Imad Akbar Siddique PK-57 Mardan, Mardan Cantonment Videos

Videos by Imad Akbar Siddique PK-57 Mardan in Mardan Cantonment. Politician | Business Consultant | Youth Leader | G.S@JI_Mrdn

Live streaming of Imad Akbar

Other Imad Akbar Siddique PK-57 Mardan videos

Live streaming of Imad Akbar

الحمدللہ ترقیاتی کام کا آغاز ہوچکاہے۔

ایام تشریق و تکبیرات تشریق #بکھرے_موتی #محمدعماداکبرصدیقی

یہ دو منٹ کی ویڈیو کسی کی زندگی بدل سکتی ہے۔ https://youtu.be/I4Zu_LzwXes

جہد مسلسل

21 نومبر مردان() پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کو تحلیل کرکے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پین) میں ضم کیا گیا۔ اس حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پین کے صوبائی صدر سلیم خان، سینئیر نائب صدر عطاالرحمان ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری انس تکریم ، منتخب نمائندوں سید امجد علی شاہ، فضل اللہ، ضلعی صدر نصیر آفریدی جنرل سیکرٹری تاج ملوک اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر پی ایس ایم اے مردان کو باقاعدہ طور پر پین میں ضم کرنے کا اعلان کیا گیا اور دونوں تنظیموں کے جنرل سیکرٹریز نے یادداشت پر دستخط کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر سلیم خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سکولز بندش کے اعلان کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ کرونا کے ایس او پیز پر سب سے زیادہ اور موثر عمل درآمد سکولز ہی میں ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پین پورے صوبے کی واحد نمائندہ تنظیم ہے۔ مردان میں سینکڑوں سکولوں کی تنظیم پی ایس ایم کا پین میں انضمام سے پین مزید مضبوط اور مستحکم ہو جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے تمام کابینہ کا شکریہ ادا کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرونا کہ آڑ میں سکولوں کو بند کرنے سے گریز کیا جائے۔

9 اگست مردان ( ) پی سی ایم اے کا 15 اگست کو سکولز کھولنے کا اعلان، بچوں کے روشن مستقبل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ کسی نے مزاحمت کی تو دما دم مست قلندر کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن شیخ ملتون زون کے صدر عماداکبر حسان نے تنظیم کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عماداکبر کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے سکولز گذشتہ چھ ماہ سے بند ہیں۔ اب جبکہ کرونا کا خطرہ ختم ہوگیا اور معاش زندگی معمول کے مطابق آگئی تو اب طلباء کے مستقبل کو مزید خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے، مویشی منڈیاں، بازار، پارکس اور سیاحتی مراکز کھولے گئے ہیں۔ اس صورتحال میں سکولوں پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ 15 اگست سے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ، سکول کھولنے کا فیصلہ اداروں کی مخدوش صورتحال کی بہتری والدین کی خواہش اور بچوں کے قیمتی وقت بچانے کے سبب کیا، اجلاس میں 12 اگست کو مردان میں پرنسپل کنونشن میں بھرپور شرکت کا اعلان بھی کیا گیا۔