Poetry Collections

It's a Page About "Poetry" , True Feelings of "Love"
And also an oppetunity to express true means of

Tum acha karo aur zamana tum ko bura samjhe ye tumhare haq main behtar hai bajay is ke k tum bura karo aur zamana tum ko acha samjhe✰

13/09/2023

سدا ہنسنے ہنسانے کی مری عادت پُرانی ہے
بہت کچھ بھول جانے کی مری عادت پُرانی ہے

محبت تو نہیں تھی وہ الف لیلیٰ کہانی تھی
کہ بس باتیں بنانے کی مری عادت پُرانی ہے

ارے تم تو محبت ہو، تمہیں الزام کیونکر دوں؟
سزا خود کو سُنانے کی مری عادت پُرانی ہے

یہ سب بہروپ ہیں میرے فقط لفظی لبادے ہیں
نئے چہرے سجانے کی مری عادت پُرانی ہے

محبت بھی نہیں مجھ کو، شکایت میں نہیں کرتا
یونہی آنسو بہانے کی مری عادت پُرانی ہے

مرے آنسو کوئی دیکھے مجھے اچھا نہیں لگتا
سو بارش میں نہانے کی مری عادت پُرانی ہے

محبت ہو کہ نفرت ہو یہ دونوں ہی برابر ہیں
انہیں خود پر سجانے کی مری عادت پُرانی ہے

کبھی دِل میں اُتر جانا، کبھی دِل سے اُتر جانا
ہنر یہ آزمانے کی مری عادت پُرانی ہے

مرے جیون میں دھوکہ تو صنم اِک لازمی جُزو ہے
سدا اِس کو نبھانے کی مری عادت پُرانی ہے

جہاں کہنا ضروری ہو، وہاں خاموش رہتا ہوں
یونہی جذبے چھپانے کی مری عادت پُرانی ہے

یہ نفرت تو نہیں ہر گز، یہ میری اجنبیت ہے
یہ خاموشی دِکھانے کی مری عادت پُرانی ہے

ارے میں بارہا اِس زندگی کو پڑھ چکا لوگو!!
یونہی لمحے بِتانے کی مری عادت پُرانی ہے

میں فخرِ گلستانِ خاکِ پائے باغباں ٹھہرا
گُلوں سے دِل لگانے کی مری عادت پُرانی ہے

تُو میرے ساتھ چل کربھی کہاں مجھ تک پہنچ پائے
کہ ہمراہی تھکانے کی مری عادت پُرانی ہے

محبت اور تنہائی مری سنگت میں روتے ہیں
ہاں اپنوں کو رُلانے کی مری عادت پُرانی ہے

اگر مجھ سے گلہ ہو تو بھلے تم بد دُعا دے دو
دُعائیں آزمانے کی مری عادت پُرانی ہے

مجھے منزل سمجھ لینا تمہاری بے وقوفی تھی
صنم! رستے میں آنے کی مری عادت پُرانی ہے

ہمیشہ لکھ کر اپنی داستاں میں پھاڑ دیتا ہوں
یونہی خود کو مٹانے کی مری عادت پُرانی ہے

کسی کی بھی نہیں سنتا بھلے نقصان ہو جائے
مقدر آزمانے کی مری عادت پُرانی ہے

نثار میں نے نہیں رہنا، مجھے تم واسطے مت دو
یونہی سب چھوڑ جانے کی مری عادت پُرانی ہے !🩷
🥰🫶

11/08/2023

یہ الگ بات کہ میں چھوڑ چکا کوزہ گری
تیرے جیسے تو میں مٹی کے بنا سکتا ہوں🩷

❤️‍🩹🫶

09/08/2023

سوچتی تھی
اس سے بچھڑ کے نا جی سکوں گی
مر جاؤں گی ♥️
وہ آواز نا سن پائی تو
اور کیا سن پاؤں گی
اس کا ساتھ نا مل پایا تو
کیسے جی پاؤں گی 🔥
وہ چہرہ نا دیکھ سکی تو
روشنی کیسے پاؤں گی
سوچتی تھی
اس سے بچھڑ کے کیسے جی پاؤں گی
خود کو کیسے بہلاؤں گی
لیکن دیکھو ❤️
اس سے دور ہوئے مجھ کو کتنے موسم بیت گئے
وہ چہرہ دور ہے اب مجھ سے
وہ الفاظ نہیں ملتے اب
لیکن پھر بھی
آنکھوں کو بینائی سلامت اب بھی ہے
لفظوں کا ذخیرہ اب بھی ہے
اب بھی سانسوں کا وہی تسلسل
وقفے وقفے سے جاری ہے
اب بھی بنتی سنورتی ہوں
اب بھی ہنستی گاتی ہوں
اب بھی عمدہ کپڑے پہن کے
سب سے ملنے جاتی ہوں
اب بھی اکثر تنہائی میں
ملن کے نغمے گاتی ہوں
اب بھی سب کچھ چل ہی رہا ہے
اب بھی جیون گزر رہا ہے
لیکن کیا ہے
ایک لڑکی جو میرے اندر بستی تھی
تیری مدد سے
میں نے اسکو مار دیا ہے ..........!💕🩷

🫶❤️‍🩹

09/08/2023

جِس نے تنہائی کی بانہوں میں گزاری ہو حیات
تُو اُسے چھوڑ کے جانے سے ڈراتا کیا ہے

میری جیبوں میں محبّت کے ہیں سکّے لیکن
آج کے دور میں ان سکّوں سے آتا کیا ہے🤍
🫶🩷

07/08/2023

دل پر شوق کو پہلو میں دبائے رکھا
تجھ سے بھی ہم نے ترا پیار چھپائے رکھا🩷

چھوڑ اس بات کو اے دوست کہ تجھ سے پہلے
ہم نے کس کس کو خیالوں میں بسائے رکھا💕

غیر ممکن تھی زمانے کے غموں سے فرصت
پھر بھی ہم نے ترا غم دل میں بسائے رکھا🩷

پھول کو پھول نہ کہتے سو اسے کیا کہتے
کیا ہوا غیر نے کالر پہ سجائے رکھا💕

جانے کس حال میں ہیں کون سے شہروں میں ہیں وہ
زندگی اپنی جنہیں ہم نے بنائے رکھا 🩷

ہائے کیا لوگ تھے وہ لوگ پری چہرہ لوگ
ہم نے جن کے لیے دنیا کو بھلائے رکھا💕

اب ملیں بھی تو نہ پہچان سکیں ہم ان کو
جن کو اک عمر خیالوں میں بسائے رکھا ❤️

🤍🫶

04/07/2023

احساس محبت کا میری ذات پہ رکھ دو
تم ایسا کرو ہاتھ میرے ہاتھ پہ رکھ دو🤍

معلوم ہے ، دھڑکن کا تقاضا بهی ہے لیکن
یہ بات کسی خاص ملاقات پہ رکھ دو💕

یوں پیار سے ملنا بهی مناسب نہیں لگتا
یہ خواب کا قصہ ہے اسے رات پہ رکھ دو❣️

اظہار ضروری ہے تو پھر کہہ دو زباں سے
یہ دل کی کہانی ہے روایات پہ رکھ دو💕

یہ پیار کی خوشبو میں نیا رنگ بھرے گا
اک پھول اٹھا کر میرے جذبات پہ رکھ دو♥️

ہر وقت تمہارے ہی تصور میں رہوں میں
جادو سا کوئی میرے خیالات پہ رکھ دو💕

اک میں کہ میرے شہر میں بارش نہیں ہوتی
اک تم کہ ملاقات کو برسات پہ رکھ دو❤️

مانوں گا سحر تب ہی کہ جب بات بنے گی
اس بار میری جیت میری مات میں رکھ دو🩷

°|| 🫶🥰||°

03/07/2023

اِس سے پہلے کہ کوئی اِن کو چُرا لے، گِن لو
تُم نے جو درد کیے میرے حوالے، گِن لو

چل کے آیا ھُوں، اُٹھا کر نہیں لایا گیا مَیں
کوئی شک ھے تو مرے پاؤں کے چھالے گِن لو

جب مَیں آیا تو اکیلا تھا، گِنا تھا تُم نے
آج ھر سمت مرے چاھنے والے گِن لو

مکڑیو ! گھر کی صفائی کا سمَے آ پہنچا
آخری بار در و بام کے جالے گِن لو

زخم گننے ھیں اگر میرے بدن کے، یاراں
تُم نے جو سنگ مِری سَمت اُچھالے، گِن لو

خُود ھی پھر فیصلہ کرنا کہ ابھی دن ھے کہ رات
شوق سے گِن لو اندھیرے، پھر اُجالے گِن لو

اب نہیں کرتا کسی پر بھی بھروسہ کوئی
گر نہیں مُجھ پہ یقیں، شہر میں تالے گِن لو

مَے کدے میں کئی مشکوک سے لوگ آئے ھیں
ان کو پِلوا دو مگر اپنے پیالے گِن لو

تُمہیں کرنی ھے گر احباب کی گنتی فارس
آستینوں میں چُھپے دُودھ کے پالے گِن لو 🩷

🫶❣️

03/07/2023

پہلے لکھتا ہوں میں کاغذ پہ مسائل اپنے
اور پھر صبر کے دریا میں بہا دیتا ہوں♥️🤍

🫶🩷

15/06/2023

احساس محبت کا میری ذات پہ رکھ دو
تم ایسا کرو ہاتھ میرے ہاتھ پہ رکھ دو ❤️

معلوم ہے ، دھڑکن کا تقاضا بهی ہے لیکن
یہ بات کسی خاص ملاقات پہ رکھ دو💕

یوں پیار سے ملنا بهی مناسب نہیں لگتا
یہ خواب کا قصہ ہے اسے رات پہ رکھ دو🩷

اظہار ضروری ہے تو پھر کہہ دو زباں سے
یہ دل کی کہانی ہے روایات پہ رکھ دو💕

یہ پیار کی خوشبو میں نیا رنگ بھرے گا
اک پھول اٹھا کر میرے جذبات پہ رکھ دو🤍

ہر وقت تمہارے ہی تصور میں رہوں میں
جادو سا کوئی میرے خیالات پہ رکھ دو💕

اک میں کہ میرے شہر میں بارش نہیں ہوتی
اک تم کہ ملاقات کو برسات پہ رکھ دو❤️

مانوں گا سحر تب ہی کہ جب بات بنے گی
اس بار میری جیت میری مات میں رکھ دو♥️🤝

🙌❣️

27/01/2023

‏وہ بھی آخر تیری تعریف میں ہی خرچ ہوا
میں نے جو وقت نکالا تھا شکایت کے لیۓ💜

♥️🫶

18/01/2023

نہیں کوٸ شکایت تم سے مگر
یاد آتا ہے تیرا مجھ سے محبت کرنا🥹
👰

14/01/2023

اس کی آنکھوں میں رکھی تھی برکتیں رب نے
اس حسین شخص سے واجب تھا محبت کرنا
🫠🫶🥹
❤️

12/01/2023

یہ بھی سچ ہے میں کسی گہری اذیت میں ہوں
اور قہقوں میں سب سے اونچا قہقہ بھی میرا ہے🫶🖤
🔥

11/01/2023

میں نے جھٹکے ہیں کئی ہاتھ تیری نسبت کا حوالہ دے کر🥰
کیوں میرے ہوتے ہوئے بھی ہر شخص کو میسر ہے تو !💜🫶
✨🫠

09/01/2023

ٹھوکر لگی تو، اپنے مقدر پہ جا گر
پھر یوں ہوا کہ، آئینہ پتھر پہ جا گرا❣️
احساسِ فرض جب بھی ہوا، نیند آگئی
چلنا تھا پُل صراط پہ، بستر پہ جاگرا✨
بازی محبت کی جہالت نے جیت لی
وہ بن گیا خطیب، جو منبر پہ جا گرا❤️
خوشبو قصوروار نہیں اس کو چھوڑ دو
میں پھول توڑتے ہوئے خنجر پہ جا گرا✨
صحراؤں میں لئے پھری، پانی کی جستجو
جب پیاس مر گئی تو، سمندر پہ جا گرا♥️
شہرِ طلب میں اتنی ہی اوقات تھی میری
سکّے کی طرح دستِ گداگر پہ جا گرا✨
قدرت نے جو دھو دیا، مجرم کی آنکھ سے
وہ داغ، بے گناہ کی چادر پہ جا گرا💜
سب لوگ بے وفاؤں کی خندق میں جا چھپے
ملبہ محبتوں کا محسن پہ جا گرا🫶🖤
🫠

20/11/2022

تتــلیــاں مجــھ پــر دن بھــر بیٹھتــی ہیــں🦋
میــں پھــولــوں ســے اتنــا ملتــی جلتــی ہــوں'•✨♥️

💗👰

20/11/2022

میں نہ کہتی تھی "شناسائی میرے ساتھ نہ کر"✨
"تو" جو بدلے گا تو میری جان پہ بن آئے گی💔
👰

07/11/2022

مجھے احساس ہوتا ہے کہ بڑا نقصان کیا میں نے💌
محبت کے لیے اک غلط شخص کا انتخاب کیا میں نے🥹🫶
❤️‍🔥

04/11/2022

ہنستا کھیلتا شخص اجاڑ دیا تو نے
اب تیری تصویر کے سہارے جیتا ہے🥹

🫶♥️

31/10/2022

میرے بالوں پر تیرے ہاتھ کی دھیمی حرکت🫳😍😋
جس طرح چاند اندھیروں میں سفر کرتا ہے🌜❤️🥰

31/10/2022

روحِ من ♥️🌸
تمہارے ساتھ اک بھی تصویر نہیں ہے میری.
یہ دکھ زندگی کے تمام دکھوں سے بڑا ہے __!!😍🥰
👰

30/10/2022

سنو! "روحِ من“🥰 میں لفظوں کی مالا میں پرو کر تمہیں اتنا خوبصورت لکھ سکتی ہوں کہ دیکھنے والے رشک کرینگے میرے انتخاب پر۔۔۔ 🌏💕

👰

29/10/2022

تمہارے واسطے کئی شعر بے وزن کیے میں نے
جہاں "تو" لگتا تھا وہاں "آپ" لگایا میں نے❤️‍🔥

🫶😍

29/10/2022

تم نہیں جانتے ہو مگر ۔۔!!🥰
ایک پنچھی ..!!!
مسلسل تمہاری طرف۔۔!!
اُڑان میں ہے۔۔!!❤️‍🔥
یہ جانتے ہوئے بھی کہ ۔۔!!
وہ تمہارے ہاتھ لگ گیا اگر۔۔!!🔥
تو کبھی بھی تمہارے لمس سے۔۔!!
رہائی نہیں پاسکے گا۔۔!!😍🫶

👑✨

28/10/2022

‏گو جلد باز بہت ہوں مگر یقین کرو🥹
تمہارے خواب تسلی سے دیکھتا ہوں میں!🫶

❤️‍🔥

28/10/2022

میں کیوں کسی کے قلب کی دھڑکن نہ بن سکا
‏بیدلؔ! بڑا گِلہ ہے مجھے اپنے آپ سے!!❤️‍🔥🫶

👑

28/10/2022

جب کوئی منتظر نہ ہو
تو رابطے اچھے نہیں لگتے...🥹
👰

27/10/2022

-" اچھی بیٹیاں اپنے بے کار خوابوں میں رنگ بھرنے کے لیےماں باپ کے خوابوں کا رنگ نہیں اتارتیں،
"اور محبتیں ہمیشہ حلال ہی اچھی ہوتی ہیں ".❤
👰

27/10/2022

#مُحبتّوں کی اَمین لَڑکی
وہ پارسا وہ حَسین لَڑکی
فراقِ یار پہ بھی مَلال نَہیں اُسکو
وہ صَبر کرتی ذَہین لَڑکی
شَرمگِیں لہَجہ جُھکی ہیں پَلکیِں
وہ آبرو جِیسی مُبین لَڑکی
گَھائل کرے جو مُحبّت سے اپنی
وہ وَفا کا پَیکر یَقین لَڑکی
نَم ہیں آنکھیں کِھلکھلاتا تَبسُم
وہ طُوفاں سے کِھیلتی شُوقِین لَڑکی
اِک نَظر پر دِل ہار بِیٹھو گے واللہ
وہ وَاجب المُحبّت وہ دِلنَشیِن لڑکی ❤️
👰🖤

27/10/2022

شاہ من۔۔۔😍
تم واحد شخص ہو
جس کے سامنے
میرا دل جھک جاتا ہے۔۔
خاموش ھو جاتا ہے۔۔
موم ھو جاتا ہے۔۔
کیونکہ
مجھے تم سے
بےپناہ محبّت ہے ۔۔۔!♥️💕
👰

26/10/2022

‏وہ جو دِل میں تیرا مقــــــام ہے
کسی اور کو وہ دیا نہیـــں😍

وہ جو رشتــــہ تجھ سے ہے بن گیا
کســـــی اور سے وہ بنا نہیں💕

وہ جو سکـــھ ملا تیری ذات سے
کســی اور سے وہ ملا نہیــــں🥰

تُو بسا ہے آنکھوں میں جس طــــرح
کوئی اور ایســـے بسا نہیــــں___🫶❤️
❤️‍🔥

25/10/2022

تمہیں محبت سِکھاتا ہوں ، یہاں بیٹھو !
کچھ غزلیں سُناتا ہوں ، یہاں بیٹھو !😍

کیا کہا وہ چاند پسند ہے تم کو ؟
اچھا اُتار کہ لاتا ہوں ، یہاں بیٹھو !💕

اچھا تو ڈر کیوں رہی ہو ، میں ہوں نا
اچھا سینے سے لگاتا ہوں یہاں بیٹھو !🥰

اچھا تو جان, وہ جگنوں اچھے لگتے ہیں تم کو ؟
اچھا تمہارے بالوں میں سجاتا ہوں ، یہاں بیٹھو !🤩

وہ چاند چمک رہا ہے وہ ستارے دھمک رہے ہیں !
یہ دونوں تِری گال پر بناتا ہوں ، یہاں بیٹھو !🥰

کیوں اُداس ہو کیوں یہ آنسو بہا رہی ہو ؟
میں تم کو ہنساتا ہوں ، یہاں بیٹھو !💕

مِری تو بہائی ہوئی ہر کشتی ڈوب جاتی ہے یار !
اِک کشتی تِرے نام کی بہاتا ہوں ، یہاں بیٹھو !😍

اور میں تم سے بلا کا عشق کرتا ہوں پیاری !
کیوں ؟ اچھا بتاتا ہوں ، یہاں بیٹھو !🫶

یہ جگمگاتی تتلیوں میں سے جس پر اشارہ کرو !
اُسے تِرے ہاتھ پر بیٹھاتا ہوں ، یہاں بیٹھو !🤩

کل شب جو گزاری ہے تیرے بن
تجھ کو حال دل سناتا ہوں یہاں بیٹھو.. ❤️
🫶❤️‍🔥

25/10/2022

نہ جانے کتنے کپڑے الماری میں لٹکے رہ گئے
تیرا بچھڑنا میرے جوانی کے شوق کھا گیا❤️‍🔥

🙌

Timeline photos 14/06/2022

✨❤️

💙💙Abhi kuch aur karishmay ghazal ke dekhte hain,
Faraz ab zara lehja badal ke dekhte hain🌸🌸

💝💝Judaeyaan tau muqaddar hain phir bhi ay jaan-e-safar,
Kuch aur door zara saath chal ke dekhte hain🌟

💚💚Rah-e-wafa mein hareef-e-kharaam koi to ho,
Sau apne aap se aagay nikal ke dekhte hain🌸🌸

💓💓Tu samnay hai tau phir kyon yaqeen nahi aata,
Yeh baar baar jo aankhon ko mall ke dekhte hain🌟

💛💛Yeh kaun log hain moujood teri mehfil mein,
Jo lalichoon se tujhe, mujh ko jall ke dekhte hain🌸🌸

💗💗Yeh qurb kya hai ke yakjaan huye na door huye,
Hazaar aik hi qaalib mein dhall ke dekhte hain🌟

💜💜Na tujh ko maat huyi hai na mujh ko maat huyi,
Sau ab ke dono hi chaalen badal ke dekhte hain🌸🌸

💖💖Yeh kaun hai sar-e-saahil ke doobnay walay,
Samundaroon ki taho’n se ucchal ke dekhte hain🌟

💟💟Abhi talak tau na kundan huye na raakh huye,
Hum apni aag mein har roz jal ke dekhte hain🌸🌸

❤❤Bohat dinon se nahi hai kuch us ki kher khabar,
Chalo faraz kuu-e-yaar chal ke dekhte hain…!!!💞💞

♡💖🎉 🎉💖♡

31/05/2022

جنوُں میں شوق کی گہرائیوں سے ڈرتا رہا
میں اپنی ذات کی سچائیوں سے ڈرتا رہا😍

محبتوں سے شناسا ہُوا میں جس دن سے ​
پھر اُس کے بعد شناسائیوں سے ڈرتا رہا​ ♥️

وہ چاہتا تھا کہ تنہا مِلوں، تو بات کرے
میں کیا کروں کہ میں تنہائیوں سے ڈرتا رہا ​

میں ریگزار تھا، مجھ میں بسے تھے سنّاٹے ​
اِسی لئے تو میں شہنائیوں سے ڈرتا رہا ​💙 ​

میں اپنے باپ کا یوسف تھا، اِس لئے مُحسن ​
سُکوں سے سو نہ سکا، بھائیوں سے ڈرتا رہا ❤️
🙌👑

06/05/2022

محبتیں ساتھ ہوں تو عیدیں بھی زیب دیتی ہیں🫀🥀 ❤️
👸

04/05/2022

لوگ صدموں سے_ مر نہیں جاتے
سامنے کی مثال ہے میری ღ🧡
👸

02/05/2022

ﻣﯿﮟ ﮨﻮﮞ ﺗﯿﺮﺍ ﺧﯿﺎﻝ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﭼﺎﻧﺪ ﺭﺍﺕ ﮨﮯ
ﺩﻝ ﺩﺭﺩ ﺳﮯ ﻧﮉﻫﺎﻝ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﭼﺎﻧﺪ ﺭﺍﺕ ﮨﮯ♥️
ﺁﻧﮑﻬﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭼﺒﻬﮧ ﮔﺊ ﯾﺎﺩﻭﮞ ﮐﯽ ﮐﺮﭼﯿﺎﮞ
ﮐﺎﻧﺪﻫﻮﮞ ﭘﮧ ﻏﻢ ﮐﯽ ﺷﺎﻝ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﭼﺎﻧﺪ ﺭﺍﺕ ﮨﮯ
ﺩﻝ ﺗﻮﮈ ﮐﮯ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﻧﻈﺎﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﮐﯿﺎ ﻣﻼ
ﺷﺒﻨﻢ ﮐﺎ ﯾﮧ ﺳﻮﺍﻝ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﭼﺎﻧﺪ ﺭﺍﺕ ﮨﮯ❤️
ﮨﺮ ﺍﮎ ﮐﻠﯽ ﻧﮯ ﺍﻭﮌﮦ ﻟﯿﺎ ﻣﺎﺗﻤﯽ ﻟﺒﺎﺱ
ﮨﺮ ﭘﻬﻮﻝ ﭘﺮ ﻣﻼﻝ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﭼﺎﻧﺪ ﺭﺍﺕ ﮨﮯ🧡
ﮨﻠﮑﺎ ﺳﺎ ﺑﮍﻩ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﻭﺻﯽ ﻭﺣﺸﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﺭﻧﮓ
ﮨﺮ ﭼﯿﺰ ﭘﮧ ﺫﻭﺍﻝ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﭼﺎﻧﺪ ﺭﺍﺕ ﮨﮯ👫🤗
👑🧣

10/04/2022

چُپ کے عالم میں وہ تصویر سی صورت اُس کی
بولتی ہے تو بدل جاتی ہے رنگت اُس کی🤗

سیڑھیاں چڑھتے اچانک وہ ملی تھی مجھ کو
اُس کی آواز میں موجود تھی حیرت اُس کی

ھاتھ چھو لوں تو لرز جاتی ہے پتّے کی طرح
وہی ناکردہ گناہی پہ ندامت اُس کی❤️‍🩹

آنکھ رکھتے ہو تو اُس آنکھ کی تحریر پڑھو
منہ سے اقرار نہ کرنا تو ہے عادت اُس کی

خود وہ آغوش کشادہ ہے جزیرے کی طرح
پھیلے دریاؤں کی مانند محبّت اُس کی❤️

روشنی روح کی آتی ہے مگر چھن چھن کر
سُست رَو ابر کا ٹکڑا ہے طبیعت اُس کی

ہے ابھی لمس کا احساس مرے ہونٹوں پر
ثبت پھیلی ہوئی بانہوں پہ حرارت اُس کی💜

وہ اگر جا بھی چکی ہے تو نہ کھولو آنکھیں
ابھی محسوس کیے جاؤ رفاقت اُس کی

دل دھڑکتا ہے تو وہ آنکھ بلاتی ہے مجھے
سانس آتی ہے تو ملتی ہے بشارت اُس کی💙

وہ کبھی آنکھ بھی جھپکے تو لرز جاتا ہوں
مجھ کو اُس سے بھی زیادہ ہے ضرورت اُس

بے طلب جینا بھی شہزادؔ طلب اُس کی ہے
زندہ رہنے کی تمنّا بھی شرارت اُس کی✨🤍

👑🙏

02/04/2022

میری پہلی سحری کی
پہلی دعا ہوگے تم 🤲⁦💙
❤️
👑

Want your business to be the top-listed Media Company in Mansehra?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Shell Petrol Pump Dub#2
Mansehra
21300

Other Digital creator in Mansehra (show all)
Fawad yousafzai Fawad yousafzai
Shinkari Road
Mansehra

AIOU Studio 99 AIOU Studio 99
Mansehra
Mansehra, 21300

AOA to all. I am Hanif khan here. Its my official page kindly share and follow. Thanx

Hazara Prize Bonds Hazara Prize Bonds
Kotli Bala
Mansehra

Every kind Prize Bonds Dealing here

Shahmir Qureshi Shahmir Qureshi
Mansehra

Follow

Awan edits Awan edits
Mansehra
Mansehra

٫٫٫٫٫جو لوگ محنت کرتے ہیں اس دنیا میں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے وہ کبھی ناکام نہیں ہوتے؛؛؛؛؛

Reerh gallah Mansehra Reerh gallah Mansehra
Reerh Gallah Raza Abad Post Office Atter Sh**ha District Mansehra
Mansehra

like follow share for update Reerh Gallah

Ahsan Bhai Stories Ahsan Bhai Stories
Bela Road, Ghazikot Township
Mansehra, 23100

We provide the quality content for our youth and children's for their learning🧒✅

B N N B N N
Mansehra, 21300

سچ کی تلاش, شچ بولو سچ, سچ جانو, سچ کا ساتھ دو

Afzaal Shafiq Afzaal Shafiq
Mansehra, 21400

My aims is to help the needy people And aware the community about their problems.

₴₳₳Đł Ø₣₣ł₵ł₳Ⱡ ₴₳₳Đł Ø₣₣ł₵ł₳Ⱡ
University Town
Mansehra

follow page

M***i kifayatullah Politician M***i kifayatullah Politician
Tarangri
Mansehra, 21300

M***i Kifayatullah Cureently Central Leader Jamiat Ulma-e-Islam and former MPA Kpk assembly

Usama Zaib Official Usama Zaib Official
Balakot
Mansehra

•{ ✨ وَتُعِزُّمََن تَشاء وَتُزِلُّ مَن تَشاء ✨}• •CONTENT CREATOR ✅•