Love poetry and jokes

Love poetry and jokes

Express Love through poetry

03/12/2023

وہ اک شخص جو کم کم میسر ہے ہم کو۔
آرزو ہے کہ کسی روز وہ سارا مل جائے!

اُسے کہنا کہ ملاقات ادھوری تھی وہ۔
اُسے کہنا کہ کبھی آ کے دوبارا مل جائے!

29/11/2023

تم پھر نہ آ سکو گے,
بتانا تو تھا مجھے!

تم دور جا کے بس گئے,
میں ڈھونڈتا پِھرا۔۔

28/11/2023

دلِ منصف نے کہا ہے، کہ سزا دی جائے۔۔
آپ سے پیار کی ہر بات ، بُھلا دی جائے !!

بے وفائوں سے بِچھڑ کر، جو پلٹ کر دیکھے۔۔
آگ اُس شخص کی آنکھوں کو لگا دی جائے!!

28/11/2023

اِس کو غرور مان لیں یا ادائے یار
کہ گفتگو کے سارے سلیقے بدل گئے

اور جس دن اُسے بتایا کہ وہ سب سے خاص ہے
اُس دن سے اُس کے طور طریقے بدل گئے

27/11/2023

خاک پر اشک گریں اور مجھے تکلیف نہ ہو
یہ مرے دل کی پناہوں میں پلے ہیں برسوں۔۔۔!!!

اپنی مرضی سے بھی دو چار قدم چلنے دے
زندگی ہم ترے کہنے پہ چلے ہیں برسوں۔۔۔!!!

25/11/2023

تیری گفتگو ، تیرا دھیان چھوڑنا چاہیے
ہمیں اب یہ خستہ مکان چھوڑنا چاہیے

23/11/2023

کبھی خود پہ کبھی حالات پہ رونا آیا
بات نکلی تو ہر اک بات پہ رونا آیا

ہم تو سمجھے تھے کہ ہم بھول گئے ہیں ان کو
کیا ہوا آج یہ کس بات پہ رونا آیا

کس لیے جیتے ہیں ہم کس کے لیے جیتے ہیں
بارہا ایسے سوالات پہ رونا آیا

کون روتا ہے کسی اور کی خاطر اے دوست
سب کو اپنی ہی کسی بات پہ رونا آیا

ساحر لدھیانوی

21/11/2023

ضبط کھونے کی اذیت کو کہاں سمجھو گے
چھپ کے رونے کی اذیت کو کہاں سمجھو گے
جس جگہ خواب اگانے تھے ، وہاں آنکھوں میں
درد بونے کی اذیت کو کہاں سمجھو گے
سینکڑوں لوگ میسر ہیں رفاقت کے لیے
تم "نہ ہونے" کی اذیت کو کہاں سمجھو گے۔۔۔۔۔

21/11/2023

دل کو خوش کرنے کا انتظام کیجیے

چلیئے ایک شعر میرے نام کیجیے

21/11/2023

میں نے ہر بار تجھ سے ملتے وقت

تجھ سے ملنے کی آرزو کی ہے

تیرے جانے کے بعد بھی میں نے

تیری خوشبو سے گفتگو کی ہے

19/11/2023

کچھ خواب قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں تاعمر
کچھ خوابوں کی تقدیر میں آنکھیں نہیں ہوتیں

17/11/2023

‎‏مچلتے رہتے ہیں ذہنوں میں وسوسوں کی طرح
پسندیدہ لوگ بھی____وبالِ جان ہوتے ہیں۔۔!!🖤

15/11/2023

انکی نظریں نہ جان پائیں اچھائیاں ہماری محسن
ہم جو سچ میں خراب ہوتے تو سوچو کتنے فساد ہوتے
🌸

11/11/2023

ہم سے بچھڑو گے تو احساس یہ ہو گا تم کو
بات کچھ اور ہی تھی ہم سے شناسائی میں

09/11/2023

وہ ادھوری ڈائری کھو گئی، وہ نجانے کون سا سال تھا؟

مجھے ایسا لطف عطا کیا، جو ہجر تھا نہ وصال تھا
مرے موسموں کے مزاج داں، تجھے میرا کتنا خیال تھا

کسی اور چہرے کو دیکھ کر، تری شکل ذہن میں آگئی
تیرا نام لے کے ملا اسے، میرے حافظے کا یہ حال تھا

کبھی موسموں کے سراب میں، کبھی بام و در کے عذاب میں
وہاں عمر ہم نے گزار دی، جہاں سانس لینا مُحال تھا

کبھی تُو نے غور نہیں کیا، کہ یہ لوگ کیسے اُجڑ گئے؟
کوئی میر جیسا گرفتہ دل، تیرے سامنے کی مثال تھا

کہیں خون ِدل سے لکھا تو تھا، تیرے سال ِہجر کا سانحہ
وہ ادھوری ڈائری کھو گئی، وہ نجانے کون سا سال تھا؟
🥀🥀 ***DD*S

09/11/2023

نہ حریفِ جاں نہ شریکِ غم، شبِ انتظار کوئی تو ہو
کسے بزمِ شوق میں لائیں ہم، دلِ بے قرار کوئی تو ہو

یہ اداس اداس سے بام و در، یہ اجاڑ اجاڑ سی رہگزر
چلو ہم نہیں نہ سہی مگر سرِ کوئے یار کوئی تو ہو

***DD*S

08/11/2023

ہر چند کوئی خواب مکمل نہیں ہوا
میں اس کے باوجود بھی پاگل نہیں ہوا

جاری ہے حادثوں کا سفر اس طرح کہ بس
اک حادثہ جو آج ہوا کل نہیں ہوا

اک عمر کی طویل مسافت کے باوجود
میں چل رہا ہوں میرا بدن شل نہیں ہوا

بچھڑے ہوئے تو ایک زمانہ ہوا، مگر
وہ شخص میری آنکھ سے اوجھل نہیں ہوا
***DD*$

08/11/2023

‎ہجر لازم ہے تو پِھر____ وصل کا وعدہ کیسا

‎یوں خزاں رُت میں .."بہاروں کا لبادہ" کیسا

‎زخم دے کر تو نہ تم درد کی شدت پوچھو

‎"درد تو درد" ہے ...کم کیسا زیادہ کیسا

***DD*S

08/11/2023

‏عام سے چہروں پر بھی_____عشق اترتا ہے
‏کہانیاں !! فقط شاہ زادیوں کی نہیں ہوتیں

‏تم کسی سیارے کی___ہجرت زدہ لگتی ہو
‏ایسی آنکھیں زمیں زادیوں کی نہیں ہوتیں

M***DD*S💕

22/10/2023

کہ جدوں نور ایں توں میری اکھیاں دا
کی تیرے بعد گزارا ہو سکدا اے؟

توں آپ سیانا ایں سوچ تے سہی
تیرے توں یار کنارہ ہو سکدا اے؟

15/09/2023

یوں تو ہر شام امیدوں میں گزر جاتی تھی
آج کچھ بات ہے جو شام پہ رونا آیا

15/09/2023

نہیں رہتا کوئ شخص ادھورا کسی کے پیچھے

وقت گزر ہی جاتا ہے
کچھ پا کر بھی، کچھ کھو کر بھی

31/08/2023

‏کیسی بے فیض سی رہ جاتی ہے دل کی بستی..!!
کیسے چپ چاپ چلے جاتے ہیں جانے والے..!!

27/06/2023

کانٹے نکالنے میں ہی گُزری ہے زندگی
دل میں لیے ہی حسرت گلزار مر گئے

اے زندگی یہ تیرا کرشمہ نہیں تو کیا؟
ہم موت سے ہی پہلے کئی بار مر گئے۔۔۔

21/05/2023

تجھے سانس سانس بُننا ، یہی مشغلہ ھے دل کا
یہی بندگی چُنی ھے یہی کام رکھ دیا ھے

06/05/2023

‏ہر شخص مجھے صورتِ اخبار سمجھ کر
صفحات سے مطلب کی خبر کاٹ رہاتھا

20/04/2023

وہِ زیست میں جو سراب تھے ، مجھے کھا گئے
وہ جو ہجرتوں کے عذاب تھے، مجھے کھا گئے

وہ جو چشمِ شوق میں خواب تھے، مجھے کھا گئے
وہ جو رتجگوں کے عذاب تھے، مجھے کھا گئے

سرِ گفتگو جو سوال تھے، وہ کمال تھے
وہ جو میرے تشنہ جواب تھے، مجھے کھا گئے

سرِ دشتِ شوق جو خار تھے، مرے یار تھے
وہ کہیں کہیں جو گلاب تھے، مجھے کھا گئے

وہ جو اک گھڑا مرے پاس تھا، مری آس تھا
وہ جو نفرتوں کے چناب تھے، مجھے کھا گئے

کسی بے اماں کو جو دی اماں، وہ عدوئے جاں
وہ عمل جو کارِ ثواب تھے، مجھے کھا گئے

مری عمر کی جو کتاب تھی، وہ نصاب تھی
وہ جو چند آخری باب تھے، مجھے کھا گئے

فرتاش سید ✨

19/04/2023

نہ ابر دشت میں برسا نہ نہر جاری ہوئی
سنا ہے رات پہاڑوں پہ برف باری ہوئی

پھر ایک بیتا ہوا ہجر مجھ پہ پھر بیتا
گزاری پھر سے وہی ایک شب ,گزاری ہوئی

18/04/2023

‏میں نے پہچان لیا دور سے، گھر تیرا ہے...
پھول لپٹے ہوئے دیکھے جہاں دیوار کے ساتھ..

15/04/2023

وہم و گماں کے لوگ تھے، وہم و گماں میں ہی رہے
‏دیکھا تو کوئی بھی نہ تھا، سوچا تو شہر بھر گیا

13/04/2023

کیا ہوا جو آپ کے شمار میں نہیں رہا !!
میں مختلف سا شخص تھا ہزار میں نہیں رہا۔۔!!
فقط یہ آپ کا گلہ نہیں ہے میرے محترم
ہمارے ساتھ جو رہا قرار میں نہیں رہا...!

11/04/2023

اے مِرے خواب چِھیننے والے !
یہ مِرا آخری اثاثہ ہیں

جو ترے سامنے بھی خالی رہا
ہم تری دید کا وہ کاسہ ہیں

03/04/2023

اک روایت کی طرح ہم بھی زمیں پر اترے
پوچھا جاتا تو ترے دل پہ اتارے جاتے

ایک ہی دل تھا سو اس کو تو فدا ہونا تھا
ہوتے دس بیس بھی گر تم پہ ہی وارے جاتے

06/02/2023

زندہ رہنے کو بھی لازم ہے سہارا کوئی
کاش مل جائے غم ہجر کا مارا کوئی

ہے تیری ذات سے مجھکو وہی نسبت جیسے
چاند کے ساتھ چمکتا ہوا ستارہ کوئی

کیسے جانو گے کہ راتوں کا تڑپنا کیا ہے
تم سے بچھڑا جو نہیں جان سے پیارا کوئی

ہم محبت میں بھی قائل رہے یکتائی کے
ہم نے رکھا ہی نہیں دل میں دوبارہ کوئی

سوچتا ہوں کہ تیرے پہلو میں جو بیٹھا ہوگا
کیسا ہوگا وہ پری وش وہ تمہارا کوئی

کون بانٹے گا مرے ساتھ مری تنہائی
ڈھونڈ کے لا دو مجھے زیست سے ہارا کوئی

26/12/2022

تم عشق کرو، اور درد نہ ہو ؟
یعنی
دسمبر ہو اور سرد نہ ہو؟

09/12/2022

غموں کی دُھول میں شاید بِکھر گیا ہو گا
بِچھڑ کر مُجھ سے وہ جا نے کِدھرگیا ہوگا

25/10/2022

ﺑﻨﺪ ﺩﺭﯾﭽﮯ، ﺳﻮﻧﯽ ﮔﻠﯿﺎﮞ، ﭘﭽﮭﻠﮯ ﭘﮩﺮ ﮐﺎ ﺳﻨﺎﭨﺎ..
ﮐﯿﺴﮯ ﮐﯿﺴﮯ ﺩﻭﺳﺖ ﻣﻠﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﮎ ﺗﯿﺮﮮ ﻧﮧ ﮨﻮﻧﮯ ﺳﮯ..

24/10/2022

سکون ملا نہ تجھے اپنے روبرو کر کے
میں ٹوٹ گیا تجھ سے گفتگو کر کے۔!🖤

08/09/2022

پھر ضروری ہے ترا مجھ سے محبت کرنا
ہر عمل کا ہی اگر___ ردِ عمل__ ہوتا ہے

Want your establishment to be the top-listed Arts & Entertainment in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Art

Telephone

Website

Address

Chowk Munda
Multan
34030

Other Art in Multan (show all)
Butt Brand video's Butt Brand video's
Multan, ZIKRIYACOLONY

Nice

Islamic Page Islamic Page
Baloch Wala
Multan

This is islamic page

Aijaz Ahmed Vlogs Aijaz Ahmed Vlogs
Multan, 12345

سب سے بدنصیب انسان وہ ہے جسے اپنے رَبّ سے دُعا مانگنے کا

ATIF ATIF
Mamtazabad
Multan, ASHAM

Naveed Iqbal Naveed Iqbal
Multan, MALIK

Roshan kada poetry Roshan kada poetry
Multan

Dear all the viewers it's my page it will provide history fact and truth to all this page is going to

Basam sajid Basam sajid
Street No 3
Multan

This page is entertainment center

Tahir Mumtaz Tahir Mumtaz
Multan

Justartist Justartist
Al Flah Street
Multan, 66000

Welcome to Venom47, This page is about arts and illustrations. On this page I will share my cartoon portraits and tutorials that how to draw them.I hope you will enjoy. Thanks!

Artsymehak Artsymehak
Multan

Drawing is my Passion not a profession....

Talha Talha
Multan, TALHA

DaDa Ustad DaDa Ustad
Multan

art