Kashir News NetWork
مظلوم و محکوم طبقات کی نمائندگی اور عوام الناس کی درست ?
Chowki Ajk 10/11/2023
غزہ کےمناظر انتہائی دلخراش و دردناک ہیں عالمی دہشتگرد اسرائیل کی سفاکی انتہا کو پہنچ چکی،اللّه پاک نہتےفلسطینیوں پر رحم فرمائے
*نیویارک:* اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ 30 سالوں میں سب سے زیادہ صحافی گزشتہ 4 ہفتوں میں مارے گئے اور غزہ بچوں کے قبرستان میں تبدیل ہو گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جرنل انتونیو گوتیرس نے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غزہ بچوں کے قبرستان میں تبدیل ہو گیا ہے اور غزہ میں روزانہ سینکڑوں بچے شہید ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 30 سالوں میں سب سے زیادہ صحافی گزشتہ 4 ہفتوں میں مارے گئے اور اقوام متحدہ کے سب سے زیادہ 88 امدادی کارکن بھی اسی جنگ میں مارے گئے۔
دوسری جانب غزہ کے مسلسل اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے محصور فلسطینی شہریوں کو قحط کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور غزہ کے 23 لاکھ افراد کو پانی، کھانے اور ایندھن کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ محاصرے کی وجہ سے شہریوں کو قحط جیسی صورتحال کا سامنا ہے جبکہ بچے خوراک اور پانی کے لیے بلک رہے ہیں۔
اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ کا انفراسٹرکچر مکمل تباہ ہو گیا ہے۔ مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل ہونے سے غزہ کا رابطہ دنیا سے منقطع ہو گیا ہے۔
چوکی سماہنی(خبریں رپورٹ)یونین کونسل سماہنی کے بڑے گاؤں کالچھ کی مین سڑک اور مقامی نالہ پر بنا کازوے خستہ حالی کی آخری حدوں کو چھونے لگے،سیاسی قیادت کے ساتھ ساتھ عوام بھی غفلت کی نیند سو گئے،تفصیل کے مطابق جنڈی چونترہ 6 موڑ سے بڑی آبادی کے حامل گاؤں کالچھ تک سڑک گزشتہ دس سالوں سے ری کنڈیشن نہ ہونے سے بدترین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،مقامی بڑے نالہ پر بنا کازوے پانی کی تیز لہروں کی نذر ہو چکا ہے اور بارشوں کے موسم میں کسی بڑے نقصان کا موجب بن سکتا ہے،کالچھ کی کھنڈرات بنی سڑک اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار کازوے سے گزر نے والے عوام الناس،سکولوں کے بچے ودیگرروزانہ مشکلات کا شکار ہیں،سیاسی لیڈران صرف انتخابات کے موسم میں عوام سے ہمدردی کا اظہار کرنے آتے ہیں پھر پانچ سال عوامی مسائل ومشکلات سے غافل ہو جاتے ہیں جبکہ سادہ لوح عوام پانچ سال بعد پھر انہیں اپنا مسیحا سمجھ کر اپنی سیاسی تقدیر انکے ہاتھ سونپ دیتے ہیں، کالچھ سے ستارہ چوک تونین تک سڑک موجودہ سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق نے اپنے گزشتہ دور میں پختہ کروائی تھی جسکی حالت قدرے درست ہے،علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کالچھ واس سے ملحقہ کثیر آبادی کے حامل دیہات کو ملانے والی سڑک پر عوام کی سفری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سڑک کی کشادگی،ازسرنو تعمیر اور مقامی نالہ پر پلی کی تعمیر کے لئے ارباب اختیار توجہ دیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.