FB CricKo
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from FB CricKo, Sports Event, .
2024 T20 World Cup Schedule.
What happened in the past let's forget that, give proper respect to Imad & Amir, they both are older than you. Azam Siddique directed to his son Babar Azam.
Your little words of love & affection may strengthen the people.
Money can't buy such sort of feelings & emotions, manners are counted forever.Take a bow for this humble guy, serving humanity must be our supreme priority.
PCB appointed Babar Azam as a white ball captain again.
پاکستان کے دورۂ آئرلینڈ کا شیڈول جاری کردیا گیا پاکستان ٹیم 3 ٹوینٹی میچز کھیلے گی اسکے بعد ٹیم انگلینڈ جائے گی اور وہاں 4 ٹوینٹی میچز کھیلے گی جو کہ 20 مئی سے شروع ہوں گے ۔
آئی سی سی کا وفد چیمپئنز ٹرافی 2024 کے لیے پاکستان میں سیکیورٹی اور دیگر انتظامات سے مطمئن
چیمپئنز ٹرافی پاکستان مین ہو گی 👊👊
*کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ نے کپتان بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔*
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کپتان کا معاملہ سلیکشن کمیٹی کے سپرد کیا تھا جس پر سلیکشن کمیٹی نے متفقہ طور پر بورڈ کو آگاہ کیا جس میں بابراعظم کو کپتان دینے کی تجویز دی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی نے بابراعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور بورڈ چند گھنٹوں میں اس کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔ذرائع کے مطابق بابراعظم عمرے کی ادائیگی کے بعد کاکول اکیڈمی میں جاری ٹریننگ سیشن کو بطور کپتان جوائن کریں گے۔
دوسری جانب شاہین آفریدی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین نے کپتانی سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم ان کے رفقاء نےا نہیں مشورہ دیا کہ کپتانی کا فیصلہ بورڈ کا ہے لہٰذا بورڈ جسے کپتان بنائے اس فیصلے کو تسلیم کریں اور فوری طور پر قیادت سے دستبردار نہ ہوں۔
ذرائع کے مطابق بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز میں قیادت سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 71 ٹی 20 میں 42 جیتے اور 23 ہارے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی کے شیڈول کی تصدیق ہو گئی ہے۔
مین ان گرین کا مقابلہ 10، 12 اور 14 مئی 2024 کو ڈبلن کے کلونٹارف میں آئرلینڈ سے ہوگا۔
📸: PCB
_*🚨بابر اعظم ایک بار پھر کپتان / پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلی🏏🇵🇰🔰*_
🚨 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت 29 مارچ بروز جمعہ سے شروع ہوگی۔
راولپنڈی میں تین ٹی ٹوئنٹی کے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے لے کر 7500 روپے تک ہے اور لاہور میں دو ٹی ٹوئنٹی کی ٹکٹوں کی قیمت 300 سے لے کر 7000 روپے تک ہے۔
*_🚨 بریکنگ نیوز 🚨_*
*_سماء ٹی وی کے مطابق، نئی سلیکشن کمیٹی نے وائٹ بال کی کپتانی کے لیے بابر اعظم اور محمد رضوان کے نام بھیج دیے۔ شاہین آفریدی کو کپتان رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی ایبٹ آباد میں ٹریننگ کیمپ کے بعد کریں گے۔_*
*_ I I I I I I *
*سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا اورایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی کوچنگ سے مستعفی ہوگئے۔*
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جیسن گلیسپی کا ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ معاہدہ کا ایک سال باقی تھا ، جیسن گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ہیڈ کوچ کے طورپر کام کر رہےتھے۔
دوسری جانب ساؤتھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن نے جیسن گلیسپی کے پی سی بی کے ساتھ جڑنے پربات کرنے سے گریز کیا..
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں اور پاکستان کے ساتھ کوچنگ کے رابطوں کی وجہ سے ویسٹرن آسٹریلیا کی کوچنگ چھوڑرہے ہیں۔
جیسن گلیسپی نے ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ کوچنگ کا 2 سال کا معاہدہ کیا تھا، جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز 6 بار فائنل میں پہنچی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ ساؤتھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کےساتھ جو کچھ حاصل کیا اس پر فخرہے، میں نئے مواقع تلاش کرنے کیلئے بےتاب اور اپنے کیریئر میں نئے باب کو بڑھانے کیلئے پرجوش ہوں۔
Azam Khan could run 1.5 Km at Kakul training Camp.
Tickets for PAK VS NZ T20 series will go on sale from tomorrow.
*پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے کپتان کے حوالے سے اپنی تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوادیں۔*
ذرائع کے مطابق کپتان کے حوالے سے ذمہ داری چیئرمین محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو دی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی نے کام مکمل کرکے تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوائیں جس کے بعد چیئرمین پی سی بی جلد کپتان کے حوالے سے مشاورت کر کے فیصلہ کریں گے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سلیکشن کمیٹی نے کپتان تبدیل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور کپتان کے لیے سابق کپتان بابر اعظم کا نام بھیجا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابراعظم کو دوبارہ کپتانی سونپنے کے حوالے سے سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔
Afridi came out in support of Shaheen Shah, he said" We should back him & give him time."
ICC delegation met PCB chairman Mohsin Naqi after inspection for Champion Trophy.
MUHAMMAD Amir bowling figure.
*کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کردیا ۔*
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 4 نومبر سے شروع ہوگی۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق سیریز کے تمام ون ڈے انٹرنیشنل میچز ڈے اینڈ نائٹ میں ہوں گے جب کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز رات کو کھیلے جائیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے دورےکا شیڈول جاری کردیا
شیڈول کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو میلبرن میں، دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو ایڈیلیڈ میں اور تیسرا 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 16 نومبر کو سڈنی اورآخری 18 نومبرکو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔
Pakistan vs New Zealand series schedule 2024.
*آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے جس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد پاکستان پہنچا اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔*
دو رکنی آئی سی سی وفد سینئر منیجر و ایونٹ آپریشنز سارا ایڈگر اور منیجر عون زیدی پر مشتمل تھا جنہوں نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے سی او او سلمان نصیر نے وفد کو بریفنگ دی ، وفد نے گراؤنڈ ، ڈریسنگ روم آفیشلز روم میڈیا باکس ،چیئرمین باکس اور گیلری کا تفصیلی جائزہ لیا۔آئی سی سی وفد میں شامل ہیڈ آف ایونٹ کرس ٹیٹلے کراچی نہیں آئے ممکن ہے وہ راولپنڈی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔آئی سی سی وفد نے کراچی کے مختلف فائیو اسٹار ہوٹلز کا بھی جائزہ لیا وفد آج شام لاہور روانہ ہوگا جہاں وہ قذافی اسٹیڈیم اور پھر راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے۔
*آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔*
پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کا پہلا نمبر برقرار ہے، ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈکا تیسرا نمبر ہے۔
ویسٹ انڈیز پانچویں، بنگلادیش اور سری لنکا مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اپ ڈیٹ پوائنٹس ٹیبل سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ میچ کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 328 رن سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
بریکنگ نیوز - بابر اعظم دوبارہ پاکستان کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ شعیب جٹ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی فزیکل فٹنس کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
بابراعظم۔ محمد رضوان۔ صائم ایوب۔ فخرزمان۔ صاحبزادہ فرحان۔ حسیب اللہ۔ سعود شکیل۔ عثمان خان۔ محمد حارث۔ سلمان علی آغا۔ اعظم خان۔ افتخار احمد۔ عرفان خان نیازی۔ شاداب خان۔ عماد وسیم ۔ اسامہ میر۔ محمد نواز۔ مہران ممتاز۔ ابرار احمد۔ شاہین شاہ آفریدی۔ نسیم شاہ۔ محمد عباس آفریدی۔ حسن علی۔ محمد علی۔ زمان خان۔ وسیم جونئیر۔ عامر جمال۔ حارث رؤف۔ اور محمد عامر۔
*دنیائے کرکٹ کے بیٹسمینوں کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی🚨*
*محمد عامر کی ریٹائرمنٹ واپس لینے کے بعد پاکستان کا خطرناک ترین فاسٹ بولنگ اٹیک ٹی20 ولڈکپ 2024 میں دنیائے کرکٹ کے بیٹسمینوں کی نیندیں اڑانے آرہا ہے 🔥*
*فاسٹ بولر محمد عامر کی قومی اسکواڈ میں واپسی کے امکانات ہیں جس کے بعد وہ کاؤنٹی کرکٹ سیزن کے شروعات کے میچز میں ڈربی شائرکلب کو دستیاب نہیں ہوں گے۔*
کاؤنٹی کرکٹ میں محمد عامر کا ڈربی شائر کلب کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔ ڈربی شائر نے محمد عامر کی عدم دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔
محمد عامر نے بھی ڈربی شائر اور کلب کے ہیڈ آف کرکٹ مکی آرتھرکا شکریہ ادا کیا ہے۔
ڈربی شائرکا کہنا ہے کہ محمد عامر کی غیر موجودگی کی صورت میں کلب اوورسیز کھلاڑی کی تلاش کر رہا ہے، محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ان کا پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں شامل ہونےکا امکان ہے۔
ہیڈ آف کرکٹ ڈربی شائر مکی آرتھر کا کہنا ہےکہ سیزن کے شروعات سے عین پہلے یہ مایوس کن ہے لیکن ہم محمد عامرکے فیصلے کی قدرکرتے ہیں، ڈربی شائر کلب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد عامر کی واپسی کا خواہاں ہے۔
*پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا۔*
محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی کی از سر نو تنظیم کی ہے، سلیکشن کمیٹی اب 7 افراد پر مشتمل ہو گی،نئی چیز یہ ہے کہ اب سلیکشن کمیٹی میں کوئی چیئرمین نہیں ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی میں محمد یوسف ، وہاب ریاض ، عبدالرزاق، اسدشفیق، ہیڈ کوچ ، کپتان اور ایک اینالسٹ شامل ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ساتوں ممبران مشاورت کے ساتھ فیصلہ کیا کریں گے،کمیٹی ہر فیصلے کو حتمی شکل دے گی ،تمام ساتوں ارکان کے پاس یکساں اختیار ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوچز پر کام ہو رہا ہے ، جب بھی فائنل ہو گا تو آپ کو بتائیں گے ، چار 5 دن میں کوچز کا معاملہ بھی فائنل ہو جائے گا ان شا اللہ ، کوچز کا عالمی اور ملکی سطح کا ایک کمبی نیشن ہو گا، سب کا یہی خیال ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم مضبوط ہونی چاہیے ،کوچ سےمتعلق بات چل رہی تھی کہ ایک نام سامنے آیا جومیڈیا پر چلا تو وہ بھاگ گیا، ورلڈ کپ کی ضرورت تھی اس لیے ٹیم مضبوط کرنے کیلئے عماد وسیم سے سادہ بات ہوئی۔
محسن نقوی نے کہا کہ خزانہ ان شا اللہ تعالیٰ کرکٹ اور کھلاڑیوں پر لگے گا ، خزانہ خالی بھی چھوڑ کر گیا تو خوش ہوں گا کہ کرکٹ کی بہتری پر خرچ ہوا، بینکوں میں پیسہ رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ، کرکٹرز کے لیے پیسہ رہے گا ، کنٹریکٹ کے مطابق یکساں این او سی پالیسی ہو گی ، کسی کھلاڑی کے ساتھ فیورٹزم نہیں ہو گی۔
حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ بحال کردیا گیا: محسن نقوی
چیئرمین پی سی بی کے مطابق حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ بحال کردیا گیا ہے،کپتان کے اوپر کام ہو رہا ہے،مشاورت سے فیصلہ کریں گے ، اب سلیکشن کمیٹی آگئی ہے اس پر مشاورت کر رہی ہے، کپتان کوچز اور سلیکشن کمیٹی کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے۔
*_فاسٹ باؤلر محمد عامر کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات! 😮_*
*_ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے ملاقات، اب آمید کی جا رہی ہے کہ شاید محمد عامر ایک مرتبہ پھر سے پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کریں گے 🖤_*
*_اگر محمد عامر کرکٹ ٹیم واپسی کرتے ہیں تو یہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خوشی کی بات ہو گی، کیوں محمد عامر اب پاکستان کے موجودہ فاسٹ باؤلر سے سب سے زیادہ اچھے اور کامیاب بولر ہیں!❤🩹🫶_*
_Mohammad Amir Meets Chairman pcb Moshin❤️_
Telephone
Website
Address
60000