Asdi Niazi

اس پیج پر صرف سنجیدہ اور مہذب قسم کی پوسٹ شیئر کی جائیں ?

02/02/2024

Street football rules The old days :
1. No referee.
2. The game ends either when players are tired or at the Maghrib (sunset) call to prayer.
3. The score is 23-22.
4. A penalty is given if a player swears on god.
5. The chubby person becomes the goalkeeper 😝.
6. If the ball owner gets angry, he take the ball, and the game is over 😁.
7. The fouls is counted if everyone agrees 🙃.
8. The wal is a good player and can be in your team side at any time 😁.
9. An extra player is allowed if the teams are not equal 😂
10. Goalkeepers can be changed during a penalty kick 😆.
11. If the ball goes over the crossbar, the game pauses for half an hour to discuss whether it's a goal or not 😄.
12. The ball owner plays for the stronger team 😝.

Greetings to everyone who lived these beautiful memories ❤️

15/01/2024

‏یہ لوگ پاؤں سے نہیں، ذہن سے اپاہج ہیں اُدھر چلیں گے جدھر رہنما چلاتا ہے

04/01/2024

I have reached 700 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉

30/10/2023

"ہو سکتا ہے کہ میری حیرت انگیز فتوحات نہ ہوں، لیکن میں آپ کو ان شکستوں سے حیران کر سکتا ہوں جن سے میں زندہ نکلا ہوں۔" .

➖ انتون چیخوف

29/10/2023

" جس عورت سے آپ محبت کرتے ہیں اُسے بھولنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ اُس سے شادی کر لیں ورنہ آپ پھر بھی اُس سے محبت کریں گے۔ "

➖ دوستوفسکی

04/10/2023

بال بال بچے
Hair hair children

مزید انگلش سیکھنے کےلیے انباکس میں رابطہ کریں ۔۔

12/09/2023

‏غیبی مدد۔۔۔۔؟؟؟؟
غیبی مدد نہ خلافت عثمانیہ کو بچانے کے لئے آئی، نہ اسرائیل کا قیام روکنے کے لئے آئی، نہ بابری مسجد کے وقت آئی، نہ عراق اور شام کے وقت آئی, نہ میانمار کے وقت آئی، نہ گجرات کے وقت آئی، نہ کشمیر کے لئے آئی۔

پھر بھی گھروں اور مسجدوں میں بیٹھ کر غیبی مدد کی صدا ؟؟؟؟؟

غیبی مدد جنگ بدر میں آئی۔۔ جب 1000 کے مقابلے میں 313 میدانِ جنگ میں اُترے۔

غیبی مدد جنگ خندق میں آئی جب اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پّیٹ پر 2 پتھر باندھے اور خود خندق کھودی اور میدانِ جنگ میں اُترے۔

غیبی مدد افغانستان میں آئی۔ جب بھوکے پیاسے مسلمان بے سرو سامانی کے عالم میں میدانِ جنگ میں اُترے۔

دنیا کا قیمتی لباس پہن کر، مال و زر جمع کر کے، لگژری ایئر کنڈیشنڈ گاڑیوں میں بیٹھ کر، جُھک جُھک کر لوگوں کے ہاتھ چومنے کی خواہش لے کر، لوگوں کی واہ واہ کی ہنکار کی خواہشات لئے مسجدوں کے ممبروں پر بیٹھ کر بددعائیں کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟

طاغوت کے نظام پر راضی اور پھر غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟؟

اللہ کی زمین پر اللہ اور اُس کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کے بجائے صرف نعت خوانی, محفلِ میلاد یا تسبیح کے دانوں کو دس لاکھ بیس لاکھ گھما کر غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟؟

آفاقی دین کو چند جزئیاتِ عبادت میں محصور و مقید کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟

مسلمانوں کو مجاہد کے بجائے مجاور بنا دینے کے بعد غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟

*اللہ دشمن کو غرق کر دے۔*

*اللہ دشمن کو تباہ و برباد کر دے۔۔*

*یا اللہ مظلوموں کی مدد فرما۔۔۔.*

*یا اللہ دشمنوں کو ہدایت عطا فرما دے اور اگر اُن کے نصیب میں ہدایت نہیں تو انہیں غرق کر دے.*

جیسی بددعاؤں پر اکتفاء کر کے سکوت اختیار کر لینے اور سکون سے نوالہ حلق سے نیچے اُتار کر پیٹ بھر بھر کر گہری نیند سونے والے غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟

یعنی سب کچھ اللہ کے ذمہ لگا کر اور خود کنارہ کشی اختیار کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟

اپنے حق کے لیے کھڑے ہونے سے ڈرتے اور کتراتے ہوئے آسمانوں سے فرشتوں کے نازل ہو کر مسلمانوں کی غیبی مدد کے منتظر۔۔ ؟
ایسی صورت میں غیبی مدد نہیں صرف عذاب ہی آتے ہیں جو ہم غدار اور بے ایمان حکمرانوں، کفار کی اجارہ داری، افلاس، زلزلے اور سیلاب، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری، جھوٹ، کم تولنا، ملاوٹ کی شکل میں بھگت بھی رہے ہیں…

16/06/2022

Counting from 21 to 40 .

21 22. 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40

Yaoweesht یَوویشت ۔ , dwaeesht دُوواِیشت , darweesht دَرویشت , Saloreesht سَلورویشت , penzaweesht پینزہ ایشت , shpageesht شپَگیشت , owaeesht اُووَایشت , athaeesht اَتَہ اِیشت , yao-kam dairsh یَوکم دیرش , dairsh دیرش ۔.

Yao dairsh یو دیرش , dwa dairsh دوا دیرش , dree dairsh دری دیرش , salor dairsh سلور دیرش , penza dairsh پینزہ دیرش , shpag dairsh شپَگ دیرش , owa dairsh اووہ دیرش , atha dairsh اتہ دیرش , yao kam salwaikht یو کم سلویخت , salwaikht سلویخت ۔ .

15/06/2022

Counting in Pashto .

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 1 3 14 15 16 17 18 19 20 .

Yao یو dwa دُوا dre درے salor سَلور penza پینزہ

Shpag شپَگ۔ owa اُووہ atha اَتَہ naha نَہَہ las لَس

Yaolas یولَس dolas دولَس deyaarlas دِیارلَس

Swarlas سُوَرلَس penzallas پینزَلَس shpaarhas شپاڑَس

Owallas اُووَلَس athallas اتَلَس noonnas نوونَس shal شَل ۔

12/06/2022

سوال
نجاست سے کیا مراد ہے ۔

نجاست غلیظہ اور خفیفہ میں کیا فرق ہے

12/06/2022

tense

I went to school = me school jata ta = za school ta tlam زہ سکول تہ تلَم ۔

tense .

I go to school = me school jata hn = za school ta zam زہ سکول تہ زَم ۔

Tense .

I will go to school = me school jaunga = za ba school ta zam زہ بہ سکول تہ زَم ۔

05/06/2022

ﺍﺳﺘﺎﻧﯽ ﺟﯽ ﮐﺎ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﻨﮕﯿﺘﺮ ﮐﻮ ﺟﻮﺍﺑﯽ ﺧﻂ ~
ﻣﺎﺋﯽ ﮈﺋﯿﺮ ﺗﺎﺝ ﺍﻟﺪﯾﻦ،
ﺳﻼﻡِ ﻣُﺤﺒﺖ،
ﺗﻤﮭﺎﺭﺍ ﺍِﻣﻼ ﮐﯽ ﻏﻠﻄﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﮭﺮﭘُﻮﺭ ﻣﺮﺍﺳﻠﮧ ﻣِﻼ،
ﺟﺴﮯ ﺗُﻢ ﺑﺪﻗﺴﻤﺘﯽ ﺳﮯ "ﻣُﺤﺒﺖ ﻧﺎﻣﮧ" ﮐﮩﺘﮯ ﮨﻮ ۔
ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺴّﺮﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺋﯽ ۔
ﯾﮧ ﺧﻂ ﺑﮭﯽ ﺗﻤﮭﺎﺭے ﭘﭽﮭﻠﮯ ﺧﻄﻮﻁ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺑﮯﺗﺮﺗﯿﺐ ﺍﻭﺭ
ﺑﮯﮈﮬﻨﮕﺎ ﺗﮭﺎ۔۔۔
ﺍﮔﺮ ﺧُﻮﺩ ﺻﺤﯿﺢ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮑﮫ ﺳﮑﺘﮯ ﺗﻮ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﻟِﮑﮭﻮﺍ ﻟﯿﺎ ﮐﺮﻭ۔۔۔

ﺧﻂ ﺳﮯ ﺁﺩﮬﯽ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺗﻢ ﺳﮯ ﯾﮧ ﺁﺩﮬﯽ
ﻣﻼﻗﺎﺕ ﺑﮭﯽ ﺍِﺱ ﻗﺪﺭ ﺩﺭﺩﻧﺎﮎ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺑﺲ!

ﺍﻭﺭ ﮨﺎﮞ .... ﯾﮧ ﺟﻮ ﺗﻢ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺷﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻗﺼﯿﺪﮦ ﻟِﮑﮭﺎ
ﮨﮯ ،
ﯾﮧ ﺩﺭﺍﺻﻞ ﻗﺼﯿﺪﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﯾﮏ ﻓﻠﻤﯽ ﮔﺎﻧﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ
ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ
ﺷﺎﯾﺪ ﻋِﻠﻢ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮧ ﻓِﻠﻢ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﮔﺎﻧﺎ ﮨﯿﺮﻭ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺎﮞ
ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮔﺎﺗﺎ ﮨﮯ ۔۔

ﺍﻭﺭ ﺳُﻨﻮ! ﭘﺎﻥ ﮐﻢ ﮐﮭﺎﯾﺎ ﮐﺮﻭ۔
ﺧﻂ ﻣﯿﮟ ﺟﮕﮧ ﺟﮕﮧ ﭘﺎﻥ ﮐﮯ ﺩﮬﺒﮯ ﺻﺎﻑ ﻧﻈﺮ ﺁﺗﮯ ﮬﯿﮟ۔
ﺍﮔﺮ ﭘﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﮭﻮﮌ ﺳﮑﺘﮯ ﺗﻮ ﮐﻢ ﺍﺯ ﮐﻢ ﺧﻂ ﻟﮑﮭﺘﮯ ﻭﻗﺖ
ﺗﻮ ہاﺗﮫ ﺩھو ﮐﮯ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﮐﺮﻭ۔۔۔
ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺟﻮ ﺗﻢ ﻧﮯ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﮐﯽ ﺧﻮﺍہِش ﮐﺎ ﺍﻇِﮩﺎﺭ ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ
ﺍﺣﻤﻘﺎﻧﮧ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺎ ہے،
ﯾﻮﮞ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﯿﺴﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﯾﺘﯿﻢ ﺑﭽﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﻇﺎﻟِﻢ ﺳﻮﺗﯿﻠﯽ
ﻣﺎﮞ ﺳﮯ چومپڑی ﮐﯽ ﻓﺮﻣﺎﺋﺶ ﮐﺮ ﺭہا ہو،،، ﺍِﺱ ﯾﻘﯿﻦ کے ﺳﺎﺗﮫ
ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍِﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﮮ ﮔﯽ۔۔۔

ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺕ ﺗﻢ ﺳﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﻨﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﮐﻢ ﺍﺯ ﮐﻢ ﺍﭘﻨﺎ ﻧﺎﻡ ﺗﻮ
ﺻﺤﯿﺢ ﻟﮑﮭﺎ ﮐﺮﻭ۔۔۔
ﯾﮧ " ﺗﺎﺟﻮ " ﮐﯿﺎ ہوﺗﺎ ﮨﮯ۔۔۔
ﺍﯾﺴﺎ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ ﮐﺴﯽ ﻗﺼﺎﺋﯽ ﯾﺎ ﺩﻭﺩﮪ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﺎ
ﻧﺎﻡ ہو۔۔
ﻣﺨﻔٌﻒ ﻟِﮑﮭﻨﺎ ہی ﮨﮯ ﺗﻮ ﺻِﺮﻑ "ﺗﺎﺝ" ﻟِﮑﮭ ﺪﻭ۔۔
ﺁﺋﻨﺪﮦ ﺧﻂ ﺍﺣﺘﯿﺎﻁ ﺳﮯ ﻟِﮑﮭﻨﺎ
ﺍُﺱ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﻏﻠﻄﯽ ﻧﮩﯿﮟ ہوﻧﯽ ﭼﺎﮨﯿﮯ۔

ﺁﺧﺮ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺟﻮ ﺷﻌﺮ ﻟِﮑﮭﺎ ﮨﮯ .. ﻭﮦ ﺗﻮ ﺍﺏ ﺭﮐﺸﮧ
ﻭﺍﻟﻮﮞ ﻧﮯ ﻟﮑﮭﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ !..
" ﺍﻭﮦ ﻣﺎﺋﯽ ﮔﺎﮈ "
ﻣُﺠﮭﮯ ﮈﺭ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺗُﻢ ﺳﮯ ﻋﺸﻖ ﮐﺎ ﯾﮧ ﺳﻠﺴﻠﮧ کہیں ﻣﯿﺮﯼ
ﺍُﺭﺩﻭ نہ ﺧﺮﺍﺏ ﮐﺮ ﺩﮮ۔۔
ﺑﺲ ﯾﮩﯽ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ۔۔
ﻓﻘﻂ
ﺗُﻤﮭﺎﺭﯼ ﺑﺎﻧﻮ

03/06/2022

منقول
بندہ ناچیز بطور ایک پرائمری ٹیچر 😂😂😂😂
آج حسب معمول جیسے ھی میں نے اپنی کلاس ”کچی شریف“ میں قدم رنجہ فرمایا تو کچی کے جیالوں کی تعداد خلاف معمول 120 کے ہندسے کو کراس کر رہی تھی،جن میں دو تہائی اکثریت اُن مجاھدین کی تھی جو زندگی کی صرف دو یا تین بہاریں دیکھ چکے تھے،اور جوتی اور شلوار کی قیود سے آزاد یہ حریت پسند اپنی بڑی بہن یا بھائی کے ساتھ بطور پروٹو کول آفیسر تشریف لائے تھے
،بہر حال جیسے ھی میں اندر داخل ھوا تو کمرے کے کسی گوشے سے ”کلاس سٹینڈ“کا ایک نعرہ مستانہ بلند ھوا اور پندرہ، بیس بچے اٹھ کھڑے ھوئے باقی تمام رمُوز و دنیا سے آزاد اپنی خانہ جنگی میں مصروف رھے،چنانچہ اپنے وجود کی موجودگی کا احساس دلانے کیلیے میں نے ”اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ“‎ کی باآواز بلند صدا لگائی جس کا جواب دو چند نے دے کر بھرم رکھ لیا
تو جناب جیسے ہی میں کُرسی پر براجمان ہوا ،کلاس روم کمرہٕ عدالت میں تبدیل ھو گیا ،30،35 مدعیان نے بیک وقت اپنا اپنا استغاثہ دائر کر دیا ،کسی نے پنسل تراش “گم ھونے کی شکایت کی تو کسی نے ہتکِ عزت کا دعوی دائر کیا، کسی نے گالیوں کی بوچھاڑ سے اپنا چھلنی سینہ دکھایا تو کسی نے اپنے مسات کے ہاتھوں زلف کشی کا مقدمہ پیش کیا،کسی نے کچی پینسل کے سِکے ”پوڑنے“ کی شکایت کی تو کسی نے کاپی کے پھٹے. ورک کو بطور ثبوت پیش کیا،کچھ نے دور بیٹھے اپنے ملیر شلیر کی طرف سے نقالی کرنے کا دکھڑا سنایا تو کسی نے ھوم ورک پر ”لِم شریف“یعنی بلغم گرانے کے اندوہناک واقعے سے آگاہ کیا، کوئی اپنے جیب خرچ کی محرومی کا رونا رو رھا تھا تو کوئی مدعا علیہ کی طرف سے (چھٹی کے بعد راستے میں مار کی) ملنے والی دھمکی سے مطلع کر رھا تھا
چنانچہ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ھوئے تمام متاثرین اور مدعا علیہان کو طلب کیا گیا اور وقت کی قلت کے پیشِ نظر تمام ملزمان سے اجتماعی طور پر نمٹنے کا فیصلہ کر لیا،چنانچہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 7/51 کے تحت تمام مدعیان و مدعا علیہان کو ایک ہی صف میں کھڑا کردیا اور سوٹی بنوانے کےلیے تیز رفتار گھڑسوار روانہ کر دیے اس دوران ایک دوسرے کو خون بہا معاف کرنےاور آپس میں صلح صفائی کا موقع بھی دیا گیا،چنانچہ جیسے ہی کلاس روم میں چھمک نما سوٹی کا ظہور ھوا تو کچھ اس طرح کی صورت حال تھی
بقول شاعر٠٠٠٠
ایک ہی صف میں کھڑے ہوگۓ محمود و ریاض٠٠٠٠
نا کوئی ملزم رھا اور نا کوئی بندہ ناراض٠٠٠
ایک منٹ کے اندر بھائی چارے کی فضا قائم ھوگٸ اور میں نے بھی عام معافی کا اعلان کرتے ھوئے تعلیمی عمل شروع کرنے کا اعلان کر دیا،مگر یہ کیا٠٠٠٠ ابھی سکول لگے چالیس منٹ بھی نہیں ھوئے تھے کہ ناشتے والے انڈوں نے ستانا شروع کر دیا اور وہ خشک سالی شروع ہوگٸ کہ جیسے سبھی نےکل سے لنگری روزہ رکھا ھوا ھے، اور مثانہ کی کمزوری کے عارضہ میں مبتلا مریض بھی وارد ھونے لگے
تاریخ گواہ ھے کہ اگر کسی نے واش روم کی چھٹی مانگ لی اور اس کو دے دی گٸی تو پھر انگلی کھڑی کرنے والے ایمپائروں کی آمد کا ایک نا تھمنے والا سلسلہ شروع ھو جاتا ہے جو کہ بریک تک جاری رہتا ھے
کچھ شدت پسند ایسے بھی متھے چڑھ جاتے ہیں جن کو اگر چھٹی نا دی جائے تو انتقامی کاروائی کرتے ھوئے وہیں موقع پر پتلون گیلی کر تے ھوئے واپس لوٹ جاتے ھیں،
بہرحال پھر بھی آج کل پرائمری اساتذہ کےلیے آمد سےقبل تعداد کا بڑھنا نیک شگون ہوتا ھے،
چنانچہ 121 بچوں کی نفری لیے داد و تحسین وصول کرنے کے جزبے سے سرشار جناب ہیڈ ماسٹر کی دربار میں حاضر ہوا اور دست بستہ عرض کی کہ٠٠٠٠٠٠ جناب آٸیں اور تشریف لاٸیں اور دیکھیں ہم معیار تعلیم ، فروغ علم اور طلبہ کی عدد افزودگی کے لیے کیسے کوشاں ہیں
تو جناب رٸیسِ مدرسہ نے اس لشکرِ جرار کو دیکھ کر وہ الفاظ کہے جو تاریخ کا حصہ بن گٸے،فرمایا” او کاکے ! یہ جو دو، تین سال کے بچے سمیٹ لاٸے ھو یہ در اصل چار دن کی چاندنی ھے ،یہ تو کپاس چنائی کا سیزن ھے اور مائیں ایسے چھوٹے دو تین سالہ بچے سکول بھجوا دیتی ھیں تاکہ اساتزہ بچوں کو بہلاتے رھیں اور ھم یکسو ھو کر کپاس کی چنائی کر سکیں،“
تم دو ماہ بعد دیکھنا پھر اندھیری رات ھو گی “ سو راجہ پورس کی طرح اپنا لشکر لیے واپس کلاس روم آ دھمکا ٠٠٠کیونکہ بات تو سچ تھی مگر بات تھی۔۔۔۔

09/05/2022

یہ پانچ منٹ کی ایرانی فلم ہے۔ اسے بنانے میں صرف 30 منٹ لگے۔ اِس فلم کوایک بین الاقوامی آسکر ایوارڈ ملا ۔ اسے دیکھنے کے لیے پانچ منٹ نکالیں۔ یہ فلم والد کی ایثار پر مبنی فلم ہے جو اپ کو رولا دے گی 😢

02/05/2022

Pashto
نیند خوب. khoob
جمائى ارږمى. argmi
دیر ناوخته. na-wakhta
سویا ہوا اوده. oda

مجھے نیند آرہی ہے
ماله خوب راغلى دى
mala khoob raghly dy

مجھے کہاں سونا ہے ؟
ﺯه چېرته اوده شوم
za chrta oda shwm?

میں جمائی لے رہا ہوں
ﺯه ارږمى اخلم
za argmy akhlm

اب سونے کا وقت ہوگیا ہے
اوس د اوده کيدو وخت شوى دى
ows da oda kedo wakht shwy dy

میرا بستر لگا دیں
ځما بستر اولګوه
zma bistar olagwa

میں سونے جا رہا ہوں
ﺯه اوده کيدو له روان يم
za oda kedo la rawan ym

زیادہ مت سونا
ډېر اوده نه شى
der oda na she

میں کل رات جلدی سو گیا
ﺯه پرون شپه ﺯر اوده شوم
za paron shpa zr oda shwm

میں ان میں سے ہوں جو بہت سوتے ہیں
ﺯه په هغوئ کښې يم چې ډېر اوده کيږي
za pa Haghwai k ym che der oda kegi

میں ساری رات نہیں سو سکا
ﺯه ټوله شپه نه شوم اوده
za tola shpa na shwm oda

میں ساری رات کروٹیں بدلتا رہا
ﺯه ټوله شپه اوړيدم را اوړيدم
za tola shpa oredm ra oredm

مجھے نیند پوری کرنی ہے
ما خوب پورا کاونى دى
ma khoob pora kawoni di

میں نے کل رات ایک خواب دیکھا
ما پرون شپى يو خواب اوليده
ma paron shpy yaw khwaab oleda

کیا تم دیر سے سوتے ہو؟
ايا ته ناوخته اوده کيږي?
aya ta zr oda kegi?

تم کب سوتے ہو؟
ته کله اوده کيږي?
ta kala oda kegi?

میں باتیں کرتے کرتے سو گیا
ﺯه په خبرو کولو کولو اوده شوم
za pa khabro kolo kolo oda shwm

وہ ابھی تک سو رہی ہے
هغه تر اوسه له اوده ده
hagha ta owsa oda da

جاکر اسے اٹھاؤ
لاړشه راويښه يى که
larsha ra wekha ka

02/05/2022

زه - میں
ما. میں۔ میں نے
زه انس يم۔ میں انس ہوں
ما وويل۔ میں نے کہا

زه د پاکستان اوسېدونکې يم ▽ته د کوم ځای اوسېدونکي يې؟
میں پاکستان کا رہنے والا ہوں▽ تم کہاں کے رہنے والے ہو ؟

زه يوه ھلک يم◁ میں ایک لڑکا ہوں۔
زه نشوم پوهه ◁ میں نے نہیں جانا / میں نہیں سمجھا
زه پوهېږم ◁ میں جانتا ہوں۔

نوٹ : " زہ " پشتو زبان میں عموماً حال اور مستقبل میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ " ما " پشتو زبان میں عموماً ماضی میں استعمال کیا جاتا ہے۔
" ما " زہ کی غیر اصلی حالت ہے۔ دونوں کے معنی ایک ہی ہیں۔

" ما او زه " نه نوره جملې هم جوړې کړئ.
" ما اور زہ " سے مزید جملے بھی بنائیں۔

02/05/2022

ته، - تو، تم
تا - تو، تم، تو نے، تم نے
ته ښځه يي - تو عورت ہے، تم عورت ہو
ته د حسين لور يې۔ تو حسین کی بیٹی ہے
ته دې فاطمہ خور يې - تم فاطمہ کی بہن ہو
آیا ته زدکړياله يې؟ کیا تم طالب علم ہو؟
هو۔ جی ہاں
ته چېرته اوسېږې؟ تم کہاں رہتے ہو؟
په پېښور کې۔ پشاور میں
ته څوک يې؟ - تو کون ہے؟
ته په کوم پوهنتون کې زده کړه کوې؟ تم کِس یونیورسٹی میں پڑھتے ہو۔
نه پوهېږم، ۔ میں نہیں جانتی۔
ولې؟ - کیوں؟
ته کوم کار باندې پوهېږې؟ - تم کیا کام جانتے ہو؟
ته به کله دلته راځې؟ - تم کب یہاں آؤں گے؟
ته راغلی - تو آیا
ته نه راغلی- تو نہ آیا
تا کار وکړ - تم نے کام کیا
تا کارونه وکړل- تم نے کام کیے
تا ډوډۍ وخوړه- تم نے روٹی کھائی
تا انار وخوړ- تم نے انار کھایا
تا مڼه وخوړه- تم نے سیب کھایا
تا انارونه او مڼې وخوړل - تم نے انار اور سیب کھائے

نوٹ : پشتو زبان میں " ته اور تا " دونوں صیغہ واحد مخاطب ہیں دونوں کے معنی بھی ایک ہیں فرق صرف اِتنا ہے کہ " ته" فعل حال اور مستقبل میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ " تا " عموماً فعل ماضی میں استعمال کیا جاتا ہے۔ " تا" غیر اصلی ہے جبکہ " ته" اصلی ضمیر ہے۔

ته او تا نه نوره جملې هم جوړې کړئ.
تو اور تم سے مزید جملے بھی بنائیں۔

22/04/2022

ذرا پاکستانی ہوش اچ آؤ ___ بھٹو کیوں نئیں مردا

پاکستانی سیاست کی حقیقت ۔۔۔

20/04/2022

خطرہ ہے زرداروں کو
گرتی ہوئی دیواروں کو
صدیوں کے بیماروں کو
خطرے میں اسلام نہیں
Bahut hi piyara kalaam
Habib Jalib

05/04/2022

حامل
آپ کی جیب میں موجود کرنسی نوٹ پر لکھی تحریر
"حامل ہذا کو مطالبے پر ادا کرے گا"
کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی حکومت آپ کے مطالبے پر اس نوٹ کے برابر سونا ادا کرنے کی پابند ہے.

اگر آج ہی پاکستان کی کل آبادی سٹیٹ بنک کو نوٹ واپس کر کے سونا لینا شروع کر دے تو صرف بیس فیصد نوٹ قابلِ استعمال ہونگے. باقی اسی فیصد نوٹوں کی قیمت تیرہ روپے فی کلو ہے. کیوں کہ باقی نوٹوں کا سونا موجود ہی نہیں اس لیئے ان کی قیمت وہی ہے جو ردی کوڑے کی ہوتی ہے.

دوسری جنگِ عظیم کے بعد یورپ کے لوگ لکڑی کی جگہ کرنسی نوٹ جلاتے تھے. کیوں کہ لکڑی کی قیمت کرنسی سے زیادہ ہو گئی تھی.

مہنگائی بڑھنے کی شرح جسے انفلیشن یا افراط زر کہتے ہیں کا کانسیپٹ صرف سو سال پرانا ہے.

ایک مرغی کی قیمت فرعون کے دور میں دو درہم تھی جو کی انیسویں صدی کہ آخر تک دو درہم ہی رہی. اگر ہم غور کریں تو آج بھی اس کی قیمت دو درہم ہی بنتی ہے. مطلب صفر فیصد انفلیشن.

پچھلے صرف 100 سالوں کے دوران کاغزی کرنسی کی قیمت کئی سو گناہ گر چکی ہے.

انفلیشن دراصل ایک ٹیکس ہے جو امیر اور غریب بغیر کسی تفریق کے برابر ادا کرتے ہیں.

آج غربت اور افلاس کی سب سے بڑی وجہ ہی پیپر کرنسی اور اس پر دیا جانے والا سود ہے.

جب ہم آئی ایم ایف سے قرضہ لیتے ہیں تو اصل میں ڈالرز ہمارے پاس منتقل نہیں ہوتے. بلکہ امریکہ میں ہی کسی بینک میں موجود ایک اکاؤنٹ میں صرف کمپیوٹر کے زریعے ٹرانزیکشن ہوتی ہے. اس اکاؤنٹ میں بھی ڈالرز منتقل نہیں ہوتے.

آج تک دنیا میں موجود ڈالرز کا صرف تین فیصد چھاپا گیا ہے. باقی ستانوے فیصد ڈالرز صرف کمپیوٹرز کی ہارڈ ڈسکس میں محفوظ ہیں.

آئی ایم ایف کے چارٹر میں یہ بات تحریر ہے کہ کوئی ملک سونے اور چاندی کے سکے جاری نہیں کر سکتا. اگر کرے گا تو آئی ایم ایف یا ورلڈ بینک ایسے ملک کو قرضہ نہیں دیں گے.

امریکہ سمیت دنیا میں کئی سربراہ مملکت اس بات پر قتل ہو چکے ہیں کیوں کہ انہوں نے اپنی کرنسی یا سونے اور چاندی کے سکے جاری کرنے کی کوشش کی۔۔

اس ملک کی حکومت وزیرِ خزانہ اور سیکریٹری فائیننس آئی ایم ایف کی اجازت کے بغیر نہیں لگا سکتی.

آئی ایم ایف قرضہ دیتے ہوئے سب سے پہلی شرط پرائیویٹائیزیشن کی رکھتا ہے اور اس کے بعد قرض دیا جاتا ہے. کبھی غور کیجئیے گا کہ ایسا کیوں ہے.

سعودی عرب اور ایران سمیت تمام پٹرول برآمد کرنے والے ملک اس بات کے پابند ہیں کہ پٹرول صرف ڈالرز کے بدلے بیچا جائے گا نہ کہ بیچنے یا خریدنے والے ملک کی کرنسی میں۔۔

انسانی تاریخ میں کبھی بھی اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکا. یہ انسان کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ ہے.

حضرت عیسی (علیہ السلام) جن کی نرم دلی کی مثالیں دی جاتی ہیں انہوں نے بھی سود لینے والوں کی میزیں الٹ دیں تھیں اور ان کو ڈنڈے سے سبق سکھایا.
سود ایسی واحد لعنت ہے جس کے متعلق اللہ نے خود سود کے خلا اعلانِ جنگ کیا ہے. آپ بتائیں کہ جنگ اگر اللہ سے ہے تو جیت کس کی ہوگی___!!!!

05/04/2022

سوال ؟
مچھر دانی کو مچھردانی کیوں کہتے ہیں ۔ حالانکہ اس میں مچھر تو نہیں۔رکھے جاتے ۔

الجواب ۔۔
میرے ذہن میں بھی ایک سوال ہے ملتانی حلوے کو ملتانی حلوہ کیوں کہا جاتا ہے؟ جب کہ اس میں ملتان نظر نہیں آتا جب کہ آلو پراٹے میں آلو نظر آتا ہے-
ویسے میرے ذہن میں ایک چیز آیا مچھر انسان کا خون پیتا ہے تو ہم انسان مچھروں کے لیے دانے کے طور پر ہیں، اور ہم یعنی انسان اس میں اندر ہوتے ہیں تو اس وجہ سے مچھردانی کہا جاتا ہے 🤣😂🤣😂

اصل لفظ مچھر دان تھا جو کہ ہم جیسے نالائق لوگوں نے بگاڑ کر مچھردانی بنایا،
مچھر دان سنکسرت زبان کا لفظ ہے دان کے معنی "بخشش"، "چھٹکارا" کے ہیں-
۔۔۔
سمجھ آیا ۔ اب کسی کی پوسٹ میں نہ دیکھوں

14/03/2022

‏*Idioms/Maxims/ Proverbs:*

‏1. Death defies the doctor.
*موت کا کوئی علاج نئیں*

‏2. Death keeps no calendar.
*موت کا کوئی اعتبار نئیں*

‏3. Adversity flatters no man.
*مصیبت میں کوئی کسی کا ساتھ نئیں دیتا*

‏4. Taking up old quarrels.
*گڑےمڑدے اکھاڑنا*

‏5. Better alone than in a bad company.
*بری صحبت سے اکیلا بھلا*

‏6.To blow one's own trumpet.
*اپنے منہ میاں مٹھو*

‏7. A bad name is worse than a bad deed.
*بد آ چھابد نام برا*

‏8. A wolf in sheep's clothing.
*بغل میں چھری منہ رام رام*

‏9. Prevention is better than cure .
*پرہیز علاج سے بھتر ھے*

‏10. It takes two to make a quarrel.
*تالی ایک ھاتھ سے نیں بجتی*

‏11.As many mouths, so many opinions.
*جتنے منہ اتنی باتیں*

‏12. Near the church farther from God.
*چراغ تلے اندھیرا*

‏13. A guilty conscious needs no accuser .
*چور کی داڑھی میں تنکا*

‏14.There is no cure to bad luck.
*تقدیر کے آ گے تدبیر کی نیں چلتی*

‏15. Where there is rise in your dish, I'm your companions.
*جہادیکی بھری پرات وہیں گنوائی ساری رات*

‏16. A man is known by the company.
*آ دمی اپنے دوستو سے پہچناجاتاہے*

‏17. A tree known by it's fruits .
*درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتاہے*

‏18. Murder will out.
*خون چھپائے نئیں چھپتا*

‏19. Cursed cows have shot horns.
*خدا گنجے کوناخن نہ دے*

‏20. Early to bed early to rise makes a man healthy wealthy and wise.
*رات کو جلدی سونا اور سویرے اٹھنا سب کامو سے بھتر ھے*

‏21. Speech is sliver but silence is gold.
*سب سے بھلی چپ*

‏22. A fair face may hid a foul heart.
*شکل مومنا کرتو ت کافراں*

‏23. Society moulds man.
*صحبت انسان کو بناتی ھے*

‏24. A word to the wise .
*عاقل کو اشارہ کافی ھے*

‏25. Pride hath a flat .
*غرور کاسر نیچا*

‏26.Trerr human, to forgive divine.
*غلطی کرناانسان کا کام بخشنارحمان کا کام*

‏27. To owe is woe۔
*قرض بری بھلا ھے*

‏28. Contentment is blessing.
*قنا عت بڑی چیز ھے*

‏29. Evil pursuit brings evil repute.
*کوئلو کی دلالی میں منہ کالا*

‏30. Birds of a feather flock together.
*کند ہم جنس باہم جنس ہرواز*

05/03/2022

ایک بار ضرور سنیں ۔۔

کڈائیں وی میڈے خدا نی آکھا ۔۔

28/02/2022

السلام علیکم
امید ہے تمام دوست احباب خیریت سے ہونگے ۔
اس پیج پر انشاءاللہ مختلف بھرتیوں کے ٹیسٹ سے متعلق مواد شیئر کیا کروں گا ۔
دوست احباب فالو بھی کریں اور اپنے مشورے بھی دیں ۔۔

04/02/2022

ہمارے اساتذہ کیلیے ایک بہترین ویڈیو ۔
عملی نمونہ بنیں ۔ طلباء آپکی عزت کریں گے اور ایک بہترین معاشرہ تشکیل پائے گا ۔

03/01/2022

السلام علیک یارسول اللہ ﷺ ۔
خوبصورت عربی سلام ۔۔۔

28/12/2021

Online classes walo 🤣🙏🏻

Want your school to be the top-listed School/college in Mianwali?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Father's love for his daughter
saif_ur_rehman_sahil
حبیب جالب
Arshum niazi
Salute to this teacher
Arabic salaam by Dawet-e-islami
16 pass 😍
Prime minister & Cocomo
Like this page and share this video
Like this page and share this video
Educated mianwali
Educated mianwali

Category

Website

Address

Mianwali

Other Education in Mianwali (show all)
Syeda online Quran Academy Syeda online Quran Academy
Mianwali

Tajweed,Recitation,Reading,Hifz-e-quran

Niazi 2.0 Niazi 2.0
Maka Weli
Mianwali, 42200

something you need to know

Govt High School Mianwali Govt High School Mianwali
Near Railway Station Mianwali
Mianwali

GHS MIANWALI,S EDUCATIONAL UPDATES

Torta tips Torta tips
Pakki Shah Mardan Mianwali
Mianwali, 42201

My name is zeeshan that,s is my page this is about education, study, software, and many more tutoria

Vaps Vaps
PAF Road Niazi Plaza Mianwali
Mianwali, 42201

Internationally recognized professional trainings

Freelancing Mianwali Freelancing Mianwali
Dental Zone Basement PAF Road Mianwali
Mianwali, 42200

Headmaster & headmistress bps 17 & 18 preparation group Headmaster & headmistress bps 17 & 18 preparation group
Mianwali

Qualify test and interview

Pasban Cadet School Mianwali Pasban Cadet School Mianwali
Shaheen Town, P. A. F. Road
Mianwali, 42200

If you think education is expensive, try ignorance.

Vocational Training Institute Mianwali Female Vocational Training Institute Mianwali Female
Near Tari Khel Plaza Muslim Bazar Mianwali
Mianwali

This page is created to keep all VTI colleagues trainees connected with each other on social media

Abdul Razzaq Fazaia College M M Alam Abdul Razzaq Fazaia College M M Alam
Mianwali, 42200

Abdul Razzaq Fazaia College M M Alam Base Mianwali is a reputed educational institution, which provides quality education at affordable cost to the wards of Pakistan Air Force Pers...

The Allied Public Schools The Allied Public Schools
Mianwali, 04200

WELCOME TO THE WORLD OF MARKHORS

Behrul uloom Behrul uloom
Mianwali

AP IS PAGE PR NAATAIN QASEEDAY R ZIKR E EHLBAIT AS SUN SKTAY HAIN