PSL season 08
This page is all about the Cricket
بریکنگ نیوز ۔۔۔!
آئی سی سی نے پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہوئے چیمپئن ٹرافی پاکستان میں ہی ہونے کی توثیق کر دی اور واضح کیا کہ کوئی بھی ٹیم جو چیمپئن ٹرافی میں شرکت نہیں کرتی وہ اس کا اپنا فیصلہ ہوگا۔
لہٰذا اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے دو ہی آپشن ہیں
1- پاکستان وزٹ کریں اور چیمپئن ٹرافی یہاں آ کر کھیلے
2- گھر پر بیٹھ کر چیمپئن ٹرافی ٹی وی پر دیکھیں۔
🚨 بریکنگ نیوز 🚨
" ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ بابر اعظم اگلے مہینے سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک سیزن میں حصہ لے اور نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے میں پی سی بی کی مدد کرے ، کیونکہ پی سی بی موجودہ ٹیم کے 7، 8 کھلاڑیوں کو ہمیشہ کے لیے خیر آباد کہنا چاہتا ہے "
Follow page Sports Corner
Laal Khan
|
|
| |
پاکستان کرکٹ ٹیم ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوتے ہوئے
بابر اور رضوان سیلفش کھلاڑی ہیں، یہ دونوں امانت داری کے ساتھ نہیں کھیلتے، ان دونوں نے پاکستان کرکٹ کو تباہ کر کے رکھ دیا ۔ احمد شہزاد
جبکہ 2016 کے ورلڈکپ کے اس میچ میں پاکستان کیلئے فتح نہایت ضروری تھی اور شرجیل خان نے گیم بنا کر دے دی تھی مگر احمد شہزاد پاکستان کیلیے اتنا تیز کھیلے کہ دنیا آج بھی حیران ہے ۔ نیچے تصویر ملاحظہ فرمائیں
Pakistan vs Canada 👏
Time to support our team❤️
゚viralシ
Imran Nazir
Meet this Handsome stylish guy
Debut ODI 1999 with Sri Lanka 🇱🇰
He was hard hitter and Open with Saeed Anwar and Shahid Afridi, later with Mohamed Hafeez
It was treet to watch his innings, note able he started good innings with SA,
Some how he got some technical issues of Pull shots
Later he got some arthritis issues, but Imran feels he was poisoned 🤢, as a doctor and rheumatologist- I surely say he got some form of inflammatory arthritis perhaps he may initially took steroids and later some biologics ) can’t say surely.
He vanished from Cricket 🏏 Arena
Best wishes for his future career. Recently Spotted on Some TV 📺 cricket 🏏 program.
برباد گلستاں کرنے کو بس ایک ہی الو کافی تھا.
ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے، انجامِ گلستاں کیا ہو گا ۔
رضوان یہ کیسی گھٹیا بیٹنگ کی؟ جو اینکر کا رول تھا وہی جاری رکھتے نا، سنگل ڈبل تو بن رہے تھے کم از کم، کیوں اس شاٹ کیلیے گئے؟
عماد وسیم پر تو بات کرنا فضول ہے، جان بوجھ کر اس نے میچ ہارا، شاٹ کی کوشش ہی نہیں کی، سپنر کے خلاف چار جوسی گیندیں مس کر گیا ۔
افتخار..... 💔 تم میچ فنش کرتے کرتے پاکستان ٹیم کو ہی فنش کر رہے وہ اور اب خدا کا واسطہ ہے کرکٹ چھوڑ دو۔
اس سے تگڑی بالنگ پرفارمنس آپ کے باؤلر کبھی نہیں دے سکتے تھے، عامر شاندار دیا، نسیم باکمال رہا، حارث بہت عمدہ رہا. شاہین بہت اچھا رہا ۔
بس ہماری بیٹنگ........ 😓💔
پوری ٹیم کی چھٹی کریں، اچھا کوچنگ سٹاف لے کر آئیں نئے سرے سے محنت کرے، بلاشبہ آج ہم پاکستانی کرکٹ شائقین کیلیے ایک سیاہ ترین رات ہے اور شاید قدرت کی طرف سے شٹ اپ کال بھی ۔
اور ہاں ۔۔۔! بابر کے اندر ذرا سی غیرت موجود ہے تو ٹورنامنٹ پورا ہونے کا بھی انتظار نہ کرے اور فوراً استعفیٰ دے۔
کیا بابر و رضوان، شاداب و افتخار، عماد و زمان کے پاس نسیم شاہ کے ان آنسوؤں کا جواب ہے؟
کیا کوئی اسے تسلی اور دلاسہ دے سکتا ہے؟
سعیͥــͩــͤــͤــͣــᷤــدی
Suryakumar gone🔥
India are 89-3
11(overs)
Risahab pant ko out kro jaldi
"Pakistan lost to Zimbabwe in the last T20 World Cup too, but finally it was Pakistan in the final. If the opposition loses the last match, it doesn't mean they will lose again or play badly. "Just need to focus on playing good cricket myself, and I encourage my team to focus on that."
Rohit Sharma: 🗣️
یہ کین ولیمسن کا چھٹا ورلڈ کپ ہے جس میں وہ اپنی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور ابھی تک وہ کوئی ورلڈ کپ نہیں جیت سکے۔
ان کا ٹی ٹونٹی میں سٹرائیک ریٹ بھی 123 کا ہے اور آج افغانستان نے انہیں ٹی ٹونٹی میں پہلی بار عبرتناک شکست سے دوچار کیا ہے ۔
اس کے باوجود آپ نیوزی لینڈ میں ایسے کسی دانشور، شائقین یا سوشل میڈیا پر تبصرے کرنے والے کو نہیں دیکھیں گے جو کین ولیمسن اور اس کے والدین کو گالی دے رہے ہوں۔
نجانے ہمیں کب عقل آئے گی 😔
In the End ,Babar is worst Captain Because.
•He Asked H Rauf To Bowl Full toss
•He Asked Amir to Give 9 Extras
•He Asked Rizwan for Poor Keeping
•He Asked Shaheen to drop Catch of Jones
•He Asked Umpires to Give Decisions in Favour
of USA.(2)
مصیبت تا مرداں تے پیندی رہندی آ
دبیں ناں توں، دنیا سواد لیندی آ
جب مصباح الحق کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک سکور پر چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے ہم تب بھی پاکستان کی حمایت سے باز نہیں آئے تھے، جب سرفراز کی قیادت میں شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل اور بابراعظم کے ہوتے ہوئے ہم ویسٹ انڈیز کے خلاف 106 پر آل ٹیم آؤٹ ہو گئی تھی تب بھی ہم نے کرکٹ ٹیم سے ناطہ نہیں توڑا تھا، جب 2007 میں آئرلینڈ کے خلاف ہزیمت آمیز شکست ہمیں سہنی پڑی اور اس صدمے سے ہمارے کوچ باب وولمر انتقال کر گئے تب بھی اس کرکٹ ٹیم سے نفرت نہ ہو سکی، 2007 میں جب ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اولین ایڈیشن میں بھارت کے جبڑوں سے میچ چھین کر پاکستان کو فتح کے قریب مصباح الحق لائے اور پھر میچ بھارت کو دے دیا تب بھی اس ٹیم کے خلاف کوئی بات نہیں کی، 2022 ورلڈ کپ میں جب پاکستان کو زمبابوے کے ہاتھوں شکست ملی تب بھی ان سے منہ نہیں موڑا،
ٹیم کی قیادت کوئی بھی کرے، ٹیم جیسا مرضی کھیل لے سعیدی ان کی حمایت کرے گا کیونکہ اس کپتان کے سینے پہ سبز ستارہ سجا ہو گا کیونکہ وہ میری اور کروڑوں پاکستانیوں کی نمائندگی میدان میں کرتا ہے کیونکہ وہ پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے اور سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ سعیدی کے پاس پاکستان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے ۔ ❣️
اسی لیے کہتا ہوں کہ ابھی ، آج ، کل اور ہمیشہ بس پاکستان کرکٹ ٹیم
Now, today, tomorrow and forever only Pakistan 🇵🇰 Cricket Team
سعیͥــͩــͤــͤــͣــᷤــدی
پاکستان ،امریکہ سے کس کی وجہ سے ہارا؟
بابر اعظم
حارث رئوف
محمد عامر
اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں
آج رات امریکی سازش بے نقاب ہو جائے گی اور ہم سپر پاور کا جنازہ میدان میں ادا کریں گے ان شاء اللہ ۔ 😅
پاکستان آج ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اپنے مشن کا اغاز کرتے ہوئے امریکہ کے خلاف مد مقابل ہوگا۔
اس سے قبل 2021 میں کوئی بھی میچ نہ ہار کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچا اور وہاں آسٹریلیا سے شکست ہمارا مقدر بنی، 2022 میں ہم فائنل کھیلے اور بدقسمتی سے فائنل پھر ہار گئے۔
اب کی بار ہمارا مقصد، ہمارا مشن، ہماری منزل اور ہمارا ہدف ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانا ہے۔ ❣️
آئیے ۔۔۔!
تلخ ماضی کو بھلا کر پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں تاکہ یہ لڑکے متحد ہو کر کھیلیں اور پوری قوم کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیں ۔
Long Live Pakistan Cricket Team
Runs in 11 consecutive series win :
- Babar Azam : 54 Avg , 1031 runs ( 26 innings)
- Fakhar zaman : 32 Avg, 706 runs ( 25 innings)
- Shoaib Malik : 51 Avg , 722 runs ( 27 innings )
Most Man of the series :
- Babar Azam : 03
- Rest of all : 1,1 each
Most MOTM :
- Shadab : 05
- Imad : 04
- Babar : 03
Played 09 series and top runs scorer in 06 series
افغانستان نے یوگنڈا کو زبردست طریقے سے ہرا کر پیلی وردی والوں سے انتقام لے لیا ۔ ❤️ 😅
Players in jersey of their favourite opposition team in 2024 World Cup
ہم سے بھی تو وفا کرے کوئی
ہمارے حق میں دعا کرے کوئی
بابر و رضوان اور فخر ہی تو ہیں
ان کے علاوہ بھی چلا کرے کوئی
کپتان ہی تو ہوتا ہے قصوروار
باؤلر کو جب رن لگا کرے کوئی
وجہ ہمدردی یا ازراہِ تفنن
ہمارا بھی کیچ چھوڑا کرے کوئی
ہر اک کھلاڑی ہے قیمتی اثاثہ
بھلے یہ جیتے یا ہارا کرے کوئی
کرکٹ ہے فقط ایک کھیل پیارا
دل سے اسے کھیلا کرے کوئی
شورِ تماشائی سے نہ گھبرائے
بلے سے وہ جواب دیا کرے کوئی
گرمی ہو یا سردی، میدان میں وہ اترے
جو قوم کے لیے جان لٹا کرے کوئی
ہر ایک شاٹ میں ہے محنت کی کہانی
اس جذبے کو سمجھا کرے کوئی
چاہے ہو وکٹ یا پھر ہو چوکا
حوصلہ نہ کبھی چھوڑا کرے کوئی
کبھی ہوتا ہے سنچری کا تماشہ
کبھی وکٹوں کا جادو جگا کرے کوئی
کھیل کے میدان میں ہو جذبہ ایسا
دشمن کو بھی دوست بنا کرے کوئی
کرکٹ کی محبت میں جوش و جنون ہو
دل و جان سے اسے چاہا کرے کوئی
ہر گیند پہ ہو فتح کی امید
ہمت سے سامنا کیا کرے کوئی
ہر پل ہو مسرت، ہر لمحہ خوشی
کھیل میں بھی زندگی جیا کرے کوئی
شکست ہو یا جیت، سب کا ہو احترام
سپنے دل میں سجایا کرے کوئی
ہر شاٹ میں ہو عزم کا نظارہ
ہر باؤلر کو چیلنج دیا کرے کوئی
میدانِ کرکٹ میں ہو دیوانگی
زندگی کا لطف اٹھایا کرے کوئی
تم سے ہے محبت، رہے گی ہمیشہ
سعیدی کو نہ اس میں چھیڑا کرے کوئی
صرف سرحد کے دونوں اطراف ہی نہیں پوری دنیا کی نظر 9 جون کو اس اسٹیڈیم کی جانب ہوگی۔
بابر کا جلوہ ہو گا یا بمراہ کی رفتار
رضوان کی ٹریڈ مارک شاٹ ہو گی یا ارشدیپ کا کمال
فخر چھکے چھڑائے گا یا جدیجا نمبر لے جائے گا
حارث رؤف کے باؤنسر ہوں گے یا کوہلی کی کلاس
شاہین کے یارکر ہوں گے یا روہت شرما بدلہ لے گا
نسیم شاہ کچھ کر دکھائے گا یا پانڈیا میچ بنائے گا؟
پاکستان 0-152 کی طرح چمتکار کرے گا یا انڈیا 15 فیصد جیت کے امکان سے میچ نکال لے جائے گا؟
دیکھنا مت بھولیے گا ۔
نو جون 2024
پاکستان بنام بھارت
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میچ
نیویارک 🗽 امریکا ۔
اور ہاں ۔۔۔! آپ کی نظر میں اس میچ کا نتیجہ کیا ہو گا اور کیا آپ منتظر ہیں؟ کمنٹ کر کے لازمی بتائیں ۔
سعیͥــͩــͤــͤــͣــᷤــدی
The stadium where Pakistan will beat India on June 7 in the T20 World Cup match.🙂🇵🇰
Fakhar Zaman Will be the Player of the Match 💪🏻
ایک ایسا کھلاڑی جس کو چھکے نہ مار سکنے کا طعنہ دیا گیا، ایک ایسا کرکٹر جس پر سب سے زیادہ میمز بنے، جس کو سب سے زیادہ ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا، ایک ایسا شخص جس کو اپنی ہی فرنچائز پورے سیزن میں بس دو میچز کھلاتی ہے اور بقیہ وقت پانی پلانے یا تالیاں بجانے میں گذر جاتا ہے، ایک ایسا مسکین بندہ جو غیر تو غیر اپنوں کی سازش، ٹیلنٹ کی نا قدری اور زرگر کی نظر رکھنے والے کوچ سے محروم تھا
مگر
پاکستان کرکٹ کی تاریخ ہے کہ یہاں ورلڈکپ کسی کیلیے رحمت بنتا ہے تو کسی کیلیے زحمت، سرفراز جو چیمپئن ٹرافی کے وننگ کپتان تھے وہ 2019 ورلڈکپ کے بعد ٹیم کی تشکیلِ نو کا شکار ہوئے اور پھر رضوان کی باقاعدہ اور مستقل آمد ہوئی ۔
خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے اس جوان نے پھر نعرہ ء مستانہ بلند کرتے ہوئے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا اور ہر میدان میں ہر محاذ پر، ہر ٹورنامنٹ میں اور ہر فارمیٹ میں اپنا آپ ثابت کیا، لیکن جس سال نے ان کو بامِ عروج پر پہنچایا وہ 2021 کا سال تھا، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں محض ایک سال کے دوران 29 میچز کھیل کر بارہ نصف سنچریاں اور ایک شاندار سنچری 135 کے عمدہ سٹرائیک ریٹ سے بنا کر 1326 رنز جوڑ لیے ۔
اس سے پچھلے سیزن میں ملتان سلطان جو پہلے پانچ میچز میں چار ہار کر ٹورنامنٹ سے اخراج کے دہانے پر تھی اس نے رضوان ہی کی بدولت واپسی کی اور اگلے پانچ میں سے چار میچ جیت کر پی ایس ایل ٹرافی اٹھا لی۔
لیکن جس باری نے رضوان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا وہ بھارت کے خلاف یادگار ترین اور سپیشل اننگ تھی، 55 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین فلک شگاف چھکوں کی بدولت 79 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر بھارت کو ایسی عبرتناک شکست دی کہ ہم پاکستانی پچھلے سارے زخم بھول گئے، بھارت کے تمام حساب کتاب سود سمیت چکتا کر دیے
اور
پھر اسی ورلڈکپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف آئی سی یو سے اٹھ کر بیماری کے باوجود کھیلنا اور شاندار کھیلنا ثابت کرتا ہے کہ رضوان کے اندر وطن کیکیے کچھ کر دکھانے کی تڑپ، لگن اور بھوک موجود ہے ۔
رضوان ایک نہایت عمدہ وکٹ کیپر اور بہترین فیلڈر بھی ہیں، مجھے یاد ہے پاکستان ٹیم سری لنکا کے دورے پر تھی تو مڈ آن پر کھڑے رضوان نے ڈائیو لگا کر ایک کیچ پکڑا تھا، اگلے دن آئی سی سی نے ٹویٹر ہینڈلر پر اس کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا
Is it plane ✈?
is it bird 🐦?
NO NO
It's Muhammad Rizwan
اور پھر رضوان بلندی کی سیڑھیوں پر چڑھتا گیا۔
ان کا کیرئیر عزم و ہمت کی اعلیٰ مثال ہے، ان کا کرکٹ سفر ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ مشکلات چاہیں جتنی بھی آئیں اگر ہم ڈٹے رہیں گے تو ایک نا ایک دن ہماری محنت کا صلہ کامیابی کی صورت میں ضرور ملے گا۔
پر مسکان سجائے، عجز و انکساری کا پیکر اور بڑے بڑے دعوے اور باتوں سے احتراز کرنے والا یہ خوش نما انسان آج 31 برس کا ہو گیا ۔
آپ ہزار برس جئیں محمد رضوان اور ہر برس ہو ہزار برس کا ۔ 💝
゚viral
BREAKING NEWS!!!!
Babar Azam has confirmed that he will bat at number 3 or 4 in T20 World Cup to support the middle order. Fakhar Zaman will open the innings with Rizwan with Babar at 3 or 4 (depending on the situation, Usman might bat at 3) followed by Azam khan and Iftikhar ahmed.👀😯
لیڈرز پیدا ہوتے ہیں، بنائے نہیں جاتے ۔❤️😘
سرفراز دی گریٹ ۔
Today Best Photo 🔥😱💚❤️
゚viral
یہ پی ایس ایل کے لونڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی الف ب بھی نہیں جانتے ۔ 🙂💔
゚viral
آج اگر بارش ہوگئی تو دھرنا دیا جائے گا میٹنگ میں طے ہوگیا 😍😊
یہ 2010 کا آس پاس کا زمانہ ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کو فکسنگ کی نحوست اور آپسی سر پھٹول نے گھیر رکھا ہے، کھلاڑی آپس میں دست و گریباں ہیں، ہر سیریز کیلیے نیا کپتان متعارف کروایا جاتا ہے مگر نتیجہ وہی کہ ناکامیاں ہی ہمارا نصیب ٹھہرتی ہیں
اور پھر مصباح الحق کو آگے لایا جاتا ہے، وہ اسی ٹوٹی پھوٹی ٹیم کو جوڑ کر کامیابیوں کی شاہراہ پر چلانا شروع کرتا ہے حتیٰ کہ 2016 میں یہی ٹیم ٹیسٹ میں نمبر ون بھی بن جاتی ہے ۔
اسی کی کپتانی میں 2012 میں پاکستان ایشیا کا چیمپئن بھی بنتا ہے، یہ وہی مصباح ہے جس نے بھارت کو بھارت میں گھس کر ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار کیا اور ہاں یہ وہی مصباح ہے جس نے اس وقت کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم انگلینڈ کو صحرائے امارات میں وائٹ واش کا مزہ چکھایا ۔
دنیا آپ کو ٹُک ٹُک کہے یا سست کھیلنے کا طعنہ دے سعیدی بطورِ کرکٹ لکھاری آپ کو سلیوٹ کرتا ہے کہ آپ ہی تھے جس نے ہمیں اس دورِ سیاہ میں بھی کرکٹ سے بد ظن نہ ہونے دیا ۔ جب موقع آیا تو آپ نے سب سے سست فارمیٹ یعنی کہ ٹیسٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کر دیا اور آج بھی آپ ہی واحد کپتان ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارے ہیں۔
سالگرہ مبارک میرے کپتان ۔۔۔! 🌹
سخن وری ہمیں کب تجربے سے آئی ہے
زباں میں چاشنی دل ٹوٹنے سے آئی ہے
اگلے میچ میں جہاں اتنے تجربات ہوئے ایک تجربہ اور سہی
صائم ایوب کی جگہ عثمان خان کو اوپنر کھلانا چاہیئے
اور
ابرار کو ضرور موقع ملنا چاہیئے چونکہ شاداب خان آؤٹ آف فارم ہے
اور
موقع بھی ہے دستور بھی ہے
آپ لوگ کیا کہتے ہیں؟؟
اپنی رائے دیجیئے
゚viral
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Contact the business
Website
Address
60600
114 House No
Multan, 60000
This page is about cricket short videos... highlights and live cricket Matches.
Gulgasht
Multan, 60000
This Page is all about 21st Century Cricket: Write-ups, Rants, Cric-Divas, News, and Gossips.
Multan
Multan
تمام کرکٹ میچز کی لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس کیلئے اس پیج کو فالو کریں سوچ ہے آپ کی