Onepointnews

Provide Pure news

Photos from Onepointnews's post 06/11/2023

سوات محکمہ تعلیم ضلع سوات کے زیر اہتمام انٹر ہائی/ ہائر سیکنڈری سکولز کے سالانہ سپورٹس مقابلوں کا آغاز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سہیل خان اور کنٹرولر امتحانات سوات تعلیمی بورڈ محمد اسحاق نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کر دیا۔تفصیلات کی مطابق گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولوں کے سالانہ سپورٹس مقابلوں کی افتتاحی تقریب ہاکی سٹیڈیم مکان باغ میں ہوا۔جس میں محکمہ تعلیم اور ضلعی سپورٹس افسران کے علاوہ سکولوں کے اساتذہ ،طلباء اور والدین نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں طلباء نے نعت تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سوات سہیل خان اور کنٹرولر امتحانات سوات تعلیمی بورڈ محمد اسحاق نے فیتہ کاٹ کر مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔مقابلوں کا آغاز گورنمنٹ ہائی سکول امان کوٹ اور خپل کور ماڈل سکول کی ہا کی میچ سے ہوا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری ریاض احمد خان اور انچارج سپورٹس کا کہنا تھاکہ ایونٹ کا مقصد ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلباء میں آگے بڑھنے اور مقابلہ کا رجحان پیدا کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے ایک صحت مند اور پرامن ماحول پیدا ہوگا۔ٹورنامنٹ آج سے 25نومبر تک جاری رہےگا ۔ڈی سی او سوات نے اس دوران طلباء کو پر امن رہنے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ طلباء ہرسال سپورٹس مقابلوں میں کافی دلچسپی دکھاتے ہیں۔

03/11/2023

پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کےجنرل سیکرٹری اختر خان ایڈوکیٹ کا سوات جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

02/11/2023

سوات کبل کے علاقہ ملوچ میں بجلی ٹرانسفارمر چوری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی شکایت پرڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کبل جنید اکبر مروت کے زیر نگرانی محکمہ واپڈا کے اہلکاروں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بجلی ٹرانسفارمر کی تنصیب پرکام مکمل کرکے علاقہ کی بجلی بحال کردی ٹرانسفارمر کی تنصیب اور بجلی بحالی پر علاقہ کے مکینوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سوات کی کارکردگی کو سراہا

Photos from Onepointnews's post 19/10/2023

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کبل شکیل احمد نے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ کرایوں کی فہرست پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تحصیل کبل میں متعدد بس سٹینڈز کا معائنہ کیا،
اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کبل نے سواریوں اور ڈرائیورسے کرایوں کے بارے میں معلومات حاصل کی اور جاری شدہ کرایہ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

19/10/2023

شہید کی جو موت ہے۔۔۔ وہ قوم کی حیات ہے۔
سوات چند روز پہلے تھانہ رحیم آباد کے حدود قمبر بائی پاس چوک میں دوران ڈیوٹی دھشتگرد ملزم عزیز النبی کے جان لیوا حملے سے زخمی ہونے والا کنسٹیبل احمد علی نمبر 2555 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا۔
شہید کا نماز جنازہ آج ان کے آبائی گاؤں شیراطرف سیدو شریف میں بوقت دوپہر 1:30 بجے ادا کیا جائیگا۔

19/10/2023

*البیرونی کالج اف فارمیسی کبل سوات
* فارمیسی کونسل اسلام اباد اور خیبر پختون خواہ فارمیسی کونسل سے رجسٹر شدہ
* ذاتی میڈیکل سٹور کے لیے اپنا لائسنس حاصل کری
* رابطہ کے لیے فون نمبر 03440976091,03405854601

Photos from Onepointnews's post 18/10/2023

سوات چنار کالونی امانکوٹ میں دو فریقین کے مابین زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کا تبادلہ،*
باچا حسین ولد فراموش خان اور آمین خان لالا ولد بونیرے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Photos from Onepointnews's post 18/10/2023

لاہور میں خوش آمدید
ویسٹ انڈیز ویمنز اے ٹیم پاکستان ویمنز اے کے خلاف 50 اوور کے تین میچز اور پاکستان ویمنز اے اور تھائی لینڈ ویمنز ایمرجنگ ٹیم کے ساتھ سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

18/10/2023

وفاق نے دیگر اداروکے ساتھ پاسپورٹ افسزز کے سٹاف کے وفاقی دفتر کے اوقات کار تبدیل۔ وفاقی دفتر اب پیر سے جمعہ صبح 30-8 سے 30-4 تک کھلے رہیں گے۔ جس میں نماز کے لیے 1 بجے سے 30-1 تک نماز اور کھانے کے لیے وقفہ ہو گا۔ نوٹیفکیشن جاری حاضری کیلںےنیا ٹایم ٹیبل کا نوٹفیکشن جاری کردیا

17/10/2023
17/10/2023

نرخ نامہ برائے کریانہ دکانداران

Photos from Onepointnews's post 17/10/2023

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد RTA نے سوات سے پشاور اور مینگورہ تا کبل مینگورہ تا مٹہ مینگورہ تا بریکوٹ سمیت دیگر تحصیلوں تک چلنے والی ٹرانسپورٹ کی کرایہ نامے جاری کردئیے،
آب عملی اقدامات اٹھانا چاہئے،

Photos from Onepointnews's post 17/10/2023

دوران ڈیوٹی فوت ہونے والے سوات لیویز فورس کے کانسٹیبل عالم شیر کی نماز جنازہ تحصیل خوازہ خیلہ میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں اے، ڈی، سی، سوات سہیل احمد خان ، اے، سی خوازہ خیلہ محمد ادریس سوات لیویز کے صوبیدار میجر امیر زمان، اور لیویز فورس کے جوانوں ،اور مرحوم کے ورثاء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

17/10/2023

اج بروز منگل سے سوات میں شروع ہونے والے این سی پی گاڑیوں کی پروفائیلنگ کا طریقہ کار۔۔۔۔

Photos from Onepointnews's post 17/10/2023

آج بروز منگل ریجنل پولیس آفس سیدو شریف سوات میں ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقادکیا گیا،
تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان و ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس آفسران کو بیجز لگائے ،

ترقی پانے والوں میں شہنشاہ خان ، مشرف خان ، شاہ حسین شامل ہیں،
اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے ترقی پانے والے پولیس آفسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ۔
کہ محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ ہر پولیس آفیسر کے کیرئیر کا اہم حصہ ہے۔
اور یہ ان کے ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے ، اس لئے ترقی پانے والے افسران اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سر انجام دیں،
مزید محنت و مشقت کے ساتھ اپنا کردار ادا کرکے شہریوں کی بے لوث خدمت اور جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

17/10/2023

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا رجسٹریشن کا اغاز ہو گیا۔

17/10/2023

15 اکتوبر کو دنیا میں نابیناؤں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اسے سفید چھڑی کا دن بھی کہا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے کو بصارت سے محروم افراد کے مسائل اور مشکلات کا احساس دلانا ہے تاکہ ان لوگوں کی تعلیم و تربیت، روزگار اور ان کے تحفظ کا مناسب انتظام کیا جاسکے۔

17/10/2023

طوطا نہ دہ حاجی بابا پہ روڈ بٹوہ چرتہ غورزیدلے دہ چاتہ ھم میلاو شی نو پہ دے نمبر ورسرہ رابطہ اوکڑی
03459513380

16/10/2023

بریکنگ نیوز
پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کمی نئی قیمت 283 روپے 38 پیسے ہوگی
ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کی کمی نئی قیمت 303روپے18 پیسے مقرر
مٹی کے تیل میں 22 روپے کی کمی کردی گئی
اطلاق فوری ہوگا اوگرا نے نوٹفکیشن جاری کردیا

Photos from Onepointnews's post 15/10/2023

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے پولیس پوسٹ فلک سیر ملم جبہ کا افتتاح کیا۔

15/10/2023

پریس ریلیز

خیبرپختونخوا بار کونسل کے وائس چئیرمین جناب زر بادشاہ خان نے ممبران بار کونسل سے مشاورت کے بعد اکثر یتی فیصلہ پر کل مورخہ 16 اکتوبر 2023 کو فلسطینی عوام سے بطور اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف مکمل عدالتی ہڑتال کااعلان کردیا ہے۔ خیبر پختونخواہ کے وکلاء کل عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لینگے ۔
وائس چئیرمین نے تمام بار ایسوسی ایشنز کے صدور کو ہدایت کی ۔ کہ کل بوقت 11بجے اپنے اپنے بار ایسوسی ایشنز میں وکلاء پرامن احتجاجی مظاہرے منعقد کریں۔

سیکرٹری خیبرپختونخوا بار کونسل

15/10/2023

سوات
کبل سمئی کے مقام پر سوزوکی گرنے سے دو افراد زخمی، ریسکیو 1122
کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کر دیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 سوات

15/10/2023

15 اکتوبر کو دنیا میں نابیناؤں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اسے سفید چھڑی کا دن بھی کہا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے کو بصارت سے محروم افراد کے مسائل اور مشکلات کا احساس دلانا ہے تاکہ ان لوگوں کی تعلیم و تربیت، روزگار اور ان کے تحفظ کا مناسب انتظام کیا جاسکے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرiiبابوزئی محمد عامر خان نے سفید چھڑی کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی،جس میں امیگوس ویلفیئر ٹرسٹ،اے ڈبلیو ٹی،اور دیگر محکموں افسران وسماجی شخصیات نے شرکت کی

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر iiبابوزئی محمد عامر خان نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد ہمارے معاشرے کا اہم جز ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں نابینا افراد کا سرکاری ملازمتوں میں مخصوص %2فیصد کوٹہ اور دیگر بنیادی ضروریات کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر نابینا طلباء اور دیگر میں سفید چھڑیاں تقسیم کئے گئے۔

15/10/2023

کل اس ڈاکٹر کو گورنر خیبر پختونخواہ جناب نے اپنے ہاتھوں سے ڈگری دے رات کو ڈاکٹر صاحب کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
اللہ تعالٰی ان کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے آمین اور والدین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے توفیق عطا فرمائے آمین

15/10/2023

فلسطینی مسلمانوں کے حق میں اج بروز اتوار گیارہ بجے بریکوٹ ٹریڈ یونین نے احتجاجی مظاہرے کی کال دی ہے تمام مسلمانوں سے شرکت کی اپیل ہےزندہ اباد بریکوٹ بازار صدر

Photos from Onepointnews's post 14/10/2023

فوڈاتھارٹی سوات کا ضلع کے مختلف علاقوں میں فوڈسیفٹی انسپکشنز۔ ناقص خوراکی اشیاء پر جرمانے عائد جبکہ خراب اشیاء تلف۔
تفصیلات کی مطابق ڈپٹی ڈایریکٹر محمد آصف کے ہدایات پر فوڈاتھارٹی کی ٹیم نے ضلع سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں خوراک سے وابستہ کاروبار کامعائنہ کیا۔ کباب شاپس سے خراب تیل کو موقع پر ضائع کیا گیا۔ جبکہ کریانہ دوکانوں سے ممنوعہ اشیاء کو تحویل میں لیا گیا۔
معیاری اور محفوظ خوراک سے متعلق دوکانداروں کو آگاہی بھی دی گئ۔ دوران معائنہ جدید فوڈٹیسٹنگ کٹس کا استعمال کیا گیا۔
علاوہ ازیں خوراک سے وابستہ نئے کاروبار کو جیو ٹیگ کیا گیا تاکہ مستقبل میں ان کاروبار کی نگرانی کی ہو اور عوام کو صاف اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

14/10/2023

ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے مختلف بازاروں، گلی محلوں اور گھر گھر سموں کی فروخت کرنے پر ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144 کے تحت دو ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی۔

ڈپٹی کمشنر سوات نے غیر قانونی طور پر موبائل سم کی فروخت پر پابندی عائد کر دی۔ خلاف ورزی کرنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

غیر مجاز افراد کی جانب سے سادہ لوح افراد کے انگوٹھوں کے نشانات کو غلط استعمال سے روکنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے،

خلاف ورزی پر ضلعی پولیس تعزیزات پاکستان کے سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائیگی۔

ضلعی پولیس سربراہ اور تمام انتظامی افسران کو ضروری کارروائی کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

14/10/2023

نان کسٹم گاڑیوں کو ضبط کرنے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع۔کمشنر مالاکنڈ نے باقاعدہ طورتمام موٹربارگینگ کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کا کام شروع

13/10/2023

اپ کا فیورٹ ٹیم پاکستان یہ انڈیا

Photos from Onepointnews's post 13/10/2023

اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ محمد ادریس خان نے تحصیل خوازہ خیلہ کی محترمہ ایمن شہزاد خان کو جیولن تھرو کے کھیل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی اسناد سے نوازا۔
محترمہ ایمن شہزاد خان نے انڈر 17 اور انڈر 21 جیولن تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا ہے اور بین الاقوامی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی خواہشمند ہیں۔
تحصیل انتظامیہ خوازہ خیلہ ان کی کامیابیوں کو تسلیم کرتی ہے اور ان کی مستقبل کی کوششوں میں ان کے ساتھ مکمل تعاون کرتی ہے۔
اہل خانہ نے ضلعی انتظامیہ سوات کے اس اقدام کو سراہا۔

13/10/2023

سوات پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع سوات کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل مظالم کے خلاف نشاط چوک مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ،

Photos from Onepointnews's post 13/10/2023

ملاکنڈ نرسنگ کالج کے زیر اہتمام دل کی بیماری (Cardiac arrest)کے موضوع پر 2روزہ ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت ۔یقینا یہ ایک معلوماتی اور مفید ورکشاپ تھا اور طلباء کے علاؤہ عام لوگ بھی اس سے مستفید ہوئے۔اور بہت سے معلومات حاصل کئے ۔
ورکشاپ میں شرکت کی دعوت پر پرنسپل ،انتظامیہ اور خصوصاً لیاقت علی کے مشکور ہیں ۔
کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر ملاکنڈ کالج کے انتظامیہ اور طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

Photos from Onepointnews's post 13/10/2023

ڈپٹی کمشنر سوات/کمانڈنٹ سوات لیویز فورس ڈاکٹر قاسم علی خان نے لیویز لائن کا دورہ کیا جہا ں پر سوات لیویز فورس کے چاق و چوبند دستے نے ڈپٹی کمشنر سوات کو سلامی دی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عبدالطیف اور صوبیدارمیجر سوات لیویزامیرزمان خان ,سپرٹینڈنٹ سوات لیویز حیدر علی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے بعد ازاں انہوں نے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا اور لیویز فورس اہلکاروں کے ساتھ ملاقات کی۔ صوبیدار میجر سوات امیر زمان خان نے ڈپٹی کمشنر سوات/کمانڈنٹ سوات لیویز فورس کو بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر سوات نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عبد الطیف کو ہدایت کی کہ سوات لیویز لائن کو جدید تعمیر کے لیے جلد سے جلد پی سی ون تیار کیا جائے تاکہ سوات لیویز جوانوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈپٹی کمشنر نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے لیویز اہلکاروں کے مسائل سنیں اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر سوات/کمانڈنٹ سوات لیویز فورس ڈاکٹر قاسم علی خان نے مزید کہا کہ پروموشن کے عمل کو مزید بہتر کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی اس عمل سے محنتی قابل اور فرض شناس افسران واہلکاران سامنے آئینگے۔

13/10/2023

پاکستان مرکزی مسلم لیگ سوات کے زیراہتمام فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ

Photos from Onepointnews's post 13/10/2023

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی محمّد عامر خان نے سبزی منڈی مینگورہ کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد پھلوں، سبزیوں اور پولٹری کی قیمتوں کی تعین کرنا تھا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی محمد عامر نے مارکیٹ کے حالات کا جائزہ لیا اور دکانداروں سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کی۔ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں کی فہرستوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے، تمام دکانداروں کو واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر عمل کریں بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

13/10/2023

آج بمورخہ 12اکتوبر 2023 صوبائی سپورٹس میٹنگ بمقام گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1پشاور منعقد ہوا۔ ضلع سوات سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محمد ریاض صاحب، اے ڈی او شفیق الرحمٰن صاحب، نیک زادہ صاحب، اور سیکرٹری سپورٹس اسرارالدین نے شرکت کی۔ 2022صوبایء سپورٹس کا تفصیلی رپورٹ پیش کیا گیا۔
میٹنگ میں یہ طے ہوا کہ 2023 کیلےء ضلعی سطح پر 20 اکتوبر تک میٹنگ ہونا چاہیے۔ اور ٹورنامنٹ کو, 25اکتوبر سے 25دسمبر 2023 تک ختم ہو نا چاہیے۔
نیز مردانہ صوبائی ٹورنامنٹ ہری پور میں ہوگا جبکہ زنانہ صوبائی ٹورنامنٹ پیشاور میں ہوگا۔ باقی چیزیں میٹنگ منٹس میں کلیئر کیےجاینگے۔

13/10/2023

تلاشی گمشدگی
عمر باچہ وتکے مینگورہ محلہ ٹھکدارانوں کہی دنوں سے لا پتہ ہیں گھر والے شدید پریشان حال ہیں اگر کسی کو معلومات ہو تو برائے مہربانی اس نمبر 03495965359 پر رابطہ کریں یہ قریبی پولیس سٹیشن سے رابطہ کر یں شکریہ

Photos from Onepointnews's post 12/10/2023

کبل کے علاقہ کوٹلئی پائندہ شاہ میں فلائنگ کوچ کو حادثہ، 29 افراد زخمی، کبل اسپتال منتقل۔ کئی افراد کی حالت تشویشناک، سیدوشریف اسپتال منتقل

Want your business to be the top-listed Media Company in Mingora?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کےجنرل سیکرٹری  اختر خان ایڈوکیٹ کا سوات جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا رجسٹریشن کا اغاز ہو گیا۔
15 اکتوبر کو دنیا میں نابیناؤں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اسے سفید چھڑی کا دن بھی کہا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد مع...
15 اکتوبر کو دنیا میں نابیناؤں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اسے سفید چھڑی کا دن بھی کہا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد مع...
سوات پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع سوات کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل مظالم کے خلاف نشاط ...
پاکستان مرکزی مسلم لیگ سوات کے زیراہتمام فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی او...
سوات کے تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلعی انتظا میہ کے زیر اہتمام محکمہ سپورٹس نے ڈپٹی کمشنر فیمیل والی بال ٹورنامنٹ فیمیل انڈ و...
باجوڑمیں گرانفروش قصائیوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ یوسفزئی کا کریک ڈاؤن۔ 15 قصائیوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا...

Telephone

Website

Address

Fizagat Minogra Swat
Mingora
19130

Other Media/News Companies in Mingora (show all)
Swat M News Swat M News
No
Mingora

Swat ki malomat

Hamara Swat Hamara Swat
Mingora Swat
Mingora, 19130

Our Village Islampur Our Village Islampur
Islampur
Mingora

Explore Beauty of Nature

Swat Beat Swat Beat
Watkay
Mingora, 19200

24 SWAT 24 SWAT
Mingora

اس پیج پر آپ کو دنیا بھر کی اہم خبروں کے ساتھ ضلع سوات ک?

Zamung swat news Zamung swat news
Kokarai Swat
Mingora, 1234

Swat kabal Daily news Swat kabal Daily news
Kabal Swat Kpk
Mingora

On this you will find updated news of swat especially tehsil kabal

Zamung Swat TV Zamung Swat TV
Swat Madyan
Mingora, SWATMADYAN

Zamung swat TV

Udhyana News Udhyana News
Swat
Mingora, 19130

NasaFe-News ناڅاپي نیوز NasaFe-News ناڅاپي نیوز
Mingora

Like it for Latest news.. Poetry,Arts eta

phenomenal phenomenal
Mingora, 19130

Here you will be find alot of best musics ,motivation vidoes,knownledgeable vodies picture ,feelings and memies.