Dr Ateeq ur Rehman_Child specialist

Dr Ateeq ur Rehman_Child specialist

Alhumdulillah Gold Medalist

27/10/2023

Fabi-Ayyi Ala-I Rabbikuma Tukazziban ! Alhamdulillah Alhamdulillah
Cleared IMM exam in The Subject of Pediatrics MashaAllah :)

22/10/2023

بچوں میں نمونیا/ چھاتی کے انفیکشن سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر

1- متوازن غذائیت سے بھرپور خوراک کا استعمال

2- کمرے میں زیادہ لوگوں کے ہجوم ہونے سے اجتناب کریں

3- ہاتھوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں

4- حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کریں

5- بچے کے قریب سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں

6- نومولود بچوں کو چومنے س گریز کریں

01/10/2023

نوزاٸیدہ بچہ بار بار الٹی کرتا ہے,کیا وجہ ہوسکتی ہے ؟؟

1-منہ سے دودھ نکالنا::::
بعض اوقات ہر د فعہ دودھ پینے کے بعد یا کبھی کبھار دودھ پینے کے بعد یا دودھ پینے کے دوران یا ڈکار کے ساتھ دودھ واپس نکلتا ہے-
اس کی ایک اور وجہ گسٹرو ایسوفیجل ریفلکس Gastro esophageal reflux ہے ۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ خود ہی بہتر ہو جا تا ہے ۔
اگر یہ بہت زیا دہ ہو اور بچے کا وزن نہ بڑھے پھپھڑوں کے انفیکشن کا سبب بنے تو اس کی علاج کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ورنہ بچے کی عمر میں اضافہ کے ساتھ خود بخود ٹھیک ہو جا تا ہے ۔

2-پروجیکٹائل وامٹنگ:::: Projectile vomiting زور سے الٹی کرنا ۔
پروجیکٹائل الٹی ایسی الٹی ہے، جس میں بچہ زور سے الٹی کرتا ہے جو دور جا کر گرتا ہے ۔ اگر بچہ ہر دفعہ دودھ پینے کے بعد اس طر ح کی الٹی کر ے اور اسں کے بعد بچے کو پھر سے بھوک لگے ۔ تو فورا ڈا کٹر سے رجو ع کر یں ۔

اس کی ایک اہم وجہ پائلورک سٹینوسس Pyloric stenosis ہو سکتا ہے۔ ( مطلب معدہ کا بند ہونا سوجن یا سکڑنا ، چھوٹی آنت نالی کا بند ہونا ) یہ دو سے آٹھ ہفتے کی عمر کے بچوں کو ہو سکتا ہے ۔ اس میں معدے کے آخری حصے میں خوارک کی نالی تنگ ہو جاتی ہے ۔
اس کا علاج اپریشن سے ہوتا ہے ۔
اگر اپ کے بچے کو الٹیاں قئیں ہو رہی ہو تو اپنے چائلڈ سپیشلسٹ سے رجوع کریں ۔
تاکہ اس بات کا اطمینان ہو کہ بچے کو فوری توجہ یا علاج کی ضرورت تو نہیں ۔

Photos from Dr Ateeq ur Rehman_Child specialist 's post 01/10/2023

ملک بھر میں آنکھوں کی وبا آشوبِ چشم تیزی سے پھیلنے لگی
شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں
آشوبِ چشم آنکھوں کا عام وائرل انفیکشن ہوتا ہےاور اس میں آنکھیں گلابی یا سرخ ہو جاتی ہیں اور متاثرہ شخص کی آنکھوں میں خارش رہتی ہے
بچوں اور بالغ افراد میں آنکھوں میں شدید خارش، ان کا سرخ ہونا، آنکھوں سے پانی کے اخراج سمیت آنکھوں کے گرد سوجن ہونے کی شکایات میں تیزی آ گئی
اگر آپ کو شبہ ہے کہ آپ کی آنکھ گلابی ہے۔ حفظانِ صحت کے اچھے طریقے، جیسے بار بار ہاتھ دھونا اور آنکھوں کو چھونے سے گریز، اس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

Photos from Dr Ateeq ur Rehman_Child specialist 's post 15/09/2023

تمام شادی شدہ جوڑوں کے لیے ان کے نوزائیدہ بچوں سے متعلق بہت بنیادی اور اہم معلومات!!!
دوسروں کو بھی آگاہ کریں اور زیادہ سے زیادہ شیر کریں ۔جزاك الله!!!
براہ کرم اپنے بچوں کو ان پرانے طور طریقوں سے بچائیں جو فائدہ دینے کے بجائے الٹانقصان پہنچا سکتے ہیں۔

1. یہ خیال کیا جاتا ہے کہ سرمہ لگانے سے بچے کی آنکھیں بڑی ہوجاٸیں گی لیکن حقیقت میں سرمہ لیڈ یا سیسے کی ملاوٹ کی وجہ سے بچوں کے دماغ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
2. نوزائیدہ بچوں کے جسم پر پاؤڈر لگایا جاتا ہے تاکہ خوشبو آۓ۔ یہ مرطوب گرم درجہ حرارت کے دنوں میں پسینے کی وجہ سے جسم پر دانوں اور ریشز کا باعث بن سکتا ہے۔ پاؤڈر کے ذرات سانس لینے سے پھیپھڑوں میں پہنچ کر ان کو نقصان پہنچاسکتے ہے۔
3. تیل، ہلدی کو نوزاٸیدہ بچے کی ناف پر لگایا جاتا ہےتاکہ جلدی ٹھیک ہو لیکن یہ چیزیں ناف کے تاخیر سے گرنے کا سبب بن سکتی ہیں اور انفیکشن بھی کرواسکتی ہیں
4. نوزائیدہ بچوں کی ناک کو دبایا جاتا ہے تاکہ ناک پتلی ہوجاۓلیکن دراصل یہ کام ناک کی نرم اور نازک ہڈی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
5. بچوں میں سخت چیزوں کے ساتھ سربنانا فلیٹ ہیڈ سنڈروم کا باعث بن سکتاہے جو مستقبل میں بچے کی سیکھنے کی مہارت کو متاثر کرسکتا ہے۔
6. نوزائیدہ بچے کا سر مونڈوانے سے گھنے بالوں کو بڑھنے میں مددہرگز نہیں ملے گی۔ بچے کےبال کتنے آٸیں گے اسکا تعین جینیاتی صلاحیت کے مطابق ہی ہوتا ہے۔
7. نوزائیدہ کے جسم کے بال خود ہی گر جاتے ہیں اس لیے بیبی ویکس یا آٹا کے پیڑا کے استعمال سے انہیں اتارنے سے گریز کریں۔
8. نوزائیدہ بچے کو صرف دودھ اور خاص طور پر ماں کا دودھ دینا چاہیے۔ عرق اور گھٹی کبھی دودھ کا متبادل نہیں ہو سکتے اور بچے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
9. بچے کی نشوونما کا انحصار خوراک پر ہوتا ہے۔ بازاری اشیاء جیسے گراٸپ واٹر، نونہال وغیرہ بچے کو وزن بڑھانے میں مدد نہیں دے سکتی بلکہ نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔
10.ناف گرنے کے بعد بچے کوہفتے میں دودن نہلاناچاہیے ۔یہ سوچ کر نہ نہلانا کہ بچے کو سردی یاہوا لگ جاۓ گی بالکل غلط ہے۔

Photos from Dr Ateeq ur Rehman_Child specialist 's post 14/09/2023

بچوں میں پیٹ کے کیڑے اور اس کا علاج !!!
دوسروں کو بھی آگاھ کریں اور شیر کریں ۔جزاك الله

یہ تصویر ایک ایسے بچے کا کیس دکھا رہی ہے جس کا آنتوں میں رکاوٹ کے لیے آپریشن کیا گیا ہے اور یہ نوڈلز نہیں بلکہ پیٹ کے کیڑے ہیں جو اس کی آنت سے نکالے گئے ہیں!!!
پیٹ کے کیڑے پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں خاص طور پر بچوں کی عمر کے گروپ میں بہت عام مسئلہ ہیں۔
یہ متعدد صحت کے مسائل کا سبب بن سکتے ہیں جیسے پیٹ میں درد، مقعد کے قریب خارش، خون کی کمی، غذائیت کی کمی۔
عالمی ادارہ صحت کا مشورہ ہے کہ دو سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو ان کیڑوں سے چھٹکارا پانے کے لیے باقاعدگی سے ہر چھ ماہ سے ایک سال بعد کیڑے مار دوا دی جائے۔
دو عام طور پر تجویز کردہ اور دستیاب دوائیں ہیں البنڈازول اور میبینڈازول۔
1-البنڈازول ایک خوراک میں دو سو ملی گرام کے طور پر دیا جاتا ہے۔
سیرپ زینٹل (Zental) دس ملی لیٹر (cc) ایک ساتھ پلادیں۔

2- میبینڈازول پانچ سو ملی گرام کی واحد خوراک کے طور پر دی یا سو ملی گرام صبح شام تین دن دی جاتی ہے
سیرپ ورموکس (Vermox ) پانچ ملی لیٹر( cc) صبح شام تین دن کے لیے ۔

۔

10/09/2023

A baby born in DHQ Hospital Muzaffargarh with rare anomally of Ectopia Cordis.

Ectopia cordis is a rare congenital condition in which some or all of a baby's heart doesn't have the typical coverage of the breastbone. The heart instead lies beneath a layer of skin and appears to be outside the chest.

یہ ایک غیر معمولی پیدائشی حالت ہوتی ہے جس میں بچے کے دل کے کچھ یا تمام حصے میں چھاتی کی ہڈی کی مخصوص کوریج نہیں ہوتی ہے۔ دل اس کے بجائے جلد کی ایک تہہ کے نیچے ہوتا ہے اور سینے سے باہر دکھائی دیتا ہے۔

07/09/2023

یہ صحت مند نظر آنے والا بچہ دراصل کشنگ سنڈروم نامی ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہے۔
یہ بیماری ہارمونل مسئلہ کی وجہ سے ہو سکتی ہے اور ساتھ ہی نیپی ریش کے لیے ہاٸ پوٹیسنی سٹیراٸیڈ کریم کے زیادہ استعمال کی وجہ سے بھی۔
تمام والدین کے لیے پیغام یہ ہے کہ نیپی ریش کے لیے ہاٸ پوٹیسنی سٹیراٸیڈ کریمز جیسے ڈرموویٹ(Dermovate) بیٹنویٹ(Betnovate) کیناکومب( Kenacomb)وغیرہ کے استعمال سے گریز کریں۔
کم پوٹینسی کی سٹراٸیڈ کریم جیسے ٹیریوکراٹ(Travocart),ہاٸیڈرازول (Hydrazole) یا کیورازول( Curezol) کا استعمال بھی صرف ڈاکٹر کے مشورہ سے کریں اور کریم کی مقدار ,استعمال کے دورانیے پر ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق عمل کریں۔ خود سے لمبے عرصے تک اور بار بار انکے استعمال سے پرہیز کریں ۔
نان سٹیراٸیڈ کریمز جیسے ریشنل (Rashnil)
سوڈوکریم (Sudocream) پیڈز کریم (Peds cream)
کا استعمال کیا جا سکتاہے ,لیکن اگر تین دن کے استعمال کے بعد بھی ریش ٹھیک نہ ہو یا مزید بگڑ ریا ہو تو ڈاکٹر کو چیک کرواٸیں۔
نیپی ریش کا سستہ اور آسان حل سرسوں کا تیل یا کوکونٹ آٸیل کا استعمال ہے ۔
بچوں کی مساٸل سے متعلق رہنماٸ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ھمارے معلوماتی پیغام پیج پر پڑھتے رہیں

04/09/2023

Surfactant administration by LISA technique under kind supervision of Dr Ghazanfer Nadeem Ansari sb. September is National Neonatal Intensive Care Unit (NICU) Awareness month. This month and every month, we celebrate the tiniest fighters among us – the brave infants and their families in the NICU. This September, we look to acknowledge the obstacles these tiny heroes and their families face, and bring awareness to our amazing team of Doctors ,nurses and providers that keep them going each day! Show these cuties some love! 💚 💚 💚

Photos from Dr Ateeq ur Rehman_Child specialist 's post 03/09/2023

بچوں میں پیداٸیشی خون کی نالیوں کا سرطان !!!
(Infantile hemangioma)
پوسٹ میں دوتصاویر آپکو نظر آرہی ہیں ۔ایک علاج شروع ہونے سے پہلے کی ہے اور دوسری علاج کے بعد کی۔
یہ مریض میرے پاس نارووال آیا تھا۔ اس کے جسم پر کئی اس طرح کی کٸ گلٹیاں/زخم تھے جیسے سر پر نظر آرہا ہے۔ کسی نے اسے پیپ سے بھرا پھوڑا سمجھ کر چیرا دے دیا تھا جس سے یہ اور پیچدہ ہوگیا تھا ۔ دراصل یہ ہیمینجوما (Hemangioma)کا کیس تھا جس میں جلد کی خون کی نالیاں غیر معمولی طور پر بڑھ جاتی ہیں اور گچھا بنا لیتی ہیں۔اگر اسکو چیرا دیں گے تو صرف خون ہی نکلے گا اور یہ ہرگز نہیں کرنا چاہیے۔
بچے کے تفصیلی معاٸنے کے بعد پیٹ کا الٹراساؤنڈ کروایا گیا کیونکہ دوسرے اعضاء جیسے جگر میں اسی طرح کی رسولیاں بھی پاٸ جاسکتی ہیں۔دل کی ای سی جی(ECG) کے بعد پروپرانول(PROPRANOLOL) کی گولی کے ساتھ علاج شروع کیا گیا اور پہلی خوراک ہسپتال میں اپنی نگرانی کے اندر دی گئی کیونکہ دواٸ کا دل یا سانس پر اثر پڑ سکتا ہے۔ بعد میں ہفتہ وار فالو اپ پر دواٸ خوراک میں اضافہ ہوا۔
میں لاہور شفٹ ہونے کے بعد بھی مریض سے رابطے میں تھا اور ہدایات دیتا رہا۔
الحمدللہ یہ والدین کی طرف سے مجھے بھیجی گئی حالیہ تصویر ہے۔ ایک بہت بڑی سوجن جس سے مسلسل خون بہہ رہا تھا انفیکشن تھا اب الحمد لله ایک دوا سے مکمل ٹھیک ہو گٸ ہے۔اب ہم انشااللہ دوائی کی خوراک آہستہ آہستہ کم کریں گے۔
سب کے لیے پیغام یہ ہے کہ مناسب تشخیص اور علاج کے لیے ہمیشہ بچوں کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

03/09/2023

اس نوزاٸیدہ بچے کی چھاتی میں دودھ آنے کی وجہ سے بار بار چھاتی کو دبانے پر پیپ بن گٸ!!
ماں کی ہارمونز کی وجہ سے بعض اوقات نوزاٸیدہ بچوں کی چھاتی سوج جاتی ہے اوردوھ بھی آسکتا ہے ۔ یہ نارمل ہے اور ایک دو ہفتے میں خود ٹھیک ہوجاتا ہے جب ماں کے ہارمونز کی مقدار بچے میں کم ہوجاتی ہے۔
کچھ لوگ اس حالت میں چھاتی سے دودھ نکالتے ہیں تاکہ چھاتی ہلکی ہوجاۓ۔ یہ چیز فاٸدہ دینے کی بجاۓ الٹا نقصان دیتی ہے اور خودانخواستہ چھاتی کا انفیکشن ہوجاۓ تو پیپ بھی جمع ہوسکتی ہے جسکے لیے پھر چیرا بھی دینا پڑ سکتا ہے ۔

بچوں کی صحت سے متعلق مستند معلومات کے لیے ہمارا پیج فالو کریں 👇👇👇
Dr Ateeq ur Rehman_Child specialist

30/08/2023

اس بچے کا سر بنانے کے لئے سخت چیزیں سر کے نیچے رکھنے کی وجہ سے زخم(ulcer) بن گیا۔
نوزاٸیدہ بچے کی جلد نازک ہوتی ۔ سر کو زور سے دبانے یا سخت چیزیں رکھنے سے جلد اتر سکتی ہے جسکو پریشر السر کہتے ہیں جس میں اگر انفیکشن ہوجاۓ تو پیپ بھی پڑ سکتی ہے اور زخم ہڈی تک گہرا ہوسکتا ہے۔
خدارا یہ سر بنانے والے کام۔ چھوڑ دیں ، صرف اتنا کریں کے بچہ زیادہ در ایک ہی سائیڈ پر نہ رکھے, سر تھوڑی تھوڑی وقفہ سے تبدیل کرتے رہیں,اپنی نگرانی میں پیٹ کےبل بھی لٹاسکتے ہیں۔
دوسروں کو بھی ضرور آگاھ کریں۔
ڈاکٹر عتیق الرحمٰن چوہدری
چاٸلڈ اسپیشلیسٹ نشتر ہسپتال ملتان

12/08/2023
05/08/2023

فری میڈیکل کیمپ ❤️

Send a message to learn more

03/08/2023

نرم غذائیں دینے کا بہتر طریقہ کیا ہے؟

👈ضروری بات یہ ہے کہ 6-9 مہینے کے دوران کھانے والی سب چیزوں کو اکٹھا شروع نہیں کرنا بلکہ باری باری شروع کرنا ہے۔ یعنی ایک وقت میں صرف ایک چیز ہی دینی ہے۔ ایسا نہیں کہ صبح کچھ اور دیا ھے اور شام کو کچھ اور۔
مثلاً میشڈ ابلا آلو شروع کیا ہے تو اگلے کچھ دن (5-7) یہی دیا جائے اور ان دنوں میں اس کا مشاہدہ کیا جائے کہ
✔️ کیا اس چیز کا ٹیسٹ ڈیویلپ ہو گیا ہے؟
✔️ اس سے کوئی پیٹ کا مسئلہ تو نہیں ہو رھا؟
✔️ فوڈ الرجی کی علامات تو نہیں آ رہی؟
اگر سب کچھ ٹھیک رہتا ہے تو ہر پانچ سے سات دن کے بعد پہلی چیز بند کرتے جائیں اور اگلی چیز شروع کرتے جائیں۔ اس طرح سب چیزوں کی ایک ایک کر کے باری آ جائے گی اور فوڈ الرجی پیدا کرنے والی خوراک کی نشاندہی بھی ہو جائے گی۔
👈خدا نخواستہ اگر فوڈ الرجی یا پیٹ کی شدید علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر وہ چیز بند کر دیں اور اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
👈اسے جو بھی دیا جائے وہ مکمل ابال کر اور پیوری بنا کر دیا جائے۔
👈9-12 مہینے کے دوران کھانے والی سب چیزوں کو مکس کرکے دے سکتے ہیں۔
👈ان غذاؤں میں نمک معمولی مقدار میں شامل کریں اور چینی بالکل شامل نا کریں۔
👈شروع میں پتلا کھانا دیا جائے اور کم مقدار میں دیا جائے۔ پھر آہستہ آہستہ کھانا گاڑھا کر دیا جائے اور مقدار بھی بڑھا دی جائے۔
👈کوشش کی جائے کہ فریش فروٹس باقی سب چیزوں کے آخر میں متعارف کروائے جائیں۔ کیونکہ اگر میٹھی چیزیں پہلے متعارف کروا دی جائیں تو بچے کو باقی سب چیزوں کا ٹیسٹ ڈیویلپ کرنے میں دقت محسوس ہوتی ہے اور بعض اوقات کچھ کھانے والی چیزیں ریجیکٹ بھی کر سکتا ہے۔

30/07/2023

Waddling Gait,Gower sign & pseudohypertrophy...
Duchenne muscular dystrophy (DMD)

28/07/2023

Case of Neuro Wilson disease

Photos from Dr Ateeq ur Rehman_Child specialist 's post 08/07/2023
Photos from Dr Ateeq ur Rehman_Child specialist 's post 07/07/2023

”چہرے پر سفید نشان اور کیلشیم کی کمی“
اکثر والدین بچے کے چہرے پہ ہلکے ہلکے سفید دھبوں کی وجہ سے یا تو کیلشیم والے سیرپ دے رہے ہوتے ہیں یا ڈاکٹرز سے لکھوا رہے ہوتے ہیں
۔
یہ کیلشیم کی کمی نہیں، بلکہ انتہائی غیر مضر مرض (pityriasis alba) پیٹریاسِس ایلبا ہے، اس کے علاج میں عام لوشن، پیٹرولیم جیلی اور صبر وتسلی شامل ہے ۔
تو برائے مہربانی اپنا پیسہ کیلشیم کے شربتوں پہ نہ ضائع کریں ۔

27/06/2023

بچوں کو انکی عمر ک لحاظ سے روزانہ کتنا دودھ دینا چاہیے!!!!

۔1 کپ دودھ میں 300 ملی گرام کیلشیم ہوتا ہے، اس لیے یہ بچے کی روزمرہ کیلشیم کی ضروریات کو پورا کرنے میں بڑا معاون ہے
۔دودھ بچوں کے لیے اہم غذا ہے اور اس کی مقدار ہدایات کے مطابق ہونی چاہیے جو بچے کی عمر پر منحصر ہے

دودھ کے حوالے سے والدین کو ان ہدایات پر عمل کرناچاہیے:::
۔ایک سال سے کم عمر کے بچے کے لیے دودھ کی کوٸ مقدار متعین نہیں۔بچے کی ضرورت اور بھوک کے مطابق اسکو پلا سکتے ہیں
۔2 سے 3 سال کی عمر کے بچوں کو ہر روز 2 کپ (480 ملی لیٹر) پینا چاہیے4 سے 8 سال کے بچوں کو 2½ کپ (600 ملی لیٹر) دودھ پلاٸیں
۔9 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کےلیے روزانہ دوھ 3 کپ (720 ملی لیٹر) ہونا چاہیے۔

بچوں کو کم دوھ پلانے کی صورت میں کیلشیم کی کمی کا سامنہ کرنا پڑ سکتا ہے اور جب ضرورت سے ذیادہ پلایا جاۓ گا تو بچے کی بھوک دودھ سے پوری ہو جاۓ گی ۔ نتیجہ میں بچہ کھانا نہیں کھاۓ گا اور مختلف مساٸل جیسے قبض,خون کی کمی کا شکار ہو سکتا ہے۔
کرتی ہیں ویسے بھی زیادہ تر وائرل انفیکشنز ایک سے دو ہفتے میں خود بخود ٹھیک ہو جاتے ہیں

19۔ الرجی والے نزلے میں بھی اینٹی بائیوٹک ادویات کا کوئی کام نہیں ہوتا
بچوں کی صحت سے متعلق مستند معلومات کے لیے ہمارا پیج فالو کریں 👇👇👇
Dr Ateeq ur Rehman_Child specialist

Photos from Dr Ateeq ur Rehman_Child specialist 's post 07/05/2023

گرمیوں کاموسم ہے اور اس دوران بچوں کو الٹی موشن کا مسلہ ہوتا رہتاہے ۔والدین جس چیز پر اسرار کرتے ہیں وہ ڈرپ یا بوتل لگوانا ہے کہ پانی کی کمی پوری ہوجاۓ ۔ ہر بچے کو ڈرپ کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اسکے برعکس یہ نقصان دہ بھی ہو سکتی ہے ۔ والدین ان علامات کو دیکھیں اگر انکے بچے میں یہ ہوں تو ڈاکٹر سے ضرور چیک کرواٸیں۔
دوسرے والدین کو آگاہ اور آگے شیر کریں تاکہ سب کو آگاہی ہو ۔جزاك الله

بچوں میں پانی کی کمی کی علامات ::::

اگر آپ فکر مند ہیں کہ آپ کے بچے کو پانی کی کمی ہو سکتی ہے، تو براہ کرم فوری طور پر اپنے ماہر اطفال سے رابطہ کریں۔

ایک سال سے کم بچوں میں پانی کی کمی کی سب سے نمایاں علامات :

پیشاب کم آنا
تھکاوٹ
بچے کے سر پر دھنسا ہوا نرم دھبہ (فونٹینیل)
روتے وقت آنسو نہیں آتے

ایک سال سے بڑے بچوں میں پانی کی کمی کی علامات:::

ایک بچہ ممکنہ طور پر یہ نہیں جان سکے گا کہ وہ پیاسا ہے جب تک کہ وہ پہلے ہی پانی کی کمی نہ کر لیں، اس لیے ان پر گہری نظر رکھنا ضروری ہے۔

یہ خاص طور پر کھیلتے کھیلتے بچوں کے ساتھ ساتھ گرم موسم کے دوران ہوتا ہےکیوں کے وہ کھیل میںاتنے مگن ہوتے ہیں کے اسطرف دھیان نہیں دیتے۔

بچوں میں پانی کی کمی کی علامات میں شامل ہیں:

خشک ہونٹ
خشک منہ
پیشاب کی کمی
گہرے رنگ کا پیشاب
نیند نہ آنا
چڑچڑا
پھٹی ہوئی جلد
پیاس
سر درد
تیز نبض
ضرورت سے زیادہ گرمی یا سردی محسوس کرنا

Photos from Dr Ateeq ur Rehman_Child specialist 's post 06/05/2023

جب کچھ کھاتے ہوئے غذا کا ٹکڑا گلے میں پھنس جاتا ہے جس سے سانس لینا یا بات کرنا دشوار ہوجاتا ہے اور سانس کی نالی بند ہوتی محسوس ہوتی ہے

⛔⛔__ ایک سال سے کم عمر بچے اور بوڑھے اس طرح
کی صورتحال سے جلد دوچار ہوجاتے ہیں__ اور بعض اوقات یہ صورت حال جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے

🔵🔵اسے طبی اصطلاح میں Throat Choking کہتے ہیں اور اس کے دو درجے ہیں

✅(١) جزوی طور پہ گلہ بند ہونا : اس صورت میں غذا کا ٹکڑا گلے میں پھنسنے کی صورت میں گلہ جزوی طور پہ بند ہوجاتا ہے، انسان بمشکل بول اور سانس لے سکتا ہے...آپ نے مدد کیسے کرنی ہے؟
متاثرہ شخص کو زور زور سے کھانسنے کا کہیں تاکہ پھنسا ہوا ٹکڑا باہر نکل آئے یا اُسے جھُکا کے اُس کی پِیٹھ پہ عین گلے والی جگہ پہ اپنی ہتھیلی کی مدد سے پانچ دفعہ رگڑنے کے انداز میں تھپڑ لگائیں ( مُکے نہیں مارنے) اور ساتھ ساتھ اُسے کھانسنے کا کہیں........ سیدھا کھڑا کرکے یہ کوشش نہ کریں ورنہ پھنسا ہوا ٹکڑا مزید نیچے چلا جائے گا اور نہ ہی متاثرہ شخص کو پانی پلائیں، قوی امکان ہوتا ہے کہ پانی ناک کے راستے باہر آئے گا اور مزید تکلیف کا باعث بنے گا

✅اگر آپ اکیلے ہیں اور آپ اس صورت حال سے دوچار ہوجائیں اور آس پاس کوئی مددگار نہ ہو تو کُرسی کی پشت پہ کھڑے ہوکے اپنے دونوں ہاتھ پیٹ پہ باندھ کے اپنے وزن کے ساتھ اپنے پیٹ پہ دباؤ ڈالیں ( طریقہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے)

✅(٢) گلہ مکمل طور پہ بند ہوجانا : غذا کا بڑا ٹکڑا گلے میں پھنس جانے کی صورت میں گلہ مکمل طور پر بند ہوجاتا ہے اور گلے سے آکسیجن کی آمدورفت بھی رُک جاتی ہے .... یہ کنڈیشن زیادہ خطرناک اور زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے... متاثرہ شخص بول نہیں سکتا، بات نہیں کرسکتا، کھانس نہیں سکتا.... ہونٹ اور ناخن نیلے ہوجاتے ہیں... آپ نے مدد کیسے کرنی ہے
متاثرہ شخص کو سیدھا کھڑا کرکے اُس کے پیچھے کھڑے ہوجائیں اور اُسے پیچھےسے جپھی ڈال کے اُس کی ناف اور پسلیوں کے درمیان اپنے دونوں ہاتھ اوپر نیچے باندھ کے اُسے اٹھانے کے انداز میں پانچ یا اس سے زائد دفعہ جھٹکے دیں. اور تب تک کرتے رہیں جب تک گلے میں پھنسی چیز باہر نہ آجائے (طریقہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے) اگر مریض بے ہوش ہوجائے تو ریسکیو کال کریں اور پروفیشنلز کے پہنچنے تک CPR کرتے ھوئے مریض کا سانس بحال کرنے کی کوشش کریں... لیکن CPR صرف اُس صورت میں مفید ہوگا جب گلہ صاف ہوچکا ہوگا.
بچوں کی صحت سے متعلق مستند معلومات کے لیے ہمارا پیج فالو کریں 👇👇👇
Dr Ateeq ur Rehman_Child specialist

03/05/2023

🌟 بچے کا رات کو بستر پرپیشاب نکلنا !!!!

NOCTURNAL ENURESIS
🌀کیا آپ کا بچہ رات کو بستر گیلا کرتا ہے یا دن کو کبھی کبھی باتھ روم جا نے سے پہلے ہی پیشاب اس کے کپڑوں میں ہی نکلتا ہے ؟؟؟

🎆بچو ں میں پیشاب پر کںٹرول کرنے کا وقت یکساں نہیں ہو تا ۔ بعض بچوں میں کنٹرول جلدی حا صل ہو تاہے اوربعض بچے یہ کنٹرول حاصل کر نے میں زیا دہ دیر لگا تے ہیں ۔ پانچ سال کی عمر میں پچیس فی صدبچے رات کو بیستر پر پیشاب کرتے ہیں ۔ آٹھ سال کی عمر میں بارہ فی صد بارہ سال کی عمر میں آٹھ فی صد اور پندرہ سال کی عمر میں ایک سے دو فیصد بچے رات کو بستر گیلا کر تے ہیں ۔

🌀 یہ ایک بے ضرر معا ملہ ہے اور اکثر مور ثی ہو تا ہے ۔ وقت کے ساتھ ساتھ بچہ اپنے مثانے کو کنٹرول کرنا سیکھ جا تا ہے۔

🌀 بعض چھوٹے بچے دن کو بھی کبھی کبھی اپنا پا جا مہ گیلا کرتے ۔ اگرایک دفعہ پیشا ب کنٹرول ہو نےکے بعد دوبا رہ پیشاب نکلنا شرو ع ہو جا ئےتو یہ زیا دہ اہمیت کے حامل ہے اس کی کوئی میڈیکل وجہ جیسے پیشاب کی نا لی میں ا نفیکشن ہو سکتی ہے ۔
🌈پیشاب نکلنے کی تشو یشناک وجو ہات :::
اگر مندررجہ ذیل علا مات مو جود ہو تو فورا ڈاکٹر سے رجو ع کریں ۔
💢1 ۔اگر بچہ پا نی بہت زیادہ پیتا ہے ۔کھانا بہت زیا دہ کھاتا ہے اور بار بار پیشاب کرتا ہے او ر ساتھ ساتھ بستر پہ پیشاب نکلتا ہے تو یہ شو گر کی علا مت ہو سکتی ہے .
💢2 ۔اگر بچے کو بہت زیادہ پیاس لگتی ہے اور ہر وقت پانی مانگتا رہتا ہہ اور بار بار پیشاب کرتا ہے تو یہ دما غ سے نکلنے والے ایک ھار مون کی کمی یا گردے کا مسیلہ ہو سکتاہے.

💢 3 -اگر بچے کو پییشاب میں جلن ہو یا بخار آئے تو پیشاب کی نالی میں انفکیش ہو سکتا ہے .
👨‍⚕️ڈا کٹر سے کب مشورہ کرنا چا ہئے ۔🌈
💫1 ۔اگربچےمیں مندرجہ بالاعلامات ہو موجود ہوں تو فورا ڈاکٹر سے رجو ع کر یں ۔ 💫2 ۔اگر ایک دفعہ پیشاب پر کنٹرول ہو نے کے بعد اچا نک پیشاب نکلنا شروع ہو جا ئے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔ 💫3 ۔اگر چھہ سال پورا ہونے کے بعد بچے کا بستر میں پیشاب نکلے تو ایک دفعہ ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں تا کہ یہ یقین دھا نی ہو کہ یہ بے ضرر معا ملہ ہے ۔اور کوئی پیچیدہ مسیلہ نہیں ہے ۔ 💫4 ۔اگر بچے کا وزن اور قد نہیں بڑھ رہا تو مشورہ ضرور کریں
💫 5 بعض دفعہ بچے میں قبض ۔ نظام تنفس کی کچھ کیفیات ۔ کچھ نفسیا تی بیما رں بھی بستر پہ پیشاب نکلنے کا سبب بن سکتی ہیں ۔
☄️اس کو بتا ئیں کہ یہ ایک عام اور معمولی سا مسیلہ ہے جو وقت کے سا تھ ٹھیک ہو جا ئے گا . ☄️رات کو سونے سے پہلے پانی چائے جوس وغیرہ سے رہیز کری۔
☄️بستر میں جا نے سے پہلے ا س بات کی یقین دھا نی کریں کہ بچہ سونے سے پہلے باتھ روم جا ئے۔
☄️ اگرر ات کو ایک دفع پیشاب کے لئے اٹھا یا جا ئے تو کا فی سود مند ثابت ہو سکتا ہے مگر یہ اتنا اسان نہیں ۔
☄️ صبع جب صفائی کر رہے ہو ں تو بچے عزت نفس کو ٹھیس پہنچا ئے بغیر صفائی میں اس کو شا مل کر لیں.
☄️ بچے کے میٹرس پہ ایسا کور چڑھادیں تاکہ صفا ئی میں آسا نی ہو ۔ ☄️جس دن بچہ بستر پر پیشاب نہ کرے تو اس کی تعریف ضرور کریں ۔
☄️ بڑے بچے کو ڈئپر پر پہنا نے سے گر یز کر یں ۔ اس سے مثا نہ کے کنٹرول میں دیر لگتی ہے ۔
🌈بستر پر پیشاب کرنے والوں کا میڈیکل علاج کیا ہے !!!

💢 ان بچو ں کے اکثریت وقت کے سا تھ خودہی کنٹرول حا صل کرتےہیں ۔
💢مگر ایک مختصر تعداد کی بچو ں کو کبھی کبھی دوائی یا الارم اور مختلف طر یقوں سے علاج کیا جاتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر دوسرے مسا ئل مثلا قبض وغیرہ کا صحیح علا ج کیا جائے تو صورت حال بہتر ہو جا تی ۔

📜اس کا فیصلہ بچے کا ڈاکٹر کرے گا کہ کس وقت بچے کو دوا ئیوں یا دوسے طر یقہ علا ج کی ضروت پڑے گی۔

⚠️بچوں کی صحت سے متعلق مزید معلومات کے لیے ہمارا پیج ضرور وزٹ کریں↙️↙️
Dr Ateeq ur Rehman_Child specialist
🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥

02/05/2023

منکی پوکس اور ُاس سے متعلق چند خقائق !
ان میں سے کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو متعلقہ حکام سے رابطہ کریں-

26/02/2023

بچوں میں یرقان کا مسلہ جوکے زیادہ ترواٸرل ہیپاٹاٸیٹس کی وجہ سے ہو تابہت عام ہے اور واٸرسزمیں بھی ہیپاٹاٸیٹس A واٸرس سب سے زیادہ ہوتا ۔یہ صفاٸ ستھراٸ نہ ہونے کی وجہ سے پھیلتا ہے ۔ دیکھا گیا ہے کہ%95 تک بچے اس بیماری سے کچھ دنوں میں خود ٹھیک ہوجاتے ہیں۔
ہم جانتے ہیں کہ ہیپاٹائٹس اے اور ای کا قدرتی دورانیہ 7 دن میں خود بخود ٹھیک ہوناہے، لیکن لوگ کچھ آگاہی حاصل کرنے کے بجائے بے وقوف بننے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اب جعلی حکیم او پیر کیسے اس بنیادی بات کو لے کر لوگوں کی نفسیات سے کھیلتے ہیں۔

یہ لوگ لکڑی کی تازہ چھڑیوں کا لاکٹ بناتے ہیں اور مشورہ دیتے ہیں بچہ بیماری سے ٹھیک ہو جائے گا کب اس لاکٹ یا مالا کی لمباٸ بچے کی ناف تک پہنچ جاۓ گی۔
اب جب گیلی لکڑیاں خشک ہو کر گرنے لگتی ہیں اور دھاگے کی گرھیں بھی کھلنا شروع ہو جاتی ہیں تو اس لاکٹ کی لمباٸ بڑھنا شدوع ہو جاتی ہے ۔سات دن تک یہ ناف تک پہنچ جاتی ہے اور اس دوران بیماری کانارمل ٹاٸم بھی پورا ہو جاتا ہے ۔اس طرح والدین بھی خوش اور ان لوگوں کا کاروبار بھی چلتارہتا ہے ۔
عوام کے لیے پیغام ہے کے ویکسن اور صفاٸ ہی اس بیماری کا بچأٶ کر سکتے ہیں۔
دوسروں کوبھی آگاھ کریں ۔
جزاک اللہ

17/02/2023

Tongue Gangrene یہ ہمارے لیے بہت افسوسناک کیس تھا۔ والدین کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق بچے کوٸ عرق جیسی چیز دی گئی تھی۔ عمومأ ہمارے معاشرے میں اس چیز کا خاص رواج ہے کے بچوں کو پیداٸیش پر ایسی چیزیں دی جاتی ہیں ۔ ان سےبچوں کو فاٸدہ تو ہوتا نہیں البتہ نقصان ہو سکتاہے۔

اس لیے تمام والدین کے لیے سبق یہ ہے کہ اپنے نوزائیدہ بچوں کو ایسی چیزیں نہ دیں۔ 6 ماہ کی عمر سے پہلے نوزائیدہ بچوں کے لیے صرف اور صرف خوراک ماں کا دودھ ہے ۔
دوسروں کوبھی آگاہ کریں تاکہ سب تک یہ پیغام پہنچ سکے ۔ شکریہ

03/02/2023

* نوزائیدہ بچے کو ماں کے دودھ کے علاوہ کوئی اور چیز(مثلاًگھٹی) وغیرہ مت دیں۔ شہد سمیت اس طرح کی کوئی بھی بچے کے لیے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔
* ماں کادودھ پلانے سے پہلے ضروری ہے کہ ماں اپنے ہاتھ اور چھاتیاں اچھی طرح سے دھوئے اور اسے باری باری دونوں چھاتیوں سے دودھ پلائے۔
* بچے کو بیٹھ کر دودھ پلائیں‘ اس لئے کہ لیٹ کر دودھ پلانے کا طریقہ درست نہیں ہے۔عموماً تین سے چار گھنٹے بعد دودھ پلائیں۔
* بچے کو موسم کے مطابق کپڑے پہنانے چاہئیں ۔نومولودبچے کو گرمی اور سردی‘ دونوں سے بچائیں۔
* بچے کو نہ توکبھی گندا چھوڑیں اورنہ ہی اسے اس طرح سجائیں سنواریں کہ وہ تنگ پڑے۔ اکثر خواتین بچوں کی آنکھوں میں سرمہ اورعرقِ گلاب وغیرہ ڈالتی ہیں جو بچے کی آنکھوں کے لیے مفید نہیں۔
*بچے کے کمرے کو خاص طور پر صاف رکھیں تاکہ وہ مکھی،مچھر یا دیگر کیڑوں وغیرہ سے محفوظ رہ سکے۔
* بچے کو زیادہ دیرتک گیلا نہ رہنے دیں۔ یعنی وہ جب بھی پیشاب یا پاخانہ سے فارغ ہو تو اس کے کپڑے فوراًبدل دیں۔ اس طرح اس کی جلد خراش اور جلن سے محفوظ رہے گی۔
* پیدائش کے بعد بعض لوگ بچے کے ناڑو (placenta) پر کچھ نہ کچھ لگاتے ہیں تاکہ وہ ٹھیک ہو جائے۔ اسے مت چھیڑیں اور نہ ہی اس پر کچھ لگائیں ‘ اس لئے کہ یہ خود بخود سوکھ کر جھڑ جاتی ہے۔
* بچے کی بہت زیادہ بے چینی‘دودھ پینے سے انکار‘ اپنے چہرے یا گالوں کو کھجانے اور رگڑنے کی کوشش‘بدہضمی اور الٹیوں کی شکایت کان کے انفیکشن کی عام علامات ہو سکتی ہیں۔ ایسے میں فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
* اگر بچے کے کانوں میں ذرا سی بھی تکلیف یا خارش ہو تو اسے سنجیدگی سے لیں‘ اس لئے کہ وہ آگے چل کر اس کی سماعت پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔ اس دردکی وجہ کانوں اور حلق کے پچھلے حصے کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے والی مختصراور تنگ نالی کا انفیکشن سے متاثر ہونا ہوسکتاہے۔
* اگر کانوں سے کوئی مواد بہہ رہاہوتو اسے نیم گرم پانی میں کپڑا بھگو کراحتیاط سے صاف کرلیں۔
* اگر بچے کو دودھ پینے میں دقت محسوس ہوتی ہو‘وہ تیز تیز سانس لے رہا ہو‘ اس کے ہونٹ نیلے پڑ جائیں‘ ناخن، جلد اور آنکھوں کی رنگت پیلی ہو جائے‘ آنکھوں سے پانی بہتا ہو‘ اس پر غنودگی چھائی رہتی ہو‘ اسے بار بار نرم پاخانہ آتا ہو یا کوئی عضو کھچا ہوا محسوس ہوتا ہو تو اسے فوری طور پرکسی ڈاکٹر کو دکھانا چاہیے۔
* بچے کو پولیو اور دیگر ضروری ویکسینز کا کورس کروانا چاہئے تاکہ وہ صحت مند رہے۔حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کوچینی نمک (اجینوموتو) سے اجتناب کرنا چاہئے‘ اس لئے کہ وہ ماں اور بچے‘ دونوں کے لئے اچھا نہیں ۔
* بچے کو صحیح پوزیشن میں لٹائیں ۔ اسے الٹالٹانے سے پرہیز کریں۔ بچے کا سر تھوڑا سا اونچا ہو تو اسے سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔
*بچے کے سانس لینے کی رفتار پر نظر رکھیں۔ اگر یہ 60 فی منٹ سے زیادہ ہو توڈاکٹر سے رجوع کریں۔
* جس بچے کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہو‘ وہ دیگر بچوں کی نسبت جلد ی تھک کر نڈھال ہو جاتا ہے۔ اس لیے اسے کپڑے وغیرہ پہناتے وقت کم سے کم ہلائیں۔ سانس لینے کے پیٹرن میں کوئی تبدیلی نظر آئے تو بچے کو فوراًہسپتال لے جائیں۔
* بچے میں خوراک اور پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔
* ہر قسم کے ہنگامی حالات میں بچے کو طبی امداد دینے کے طریقے اپنے معالج سے ضرور پوچھ لیں۔

Photos from Dr Ateeq ur Rehman_Child specialist 's post 29/01/2023

نوزائیدہ بچوں میں #یرقان ایک بہت عام حالت ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق ہر دس میں سے چھ بچوں کو پیدائش کے بعد یرقان ہوتا ہے اور قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں میں یہ شرح دس میں سے آٹھ ہے۔
زیادہ تر ہمیں اس کے #علاج کی ضرورت نہیں ہے اور یہ خود ہی ٹھیک ہو جاتا ہے۔
والدین کو معلوم ہونا چاہئے کہ یرقان کے شکار بچوں کو #ڈاکٹر سے کب چیک اپ کی ضرورت ہے ۔
اگر ضروت ہو گی تو ڈاکٹر بلیو لائٹ فوٹو تھراپی یاشدید
صورتوں میں خون کے تبادلے کی بھی مشورہ دے سکتے ہیں۔
یہاں چند اھم چیزیں بتاٶ گا جن کو اگر آپ اپنے بچوں میں دیکھیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے ان کا کروائیں۔
1. پیداٸیش کے پہلے دن یرقان
2. یرقان جو دو ہفتوں سے زیادہ رہے۔
3. یرقان جو بچے کی ہتھیلیوں اور تلووں تک پھیلا ہوا ہے۔
4. یرقان والا بچہ اور بیماری کی علامات جیسے بچے کادودھ نہ پینا، سستی،جھٹکے لگنا وغیرہ
5. بلیروبن( Bilirubin)کی سطح 12 ملی گرام/ڈی ایل سے زیادہ
6. بچہ کے پاخانے مٹی کے رنگ والے ہونا
7. پچھلے بچے کو شدید یرقان تھا جس کے علاج کی ضرورت تھی۔
8. ماں کا بلڈ گروپ منفی ہے اور بچے کا بلڈ گروپ مثبت ہے۔

ہمارے معاشرے میں نوزاٸیدہ بچوں کے ہرقان سے کچھ ) جڑی ہیں جن پر بات کرنا ضروری سمجھتاہوں جو کہ مندرجزیل ہیں
1.پیلے رنگ کے کپڑے پہننے سے یرقان ہوتا ہے ۔
2.یرقان میں پلانے سے یرقان ٹھیک ہو جاتا ہے
3.یرقان میں بچے کو #دھوپ لگوانے سے یرقان ٹھیک ہو جاتا ہے
تو یہ سب باتیں بالکل غلط ہیں اور حقیقت سے انکا کوٸ تعلق نہیں ۔ایسی چیزوں سے پرہیز کریں جو بچوں کے لیے فائدہ مند ہونے کی بجائے خطرناک ثابت ہوں۔

دوسرے والدین کے ساتھ #شئیر کریں تاکہ وہ آگاہ رہیں اور پریشانی سے بچ سکیں۔
شکریہ اور ہمیں اپنی دعاؤں میں رکھیں ❤️

22/01/2023

Encephalocele عام طور پر ایک پیدائشی قسم کا نیورل ٹیوب ڈیفیکٹ (NTD) ہوتا ہے، جہاں ایک تھیلی جس میں دماغ/مینینجز/سریبراسپائنل فلوئڈ (CSF) ہوتا ہے ہڈی کی خرابی کے ذریعے کھوپڑی کے باہر بنتا ہے۔ مواقع پر، حاصل شدہ encephaloceles صدمے، ٹیومر، یا iatrogenic چوٹ کے نتیجے میں ہو سکتا ہے۔ اگر تھیلی میننجز اور CSF کے پھیلاؤ سے بنتی ہے، تو اسے مناسب طور پر میننگوسیل کہا جاتا ہے، لیکن جب اس میں دماغی بافتیں ہوتی ہیں تو اسے انسیفالوسیل کہا جاتا ہے۔ تاہم، دونوں کو عام طور پر encephaloceles کہا جاتا ہے۔

encephalocele کی مرمت کوئی ہنگامی صورت حال نہیں ہے، اور صرف جلد کے السر یا CSF لیک ہونے والوں کو گردن توڑ بخار سے بچنے کے لیے تیز سرجری کی ضرورت ہوتی ہے۔ سرجری دو ماہ کی عمر میں کی جا سکتی ہے لیکن عام طور پر بچوں کے خون کی کم مقدار کی وجہ سے تقریباً چار ماہ سے لے کر کئی سال تک تاخیر ہوتی ہے۔ جراحی کے اہداف کھوپڑی کی خرابی کو واٹر ٹائیٹ ڈورل بندش کے ساتھ بند کرنا اور ہڈیوں کی خرابی کی تعمیر نو ہیں۔

22/01/2023

گھر میں بلڈ پریشر مانیٹر کا استعمال کیسے کریں؟
1.خاموشی سے بیٹھیں۔ اپنے بلڈ پریشر کی پیمائش کرنے سے پہلے 30 منٹ کے اندر سگریٹ نوشی، کیفین والے مشروبات یا ورزش نہ کریں۔ اپنے مثانے کو خالی کریں اور پیمائش سے پہلے کم از کم 5 منٹ پرسکون آرام کو یقینی بنائیں۔
2. صحیح طریقے سے بیٹھیں۔ اپنی پیٹھ سیدھی اور سہارا دے کر بیٹھیں (صوفے کے بجائے کھانے کی کرسی پر)۔ آپ کے پاؤں فرش پر چپٹے ہونے چاہئیں اور ٹانگیں سیدھی رکھیں۔ آپ کے بازو کو دل کی سطح پر ہونا چاہیے اور چپٹی سطح (جیسے میز) پر سہارا دینا چاہیے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بلڈ پریشر مشین کے کف کے نیچے والے حصے کو براہ راست کہنی کے موڑ کے اوپر رکھا گیا ہے۔ مثال کے لیے اپنے مانیٹر کی ہدایات چیک کریں یا اپنے ہیلتھ کیئر پروفیشنل سے پوچھیں۔
3۔ ہر روز ایک ہی وقت میں پیمائش کریں۔ روزانہ ایک ہی وقت میں بلڈ پریشر جانچنا ضروری ہے، جیسے کہ صبح اور شام۔ یہ بہتر ہے کہ روزانہ ریڈنگز لیں تاہم مثالی طور پر علاج میں تبدیلی کے 2 ہفتے بعد اور آپ کی اگلی ملاقات سے ایک ہفتہ پہلے۔
4۔ متعدد ریڈنگز لیں اور نتائج ریکارڈ کریں۔ ہر بار جب آپ پیمائش کریں، ایک منٹ کے وقفے پر دو یا تین ریڈنگ لیں اور پرنٹ ایبل (PDF) ٹریکر کا استعمال کرتے ہوئے نتائج ریکارڈ کریں۔ اگر آپ کے مانیٹر میں آپ کی ریڈنگز کو ذخیرہ کرنے کے لیے بلٹ ان میموری ہے، تو اسے اپنے ساتھ اپنی ملاقاتوں پر لے جائیں۔ کچھ مانیٹر آپ کو اپنے پروفائل کو رجسٹر کرنے کے بعد اپنی ریڈنگز کو محفوظ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی بھی اجازت دے سکتے ہیں۔
5۔ کپڑوں پر پیمائش نہ کریں۔

How to use a home blood pressure monitor?
According to American Heart Association guidelines:
1. Be still. Don't smoke, drink caffeinated beverages or exercise within 30 minutes before measuring your blood pressure. Empty your bladder and ensure at least 5 minutes of quiet rest before measurements.
2. Sit correctly. Sit with your back straight and supported (on a dining chair, rather than a sofa). Your feet should be flat on the floor and your legs should not be crossed. Your arm should be supported on a flat surface (such as a table) with the upper arm at heart level. Make sure the bottom of the cuff is placed directly above the bend of the elbow. Check your monitor's instructions for an illustration or have your health care professional show you how.
3. Measure at the same time every day. It’s important to take the readings at the same time each day, such as morning and evening. It is best to take the readings daily however ideally beginning 2 weeks after a change in treatment and during the week before your next appointment.
4. Take multiple readings and record the results. Each time you measure, take two or three readings one minute apart and record the results using a printable (PDF) tracker. If your monitor has built-in memory to store your readings, take it with you to your appointments. Some monitors may also allow you to upload your readings to a secure website after you register your profile.
5. Don't take the measurement over clothes.

Telephone

Website

Address

Nishter Hospital Multan
Multan