Nursing care

#staysafe

21/03/2024
21/03/2024

24/12/2023

✨سٹریس کو مینج کرنے کے کچھ ٹپس ✨
✨: آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں مگر سب کچھ نہیں ...
✨: اپنے دن کو پلان بنائیں ...
✨: رات کو جلدی سوئیں اور صبح جلدی اٹھ کر نماز فجر کی ادائیگی لازمی کریں ... نماز کے بعد کچھ دیر سیر کریں ...
✨: اپنے کام کا آغاز دن کے آغاز کے ساتھ شروع کریں ...
✨: اپنا مساج کریں ...
✨: اپنا موازنہ کسی سے نہ کریں اللہ پاک نے آپ کو سب سے منفرد پیدا کیا ہے ...
✨: بہتر کے لئے کوشش کریں ... نہ کہ کاملیت کے لئے ...
✨: اپنے مقاصد کی ایک فہرست بنائیں ...
✨: اپنی اہم اشیاء کی کاپی یا بیک اپ اپنے پاس محفوظ رکھیں ...
✨: جو کام آپ نہیں کرسکتے یا آپ کے پاس وقت نہیں ہے تو اس کے لئے انکار کرنا سیکھئے ...
✨: اپنے ذمے اہم امور کو لکھ لیں تا کے آپ کو یاد رہے ...
✨: اپنے پاس ایک ڈائیری رکھیں اور اس میں لکھتے رہیے ...
✨: اپنے کام سے جلدی واپس آجائیں ...
✨: اپنے دوستوں کو سلام کریں اور گلے لگائیں ...
✨: اپنی کامیابیوں اور خوبیوں کو شمار کریں ...
✨: اپنی نیند پوری کریں ...
✨: اپنے والدین سے گپ شپ لگائیں ...
✨: اسلام کی تعلیمات پر عمل کریں ...
✨: اپنی پسند کی خوشبو سونگھیں ...
✨:اپنی پسندیدہ خوشبو لازمی لگایئے ...
✨: اپنی ترجیحات کا تعین کیجئے ...
✨: اگلے دن کی تیاری رات کو کر کہ سوئیں ...
✨: ممکن ہو سکے تو کوئی درخت لگائیں ...
✨: ایک وقت میں کسی ایک کام پر فوکس کریں ... ایک سے زیادہ کام آپ کی ذہنی سوچوں میں خلل کا باعث بنیں گے ...
✨: ہمیشہ پر اعتماد رہیے ...
✨: نئی اشیاء کی خریداری پر پرانی اشیاء کسی ضرورت مند کو دے دیں ...
✨:جہاں کوئی بات سننے والا نہ ہو وہاں خاموش رہیے ... کسی کم عقل سے بحث نہ کریں ... اس سے آپ کو پریشانی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا ...
✨: دوست بنائیں ... دوسروں سے مدد حاصل کریں ... دوسروں کو معاف کر یں ... دوسروں کی حوصلہ آفزائی کریں ...
✨: سادگی اختیار کریں ...
✨: سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیں ...
✨: سوشل میڈیا کا مثبت استعمال سیکھئے اور کیجئے ...
✨: شکر گزار رہیں ... صبر سے کام لیں ... عاجز رہیں ...
✨: غسل اور کنگھی کریں۔
✨: غور و فکر کریں ...
✨: دوپہر کے کھانے کے بعد کچھ دیر آرام کریں ...
✨: کچھ وقت روشنی میں گزاریں ...
✨: اپنے سے جڑے لوگوں کی مدد کیجئے ... کسی کی کوئی مشکل یا پریشانی ہو ... جتنا ممکن ہو مدد کرنے کی کوشش کریں ...
✨: کھلا اور ہوادار لباس پہنیں۔
✨: کوئی کھیل کھیلیں ... گنگنائیں ... گہری سانس لیں ... مثبت سوچیں ... مطالعہ کریں ... نماز پڑھیں ... ورزش کریں ... ہاکنک پہ جائیں ...
✨: ہر چیز ترتیب سے رکھیں ... ہر چیز کا روشن پہلو دیکھیں ...
✨: خود کو سمجھائیں ہر غم عارضی ہے ...
✨: ہر کام اعتدال سے کریں ...
✨: ہمیشہ مسکرائیں ...
✨: خود کو سمجھائیں ہر غم عارضی ہے ...
✨: یاد رکھیں پریشانیاں آپ کو مضبوظ بنانے کے لئے آتی ہیں ان کا مقابلہ کریں

09/12/2023

06/12/2023

‏ایک صحتمند مرد کے عورت سے ج**ع کرنے کے بعد جو منی خارج ہوتی ہے اس میں 400 ملین سپرمز موجود ہوتے ہیں۔ لہذا ، منطق کے مطابق، اگر اس مقدار میں نطفہ کو رحم میں جگہ مل جاتی ہے تو 400 ملین بچے پیدا ہوجاتے!
جبکہ یہ 400 ملین اسپرم ، ماں کی بچہ دانی کی طرف پاگلوں کی طرح بھاگتے ہیں، اور اس دوڑ میں صرف 300 یا 500 سپرمیے ہی بچ پاتے ہیں۔
اور باقی؟ وہ راستے میں ہی تھکن یا شکست سے مر جاتے ہیں۔ یہ 300-500 سپرمیے ہیں، جو بیضہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ ان میں سے صرف ایک، جی ہاں صرف ایک بہت ہی مضبوط سپرمیہ ہوتا ہے، جو بیضہ میں داخل ہوکر فرٹیلائز ہوتا ہے ، یا بیضہ میں پہنچ کر اپنی نشست بنالیتا ہے۔
کیاآپ جانتے ہیں وہ خوش نصیب، فاتح اور مضبوط ترین سپرمیہ کون ہے؟
وہ خوش نصیب سپرمیہ آپ، میں، یا ہم سب ہیں۔
کیا آپ نے کبھی اس عظیم جنگ کے بارے میں سوچا ہے؟
جب آپ بھاگے "تو آنکھیں، ہاتھ، پاؤں، سر نہیں تھے، پھر بھی آپ جیت گئے!
جب آپ بھاگے تو آپ کے پاس سرٹیفکیٹس نہیں تھے، آپ کے پاس دماغ نہیں تھا، لیکن آپ پھر بھی جیت گئے!
جب آپ بھاگے تو آپ تعلیم یافتہ نہیں تھے، کسی نے آپ کی مدد نہیں کی تھی لیکن آپ جیتے۔
آپ کے وجدان کی نظر میں صرف منزل تھی جب آپ بھاگے اور آپ ایک ہی ذہن کے ساتھ بھاگے تھے، آپ کا عزم صرف وہ منزل تھی اور آپ آخر میں جیت گئے۔

اس کے بعد ، بہت سے بچے ماں کے پیٹ میں کھو گئے۔ لیکن آپ موجود رہے ، آپ نے اپنے 9 مہینے پورے کیے۔
اور آج ......
آپ گھبراتے ہیں جب کچھ ہوتا ہے تو آپ مایوس ہوجاتے ہیں، لیکن کیوں؟ آپ کو کیوں لگتا ہے کہ آپ ہار گئے؟ آپ نے اعتماد کیوں کھو دیا ہے؟ اب آپ کے پاس دوست، بہن بھائی ، سرٹیفکیٹس، سب کچھ ہے۔ یہاں ہاتھ پاؤں ہیں، تعلیم ہے، منصوبہ بندی کرنے کے لیے بہترین دماغ ہے، مدد کرنے کے لئے لوگ موجود ہیں، پھر بھی آپ نے امید ختم کردی ہے۔
جب کچھ ہوتا ہے تو آپ کیوں ٹوٹ جاتے ہیں؟
آپ کیوں کہتے ہیں کہ میں زندہ نہیں رہنا چاہتا؟
آپ نے کیوں کہا کہ میں ہار گیا؟
ایسی ہزاروں چیزوں کو اجاگر کرنا ممکن ہے ، لیکن آپ مایوس کیوں ہوگئے؟
آپ فرسٹریٹ کیوں ہوئے؟ آپ شروع میں جیتے، آپ آخر میں جیتے، آپ بیچ میں جیت جاتے ہیں۔
Copy

06/12/2023

کالج کے پروفیسر نے ایک خوبصورت لڑکی کو روڈ پر دیکھا جو اپنے والد کے ساتھ بھیک مانگ رہی تھی۔

پروفیسر نے والد سے لڑکی کا رشتہ مانگ لیا۔ باپ نے مگر ایک شرط رکھی کہ اگر میری لڑکی سے شادی کرنی ھے تو میرے ساتھ 3 دن تک بھیک مانگو تاکہ کل کو میری بیٹی کو بھکارن کا طعنہ نہ دے سکو۔

پروفیسر نے کچھ دن سوچنے کے بعد اسکی شرط قبول کر لی اور بھیک مانگنے لگ گیا۔
بھیک مانگنے کے دوسرے دن لڑکی نے دیکھا کہ پروفیسر بیٹھا رورہا ھے۔
لڑکی نے وجہ پوچھی تو اس پروفیسر نے جواب دیا:

*مجھے افسوس اس بات کا ہو رہا ھے کہ اتنے سال میں نے محکمہ تعلیم میں کیوں ضائع کردیئے؟

whatsapp.com

30/11/2023

‏ایک بچے کے والدین ہرسال اسے ٹرین میں اس کی دادی کے پاس گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کے لیے لے جاتے۔
پھر وہ اسے چھوڑ کر اگلے دن واپس آجایا کرتے تھے۔

پھر ایک سال ایسا ہوا کہ بچے نے ان سے کہا: "میں اب بڑا ہو گیا ہوں، اگر اس سال میں دادی کے پاس اکیلا چلا گیا تو کیا ہوگا ؟"

والدین نے مختصر بحث کے بعد اتفاق کر لیا اور پھر مقررہ دن اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر پپہنچ گٸے والد نے جونہی کچھ سفرکی ہدایات دینا شروع کیں
تو بیٹا اکتاہٹ بھرے لہجے میں کہنے لگا
: اباجان ! "میں ہزار مرتبہ یہ ہدایات سن چکا ہوں !"

ٹرین کے روانہ ہونے سے ایک لمحہ پہلے، اس کے والد اس کے قریب آئے اور اس کے کان میں سرگوشی کی:
"یہ لو، اگر تم خوفزدہ ہو یا بیمار ہو تو یہ تمہارے لیے ہے" اور اپنے بچے کی جیب میں کچھ ڈال دیا۔

بچہ پہلی بار والدین کے بغیر ٹرین میں اکیلا بیٹھا تھا،
وہ کھڑکی سے زمین کی خوبصورتی کو دیکھتا رہا اور اپنے اردگرد اٹھنے والے اجنبیوں کا شور سنتا رہا ،کبھی اپنی سیٹ سے اٹھ کر کیبن سے باہر نکلتا تو کبھی اندر چلاجاتا۔

یہاں تک کہ ٹرین کے ٹی ٹی نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا اور اس سے بغیر کسی ساتھی کے اکیلے سفر بارے سوال کیا۔
اسی طرح ایک عورت نے اسے اداس دیکھ کر گھورا ۔
لڑکا شدید الجھن میں تھا یہاں تک کہ اس نے محسوس کیا کہ اس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

پھر وہ خوفزدہ ہو گیا... یہاں تک کہ وہ اپنی کرسی پر سے گر گیا اور اس کی آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئیں۔
اس لمحے اسے اپنے باپ کی سرگوشی یاد آئی کہ فلاں لمحے اس نے میری جیب میں کچھ ڈالا تھا۔

اس نے کانپتے ہوئے ہاتھ سے جیب میں تلاش کیا تو چھوٹا سا کاغذ ملا۔ اس نے اسے کھولا: تو لکھا تھا
’’بیٹا، میں ٹرین کے آخری ڈبے میں ہوں۔‘‘
یہ الفاظ پڑھتے ہی گویا اس کی روح لوٹ آٸی ۔

! زندگی بھی ایسی ہی ہے، والدین اپنے بچوں کے پروں کو چھوڑتے ہیں، انہیں خود پر اعتماد دلاتے ہیں.. لیکن جب تک زندہ ہیں،
آخری کیبن میں موجود رہتے ہیں .. اس لیے کہ یہ ان کے لیے تحفظ کے احساس کا ذریعہ ہے ۔

28/11/2023

ایک چینی کہاوت یاد ہے:
”جب آدمی 10 کتابیں پڑھتا ہے تو وہ 10 ہزار میل کا سفر کر لیتا ہے۔“

گورچ فوک کتاب کے بارے میں کہتے ہیں:
” اچھی کتابیں وہ نہیں جو ہماری بھوک کو ختم کردے، بلکہ اچھی کتابیں وہ ہیں جو ہماری بھوک بڑھائیں۔۔۔۔۔۔۔ زندگی کو جاننے کی بھوک ۔۔۔۔“

ائولس گیلیوس کہتے ہیں:
” کتابیں خاموش استاد ہیں ۔۔۔“

فرانس کافکا: ” ایک کمرہ بغیر کتاب کے ایسا ہی ہے جیسے ایک جسم بغیر روح کے ۔۔۔”

گوئٹے:
” بہت سے لوگوں کو یہ بات نہیں معلوم ہے کہ مطالعہ سیکھنا کتنا مشکل اور وقت طلب کام ہے، میں نے
اپنے 80 سال لگا دیے لیکن پھر بھی یہ نہیں کہہ سکتا ہوں کہ میں صحیح سمت کی جانب ہوں۔۔۔۔۔“

تھومس فون کیمپن:
” جب میں عبادت کرتا ہوں تو میں خدا سے باتیں کرتا ہوں، لیکن جب میں کوئی کتاب پڑھتا ہوں
تو خدا مجھ سے باتیں کرتا ہے۔۔۔۔۔“

جین پاؤل: ” کتابیں ایک طویل ترین خط ہے جو ایک دوست کے نام لکھا گیا ہو۔۔۔

22/11/2023

📢📢
تو یہ ہے ہمارے ہاں استعمال ہونے والی ایک عام انیٹی بائیوٹک "اگمینٹن" (augmentin) جو میری نظر میں میڈیکل سائنس کا ایک خوبصورت "جگاڑ" ہے۔

اگمینٹن کی گولی میں "amoxicillin" نام کی ایٹنی بائیوٹک ہوتی ہے، اور سب اینٹی بائیوٹکس کی طرح یہ بھی بیکٹیریال انفیکشن کو ختم کرتی ہے۔ amoxicillin کا تعلق اینٹی بائیوٹکس کے سب سے بڑے گروپ "cell wall synthetesis inhibitors antibiotics" سے ہے۔ یہ ساری اینٹی بائیوٹکس بیکٹریا کی سیل وال پر حملہ کرکے بیکٹیریا کو ختم کرتی ہیں۔

لیکن بیکٹیریا بھی بڑا چالاک ہے، اس نے اتنی ساری اینٹی بائیوٹکس کا ایک ہی علاج نکالا۔ کچھ بیکٹیریا ایسا انزائم (beta lactamase) بنانے لگ گئے جو ان اینٹی بائیوٹکس کو ناکارہ کر دیتا ہے۔ یعنی جو اینٹی بائیوٹک بیکٹیریا کو "توڑنے" آئیں، بیکٹیریا نے انہیں ہی "توڑ" دیا۔

یہاں پر آتا ہے ہمارا "جگاڑ"۔ ہم نے بیکٹیریا کے اس انزائم کو پکڑا اور کچھ ایسے کیمکلز لے کر آئے جو اس انزائم کو ناکارہ کردے۔ ایسا ہی ایک کیمکل "clavulanic acid" ہے۔ جو بیکٹیریا کے اینٹی بائیوٹک ناکارہ کرنے والے انزئم کو ہی ناکارہ کر دیتا ہے۔

تو ہم نے اپنی amoxicillin کو اس clavulanic acid کے ساتھ ملا دیا اور یوں بن گئی ہماری اگمینٹن !!!

یعنی پہلے ہم نے بیکٹیریا کو ختم کرنے کے لیے اینٹی بائیوٹک بنائی، تو بیکٹیریا نے اس کے جواب میں انزائم بنا لیا تو ہم نے اس کا بندوبست بھی کرلیا۔ اسی طرح ہمارے پاس مختلف اینٹی بائیوٹکس اور کیمکلز کی جوڑیاں اور دو مختلف اینٹی بائیوٹکس کے کمبینیشن موجود ہین

لیکن کیا اس طرح ہم بیکٹیریا سے جیت گئے ؟ وقتی طور پر تو ہاں لیکن لگتا ہے بیکٹیریا پھر سے بازی بدل دے گا، بلکہ ایسے بیکٹیریا بھی موجود ہیں جو تقریباً سب اینٹی بائیوٹکس کو فیل کر چکے ہیں۔

یہ "antibiotic resistance" کی جنگ ہے، جس میں بیکٹیریا ایک عرصے کے بعد ایک اینٹی بائیوٹک کے خلاف مزاحمت پیدا کرلیتا ہے۔ ویسے تو یہ کام "ارتقائی اصولوں" کے مطابق ہوتا ہے۔ لیکن ہم انسانوں کی طرف سے اینٹی بائیوٹکس کا بلا ضرورت اور غلط استعمال اس عمل کو شدید کر دیتا ہے، جس میں ہمارا اور ہماری آنے والی نسلوں کا نقصان ہے، کیونکہ آج جو بیکٹیریا آسانی سے ختم ہو رہا ہے کل کو وہی بیکٹیریا مشکل پیدا کر سکتا ہے۔

ہمارے پاکستان میں سرکاری رپورٹس بتاتی ہیں کہ کس طرح انسان اور جانوروں میں اینٹی بائیوٹکس کا بے دریغ استعمال ہو رہا ہے، جو بہت خطرناک ہے۔ خود میں بھی اس غلط کام کا نشانہ بن چکا ہوں۔ گیارہ سال کی عمر میں میری ٹانگ کے پٹھوں میں اندرونی چوٹ لگی، اور اب میں جانتا ہوں کہ اس وقت مجھے اینٹی بائیوٹکس کی ضرورت نہیں تھی، لیکن میرا علاج کرنے والے "ڈاکٹر صاحب" نے مجھے مہینے کے لیے یہی اگمینٹن لکھ دی۔ افسوس۔۔۔

ہر سال یہ ہفتہ (18 - 24 نومبر) عالمی ادارہ صحت کی طرف سے اینٹی بائیوٹکس اور antibiotic resistance کی آگاہی کے طور پر منایا جاتا ہے، تو آپ بھی دیکھیں کہ کہیں آپ غیر ضروری اور غلط طریقے سے اینٹی بائیوٹکس تو استعمال نہیں کر رہے۔۔۔!!!

21/11/2023

*"زندگی"*

*لفظِ زندگی صرف ۵ حرف کی ہے، لیکن ان پانچ حروف میں نہ جانے کتنے سالوں کا سفر ہوتا ہے۔ کتنے سالوں کی خوشی، تکلیف، درد چھپا ہوتا ہے!!*
*زندگی کو جینے کے لیے انسان دو نظریئے سے سوچتا ہے!!*
*ایک وہ کہ وہ سوچتا ہے میری زندگی بہت خوشگوار ہو کسی چیز کی کمی نہ ہو کسی چیز کی رکاوٹ نہ ہو جیسا وہ چاہے صرف ویسے زندگی گزار سکیں۔*
*دوسری وہ سوچ کہ بندہ سوچتا کہ میری زندگی میں ہی اتنے درد کیوں مجھ پر ہی اتنی آزمائش کیوں ہر درد کے لیے میں ہی کیوں؟*
*آپ کو پتہ ہے زندگی ہماری سوچوں سے بہت آگے کی چیز ہے جہاں ہماری سوچ اور ضرورت ختم ہوتی ہے نہ، تو زندگی اُس سے بھی زیادہ عزیز چیز ہے، زندگی کا مطلب یہ نہیں کہ*
*پیسہ، شہرت، کامیابی، درد، تکلیف ملے۔۔۔ نہیں ایسا نہیں ہے بلکہ زندگی اتنی حسین ہے نہ کہ آپ یقین نہیں کرو گے!!*
*اللّٰہ پاک نے ہمیں زندگی جیسی انمول نعمت دی ہے اور اگر زندگی کوئی انمول چیز نہیں ہوتی تو پھر اللّٰہ ہمیں عطا ہی کیوں کرتا،*
*اللّٰہ تعالیٰ نے جو ہمیں زندگی جیسی نعمت دی ہے نہ ہم نے اُس نعمت کو ضائع کر دیا اس دُنیا کی رنگ رنگلیوں میں اور ہم تو یہ بھی جانتے ہے دُنیا دھوکہ ہے لیکن پھر بھی اس دھوکے کے اندر ایسے کھوگئے کہ زندگی کا مقصد ہی بھول گئے اور بےمقصد زندگی گزر رہے۔۔*
*اس انمول موتی کو ضائع کر رہے ہیں، اب بھی وقت ہے ہوش میں اہ جائیں اللّٰہ سُبحان اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں یہ زندگی اس لیے نہیں دی، کہ ہم اس کو برباد کر دیں،*
*اللّٰہ نے ہمیں یہ زندگی اس لیے دی کہ ہم اللّٰہ کی عبادت کرے اسکے احکام کو سمجھنے سنت رسولﷺ کو سمجھے اور اس پر عمل کرے اور دین کو دنیا بھر میں پھیلائیں اور لوگوں کو بتائیں کہ اپنی زندگی کو برباد نا کرو۔۔* *اللّٰہ نے یہ جو انمول نعمت دی ہے اُس کا فائدہ اٹھاؤ اپنی دنیا اور آخرت سوار لو!!*
*یہ دنیا فانی ہے حقیقی دنیا اصل زندگی ہے ہماری!!*
*حقیقی دنیا کی تیاری کرنے کے لئے اللّٰہ نے ہمیں اس فانی دنیا میں بھیجا اور ہم تو زندگی کو بےمقصد گزار رہے ہیں،*
*اپنی زندگی کا صرف ایک مقصد رکھیں کہ اللّٰہ کو راضی کر لیں، جب اللّٰہ راضی ہوگا تب زندگی آسان بہت آسان خوبصورت بن جائے گی!!!*
*اے اللّٰہ ہمیں صبر شُکر برداشت کرنے والی زندگی عطا فرما زندگی کے ہر لمحہ میں ہماری رہنمائی و مدد فرما۔*

*آمِــــــــيْن يَــارَبَّ الْعَالَمِــــــيْنَ*

21/11/2023

یہ پڑھ کر یقیناً آپکو بھی خوشی سے رونا آئے گا

یحییٰ بن معاذ رحمہ اللہ کے سامنے ایک آدمی نے یہ آیت پڑھی!
*فقولا له قولا لينا*
"اے موسیٰ و ہارون! تم فرعون کے ساتھ نرمی سے بات کرنا"
یحییٰ یہ سن کر رونے لگے، پھر فرمایا!
الٰہی! تیرا یہ نرمی کا انداز اس شخص کے بارے میں ہے جو خود کو اِلٰه کہتا تھا،
تو اس شخص کے ساتھ تیری نرمی کا کیا عالم ہو گا جو تجھے اِلٰه مانتا ہے!!!
اور
جب اس قدر نرمی تُو اس شخص کے ساتھ اپنا رہا ہے جس نے کہا تھا:
(أنا ربكم الأعلى)
تو بھلا اس کے ساتھ تیری نرمی کا کیا عالم ہو گا جو شب و روز کہتا ہے:
*سبحان ربي الأعلى*
(تفسير البغوي: 3/263)

15/11/2023

*سبق آموز قصہ* 📖

ایک استاد اپنے شاگرد کے ساتھ ایک باغ سے گزرہے تھے۔ انہوں نے باغ میں ایک پرانے جوتے رکھے ہوئے دیکھے۔ شاگرد نے کہا میرے خیال سے یہ جوتے اس باغ میں کام کرنے والے کے ہیں۔ آئیں اس کے جوتے چھپا کے دیکھتے ہیں کیسا ردعمل دکھاتا ہے۔۔پھر جوتے واپس کردیں گے۔ آئیں تھورا اس بہانے ہنس لیں گے اور تفریح ہوجائے گی۔

استاد نے کہا اپنے ہنسنے کے لئے دوسرے کو کیوں اداس اور پریشان کررہے ہو۔ آو وہ کام انجام دو جو کہہ رہا ہوں اور پھر اس کا ردعمل دیکھو ...تھوڑے پیسے ان جوتوں میں رکھو۔۔۔

شاگرد نے بھی ایسا ہی کیا اور دونوں چھپ گئے۔ اس باغ میں کام کرنے والا مالی جب اپنے سامان کے پاس آیا اور جونہی جوتے پہنے اس میں کوئی چیز احساس کی۔ جوتے میں ہاتھ ڈالا، اور جب پیسوں کو دیکھا، روتے ہوئے فریاد لگائی ۔۔۔ *خدایا تیرا شکر* ۔۔۔۔ خدایا تو کبھی اپنے بندوں کو نہیں بھولتا۔ کبھی ہم سے غافل نہیں۔
تو جانتا ہے کہ بیوی بیمار ہے اور بچے بھوکے۔۔اور ابھی ہی سوچ رہا تھا کیسے یہ سب خرچے پورے ہوں گے۔۔۔کہتا جاتا اور خوشی کے انسو بہاتا جاتا۔

استاد اور شاگرد بھی بے اختیار اس کی خوشی دیکھ کر مسکرانے لگے۔

14/11/2023

Depression / Anxiety ڈپریشن کیا ہوتا ہے؟
ڈپریشن ایک بہت ہی خطرناک بیماری ہے جو بظاہر نظر نہیں آتی۔لیکن مریض کو زندہ لاش بنا دیتی ہے ،اور مریض سے اسکی ساری خوشیاں چھین لیتی ہیں۔
انزائٹی کیا ہے؟ بے چینی، گھبراہٹ، اضطراب، ڈر، خوف جیسی نفسیاتی کیفیت اینزائٹی (Anxiety) کہلاتی ہے۔
اس انزاٸٹی کی سب سے بری خصوصیت یہ ھے کہ یہ مردوں میں بزدلانہ اور زنانہ خصوصیات کی حامل بیماری ھے جیسے شرمیلاپن۔گیدرنگ یعنی رش سے گھبرانا۔ اپنا حق نہ مانگ سکنا۔ ڈر خوف میں رہنا، ہر وقت موت کے خیالات کا آنا یا موت سے ڈرنا،ھر بات پر جی جی کی رٹ لگانا وغیرہ وغیرہ۔ یہ بیماری بیلوں کو گاۓ بنا دیتی ھے اور شیروں کو گیدڑ بنا دیتی ھے۔

ایک اندازے کے مطابق پوری دنیا میں 300 ملین سے زیادہ لوگ ڈیپریشن انزائٹی جیسی بیماریوں کا شکار ہیں ۔اور یہ بیماریاں مردوں کی نسبت عورتوں کو زیادہ ہوتی ہے ۔اور ہر سو میں سے 15 لوگ اس بیماری کا شکار ہیں۔ اس بیماری کا علاج بروقت بہت ضروری ہے ۔ علاج کروانے میں شرم یا ہچکچاہٹ بلکل محسوس نہیں کرنی چاہیے۔

ڈپریشن کی علامات
اگر آپ کو ان علامتوں میں سے 3 یا 3 سے زیادہ علامتیں ہوں تو پھر ضرور علاج کروانا چائے ۔

1:نیند کا کم ہو جانا: :
نیند کا کم ہو جانا ڈپریشن کے مریض کی بنیادی علامت ہے ۔۔اس میں مریض اپنی نارمل روٹین سے دو گھنٹے پہلے ہی اٹھ جاتا ہے ۔
:
2: دل کا اداس رہنا :
اس میں مریض کا دل ہر وقت صبح دوپہر اور شام میں اداس رہتا ہے ۔اگر اس کی زندگی میں کچھ اچھا بھی ہو رہا ہو جیسے کوئی مریض سے ملنے آیا ہوں، ان کا کوئی پرانا دوست آیا ہوں یا ان کی زندگی میں کوئی اچھا ایونٹ آیا ہو جیسے پرموشن وغیرہ تو مریض پھر بھی ان سے کوئی خوشی محسوس نہیں کرتا ۔

3: کسی بھی کام میں دلچسپی نہ لینا: :
اس میں مریض کسی بھی چیز میں دلچسپی نہیں لیتا جیسا کہ اسکول جانا کالج جانا یا جاب پر جانا یہاں تک کہ انٹرٹینمنٹ کی کوئی چیز جیسا کہ گیم کھیلنا ،ٹی وی دیکھنا، موویز دیکھنا وغیرہ یہ سب کرنے کا دل نہیں کرتا

4:منفی سوچ::
ڈپریشن کے مریض کے اپنے بارے میں بہت سی منفی سوچیں ہوتی ہے جیسا کہ میرے میں کوئی کوالٹی نہیں ہے میں زندگی میں کچھ نہیں کر پاؤں گا اور مستقبل کے بارے میں غلط سوچ کے آگے بھی غلط ہوگا اور لوگوں کے بارے میں غلط خیالات کے دنیا ہی خراب ہے یہ مجھے جینے نہیں دے گی

4: انرجی لیول::
ڈپریشن کے مریض خود کو بہت کمزور اور تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں اور بعض اوقات اُن سے چلنے میں بھی مشکل رہتی ہے۔۔

5: کسی کام میں توجہ نہ کر پانا
اس میں مریض کا کسی کام میں دل نہیں لگتا اگر وہ کچھ بھی پڑھتا ہے تو وہ دماغ میں اتر نہیں رہا ہوتا۔ اگر کوئی کام کرتا ہے تو کام پر صحیح سے توجہ نہیں کر پاتا ۔

6: بھوک کم لگنا یا زیادہ لگنا
ڈپریشن کے مریض کو زیادہ تر بھوک بہت کم لگتی ہے ۔ کچھ بھی کھانے کو دل نہیں کرتا۔ ہر وقت اکتایا ہوا ہی رہتا ہے۔

7: زندگی سے بیزاری: یا خودکشی کے خیال
مریض میں اس طرح کی سوچ, کے کیا رکھا ہے زندگی میں؟۔اس سے اچھا ہے کہ زندگی ختم ہی ہو جائے اور وہ خود سے ہی اکتا جاتا ہے اسے دوسروں سے الجھن ہونے لگ جاتی ہے اور بعض اوقات مریض خودکشی تک کا پلان کر لیتا ہے۔

ڈیپریشن انزائٹی کی وجوہات
پاکستان میں نوجوانوں میں مشتزنی اور پورن واچنگ نفسیاتی مسلئے کی ایک اہم وجہ مانی جاتی ہے ۔
بڑی عمر کے مردوں میں اس کی وجہ لمبے عرصہ سے معدے کے مساٸل کا شکار ھونا ھوتا ھے۔ لمبے عرصے سے جوڑوں کا درد یا کوئی اور دائمی مرض کو ہونا۔جبکہ خواتین میں اس کی وجہ حمل اور حمل کی پیچیدگیاں ھوتی ھیں ۔
اور بھی بہت ساری وجہ ہوتی ہیں انزائٹی ڈیپریشن کی ۔ جیسا کہ
وراثتی یا فیملی ہسٹری
کیمیائی عدم توازن:
شدید یا دیرپا تناؤ کیمیائی توازن کو بدل سکتا ہے جو آپ کے موڈ کو کنٹرول کرتا ہے۔ طویل عرصے تک بہت زیادہ تناؤ کا سامنا کرنا ، انزائٹی کی وجہ بن سکتا ہے۔
ماحولیاتی عوامل:
صدمے کا سامنا کرنا ،کوئی حادثہ دیکھنا وغیرہ وغیرہ
اور تھارائیڈ کا مسلئہ بھی اس کی وجہ بن سکتا ہے۔

ڈیپریشن یا آنزائٹی کی تشخیص
کسی ٹیسٹ کے ذریعے ممکن نہیں بلکہ مریض کی اپنی بتائی علامات یا اس کے گردوپیش کے افراد سے لی گئی معلومات کی بنا پر ہی کی جاتی ہے۔
انزائٹی اور ڈیپریشن میں سب لیبارٹری ٹیسٹ نارمل آتے ہیں ۔

ڈیپریشن یا انزائٹی کا علاج
علاج کےلئے ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔علاج کروانے میں شرم یا ہچکچاہٹ بلکل محسوس نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ انزائٹی ڈیپریشن بہت بڑی گندی بیماریاں ہیں ۔جو بظاہر نظر نہیں آتی لیکن مریض کو کسی کام کا نہیں چھوڑتی۔
باقی زندگی میں کچھ اچھی عادات کو اپنا کر ڈیپریشن انزائٹی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے جیسا بھی
1:نماز کی پابندی
نماز ڈپریشن کے مریض کو ذہنی سکون فراہم کرتی ہے اور ڈپریشن سے نکلنے کا بہترین ذریعہ نماز ہے ۔
2:ورزش کا کرنا
ڈپریشن کے مریض کو چاہیے کہ صبح و شام میں ورزش کریں بھاگے دوڑیں ،جوگنگ کریں اس سے مریض کو بہت ری لیکس ملتا ہے ۔
3: مشتزنی اور پورن واچنگ کو ترک کرنا
4:جگہ کا بدلنا وغیرہ
مریض کو چاہیے کہ جس چیز یا انسان سے ڈپریشن ہو رہا ہے اس چیز یا شخص سے کچھ دن کے لیے خود کو منقطع کر لیں ۔ماحول کو بدلیں۔ اور ٹیکنالوجی کا استعمال کچھ دن کے لیے کم کر دیں ۔
Copy

11/11/2023

*‏ادرک (Ginger Juice) یہ خون کو پتلا کرتا ھے.*
*یہ درد کو قدرتی طریقے سے 90٪ تک کم کرتا هے.*

لہسن (Garlic Juice)
اس میں موجود Allicin عنصر cholesterol اور BP کو کم کرتا ھے.
وہ دل کے بلوکج کو کھولتا ھے.

لیموں (Lemon Juice)اس میں موجود antioxidants، vitamin C اور potassium خون کو صاف کرتے ہیں.
یہ بیماری کے خلاف مزاحمت (immunity) بڑھاتے ہیں.۔
ایپل سائڈر سرکہ (Apple Cider Vinegar)*
اس میں 90 قسم کے عناصر ہیں جو جسم کے سارے اعصاب کو کھولتے ھیں، پیٹ صاف کرتے ہیں اور تھکاوٹ کو مٹاتے ہیں۔۔
ان مقامی یعنی چیزوں کو
اس طرح استعمال میں لایئں
1-ایک کپ لیموں کا رس لیں.
2-ایک کپ ادرک کا رس لیں.
3-ایک کپ لہسن کا رس لیں.
4 ۔ایک کپ ایپل apple سرکہ ان چاروں کو ملا کر دھيمي آنچ پر گرم کریں جب 3 کپ رہ جائے تو اسے ٹھنڈا کر لیں.اب آپ اس میں 3 کپ شہد ملا لیں.
روز اس دوا کے 3 چمچ صبح خالی پیٹ لیں جس سے سارے
ساری بلوکج ختم ہو جائیں گی.
یعنی شریانیں کھل جائینگی .
إن شاء اللہ
ذرا سوچیں کہ شام کے
7:25 بجے ھیں اور آپ گھر جا رہے ھیں وہ بھی بالکل اکیلے .
ایسے میں اچانک آپ کے سینے میں تیز درد ہوتا ہے جو آپ کے ہاتھوں سے ھوتا ہوا آپ
جبڑوں تک پہنچ جاتا ہے .
آپ اپنے گھر سے سب سے قریب ہسپتال سے 5 میل دور ہیں اور اتفاق سے آپ کو یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ آپ وهاں تک پہنچ پائیں گے یا نہیں۔ .
آپ نے سی پی آر میں تربیت لی ہے مگر وہاں بھی آپ کو یہ نہیں سکھایا گیا کہ اس کو خود پر استعمال کس طرح کرنا ہے .

*ایسے میں دل کے دورے سے بچنےکے لئے یہ اقدامات کریں۔*
چونکہ زیادہ تر لوگ دل کے دورے کے وقت اکیلے ہوتے ہیں بغیر کسی کی مدد کے انہیں سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے. وہ بے ہوش ہونے لگتے ہیں اور ان کے پاس صرف 10 سیکنڈ ہوتے ہیں
*ایسی حالت میں مبتلا شخص زور زور سے کھانس کر خود کو عام رکھ سکتا ہے.*

ایک زور کی سانس لینی چاہئے ہر کھانسی سے پہلےاور کھانسی اتنی تیز ہو کہ سینے سے تھوک نکلے.
جب تک مدد نہ آئے یہ
عمل دو سیکنڈ کے وقفے سے دہرایا جائے تاکہ دھڑکن عام ہو جائے.
زور کی سانسیں پھیپھڑوں میں آکسیجن پیدا کرتی ہے اور زور کی کھانسی کی وجہ سے دل سكڑتا ہے جس سےخون باقاعدگی سےچلتا ہے.

10/11/2023

True lines

09/11/2023

• ہارٹ اٹیک کیا ہے؟

ہارٹ اٹیک دل کی ایک بیماری ہے جس میں دل کے کسی ایک حصے کی خون کی فراہمی رک جاتی ہے جس کے باعث سینے میں شدید درد ہوتا ہے اور جکڑن کا احساس ہوتا ہے۔

• ہارٹ اٹیک کیسے ہوتا ہے؟

ہمارے دل کو خون فراہم کرنے والی شریانیں، کورونری آرٹریز (Coronary Arteries) میں مختلف وجوہات کی وجہ سے چکنائی (cholestrol) جم جاتی ہے. جس جگہ یہ چکنائی جم جائے وہاں سے خون بہت کم گزر پاتا ہے اور وقت کے ساتھ وہاں سے خون گزرنے کی بجائے جمنا شروع ہو جاتا ہے۔ یہ خون کا لوتھڑا متعلقہ شریان کو مکمل طور پر بند کر دیتا ہے اور دل کے اس حصے کو توانائ اور آکسیجن کی فراہمی رک جاتی ہے۔ دل کا کام ایک پمپ کی طرح مسلسل سکڑنا اور پھیلنا ہے، اس کام کے ذریعے دل اپنے چار خانوں میں موجود خون اپنے ساتھ لگی نالیوں/شریانوں میں پمپ کرتا ہے! دل سے نکلنے والی بہت سی نالیوں میں سے چند نالیاں ایسی ہوتی ہیں جو خود واپس دل میں داخل ہو جاتی ہیں اور دل کو خون فراہم کرتی ہیں! سو اگر ان نالیوں یا شریانوں میں خون جمنا شروع ہو جائے گا تو دل کو خون نہیں پہنچے گا اور دل کا کام اثر انداز ہو گا!اور جب دل ایک ایسے مرحلے سے گزرتا ہے کہ جب اس کو ملنے والے خون کی مقدار بہت ہی کم ہو جاتی ہے تو دل ایک سخت درد کی کیفیت سے گزرتا ہے، جسے ہارٹ اٹیک کہتے ہیں!

• ہارٹ اٹیک کی علامات کیا ہیں؟

» ہارٹ اٹیک کی سب سے اہم اور عام علامت سینے میں جکڑن کے ساتھ شدید درد ہے جو اوپر گردن اور جبڑے کی جانب اور بائیں بازو کی طرف جاتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ اور یہ درد بعض مریضوں میں کمر کی جانب بھی جاتا محسوس ہوتا ہے اس کا دورانیہ 30 منٹ سے زیادہ ہوتا ہے۔
» ٹھنڈے پسینے آنا
» سانس کا پھولنا
» دل کی دھڑکن تیز ہونا
» دل کی دھڑکن خود کو محسوس ہونا
» بدہضمی، قے اور متلی کا احساس ہونا
» چکر آنا اور بے ہوش ہو جانا

• کن افراد کو ہارٹ اٹیک ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے؟

» ہائ بلڈ پریشر کے مریض
» 45 سال سے زیادہ عمر کے افراد
» موٹاپے کے مریض
» شوگر کے مریض
» مرد حضرات
» سگریٹ نوشی کرنے والے افراد
» جن افراد کے خون میں کولیسٹرول/چکنائی کی مقدار زیادہ رہتی ہو
» جن افراد کے خاندان میں دل کا مرض عام ہو
» وہ افراد جو ورزش نہ کرتے ہوں
ہارٹ اٹیک کی علامات ظاہر ہوں تو کیا کرنا چاہیے؟
سب سے پہلے وقت ضائع کیے بغیر مریض کو بالکل سیدھا لٹا دیں

09/11/2023

اپنی صحت کی جانچ کے لیے سالانہ کون کون سے ٹیسٹ کروانے چاہئیں؟

1۔ CBC. (کمپلیٹ بلڈ کاونٹ)۔ یہ خون میں موجود مختلف خلیات یعنی ریڈ بلڈ سیلز، وائٹ بلڈ سیلز آور وائٹ بلڈ سیلز کی تمام اقسام اور پلیٹ لیٹس کی تعداد اور خون میں موجود ہیموگلوبن کی مقدار بتاتا ہے۔ اگر آپ خون میں ہیموگلوبن کی کمی مطلب اینمیا کا شکار ہیں (جسے عرف عام میں خون کی کمی کہا جاتا ہے) یا جسم میں کوئی انفیکشن یا الرجک پروسیس چل رہا ہے تو اس ٹیسٹ سے پتہ چل جاتا ہے۔

2۔ LFTs (لیور فنکشن ٹیسٹ)۔ یہ جگر کا ٹیسٹ ہے۔ جس میں جگر کے نارمل کام کرنے کی صلاحیت کو چیک کرنے کے لیے خون میں بلی ریوبن اور کچھ اینزائمز کو جانچا جاتا ہے۔ بلی ریوبن ایک مادہ ہے جو کہ ہمارے خون کے سرخ خلیات کی توڑ پھوڑ سے بنتا ہے اور جگر اس کو جسم سے صاف کرنے کے لیے دیگر کچھ مادوں کے ساتھ جوڑتا ہے اور پھر یہ جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔ اگر جگر کے نارمل فنکشن میں کوئی خرابی ہو تو بلی ریوبن کی مقدار خون میں ایک مخصوص ویلیو سے بڑھ جاتی ہے۔

3۔ RFTs (رینل فنکشن ٹیسٹ)۔ یہ گردوں کی جانچ کا ٹیسٹ ہے۔ اس میں خون میں موجود یوریا اور کریٹینن کو جانچا جاتا ہے اور اگر ان کی مقدار ایک مخصوص حد سے زیادہ ہو تو یہ گردوں کی خرابی کو ظاہر کرتا ہے

4۔ Lipid Profile Test. یہ جسم میں موجود مختلف طرح کے لپڈز کی جانچ کرتا ہے یعنی کولیسٹرول ، ہائی ڈینسٹی لائیپو پروٹینز اور لو ڈینسٹی لائیپو پروٹینز۔ جن افراد کی فیملی ہسٹری میں دل کے امراض ہوں ان کو (خاص طور پر مرد حضرات کو) یہ ٹیسٹ سال میں ایک بار ضرور کروانا چاہیے۔ لپڈز لیول میں اگر تھوڑی بہت گڑ بڑ ہو تو آپ ابتدائی لیول پر اس کی جانچ کر کے اپنی خوراک میں تبدیلی اور ورزش کو روٹین کا حصہ بنا کر دل کے خطرناک امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ مردوں میں دل کے امراض کا تناسب زیادہ ہے۔ لہذا سب مرد حضرات کو بیس سال کی عمر کے بعد یہ ٹیسٹ ضرور کروانا چاہیے اور جن کے ماں باپ میں سے کسی کو دل کا مرض ہے تو وہ سالانہ یہ ٹیسٹ ضرور کروائیں۔

5۔ BSL. ( بلڈ شوگر لیول )۔ یہ ٹیسٹ خون میں موجود گلوکوز کی مقدار بتاتا ہے۔ اگر آپ کی فیملی ہسٹری میں ڈایا بٹیز (شوگر) کی بیماری ہے تو سالانہ اپنا یہ ٹیسٹ ضرور کروائیں

6۔ Stool Test . ترقی یافتہ ممالک میں ہر چھ ماہ بعد سکریننگ ٹیسٹ میں یہ بھی کیا جاتا ہے۔ کولون اور ریکٹم کے مختلف امراض خصوصا کینسر کو جلدی پکڑنے کے لیے یہ ٹیسٹ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ اس ٹیسٹ میں سٹول سیمپل کی مائیکروسکوپک جانچ کی جاتی ہے کہ اس میں خون ، پس یا کوئی اور ایبنارمل مادہ تو موجود نہیں ہے۔

7۔ Urine Complete Examination۔ اس ٹیسٹ میں یورین کی مکمل مائیکروسکوپک جانچ کی جاتی ہے کہ اس میں بیکٹریا ، خون ، پس یا کرسٹلز وغیرہ تو موجود نہیں۔۔یہ ٹیسٹ یورینری ٹریکٹ کی بیماریوں کی جانچ کے لیے ضروری ہے

09/11/2023

*📌Vitamins and their chemical names*
Ppsc prep FB page*

🛡Vitamin-A
Chemical Name: Retinol
Deficiency disease: Night blindness
Sources: 🥕Carrot,🥛Milk, 🥚Egg,🍓Fruit🍉

🛡Vitamin – B1
Chemical Name: Thiamine
Deficiency disease: beri-beri
Source: 🥜Peanuts, Potatoes, 🥦Vegetables🍆

🛡Vitamin – B2
Chemical Name: Riboflavin
Deficiency diseases: skin rash, eye disease
Source: 🥚 Egg, 🥛 Milk, 🥦 Green Vegetables

🛡 Vitamin – B3
Chemical Name: Pantothenic Acid
Deficiency diseases: burning feet, gray hair
Sources: 🍗 Meat🍖, 🥛 Milk, 🍅 Tomatoes, Peanuts🥜

🛡Vitamin- B5
Chemical Name: Nicotinamide (Niacin)
Deficiency disease: menstrual disorders (pellagra)
Sources: 🍗Meat🍖, 🥜Peanuts, Potatoes

🛡Vitamin- B6
Chemical Name: Pyridoxine
Deficiency diseases: anemia, skin diseases
Source: 🥛Milk, 🍗Meat, 🥦Vegetable🍆

🛡 Vitamin – H / B7
Chemical Name: Biotin
Deficiency diseases: hair fall, skin diseases
Source: Yeast, Wheat, 🥚Egg

🛡Vitamin – B12
Chemical Name: Cyanocobalamin
Deficiency diseases: Anemia, Pandu disease
Source: 🍗 Meat, 🍖 Kajeli, 🥛 Milk

🛡 Vitamin-C
Chemical Name: Ascorbic Acid
Deficiency diseases: scurvy, gingivitis
Source: Amla, 🍋lemon, 🍑orange, 🍊orange

🛡Vitamin-D
Chemical Name: Calciferol
Deficiency disease: Rickets
Source :☀ Sunlight, 🥛 Milk, Egg 🥚

🛡 Vitamin – E
Chemical Name: Tocopherol
Deficiency Disease: Decreased Fertility
Source: 🥦Green Vegetable, 🍚Butter, Milk🥛

🛡 Vitamin-K
Chemical Name: Phylloquinone
Deficiency Disease: Absence of blood clotting
Source: 🍅 Tomatoes, 🥦 Green Vegetables,

Want your practice to be the top-listed Clinic in Mardan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

#medical
#mayocardialinfarction #medical
Ishq me ne likh dala#reelsfypシ #reelschallenge
#reelsfypシ #quranrecitation
#reelsfypシ #hearthealth #HeartFailure #heartattack
True lines
#reelsfypシ #Pakistan
#reelsfypシ #health #Pakistan

Category

Telephone

Address

Mardan
23200

Other Medical & Health in Mardan (show all)
Zaman Medical Center Mardan Zaman Medical Center Mardan
Daman Town Near Sector S Sheikh Maltoon
Mardan

NOMAN optical NOMAN optical
Gharebi Market Mardan
Mardan, JAWAD

Shah homeopathic clinic and store Shah homeopathic clinic and store
Mardan
Mardan

Shah homeopathic clinic and store mardan kalpani pull nizd sabzimnde mardan har qisam pichida amraz ka tasalibahash elaj Kya jata hy . stomach . pain ges and dard kedney pain . sto...

Hotness & Timing Tablets Hotness & Timing Tablets
Mardan, 23200

We are providing tablets of different diseases on reasonable prices.

Mansoor Medical and Surgical Services Takht Bahi Mansoor Medical and Surgical Services Takht Bahi
Opposite THQ Takht Bahi Mardan
Mardan, 23160

Health is wealth

Bilal Medicose & Clinic Garyala Bilal Medicose & Clinic Garyala
Mardan

All Medical Products

FAIZI Homoeopathic Welfare Clinic FAIZI Homoeopathic Welfare Clinic
B-1, Clock Tower, Shamsi Road Mardan
Mardan, 23200

Please inform poor patients we have special care for them in their treatment

First Aids dental clinic First Aids dental clinic
Malak Wasal Plaza Malakand Road Jundy
Mardan

First Aid Medical & Dental care

Medical Life Medical Life
Mardan

PrinCe UsaMa KhaN PrinCe UsaMa KhaN
Mardan, 23200

hamare ps shart items Or Order Supply ki Sahulat Mojod hai....Contact

Nutriguide Clinic Nutriguide Clinic
30 G, CLOCK TOWER NEAR DHQ HOSPITAL, SHAMSI Road
Mardan, 23200

A team of well qualified nutritionists and dietitians presents their services not only to identify/analyze the cause of nutrition deficiencies or abundance but also provide a reaso...

City Pharmacy Par Hoti City Pharmacy Par Hoti
ParHoti Bazar
Mardan, 23200

City Pharmacy offeres Highest discount on all kinds od medicines in the local vicinity.