Arshad Abbas Zaki
Poet, Writer
بہت شکریہ برادرم مجاہد علی یاسر. ❤
وہ شبِ سرد میں ملی تھی مجھے
میں نے اس کےلیے جلائی آگ......
ارشد عباس ذکی
ہو گئی ختم اپنی دربدری
رہ گزر کے تمام ہونے سے
ارشد عباس ذکی
یہ صدی جبر و مصائب کی صدی ہے مرے دوست
تو جو اس عہد میں ہوتا، تو نہ گھبراتا کیا؟
سات ماؤں سے زیادہ ہے محبت پھر بھی
اپنے بچے پہ تجھے پیار نہیں آتا کیا؟
ارشد عباس ذکی
حیرت و اضطراب سے گزرا
چاند جب شہرِ خواب سے گزرا
جرم دونوں کا ایک جیسا تھا
لیکن اک دل عذاب سے گزرا
میں سکونت پذیر تھا اس میں
جو مکاں سیلِ آب سے گزرا
ارشد عباس ذکی
گر کے اک مہربان ہات سے میں
کٹ گیا جیسے کائنات سے میں
کتنا بے رنگ ہوتا جاتا ہوں
رات اور دن کے التفات سے میں
رزق اپنا کشید کرتے ہیں
پیڑ سے پات، اور پات سے میں
ارشد عباس ذکی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
60700
Opening Hours
Monday | 09:00 - 17:00 |
Tuesday | 09:00 - 17:00 |
Wednesday | 09:00 - 17:00 |
Thursday | 09:00 - 17:00 |
Friday | 09:00 - 17:00 |
Saturday | 09:00 - 17:00 |
Sunday | 09:00 - 17:00 |