Livestock business opportunities

This page helps farmers to learn about benefits of daily activities of a dairy farm and also highlig

21/11/2023

ڈیری میں کامیابی کیلئے 4 چیزیں ضروری ہیں ایک چیز بھی کم ہوگی تو باقی تین چیزوں کا اثر ختم ہو جائے گا۔
نسل۔اج کل مارکیٹ میں بہت ساری گائے اعلیٰ نسل کی ادھی قیمت پر مل رہی ہیں۔یعنی 30 پلس والی۔
ٹوٹل مکسڈ راشن ،پوری دنیا کی ڈیری فارمنگ میں ٹوٹل مکسڈ راشن کے بغیر ڈیری فارمنگ نہیں ہو سکتی ،خاص طور پر اجھی گائے کی فارمنگ،چھوٹا فارمر اسکو بنا نہیں سکتا ،
ماحول ا چھی نسل کی گائے کو 5 سے 25 درجہ حرارت چاہئے ،اسکے لئے مارچ میں پلان کریں گے ۔
مارکیٹنگ ڈی سی ایف اے سٹریٹٹجی بنا رہی ہے کہ فارمر کے دودھ کی صیح قیمت انکو
ملے اور ڈیری امریکہ جو کہ 11000 فارمرز کا برینڈ ہے اور پوری دنیا میں سب سے زیادہ بکتا ہے ،کی طرز پر ڈیری پاکستان کا برانڈ متعارف کروایا جائے جو پورے پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں بک سکے ۔

فارمر کی انفرادی زمہ داری ,30 پلس دودھ لینا اور گرمی میں لینا اور جانور کو صحت مند رکھنا اچھی خوراک ماحول اور ویکسین کے زریعے اسکے لئے بھی ہائ ٹیک کے پاس مکمل رینج فائزر کی موجود ہے ۔
مارکیٹنگ اور سیل ہم سب کی اجتماعی زمہ داری ہے اسکے لئے ڈی سی ایف اے کیساتھ ملکر یہ مسئلہ بھی اسی سال حل کرلیں گے انشاللہ ،فارم سے گھر تک پورے پاکستان میں ایک ہی برینڈ ،ٹی وی ،سوشل میڈیا اور دوسرے زرائع پر اسکی مکمل تشہیر ہوگی ۔

11/11/2023

Best tips for Good , Hygienic and Healthy MILKING at your farm

10/11/2023

*دودھ سے مہک (بُو) آنا*
========================
بعض اوقات جانور کے دودھ سے ناخوشگوار مہک آتی ہے۔ جس کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں۔

*وجوہات*
• جانور کے نظامِ ہاضمہ میں خرابی

• جانور کو ہاضمے کے مصالحہ جات بروقت نہ دینا

• جانور کا جگالی کم کرنا

• برسیم کا زیادہ استعمال

• سیوریج کے پانی والے چارے کا استعمال

• فنگس ذدہ خوراک کا استعمال

• حیوانے میں انفیکشن ( ساڑو)

• خوراک کے اثرات

*احتیاطی تدابیر*
√ جانور کو ہاضمے والا مصالحہ 15 دن میں ایک بار لازمی دیں۔

√ اگر جانور کو برسیم زیادہ کھلا رہے ہوں تو ساتھ بھوسہ بھی شامل کریں۔

√ صاف ہانی والا چارہ استعمال کریں۔

√ ہانی اور خوراک صاف، تازہ اور فنگس سے پاک ہو۔

√ کوئی مخصوص خوراک جیسے شلجم زیادہ کھلانے سے دودھ میں مہک آنے لگتی ہے، ایسی خوراک زیادہ نہ کھلائیں۔

*علاج*
*نسخہ* 1
خمیر 20 گرام روزانہ کھلائیں،
15 دن تک مسلسل

*نسخہ* 2
میٹھا سوڈا 100 گرام روزانہ
3 سے 5 دن تک کھلائیں۔

*نسخہ* 3
ادرک (گائے کیلئے 50 گرام، بھینس کیلئے 100 گرام)
سفید ذیری 20 گرام
چینی 50 گرام

نسخہ تیار کرنے کا طریقہ
ادرک کو باریک پیس لیں اور

ادرک کو باریک پیس لیں اور آدھا لیٹر دودھ میں ابال لیں۔ ابال آنے کے بعد اس دودھ میں سفید زیرہ اور چینی ڈال کر دوبارہ گرم کر لیں ۔
ٹھنڈا کرکے جانور کو پلائیں،
لگاتار 2 دن پلائیں۔

09/11/2023

Copied.
Serial no 112
جانور کی سُونے سے
پہلےکی تیاری
کی اھمیت ( منفی توانائی کا علاج)
How to treat negative Energy Blance! And take more milk from your animals

جانور کے بچہ دینے سے دو ماہ قبل اور ایک ماہ بعد والا وقت جانور اور دودھ کی پیداوار کے حوالے سے نہایت اھمیت کے حامل ھیں اور یہ ٹرانزیشن پیریڈ کہلاتا ھے

مجھے ڈیری فارمنگ کرتے ھوئے ساڑھے آٹھ سال ھونے کو ہیں اور اس میں سات سال میرے فارم کی اوسط یومیہ پیداوار 8-10 لٹر روزانہ ھوتی تھی جبکہ کسی بھی جانور کی انفرادی پیداوار 14-15 لٹر یا کوئی ایک جانور 18-20 لٹر تک چند دن کے لئے چلا جاتا لیکن پھر فورا واپس نیچے آ جاتا

میرا ایک رشتہ دار اکثر مجھ سے گائے خریدتا لیکن شرط یہ ھوتی کہ گائے کو سُونے میں دو ماہ رھتے ہوں ، جب گائے سُو جاتی تو وہ فون کرتا کہ آپ تو کہتے تھے اس کا زیادہ سے زیادہ دودھ 14-15 کلو ھے لیکن اس نےتو 25-26 لٹر سے سٹارٹ لیا ہے ( اس پر میں اپنا سر پکڑ لیتا کہ غلطی کہاں ھے حالانکہ میں اس سے زیادہ خوراک دیتا ھوں ، اس سوال کا جواب تشنہ رہ جاتا)

پھر ایک دن ایک کمپنی کا نمائندہ آیا وہ سنگاپور سے کوئی کانفرنس اٹینڈ کرکے آیا تھا اور کہنے لگا کہ وہاں صرف دو باتیں ھوئی ھیں گائے کے سُونے سے دو ماہ قبل اور ایک ماہ بعد کیا کھلانا ھے اور نوزائیدہ بچے کو پیدائش سے پہلے چھ تا نو ماہ کیسے رکھنا ھے (جسے Calf Rearing کہتے ہیں ) اس نے اپنی ایک دو پراڈکٹ کا تعارف کروایا کہ حاملہ کے آخری دنوں میں بہت مفید ہیں ، بس اسی بات سے میں بدک گیا کہ یہ مجھے کچھ بیچنا چاھتا ھے 😜

میرے پاس کچھ امپورٹڈ جانور بھی ہیں جو میں نے بڑے شوق سے خریدے لیکن میں ان کی پیداوار سے بھی پریشان تھا کہ ان کی اور لوکل کراس جانور کی پیداوار میں فرق نہیں ھے جبکہ اخراجات زیادہ ہیں ، اس لئے ان کو بیچنے کا پروگرام بنایا بلکہ دو جانور قیمت خرید سے آدھی قیمت میں فروخت بھی کر دئیے

پھر ایک دوست جسکا ڈیری میں وسیع تجربہ ھے آیا اور میں نے اسے بقیہ امپورٹڈ جانور فروخت کرنے میں مدد کا کہا ، تو بولا کہ کیوں بیچ رھے ھو ؟ میں نے بتایا کہ ان کا دوسرے جانوروں کی نسبت خوراک اور رہائش ( شاور ، پنکھے) کا خرچ زیادہ ھے جبکہ دودھ برابر
اس نے سوال کیا کہ تیاری میں کیا دیتے ہیں ؟

میں نے کہا "صرف دعائیں دیتے ہیں اور جو کچھ روٹین میں ہو یعنی چارہ ، توڑی کھا لے"

اس نے بھی نصیحت کی کہ جانور کی سُونے سے قبل تیاری بہت ضروری ھے ، شام کو اُسی رشتہ دار کا فون آیا کہ واپسی پر گائے کے پیسے لیتے جانا ( جو تین دن قبل وہ لے کر گیا تھا)

جب میں وہاں پہنچا تو دیکھا کہ وہ اسی گائے کو علیحدہ برتن میں مال کھلا رھا ہے ، میں نے پوچھا کہ یہ کیا ھے ؟ بولا کہ آپ نہیں دیتے ، ھم تو سُونے سے پہلے خوب خدمت کرتے ہیں

بس مجھے سارے سوالوں کا جواب مل چکا تھا کہ میرا ھی جانور یہاں آ کر دودھ کیوں زیادہ دیتا ھے

میں نے اگلے ھی دن بطور تجربہ چار جانور علیحدہ کئے جن کو بچہ دینے میں دو ماہ باقی تھے ان میں دو دوسرے سُوئے میں اور دو پہلے سوئے والے تھےانہیں خوراک کھلانی شروع کی

پہلے سوئے والے والے جانوروں نے کم و بیش پچیس لٹر اور دوسرے سوئے والے جانور جو پہلے سوئے میں 12-15 لٹر پر تھے یکدم ڈبل 25 سے 30 لیٹر پر آگئے ، دوسرا ٹرائل Trial پھر آٹھ جانوروں پر کیا بلکل پرفیکٹ رزلٹ results

سفارشات:
جانور کو ھر حال میں بچہ پیدا کرنے کی متوقع تاریخ سے 60 دن قبل دودھ خشک کرنا ضروری ھے
جانور کو کم ازکم 3-4 کلو ونڈا ، ۱ کلو مکئی کا دلیہ ، ڈالڈا گھی / سرسوں کا تیل 100-150گرام جانور کے مطابق ہفتے میں ایک یا دو بار ، نوشادر 5 گرام میگنشم سلفیٹ 30 گرام ( ماھرین کہتے ہیں کہ خشک حاملہ جانور کا پیشاب Acidic یعنی اسکی ph زیادہ ھونی چاھیئے ) اس لئے 40 گرام میگنشم سلفیٹ کافی ھے اور اگر سائیلج کا استعمال زیادہ ھو تو میگنشم سلفیٹ کی مقدار بڑھا لینی چاھیئے

یہ خوراک سُونے سے دو ماہ قبل اور ایک ماہ بعد تک دینی چاھیئے ، ان شاء اللہ دودھ برقرار رھے گا ، سردیوں میں میرے پاس دودھ کی اوسط پیداوار 26 لٹر سے زائد تھی جبکہ اجکل اتنے سخت اور گرم موسم کے باوجود الحمد للہ 19 لٹر سے زائد اوسط پیداوار آ رھی ھے ، اور میرے دو تین جانور جو بیس لٹر سے کم دودھ دیتے تھے اس کے بعد الحمدللہ 45-46 لٹر تک مسلسل تین ماہ تک پیداوار رھی پھر ڈاؤن ھوئی

نوٹ : یہ سارا کار خیر کے طور پر لکھا ھے جو میں اپنے خشک حاملہ جانوروں کو دیتا ھوں اس سے کسی کا متفق ھونا ضروری نہیں ، کیونکہ میں صرف اپنا تجربہ بیان کر رھا ھوں نہ میں ڈاکٹر ھوں اور نہ ماھر خوراک ، یہ غلط بھی ھو سکتا لیکن میرے تجربے میں مجھے فائدہ ھوا ھے

( کسی نے ریڑھی سے امرود لئے جب گھر میں جاکر پہلا امرود کاٹا تو اسمیں سے کیڑا نکل آیا فورا ریڑھی والے کے پاس آیا اور بولا اسمیں سے تو کیڑا نکل آیا
ریڑھی والا بولا: پھا جی ! اِسے وچوں کِسے دا فریج نکلیا اے تے کِسے دا ٹی وی نِکلیا اے ، تہاڈا کیڑا نکل آیا )

دیکھیں آپ کا کیا نکلتا ھے ویسے اکثر کے فریج ٹی وی نکلے ہیں 😜

20/09/2023

Contact me 0300 0304587

Photos from Livestock business opportunities's post 17/09/2023
16/09/2023

جانوروں کو سردی لگنا
Hypothermia in cattle

پہاڑی علاقے میں جہاں سردیوں میں برف باری زیادہ ہوتا ہے ، اور چارے کا قلت ہوتا ہے، یخ ہوائیں چلتی ہے وہاں یہ بہت زیادہ دیکھنے کو ملتا ہے

علاقائی زبان میں اس کو چارمیخ (گائیوں میں ) ٹاکو ( بھینسوں) میں ہوتا ہے۔
یہ سب کیلنیکل ایسڈوسزس ہوتا ہے۔
چار میخ کا مطلب ہے چار کیل
یعنی 4 نظام بند ہونا

1) چارہ کم کھانا
2) گوبر بند ہونا قبض
3) پانی کم پینا
4) سردی لگنا دودھ کم کرنا

جانور اٹھتے بیھٹے کمزوری محسوس کرے گا۔
جانوروں کے بال شدید موسمی دباو سے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ دم اور کان ٹھنڈے ہوجاتے ہیں۔

علاج کے لیے
ڈیکسامتھاسون 15 سی سی
اکسی ٹیڑاسائیکلین 50 سی سی
بی 12 انجکشن 50 سی سی لگاتے ہیں

نیم گرم پانی دینا
دانا زیادہ دینا

16/09/2023

بریڈنگ کا موسم شروع ہونے والا ہے اس لیے اب اگلی کچھ پوسٹس میں بریڈنگ کے متعلق بات کی جائے گی تاکہ آپ اپنے جانوروں کو زیادہ سے زیادہ اس سیزن حاملہ کر پائے اس پوسٹ میں جانوروں کے ہیٹ میں آنے کی علامات اور اس سے اگلی میں جانوروں کو ہیٹ میں لانے کے لئے استعمال ہونے والے مختلف پروٹوکول آپ کے ساتھ share کروں گا۔ تاکہ جانور جلدی ہیٹ میں آئیں اور جلد ہی حاملہ بھی ہو جائیں

••• ہیٹ میں ہونے کی علامات:

1- جانور کا مسلسل منہ سے آواز کرنا
2- دُم کو اٹھانا اور کٙمر میں کھنچاوؑ لانا
3- جانور کے وولوا V***a lips کا سوجنا اور لال ہوجانا
4- گاڑھا , چپکنے والا پانی💧 جیسا مواد ویجائنا Va**na سے خارج ہونا
5- بار بار پیشاب کرنا
6- خوراک کم کردینا اور دودھ کی پیداوار کا کم ہوجانا
7- بے چینی کی کیفیت، دوسرے جانوروں کو سونگھنا اور ان پر چڑھنے کی کوشش کرنا
8- گرم ہوجانے کے 10 سے 12 گھنٹے کے بعد جب کوئی دوسرا جانور یا بیل اوپر چڑھنے کی کوشش کرے تو اسکو اوپر چڑھنے کی اجازت دینا

یہ علامات ہو تو جانور کو بیج رکھوا دیں یا نر جانور سے ملاپ کروائیں اگر جانور میں کامیابی کے ساتھ حمل ٹھہر جائے تو 21 دن بعد گرم ہونے کی علامات کا مشاہدہ کریں جو نظر نہیں آنی چاہیں۔ اور پھر 90 دن کے بعد جانور کا حمل ڈاکٹر سے چیک کروائیں

16/09/2023

ڈیری گائے کی خشک حالت میں خوراک/کلوز اپ منرلز
- ڈیری گائے کو بچہ دینے کے بعد کیلشیم کی کمی سے بچانا اہم ترین مرحلہ ہے جس کی تیاری بچہ دینے سے پہلے کی جاتی ہے -
تحقیق کے مطابق 30 سے 40 فیصد گائے بچہ دینے کے بعد بغیر کوئی نشانی ظاہر کیے کیلشیم کی کمی کا شکار ہوتیں ہیں جس سے پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے-
بچہ دینے سے ایک مہینہ پہلے منفی ڈی کیڈ خوراک دی جائے تو گائے بچہ دینے کے بعد کیلشیم کی کمی سے بچ سکتی ہے جس سے دودھ کی پیداوار میں 5 سے 10 فیصد اضافہ ہوتا ہے اور اس کے علاوہ گائے کا بچہ دینے اور جیر پھینکنے کا عمل بھی بہتر طریقے سے ہوتا ہے-
گائے کو منفی ڈی کیڈ خوراک دینے سے گائے میں کیلشیم کی خوراک سے خون میں منتقلی (ھاضمیت) اور ہڈیوں سے کیلشیم حاصل کرنے کا عمل جاری رہتا ہے -
منفی ڈی کیڈ خوراک کے بغیر یہ دونوں عمل رک جاتے ہیں ہیں اور ان دونوں عوامل کے دوبارہ سے آغاز میں پندرہ سے بیس دن لگ جاتے ہیں جس دوران گائے کیلشیم کی کمی کا شکار ہو جاتی ہے-
خوراک کو منفی ڈی کرنے کے لیے کیلشیم کلورائیڈ ؛ کیلشیم سلفیٹ؛ میگنیشیم کلورائیڈ؛ میگنیشیم سلفیٹ؛ امونیم کلورائیڈ ڈ یا امونیم سلفیٹ میں سے کوئی ایک یا ان کا مکسچر تقریبا 150 سے 200 گرام روزانہ فی گائے استعمال کیے جاتے ہیں-
خشک پیریڈ میں گائے کے پیشاب کی پی ایچ 6-7 کے درمیان ھونی چاہیئے جو کہ موثر ڈی کیڈ کی علامت ہے -

14/09/2023

@ Hiring @@
2 vacant positions
1 TSO/TM Lodhran & Bwp
1 TSO Mian Channu

required in LCI ( formerly known as ICI Pakistan ) for its commercial Team.
Based at Bwp & Mian Channu respectively.

Qualification required ;
1)DVM graduate, min 1 year experience of Vanda Sale will be preferred.
OR
Master degree holder, with min. 2 year experience of Vanda Sale.

Very Attractive Salary Package.
& company vehicle
Lucrative incentive scheme & Corporate Culture.

Share your CV at
Whatsap ; 03002229598
Or Email ; [email protected]

13/09/2023

جانور کا بار بار تھوڑا تھوڑا پیشاب کرنا

Cystitis in bovines females
پییشاب کی نالی کی سوزش
جانور تھوڑا تھوڑا پیشاب کرے گا اور بھت زور لگا ے گا۔
جانور اپنی پونچھ زیادہ تر اٹھا کر رکھے گا۔اکثر E.coli اور corynibacterium کا infection ھوتا ھے۔

علاج
Inj enrofloxacine 10 cc for 7 days
Inj loxin 15ml
Noshadar 50 gram daily
or vit C 25 gram as urinary acidifier

پانچ وقت کی نماز پڑھے

12/09/2023

Ulcerative mammilitis
تھن کی گل وڈی / تھنوں پہ زخم بننا

یہ سردیوں میں زیادہ ھوتا ھے
herpesvirus
کی وجہ سے ھوتا ھے۔
یہ کسی علاج سے ٹھیک نہیں ہو تا
کیوں کہ جب کا لے رنگ کا کھرنڈ بن جاتا ھے اس کے نیچے السر پھیلتا جاتا ھے۔اس لیے کوشش کر یں کے کھرنڈ نہ بننے دیں ۔کھرنڈ بن جائے تو اس پر magsulf اور گلیسرین کا پیسٹ لگائیں۔کھرنڈ پر پلاسٹک والے پیمانے سے رگڑ کر رخم کو تازہ کریں پھر اسکو pyodene سے صاف کر کے 5 گرام کا پاوڈر چھڑک کر پٹی کر دیں۔
زخم ٹھیک ھوتے 15 دن لگ جاتے ھیں۔
Inj anti pyrectic
Inj 5 g BID
Ointment acivir 5 % on lesions.
پانچ وقت کی نماز پڑھے

06/09/2023

1) قدرتی طور پہ دودھ میں 70 فیصد پانی ہوتا ہے

2) گوبر میں اگر یہی پانی مکس ہوجائے تو گوبر پتلا ہوجاتا ہے

گوبر پتلا ہونے کے 4 وجوہات ہے

پیٹ کی کیڑے
جانور خوراک بہت کھانا شروع کرے گی

انت کا سوزش
جانور چارہ کم کردے گی

تھیلریا اور یرقان
جانور دست کے ساتھ ساتھ گرمی بھی کرے گی منہ کھول کے سانس لے گی ، سانس جھٹکے کے ساتھ لے گی

سبز چارہ اور روٹیاں زیادہ دینا
اگر سبز چارہ اور روٹی یا گندم دیا جائے اور سرسوں کا تیل یا میھٹا سوڈا نہ دیا جائے تو جانور کو پتلا گوبر ہوجاتا ہے۔ یہ سب سے زیادہ ہوتا ہے ۔کیونکہ فارمرز کو اس بات کا علم نہیں

06/09/2023

Reason of Abortion
جانور کا بچہ گرانا کے وجوہات

1۔Mycotoxin
اگر ایک ماہ سے 8 ماہ تک کی PREGNANCY میں بچہ پھینک رہی ھے تو فیڈ کا DON اور ZEARALENON کا ٹیسٹ کروایں۔

2.اگر جون سے ستمبر کے ماہ میں ABORTION ھورھی ھے اور جانور ولایتی ھے تو گرمی کی وجہ ھے۔

3۔اگر 5 ماہ سے زیادہ کی ABORTION ھے اور کافی جانوروں میں ھے تو BRUCELLOSIS کا ٹیسٹ کرواے۔

5.اگر NATURAL MATING ھے اور ABORTION ھے تو COMPYLOBECTRIOSIS کا ٹیسٹ کرواے۔

6۔اگر SILAGE FEEDING ھے اور ABORTION ھے تو LEPTOSPIROSIS کا ٹیسٹ کرواے

۔پانچ وقت کی نماز پڑھے

05/09/2023

Milk lameness
گاے اور بیھنس میں سک ٹک
جانور اچھا دودھ دینے والا ھوگا۔
جانور دن با دن کمزور ھوگا
جانور کاباڈی سکور 2 ھوگا۔
جانور لنگڑا پن کا شکار ہو سکتا ھے۔
جانور کی پونچھ کو اگر knot لگا نا چاہیں تو آسانی سے لگ جائے گی۔
پیٹ کے کیڑوں کی دوائی کا بھی کوئی رزلٹ نہیں آے گا۔
مالک کھے گا میرا جانور جوڑا جوڑا رہتا ھے۔
Basically it is due to poor diet and deficiency of calcium and phosphorus.
Treatment
Infusion milfone c
Inj b complex
Inj selevite for one week
Inj vad3 for one month 3 inj in a week
Sodium acid phosphate 30 gram daily for one month
Noshader 30 gram ak din chor kr.4 dafa

03/09/2023

کیا آپ کے جانور بار بار رپیٹ ہو رہے ہیں تو ایک بار #بوسول انجکشن 💉5ML استعمال کریں
Use IV 5ml Only Before insemination ⚧️

23/08/2023

ڈیگ نالہ Degnala یا کرانک ارگوٹ Ergotism
پہلے لوگوں کا خیال تھا ڈیگ علاقہ میں ایک گندا نالہ یا نہر جو گزرتی ہے اس کے اب و ہوا اور پانی کے وجہ سے یہ بیماری پھیل رہی ہے
Deg-nala disease
یہ بیماری زیادہ تر بھینس میں ھوتی ھے
پرالئ یا اولی والی توڑی کھانے سے ھوتی ھے ، دم اور پیروں پہ سڑنے ہوئے زخم بنتے ہیں، دم سے بال اتر جاتے ہیں
علاج : ٹاکسن بانڈر 50 گرام روزانہ 15 دنوں تک
پنٹا سلفیٹ جو مندرجہ ذیل فارمولے پہ بناتے ہیں

Ferous sulfate 166 g
Cuso4 24 g
Znso4 75 g
Cobalt so4 5 g
Mgso4 100g

مکس کرکے 30 گرام
روزانہ 15 دنوں تک

20/08/2023

Floppy kid disease/drunken kid
میمنو میں لڑ کھڑانے کے گرنے کی بیماری

زیادہ تر 15 دن کی عمر میں ھوتا ھے۔
بخار نہیں ھوتا
Muscle weakness
Severe depression
Flaccid paralysis
Unable to stand
Incoordination in walk 🚶‍♀️
Recumbency
وجہ
زیادہ دودھ پینے سے E.coli.clostridium
بیکڑیا کی overgrowth ھوجاتی ھےجس کی وجہ سے d.lactate بڑھ جا تا ھے اور تیزابیت ھوجاتی ھےاور انتڑیوں‌کی حرکت کم ھوجاتی ھے
علاج
24 گھنٹے دودھ بند کردے
ایک گلاس میں ایک چمچ میٹھا سوڈا ڈال کر 15 ml ھر 2 گھنٹے بعد 3 سے 4 دفعہ ایک دن میں

28/07/2023

Lucern

The super food for animals and human

26/07/2023

100% true.

24/07/2023

جانور کی سُونے سے پہلےکی تیاری
کی اھمیت

جانور کے بچہ دینے سے دو ماہ قبل اور ایک ماہ بعد والا وقت جانور اور دودھ کی پیداوار کے حوالے سے نہایت اھمیت کے حامل ھیں اور یہ ٹرانزیشن پیریڈ کہلاتا ھے

مجھے ڈیری فارمنگ کرتے ھوئے ساڑھے آٹھ سال ھونے کو ہیں اور اس میں سات سال میرے فارم کی اوسط یومیہ پیداوار 8-10 لٹر روزانہ ھوتی تھی جبکہ کسی بھی جانور کی انفرادی پیداوار 14-15 لٹر یا کوئی ایک جانور 18-20 لٹر تک چند دن کے لئے چلا جاتا لیکن پھر فورا واپس نیچے آ جاتا

میرا ایک رشتہ دار اکثر مجھ سے گائے خریدتا لیکن شرط یہ ھوتی کہ گائے کو سُونے میں دو ماہ رھتے ہوں ، جب گائے سُو جاتی تو وہ فون کرتا کہ آپ تو کہتے تھے اس کا زیادہ سے زیادہ دودھ 14-15 کلو ھے لیکن اس نےتو 25-26 لٹر سے سٹارٹ لیا ہے ( اس پر میں اپنا سر پکڑ لیتا کہ غلطی کہاں ھے حالانکہ میں اس سے زیادہ خوراک دیتا ھوں ، اس سوال کا جواب تشنہ رہ جاتا)

پھر ایک دن ایک کمپنی کا نمائندہ آیا وہ سنگاپور سے کوئی کانفرنس اٹینڈ کرکے آیا تھا اور کہنے لگا کہ وہاں صرف دو باتیں ھوئی ھیں گائے کے سُونے سے دو ماہ قبل اور ایک ماہ بعد کیا کھلانا ھے اور نوزائیدہ بچے کو پیدائش سے پہلے چھ تا نو ماہ کیسے رکھنا ھے (جسے Calf Rearing کہتے ہیں ) اس نے اپنی ایک دو پراڈکٹ کا تعارف کروایا کہ حاملہ کے آخری دنوں میں بہت مفید ہیں ، بس اسی بات سے میں بدک گیا کہ یہ مجھے کچھ بیچنا چاھتا ھے 😜

میرے پاس کچھ امپورٹڈ جانور بھی ہیں جو میں نے بڑے شوق سے خریدے لیکن میں ان کی پیداوار سے بھی پریشان تھا کہ ان کی اور لوکل کراس جانور کی پیداوار میں فرق نہیں ھے جبکہ اخراجات زیادہ ہیں ، اس لئے ان کو بیچنے کا پروگرام بنایا بلکہ دو جانور قیمت خرید سے آدھی قیمت میں فروخت بھی کر دئیے

پھر ایک دوست جسکا ڈیری میں وسیع تجربہ ھے آیا اور میں نے اسے بقیہ امپورٹڈ جانور فروخت کرنے میں مدد کا کہا ، تو بولا کہ کیوں بیچ رھے ھو ؟ میں نے بتایا کہ ان کا دوسرے جانوروں کی نسبت خوراک اور رہائش ( شاور ، پنکھے) کا خرچ زیادہ ھے جبکہ دودھ برابر
اس نے سوال کیا کہ تیاری میں کیا دیتے ہیں ؟

میں نے کہا "صرف دعائیں دیتے ہیں اور جو کچھ روٹین میں کھا لے"

اس نے بھی نصیحت کی کہ جانور کی سُونے سے قبل تیاری بہت ضروری ھے ، شام کو اُسی رشتہ دار کا فون آیا کہ واپسی پر گائے کے پیسے لیتے جانا ( جو تین دن قبل وہ لے کر گیا تھا)

جب میں وہاں پہنچا تو دیکھا کہ وہ اسی گائے کو علیحدہ برتن میں مال کھلا رھا ہے ، میں نے پوچھا کہ یہ کیا ھے ؟ بولا کہ آپ نہیں دیتے ، ھم تو سُونے سے پہلے خوب خدمت کرتے ہیں

بس مجھے سارے سوالوں کا جواب مل چکا تھا کہ میرا ھی جانور یہاں آ کر دودھ کیوں زیادہ دیتا ھے

میں نے اگلے ھی دن بطور تجربہ چار جانور علیحدہ کئے جن کو بچہ دینے میں دو ماہ باقی تھے ان میں دو دوسرے سُوئے میں اور دو پہلے سوئے والے تھےانہیں خوراک کھلانی شروع کی

پہلے سوئے والے والے جانوروں نے کم و بیش پچیس لٹر اور دوسرے سوئے والے جانور جو پہلے سوئے میں 12-15 لٹر پر تھے یکدم ڈبل پر آگئے ، دوسرا ٹرائل پھر آٹھ جانوروں پر کیا بلکل پرفیکٹ رزلٹ

سفارشات:
جانور کو ھر حال میں بچہ پیدا کرنے کی متوقع تاریخ سے 60 دن قبل دودھ خشک کرنا ضروری ھے
جانور کو کم ازکم 3-4 کلو ونڈا ، ۱ کلو مکئی کا دلیہ ، ڈالڈا گھی / سرسوں کا تیل 100-150گرام جانور کے حجم کے مطابق ، میٹھا سوڈا 50 گرام ( ماھرین کہتے ہیں کہ خشک حاملہ جانور کا پیشاب Acidic یعنی اسکی ph زیادہ ھونی چاھیئے ) اس لئے پچاس گرام سوڈا کافی ھے اور اگر سائیلج کا استعمال زیادہ ھو تو سوڈے کی مقدار بڑھا لینی چاھیئے

یہ خوراک سُونے سے دو ماہ قبل اور ایک ماہ بعد تک دینی چاھیئے ، ان شاء اللہ دودھ برقرار رھے گا ، سردیوں میں میرے پاس دودھ کی اوسط پیداوار 26 لٹر سے زائد تھی جبکہ اجکل اتنے سخت اور گرم موسم کے باوجود الحمد للہ 19 لٹر سے زائد اوسط پیداوار آ رھی ھے ، اور میرے دو تین جانور جو بیس لٹر سے کم دودھ دیتے تھے اس کے بعد الحمدللہ 45-46 لٹر تک مسلسل تین ماہ تک پیداوار رھی پھر ڈاؤن ھوئی

نوٹ : یہ سارا کار خیر کے طور پر لکھا ھے جو میں اپنے خشک حاملہ جانوروں کو دیتا ھوں اس سے کسی کا متفق ھونا ضروری نہیں ، کیونکہ میں صرف اپنا تجربہ بیان کر رھا ھوں نہ میں ڈاکٹر ھوں اور نہ ماھر خوراک ، یہ غلط بھی ھو سکتا لیکن میرے تجربے میں مجھے فائدہ ھوا ھے

03/07/2023

Dear Sir
Alfalfa hay available for Sale @ 75/kg.
Address 42/10R Khanewal
Contact, if needed

16/06/2023

https://fb.watch/lb_iNd6dwb/?mibextid=Nif5oz

Karachi cattle mandi updates Day to Day

Photos from Livestock business opportunities's post 13/06/2023

Available for Sale
Location FORTABBAS
Contact # 03039496701

Photos from Livestock business opportunities's post 09/06/2023

Check the innovations adopted by farmers and state support to the farmers in our neighbors

31/05/2023

اپھارہ :(Tympani)
مویشیوں کے معدے میں گیسز کے بھر جانے کو اپھارہ کہتے ہیں. اور چارہ کھانے کے فوراً بعد ہو جاتا ہے. بائیں فلینک(وکھی) پھول جاتی ہے.
اسباب :
١.دانہ زیادہ کھانا
۲.زیادہ سبز چارہ کھانا
٣.جلدی اگے ہوئے سبز چارے (برسیم) میں نمک کی مقدار کم ہوتی ہے وہ اندر جاکر سڑ جاتے ہیں اور زہریلی گیس پیدا کرتے ہیں اور اپھارہ ہو جاتا ہے
۴. خوراک کی نالی کی رکاوٹ.
٥.پروٹین سے بھر پور غذا کہا لینا.
علامت:(signs )
١.پیٹ کا پھول جانا
۲.بائیں فلینک گیسز سے پھول جاتی ہے
٣.سانس میں تنگی
۴.زبان باہر نکلی ہوئی
٥.تھوڑا گوبر اور تھوڑا پیشاب کرتا ہے
٦.جانور کی بائیں فلینک پر ہاتھ مارنے سے ڈھول کی سی آواز آتی ہے.
۷.پاؤں زمین اور پیٹ پر مارتا ہے
۸.اکسیجن کی کمی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی زیادتی سے موت واقع ہو جاتی ہے.
علاج:(Treatment)
فارمولا١.
١.تیل تارپین ٣۰سی سی
۲.ہینگ٣۰گرام
٣.تیل سرسوں ٥۰۰ ملی لیٹر
تینوں کو ملا کر پلا دیں
فارمولا ۲.
ہینگ ۲۰گرام
ہلدی ۴۰ گرام
ادرک ٣۰گرام
تینوں کو اکھٹے ملا کر کہلا دیں
فارمولا٣.
میڈیورل ٣ انجیکشن پلا دیں یا پھر بائیں فلینک میں ڈائریکٹ ریومن میں ٹیکہ لگا دیں
شدید حالت میں ٹروکار کینولہ لگاتے ہیں تاکہ گیسیں خارج ہو جائیں.
Inj hepasell 25 ml lagayein big animals ko
کنٹرول:
جانور کو خراب خوراک نہ دیں
جانور کو ضرورت سے زیادہ خوراک نہ khilayen

30/05/2023

👈-جانوروں کی بنیادی ضرورت
. . . . . . . ❤❤❤نرم کچی جگہ❤❤❤. . . . . .

پر سکون ماحول اور بیٹھنے کو آرام دہ جگہ میسر ہو تو جانور ایک دن کے 12 گھنٹے تک بھی بیٹھ کر گذارتا ہے

موسم کی شدت یعنی گرمی یا سردی زیادہ ہونا، جانور کا بیمار ہونا، جانور کا ہیٹ/ ویگ میں ہونا، جگہ کا آرام دہ نہ ہونا، تھوڑی جگہ پر زیادہ جانور وغیرہ جانور کے بیٹھنے کے دورانیے پر اثرانداز ہوتے ہیں

جب جانور بیٹھتا ہے تو اس کے حوانہ میں خون کی گردش %30 فیصد تک بڑھ جاتی ہے۔ دودھ حوانہ میں آنے والے خون سے ہی بنتا ہے

جب جانور بیٹھتا ہے تو اس کے کھروں کو مناسب آرام ملتا ہے، پر سکون جگہ پر بیٹھا جانور جگالی زیادہ کرتا ہے، زیادہ جگالی تو دودھ زیادہ اور جگالی کے لعاب سے معدہ تندرست رہتا ہے

جانور کو بیٹھنے کی آرام دہ اور صاف جگہ مہیا کریں شرطیہ دودھ میں اضافہ ہوگا۔ جانوروں میں لنگڑا پن کم ہوگا، کھروں کے مسائل کم آئیں گے۔ میسٹائیٹس، ساڑو، تھنوں کی ناڑ اور گلٹی کے مسائل کم ہونگے

بیٹھنے کی جگہ کو وقفے وقفے سے نرم کرتے رہیں، ساڑو یا میسٹائٹس جانور کو تب ہوتا ہے جب جانور گندی اور سخت جگہ پر بیٹھتا ہو (یہ ایک بڑی وجہ ہے)

بیٹھنے کی جگہ فرش سے تھوڑی اوپر کرکے بنائیں تاکہ پانی اور کیچڑ جمع نہ ہو۔

تھنوں میں ناڑ یا گلٹی کی سب سے بڑی وجہ سخت اور گندی جگہ پر بیٹھنا، انگوٹھے سے چوائی یا سختی سے چوائی کرنا ہے۔ تھنوں میں ناڑ بن جائے تو اس کا علاج بہت مشکل ہے

جانوروں کے بیٹھنے کی جگہ کچی ضرور بنائیں۔ باڑے، ڈیرے کی خوبصورتی اور صفائی میں آسانی کے لیے ہم جانور کی بنیادی ضرورت "کچی اور نرم جگہ" کو بھولتے جا رہے ہیں

بہت سی جگہوں پر تو مجبوراً پکی جگہ ہی بنانی پڑتی ہے ، لیکن مجبوری نہیں ہے تو جانور کو نرم کچی جگہ ضرور دیں

پاکستان کے یا دنیا کے جدید ترین ڈیری فارموں کی ویڈیوز دیکھ لیں آپ کو نرم اور کچی جگہ ضرور نظر آئے گی اور ڈیری فارم بناتے ہوئے آرام کرنے کے لیے کچی جگہ کو بھولا نہیں جاتا۔۔

تحریر: Dr

Photos from Livestock business opportunities's post 26/05/2023

👉یہ جو سیزن چل رہا ہے اس میں ٹاکسن کے خطرات بڑھ جاتے ہیں جن کی وضاحت نیچے دی گئی ہے۔

حالیہ بارشوں کے بعد درجہ حرارت تو کم ہوا ہے لیکن ہوا میں نمی اور حبس بڑھ چکا ہے

جانور اور انسان خشک گرمی کو تو کسی طرح برداشت کرلیتے ہیں لیکن حبس والی گرمی خشک گرمی سے زیادہ ناقابل برداشت ہوتی ہے

آجکل کی شدید گرمی اور حبس کے موسم میں جانوروں کی خوراک میں ألی، پھپھوندی یا فنگس کا بہت خیال رکھیں۔ روٹیوں میں آپ خود دیکھتے ہیں کہ اگلے دن ہی پھپھوندی لگ جاتی ہے۔ پھپھوندی کے انڈے یا سپور spore آنکھ سے نظر نہیں آتے، جب ہم انکو دیکھ سکتے ہیں کہ خوراک پر پھپھوندی لگی ہے تو ان کی تعداد کروڑوں میں پہنچ چکی ہوتی ہے اور زہر بن چکا ہوتا ہے

Mycotoxin مائیکو ٹاکس
جانور کا یکدم خوراک کھانا چھوڑ دینا، وائی بادی، زہرباد، ساڑو میسٹائٹس اور تولیدی مسائل چند ایک مسئلے ہیں جو فنگس لگی خوراک سے پیدا ہوتے ہیں

اوپر والے مسائل دوبارہ پڑھ لیں، حقیقت میں ایسا ہی ہے

یقین کریں پھپھوندی لگی خوراک بیماریوں کا گڑھ ہے جو دوسری مزید بیماریوں کی وجہ بنتی ہے

اگست ستمبر میں جانور پہلے ہی گرمی اور حبس سے دباؤ کا شکار ہوتا ہے، لہذا پھپھوندی لگی خوراک سے جانور کو مزید امتحان میں نہ ڈالیں۔ ان دنوں میں جانور کی قوت برداشت اور قوت مدافعت پہلے ہی بہت کم ہوتی ہے، ساون بھادوں کا موسم جانوروں کے بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔
جن چیزوں کا جانور عام حالات اور موسم میں آسانی سے مقابلہ کر لیتا ہے وہی چھوٹی چھوٹی چیزیں جانور کو ان گرمی اور حبس کے دنوں میں بیمار کر سکتی ہیں

اور بات جانور کی خوراک کی ہو رہی ہے، چاہے ونڈا ہو توڑی، ہئے سائیلج، کھل، روٹیاں یا کچھ بھی خوراک ہو لیکن پھپھوندی نہ لگی ہو اور خوراک کا اپنا اصلی رنگ تبدیل نہ ہوگیا ہو
اگر آپ خود پھپھوندی لگی روٹی نہیں کھا سکتے تو جانور میں کوئی ایسی خاص علیحدہ مشینری نہیں لگی ہوئی ہے جو اس زہر کو کم کر سکے

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ خوراک، روٹیوں کو چند گھنٹے بھگو کر استعمال کرلیں تو کوئی مسئلہ نہیں
کچھ سمجھتے ہیں کہ دھوپ میں خشک کرکے استمعال کرسکتے

سائنس اس بات کو نہیں مانتی، کیونکہ زہر پہلے ہی بن چکا ہوتا ہے۔ یہ زہر جانور بزریعہ خوراک کھا کر دودھ میں بھی خارج کرتا ہے اور ایسا دودھ ابالنے کے باوجود انسان میں جگر کا کینسر کا باعث بنتا ہے

حبس والی گرمی کے دنوں میں جانوروں کی خوراک کا خاص خیال رکھیں اور پھپھوندی والی خوراک ہرگز ہرگز جانوروں کو نہ دیں

یہی احتیاط ہے اور احتیاط ہی علاج ہے !!!

پھپھوندی لگی خوراک Mycotoxins
صرف ہمارا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم اس مسئلہ کو سمجھ نہیں رہے.

26/05/2023

‏تحریر؛ عائشہ ظہور
گرمیوں میں جانوروں کی دیکھ بال؛
پاکستان میں گرمیوں کا موسم زیادہ عرصہ رہتا ہے، اس لیے گرمیوں کے حوالے سے کچھ بنیادی چیزیں ہیں جن کی یاد دہانی ضروری ہے، معلوم ہمیں ہوتا ہے لیکن نظر انداز کر جاتے ہیں

ہم نئے نئے فارمولے، جدت پسندی اور ایڈوانس چیزوں کے چکر میں اکثر بنیادی باتیں چھوڑ جاتے

بہت سی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جن کو بدلنا ہے ہوتا ہے اور کوئی اضافی خرچہ بھی نہیں ہوتا،

سب سے پہلا کام جو آپ نے کرنا ہے وہ جانوروں کے خوراک کے اوقات میں تبدیلی کرنی ہے، صبح جتنی جلدی ہوسکے جانور کی خوراک مکمل کرلیں، اگر آپ کے جانور شیڈ میں کھلے ہیں تو رات کو خوراک والی کھرلیاں خالی نہ ہوں، پانی اور خوراک رات کے لیے وافر ہو

ہم اکثر سوچتے ہیں کہ جانور رات کو نہیں کھاتے، یہ درست ہے کہ جانور واقعی رات کو نہیں کھاتے، لیکن اس کی وجہ بھی ہم سب جانتے ہیں وہ ہے روشنی کی کمی، آپ روشنی کا انتظام کریں تو خود دیکھ لیں گے کہ جانور گرمیوں میں اکثر رات کو ٹھنڈے وقت میں ہی خوراک پوری کرے گا

پورے شیڈ باڑے میں نہ سہی لیکن رات کو کم از کم خوراک والی جگہ پر اتنی روشنی ہو کہ خوراک کے تمام اجزاء جانور کو اچھی طرح نظر آئیں

زیادہ دودھ والے جانوروں کے لیے رات کی خوراک کا ہی بندوبست کریں، نہیں تو جانور کی پیداوار کم ہو جائے گی۔ گرمیوں میں سب سے بڑا مسئلہ جانور کی پیداوار کے مطابق اس کی خوراک پوری کرنا ہی ہے، جب جانور گرمی کی وجہ سے کھائے گا ہی کم تو پیداوار کیسے اتنی رہ سکتی ہے ؟

صبح کی خوراک میں ایک اور بات رکھیں کہ خوراک زیادہ قابل ہضم اجزاء پر مشتمل ہو اور سبز چارہ کی مقدار زیادہ رکھیں اور گندم بھوسہ توڑی کم مقدار میں دیں، جو خوراک جتنی دیر سے ہضم ہوتی ہے وہ اتنی ہی گرمی پیدا کرتی اور جانور کو کم قابل ہضم خوراک کو ہضم کرنے کے لیے زیادہ توانائی کی ضرورت پڑتی ہے، جس سے جانور زیادہ گرمی محسوس کرتا ہے

اگر آپ جانو باندھ کر رکھتے ہیں تو لازمی ہے کہ جانور نے صبح کے بعد کوئی خوراک نہیں کھائی ہوگی، تو دوپہر تک جانور خوراک ہضم کرچکا ہوتا ہے اور گرمی کی شدت کی وجہ سے بھی جانور کو زیادہ توانائی طاقت چاہیے ہوتی ہے
اس وقت آپ آدھا کلو سے ایک کلو تک جانور کو کسی بھی اناج، جو، مکئی، گندم کا دلیہ یا چوکر، شیرہ راب، گڑ، شکر، گلوکوز دے سکتے ہیں، دلیہ اناج وغیرہ کو تھوڑے سے چارہ میں مکس کرکے دیا جائے تو زیادہ بہتر ہے

اوپر بیان کی گئی چیزوں کے ساتھ پانی بھی انتہائی ضروری ہے، ان چیزوں کے ساتھ پانی بھی پلائیں گے تو فائیدہ زیادہ ہوگا، اگر آپ پہلے ایسا نہیں کے رہے تو یہ چیزیں تھوڑی مقدار سے شروع کرنے ہیں, ایک دم سے آدھا کلو نہیں دینا, آہستہ آہستہ ١٠ دن تک اتنی مقدار پر آئیں

بائی پاس فیٹ بہت اچھی چیز ہے لیکن اس کی قیمت بہت زیادہ بڑھ چکی ہے، اگر آپ کو سرسوں یا کینولہ کی کھل ملے تو وہ بھی بہت اچھی ہے کیونکہ دیسی طریقہ سے حاصل کی گئی کھل میں تیل کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اور تیل توانائی کا اچھا ذریعہ ہے

خوراک میں سرسوں کا تیل بھی جانور کو اضافی توانائی دیتا ہے، لیکن سرسوں کا تیل ہمیشہ کسی بھی خوراکی جزو جیسے چوکر یا اناج دلیہ میں مکس کرکے دینا چاہیے، اس طرح دینے سے زیادہ فائدہ ہے
الگ سے مائع حالت میں اور نال نلکی وغیرہ سے جانور کو زبرستی نہ پلائیں،

گرمیوں میں جانور کی نمک کی ضرورت بھی بڑھ جاتی ہے، اگر آپ نے جانوروں کی کھرلیوں میں نمک کی ڈلیاں رکھی ہیں تو بہت اچھی بات ہے، لیکن کم از کم گرمیوں میں تو یہ ناکافی ہے، آپ الگ سے پچاس سے ستر گرام نمک فی بڑا جانور روزانہ خوراک میں شامل کریں باقی جانور جتنا مرضی نمک خود کی مرضی سے چاٹ لے، یہ اضافی نمک آپ ستمبر تک دے سکتے ہیں، گرمیوں میں جو ونڈا آپ بناتے ہیں اس میں دو کلو نمک فی سو کلو ونڈا اجزاء کے بھی ضرور استعمال کریں

اگر آپ جانوروں کو میٹھا سوڈا نہیں دے رہے تو شدید گرمیوں اور حبس کے موسم تک 50 گرام روزانہ میٹھا سوڈا ضرور استعمال کریں، اور بہتر ہے کہ یہ مقدار آپ دن کے وقت استعمال کریں، اگر آپ پہلے سے ونڈے کے حساب سے میٹھا سوڈا دے رہے ہیں تو گرمیوں تک اس میں 50 گرام کا اضافہ کرسکتے ہیں

اگر مجبوری نہیں ہے تو جانوروں کو نرم کچی جگہ ضرور دیں،
اگر آپ جانور کے بیٹھنے کے لیے ریت کا بندوست کرسکتے ہیں تو اس سے بہتر کوئی چیز نہیں، ایک تو ریت نرم ہوتی ہے اور جلدی ٹھنڈی بھی ہوجاتی ہے، ریت میں بیٹھا جانور زیادہ پرسکون رہتا ہے، جتنا جانور گرمی میں پر سکون رہے گا اتنا ہی جانور اپنی پیداوار ٹھیک رکھے گا
گرمیوں کا موسم زیادہ شدید ہے اور ابھی گرمیوں کے چار ماہ باقی ہیں، جانوروں کے لیے کچھ ایسا انتظام ضرور کریں کہ صاف اور تازہ پانی جانور کو ہر وقت دستیاب ہو۔

19/05/2023

ایک فارمر کو درپیش مسائل میں سے ایک بڑا مسئلہ خریداری ہے؟
جانور کونسا خریدا جائے؟ اس میں کیا خصوصیات ہوں؟ بریڈر کیسا چھوڑا جائے؟

اس کے بعد
اس کو رکھنا کیسے ہے؟ خوراک کیا ڈالنی ہے؟
اخراجات کیسے قابو میں رکھنے ہیں؟ بیماریوں کا علاج کیسے کرنا ہے؟ بچے کیسے پالنے ہیں؟ وغیرہ وغیرہ

اور پھر آخر میں
بچے تو آ گئے، بڑے بھی ہو گئے، اب ان کو بیچیں کہاں؟ مناسب دام کہاں سے ملیں گے؟
*کیا میں بکریاں رکھ کہ گھر چلا سکتا ہوں؟*

تمام اہل دانش سے ان سب سوالات کے جوابات درکار ہیں؟

30/04/2023

🔷️ فارم پر ضروری ادویات 🔷️

🗳 انٹی بائیوٹک

🔹️پی پی ایس ایل اے PPS LA
🔹️️ٹرائ برسن Tribrissen
🔹️اموکسلین Amoxigent
🔹️ٗآکسی ٹیٹرا سائیکلین Oxtra LA
اور
ٹائی جنیٹ Tygent

🗳 بخار دردکے لیے

🔹️لاکسین Loxin
🔹️ویٹافینک پلس VetaFenic Plus
🔹️ڈکلوران Dicloran
اور
Metrym

🗳 اپھارہ کے لیے

🔹️میھٹا سوڈا Soda Bicarb
🔹️سرسوں کا تیل
🔹️میڈیورل اورل Medoril

🗳 چھوٹے پیشاب بند ہونے کے لیے

🔹️لاسکس انجکشن
🔹️قلمی شورہ

🗳 زکام کھانسی

🔹️انجکشن ٹائیلوسین
🔹️انجکشن انروفلوکسین یا سیری فلاکس انجیکشن
🔹️سلائن الیکچری یا نوشادر

🗳 ڈلیوری میں مشکل کے لیے

🔹️آکسٹوسین اور Dalmazin یا Cyclomate

🗳 ابارشن کاخطرہ

🔹️پرجسٹرون

🗳 زخم کے لیے

🔹️پائیوڈین یا ہاڈروجن پراکسائیڈ
🔹️سپرے ٹیراجین پلس یا پینک اسپرے

🗳 معدہ خراب کے

🔹️کارمیٹو مکسچر لائیویسٹ
🔹️میٹھا سوڈا
🔹️سٹامک پوڈر

🗳 چیچڑ کے لیے اور کیڑوں کے لیے

🔹️انجکشن آئیورمیکٹن
🔹️زیگوان پوڈر یا ائیکوپیز Ecofleez

🗳 موشن کے لیے

🔹️سکور ایکس
🔹️سلفاڈیمڈیں اور Kaolin
🔹️ڈائیروبان

🗳 طاقت کے لیے

🔹️نیروبیان انجیکشن
🔹️ایمی وائ کام
🔹️منرل مکسچر
🔹️ملک فون سی یا نیویٹ فورٹ ڈرپ
گڑ ( سے الٹا جانور بیمار ہوتا ہے لہذا گڑ ہرگز نہ دے اور دینا بھی ہے تو گھی مکس کرکے دے)

🗳 تھن خراب کے لیے

🔹️لیکٹویٹ ٹیوب اور ٹائی جینٹ انجکشن

🔹️کوئ زیریلی چیز جانور کھائے اسکے
🔹️اٹروپن سلفیٹ

🗳 الرجی کے لیے

🔹️ایٹروسٹار
🔹️ایول
🔹️میپراسان

🗳 آنکھ خراب کے لیے

🔹️بورک ایسڈ اور Oxtra LA

🗳 جیر کے لیے

🔹️ڈالمازین اور Oxytocin

🗳 ڈی وارمنگ کے لیے

🔹️نل ورم Nilverm
🔹️نلزین پلس Nilzan plus
🔹️سیریکس Cerex
🔹️البنڈا زول Albenzol Satche

30/04/2023

Copied
ڈیری فارمنگ کی اکنامکس

اللہ کے فضل سے ڈیری کا کام شروع کیے قریبا ساڑھے 3 سال بیت چکے ہیں۔ بہت سے کاروبار اور سرمایہ کاری کو اس نظر سے دیکھا جاتا ہے کہ اس کاروبار میں ماہانہ کتنی بچت ہوگی۔ لیکن ڈیری کا کام ایسا ہے کہ اس کے شروع ہوتے ہی اسکے نفع کے ماہانہ اعدادوشمار دینا مشکل ہوتا ہے۔ یہ واقع ہی ایک مشکل اور صبر آزما کاروبار ہے کہ جسکو استقامت کے ساتھ کرنا ہوتا ہے۔ کاروبار کے حوالے سے چند مفید پریکٹیکل اعدادوشمار آپ لوگوں کے سامنے رکھوں تاکہ آپ اسکا تجزیہ کرسکیں۔
سب سے پہلے میں فارم پر موجود تولیدی لحاظ سے قدرے ناقص کارکردگی والی گائے کی مجموعی کارکردگی کا تجزیہ کروں گا۔ اس کو ہم گائے نمبر 1 کہہ دیتے ہیں۔
گائے نمبر 1 کو پہلے سوئے کا پہلا بچہ دیے آج 1238 دن ہوچکے ہیں۔ یعنی اس کی پیداواری صلاحیت کا آغاز 1238 دن پہلے ہوا۔ یہ گائے اس دوران دو ہی بچے دے سکی اور اس نے کل 27870 لیٹر دودھ پیدا کیا۔ پہلا بچہ بچھڑا تھا جو 20 ہزار میں فروخت کردیا گیا تھا جبکہ دوسرا بچہ مادہ تھی جو اب اللہ کے فضل سے 17 ماہ کی ہے اور 4 ماہ کی حاملہ ہے۔
یعنی یہ گائے تولیدی اعتبار ایک بچہ کم دے سکی لیکن پیداوار مناسب رہی جو خشک دورانیہ کو اگر شامل بھی کرلیا جائے تو روزانہ 23 لیٹر اوسط بنتی ہے۔
یعنی ساڑھے 3 سالوں میں اس نے ایک بچھڑے کے ساتھ اپنے جیسی ایک اور گائے قریبا واپس کردی اور اللہ کے فضل سے اس وقت یہ گائے 4 ماہ کی خود دوبارہ حاملہ بھی ہے۔

گائے نمبر 2 جو پیداواری لحاظ سے کم لیکن تولیدی لحاظ سے بہترین گائے ہے۔ اسکو پہلا بچہ دیے 1249 دن ہوئے اور اس نے مزید کل 3 بچے دیے۔ یعنی اسکی کل بیٹیوں کی تعداد 4 ہے۔ ایک بیٹی نے مزید 2 بیٹیوں کو جنم دیا جبکہ ایک بیٹی نے مزید ایک بیٹی کو جنم دیا اور دوسری بیٹی کے لیے 3 ماہ کی حاملہ ہے۔ اسی گائے کی تیسری بیٹی 5 ماہ کی حاملہ ہے جبکہ اسکی ایک دوہتی 3 ماہ کی حاملہ ہے۔ اور خود یہی گائے بھی انشااللہ پانچویں بیٹی کے لیے حاملہ ہے۔یعنی گائے نمبر 2 نے کل 4 بیٹیوں کو جنم دیا جن سے آگے اسکی 3 دوہتیاں پیدا ہوئیں اور آگے اسکی دو بیٹیاں، ایک دو دوہتی اور یہ خود سیکس سیمن سے امید سے ہیں۔ ان 1249 دنوں میں گائے نمبر 2 نے کل 25488 لیٹر دودھ دیا۔

جانور اگر اچھی نسل اور بہتر جنیٹکس کے ہوں تو بہتر مینجمنٹ کی بدولت ساڑھے 3 سال کے عرصے میں ناصرف اپنے سے کئی گنا زیادہ جانوروں میں اضافہ کرسکتے ہیں بلکہ دودھ کی آمدن کا ایک حصہ بھی محفوظ کرسکتے ہیں۔ہر نیا جانور جب دودھ میں آتا ہے تو وہ اپنے اور اپنے بچے کی ذمہ داری اٹھانے لگتا ہے۔بہتر نسل والے جانور اگلے بچے میں تاخیر کے باوجود ایک مناسب پیداوار جاری رکھتے ہیں کہ جس سے اخراجات میں مدد ملتی رہتی ہے۔یہ نسلی گائے 3 سے 4 سال میں 25 سے 30 ہزار لیٹر دودھ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں لیکن بہتر مینجمنٹ کی بدولت اور بہتر جنیٹکس کی بدولت 25 ہزار دودھ کے ساتھ ساتھ زیادہ بچے بھی حاصل ہوسکتے ہیں۔حاصل دودھ کو منافع بخش بنانے کے لیے مناسب ریٹ حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔ اگر دودھ کا ریٹ مناسب حاصل ہوجائے تو بڑھتے جانوروں کے ساتھ دودھ سے بھی کچھ آمدن کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ لہذا بہتر اکنامکس اور منافع بخش فارمنگ کے لیے بہتر مینجمنٹ بہت اہم ہے۔امید ہے کہ یہ معلومات مفید ثابت ہونگی۔ دعاؤں میں یاد رکھیں۔

محمد ہشامmessage from
ایم کے ڈیریز کسووال

Want your business to be the top-listed Computer & Electronics Service in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

LucernThe super food for animals and human
100%  true.
پاکپتن میں خالص نسل کی امریکی ہولسٹین حاملہ 17 گائیں فروخت کے لیے۔رابطہ کرنا:جناب ظفر کھچیموبائل نمبر 03006947611سبھی حا...
Al-Sadiq dairies sale fattening bull.Contact. 03014422326
*ڈیری فارم کے لئے گائے اور بھینس کے فلور میٹ*  ✔️گائے/ بھینس کے پاؤں اور گھٹنے کے جوڑ کے تکلیف کو ختم کرنے میں بہت مفید ...
11 مکھی چینی بکریاں دو سوئی ہوئی باقی نو گبھن فار سیل ہیں لوکیشن راولپنڈی0333 5999990
پچھلے سال دسمبر 2021 ميں ہالينڈ سے درآمد گائے کے 7 بچھڑے براے فروخترابطہ 03008483118
Insaf cattel farm  bafflow for  sale15 din rhty ha sony ma Price.320000Address: Chak No. 98ML, CityP Fatehpur, Tehsil Ka...
Beautiful hF CROSS animal for sale#5-7 days to calving#inseminated with Lego semen St genetics#2nd lactation#25 ltrs /da...

Telephone

Website

Address

Farm Grow , Ghalla Mandi , Opposite AlFalah Bank Chishtian, Distt. Bwn, Punjab
Multan

Other Information Technology Companies in Multan (show all)
SKY LIMIT Training SKY LIMIT Training
Nag Shah Chock Baste Alamgir Jinah Garden
Multan, 12345

WE are providing Plate form to make carrier with good practical and theoretical knowledge. (National and International)

Dynamic Dude Dynamic Dude
Multan

Hi

Hayat InfoTech Hayat InfoTech
2nd Floor, Khawar Center, Near SP Chowk, Multan Cantt
Multan, 60000

Welcome to Hayat Infotech, where innovation meets excellence in IT solutions. As a dynamic corporate entity, we excel in providing premium software services and expert development ...

DigiTrics Private Limited DigiTrics Private Limited
Shop 8M 2nd Floor Opt MCB Wapda Town Phase 2
Multan, 60000

DigiTrics Private Limited is a leading Information Technology Services Providing Company from Pakista

E-ConsolsIntl E-ConsolsIntl
255-B Gulgash Colony Opp Telephone Exchange Gulgasht Colony
Multan, 66000

E-Consols International is leading IT firm and Leading Educational Institution which is providing IT

AiHawks AiHawks
Aihawks, 5-B Gulgasht Colony, Off-Bosan Road Multan
Multan, 66000

An interdisciplinary Research and Training center for Artificial Intelligence, Machine Learning, Economics and Data Science

Grafix Grafix
Multan, 6600

Graphic Designing | Social Media Marketing | Web Development Services in very Affordable Price Grafix

iSkills iSkills
40-B, Model Town
Multan, 60000

iSkills Pakistan Offering in-house and online digital marketing trainings including One of the world

APC Skills 4 I.T APC Skills 4 I.T
Bukhari Street Riaz Abad Luther Multan
Multan, 60000

Welcome to APC Skills 4 IT, your one-stop-shop for developing essential Skills in IT.

Choudhry 666 Choudhry 666
Multan, 142025

like � subscribe ��share ��

Allied Traders Allied Traders
Ahmad Commercial Center Near Chungi No 9
Multan, 60000

Allied Traders to provide Green Energy Solutions

Jobs AlertPk Jobs AlertPk
Multan, 60000

In this page I will provide latest jobs with proper detail and I will provide you the jobs shot part