Rohani Elaj

Rohani Elaj

Spiritual Treatment ( Rohani Elaj ) By Al - Quran ul Karim. Dealing/Breakiing All Type/Kind of Magic & Concerned Matters/Problems.
+923455468860

28/12/2022

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
درود وسلام
یہ مجرب وقیمتی دعا ئیں ۔رزق میں برکت ہر بیماری کا علاج. نظر حسد غم پرشانی ۔
اولاد ۔وکمزوری ۔جسمانی روحانی ۔کاروبار کی بندش شیطانی لشکروں کوشکست ۔بس توجہ ودل چاھئے ۔شرائیط
سنت مت چھوڑنا۔ جھوٹ مت بولنا حرام مت کھانا ۔ناطے مت توڑنا ۔غیبت نہ سننا نہ کرنا ۔جو کچھ اللہ نے دیا اسکی راہ میں خرچ کرتے رہنا ۔احسان جتلا کر ضائیع مت کرنا ۔موت کے علاوہ
ہر مرض کا علاج ۔شفا ء ۔ان شاءاللہ ۔کامیابی وکامرانی
ہمیشہ مقدر رھے تو ہمیشہ ۔دعا کرتے رہنا ۔بھلے ایک دفعہ روز صبح وشام ۔زیادہ آپکی مرضی
مجرب وکامیاب عمل دعا
واستعینوا باالصبر والصلواۃ
اور ۔مدد مانگو رب سے
صبر کرنے کے ساتھ۔۔نماز کے ذریعے ۔ان ربی رحیم ودود بیشک میرا رب
بہت محبت کرنے والا ہے
بہت سے لوگونکو فائیدہ ہو چکا الحمداللہ اس دربار سے لیجئے آپ بھی ۔آخیر تک دھیان سے دل لگاکر پڑھئے ۔یقین وبھروسہ کے بیشک میرا رب دعا قبول کرتا ہے ۔

الحمد شریف ۔7
تعوّذ، بسم اللہ اور اور سورۂ فاتحہ

اَعُوْذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ مِنْ ھَمْزِہٖ وَنَفْخِہٖ وَنَفْثِہٖ
’’میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کی (جو) سننے والا، جاننے والا ہے، شیطان مردود سے اس کی دیوانگی سے، اس کے کِبْر سے، اس کے کِبْر سے اور اس کے شعروں سے۔‘‘
تعوّذ، بسم اللہ اور اور سورۂ فاتحہ۔7 بارمرتبہ
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿﴾ اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ۙ﴿۱﴾ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ۙ﴿۲﴾ مٰلِکِ یَوۡمِ الدِّیۡنِ ؕ﴿۳﴾ اِیَّاکَ نَعۡبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ ؕ﴿۴﴾ اِہۡدِ نَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِیۡمَ ۙ﴿۵﴾ صِرَاطَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَیۡہِمۡ۶ۙ غَیۡرِ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا الضَّآلِّیۡنَ ٪﴿۷﴾
’’(شروع) اللہ کے نام سے جو نہایت رحم کرنے والا، بڑا مہربان ہے۔ ’’تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو پالنے والا ہے تمام جہانوں کا۔ نہایت رحم کرنے والا، بڑا مہربان ہے۔ مالک ہے یومِ جزا کا۔ تیری ہی ہم عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے ہم مدد چاہتے ہیں۔ دکھا ہمیں سیدھا رستہ، ان لوگوں کا رستہ جن پر تو نے انعام کیا جن پر تیرا غضب نہیں ہوا اور نہ وہ گمراہ ہوئے۔‘‘
آمین
صبح و شام کے اذکار اور دعائیں

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِی دِیْنِیْ وَدُنْیَایَ وَاَھْلِیْ وَمَالِیْ، اَللّٰھُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِیْ وَاٰمِنْ رَّوْعَاتِیْ، اَللّٰھُمَّ احْفَظْنِیْ مِنْۢ بَیْنِ یَدَیَّ وَمِنْ خَلْفِیْ وَعَنْ یَّمِیْنِیْ وَعَنْ شِمَالِیْ وَمِنْ فَوْقِیْ وَاَعُوْذُ بِعَظَمَتِکَ اَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِیْ
’’اے اللہ! بے شک میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں، اے اللہ! بے شک میں تجھ سے اپنے دین، اپنی دنیا اور اپنے اہل و مال میں معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں۔ اے اللہ! میرے عیبوں پر پردہ ڈال دے اور میری گھبراہٹوں میں امن دے۔ اے اللہ! تو میری حفاظت فرما میرے سامنے سے، میرے پیچھے سے، میری دائیں طرف سے، میری بائیں طرف سے اور میرے اوپر سے۔ اور میں تیری عظمت کے ساتھ اس بات سے پناہ مانگتا ہوں کہ ناگہاں اپنے نیچے سے ہلاک کیا جاؤں۔‘‘
سنن أبی داود،
صبح و شام کے اذکار اور دعائیں

بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
’’اس اللہ کے نام کے ساتھ جس کے نام کی برکت سے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی، زمین کی ہو یا آسمانوں کی اور وہ خوب سننے والا، خوب جاننے والا ہے۔‘‘یہ دعا آیت الکرسی پڑھتے ہوئے مانگیں گے 👆
سرکش شیطانوں کے مکر و فریب سے بچنے کی دعا

اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ الَّتِیْ لَا یُجَاوِزُھُنَّ بَرٌّ وَّلَا فَاجِرٌ مِّنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَذَرَأَ وَبَرَأَ وَمِنْ شَرِّ مَا یُنْزِلُ مِنَ السَّمَآئِ وَمِنْ شَرِّ مَا یَخْرُجُ فِیْھَا، وَمِنْ شَرِّ مَا ذَرَأَ فِی الْاَرْضِ، وَمِنْ شَرِّ مَا یَخْرُجُ مِنْھَا وَمِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّیْلِ وَالنَّھَارِ وَشَرِّ کُلِّ طَارِقٍ اِلَّا طَارِقًا یَّطْرُقُ بِخَیْرٍ یَّا رَحْمَانُ
’’میں اللہ تعالیٰ کے ان مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں جن سے کوئی نیک اور کوئی بد آگے نہیں گزرسکتا، اس چیز کے شر سے جسے اس نے پیدا فرمایا اور پھیلایا اور وجود عطا کیا اور اس چیز کے شر سے جو آسمانوں سے اترتی ہے اور اس چیز کے شر سے جو اس میں چڑھتی ہے اور اس چیز کے شر سے جسے اس نے زمین میں پھیلایا اور اس چیز کے شر سے جو اس سے نکلتی ہے اور رات اور دن کے فتنوں کے شر سے اور رات کے وقت ہر آنے والے کے شر سے، سوائے ایسے رات کو آنے والے کے جو خیر کے ساتھ آئے، اے نہایت رحم کرنے والے!‘‘

بادشاہ کے ظلم ، خوف سے بچنے کی دعائیں

اَللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُ اَعَزُّ مِنْ خَلْقِہٖ جَمِیْعًا، اَللّٰہُ اَعَزُّ مِمَّآ اَخَافُ وَاَحْذَرُ، اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ، اَلْمُمْسِکُ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ اَنْ یَّقَعْنَ عَلَی الْاَرْضِ اِلَّا بِاِذْنِہٖ مِنْ شَرِّ عَبْدِکَ فُلَانٍ وَّجُنُوْدِہٖ وَاَتْبَاعِہٖ وَاَشْیَاعِہٖ مِنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ، اَللّٰھُمَّ کُنْ لِّیْ جَارًا مِّنْ شَرِّھِمْ جَلَّ ثَنَاؤُکَ وَعَزَّ جَارُکَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَلَآ اِلٰہَ غَیْرُکَ
’’اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ اپنی تمام مخلوق سے سب سے زیادہ زور اور غلبے والا ہے۔ اللہ ان سے کہیں زیادہ طاقت والا ہے جن سے میں خوف کھاتا اور ڈرتا ہوں۔ میں اس اللہ کی پناہ میں آتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں، جو ساتوں آسمانوں کو زمین پر گرنے سے روکے ہوئے ہے، مگر اس کی اجازت سے (گرسکتے ہیں) تیرے فلاں مثال شیطان ابلیس اور کے لشکر جادوگروں کے اور سلطان وقت سے۔تمام مخلوق نیک وبد کے شر وفساد 👆 کے شر سے، اس کے لشکروں کے شر سے، اس کے پیروکاروں اور اس کے ساتھیوں کے شر سے، خواہ جنوں سے ہوں یا انسانوں سے۔ اے اللہ! تو ان کے شر سے میرا پشت پناہ بن جا، تیری تعریف عظیم ہے اور تیری پناہ مضبوط ہے اور تیرا نام بہت بابرکت ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔‘‘(تین مرتبہ)ادب المفرد بخاری حوالہ

جسم میں تکلیف محسوس ہو تو کیا کہے؟درد کی جگہ پر ہاتھ پھیرتے ہوئے گویا کے وہ درد آپ اللہ کے حکم سے باہر جسم سے نکال کر کے اللہ کو دے رہے ہیں کے وہ ہمیشہ کے لئے دور کردیا یہ یقین رکھتے ہوئے یہ👇
جسم میں تکلیف محسوس ہو تو کیا کہے؟

اَعُوْذُ بِاللّٰہِ وَقُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ وَاُحَاذِرُ
’’میں اللہ تعالیٰ اور اس کی قدرت کی پناہ میں آتا ہوں، اس چیز کے شر سے جو میں محسوس کرتا ہوں اور جس کا مجھے اندیشہ ہے۔‘‘

بِسْمِ اللّٰہِ
’’اللہ کے نام سے۔‘‘👆

صحیح مسلم،
بچوں کو اللہ کی پناہ میں دینے کی دعا

اُعوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّھَآمَّۃٍ وَّمِنْ کُلِّ عَیْنِ لَّآمَّۃٍ
حوالہ دعا بخاری
’’میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ میں ہوں، ہر شیطان اور زہریلے جانور سے اور ہر لگ جانے والی نظر سے۔‘‘3مرتبہ پڑھ کر ہاتھوں پر جسم پر ملیں اور پھر ہاتھ پانی میں دھونا بالٹی یا کھلا برتن میں پھر ۔اسی سے نہا لو اور اپنے بچے کو بھی نہلادو نظر وبیماری کی نیت رکھ کر دعا کے ساتھ دم کرنا
پھر آیت الکرسی 7 مرتبہ پڑھئے اور وہ اوپر کی سب دعائیں اپنے آپ پر دم کیجئے اور پانی میں ہاتھ دھوئیں جو برتن میں رکھا بسم اللہ کہ کے برتن ڈھک دیں
آیت الکرسی 7بار
اَللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ اَلۡحَیُّ الۡقَیُّوۡمُ ۬ ۚ لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّ لَا نَوۡمٌ ؕ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَشۡفَعُ عِنۡدَہٗۤ اِلَّا بِاِذۡنِہٖ ؕ یَعۡلَمُ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مَا خَلۡفَہُمۡ ۚ وَ لَا یُحِیۡطُوۡنَ بِشَیۡءٍ مِّنۡ عِلۡمِہٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ کُرۡسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ ۚ وَ لَا یَـُٔوۡدُہٗ حِفۡظُہُمَا ۚ وَ ہُوَ الۡعَلِیُّ الۡعَظِیۡمُ ﴿۲۵۵﴾
’’اللہ (وہ ہے کہ) اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ زندۂ جاوید (اور) قائم و دائم ہے۔ اسے اونگھ آتی ہے نہ نیند، اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے۔ کون ہے وہ جو اس کے ہاں سفارش کرسکے مگر اس کی اجازت سے؟ وہ جانتا ہے جو کچھ لوگوں کے سامنے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے۔ اور وہ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کرسکتے مگر جس قدر وہ خود چاہے۔ اس کی کرسی نے آسمانوں اور زمین کو گھیر رکھا ہے اور اسے ان دونوں کی حفاظت نہیں تھکاتی اور وہ بلندتر، نہایت عظمت والا ہے۔‘‘

سورہ بقرہ کی آخری آیات 7 مرتبہ دم اسی طرح جیسے اور لکھا ہے 👆دعابھی وہی کرنی ہے نیت کے ساتھ یہ آیات بھی معنی کے ساتھ دعا کیجئے گا

اٰمَنَ الرَّسُوۡلُ بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡہِ مِنۡ رَّبِّہٖ وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ؕ کُلٌّ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَ مَلٰٓئِکَتِہٖ وَ کُتُبِہٖ وَ رُسُلِہٖ ۟ لَا نُفَرِّقُ بَیۡنَ اَحَدٍ مِّنۡ رُّسُلِہٖ ۟ وَ قَالُوۡا سَمِعۡنَا وَ اَطَعۡنَا ٭۫ غُفۡرَانَکَ رَبَّنَا وَ اِلَیۡکَ الۡمَصِیۡرُ ﴿۲۸۵﴾ لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَہَا ؕ لَہَا مَا کَسَبَتۡ وَ عَلَیۡہَا مَا اکۡتَسَبَتۡ ؕ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذۡنَاۤ اِنۡ نَّسِیۡنَاۤ اَوۡ اَخۡطَاۡنَا ۚ رَبَّنَا وَ لَا تَحۡمِلۡ عَلَیۡنَاۤ اِصۡرًا کَمَا حَمَلۡتَہٗ عَلَی الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِنَا ۚ رَبَّنَا وَ لَا تُحَمِّلۡنَا مَا لَا طَاقَۃَ لَنَا بِہٖ ۚ وَ اعۡفُ عَنَّا ٝ وَ اغۡفِرۡ لَنَا ٝ وَ ارۡحَمۡنَا ٝ اَنۡتَ مَوۡلٰىنَا فَانۡصُرۡنَا عَلَی الۡقَوۡمِ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۲۸۶﴾٪
’’رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس (ہدایت) پر ایمان لائے ہیں جو ان کے رب کی طرف سے ان پر نازل کی گئی ہے اور سارے مومن بھی، سب اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہیں۔ (وہ کہتے ہیں:) ہم اس کے رسولوں میں سے کسی ایک میں بھی فرق نہیں کرتے اور وہ کہتے ہیں: ہم نے (حکم) سنا اور اطاعت کی، اے ہمارے رب! ہم تیری بخشش چاہتے ہیں اور ہمیں تیری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔ اللہ کسی کو اس کی برداشت سے بڑھ کر تکلیف نہیں دیتا، کسی شخص نے جو نیکی کمائی اس کا پھل اسی کے لیے ہے اور جو اس نے برائی کی اس کا وبال بھی اسی پر ہے۔ اے ہمارے رب! اگر ہم سے بھول چوک ہوجائے تو ہماری گرفت نہ کر، اے ہمارے رب! ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈال جو تونے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ اے ہمارے رب! جس بوجھ کو اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں، وہ ہم سے نہ اٹھوا اور ہم سے درگزر فرما اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما، تو ہی ہمارا کارساز ہے، پس تو کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما۔‘‘آمین
سورہ کافرون اور سورہ نصر اور تینوں قل ۔درج ذیل ہیں سورہ نصر کے بعد استغفار بھی ہے اسے بھی پڑھنا ہے ۔👇
یہ بھی سات مرتبہ ھردفعہ تمام سورتیں پڑھتے ہوئے دم کیجئے اور ہاتھ دھوتے جائیں ۔

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

قُلۡ یٰۤاَیُّہَا الۡکٰفِرُوۡنَ ۙ﴿۱﴾

آپ کہہ دیں کہ اے کافرو !

لَاۤ اَعۡبُدُ مَا تَعۡبُدُوۡنَ ۙ﴿۲﴾

میں اُن کی عبادت نہیں کرتاجن کی تم عبادت کرتے ہو

وَ لَاۤ اَنۡتُمۡ عٰبِدُوۡنَ مَاۤ اَعۡبُدُ ۚ﴿۳﴾

اور نہ تم اُس کی عبا دت کرنے والے ہوجس کی میں عبا دت کرتا ہوں ۔

وَ لَاۤ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدۡتُّمۡ ۙ﴿۴﴾

اور نہ میں اُن کی عبادت کرنے والا ہوں جن کی عبا دت تم نے کی ہے ۔

وَ لَاۤ اَنۡتُمۡ عٰبِدُوۡنَ مَاۤ اَعۡبُدُ ؕ﴿۵﴾

اور نہ تم اُس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں ۔

لَکُمۡ دِیۡنُکُمۡ وَلِیَ دِیۡنِ ٪﴿۶﴾  34

تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے لیے میرا دین ہے ۔
: سورة النصر -

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

اللہ تعالیٰ کے نام سے جو وسیع رحمت والا ، نہایت رحم والا ہے ۔

اِذَا جَآءَ نَصۡرُ اللّٰہِ وَ الۡفَتۡحُ ۙ﴿۱﴾

جب اللہ تعالیٰ کی مدد اور فتح آ جائے

وَ رَاَیۡتَ النَّاسَ یَدۡخُلُوۡنَ فِیۡ دِیۡنِ اللّٰہِ اَفۡوَاجًا ۙ﴿۲﴾

اور آپ دیکھیں کہ لوگ فوج دَر فوج اللہ تعالیٰ کے دین میں داخل ہو رہے ہیں ۔

فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّکَ وَ اسۡتَغۡفِرۡہُ ؕ ؔ اِنَّہٗ کَانَ تَوَّابًا ٪﴿۳﴾  35

توآپ اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجیے اور اُس سے بخشش مانگیے ، یقینا وہ ہمیشہ سے بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا ہے ۔

توبہ و استغفار

اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ
’’میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں، وہ (اللہ) جس کے سوا کوئی معبود نہیں، زندہ ہے، کائنات کا نگران ہے اور میں اسی کے حضور توبہ کرتا ہوں۔‘‘

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿﴾ قُلۡ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾ اَللّٰہُ الصَّمَدُ ۚ﴿۲﴾ لَمۡ یَلِدۡ ۬ وَ لَمۡ یُوۡلَدۡ ۙ﴿۳﴾ وَ لَمۡ یَکُنۡ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ ﴿۴﴾
’’اللہ تعالیٰ کے نام سے (شروع) جو نہایت مہربان، بہت رحم کرنے والا ہے۔‘‘’’(آپ) کہہ دیجیے: وہ اللہ ایک ہے، اللہ بے نیاز ہے، اس کی کوئی اولاد نہیں اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے اور نہ اس کا کوئی ہم پلہ ہے۔‘‘

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿﴾ قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ الۡفَلَقِ ۙ﴿۱﴾ مِنۡ شَرِّ مَا خَلَقَ ۙ﴿۲﴾ وَ مِنۡ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ ۙ﴿۳﴾ وَ مِنۡ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الۡعُقَدِ ۙ﴿۴﴾ وَ مِنۡ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ ٪﴿۵﴾
’’اللہ تعالیٰ کے نام سے (شروع) جو نہایت مہربان، بہت رحم کرنے والا ہے۔ (آپ) کہہ دیجیے: میں صبح کے رب کی پناہ میں آتا ہوں، اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی اور اندھیرا کرنے والے کے شر سے جب وہ چھپ جائے اور ان کے شر سے جو گرہوں میں پھونکنے والی ہیں اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿﴾ قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ النَّاسِ ۙ﴿۱﴾ مَلِکِ النَّاسِ ۙ﴿۲﴾ اِلٰہِ النَّاسِ ۙ﴿۳﴾ مِنۡ شَرِّ الۡوَسۡوَاسِ ۬ ۙالۡخَنَّاسِ ۪ۙ﴿۴﴾ الَّذِیۡ یُوَسۡوِسُ فِیۡ صُدُوۡرِ النَّاسِ ۙ﴿۵﴾ مِنَ الۡجِنَّۃِ وَ النَّاسِ ٪﴿۶﴾
’’اللہ تعالیٰ کے نام سے (شروع) جو نہایت مہربان، بہت رحم کرنے والا ہے۔ ’’(آپ) کہہ دیجیے: میں لوگوں کے رب کی پناہ میں آتا ہوں، لوگوں کے بادشاہ کی، لوگوں کے معبود کی، وسوسہ ڈالنے والے شیطان سے جو آنکھوں سے اوجھل ہے جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے، جنوں میں سے اور انسانوں میں سے۔‘‘
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
زائید آخیر میں بسم اللہ
آیت کریمہ ۔چالیس بار پڑھ کر
دعا کیجئے
اللہ تعالیٰ کے نام سے جو وسیع رحمت والا ، نہایت رحم والا ہے ۔
مصائب و مشکلات سے نجات کی دعائیں

لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ

’’تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے یقیناً میں ظالموں میں سے ہوں۔‘‘

الأنبیآء 87:21 جامع الترمذی، الدعوات، باب فی دعوۃ ذی النون، حدیث:3505، والمستدرک للحاکم:506,505/1۔ یقین اور توجہ کے ساتھ یہ دعا پڑھتے رہنے سے پریشانی ختم ہوجاتی ہے۔(الأنبیآء 88:21)

ایک بہترین دم

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی مسلمان کسی ایسے مریض کی بیمار پرسی کرے جس کی موت کا وقت نہ آپہنچا ہو اور سات دفعہ یہ دعا پڑھے تو اسے عافیت مل جاتی ہے۔
سات بار پڑھے یہ دعا👇
اَسْأَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَکَ

’’میں سوال کرتا ہوں بڑی عظمت والے اللہ سے جو عرشِ عظیم کا رب ہے کہ وہ تمہیں شفا عطا فرمائے۔‘‘

جامع الترمذی، لطب، باب مایقول عند عیادۃ المریض؟ حدیث:2083، وسنن أبی داود، الجنائز، باب الدعاء للمریض عند العیادۃ، حدیث: 3106
اب وھی دعائیں جو درج ہیں پڑھ کر اسی طرح دم کیجئے جو لکھا ہے شروع میں طریقہ ۔اور پانی ۔اب پینے کے لئے الگ کر لیجئے اور نہانے کے لئے الگ ۔اور پڑھے ہوئے پانی کو لر میں ڈال کر پینا ہے آپنے اور سب نے ۔آدھے سے نہلا دیں اپنے بچے کو بھی اور اپنے آپ بھی نہا لیں ۔الحمد اللہ 7 دن میں آپ صحت مند ان شاءاللہ ۔یہ دعا کر کے 👇👇

دعا کیجئے اے اللہ اگر میری تقدیر کی لکھی بیماری تو میرے رب بخش دے ۔مجھے اور اس بیماری کو ّختم کردے اگر شیطانی اثرات یا جادو ہے تو جس نے کیا یا کرایا اسی پر پلٹ دے اور ہمیشہ کے لیئے مجھے اور ۔میرے گھر والونکو اور میرے مسلمین بہن بھائیوں کو محفوظ رکھ اس جادو اور بیماری سے ۔اورجو مانگنا ہے مانگئے ۔ختم کیجئے مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا ۔درودوسلام
تشہد اور درود و سلام

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدْ، اَللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدُ
’’اے اللہ! رحمت نازل فرما محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور آلِ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جیسے تونے رحمت نازل فرمائی ابراہیم پر اور آلِ ابراہیم پر، یقیناً تو قابل تعریف، بڑی شان والا ہے۔ اے اللہ! برکت نازل فرما محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور آلِ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جیسے تونے برکت نازل فرمائی ابراہیم پر اور آلِ ابراہیم پر، یقیناً تو قابلِ تعریف، بڑی شان والا ہے۔‘‘

صحیح البخاری، أحادیث الأنبیائ، باب، حدیث:3370، وصحیح مسلم، الصلاۃ، باب الصلاۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بعد التشھد، حدیث:406
تشہد اور درود و سلام

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اَزْوَاجِہٖ وَذُرِّیَّتِہٖ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ وَبَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اَزْوَاجِہٖ وَذُرِّیَّتِہٖ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
’’اے اللہ! رحمت نازل فرما محمد پر اور آپ کی ازواجِ مطہرات اور آپ کی اولاد پر جیسے تونے رحمت نازل فرمائی آلِ ابراہیم پر اور برکت نازل فرما محمد پر اور آپ کی ازواج مطہرات اور آپ کی اولاد پر جیسے تونے برکت نازل فرمائی آلِ ابراہیم پر، یقیناً تو قابل تعریف بڑی شان والا ہے۔‘‘

تشہد اور درود و سلام

بسم والصلواۃ والسلام علی رسول اللہ
اللہ کے نام کے ساتھ نبی صلی الله عليه وسلم پر سلام ورحمت ھو ۔
القران
الحمد اللہ وسلام علی عبادہ الذین الصطفی ۔تمام تعریف اللہ کے لئے ہے سلام ہو اللہ کے تمام نیک بر گزیدہ بزرگ بندوں پر ۔
سلام علی المر سلین والحمداللہ رب العلمین
۔سلام ہو
تمام بنیوں پر تمام تعریفیں اللہ رب العلمین کےلئے ہیں ۔

، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ، وَبَرَکَاتُہٗ السَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِاللّٰہِ الصّٰلِحِیْنَ اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ
’’، اے نبی صلی الله عليه وسلم! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکات ہوں، ہم پر اور اللہ کے (دیگر) نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔‘‘
آمین یارب العالمین ۔
صحیح البخاری، الأذان، باب التشھد فی الآخرۃ، حدیث:831، وصحیح مسلم، الصلاۃ، باب ا

07/11/2022
06/04/2022

سوال : *ماہ رمضان میں شیاطین کو کیوں جکڑا جاتا ہے؟؟؟*

*جواب کا متن*
👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻
الحمد للہ.

اول:

رمضان میں شیاطین کو جکڑنا متعدد احادیث سے ثابت ہے، جن میں سے چند یہ ہیں:

صحیحین میں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جب رمضان شروع ہو تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں، اور شیاطین کو زنجیروں میں باندھ دیا جاتا ہے)بخاری: (3277) مسلم: (1079) مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ: (شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے)

اسی طرح ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی ایک یہ بھی حدیث ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جب ماہ رمضان کی پہلی رات ہو تو شیاطین اور سرکش جن جکڑ دیے جاتے ہیں، اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں ان میں سے کوئی دروازہ بھی کھلا نہیں رہتا، جنت کے تمام دروازے کھول دیے جاتے ہیں کوئی دروازہ بھی ان میں سے بند نہیں رہتا۔۔۔) الحدیث، ترمذی: (682) ابن ماجہ: (1642) اسے البانی رحمہ اللہ نے "صحیح الجامع": (759) میں صحیح قرار دیا ہے۔

دوم:
رمضان میں جنت کے دروازوں کے کھولے جانے ، جہنم کے دروازوں کے بند کیے جانے اور شیاطین کو جکڑنے سے متعلق صحیح بات یہی ہے کہ اس بات کو حقیقت پر محمول کیا جائے گا، اور یہی بات حدیث سے واضح ہوتی ہے کہ جنت حقیقت میں رمضان کے دوران کھلتی ہے، اور جہنم کے دروازے بند کیے جاتے ہیں، اسی طرح شیاطین کو بھی زنجیروں میں باندھ دیا جاتا ہے۔
کیونکہ اصول یہ ہے کہ کلام کو ظاہر اور حقیقت پر محمول کیا جائے گا، یہاں تک کہ کوئی دلیل ظاہر سے پھیرنے کیلئے نہ مل جائے۔

شیخ تقی الدین ابراہیم بن مفلح رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"شیطانوں کو رمضان میں حدیث کے ظاہری مفہوم کے مطابق جکڑ بند کر دیا جاتا ہے، یا پھر ان شیاطین سے مراد سرکش شیاطین ہیں، یہی موقف ابو حاتم، ابن حبان اور دیگر اہل علم نے اپنایا ہے، چنانچہ اس میں یہ بات ہر گز نہیں ہے کہ شر بالکل ختم ہو جاتا ہے؛ بلکہ یہاں یہ بات ہے کہ شر کم ہو جاتا ہے، کیونکہ شیاطین کمزور پڑ جاتے ہیں، امام احمد نے اس حدیث کو ظاہر پر ہی محمول کیا ہے، چنانچہ عبد اللہ بن امام احمد کہتے ہیں: "شیطانوں کو رمضان میں حدیث کے ظاہری مفہوم کے مطابق جکڑ بند کر دیا جاتا ہے، یا پھر ان شیاطین سے مراد سرکش شیاطین ہیں، یہی موقف ابو حاتم، ابن حبان اور دیگر اہل علم نے اپنایا ہے، چنانچہ اس میں یہ بات ہر گز نہیں ہے کہ شر بالکل ختم ہو جاتا ہے؛ بلکہ یہاں یہ بات ہے کہ شر کم ہو جاتا ہے، کیونکہ شیاطین کمزور پڑ جاتے ہیں، امام احمد نے اس حدیث کو ظاہر پر ہی محمول کیا ہے، چنانچہ عبد اللہ بن امام احمد کہتے ہیں:
"میں نے اپنے والد سے کہا: مجنون شخص کو ماہ رمضان میں بھی دورہ کیوں پڑ جاتا ہے؟!
تو انہوں نے کہا: "حدیث میں ایسے ہی آیا ہے اس بارے میں مزید گفتگو مت کرو"
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ امام احمد کا موقف یہ ہے کہ جن احادیث کی سلف نے تاویل کی ہے ان کے علاوہ کسی بھی حدیث کی بھی تاویل نہ کی جائے " انتہی
ماخوذ از: "مصائب الإنسان من مكائد الشيطان" از ابن مفلح: (ص 144)

ابن ملقن رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان: "جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں" یہ حقیقت پر مبنی ہے، حدیث میں مذکور دیگر امور بھی حقیقت ہیں، ہم نے پہلے شیاطین کے بارے میں ذکر کیا ہے کہ ان کا جکڑا جانا بھی حقیقت ہے، چنانچہ جب انہیں پابند سلاسل کیا جاتا ہے تو ان کی طرف سے ملنے والی اذیت اور وسوسوں میں کمی آتی ہے، اور ان کی سرگرمیاں غیرِ رمضان کے مقابلے میں رمضان کے اندر بہت محدود ہوتی ہیں، اور سرکش شیطانوں کے جکڑے جانے کی دلیل یہ ہے کہ رمضان میں گناہگار لوگ بھی اطاعت گزاری میں مصروف ہو جاتے ہیں، اور اپنی شہوانی سرگرمیوں سے دور رہتے ہیں، یہ ایک مشاہداتی واضح دلیل ہے" انتہی
" التوضيح لشرح الجامع الصحيح " (13/ 56)

شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ سے رمضان المبارک کے ایام سے متعلق استفسار کیا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: (اس ماہ میں شیاطین جکڑ دیے جاتے ہیں) لیکن اس کے با وجود لوگوں کو جنوں کے دورے پڑتے ہیں؛ تو یہ کیسے ممکن ہے کہ لوگوں کے دورے بھی پڑیں اور شیاطین جکڑے ہوئے بھی ہوں؟
تو انہوں نے جواب دیا:
"اس حدیث کے بعض الفاظ میں یہ بھی ہے کہ : (سرکش شیاطین جکڑ دیے جاتے ہیں) اور نسائی کی حدیث میں ہے کہ(بیڑیاں ڈال دی جاتی ہیں) اس قسم کی احادیث غیبی امور سے متعلق ہیں ، اور غیبی امور کے بارے میں ہمارا موقف یہ ہے کہ جیسے بیان ہوں ویسے ہی تسلیم کر لیا جائے اور انہیں مبنی بر حق مانا جائے، نیز اس بارے میں اپنی عقل کے گھوڑے نہ دوڑائے جائیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ اسی موقف کی بنا پر ہر آدمی کا دین سلامت اور انجام بہتر ہوگا، یہی وجہ ہے کہ جب عبد اللہ بن امام احمد بن حنبل نے اپنے والد سے کہا:
"انسان کو رمضان میں بھی جنات کے دورے پڑتے ہیں" تو انہوں نے کہا: "حدیث میں ایسے ہی آیا ہے، اس بارے میں مزید بات مت کرو" ویسے بھی لوگوں کو گمراہ کرنے سے انہیں روک دیا جاتا ہے اور یہ بات مشاہدے میں بھی ہے کہ لوگ کثرت کیساتھ خیر چاہتے ہیں، اور رمضان میں اللہ کی طرف رجوع کرتے ہیں" انتہی
" مجموع فتاوى ابن عثیمین" (20/ 75)

مندرجہ بالا بیان کے بعد شیاطین کو جکڑنا حقیقت پر مبنی ہے، اور اللہ تعالی کو اس بارے میں حقیقی علم ہے، تاہم اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ شیاطین کی تاثیر بالکل ختم کر دی جاتی ہے، یا اس کا یہ بھی مطلب نہیں ہے کہ اس کی وجہ سے جناتی دورے، یا جنوں کی وجہ سے انسانوں کا نقصان نہ ہو، یا لوگ بالکل ہی گناہ کرنا چھوڑ دیں۔
بلکہ یہاں مطلب یہ ہے کہ رمضان میں انہیں کمزور کر دیا جاتا ہے، اور رمضان میں ان کی قوت اتنی نہیں ہوتی جیسے رمضان سے پہلے ہوتی ہے۔

چنانچہ ابو العباس قرطبی رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"اگر یہ کہا جائے کہ: ہم رمضان میں بھی بہت سے برائیاں اور گناہ کے کام ہوتے دیکھتے ہیں، اگر شیاطین حقیقت میں جکڑے ہوئے ہوتے تو برائی سرے سے نہ ہوتی!؟
اس کا جواب کئی انداز سے دیا جا سکتا ہے:

1- شیاطین کو ایسے روزے داروں تک رسائی سے روک دیا جاتا ہے جنہوں نے روزے کی شرائط اور مکمل آداب کو ملحوظ رکھا، چنانچہ ایسے روزے دار جنہوں نے شرائط یا آداب کا خیال نہیں رکھا ان سے شیاطین کو نہیں روکا جاتا۔

2- اگر ہم یہ مان بھی لیں کہ تمام روزے داروں تک شیاطین کی رسائی نہیں ہوتی ، لیکن پھر بھی تمام شیاطین کے جکڑے جانے سے یہ لازم نہیں آتا کہ گناہ سرے سے ہی ختم ہو جائیں، کیونکہ گناہوں کے رونما ہونے کے شیاطین کے علاوہ بھی بہت سے اسباب ہیں، جن میں خبیث لوگ، بری عادات، اور انسانی شکل میں شیاطین بھی شامل ہیں۔

3- یہ بھی ممکن ہے کہ اس حدیث میں اکثر شیاطین اور سرکش قسم کے شیطانوں کے بارے میں کہا گیا ہو، چنانچہ یہ ممکن ہے کہ غیر سرکش شیطان کو نہ جکڑا جاتا ہو۔

مطلب اور مفہوم یہ ہے کہ: شر کے ذرائع کم سے کم ہو جاتے ہیں اور یہ بات رمضان میں بالکل واضح ہوتی ہے؛ کیونکہ دیگر مہینوں کی بہ نسبت اس ماہ میں گناہوں کی مقدار بہت کم ہوتی ہے" انتہی
" المفهِم لما أشكل من تلخيص كتاب مسلم" (3/ 136)

سوم:

اہل علم نے رمضان میں شیاطین کو جکڑنے کی حکمتیں بھی بیان کی ہیں جن میں کچھ یہ ہیں:
لوگوں کو گمراہ کرنے کے واقعات اور شر میں کمی ہونا، مسلمانوں کو ایذا رسانی اور روزہ خراب کرنے سے روکنا، تا کہ رمضان کے علاوہ دیگر مہینوں میں جہاں تک ان کی رسائی ہوتی ہے وہاں تک رمضان میں ان کی رسائی ممکن نہ ہو، کیونکہ شیاطین دیگر مہینوں میں لوگوں کو گمراہ کر کے بہت سی نیکیوں سےان کا منہ موڑ دیتے ہیں، جبکہ رمضان میں ان کے جکڑے جانے سے لوگ اطاعت کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور ماہ رمضان میں ہر قسم کی شہوت پرستی سے باز رہتے ہیں۔

شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"یہ اس لیے ہے کہ ماہ رمضان میں دل نیکی، اور اعمال صالح کی طرف لپکتے ہیں، جن کی وجہ سے جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اور دل گناہوں سے بچتے ہیں اسی وجہ سے جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں، اور شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے، چنانچہ وہ ایسے کار نامے سر انجام نہیں دے پاتے جو غیر رمضان میں کر دکھاتے ہیں؛ اس کی وجہ یہ ہے کہ جکڑا ہوا قید ہوتا ہے، اور شیاطین کیلئے بنی آدم کو گمراہ کرنے کا موقع اسی وقت ملتا ہے جب بنی آدم شہوت کی گرفت آجائے، چنانچہ جس قدر بنی آدم شہوت سے دور رہتے ہیں شیاطین جکڑ بندی کی حالت میں ہی رہتے ہیں" انتہی
"مجموع الفتاوى" (14/167)

ابن تیمیہ رحمہ اللہ مزید کہتے ہیں کہ:
"یہی وجہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جب رمضان شروع ہو جائے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں، اور شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے)؛ کیونکہ شیاطین کے چلنے کی جگہ خون ہوتا ہے، اور شیاطین کیلئے وہی تنگ کر دیا جاتا ہے، جب شیاطین تنگ ہوتے ہیں تو دل نیکی کرنے کیلئے لپکتے ہیں، اور انہی نیکیوں کی وجہ سے ہی جنت کے دروازے کھلتے ہیں، اور دل برائی سے بچتے ہیں جس کی وجہ سے جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں، اور شیاطین کو پا بند سلاسل کر دیے جانے کی وجہ سے ان کی قوت، نشاط کمزور پڑ جاتی ہے، چنانچہ رمضان میں وہ کچھ نہیں کر پاتے جو غیر رمضان میں کر دکھاتے ہیں، [غور کی بات یہ ہے کہ] آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہیں فرمایا کہ انہیں قتل کر دیا جاتا ہے، یا مار دیا جاتا ہے، بلکہ فرمایا: (جکڑ دیا جاتا ہے) اور جکڑا ہوا شیطان بھی اذیت پہنچا سکتا ہے اگرچہ یہ اذیت غیر رمضان کے مقابلے میں بہت کم ہوتی ہے؛ اور شیطانی اذیت میں کمی روزے کے معیار پر منحصر ہے، چنانچہ جس شخص کا روزہ کامل ہوگا شیطان اس سے دور بھاگے گا، لیکن ناقص روزے والے سے زیادہ دور نہیں جائے گا، یہ بات روزے دار کو کھانے پینے سے روکنے کیلئے بالکل واضح معلوم ہوتی ہے" انتہی
"مجموع الفتاوى" (25/246)

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"اس حدیث میں اشارہ ہے کہ اب مکلف شخص کیلئے کوئی عذر باقی نہیں رہا، گویا کہ مکلف شخص سے کہا جا رہا ہے کہ: "تم سے شیاطین کو دور باندھ دیا گیا ہے، اب گناہ کرنے اور نیکی چھوڑنے کے بارے میں یہ حجت نہیں بنا سکتے کہ شیطان نے گمراہ کر دیا"" انتہی
" فتح الباری" از: ابن حجر (4/ 114)

شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"یہ اللہ تعالی کی تمام مسلمانوں کیلئے امداد ہے کہ اللہ تعالی نے ان کے دشمن کو باندھ دیا ہے جو اپنے ماننے والوں کو جہنم کا ایندھن بننے کی دعوت دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ نیک لوگ اس ماہ میں دیگر مہینوں کی بہ نسبت زیادہ نیکی کی طرف مائل ہوتے ہیں اور گناہوں سے بچ کر رہتے ہیں" انتہی
"مجالس شهر رمضان" از: ابن عثیمین (ص 8) کچھ تصرف کیساتھ۔

مزید کیلئے دیکھیں:
"شرح صحیح البخاری" از: ابن بطال (4 /20) ، " إكمال المُعْلِم بفوائد مسلم" از: قاضی عیاض (4 /5) ، " المفهِم " از: ابو العباس قرطبی (3/ 136) ، " التوضیح لشرح الجامع الصحیح "از: ابن ملقن (13/ 56) ، " مرقاة المفاتیح " از: ملا علی القاری (4/ 1364) ، " التنوير شرح الجامع الصغیر" از: صنعانی (2 /41)

واللہ اعلم.

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Mirpur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Mirpur
SAEEDHOMEOPATHICCLINIC F/1KOTLIROAD OPP:SEWACENTRE/MIRPURFASTFOOD MIRPURAJKPAKIS

Opening Hours

Monday 10:00 - 19:00
Tuesday 10:00 - 19:00
Wednesday 10:00 - 19:00
Thursday 10:00 - 19:00
Friday 04:00 - 19:00
Saturday 10:00 - 19:00
Sunday 10:00 - 19:00

Other Public Figures in Mirpur (show all)
Fizz's Adventure Fizz's Adventure
Mirpur

Photography is a way of feeling, of touching, of loving. What you have caught on film is captured forever. It remembers little things, long after you have forgotten everything.��

Zaryab Zaryab
Mirpur

𝚑𝚊𝚟𝚎.��

Saad jarral Saad jarral
Mirpur

Darbar Aliya syed mushtak shah kazmi Darbar Aliya syed mushtak shah kazmi
Mirpur

سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید علی قادر شاہ

Ghafoor Ahmed Mirpuri Ghafoor Ahmed Mirpuri
No Street
Mirpur, 10250

Zohaib Javed Zohaib Javed
Mirpur

Mirpur The Mini London Mirpur The Mini London
Mirpur

Just fun

Khalid Farooq AAP Khalid Farooq AAP
Aap Farooq Business Centre
Mirpur

Official Page of Khalid Farooq Central leadership of Action Committee Official Website: https://aappak.com/

Sardar Adnan kashmiri Sardar Adnan kashmiri
Sehnsa Azad Kashmir
Mirpur

pictures funny videos vlog

PTV Home PTV Home
Saiktr 3
Mirpur, DADYAL

This is an official social Media page of PTI Azad Jamu And Kashmir

Sayed Mohib shah bukharii Sayed Mohib shah bukharii
Kotli Azad Kashmir
Mirpur

Mohib shah

Särdär Aqěěb Särdär Aqěěb
Mirpur

اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت، تقویٰ، پاکدامنی، استغنا اور ?