Mianwali News
All type of News of Mianwali
بریکنگ نیوز۔۔۔۔۔ ڈی پی او میانوالی نے سی آئی اے سٹاف کےاے ایس آئی محمد اقبال کو معطل کرکےلائن حاضرکردیا۔*
ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان کو سی آئی اے سٹاف کے اے ایس آئی محمد اقبال کےخلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک شخص پر چرس ڈال کر 9 سی کا مقدمہ درج کرنےکی کوشش کی شکایت موصول ہوئی
انھوں نے ڈی ایس پی سی آئی اے میانوالی سے رپورٹ طلب کرکے اے ایس آئی محمد اقبال کو فوری طور پر معطل کرکےپولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ڈی پی او میانوالی نے منشیات فراہم کرنےوالے کو فوری گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی دیا۔
انھوں نےایس پی انوسٹی گیشن میانوالی کو انکوائری مارک کرکےتین دن کےاندر رپورٹ بھیجنےکی ہدایت کر دی۔انکوائری میں قصوروار ثابت ہونےپر مذکورہ اے ایس آئی کےخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او نے کہا ھےکہ کسی بھی آفیسر یااہلکار کااختیارات کا نا جائز استعمال ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔
سرگودھا۔ انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے امجد علی خان کو جوڈیشل کرکے سرگودھا جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔
ضلع میانوالی میں گھڑسواری پرنیزہ بازی کے مقابلوں کاانعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان:گزشتہ دنوں ضلع میانوالی میں گھڑسواری پرنیزہ بازی کے مقابلوں کاانعقادکیاگیاجس میں صوبہ خیبرپختونخوا میںپشاور، ڈیرہ اسماعیل خان،سوات ،کوہاٹ اورمالاکنڈ سمیت دیگر اضلاع کی 68گھڑ سواروں کی ٹیموں نے حصہ لیا،نیزہ بازی کے گھڑ سواروں میںنیشنل راجپوت کلب ظہور خان شوری،الکبیر اعوان کلب وجاہت اللہ انعام اللہ آفاق جان مروت ،پختون غازی کلب، محمد عمیر،میانخیل کلب ،بابر خان میانخیل، رضی اللہ خان بیٹنی، بسم اللہ الحمد کلب، محمد عارف ۔الامین غازی کلب،سید زوہیب الحسن شاہ،شہباز حسینی کلب ،سید ملازم حسین شاہ ،حاجی اسلم کٹ، فخرے مروت کلب، علی عباس،ملک اگائی کلب، عمران سیال شامل ہیں،مقابلے میںپندرہ ٹیمیں سلیکٹ ہوئیں،جس میں ضلع بنوں کی الکبیراعوان کلب نے پہلی پوزیشن ،محمدیہ پرنس کلب ضلع ڈیرہ اسماعیل خان نے دوسری پوزیشن اورشہبازحسینی کلب ضلع ڈیرہ اسماعیل خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،اس موقع پر گدی نشین باہوسلطان پیر محمدعلی نے پوزیشن ہولڈر ٹیموں میںانعامات تقسیم کئے۔اس موقع پرشہبازحسینی کلب کے پوزیشن ہولڈر ملک محمداسلم کٹ سکنہ شیخ راجو نے اعتدال نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ 68گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کی ٹیموں میں پختونخواکی صرف 15ٹیمیںسلیکٹ ہوئی ہیں جولاہور میںانٹرنیشنل لیول کے مقابلے کیلئے چند دن تک حصہ لیںگی،،ان ٹیموں میںجو مقابلے میںسلیکٹ ہوگی وہ انٹرنیشنل لیول کے گھر سوارنیزہ بازی کے مقابلوں کیلئے نامزد ہوگی،شہبازحسینی کلب کے پوزیشن ہولڈر محمداسلم کٹ نے مزیدبتایا کہ 9دسمبر 2023ء یعنی کل اس بارے میں لاہور میںانٹرنیشنل لیول نیزہ بازی کے مقابلوں کیلئے میٹنگ ہوگی جس میں انٹرنیشنل لیول گھڑ سواری کے حوالے سے مقابلے کادن طے کیاجائیگا، ملک محمداسلم کٹ کامزیدکہناتھاکہ شہبازحسینی کلب کی بھرپور کوشش ہوگی کہ انٹرنیشنل لیول گھڑ سواری نیزہ بازی کیلئے نامزد ہوجائے انشاء اللہ امیدہے کہ فتح ہماری ہوگی۔
سرگودھا۔ سابق ایم این اے امجد علی خان کا چار روزہ ریمانڈ ختم۔ آج انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا میں پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے امجد علی خان نے کچھ عرصہ قبل عدالت کے سامنے سرنڈر کیا تھا۔
میانوالی۔ پپلاں بار کی خواتین وکلاء کی ناٸب صدرپپلاں بارمسز ناٸلہ مشتاق احمد دھون ایڈووکیٹ ہاٸی کورٹ سے ملاقات اورپپلاں بار ایسویسی ایشن میں لیڈیز بارروم کی عدم موجودگی کے حوالے سے مشاورت۔ مسز نائلہ مشتاق احمد دھون ایڈوکیٹ نائب صدر پپلاں بارایسوسی ایشن سےمیڈم نازیہ ناہید ایڈوکیٹ فنانس سیکریٹری پپلاں بار، میڈم شیلہ نسرین ایڈوکیٹ اورمیڈم نوشابہ ملک نے اس مسٸلہ پر تفصیلی گفتگو اور ائندہ کالائحہ عمل تیار کرنے پر اتفاق۔اس موقع پر نائلہ مشتاق دھون ایڈوکیٹ نے کہا کہ پپلاں بار میں خواتین وکلاء کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر بار روم میں لیڈیز بال روم کا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بابت وہ پہلے ہی تجاویز ایک قرارداد کی صورت میں پیش کرچکی ہیں۔ پپلاں بار ایسویسی ایشن میں لیڈیز بارروم کا قیام ناگزیر ہے خواتین وکلاء کی بڑھتے ہوئے وکالت کے شعبہ سے وابستگی کے رجحان کے پیش نظر باروم کا قیام جلد عمل میں لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس موقع پرشیلا رضا ایڈوکیٹ, نوشابہ ملک ایڈووکیٹ کو مسز نائلہ مشتاق احمد دھون ہائی کورٹ نائب صدر پپلاں بار نے اس نوبل پروفیشن میں خوش آمدید کہا اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واں بھچراں ۔ گلی عقب مسلم کمرشل بینک واں بھچراں ۔ نامعلوم شخص ۔۔دکاندار سلطان بھٹی کے ہاتھ رقم نقدی والا شاپر چھین کر فرار۔۔ سلطان بھٹی کے مطابق شاہر میں 4 لاکھ روپے نقدی تھی۔۔ واں بھچراں پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی ۔ کیمرہ سی سی ٹی وی۔ فوٹیج سے اپ رقم والا شاپر ہاتھ میں لیے ملزم کو بھاگتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ پیچھے سلطان بھٹی بھی نظر ارہے ہیں۔ گلی وہران تھی ۔ سلبان کے مطابق اس نے شدید مزاحمت کی۔ ملزم نے تشدد کا نشانہ بنایا ۔۔۔
بریکنگ نیوز۔۔۔۔ پپلاں کےعلاقہ ٹبہ مہربان شاہ میں ایک شخص نےاپنی بہن کو قتل کرڈالا،ڈی پی او نے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔*
ٹبہ مہربان شاہ میں کامران شاہ نامی شخص نےاپنی بہن کو قتل کرڈالا،ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے وقوعہ کی اطلاع ملنے پر فوری نوٹس لیتےہوئے ڈی ایس پی سرکل پپلاں سے رپورٹ طلب کرلی۔ڈی ایس پی سرکل پپلاں اور ایس ایچ او تھانہ پپلاں بمع نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ملزم کو جلد گرفتارکرکے پابند سلاسل کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔ڈی پی او میانوالی۔
ترجمان میانوالی پولیس
سیلف میڈیکیشن
Self Medication
( یعنی دواؤں کا خود سے استعمال کرنا ،بغیر ڈاکٹر کے مشورے سے) یاد رکھیں سیلف میڈیکیشن ہمیشہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں ؟کہ پاکستان دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے سیلف میڈیکیشن کے اعتبار سے۔ تقریباً %60 پاکستانی لوگ سیلف میڈیکیشن کرتے ہیں۔ کیونکہ یہاں پاکستان میں میڈیکل سٹور سے ہر قسم کی ادویات آسانی سے مل جاتی ہیں اور نیم حکیم خطرہ جان بھی موجود ہیں۔
یوں تو لوگ بہت قسم کی ادویات کی سیلف میڈیکیشن کرتے ہیں،لیکن زیادہ تر لوگ اینٹی بائیوٹک ،درد کم کرنے والی میڈیسن (NSAIDs)، نیند یا سکون والی میڈیسن ،اور معدے والی میڈیسن یعنی رائزک، اومیگا، رولنگ وغیرہ کی سیلف میڈیکیشن کرتے ہیں ۔
اور یہاں اپنی مرضی سے لوگ الرجی اور وائرل انفیکشنز کے لیے بھی اینٹی بائیوٹک استعمال کر لیتے ہیں، ہالانکہ اس میں آنٹی بائیوٹک کی بلکل ضرورت نہیں ہوتی۔ ویسے بھی پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات بہت ہی زیادہ استعمال کی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے بہت سی اینٹی بائیوٹک ریزسٹنس ہو چکی ہے ، خاص طور پر ٹائیفائڈ بخار اور پیشاب کی نالی کی انفیکشنز کے لیے۔
ایک نوجوان سے میں نے کہا کہ سگریٹ چھوڑ دیں ، ان کا جواب تھا ، ڈاکٹر صاحب میں رائزک ساشے پی لیتا ہوں اس سے میرے سینے میں جلن نہیں ہوتی ۔
ایک خاتون کہتی ہیں ، جب مجھے جوڑ میں درد ہوتا ہے تو میں کبھی ڈکلورین یا والٹرین کی گولی کھا لیتی ہوں ، اس کے ساتھ اومیگا یا نیکزم 40 لے لیتی ہوں ۔ اس طرح مجھے پیٹ میں درد نہں ہوتا ۔
کیا آپ کو معلوم ہے کہ رائزک یا نیکزم یا اومیگا یا ایٹی پرو یا درد کم کرنے والی دوائیں ڈکلورین یا والٹرین کس بیماری میں اور کتنی مدت کے لئے دی جاتی ہیں ؟اور ان کے غیر ضروری استعمال کی وجہ سے معدے کا مسلئہ یا معدے کا السر، گردے اور دل کے فیل ہونے کے واقعات کتبے زیادہ ہوگئے ہیں۔
اگر خاندان میں کسی مریض کو کسی دوا سے فائدہ ہو جائے تو یہ مریض خاندان میں کسی بھی فرد کو بیماری کی صورت میں اسی دوا کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں بنا یہ جانے کہ دوسرے فرد کی بیماری کی کیا وجہ ہے ۔
ہسپتالوں کے دل اور گردہ وارڈ میں رائزک ، نیکزم اور اس گروپ کی دوسری دواؤں اور درد کم کرنے والی دواؤں ڈکلورین یا والٹرین یا اس گروپ کی دوسری دواؤں کی سیلف میڈیکشن کی وجہ سے دل اور گردوں کے فیل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
ذرا سوچیں ! ہم کہاں جا رہے ہیں؟
اپنی زندگی میں ایک اصول بنا لیں اور اس پر سختی سے کاربند رہیں کہ کسی مستند ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کوئی دوائی نہ خود کھائیں گے اور نہ کبھی کسی اور کو کھانے دیں گے ۔
اور دائمی بیماریاں جیسا کہ ہائی بلڈ پریشر، شوگر ،کولیسڑرول، دمہ وغیرہ کی ادویات باقاعدگی سے استعمال کرنا چاہیے۔
باقی عوام کی مرضی ہے سیلف میڈیکیشن کرنا ہے یا نہیں ، بدقسمتی سے پاکستانی مریضوں کی اکثریت اپنی مرضی سے میڈیسن تو لینا پسند کرتے ہیں ، لیکن نہ خوراک بدلنے کو تیار ہوتے ہیں اور نہ ہی لائف سٹائل۔ ہالانکہ اچھی غذا اور لائف سٹائل سے تقریباً %80 سے زیادہ بیماریوں کو ختم یا کنٹرول کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں پرہیز علاج سے بہتر ہے، بشکریہ چوہدری شہباز علی گجر
اپنے بچوں اور بیوی کے سامنے اونچی آواز میں چھ کلمے اور نماز دہرایا کرو تاکہ آپکی یا انکی اصلاح درستگی ہو جائے۔
آئی ایم ایف کی شرط پوری,گیس کی قیمتوں میں 137 فیصد اضافے کی تیاری، بجلی بھی مزید مہنگی
بریکنگ نیوز
سوشل ویلفئیر آفس کندیاں کو پپلاں شفٹ کرنے کے احکامات جاری
کندیاں کے شہریوں کا شدید احتجاج ظلم کی انتہا ۔
میانوالی نشتر ہسپتال میانوالی میں ایک مریض کو ایمرجنسی بی پازیٹیو B+بلڈ ضرورت ہے عطیہ کرنے والے دوست اس نمبر پر رابطہ کریں شکریہ محمد اقبال 03073287683
میانوالی سکا پل کےنزدیک نشےکا عادی"دوائی"کی اوور ڈوز لینےسےجاں بحق۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Contact the business
Website
Address
Mianwali
42101
Mianwali
Mianwali, 42200
My name is Muhammad Sohail Awan This page I will make the page for the news & information
Mianwali
Social work for Social Media and Underground IAM help poor people and hard work for peace society.
Aliusman Mohallah Jallu Khel Near Shell Petroleum Kamarmushani District Mianwali Pakistan Postal Code
Mianwali, 42400
Mianwali
Mianwali
creator video news company entertainment and more different videos so pllz like my page and enjoy
Mianwali
My name is Ashii Digital "Showbiz Daily Update" is an Entertainment Page of Lollywood news, Celebrity unknown facts, Celebrities lifestyle, Showbiz latest news Entertainment, and m...