Upper Swat Development Authority
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Are you guys excited for the ski and snowboarding event happening on the 1st and 2nd of march 2024
Gear up and test your limits
Registration yourself now!!!
https://docs.google.com/forms/d/1zGtxOf1WIdmdXsVbmeU3CptpDqsq99FKVb8JE4WbRvM/edit
Book me : https://bookme.pk/events/activities-at-malam-jabba-swat
Book karu: https://www.bookkaru.com/.../malam-jabba-ski-resort-%7C...—bookkaru
https://malamjabbaresort.com/
Or
Landline: 051 8317603
Call: +92 302 6575400
پریس ریلیز/ اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی
تاریخ: 22/02/2024
سوات ()سوات میں حالیہ برفباری کے دوران اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بھاری مشینری کے ذریعے کالام میں تحصیل روڈ، مین بازار روڈ ، کوکونل روڈ اور مرکزی شاہراہ سے فوری طور پر برف ہٹاکر آمد ورفت کے لئے بحال رکھا ہے۔ این ایچ اے سمیت دیگر اداروں کے دائرہ اختیار میں ہونے کے باوجود بھی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں اور مقامی لوگوں کی مشکلات کم کرنے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایاہے۔
اپر سوات ڈویلیمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق سوات میں سیاحت کے فروغ کے لیے دس نئے مقامات کھلنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں مگر محکمہ فارسٹ اور مونسپل کیمٹی کے ساتھ اختیارات میں قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے کام میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں جو قانون سازی کے ذرہعے جلد حل ہوجائیں گی۔ ترجمان کے مطابق صوبائی حکومت اور محکمہ سیاحت کی پالیسی کے عین مطابق ان منصوبوں پر کام کا آغازکرکیا جائے گا۔ انہوں نے اس تاثرکو غلط قرار دیا کہ اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی غیر فعال ہے بلکہ ہماری کوشش ہے کہ مقامی مشران سے مل بیٹھ کر ان کے تعاون سے سوات کی سیاحت کو پروان چڑھائے اورانقلابی اقدامات کرکے مقامی سطح پر روزگار کے موقع بھی پیدا ہوں گے ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سڑکوں کی صفائی میں یہ بات قابل وضاحت ہے کہ کالام میں زیادہ تر سڑکیں بند ہونے کی جو شکایات موصول ہورہی ہیں وہ اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں نہیں بلکہ وہ سی اینڈ ڈبلیو، پختونخوا ہائی وے اتھارٹی، این ایچ اے، زیڈ کے بی، ٹی ایم اے اور دیگر اداروں کے دائرہ اختیار میں ہیں اور ان کی زمہ داری میں آتا ہے لیکن اس کے باوجود اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی لوگوں کی مشکلات کے حل کے لیے اقدامات اٹھاتی ہے، اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی علاقے کے سیاحت کے فروغ میں کلیدی اور معیاری سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے جس میں عمائدئن علاقہ اور دیگر سٹیک ہولڈر کو ساتھ لیکر اعتماد میں لیا جائے گا۔
سوات کالام، ملم جبہ اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کے باعث مرکزی سڑکوں پر پڑی برف ہٹانے اور راستوں کو کلیئر کرنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ملحقہ راستوں سے برف ہٹانے اور آمدورفت کی بحالی کا کام جاری ہے۔کالام اورملم جبہ جانے والے سیاحوں کی نقل و حرکت کے لیےراستے کھولے جاچکے ہیں ، ڈپٹی ڈائریکٹر اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سردار زیب خان
اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بھاری مشینری وادی کالام میں تیسرے روز بھی مختلف علاقوں میں متاثرہ شاہراہوں سے برف ہٹانے میں مصروف، کوکونل کے مقام پر شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے
وادی کالام میں برفباری کا سلسلہ جاری، پچھلے سولہ گھنٹوں سے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بھاری مشینری برفباری سے متاثرہ شاہراہوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہے،لائی کوٹ کے مقام پر ڈپٹی ڈائریکٹر سردار زیب خان کے نگرانی میں صفائی کا اپریشن جاری
سوات کے سیاحتی مقام کالام پر برفباری کے دوران سیاحوں اور مقامی لوگوں کی آمد رفت کو رواں رکھنے کے لئے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بھاری مشینری برفباری سے متاثرہ شاہراہوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہے، اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سردار زیب اپریشن کی خود نگرانی کررہے ہیں۔
ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی کا کہنا ہے کہ برفباری کے دوران متعلقہ اداروں پر مشتمل سیل قائم کیا گیا ہے جس کی نگرانی یو ایس ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کر رہے ہیں تاکہ سیاحوں کی بھرپور رہنمائی کی جاسکے۔
*اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی*
*ٹیکرز*
سوات،سوات کے سیاحتی مقامات میں برف باری کا سلسلہ جاری
سوات،کالام،مہوڈنڈ،مالم جبہ،گبین جبہ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع،ترجمان اپرسوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی
سوات:برف باری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری، ترجمان یو ایس ڈی اے
سوات،ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی و ڈی سی سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنےکے لیے احکامات جاری کردی، ترجمان
سوات:سیاح برف باری کے دوران سیاحتی مقامات پر جانے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ترجمان
سوات:سیاحتی مقامات پر موجودہ صورتحال سے آگاہ رہنے کیلئے سیاح ٹورازم ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کر سکتے ہیں، ترجمان
سوات:سیاح ملم جبہ،کالام ،گبین جبہ اور دیگر سیاحتی مقامات پر جانے والے سیاح گاڑیوں میں چین کا استعمال ضرور کریں، ترجمان اپرسوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعید الرحمان
سوات وادی ملم جبہ میں برفباری کا سلسلہ جاری
سوات کے بالائی سیاحتی مقامات پر برفباری کے دوران سیاحوں اور مقامی لوگوں کی آمد رفت کو رواں رکھنے کے لئے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بھاری مشینری برفباری سے متاثرہ شاہراہوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہے
یو ایس ڈی اے کے ترجمان کے مطابق
سوات میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد ملک بھر سے سیاحوں نے وادی ملم جبہ، گبین جبہ، کالام،مدین،بحرین سمیت دیگر علاقوں کا رخ کرلیا ہے۔۔۔ سیاحوں اور مقامی لوگوں کی سہولیت کے لیے ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کی ہدایت پر کالام کی اندورنی سڑکوں سے برف ہٹانے کا اپریشن جاری ہے تاکہ سیاحوں کو آمد رفت میں کوئی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
ڈی جی ڈاکٹر قاسم علی کا کہنا ہے کہ برفباری کے دوران متعلقہ اداروں پر مشتمل سیل قائم کیا گیا ہے تاکہ سیاحوں کی بھرپور رہنمائی کی جاسکے۔
برفباری کے دوران اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تمام مشینری فعال، ٹریفک کی آمدورفت برقرار رکھنے کے ساتھ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے، ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی و ڈی سی سوات ڈاکٹر قاسم علی خان
اپرسوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ کےفنانس اور ایچ آر کیمٹیوں کا اہم اجلاس اورنگ زیب ایڈووکیٹ اور محمد خالق کاکا کے زیر صدارت منعقد ہوا ۔جس میں کیمٹیوں کے ممبران اور اتھارٹی بورڈکے چئیرمین احمد خان ، ڈپٹی کمشنر سوات و ڈائریکٹر جنرل یو ایس ڈی اےڈاکٹرقاسم علی خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سردار زیب خان نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی وڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے چیئرمین بورڈ اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احمد خان اور دیگربورڈ ممبران کو سوات کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی سہولیات اور سیاحت کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پربریفنگ دی۔اس موقع اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ کے چیئرمین احمد خان نےعلاقے کی تعمیر وترقی اور سیاحت کے فروغ کے لئے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اب تک اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ سوات میں سیاحوں کے لئے ہر ممکن سہولت دستیاب ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات ٹیکرز/ اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی
سوات، کالام تحصیل روڈ پر ٹوبہ ٹیگ سنگھ پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرگئی۔
سوات، اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل و ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کا سیاحوں کی گاڑی کھائی سے بحفاظت نکالنے کی فوری ہدایت جاری کردی
سوات، اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کرین نے گاڑی کو ریسکیو کرکے کھائی سے نکال لیا ،ترجمان
سوات، حادثے میں دو سیاح زخمی ہوئی جس کو فوری طبی امداد کے لیے کالام اسپتال منتقل کردیے گئے، ترجمان
سوات، فوری ریسکیو اپریشن پر سیاحوں نے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا شکریہ
بھی ادا کیا۔
ترجمان اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی
پریس ریلیز اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی
تاریخ : 10/01/2024
سوات() اپرسوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ کا چھٹااجلاس ڈپٹی کمشنر سوات آفس سیدو شریف میں زیرصدارت اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ کے چیئرمین احمد خان منعقد ہوا جس میں ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان،ڈپٹی ڈائریکٹر یو ایس ڈی اے سردار زیب خان ،بورڈ اف ڈائریکٹر کے ممبران ایڈوکیٹ اورنگزیب خان، بزریعہ ویڈیو لنک محمد خالق کاکا،ثناء اللہ خان ، احسان اللہ خان ، ایڈیشنل سیکرٹری دولت خان اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی وڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے چیئرمین بورڈ اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احمد خان اور دیگربورڈ ممبران کو سوات کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی سہولیات اور سیاحت کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پربریفنگ دی۔اس موقع اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ کے چیئرمین احمد خان نےعلاقے کی تعمیر وترقی اور سیاحت کے فروغ کے لئے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی وادی کالام، گبین جبہ،سلاتنڑ،مدین،بحرین،مہوڈڈ سمیت دیگر سیاحتی مقامات کی تعمیر وترقی کے ساتھ سیاحوں کی دلچسپی کے لئے نئے سیاحتی مقامات دریافت کرائے جائیں گے اور سیاحت کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے جبکہ سوات میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔۔
سوات میں سیاحت کے حوالے سے سنو ریڈیو کے ساتھ خصوصی گفتگو
گزشتہ سال چالیس لاکھ سے ذائد سیاح سوات کے خوبصورت سیاحتی مقامات سیر کے لیے گئے، مکمل تفصیل اس رپورٹ میں
ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان سوات پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کے عہدیداروں اور صحافیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔
پریس ریلیز
تاریخ: 31 دسمبر 2023
سوات()پاکستان کے خوبصورت وادی سوات جواپنے قدرتی حسن کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں اور ہر سال سیاحوں کی ایک بڑی تعداد سوات کے سیاحتی مقامات کا رخ کرتی ہے۔رواں سال سیلاب کے تباہ کاریوں کے باوجود سیاحت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جو گزشتہ سال 2022 کی نسبت 100 فیصد زیادہ ہے۔رواں برس سوات کے حسین مقامات ملم جبہ، گبین جبہ ، کالام، بحرین ، مہوڈنڈ ، مدین، مرغزار 40 لاکھ 49ہزار سیاح سیر و تفریح کرنے گئے۔ جبکہ چائنہ، اسٹریلیا، افغانستان، جرمنی امریکہ سمیت 107 ممالک سے 4ہزار سے ذائد غیر ملکی سیاح سوات کے مختلف سیاحتی مقامات گھومنے پھرنے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوات میں سیاحت کے فروغ کے لیے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی پولیس اور ضلع انتظامیہ کے تعاون سے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے تا ہم سوات میں مزید نئی سیاحتی مقامات کو متعارف کیاجائے گا، جہاں انفراسٹرکچر اور دیگر سہولیات کو دستیاب رکھ کرشعبہ سیاحت مضبوط سے مضبوط تر ہو کر زیادہ سے زیادہ مقامی لوگوں کے روز گارکا موجب بن سکے۔سیاحوں کی بڑی تعداد سوات آمد پر اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ کے چئیرمین احمد خان نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاحت کے شعبہ کے فروغ سے نہ صرف پاکستان میں رہنے والے افراد کو تفریح کی معیاری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ ہاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگ سوات کے حسین مقامات کا رخ کریں گے جس سے سیاحت سے منسلک سیکٹرز کو فروغ ملے گا اور مقامی نوجوانوں کیلئے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔
بریکینگ
سوات، کالام میں بغیر این او سی کی زیپ لائن چلانے کے خلاف ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر
سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کا نوٹس
سوات، ڈی جی یو ایس ڈی اے نے زیپ
لائن پر کام فوری طور پر بند کرنے کا حکم
دیدیا ۔
سوات، بغیر این او سی کی زیپ لائن چلانے والے چار افرد کو گرفتار
کرلیاگیا،ڈی جی یو ایس ڈی اے ۔
سوات،سیاحت کی ترقی اور سیاحوں کی حفاظت کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈی جی یو ایس ڈی اے
سوات،زیپ لائن اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کے لیے سہولیات فراہم کریں گے لیکن کسی کو بغیر این او سی کے کام کرنے کی اجازت نہیں دینگے، ڈی جی یو
ایس ڈی اے
سوات،قانونی لوازامات پوری نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کریں گے۔ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر قاسم علی خان
نوتعنیات ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے اپنے عہدے کا چارج سھنبال لیا,تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں نو تعنیات ڈی جی اور ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے اپنے عہدے کا چارج سھنبال لیا ہے۔اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ کے چئیرمین احمد خان نے ڈی جی کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور اتھارٹی کے بنیادی مقصد اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بورڈ کے چئیرمین احمد خان کا شکریہ ادا کیا اور اتھارٹی کے سٹاف سے تعریفی میٹنگ کے دوران محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ عوام اور سیاحوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔اس موقع پر ڈی جی یو ایس ڈی اے و ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع سوات میں سیاحت کے شعبے کے فروغ سے نہ صرف پاکستان میں رہنے والے افراد کو تفریح کی معیاری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ دنیا بھر سے لوگ پاکستان کا رخ کریں گے جس سے سیاحت سے منسلک سیکٹرز کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کیلئے نوکریوں کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔
نو تعینات ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
سیاحتی مقامات سے متعلق تازہ ترین معلومات :: 03 دسمبر 2023
کسی بھی سیاحتی و سفری معلومات کے لیے یا سفر کے دوران کسی بھی غیر متوقع صورت حال سے بچنے کے لیے برائے مہربانی KP Tourist Facilitation Hub 24/7 ہیلپ لائن 📞 1422 پر رابطہ کریں۔
Via Khyber Pakhtunkhwa Integrated Tourism Development Project - KITE
برفباری کے بعد وادی ملم جبہ کا خوبصورت منظر
سیاح متوجہ ہوں!
خیبرپختونخوا میں برف باری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، سیاحوں سے گزارش کی جاتی ہے رات کو سفر کرنے سے گریز کریں۔ سفر کے دوران سنوچین کا استمال لازمی کریں اور کھانے پینے کی اشیاء اپنے ساتھ لازمی رکھیں۔
مزید معلومات اور کسی بھی قسم کی ہنگامی حالات میں محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کی ہیلپ لائن 1422پر رابطہ کریں۔
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
سیاحتی مقامات سے متعلق تازہ ترین معلومات :: 06 نومبر 2023
کسی بھی سیاحتی و سفری معلومات کے لیے یا سفر کے دوران کسی بھی غیر متوقع صورت حال سے بچنے کے لیے برائے مہربانی KP Tourist Facilitation Hub 24/7 ہیلپ لائن 📞 1422 پر رابطہ کریں۔
Via Khyber Pakhtunkhwa Integrated Tourism Development Project - KITE
سیاحتی مقامات سے متعلق تازہ ترین معلومات :: 27 اکتوبر 2023
کسی بھی سیاحتی و سفری معلومات کے لیے یا سفر کے دوران کسی بھی غیر متوقع صورت حال سے بچنے کے لیے برائے مہربانی KP Tourist Facilitation Hub 24/7 ہیلپ لائن 📞 1422 پر رابطہ کریں۔
Via Khyber Pakhtunkhwa Integrated Tourism Development Project - KITE
پریس ریلیز/اپرسوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی
تاریخ:26/10/2023
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت کالام مانکیال میں انٹگریٹڈ ٹورزم زون کے قیام کیلئے زمین کے حصول اور اس میں درپیش مسائل کے بارے میں اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیکٹری ٹورزم خیبر پختونخوا مطہر زیب بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے جبکہ ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان، ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی آصف شہاب، اسسٹنٹ کمشنر بحرین سکندر خان اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملاکنڈ ڈویژن شاکر اللہ خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اجلاس میں مانکیال کالام میں انٹگریٹڈ ٹورزم زون کے قیام کیلئے زمین کے حصول میں درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بحث کی گئی اوراس حوالے سے قانونی پیچیدگیوں کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب کی گئی۔
کمشنر ملاکنڈ نے سیکرٹری ٹورزم خیبر پختونخوا کو معززین علاقہ کیساتھ جرگہ سے متعلق آگاہ کیا جس میں مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔کمشنر ملاکنڈ کا کہنا تھا کہ علاقے میں سیاحت کے فروغ کیلئے یہ ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے اور اس میں درپیش قانونی پیچیدگیوں کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر سوات کو بھی تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ مل بیٹھ کر مسئلے کے حل کیلئے جامع اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
کالام اتروڑ روڈ پر بلاک سے بھرا ٹرک لکڑی کا پل ٹوٹنے سے ندی میں گر گیا، اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کرین نے گاڑی کو ریسکیو کرکے کھائی سے بحفاظت نکال لیا۔
سوات ٹیکرز/ اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی
تاریخ: 24/10/23
سوات، کالام اتروڑ روڈ پربلاک سے بھرا ٹرک لکڑی کا پل ٹوٹنے سے ندی میں گرگیا۔
سوات، اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کرین نے گاڑی کو ریسکیو کرکے کھائی سے بحفاظت نکال لیا
سوات، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
سوات، گاڑی کو بحفاظت نکالنے کے لیے دو گھنٹے تک آپریشن جاری رہا
سوات، فوری ریسکیو اپریشن پر مقامی لوگوں نے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا شکریہ بھی ادا کیا۔
"Enchanting Ushu Forest in Kalam: A Glimpse After the Creation of a New Road in Swat Valley"
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Contact the organization
Website
Address
19130
Khaista Korona, College Colony, Saidu Sharif Swat
Mingora, 19130
Official page of REC Malakand Division
Mingora District Swat
Mingora, 19130
Govt department with the of development and conservation of fisheries in public and private sector
Mingora
If we always helped one another, no one would need luck
Gul Kada No. 1 Kamran Khan Street Saidu Sharif Swat
Mingora, <