرف اور مرزا عمران مغل کے بھتیجے کی بیٹی ، حاجی سلطان مغل (علی موٹرز) یعقوب آباد والے کی پوتی ، انجینئر علی سلطان مغل کی بیٹی قضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون " نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ان کی رہائش گاہ چیچہ وطنی روڈ الیاس گارڈن بورےوالا میں واقع ہے۔۔
رابطہ نمبر 03006995066-03136910001

10/11/2022

کرو مہربانی تم اہل زمیں پر
خدا مہربان ہو گا عرش بریں پر

07/06/2022

سپریم کورٹ میں ایل ایل بی سکینڈل کیس کا فیصلہ

06/06/2022

اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا بلاول علی ہنجرا تبدیل، فوری طور پر اپنے عہدے کا چارج چھوڑنے کا حکم، او ایس ڈی بنا دیا گیا

03/05/2022

افسوس ناک خبر
بورےوالا: ماسٹر زبیر نمبردار آرائیں قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں ۔ اناللہ واناالیہ راجعون . ان کا نماز جنازہ آج بروز منگل مغرب کی نماز کے بعد گورنمنٹ پرائمری بوائز سکول 541ای بی میں ادا کی جائے گی ۔ جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ۔

Photos from ARI News Online's post 01/05/2022

بورے والا: سعودی عرب مسجد نبوی میں نعرے بازی کرنے والوں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

بورے والا: مسلم لیگی عہدیدار اسلم جمال نے تھانہ ماڈل ٹاون میں درخواست جمع کرائی

بورے والا:درخواست میں عمران خان،شیخ رشید اور فواد چوہدری کے خلاف بھی کاروائی کی استدعا

بورے والا: پی ٹی آئی قائدین کے ایماء پر مسجد نبوی میں پی ٹی آئی ورکرز نے نعرے لگائے

بورے والا: اس دلخراش واقعہ سے دنیا بھر کےمسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے،درخواست کا متن

بورے والا: ہلڑ بازی اور نعرے بازی پی ٹی آئی کا سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔درخواست کا متن

30/04/2022

بریکنگ نیوز:
میاں حمزہ شہباز شریف نے وزیر اعلی پنجاب کا حلف اٹھا لیا ۔

26/04/2022

ما شاء اللہ - 1947 سے کوالٹی اور اعتماد کی بلندیوں پر چمکتا ایک ہی نام دانیوال کریانہ سٹور - ریل بازار بورے والا.

18/04/2022

وہاڑی کے قابل فخر سپوت طاہر اقبال چوہدری کا قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ کے بعد پہلا خطاب ۔

16/04/2022

بریکنگ نیوز:
مسلم لیگ ن کے میاں حمزہ شہباز 197 ووٹ لے کر وزیر اعلی پنجاب منتخب ہو گئے ۔

15/04/2022

‏اوگرا کی سمری مسترد، وزیر اعظم شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ ۔

13/04/2022

افسوسناک خبر
بورےوالا: حاجی نورالدین پٹواری ( بھٹے والے ) کا بیٹا ، احمد سعید اور احمد شیعب نور کا چھوٹا بھائی، احمد وسیم جو کہ سپین میں رضائے الہیٰ سے وفات پا گئے ہیں ۔ اناللہ واناالیہ راجعون ۔ ان کا نماز جنازہ بروز جمعہ مبارک 2022-04-15 دوپہر 3 بجے شہر والے قبرستان میں ادا کیا جائے گا ۔ان کی رہائش گاہ معصوم شاہ کالونی گلی نمبر 1 میں ہے ۔جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ۔

11/04/2022

بریکنگ نیوز:
میاں شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے۔

10/04/2022

افسوسناک خبر :
بورےوالا : لیب ویو سکول سسٹم اینڈ اکیڈمی کے پرنسپل و ڈائریکٹر فیصل علی اعوان اور ملک دانش اعوان (دبئی) کے والد صاحب، ملک عثمان اعوان (چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ) کے سسر ،ملک شبیر اعوان رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں ان کی نماز جنازہ آج 10 اپریل کو شام 07:30 بجے ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 455/ ای بی بوریوالا میں ادا کی جائے گی۔ شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔

09/04/2022

بریکنگ نیوز:
تحریک عدم اعتماد کامیاب ،
عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے ۔

Photos from ARI News Online's post 24/03/2022

بورےوالا: مغل نیوز ٹیم کے زیر اہتمام 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد۔تفصیل کے مطابق محسن مغل کی زیر قیادت سٹی ہاوسنگ سکیم کے آفس میں 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالہ سے تقریب کا اہتمام کیا گیا اور تقریب میں کیک کاٹا گیا۔اس تقریب میں سابق تحصیل نائب ناظم غلام مصطفی بھٹی ، سیکرٹری بار بورےوالا چوہدری مشاہد ایڈووکیٹ ، معروف ڈویلپر و ڈائریکٹر کلینکس فارمیسی مرزا خالد ، محسن مغل ، تحصیل صدر آل پاکستان کسان اتحاد مزمل بھٹی ، عدنان گجر ، صدر موبائل یونین ظہیر گجر ، عاکف بھٹی ، شکیل بھٹی ، سید سجاد حسین بخاری ، میاں اویس ، سینئر او ٹی ڈاکٹر شاہد خورشید گجر ، ٹیچر الائیڈ سکول مرزا عثمان افضل ، خالد محمود راٹھ ، پرسنل بینک آفیسر اسلامی بینک عادل مقصود ، ملک عثمان ، ملک خالد ، ارسلان ارشد اور محمد مشتاق سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس تقریب سے غلام مصطفی بھٹی ، سیکرٹری بار چوہدری مشاہد ، محسن مغل ، مزمل بھٹی ، شکیل بھٹی ، خالد محمود راٹھ ، عدنان گجر اور ملک خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کا تاریخی دن ہمیں اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ پاکستان کا قیام ہمارے آباو اجداد نے بے شمار قربانیاں دے کر حاصل کیا۔اس کے حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانے کے لئے معاشرہ کے تمام افراد کو اپنی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے کوشش کرنا ہو گی تاکہ تکمیل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔مزید انہوں نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے۔آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ مملکت خداداد پاکستان کی ترقی و تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور پیارے وطن کی حفاظت کے لئے اپنے تن من دھن کی بازی لگا دیں گے۔پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو ہم نکال پھنکیں گے۔جس طرح ہمارے بڑوں نے پاکستان کو حاصل کرنے کے لئے بہت سی قربانیاں دی ہیں اسی طرح ہم پاکستانی قوم جب کبھی خدانخواستہ ملک پر مشکل وقت آیا تو اپنے ملک کے لئے اپنی جان تک قربان کر دیں گے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ حصول پاکستان کے لیے جدوجہد کرنے اور قربانیاں دینے والے عظیم رہنماوں و سپوتوں کی عظمت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔مزید انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان ، پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے۔ اس دن یعنی 23 مارچ 1940 کو قرار داد پاکستان پیش کی گئی تھی۔ قرار داد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔ وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔23 مارچ تجدید عہد کے اس دن یہ عہد کرنا ہو گا کہ ہمیں ایک بار پھر متحد ہو کر اپنے ملک کو ترقی کی جانب لے کر جانا ہو گا۔بعدازاں مغل نیوز ٹیم سمیت تمام معزز مہمانوں نے مرزا خالد اور عدنان گجر کو عمرہ کی سعادت کے لئے روانہ ہونے پر مبارکباد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Mandi Burewala?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

#Ari News Online
#Ari News Online
#Ari News Online
#Khalid Nisar Dogar #Burewala
ARI News Online
#AsiaCargo
#Dr. Mubbarah Bilal #Burewala Hospital
#ARI News Online
#Municipal Corporation Burewala
#Dr Mubbarah Bilal #Burewala Hospital

Telephone

Address

Opposite Ladies & Children Park Near DY Kitchen Showroom Burewala
Mandi Burewala
61010

Opening Hours

Monday 10:00 - 20:00
Tuesday 10:00 - 20:00
Wednesday 10:00 - 20:00
Thursday 10:00 - 20:00
Saturday 10:00 - 20:00
Sunday 10:00 - 20:00

Other News & Media Websites in Mandi Burewala (show all)
Ch News Burewala Ch News Burewala
Chak No 505/EB
Mandi Burewala, 61010

Like and share for latest update & news of Burewala City Burewala ka wahd Channel Jahan sab se pehle

Viral Videos Viral Videos
Al Yaqeeen Trade Center 40
Mandi Burewala, 61010

Stories of Successful Startups

Khabarnama Burewala 360 خبرنامہ Khabarnama Burewala 360 خبرنامہ
Mandi Burewala

It is about NEWS about Burewala & nearby areas.

Mohsin Ali Voice Mohsin Ali Voice
Mandi Burewala, 61010

Here you will find videos full of Education, Entertanmint, World History Islamic History and News

Burewala Updates Burewala Updates
Mandi Burewala, 61010

Burewala Local News