Top2chandiya

Top2chandiya

You may also like

Akhmad khani
Akhmad khani

Here you can see all Fantastic movies and Darama etc..

26/10/2023

المختصر ! تم میری زندگی کا انتہائی غلط فیصلہ تھی۔!-"🖤🥀

21/09/2023

تو نہیں جانتی
تیری سدا کے تعاقب میں
میں کیسے صحراؤں اور جنگلوں سے ہوتے ہوے
اک ایسی جگہ جا گرا تھا جہاں پیڑ کا سوکھنا اک عام سی بات تھی....🥀🖤

20/09/2023

اے انکار کے لہجے والے۔۔!
میں نے تجھ سے کیا مانگا ھے ؟؟
کسی بھی انسان کی بدنصیبی یہ ہے کہ اسے کسی کم ظرف کے سامنے دست سوال دراز کرنا پڑے۔کچھ لوگ اپنی تنگ دلی کے باعث ،اچھے بھلے کشادہ ماحول کو تنگ بنا دیتے ہیں۔آسانیاں بانٹنے کی پوزیشن میں ہونے کے باوجود خیر کا دروازہ سب کے لئے بند کئے رکھتے ہیں۔
اور اسی گھٹے ہوئے ماحول میں کچھ مہربان دل بھی ہوتے ہیں۔باوقار،مددگار،دعا لینے والے،ایسے قابل بھروسہ رفیق کہ جن کی موجودگی ہی سکون کا باعث ہوتی ہے۔اور کچھ نہ بھی کر کرسکیں تو راستے سے کانٹے صاف کرتے چلے جاتے ہیں۔

‏خوش نوائی مثال تھی اُس کی
‏بات کرتا تھا، زخم بھرتا تھا
اپنے دل کے آئینے میں جھانک کر اپنی صورت دیکھتے رہنا چاہیے۔کہیں ایسا نہ ہو کہ رفتہ رفتہ ہم کم ظرف لوگوں کی صحبت کا شکار ہو کر انہی جیسے ہو جائیں۔اگر ہم آئینہ دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہوں تو کوئ دوست تو ہونا چاہیے جو ہمیں آئینہ دکھانے کا حق رکھتا ہو۔
کیا آپ نے کسی دوست یا خیر خواہ کو یہ حق دیا ہے؟

16/09/2023

کل میں چکن خریدنے ایک مرغی والے کی دوکان پر گیا تو عجب منظر دیکھا، لوگوں کا ایک ہجوم لگا ہوا تھا اور کسی چیز کی نیلامی ہورہی تھی، ایک آواز آئی’’پانچ سو‘‘۔۔۔دوسری آئی ’’ایک ہزار‘‘۔۔۔میں نے قریب کھڑے ایک صاحب سے پوچھا کہ کس چیز کی بولی لگ رہی ہے؟ اس نے نہایت عقیدت سے جواب دیا’’ معجزے کی‘‘۔۔۔میں بوکھلا گیا، تفصیل پوچھی تو پتا چلا کہ مرغی والے کے پاس ایک ایسی مرغی ہے جس پر قدرتی طور پر لفظ’’اللہ‘‘ لکھا ہوا ہے، سب لوگ اسے خریدنا چاہ رہے ہیں اور اسی کی بولی لگ رہی ہے۔‘‘ میرا اشتیاق بڑھا، مرغی والا اپناکام چھوڑ کر فخر سے ایک طرف کھڑا تھا اور بڑھتی ہوئی بولی پر نہال نظر آرہا تھا۔ میں نے بمشکل ہجوم میں جگہ بنائی اور آخر اس مقدس مرغی تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔ یہ ایک درمیانے سائز کی دیسی مرغی تھی جس کے گلے میں مرغی والے نے موتیئے کے ہار ڈال کر اسے الگ سے رکھا ہوا تھا۔ میرے وہاں پہنچتے پہنچے مرغی کی بولی پانچ ہزار تک پہنچ چکی تھی.
میں نے غور سے مرغی کا جائزہ لیا لیکن مجھے کہیں بھی اللہ لکھا ہوا نظر نہیں آیا۔ مرغی والے سے پوچھا تو اسے غصہ آگیا، اس نے جنگلے کے اندر ہاتھ ڈال کر مرغی کو ایک جھٹکے سے پکڑا اور اس کا دائیاں حصہ میری طرف کرتے ہوئے بولا’’یہ دیکھو‘‘۔ میں نے آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر وہاں دیکھا لیکن پھر بھی کچھ نظر نہیں آیا، میں سمجھ گیا کہ ایک گنہگار ہونے کے ناطے میں یہ روح پرور منظر دیکھنے سے محروم ہوں لہذا آہ بھر کر پیچھے ہٹ گیا۔۔۔بولی آٹھ ہزار پر جارہی تھی۔بالآخر ڈیڑھ گھنٹے بعد مذکورہ مرغی پندرہ ہزار میں فروخت ہوگئی۔جن صاحب نے اسے خریدا ان کی خوشی دیدنی تھی، جب وہ مرغی حاصل کرچکے تو میں نے ان سے گذارش کی کہ پلیز ذرا مجھے بھی وہ نام دکھائیں جس کی وجہ سے آپ نے اتنی مہنگی مرغی خریدی ہے۔ انہوں نے نہایت اخلاق سے سرہلایا اور مرغی کی دائیں طرف ایک جگہ انگلی رکھ دی۔ اب کی بار میں نے پوری توجہ سے وہاں دیکھا لیکن کچھ سمجھ نہ آیا۔وہ صاحب بھی غالباً میری مشکل سمجھ گئے تھے لہذا انہوں نے اپنی انگلی سے مختلف پیچ و خم کے بعد ہر لکیر مجھے سمجھائی اور میں نے سر ہلا دیا۔۔۔تاہم یہ بات میری سمجھ میں نہیں آئی کہ خود مرغی والے نے اتنی بابرکت مرغی فروخت کیوں کر دی؟
مجھے اسلامی تاریخ پڑھنے کا بہت شوق ہے تاہم میری کم علمی کہہ لیجئے کہ مجھے بار بار کھنگالنے کے باوجود ایسا کوئی ثبوت نہیں مل سکا کہ نبی کریم ﷺ کے دور میں کسی پھل وغیرہ پر اس طرح سے کوئی نام لکھا ہوا نظر آیا ہو۔میں خدا کی قدرت کے نظارے جابجا دیکھتا ہوں اور ان میں کہیں بھی کوئی سقم نہیں پاتا، رنگ برنگے طوطے دیکھتا ہوں تو ان کے رنگوں میں کوئی جھول نظر نہیں آتا، تتلی کے پروں کو دیکھتا ہوں تو ہر لائن قدرت کی صناعی کی غماز نظر آتی ہے، پہاڑوں سے جھرونوں تک اللہ تعالیٰ کی کاریگری دور ہی سے پہچانی جاتی ہے لیکن میری پتا نہیں جب کوئی مجھے کسی جانور، روٹی یا آسمان پر بادلوں کے جھمگٹے میں ’’اللہ ‘‘یا اس کے رسول ﷺ کا نام لکھا ہوا دکھاتا ہے تو مجھے اپنی ناقص عقل کی وجہ سے اسے پڑھنے اور پہچاننے میں دشواری پیش آتی ہے۔میں مختلف مذاہب کے ماننے والوں کو انٹرنیٹ پر سرچ کرتا ہوں تووہ بھی ایسی چیزیں دکھاتے نظر آتے ہیں جن میں ان کے دیوتاؤں کی تصاویر اور نام لکھے ہوتے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل ایک ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں ایک میاں بیوی کو بطور مہمان بلایا گیا، بیوی کی خاصیت یہ تھی کہ وہ جب بھی روٹی پکاتی تھی تو روٹی پر لفظ’’اللہ‘‘ لکھا ہوا آجاتا تھا اور شوہر کا کہنا تھا کہ اس کی کمر پر کلمہ لکھا ہوا ہے نیز خواب میں اسے حضور ﷺ نے پھول، دودھ کا گلاس اور ایک جائے نماز عطا کی تھی جو جاگنے کے بعد بھی اس کے پاس ظاہری حالت میں موجود رہی۔ مارننگ شو میں نہ صرف یہ ساری چیزیں بھی دکھائی گئیں بلکہ خاتون میزبان نے عقیدت اورآنسوؤں بھری آنکھوں سے ان سب چیزوں کو بوسہ بھی دیا۔
ٹھیک دو ماہ بعد خبر آئی کہ میاں بیوی دونوں جعلساز تھے ، دونوں پولیس کی حراست میں ہیں اور دونوں نے اپنا فراڈ قبول کر لیا ہے۔بیوی روٹی پکاتے ہوئے کچی روٹی پر اپنے بائیں ہاتھ کی پانچ انگلیاں زور سے ثبت کرتی ہے جس کی وجہ سے روٹی کا وہ حصہ دب جاتا ہے اور پکنے کے بعد جب روٹی کو سیدھا کیا جاتا ہے تو چھوٹی انگلی سے انگوٹھے تک جو نشان بنتا ہے چونکہ وہ’’اللہ‘‘ سے مشابہہ ہوتاہے لہذا لوگ ششدر رہ جاتے ہیں۔
شوہر صاحب کی چالاکی یہ تھی کہ انہوں نے بازار سے ایک جائے نماز خریدی، دودھ کا ایک گلاس لیا اور کچھ پھول خرید کر انہیں دو دن تک مسلسل عطر میں ڈبوئے رکھا اور اسی دوران ’’ٹیٹو‘‘ بنانے والے سے اپنی کمر پر کلمہ طیبہ کھدوا لیا۔ لوگ چونکہ ایسی باتوں میں جذباتی ہوتے ہیں لہذا نہ کسی میں سچائی جاننے کی ہمت ہوئی نہ کوئی اعتراض ہوا۔دونوں میاں بیوی نے اپنے اعترافی بیان میں تسلیم کیا کہ اس عمل کے بعد نہ صرف ان کی بے روزگاری یکدم ختم ہوگئی بلکہ عقیدت مندوں کے بھی انبار لگ گئے۔
ایسی ہی صورتحال سعودیہ میں بھی پیش آئی تھی جہاں آندھی کے طوفان میں کھلونوں کی ایک دوکان سے ربڑ کا بڑا سا گھوڑا ہوا کی تاب نہ لاتے ہوئے آسمان کی طرف اڑ گیا اور پھر جب لوگوں نے فضاؤں میں گھوڑا اڑتے دیکھا تو بے اختیار سبحان اللہ پکار اٹھے، یہ وڈیو اور اس کی حقیقت بھی انٹرنیٹ پر جابجا موجود ہے۔
حال ہی میں ایک مذہبی شخصیت نے ایک بلی کے ماتھے پر مقدس نشان دیکھ کر اسے ’’محترمہ بلی‘‘ کا لقب عطا کیا ہے، شائد آپ تک بھی یہ وڈیو پہنچی ہو۔
ایک گنہگار مسلمان ہونے کے باوجود خدا اور اس کے رسولﷺ میری محبت کا مرکز ومحور ہیں، میں اپنے قارئین اور علمائے کرام سے اپنی رہنمائی کے لیے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا جانوروں، پھلوں اوردیگر چیزوں پر بمشکل پڑھے جانے والے ان ناموں کو خدا اور اس کے رسولﷺ سے منسوب کرکے معجزہ کا نام دینا مناسب ہے؟
بادلوں کے ٹکڑے اپنی پوزیشنز تبدیل کرتے رہتے ہیں اور یوں کبھی کبھار حروف کی شکل بھی اختیار کرلیتے ہیں، کیا اس ترتیب کو مظہرِ نورِ خدا سمجھا جائے؟
اور جب ایسی چیزیں غیر مسلم بھی پیش کریں تو انہیں کیا جواب دیا جائے؟نیز بعض اوقات ظاہر ہونے والی یہ اشکال کسی غیر مہذب روپ میں بھی نظرآتی ہیں ، اِنہیں کیا کہا جائے اور کس سے منسوب کیا جائے؟
کیا اللہ تعالیٰ نے قرآن میں ایسا کوئی ذکر کیا ہے ؟؟؟ کیا جس جانور پر ایسی کوئی حروف بنے ہوئے ہوں اس کے بارے میں کوئی حکم موجود ہے؟کیا ایسی چیزیں باعثِ برکت ہوتی ہیں؟ کیا خدا کوماننے کے لیے اِن چیزوں پر یقین لانا چاہیے؟
کیا ایسی چیزیں دیکھنے سے ثواب بھی ملتا ہے؟خدا کے ہونے کا ثبوت قرآن ہے یا یہ چیزیں؟کیا ایسا نہیں ہوتا کہ بعض اوقات گھرمیں سفیدی بھی کرائی جائے تو اس کے چھینٹوں سے کوئی عجیب و غریب شکل بن جاتی ہے تو کیا یہ شکل بھی کوئی خاص اشارہ سمجھا جائے؟کیا ایسی چیزوں سے ان لوگوں کو مدد نہیں ملتی جو دعوے کرتے ہیں کہ ان کے روحانی پیشواکی شکل چاند میں نظر آتی ہے؟؟؟
میں آپ سب کے جوابات کا منتظر ہوں، آپ کی رہنمائی سے میری اور میرے جیسے بہت سے لوگوں کی عقل پر پڑے ہوئے پردے ہٹا سکتی ہے..👍✅🔥🤗

11/09/2023

‏۔ جب آپ اچانک ایک اِیسے شخص میں تبدیل ہو جائیں ، جو کِسی پر الزام نہیں لگاتا ، فضول بحثوں سے گُریز کرتا ہے اُن لوگوں کو دیکھتا ہے جو اُسے چھوڑ کر جارہے ہیں ، پھر بھی ایک مشکوک خاموشی سے اُن زخموں کو قبول کرتا ہے ، تو جان لیں کہ ؛ آپ پُختگی کے اعلیٰ درجے پر پُہنچ چُکے ہیں.

11/09/2023

دو ہی قسم کی آزمائشیں آتی ہیں زیادہ تر، ایک بھوک کی، اور دوسری بے عزتی کی۔ دو ہی بڑی طلب ہیں انسان کی، ایک کھانا ، اور دوسری عزت۔
یا روٹی کی کشمکش ہوتی ہے، یا عزت کی۔
بہرحال بھوک جسم سے متعلق ہے۔ جسم کو اپنے سرواؤل کی فکر ہوتی ہے۔ اور عزت دماغ سے متعلق ہے، عزت نہ ہو تو دماغ کو اپنے سرواؤل کی فکر پڑ جاتی ہے۔
اللہ سے تعلق میں ان دونوں کو قربان کرنا پڑتا ہے۔
نہ تو آپ کو بھوک کی فکر کرنی ہوتی ہے، نہ عزت کی پرواہ۔
فکر، خوف، نقصان، وغیرہ بھوک سے متعلق ہیں۔ انا، غرور، تکبر، عزت نفس، خودداری، وغیرہ عزت سے متعلق ہیں۔
اور یہ دونوں کیٹیگریز دنیا سے تعلق مضبوط کرنے والی ہیں۔ دنیا سے تعلق کی ساری چیزیں اللہ تعالیٰ سے تعلق میں حائل ہیں۔
اللہ سے تعلق قائم کرنا ہو، تو ان کے چھننے کی آزمائشیں مسلسل ہیں۔
بہرحال اللہ تعالیٰ بندے کو فاقوں اور بے عزتیوں سے گزار کر اپنے نام کا رزق اور اپنے حوالے کی عزت عطا کرتا ہے۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔
اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کو اپنے قرب کی خوشبو عنایت فرمائے آمین ثم آمین 🥀

09/09/2023

یا اللہ بس رشتے داروں سے میری حفاظت کرنا باقی شیطان سے بچنے کی کوشش تو جاری ہے ۔۔۔۔

24/08/2023

تُمہارے ہجر میں تڑپا ہے دل کئی برسوں
جِگر کے درد سے نکلی ہے آہ لکھ دوں کیا ؟

14/08/2023

اپنے رب سے ایک طبیب مانگو، جو تمہارے دلوں کی
بیماریاں دور کرے، ایک ایسا شافی جو تمہاری
روح کے زخم بھرے، ایک ایسا راہبر جو تمہاری راہنمائی کرے اور تمہارا ہاتھ تھام کر "حق سبحانہ وتعالیٰ" سے
تمہارا تعلق مضبوط کر دے•
جو بتا سکے کہ ابوجہل کیوں اپنے ہی بھتیجے کا دشمن بن گیا اور جاہلوں کا باپ کہلایا۔۔۔۔

14/08/2023

افسوس یہ ملک لوٹا جا رہا ہے اور۔
ہم ہیں کہ فقط باجے بجانے میں لگے ہیں۔۔۔

14/08/2023

یار مجھے نہیں لگتا کہ ہم ایک آزاد ملک کے باشندے ہیں ۔اس لیے آج کے دن آزادی والا ڈراما مُجھے سے نہیں ہو پایا ۔ یہاں پر ہم آزاد کیسے ہیں جب کہ سچ بولنے والے کو بدتمیز اور چالیں چلنے والوں کو سر پر بٹھایا جاتا ہے ۔۔۔جہاں پر جھوٹ اور فریب کا بول بالا ہو جہاں پر اپنے ہی فرعون،یزید اور ابو جہل بنے بیٹھے ہوں جہاں پر آپ کے اپنے آپ کی خوشیوں کو ڈسنے کے لئے ہر پل پھن نکال کے بیٹھے ہوں جہاں پر آپ لوگوں کے اصل چہرے جب بتاؤ تو ہزاروں لوگ آپ کے دشمن بن جائیں وہاں پر آپ لوگ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ آپ ایک اسلامی اور آزاد مملکت کا حصہ ہیں۔۔۔

13/08/2023

ہم اپنی ایک علیحدہ دنیا بنائیں گے جہاں محض ہم دو ہوں گے اور کسی تیسرے کا بار نہ اٹھائیں گے۔ ہم ایک ایسے بیاباں میں جا بسیں گے جہاں آسیب بھی بھٹک جاتا ہو۔ ہم ساری ساری رات چاند تاروں سے ہم کلام ہوں گے اور اپنے اَلم ساجھا کریں گے۔ اپنا سارا بار اٹھا پھینکیں گے۔
ہم دو ماہ سے کمرے میں بند ڈپریشن ذدہ انمول روح،کوہ پیما جو عظیم پہاڑوں کی کوکھ میں جا سویا،طوائف جو ہر روز شریف زادوں کی شرافت کا شکار ہوتی ہے، ماں جسکا اکلوتا جوان بیٹا سولی چڑھ گیا اور رومانویت پر بات کریں گے۔
صدیوں بعد موت ہمیں آ دبوچے گی اور پھر جب کسی دہقاں کو بھوک کاٹے گی تو وہ وہاں آ نکلے گا اور ہماری ہڈیوں سے تیل نکال کر اپنا پیٹ بھرے گا اور ہم امر ہو جائیں گے۔

28/07/2023

‏فاصلے ایک وہم ہیں!!
روحوں کو گلے لگانے کے لیے صرف آنکھوں کو بند کرنے کی ضرورت ہوتی ہے.......❤

10/03/2023

*ووٹ برائے فروخت قیمت صرف 9 لاکھ روپے جب درجہ چہارم کی نوکریاں ہمارے سیاسی نمائندگان نے 7 سے 9 لاکھ تک بیچی ہیں تو ہم کیوں ان کو مفت میں ووٹ دیں جب ہمارے سیاسی نمائندے ہمارے ساتھ مخلص نہیں ہیں تو ہم کیوں ? ٹیکس ہم نے دینا ہے بل ہم نے ادا کرنا ہے آٹا راشن ہم نے خریدنا ہے خود کشیاں ہم نے کرنی ہیں دن رات محنت مزدوری کرکے بھی بھوکا ہم نے سونا ہے بچوں کو سکول سے ہٹا کر مزدور ہم نے بنانے ہیں جیتے جی تو کیا مرنے کے بعد قبر پر ٹیکس دینا ہے تو پھر ہمیں ووٹ مفت دینے کا کیا فائدہ ؟ اگر کوئی امید وار ڈیمانڈ پوری کر سکتا ہے . . ست بسم اللہ یا پھر ووٹ مانگ کر شرمندہ نہ کریں.

01/03/2023

13/11/2022

Name of this movie

08/11/2022

Movie extraction

Want your business to be the top-listed Shop in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

#poetrylover
Name of this movie#please
Name of this movie #Please
Movie extraction#part1#Top2chandiya

Telephone

Address

Basti Sabra, Jalalpur Peer Wala
Multan
59300

Other Movie & Music Stores in Multan (show all)
A to Z Entertainment A to Z Entertainment
Multan, 60000

Drama Movies Clips Drama Movies Clips
Cant Street
Multan

Noreen love's please like and follow A bundle of thanks for you

Umair shorts 007 Umair shorts 007
Multan, 60000

Movies clips and WhatsApp status

Movie Funda Movie Funda
Multan, 58212

we will provide latest movies with its download links

Malik zahid 786 Malik zahid 786
Jalal Pur Pir Wala
Multan

movie

Video Song Club Video Song Club
Multan
Multan, 61000

Video Song Movies WhatsApp Status Pakistani Dramas Urdu Poetries Audio Songs Wallpapers

Virel movie clips Virel movie clips
Fire Bargade Circular Road Timber Market Multan
Multan, 60000

Zahid Hussain Official Zahid Hussain Official
No6
Multan, 60000

my name is zahid hussain i live in multan pakistan pls like and fallow my page

AWAN FILM AWAN FILM
MULTAN
Multan, 1010

FOLLOW MY PAGE

Imran Shahzad Production Imran Shahzad Production
Shah Rukny Alam Colony
Multan, 60000

We are typically work for Video and Weeding Ceremony, Event Management, and Mobile Accessories

Movie Reelss Movie Reelss
Punjab
Multan, 60000

Entertainment

FunTimebro FunTimebro
Multan
Multan, 66000

all movie and video song