Ameen khan and Jalal Ahmad cloth House

clothes shop
lades and gent's
Rademate

07/05/2024
15/04/2024
15/04/2024

█▓▒F░O░L░L░O░W▒▓█ Follow me 💚
┊┊┊▕▔╲▂▂▂╱▔▏
╭━━╮╭┈╮⠀╭┈╮╭━━╮
╰╰╰┃▏╭╮⠀╭╮▕┃╯╯╯
┈┃⠀┃▏┈┈▅┈┈▕┃⠀┃
┈┃⠀┃▏┈╰┻╯┈▕┃⠀┃
┈┃⠀╰█▓▒░M░E░▒▓█

09/04/2024
07/06/2022

Please support my TikTok I'd

22/04/2022

My new tik tok video please video like share zaror kary

28/02/2022

New video

31/01/2022

Islamic Short Course
Session February-2022

23/12/2021
19/12/2021

😜😜

24/11/2021
15/11/2021

الملا علی محمود کلک کردستانی

کوئی 5 برس قبل کردستان (عراق) میں ایک شخص مشہور ہوگیا، جو خود کو طبِ نبوی کا ماہر اور روحانی معالج باور کرانے لگا۔ اربیل کے مضافات میں واقع ”کلک“ نامی علاقے میں اس کا ایک مطب تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا میں اس کی ویڈیوز وائرل ہونے لگیں۔ جن میں گونگوں، نابینوں، بہروں، دماغی معذوروں اور مختلف امراض کا شکار بیماروں کو ایک شف سے ٹھیک ہوتے دکھایا جانے لگا۔ تھوڑے ہی عرصے میں یوٹیوب پر اس کے سبسکرائبرز کی تعداد 2 ملین سے تجاوز کر گئی۔ ایک لمحہ بھی کسی طبی درسگاہ میں نہ پڑھنے کے باوجود یہ شخص خود کو ڈاکٹر کہلانے لگا اور یہ کہ یہ طریقہ علاج بطور کرامت اسے عطا کی گئی ہے۔ اس کے معتقدین اسے ولی کامل گرداننے لگے۔ جن امراض کے علاج سے ڈاکٹرز عاجز ہیں، اس کا دعویٰ ہے کہ میں انہیں ایک شف سے ٹھیک کر سکتا ہوں اور کرتا ہوں۔ اس نے اپنے یوٹیوب چینل کے ڈسکرپشن میں بھی یہی دعویٰ کیا ہے کہ میں تمام پیچیدہ امراض جیسے نابیناپن، بہرہ پن، گونگاپن، کینسر، دماغی خلل، گردے کے جملہ امراض، امراض قلب و جگر، ریڑھ کی ہڈی کے تمام مسائل، خواتین کے تمام عوارض، جنسی امراض، (کورونا کے بعد قوتِ مدافعت بڑھانے) یہاں تک کہ ایڈز وغیرہ کا تسلی بخش علاج کرتا ہوں۔ باقی جنات، جادو، ارواح شریرہ کا علاج تو میرے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ عراق میرے ہاتھ سے شفا پانے والے افراد سے بھرا ہوا ہے۔ لوگوں کو شفا پاتے ہوئے میری ویڈیوز میں خود دیکھ سکتے ہیں۔ اس شخص کا نام ”ڈاکٹر ملا علی کلک کردستانی“ ہے۔ یہی کلک صاحب ”رحمت کا فرشتہ“ بن کر اب پاکستانی گونگوں، بہروں اور اندھوں کا علاج کرنے تشریف لا چکے ہیں۔ ملا صاحب ویڈیوز میں تو صرف دم اور شف وغیرہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ مگر ان کے بعض طرقِ علاج نہایت مضحکہ خیز ہیں۔ یہ موٹی خواتین کا وزن کم کرنے کیلئے انہیں ٹشو پیپرز زیادہ سے زیادہ تناول کرنے کا نسخہ تجویز فرماتے ہیں۔ یہی طریقہ ان کے گلے پڑ گیا۔ 3 مئی 2017ءکو ایک کرد خاتون کو اربیل کے اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ طبی معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ اس کا پیٹ ٹشو پیپرز سے بھرا ہوا ہے۔ اس نے 25 روز کے دوران 1104 ٹشو پیپر کھا لئے تھے، جس نے اس کا پورا نظام ہضم جام کر دیا تھا۔ تحقیق پر عقدہ کھلا کہ وزن گھٹانے کا یہ نرالہ نسخہ اسے ملا صاحب نے بتایا تھا۔ پھر کیا تھا کہ پولیس ملا صاحب کے مطب پہنچ گئی اور یہ صاحب گرفتار کرلئے گئے۔ مگر اپنی غلطی ماننے کے بجائے ملا صاحب نے ڈھٹائی سے کہا کہ خاتون نے ٹشو پیپرز غلط طریقے سے کھائے ہیں۔ اگر میرے بتائے گئے طریقے پر کھاتی تو نقصان کے بجائے فائدہ ہوتا! کردستان کے وزیر صحت محمد رشید کے مطابق موصوف عقل سے ماورا قسم کا علاج تجویز کرتے ہیں۔ اس لئے مزید انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ مذکورہ خاتون کے علاوہ کئی دیگر خواتین نے بھی ان کے خلاف شکایات درج کی ہیں۔ ملا صاحب چونکہ اب بڑے سیٹھ بن چکے ہیں، اس لئے جلد ہی بھاری جرمانے ادا کرکے رہائی حاصل کرلی۔ جیل سے رہائی کے بعد ملا صاحب نے اعلان کیا کہ اس ملک میں میری قدر نہیں کی گئی، اس لئے اب کردستان چھوڑ رہا ہوں۔ گزشتہ برس وہ لوگوں کے ”علاج“ کی غرض سے سعودی عرب پہنچے۔ یہاں الپاکستانیوں نے انہیں ہاتھوں ہاتھ لے لیا۔ وہ مسجد نبوی میں الپاکستانیوں کے جھرمٹ میں کسی گونگے یا بہرے کو ”شفا“ بخش رہے تھے کہ پولیس کی نظر پڑ گئی۔ 5 فروری 2020ءکو موصوف گرفتار کر لئے گئے۔ مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس عراقی شہری کو مسجد نبوی کے زائرین کو دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ بعد میں انہیں سعودیہ بدر کر دیا گیا تو یہ صاحب ترکی چلے گئے۔ رواں برس اگست کے اوائل میں ترک پولیس نے استنبول میں واقع ملا علی کردستانی کے مرکز پر چھاپہ مارا اور وہاں موجود ان کے تین ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ تاہم چھاپے کے وقت ملا صاحب مطب میں موجود نہیں تھے۔ بعدازاں پولیس نے یہ مطب بند کردیا۔ اب یہ روحانی معالج پاکستانی اندھوں اور بہروں کو ٹھیک کرنے یہاں وارد ہوئے ہیں۔ کیونکہ ماحول نہایت سازگار ہے۔ یہاں حکومت بھی پراسرار علوم پر کامل یقین رکھتی ہے۔ اس لئے موصوف کی بڑی آﺅ بھگت ہو رہی ہے۔ سینیٹر طلحہ محمود نے عراقی سفارتخانے جاکر ان کا استقبال کیا۔ کل اسلام آباد میں ان کے ہاتھوں شفا پانے کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا تھا۔ پشاور سمیت مختلف شہروں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے اور لوگ شفا پانے کیلئے بڑے مشتاق ہیں۔ چند روز قبل انہوں نے جب پاکستان ”تشریف آوری“ کا سوشل میڈیا پر اعلان کیا تو اس پوسٹ پر جن لوگوں نے کمنٹس کئے، ان سے بھی موصوف کی اصلیت کا پتہ چلتا ہے۔ ایک عراقی خاتون نے لکھا کہ آپ نے مجھ سے ڈھائی لاکھ بٹور لئے، لیکن مریض چند دن میں ہی مرگیا۔ اب آتے ہیں عرب علماءکی طرف کہ وہ کیا کہتے ہیں اس شخص کے بارے میں۔ کم و بیش ہر ملک کے تمام جید و مستند علماء اس کے دعوﺅں کو تسلیم نہیں کرتے۔ بہت سوں نے ان کے خلاف فتویٰ بھی دیا ہے۔ تفصیل کا موقع نہیں۔ صرف کویت کے نہایت معتبر عالم دین اور مفتی شیخ احسان العتیبی کا ایک فتویٰ ملاحظہ کیجئے: ”اس شخص کے پاس کوئی اکیڈمک سرٹیفکیٹ نہیں ہے۔ اس نے ایک دن بھی طب کا علم نہیں سیکھا۔ طبیب و عامل بننے سے قبل یہ ایک مسجد میں خادم تھا۔ اگرچہ مسجد کی خدمت نہایت متبرک عمل ہے۔ لیکن اس نے اپنی یہ ذمہ داری بھی پوری نہیں کی۔ یہ ہفتے میں دو بار بھی اپنی ڈیوٹی نہیں دیتا تھا۔ اس لئے اسے نکال دیا گیا۔ مسجد سے فارغ ہونے کے بعد اس نے قرآن کی چند آیتیں یاد کرلیں۔ وہ بھی بغیر کسی ترتیب کے۔ اس کی تلاوت سن کر تجوید کا معمولی فہم رکھنے والا شخص بھی جان سکتا ہے کہ یہ پرلے درجے کا جاہل ہے۔ اس کی تلاوت ہی غلط ہے۔ مفہوم و معانی کیا سمجھے گا۔ ڈیوٹی میں کوتاہی کی وجہ سے مسجد سے جب نکال دیا گیا تو اس نے دیہات کا رخ کیا اور یہ دعویٰ کرنے لگا کہ میں ”ملّا“ یعنی امام و خطیب ہوں اور امراض کا روحانی علاج کرتا ہوں۔ خوش قسمتی سے سیاسی جماعت ”الحزب الدیمقراطی الکردستانی“ نے اسے ہاتھوں ہاتھ لے لیا۔ باقی ”مریض“ ارینج کرنے اور ویڈیو وغیرہ بنانے کی ذمہ داری پارٹی نے اٹھالی اور اس کی ”کرامت“ کا خوب ڈھنڈورا پیٹا گیا۔ یہاں تک یہ اتنا مشہور ہوگیا کہ یومیہ چھ ملین (60 لاکھ) عراقی دینار کمانے لگا۔ حالانکہ وہ باور یہ کراتا ہے کہ میں علاج کا کوئی معاوضہ نہیں لیتا، سب کچھ خالص خدا کی رضا کیلئے کرتا ہوں۔ لیکن وہ ایک پرچی دیتا ہے، جس میں ایک ہندسہ لکھا ہوتا ہے اور مریض سے کہا جاتا ہے کہ فلاں مارکیٹ جا کر یہ چیزیں لے آﺅ۔ مارکیٹ والا اس کا اپنا آدمی ہے۔ وہاں سے شہد یا کلونجی لے کر مریض آتا ہے، عام مارکیٹ سے کئی گنا زیادہ قیمت ہوتی ہے۔ یہ اس کا دھندا ہے، جسے اس نے ”مستشفی محمد“ (محمد اسپتال) کا نام دے رکھا ہے۔ اس طرح وہ کروڑوں دینار کما چکا ہے۔ ویڈیو میں تو ”علاج“ کے منتخب حصے دکھائے جاتے ہیں۔ ورنہ اس کے کمرئہ علاج میں نیم برہنہ عورتیں بھی ہوتی ہیں، جنہیں جن نکالنے کے لئے پیٹا جاتا ہے۔ موصوف علاج کیلئے انسانی پیشاب پینے کا نسخہ بھی تجویز کرتے ہیں۔ حالانکہ یہ بالاتفاق نجس و ناپاک ہے۔ ملا صاحب دودھ کے ساتھ اپنے ہی پیشاب پینے کا حکم دیتے ہیں۔ ان کے علاج میں مٹی اور ٹشو پیپرز کھانے کا نسخہ بھی شامل ہے۔ جس کا ذکر ویڈیوز میں بھی موجود ہے۔ ایک مرتبہ ٹی وی پروگرام میں اس نے دعویٰ کیا کہ میں ایکسرے دیکھ کر مرض پہچان لیتا ہوں۔ پروگرام میں شریک ڈاکٹر نے فوراً ایکسرا اسے پکڑا کر کہا بتاﺅ اسے کیا مرض ہے۔ خدا نے اسے آن ایئر ذلیل کیا۔ اس نے ایکسرا ہی الٹا پکڑ لیا۔ خلاصہ یہ کہ اس قسم کے دجالوں سے مسلمانوں کو ہوشیار رہنا چاہئے۔ قرآن کریم بے شک شفا ہے۔ لیکن اس طرح چند آیات پڑھ کر کسی اندھے یا بہرے یا گونگے کے ہاتھوں ہاتھ ٹھیک ہونے کا دعویٰ کرنا خدا پر افترا اور جھوٹ باندھنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ (اس طرح ایک شف سے نابینا، بہرے اور گونگے کا یکدم ٹھیک ہونا کرامت ہو ہی نہیں سکتی، کیونکہ کرامت تو انسان کے اپنے اختیار میں نہیں ہوتی، جب خدا چاہتا ہے ظاہر فرما دیتا ہے، یہاں تو منصوبہ بندی سے اور باقاعدہ کیمرے کے سامنے ”کرامت“ ظاہر ہو رہی ہے) خدا پاک ملا علی کلک کو ہدایت دے اور منکرات چھوڑنے کی توفیق دے۔ (کتبہ: احسان العتیبی، 15 جمادی الاول، 1442، الموافق 30,12,2020)
عمان کے نامور عالم دین شیخ اسامة بن یاسین المعانی ابو البراءروحانی علاج کا گویا چلتا پھرتا انسائیکلوپیڈیا ہیں۔ 14 جلدوں میں ”موسوعة شرعیة فی علم الرقی“ انہی کی تصنیف ہے۔ انہوں نے ملا صاحب کے خلاف بھی کتاب تحریر کی ہے۔ جس میں ان کے دجل و فریب کا پردہ چاک کیا ہے۔ اس کتاب کا نام ”الرد القاطع التاصیلی الشرعی علی الملا علی الکلک الکردستانی“ ہے۔ لنک حاضر ہے۔

https://ruqya.net/forum/showthread.php?t=75002

03/11/2021

عورت کیلئے ایک شادی کا حکم کیوں دیا گیا؟

سائنس بھی اسلام کے احکامات کی تائید پر مجبور ہو گئی..
ایک ماہرِ جنین یہودی (جو دینی عالم بھی تھا) کھلے طور پر کہتا ہے کہ روئے زمین پر مسلم خاتون سے زیادہ پاک باز اور صاف ستھری کسی بھی مذھب کی خاتون نہیں ہے

پورا واقعہ یوں ہے کہ البرٹ آئینسٹاین انسٹی ٹیوٹ سے منسلک ایک ماہرِ جنین یہودی پیشوارابرٹ نے اپنے قبول اسلام کا اعلان کیا جس کا واحد سبب بنا قرآن میں مذکور مطلقہ کی عدت کے حکم سے واقفیت اور عدت کیلئے تین مہینے کی تحدید کے پیچھے کارفرما حکمت سے شناسائی اللہ کا فرمان ہے.
’’والمطلقات یتربصن بأنفسهن ثلاثة قروء[البقرة:228]”
مطلقات اپنے آپکو تین حیض تک روکے رکھیں”‘‘

اس آیت نے ایک حیرت انگیز جدید علم ڈی این اے کے انکشاف کی راہ ہموار کی اور یہ پتا چلا کہ مرد کی منی میں پروٹین دوسرے مرد کے بالمقابل 62 فیصد مختلف ہوا کرتی ہےاور عورت کا جسم ایک کمپیوٹر کی مانند ہے جب کوئی مرد ہم بستری کرتا ہے تو عورت کا جسم مرد کے تمام بیکٹریاز جذب ومحفوظ کر لیتا ہے۔

اس لئے طلاق کے فوراً بعد اگر عورت کسی دوسرے مرد سے شادی کرلے یا پھر بیک وقت کئی لوگوں سے جسمانی تعلقات استوار کرلے تو اس کے بدن میں کئی ڈی این اے جمع ہو جاتے ہیں جو خطرناک وائرس کی شکل اختیار کرلیتے ہیں اور جسم کے اندر جان لیوا امراض پیدا ہونے کا سبب بنتے ہیں۔
سائنس نے تحقیق کی کہ طلاق کے بعد ایک حیض گزرنے سے 32سے35 فیصد تک پروٹین ختم ہو جاتی ہےاور دوسرا حیض آنے سے 67 سے 72 تک آدمی کا ڈی این اے زائل ہو جاتا ہےاور تیسرے حیض میں 99.9%کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور پھر رحم سابقہ ڈی این اے سے پاک ہو جاتا ہے۔اور بغیر کسی سائڈ افیکٹ و نقصان کے نیا ڈی این اے قبول کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔

ایک طوائف کئی لوگوں سے تعلقات بناتی ہے جس کے سبب اس کے رحم میں مختلف مردوں کے بیکٹریاز چلے جاتے ہیں اور جسم میں مختلف ڈی این اے جمع ہو جاتے ہٰیں۔اور اسکے نتیجے میں وہ مہلک امراض کا شکار بن جاتی ہے

اور رہی بات متوفی عنہا کی عدت تو اس کی عدت طلاق شدہ عورت سے زیادہ ہے کیونکہ غم و حزن کی بناء پر سابقہ ڈی این اے جلدی ختم نہیں ہوتا اور اسے ختم ہونے کے لئے پہلے سے زیادہ وقت درکار ہے اور اسی کی رعایت کرتے ہوئے۔ ایسی عورتوں کےلئے چار مہینے اور دس دن کی عدت رکھی گئی ہے۔۔فر مان الہی ہے.
’’والذين يتوفون منكم و يذرون أزواجا يتربصن بأنفسهن أربعة أشهر و عشرا[البقرة:٢٣٤]‘‘”
اور تم میں سے جس کی وفات ہو جائے اور اپنی بیویاں چھوڑے تو چاہیے کہ وہ چار مہینے اور دس دن اپنے آپ کو روکے رکھیں“

اس حقیقت سے راہ پاکر ایک ماہر ڈاکٹر نے امریکہ کے دو مختلف محلوں میں تحقیق کی۔

۔ایک محلہ جہاں افریقن نژاد مسلم رھتے ہیں وہاں کی تمام عورتوں کے جنین میں صرف ایک ہی شوہر کا ڈی این اے پایا گیا
جبکہ دوسرا محلہ جہاں اصل امریکن آزاد عورتیں رھتی ہیں ان کے جنین میں ایک سے زائد دو تین لوگوں تک کے ڈی این اے پائے گئے۔۔
جب ڈاکٹر نے خود اپنی بیوی کا خون ٹیسٹ کیا تو چونکا دینے والی حقیقت سامنے آئی کہ اس کی بیوی میں تین الگ الگ لوگوں کے ڈی ان اے پائے گئے.

جس کا مطلب یہ تھا کہ اس کی بیوی اسے دھوکہ دے رہی تھی اور یہ کہ اس کے تین بچوں میں سے صرف ایک اس کا اپنا بچہ ہے۔اس کے بعد ڈاکٹر پوری طرح قائل ہوگیا کہ صرف اسلام ہی وہ دین ہے جو عورتوں کی حفاظت اور سماج کی ہم آہنگی کی ضمانت دیتا ہے اور اس بات کی بھی کہ مسلم عورتیں دنیا کی سب سے صاف ستھری پاک دامن وپاک باز ہوتی ہیں۔

02/11/2021

Quranic Children Academy Monthly Bazam.



Visit Youtube Link given below
https://www.youtube.com/channel/UCj-7mAEXe8GVzv6AlwyCuJQ

Photos from International Islamic Center's post 01/11/2021

آج بمورخہ 1 نومبر انٹرنیشنل اسلامک سنٹر (قرانک چلڈرن اکیڈمی) کے طلباء کا ماہانہ بزم اور رزلٹ کا پروگرام احسن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔
جس میں تمام شعبہ جات کے طلباء نے بھرپور حصہ لیا۔
اور امتحان میں کامیاب طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔۔

27/10/2021
19/10/2021
Want your business to be the top-listed Business in Mardan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Please support my TikTok I'd
My new tik tok video please video like share zaror kary
😜😜
Kotan kamez shalwar and net dupata

Telephone

Website

Address

New Road Kaskorona Shahid Bacha Market Near High School Mardan. Shop N0#1& 2
Mardan
23200

Other Business Services in Mardan (show all)
Falak naz hardware and gypsum materials shergarh Falak naz hardware and gypsum materials shergarh
Shergarh Mardan
Mardan

ہمارے ہاں ہارڈوئر اور جپسم مییٹریل ہول سیل ریٹ پر دستی

Fancy Shoes Fancy Shoes
Mardan Gumbat Kali Manz
Mardan

Welcome to Fancy Shoes online shop. we provide you different variety of shoes (Men & Women) at an af

Baghdada Birds & Aseel Point Baghdada Birds & Aseel Point
Baghdada Chock Mardan
Mardan

SABIR KHAN SABIR SABIR KHAN SABIR
Swabi Road Zando Dheri Mardan
Mardan, 23200

Male

Zabbi offical88 Zabbi offical88
Mardan

zAbyaR Khan

Janan Bewafa janan Janan Bewafa janan
Janan Bewafa
Mardan, JANANBEWAFAJANAN

جانان

MTM MTM
Small Endestreal State Risalour
Mardan

Marble tiles market will help you to purchase marble tiles for your home & your show room easily so just a call

Salman electric  store takht bhai Salman electric store takht bhai
Takht Hai
Mardan, 2300

CCTV and Fiber OPTIC network CCTV and Fiber OPTIC network
Cantt Plaza Mardan Mall Road
Mardan, 23200

CCTV CAMRES & FIBER OPTIC$ BIO MARTIC &UBNT over all which have in IT products

Salar info world Salar info world
Lund Khwar
Mardan, 23200

Assalam O Alikum All Members. Mai Online Business Provide Karta Hoo Through Metaforce Busd. Jo Bhi Interested H Inbox Ao Insha'Allah Agr Hmari System Ko Smajh G*i To Future Mai Maz...

SAEED Traders SAEED Traders
Madina Market Turo Nawa Kale Road Sheikh Maltoon Town Mardan
Mardan, 23200

we sales vanaties bowls sanatry acceceries

Abdullah Abdullah
Mardan

Abdullah Jan Rice 🌾 Trader