Mushtaq Herbal Pharma
Facory Outlet
Mushtaq Unani Dawakhana
Chowk Pak Gate, Multan. Head Office
Mushtaq Herbal Pharma
23-B Indutrial State Multan.
بہت سے لوگوں کو یہ کہتے سنا ہے
کہ جن گھروں میں عورت کی چلتی ہو وہاں کوئی فیصلہ ٹھیک نہیں ہوتا۔ عورت مشورہ دے سکتی ہیں فیصلہ نہیں کر سکتی
آپ کی کیا رائے اس بارے میں ؟
جب وہ ڈاکٹری کا امتحان پاس کر کے سرکاری ہسپتال میں بطور جونیئر ڈاکٹر تعینات ہوا تو ایک روز پیشاب میں رکاوٹ کی تکلیف میں آئے 67 سالہ بزرگ کو پیشاب کی مصنوعی نالی لگانے میں مصروف تھا بلکہ تقریباً لگا ہی چکا تھا اچانک بابا جی نہایت مشفقانہ انداز میں گویا ہوئے
" پتر جے تو کجھ پڑھ لکھ لیا ہوندا تے ایہو جئے کم تے نہ کرنے پیندے "
اور پھر چراغوں میں روشنی نہ رہی۔
بلکل اس درخت کی طرح بن جاؤ جو خزاں میں ایک ایک کر کے اپنے تمام پتے کھو دیتا ہے
لیکن پھر بھی وہ درخت بہار کی امید کبھی نہیں چھوڑتا..تم بھی ربّ العالمین کی رحمت کی امید نہیں چھوڑنا کہ بہار سے لطف اندوز وہی ہوتے ہیں جنہوں نے خزاں کی شدت محسوس کی ہو۔۔۔۔❤
میں نے پوسٹ کی "ہائے! میرے سر میں درد ہو رہا ہے" پانچ سو لائکس ملے۔ تین سو لڑکیوں نے سر درد ختم کرنے کے ٹوٹکے بتائے۔ کچھ لڑکیوں نے تو انباکس آ کر دیسی دوائیوں کے نام بتائے۔ پوسٹ پر ایک لڑکی کو ریپلائی دیا تو جوابا اس نے کمینٹ میں ہی مجھ سے واٹس ایپ کا نمبر مانگا۔ اسی پوسٹ پر ایک لڑکی سے میری "توں توں میں میں" ہوئی تو میرے حق میں آٹھ لڑکیاں آگئیں اور اس لڑکی کو باتیں سنانے لگیں۔ ایک لڑکی نے فرط جذبات میں اس لڑکی کو یہ تک کہہ دیا "آپ کے گھر میں باپ، بھائی نہیں ہے کیا؟" اس پوسٹ کے بعد "سو" کے قریب لڑکیوں کی فرینڈ ریکویسٹ آئی۔ کچھ نے تو پوسٹ لائک کی اور کمنٹ کے لئے انباکس میں ٹپک پڑیں۔ منحوس ماریاں سارا سارا دن انباکس میں "ہائے ہائے" کرتی ہیں جیسے میں کوئی ڈاکٹر ہوں۔
نمبر مانگتی ہیں کہ "جان! نمبر دو لوڈ بھیج دوں گی" کچھ تو سارا سارا دن منتیں کرتی ہیں "پلیز جان اپنی وائس بھیجو" بعض لڑکیاں تو "بھائی بھائی" کہہ کر ڈورے ڈال رہی ہوتی ہیں۔
ایک لڑکی نے تو پچھلے دنوں یہ بھی کہا تھا "جان! میں باقی لڑکیوں جیسی نہیں ہوں"
(جان ملک کے شہرہ آفاق ناول "اوقات سے بڑے خواب" میں سے ایک چھوٹا اقتباس_)
😋😂😏
_____________________
(اسے کہتے ہیں بلی کو خواب میں چھیچھڑے 😂😂😂😂😂)
ﺍﻥ ﭘﮍﮪ ﺷﺨﺺ ﻧﮯ ﺯﺭﺍﻓﮯ ﮐﯽ ﮔﺮﺩﻥ ﭘﮑﮍﯼ ﺍﻭﺭﻭﮦ ﺳﺮﺟﻨﻮﮞ ﮐﺎﺳﺮﺟﻦ ﺑﻦ ﮔﯿﺎ "
ﮐﯿﭗ ﭨﺎﺅﻥ ﮐﯽ ﻣﯿﮉﯾﮑﻞ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﮐﻮ ﻃﺒﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﻣﻤﺘﺎﺯ ﺣﯿﺜﯿﺖ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﮯ۔
ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﭘﮩﻼ ﺑﺎﺋﯽ ﭘﺎﺱ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﺍﺳﯽ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ ..
ﺍﺱ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﻧﮯ ﺗﯿﻦ ﺳﺎﻝ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﮯ ﺳﯿﺎﮦ ﻓﺎﻡ ﺷﺨﺺ ﮐﻮ ’’ ﻣﺎﺳﭩﺮ ﺁﻑ ﻣﯿﮉﯾﺴﻦ ‘‘ ﮐﯽ ﺍﻋﺰﺍﺯﯼ ﮈﮔﺮﯼ ﺩﯼ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﺒﮭﯽ ﺳﮑﻮﻝ ﮐﺎ ﻣﻨﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺟﻮ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰﯼ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﻟﻔﻆ ﭘﮍﮪ ﺳﮑﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﮨﯽ ﻟﮑﮫ ﺳﮑﺘﺎ ﺗﮭﺎ ..
ﻟﯿﮑﻦ 4-2003 ﺀ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﺻﺒﺢ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﺳﺮﺟﻦ ﭘﺮﻭﻓﯿﺴﺮ ﮈﯾﻮﮈ ﮈﯾﻨﭧ ﻧﮯ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﮐﮯ ﺁﮈﯾﭩﻮﺭﯾﻢ ﻣﯿﮟ ﺍﻋﻼﻥ ﮐﯿﺎ، ﮨﻢ ﺁﺝ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﮯ ﺷﺨﺺ ﮐﻮ ﻣﯿﮉﯾﺴﻦ ﮐﯽ ﺍﻋﺰﺍﺯﯼ ﮈﮔﺮﯼ ﺩﮮ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺳﺮﺟﻦ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﯿﮯ، ﺟﻮ ﺍﯾﮏ ﻏﯿﺮ ﻣﻌﻤﻮﻟﯽ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮐﻦ ﺳﺮﺟﻦ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﺲ ﻧﮯ ﻣﯿﮉﯾﮑﻞ ﺳﺎﺋﻨﺲ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﺴﺎﻧﯽ ﺩﻣﺎﻍ ﮐﻮ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ۔
ﺍﺱ ﺍﻋﻼﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﯽ ﭘﺮﻭﻓﯿﺴﺮ ﻧﮯ ﮨﯿﻤﻠﭩﻦ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﺭﮮ ﺍﯾﮉﯾﭩﻮﺭﯾﻢ ﻧﮯ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺍﺳﺘﻘﺒﺎﻝ ﮐﯿﺎ۔ ﯾﮧ ﺍﺱ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﮐﯽ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﮐﺎ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﺍﺳﺘﻘﺒﺎﻝ ﺗﮭﺎ۔
’’ ﮨﯿﻤﻠﭩﻦ " ﮐﯿﭗ ﭨﺎﺅﻥ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺭ ﺩﺭﺍﺯ ﮔﺎﺅﮞ ﺳﻨﯿﭩﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺍ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﭼﺮﻭﺍﮨﮯ ﺗﮭﮯ، ﻭﮦ ﺑﮑﺮﯼ ﮐﯽ ﮐﮭﺎﻝ ﭘﮩﻨﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﮩﺎﮌﻭﮞ ﭘﺮ ﺳﺎﺭﺍ ﺳﺎﺭﺍ ﺩﻥ ﻧﻨﮕﮯ ﭘﺎﺅﮞ ﭘﮭﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ، ﺑﭽﭙﻦ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻭﺍﻟﺪ ﺑﯿﻤﺎﺭ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﻟﮩٰﺬﺍ ﻭﮦ ﺑﮭﯿﮍ ﺑﮑﺮﯾﺎﮞ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﮐﯿﭗ ﭨﺎﺅﻥ ﺁﮔﯿﺎ۔
ﺍﻥ ﺩﻧﻮﮞ ﮐﯿﭗ ﭨﺎﺅﻥ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﺗﻌﻤﯿﺮﺍﺕ ﺟﺎﺭﯼ ﺗﮭﯿﮟ۔ ﻭﮦ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﻣﺰﺩﻭﺭ ﺑﮭﺮﺗﯽ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ۔ ﺍﺳﮯ ﺩﻥ ﺑﮭﺮ ﮐﯽ ﻣﺤﻨﺖ ﻣﺸﻘﺖ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺟﺘﻨﮯ ﭘﯿﺴﮯ ﻣﻠﺘﮯ ﺗﮭﮯ، ﻭﮦ ﯾﮧ ﭘﯿﺴﮯ ﮔﮭﺮ ﺑﮭﺠﻮﺍ ﺩﯾﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺩ ﭼﻨﮯ ﭼﺒﺎ ﮐﺮ ﮐﮭﻠﮯ ﮔﺮﺍﺅﻧﮉ ﻣﯿﮟ ﺳﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﻭﮦ ﺑﺮﺳﻮﮞ ﻣﺰﺩﻭﺭ ﮐﯽ ﺣﯿﺜﯿﺖ ﺳﮯ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﺗﺎ ﺭﮨﺎ۔ ﺗﻌﻤﯿﺮﺍﺕ ﮐﺎ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﻭﮦ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﻣﺎﻟﯽ ﺑﮭﺮﺗﯽ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ۔
ﺍﺳﮯ ﭨﯿﻨﺲ ﮐﻮﺭﭦ ﮐﯽ ﮔﮭﺎﺱ ﮐﺎﭨﻨﮯ ﮐﺎ ﮐﺎﻡ ﻣﻼ، ﻭﮦ ﺭﻭﺯ ﭨﯿﻨﺲ ﮐﻮﺭﭦ ﭘﮩﻨﭽﺘﺎ ﺍﻭﺭ ﮔﮭﺎﺱ ﮐﺎﭨﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﺎ، ﻭ ﮦ ﺗﯿﻦ ﺑﺮﺱ ﺗﮏ ﯾﮧ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﺗﺎ ﺭﮨﺎ ..
ﭘﮭﺮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻋﺠﯿﺐ ﻣﻮﮌ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﻣﯿﮉﯾﮑﻞ ﺳﺎﺋﻨﺲ ﮐﮯ ﺍﺱ ﻣﻘﺎﻡ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﯿﺎ ﺟﮩﺎﮞ ﺁﺝ ﺗﮏ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﻭﺳﺮﺍ ﺷﺨﺺ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮩﻨﭽﺎ۔
ﯾﮧ ﺍﯾﮏ ﻧﺮﻡ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﻡ ﺻﺒﺢ ﺗﮭﯽ ’’ ﭘﺮﻭﻓﯿﺴﺮ ﺭﺍﺑﺮﭦ ﺟﻮﺋﺰ " ﺯﺭﺍﻓﮯ ﭘﺮﺗﺤﻘﯿﻖ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﻭﮦ ﯾﮧ ﺩﯾﮑﮭﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﺟﺐ ﺯﺭﺍﻓﮧ ﭘﺎﻧﯽ ﭘﯿﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮔﺮﺩﻥ ﺟﮭﮑﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﻏﺸﯽ ﮐﺎ ﺩﻭﺭﮦ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮍﺗﺎ ..
ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﭨﯿﺒﻞ ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﺯﺭﺍﻓﮧ ﻟﭩﺎﯾﺎ ﺍﺳﮯ ﺑﮯ ﮨﻮﺵ ﮐﯿﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺟﻮﮞ ﮨﯽ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮﺍ ﺯﺭﺍﻓﮯ ﻧﮯ ﮔﺮﺩﻥ ﮨﻼ ﺩﯼ ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﮯ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﺷﺨﺺ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﭘﮍ ﮔﺌﯽ ﺟﻮ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺯﺭﺍﻓﮯ ﮐﯽ ﮔﺮﺩﻥ ﺟﮑﮍ ﮐﺮ ﺭﮐﮭﮯ ..
ﭘﺮﻭﻓﯿﺴﺮ ﺗﮭﯿﭩﺮ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﺁﺋﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮨﯿﻤﻠﭩﻦ ﮔﮭﺎﺱ ﮐﺎﭦ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ، ﭘﺮﻭﻓﯿﺴﺮ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﻗﺪ ﮐﺎﭨﮫ ﮐﺎ ﺻﺤﺖ ﻣﻨﺪ ﺟﻮﺍﻥ ﮨﮯ۔
ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺍﺷﺎﺭﮮ ﺳﮯ ﺑﻼﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﺯﺭﺍﻓﮯ ﮐﯽ ﮔﺮﺩﻥ ﭘﮑﮍﻧﮯ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺩﮮ ﺩﯾﺎ۔
ﮨﯿﻤﻠﭩﻦ ﻧﮯ ﮔﺮﺩﻥ ﭘﮑﮍ ﻟﯽ، ﯾﮧ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﺁﭨﮫ ﮔﮭﻨﭩﮯ ﺟﺎﺭﯼ ﺭﮨﺎ۔
ﺍﺱ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﭼﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﻓﯽ ﮐﮯ ﻭﻗﻔﮯ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﮨﯿﻤﻠﭩﻦ ﺯﺭﺍﻓﮯ ﮐﯽ ﮔﺮﺩﻥ ﺗﮭﺎﻡ ﮐﺮ ﮐﮭﮍﺍ ﺭﮨﺎ۔
ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﻭﮦ ﭼﭗ ﭼﺎﭖ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﻼ ﺍﻭﺭ ﺟﺎ ﮐﺮ ﮔﮭﺎﺱ ﮐﺎﭨﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﺩﯼ۔
ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺩﻥ ﭘﺮﻭﻓﯿﺴﺮ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺑﻼ ﻟﯿﺎ، ﻭﮦ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺯﺭﺍﻓﮯ ﮐﯽ ﮔﺮﺩﻥ ﭘﮑﮍ ﮐﺮ ﮐﮭﮍﺍ ﮨﻮﮔﯿﺎ ..
ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﯾﮧ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺭﻭﭨﯿﻦ ﮨﻮﮔﺌﯽ ﻭﮦ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﺁﺗﺎ ﺁﭨﮫ ﺩﺱ ﮔﮭﻨﭩﮯ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﺗﮭﯿﭩﺮ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﻧﻮﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﭘﮑﮍﺗﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﭨﯿﻨﺲ ﮐﻮﺭﭦ ﮐﯽ ﮔﮭﺎﺱ ﮐﺎﭨﻨﮯ ﻟﮕﺘﺎ ..
ﻭﮦ ﮐﺌﯽ ﻣﮩﯿﻨﮯ ﺩﻭﮨﺮﺍ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﺗﺎ ﺭﮨﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮈﯾﻮﭨﯽ ﮐﺎ ﮐﺴﯽ ﻗﺴﻢ ﮐﺎ ﺍﺿﺎﻓﯽ ﻣﻌﺎﻭﺿﮧ ﻃﻠﺐ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﮨﯽ ﺷﮑﺎﯾﺖ ﮐﯽ۔
ﭘﺮﻭﻓﯿﺴﺮ ﺭﺍﺑﺮﭦ ﺟﻮﺋﺰ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﺳﺘﻘﺎﻣﺖ ﺍﻭﺭ ﺍﺧﻼﺹ ﺳﮯ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﻣﺎﻟﯽ ﺳﮯ ’’ ﻟﯿﺐ ﺍﺳﺴﭩﻨﭧ ‘‘ ﺑﻨﺎ ﺩﯾﺎ۔
" ﮨﯿﻤﻠﭩﻦ ﮐﯽ ﭘﺮﻭﻣﻮﺷﻦ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ "
ﻭﮦ ﺍﺏ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﺁﺗﺎ، ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﺗﮭﯿﭩﺮ ﭘﮩﻨﭽﺘﺎ ﺍﻭﺭ ﺳﺮﺟﻨﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﮐﺮﺗﺎ۔
ﯾﮧ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﺑﮭﯽ ﺑﺮﺳﻮﮞ ﺟﺎﺭﯼ ﺭﮨﺎ۔
1958 ﺀ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﺳﺮﺍ ﺍﮨﻢ ﻣﻮﮌ ﺁﯾﺎ۔
ﺍﺱ ﺳﺎﻝ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺑﺮﻧﺎﺭﮈ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﺁﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺩﻝ ﮐﯽ ﻣﻨﺘﻘﻠﯽ ﮐﮯ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﺌﮯ۔
ﮨﯿﻤﻠﭩﻦ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺍﺳﺴﭩﻨﭧ ﺑﻦ ﮔﯿﺎ، ﻭﮦ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺑﺮﻧﺎﺭﮈ ﮐﮯ ﮐﺎﻡ ﮐﻮ ﻏﻮﺭ ﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﺭﮨﺘﺎ، ﺍﻥ ﺁﭘﺮﯾﺸﻨﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﻭﮦ ﺍﺳﺴﭩﻨﭧ ﺳﮯ ﺍﯾﮉﯾﺸﻨﻞ ﺳﺮﺟﻦ ﺑﻦ ﮔﯿﺎ۔
ﺍﺏ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﮐﺮﺗﮯ ﺍﻭﺭ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺳﮯ ﭨﺎﻧﮑﮯ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻓﺮﯾﻀﮧ ﺳﻮﻧﭗ ﺩﯾﺘﮯ ..
ﻭﮦ ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ ﺷﺎﻧﺪﺍﺭ ﭨﺎﻧﮑﮯ ﻟﮕﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ، ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﻧﮕﻠﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺻﻔﺎﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺰﯼ ﺗﮭﯽ، ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﭘﭽﺎﺱ ﭘﭽﺎﺱ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﭨﺎﻧﮑﮯ ﻟﮕﺎﺋﮯ۔
ﻭﮦ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﺗﮭﯿﭩﺮ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺳﺮﺟﻨﻮﮞ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﻧﺴﺎﻧﯽ ﺟﺴﻢ ﮐﻮ ﺳﻤﺠﮭﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺑﮍﮮ ﮈﺍﮐﭩﺮﻭﮞ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺟﻮﻧﯿﺌﺮ ﮈﺍﮐﭩﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﺳﮑﮭﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺫﻣﮧ ﺩﺍﺭﯼ ﺳﻮﻧﭗ ﺩﯼ۔
ﻭﮦ ﺍﺏ ﺟﻮﻧﯿﺌﺮ ﮈﺍﮐﭩﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﮐﯽ ﺗﮑﻨﯿﮑﺲ ﺳﮑﮭﺎﻧﮯ ﻟﮕﺎ۔
ﻭﮦ ﺁﮨﺴﺘﮧ ﺁﮨﺴﺘﮧ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﮐﯽ ﺍﮨﻢ ﺗﺮﯾﻦ ﺷﺨﺼﯿﺖ ﺑﻦ ﮔﯿﺎ۔
ﻭﮦ ﻣﯿﮉﯾﮑﻞ ﺳﺎﺋﻨﺲ ﮐﯽ ﺍﺻﻄﻼﺣﺎﺕ ﺳﮯ ﻧﺎﻭﺍﻗﻒ ﺗﮭﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﻭﮦ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﺑﮍﮮ ﺳﮯ ﺑﮍﮮ ﺳﺮﺟﻦ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﺳﺮﺟﻦ ﺗﮭﺎ۔
1970 ﺀ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺴﺮﺍ ﻣﻮﮌ ﺁﯾﺎ، ﺍﺱ ﺳﺎﻝ ﺟﮕﺮ ﭘﺮ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺟﮕﺮ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﯽ ﺷﺮﯾﺎﻥ ﮐﯽ ﻧﺸﺎﻧﺪﮨﯽ ﮐﺮ ﺩﯼ ﺟﺲ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺟﮕﺮ ﮐﯽ ﻣﻨﺘﻘﻠﯽ ﺁﺳﺎﻥ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ۔
ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﺱ ﻧﺸﺎﻧﺪﮨﯽ ﻧﮯ ﻣﯿﮉﯾﮑﻞ ﺳﺎﺋﻨﺲ ﮐﮯ ﺑﮍﮮ ﺩﻣﺎﻏﻮﮞ ﮐﻮ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮐﺮﺩﯾﺎ، ﺁﺝ ﺟﺐ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﮐﺴﯽ ﮐﻮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﺟﮕﺮ ﮐﺎ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﯾﺾ ﺁﻧﮑﮫ ﮐﮭﻮﻝ ﮐﺮ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﮐﺎ ﺛﻮﺍﺏ ﺑﺮﺍﮦ ﺭﺍﺳﺖ ﮨﯿﻤﻠﭩﻦ ﮐﻮ ﭼﻼ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ، " ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﺤﺴﻦ ﮨﯿﻤﻠﭩﻦ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ‘‘
ﮨﯿﻤﻠﭩﻦ ﻧﮯ ﯾﮧ ﻣﻘﺎﻡ ﺍﺧﻼﺹ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﺘﻘﺎﻣﺖ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯿﺎ۔
ﻭﮦ 50 ﺑﺮﺱ ﮐﯿﭗ ﭨﺎﺅﻥ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﺳﮯ ﻭﺍﺑﺴﺘﮧ ﺭﮨﺎ، ﺍﻥ 50 ﺑﺮﺳﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﭼﮭﭩﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ۔
ﻭﮦ ﺭﺍﺕ ﺗﯿﻦ ﺑﺠﮯ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ ﻧﮑﻠﺘﺎ 14 ﻣﯿﻞ ﭘﯿﺪﻝ ﭼﻠﺘﺎ ﮨﻮﺍ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﭘﮩﻨﭽﺘﺎ ﺍﻭﺭ ﭨﮭﯿﮏ ﭼﮫ ﺑﺠﮯ ﺗﮭﯿﭩﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ۔ ﻟﻮﮒ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺁﻣﺪﻭﺭﻓﺖ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﮔﮭﮍﯾﺎﮞ ﭨﮭﯿﮏ ﮐﺮﺗﮯ،
ﺍﻥ ﭘﭽﺎﺱ ﺑﺮﺳﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺗﻨﺨﻮﺍﮦ ﻣﯿﮟ ﺍﺿﺎﻓﮯ ﮐﺎ ﻣﻄﺎﻟﺒﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ،
ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﻭﻗﺎﺕ ﮐﺎﺭ ﮐﯽ ﻃﻮﺍﻟﺖ ﺍﻭﺭ ﺳﮩﻮﻟﺘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﯽ ﮐﺎ ﺷﮑﻮﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ
ﻟﮩٰﺬﺍ ﭘﮭﺮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﺎ ﻭﻗﺖ ﺁﯾﺎ ﺟﺐ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺗﻨﺨﻮﺍﮦ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﺍﻋﺎﺕ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﮐﮯ ﻭﺍﺋﺲ ﭼﺎﻧﺴﻠﺮ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺗﮭﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﻭﮦ ﺍﻋﺰﺍﺯ ﻣﻼ ﺟﻮ ﺁﺝ ﺗﮏ ﻣﯿﮉﯾﮑﻞ ﺳﺎﺋﻨﺲ ﮐﮯ ﮐﺴﯽ ﺷﺨﺺ ﮐﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻼ۔
ﻭﮦ ﻣﯿﮉﯾﮑﻞ ﮨﺴﭩﺮﯼ ﮐﺎﭘﮩﻼ ﺍﻥ ﭘﮍﮪ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﺗﮭﺎ۔
ﻭﮦ ﭘﮩﻼ ﺍﻥ ﭘﮍﮪ ﺳﺮﺟﻦ ﺗﮭﺎ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺲ ﮨﺰﺍﺭ ﺳﺮﺟﻨﻮﮞ ﮐﻮ ﭨﺮﯾﻨﻨﮓ ﺩﯼ ..
ﻭﮦ 2005 ﺀ ﻣﯿﮟ ﻓﻮﺕ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﺩﻓﻦ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﺳﮯ ﭘﺎﺱ ﺁﺅﭦ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺳﺮﺟﻨﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻻﺯﻡ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﮮ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﻭﮦ ﮈﮔﺮﯼ ﻟﯿﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻗﺒﺮ ﭘﺮ ﺟﺎﺋﯿﮟ، ﺗﺼﻮﯾﺮ ﺑﻨﻮﺍﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻋﻤﻠﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺟﺎﺋﯿﮟ ..
ﻣﯿﮟ ﺭﮐﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻧﻮﺟﻮﺍﻧﻮﮞ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ
’’ ﺟﺲ ﺩﻥ ﺍﺳﮯ ﺯﺭﺍﻓﮯ ﮐﯽ ﮔﺮﺩﻥ ﭘﮑﮍﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﺗﮭﯿﭩﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﻼﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﮔﺮ ﻭﮦ ﺍﺱ ﺩﻥ ﺍﻧﮑﺎﺭ ﮐﺮﺩﯾﺘﺎ، ﺍﮔﺮ ﻭﮦ ﺍﺱ ﺩﻥ ﯾﮧ ﮐﮩﮧ ﺩﯾﺘﺎ ﻣﯿﮟ ﻣﺎﻟﯽ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﺮﺍ ﮐﺎﻡ ﺯﺭﺍﻓﻮﮞ ﮐﯽ ﮔﺮﺩﻧﯿﮟ ﭘﮑﮍﻧﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻣﺮﺗﮯ ﺩﻡ ﺗﮏ ﻣﺎﻟﯽ ﺭﮨﺘﺎ ﯾﮧ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﮨﺎﮞ ﺍﻭﺭ ﺁﭨﮫ ﮔﮭﻨﭩﮯ ﮐﯽ ﺍﺿﺎﻓﯽ ﻣﺸﻘﺖ ﺗﮭﯽ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯽ ﮐﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﮐﮭﻮﻝ ﺩﯾﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺳﺮﺟﻨﻮﮞ ﮐﺎ ﺳﺮﺟﻦ ﺑﻦ ﮔﯿﺎ ‘‘
ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﺭﮨﺎ،
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ ’’ ﮨﻢ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺗﺮ ﻟﻮﮒ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺑﮭﺮ ﺟﺎﺏ ﺗﻼﺵ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﺒﮑﮧ ﮨﻤﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﺗﻼﺵ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ ‘‘
ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﻧﮯ ﻏﻮﺭ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮭﺎ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ ’’ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﮨﺮ ﺟﺎﺏ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﺮﺍﺋﯽ ﭨﯿﺮﯾﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺟﺎﺏ ﺻﺮﻑ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﻮ ﻣﻠﺘﯽ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﺱ ﮐﺮﺍﺋﯽ ﭨﯿﺮﯾﺎ ﭘﺮ ﭘﻮﺭﺍ ﺍﺗﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﮐﺎﻡ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﺮﺍﺋﯽ ﭨﯿﺮﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ۔
ﻣﯿﮟ ﺍﮔﺮ ﺁﺝ ﭼﺎﮨﻮﮞ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﭼﻨﺪ ﻣﻨﭩﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﮐﺎﻡ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﻃﺎﻗﺖ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺱ ﮐﺎﻡ ﺳﮯ ﺑﺎﺯ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮐﮫ ﺳﮑﮯ ﮔﯽ۔
ﮨﯿﻤﻠﭩﻦ ﺍﺱ ﺭﺍﺯ ﮐﻮ ﭘﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ. لﮩٰﺬﺍ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺟﺎﺏ ﮐﯽ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﮐﺎﻡ ﮐﻮ ﻓﻮﻗﯿﺖ ﺩﯼ ﯾﻮﮞ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﯿﮉﯾﮑﻞ ﺳﺎﺋﻨﺲ ﮐﯽ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﺑﺪﻝ ﺩﯼ۔ ﺫﺭﺍ ﺳﻮﭼﻮ ﺍﮔﺮ ﻭﮦ ﺳﺮﺟﻦ ﮐﯽ ﺟﺎﺏ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﭘﻼﺋﯽ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﻮ ﮐﯿﺎ ﻭﮦ ﺳﺮﺟﻦ ﺑﻦ ﺳﮑﺘﺎ ﺗﮭﺎ؟ ﮐﺒﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ، ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﮭﺮﭘﮧ ﻧﯿﭽﮯ ﺭﮐﮭﺎ، ﺯﺭﺍﻓﮯ ﮐﯽ ﮔﺮﺩﻥ ﺗﮭﺎﻣﯽ ﺍﻭﺭ ﺳﺮﺟﻨﻮﮞ ﮐﺎ ﺳﺮﺟﻦ ﺑﻦ ﮔﯿﺎ ‘‘ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﺎ ﺍﻭﺭ ﮨﻨﺲ ﮐﺮ ﺑﻮﻻ ’’
ﺗﻢ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺑﮯ ﺭﻭﺯﮔﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﻧﺎﮐﺎﻡ ﮨﻮ ﮐﮧ ﺗﻢ ﺟﺎﺏ ﺗﻼﺵ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﮨﻮ، ﮐﺎﻡ ﻧﮩﯿﮟ،
ﺟﺲ ﺩﻥ ﺗﻢ ﻧﮯ ﮨﯿﻤﻠﭩﻦ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮐﺎﻡ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﺗﻢ ﻧﻮﺑﻞ ﭘﺮﺍﺋﺰ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮ ﻟﻮﮔﮯ، ﺗﻢ ﺑﮍﮮ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺑﻦ ﺟﺎ ﮔﮯ۔۔۔۔
کیا آپ کو کمنٹ کرنے کا درست طریقہ معلوم ہے
پہلے نہیں سیکھا تو اب سیکھ لیں!!!
آپ کسی تحریر، کسی بات، یا کسی کی پوسٹ کے متن سے متفق نہیں تو یہ آپ کا حق ہے۔ لیکن ضروری نہیں اس شخص کا منہ توڑ دیا جائے.سخت ترین الفاظ میں طنزیہ یا تضحیک آمیز تبصرہ ہی کیا جائے۔ کوشش کریں اکیڈیمک انداز میں اختلاف کا اظہار کر دیں۔ اکیڈیمک انداز کیا ہے؟
یعنی علمی انداز۔ اس میں دو چیزیں ہیں:
اوّل: یک لفظی یا دو لفظی سویپنگ ریمارک دینے کی بجائے جس نکتہ سے اختلاف ہے، اس کے مخالف کوئی دلیل یا مثال پیش کی جائے۔
دوئم: تمیزداری، تہذیب، شائستگی۔ نہ کہ اُڑا کر رکھ دینے والا انداز۔
نادرست طریقہ:
غیر متفق۔
بالکل بوگس۔
آپ نے ہمارا وقت برباد کیا۔
کسی اچھے نفسیاتی معالج سے علاج کروائیں۔۔۔
شخص پر ذاتی حملہ
یا اس کے مکتبہ فکر پر حملہ۔
مکتبہ فکر کے لیڈر پر حملہ۔
یا تحریر کے معیار کا تمسخر اڑانا۔۔۔۔ وغیرہ۔
درست طریقہ:
1- میری رائے میں فلاں نکتہ کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ۔۔۔
2- آپ نے اچھا لکھا۔ تاہم، آپ اس موضوع پر مزید ریسرچ کریں تو آپ جان لیں گے کہ یہ موضوع کچھ تشنہ رہ گیا۔ مثلاً ۔۔۔
3- خوب۔ مگر اس ساری صورت حال کو یوں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔۔۔
4- پہلے دو پیراگرافز کے متن سے متفق ہوں۔
5- میں اس ساری صورتحال کو ذرا مختلف دیکھتا ہوں۔۔۔
6- بہت خوب۔ اگر میں اس میں تھوڑا اضافہ کرنے کی جسارت کروں تو یہ کہوں گا کہ۔۔۔
ایسا کرنے سے آپ دیکھیں گے کہ آپ کی بات کمیونیکیٹ بھی ہوگئی، اختلاف کا اظہار بھی ہو گیا، اور اچھا تعلق بھی استوار رہا۔ آپ کی تمیزداری کچھ عرصہ بعد اس تعلق کو دوستی میں بدل دیا کرتی ہے۔
رہی بات مزاحیہ تبصروں کی، تو بے تکلف دوستوں میں وہ خوب چلا کرتے ہیں, اور دونوں اطراف میں برداشت بھی کیے جاتے ہیں۔ تاہم، اس میں بھی ایک بات نوٹ کر لیں۔
واصف علی واصف مرحوم کا جملہ ہے
"بے باکی تعلق بڑھا دیتی ہے۔ جبکہ گستاخی تعلق توڑ دیتی ہے۔"
یعنی اپنے لیے ایک لائن آف کنٹرول ضرور رکھیں تاکہ
پچھتاوے نہ ہوں۔
شکریہ
ایک عورت ایک دکان سے چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی ۔ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ عدالت میں پیش ہوئی تو جج نے پوچھا
" خاتون ۔ آپ نے دکان سے کیا چرایا ؟"
عورت " جناب میں نے سٹرابیری کا ایک پیکٹ چرایا"
جج " اس پیکٹ میں کتنی سٹرابیری تھی؟"
عورت " اس میں 6 عدد سٹرابیری تھیں"جج " فی سٹرابیری کے حساب سے تمھیں 6 دن جیل رہنے کی سزا دی جاتی ہے"
" لیکن جج صاحب " اچانک عدالت کے ہال سے ایک آواز گونجی " اگر اجازت ہو تو فیصلہ لکھنے سے پہلے میری گذارش سن لیں"
جج نے اجازت دی تو وہ آدمی آگے کٹہرے میں آیا۔
جج " لیکن محترم آپ ہیں کون آدمی " جناب میں اس عورت کا شوہر ہوں "
جج " اوکے آپ کیا کہنا چاہتے ہیں؟"
آدمی " جناب ! اس عورت نے صرف سٹرابیری پیکٹ ہی نہیں۔
.
.
.
بلکہ ایک پیکٹ چنے بھی چرائے تھے"😜😜
یہ واقعہ پاکستان کا نہیں ہے۔
بس اتنا ہی بتانا تھا
Thank you very much
😂😂😂😂😂😂😂😂😂
مصر کی ایک معلمہ کا واقعہ
وہ معلمہ ہمیشہ اپنے شاگردوں کو نصیحت کرتی تھی کہ قرآن پاک کی اس آیت کے مطابق زندگی گزاریں
"وَعَجِلتُ اِلَیکَ رَبِّ لِتَرضٰی"(سورۃ طٰهٰ۔85)
ترجمہ
(اے پروردگار میں نے تیری طرف آنے میں جلدی کی تا کہ تو خوش ہو)
وہ کہا کرتی تھیں کہ میں اس آیت سے بہت متاثر ہوں جب بھی میں اذان کی آواز سنتی ہوں اور اگر میں کسی بھی کام میں مصروف ہوں، میں اپنے آپ کو یہ آیت یاد دلاتی ہوں اور سب کچھ چھوڑ کر نماز ادا کرنے کھڑی ہو جاتی ہوں رات کو 2:00بجے جب تہجد کا الارم بجتا ہے اور میں گہری نیند میں مزید سونا چاہتی ہوں تو یہ آیت مجھے یاد آتی ہے اور مجھے جگاتی ہے.
اس خاتون کے شوہر کی عادت تھی کہ کام سے واپس گھر آتے وقت وہ اسے فون پر کھانے کے متعلق ہدایات دیتا تا کہ اس کے گھر پہنچنے پر گرما گرم کھانا تیار ملے اور وہ کھانا کھا کر سو جائے. ایک دن اس نے فون پر مہشی کھانے کی فرمائش کی (انگور کے پتوں میں چاول بھرے جاتے ہیں اور پھر ان کو ہلکی آنچ پر پکنے رکھا جاتا ہے بہت وقت طلب ڈش ہے) اتنی دیر میں اذان کی آواز سنائی دی تو اس کے صرف تین رولز رہ گئے تھے (جن کے بھرنے میں زیادہ سے زیادہ پانچ منٹ لگتے) لیکن اس نے حسب عادت سب کام چھوڑے اور نماز ادا کرنے کھڑی ہو گئی، اس خاتون کا شوہر اسے بار بار فون کرتا رہا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا جب وہ گھر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ اس کی بیوی سجدے میں ہے اور کھانا ابھی تک تیار نہیں ہے اس نے دیکھا کہ صرف تین رولز بھرنے رہ گئے ہیں تو اسے شدید غصہ آیا اور اسی غصے کے عالم میں اس نے اپنی بیوی کو ڈانٹنا شروع کر دیا "تم اپنا کام ختم کر کے دیگچی چولہے پر رکھ کر بھی نماز ادا کر سکتی تھی، تین رولز بنانے میں کتنی دیر لگتی ہے"،لیکن اس کی بیوی کی طرف سے کوئی جواب نہ آیا جب وہ اس کے پاس آیا تو دیکھا کہ سجدے کی حالت میں اس کا انتقال ہو چکا ہے.
سبحان الله اگر اس نے ہماری طرح یہ سوچا ہوتا کہ چلو کوئی بات نہیں پہلے اپنا کام ختم کر لیتے ہیں پھر نماز پڑھ لیں گے تو اس کا انتقال کچن میں ہوتا. لیکن ایک شخص کا انتقال اسی حالت میں ہوتا ہے جس پر وہ ساری زندگی گزارتا ہے اور اسی حالت میں وہ دوبارہ اٹھایا جائے گا. ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ہر شخص اسی حالت میں اٹھایا جائے گا جس میں وہ فوت ہوا
...آئیے آج ایک عہد کریں...
بہنوں_کےلئے: جیسے ہی اذان کی آواز سنائی دے سب کام ایک طرف رکھیں اور نماز کے لئے اٹھ کھڑی ہوں (زیادہ سے زیادہ 20 منٹ تک جو کہ اقامہ ٹائم بھی ہے) ہمارے آقا ﷺ سے کسی نے پوچھا کہ الله تعالٰی کے نزدیک سب سے محبوب عمل کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا نماز کو اس کے اولین وقت میں ادا کرنا.
بھائیوں_کےلئے: جیسے ہی آپ اذان کی آواز سنیں فوراً وضو کریں اور مسجد چلے جائیں. اپنے آپ کو یہ آیت بار بار یاد دلاتے رہیں
وَعَجِلتُ اِلَیکَ رَبِّ لِتَرضٰی"(سورۃ طٰهٰ۔85)
ترجمہ:
(اے پروردگار میں نے تیری طرف آنے میں جلدی کی تا کہ تو خوش ہو)
مرنے کے بعد اگر پتہ چلا کہ اللّہ کا وجود نہیں ہے؟
ہریش کمار۔ فزکس میں PhD کے بعد بھارت کی ایک اہم یونیورسٹی میں لیکچرار پوسٹ ہوا۔ ہندو دھرم سے پہلے ہی متنفر تھا۔ 1986 لندن میں دوران تعلیم اسٹیفین ہاکنگز کے لیکچرز اور کتب سے ایسا متعارف ہوا کہ خدا کا ہی منکر ہو گیا۔ اور ایسا منکر کہ بڑے بڑے مسلم، عیسائی اور یہودی علماء سے بھرپور مباحثہ کرتا۔
یہاں تک کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی مجھے قائل نہ کر سکے۔
ڈاکٹر بتاتے ہے۔کہ 2005 کی چھٹی کے دن کی ایک صبح مسلم سبزی فروش نے بیل کی۔ ہم گزشتہ 20 سال سے سبزی اسی سے خرید رہے تھے۔ اس دن میں نے اسے چائے کی آفر کی تو اس نے قبول کر لی۔ حسب معمول خدا یا اللّہ کے وجود پر اس سے بحث شروع کر دی۔ 30 منٹ کی گفتگو سے معلوم ہوا وہ سیدھا سادہ مسلمان ہے۔ جو 5 وقت نماز پڑھتا ہے۔ ہاں وہ سودے میں بہت ہی صاف گو اور ایماندار تھا۔ مناسب دام میں بیچتا تھا۔ آخر چلتے ہوئے اس نے ایک ایسی بات کی جس نے میری زندگی ہی بدل دی۔ وہ کیا تھی:-
ڈاکٹر جی! تم نے خود بولا کہ تقریبا 6000 سے 10000 سال سے انسانی تاریخ میں پیغمبروں کی کہانیاں چل رہی ہیں اور سب کے سب ایک اللّہ، اور جنت دوزخ کی بات کرتے ہیں۔ اور سائنس مرنے کے بعد کے حالات کا جواب ہی نہیں دے سکتی۔ تو اب 2 ہی امکانات ہیں؛
1۔۔۔ اللّہ کا وجود نہیں ہے
2۔۔۔ اللّہ ہے
*اگر تو اللّہ کا وجود نہ ہوا* تو مرنے کے بعد ہم دونوں برابر ہونگے۔
لیکن *اگر آگے جا کر اللّہ موجود ہوا* آپ تو پھر پکڑے جائیں گے۔
دونوں صورتوں میں فائدے میں کون ہوا۔ آپ خود ہی فیصلہ کر لینا۔
اس لئے بہتر یہ ہے اللّہ کو مان لیں اور اس کے کہنے پر چلیں۔ اس کا قرآن تو انسان کا سیدھی راہ پہ چلنے کا کہتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے ساری زندگی (امکان)Probability کے لیکچرز دیئے۔ لیکن اس کے جانے کے بعد سوچا کہ اس Probability کی طرف تو کبھی میرا دھیان ہی نہیں گیا۔ کہ دونوں صورتوں میں *اللّہ کو ماننے والا فائدہ میں ہے* ۔
قصہ مختصر اس سوچ کے بعد خیال آیا کونسا آسمانی مذہب بہتر ہے۔ مذاہب کا علم تو مجھے پہلے ہی کافی تھا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ایک لیکچر میں 1400 سال سے پورا قرآن مجید کا حرف بحرف ایک ہونے کا سنا تو انگلینڈ میں کرسچن مشنری ادارے سے اس کی حقیقت دریافت کی۔ تو سب نے اس بات کی تصدیق کی۔
الحمداللہ آج مجھے اور میرے سارے گھر کو مسلمان ہوئے 15 سال ہو گئے۔ ۔ میں اسلامی تعلیمات کے لئے کیرالہ شفٹ ہو گیا۔
میری 3 بیٹیاں حافظ قرآن ہیں۔ اور اللّہ کریم نے میری زندگی ہی بدل دی۔ لیکن اس سبزی والے عبد الاحد سے دوبارہ میری ملاقات نہ ہو سکی۔ لیکن میں نے قبول اسلام کے بعد اپنا نام بھی عبد الاحد رکھا۔کیونکہ وہ ایک سچا مسلمان تھا۔۔۔۔!
عدالت کی توہین
ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﻮ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﮯ ﺳﺎﺗھ ﻣﺎﺭﭘﯿﭧ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺟﺮﻡ ﻣﯿﮟ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺶ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ .
ﺟﺞ ﻧﮯ ﺷﻮﮨﺮ ﮐﯽ ﺯﺑﺎﻧﯽ ﭘﻮﺭﺍ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﺗﻮﺟﮧ ﺳﮯ ﺳﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﺘﻘﺒﻞ ﻣﯿﮟ ﺍﭼﮭﺎ ﺑﺮﺗﺎﺅ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﻨﺒﯿﮧ ﺩﮮ ﮐﺮ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ
ﺍﮔﻠﮯ ﮨﯽ ﺩﻥ ﺁﺩﻣﯽ ﻧﮯ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﭘﮭﺮ ﻣﺎﺭﺍ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺶ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔
ﺟﺞ ﻧﮯ ﮐﮍﮎ ﮐﺮ ﭘﻮﭼﮭﺎ :
" ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﮨﻤﺖ ﮐﯿﺴﮯ ﮨﻮﺋﯽ ؟
ﻋﺪﺍﻟﺖ ﮐﻮ ﻣﺬﺍﻕ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﮨﻮ؟
ﺁﺩﻣﯽ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺻﻔﺎﺋﯽ ﻣﯿﮟ ﺟﺞ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ
ﻧﮩﯿﮟ ﺣﻀﻮﺭ
ﺁﭖ ﻣﯿﺮﯼ ﭘﻮﺭﯼ ﺑﺎﺕ ﺳﻦ ﻟﯿﺠﺌﮯ
ﮐﻞ ﺟﺐ ﺁﭖ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺗﺎﺯﻡ ﺩﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ تھوڑی ﺳﯽ ﺷﺮﺍﺏ ﭘﯽ ﻟﯽ .
ﺟﺐ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻓﺮﻕ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮍﺍ ﺗﻮ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﮐﺮﮐﮯ ﻣﯿﮟ ﭘﻮﺭﯼ ﺑﻮﺗﻞ ﭘﯽ ﮔﯿﺎ
ﭘﯿﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﺮ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺗﻮ ﺑﯿﻮﯼ ﭼﻼ ﮐﺮ ﺑﻮﻟﯽ
ﻧﺎﻻﺋﻖ ! ﺁ ﮔﯿﺎ ﻧﺎﻟﯽ ﮐﺎ پانی پی کر ﺣﻀﻮﺭ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﺳﻦ ﻟﯿﺎ، ﺍﻭﺭ ﮐﭽھ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﺎ ..
ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺩﯾﺮ ﺑﻌﺪ ﭘﮭﺮ ﻭﮦ ﺑﻮﻟﯽ :
" ﮐﻤﺒﺨﺖ ! ﮐﭽھ ﮐﺎﻡ ﺩﮬﻨﺪﮦ ﺑﮭﯽ ﮐﯿﺎ ﮐﺮ، ﯾﺎ ﺻﺮﻑ ﭘﯿﺴﮯ ﺑﺮﺑﺎﺩ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﮨﯽ ﭨﮭﯿﮑﮧ ﻟﮯ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ ! ؟
ﺣﻀﻮﺭ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﺎ ﺍﻭﺭ ﺳﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﻧﮯ ﻟﮕﺎ
ﻭﮦ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺳﮯ ﭘﮭﺮ ﭼﻼﺋﯽ" ﺍﮔﺮ ﺍُﺱ ﻧﮑﻤﮯ ﺟﺞ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺳﯽ ﺑﮭﯽ ﻋﻘﻞ ﮨﻮﺗﯽ ﺗﻮ، ﺗُو ﺁﺝ ﺟﯿﻞ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ ﺑﺲ ﺣﻀﻮﺭ، ﻋﺪﺍﻟﺖ ﮐﯽ ﺗﻮﮨﯿﻦ ﻣﺠھ ﺳﮯ ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺋﯽ
ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ
ﮐﻤﺮﮦ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﺗﺎﻟﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﮔﻮﻧﺞ ﺍﭨﮭﺎ
ﺟﺞ ﻧﮯ ﺍﭨھ ﮐﺮ ﺍﺳﮯ ﮔﻠﮯ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﻮﻻ
’’ﺑﺲ ﮐﺮ ﭘﮕﻠﮯ ﺭﻻﺋﮯ ﮔﺎ ﮐﯿﺎ
کیس خارج شوہر بری😂👏
⁉ 🍲🍅 *آج کیا پکائیں* 🍆🍜
🍲〰〰🐟〰〰🍲
آج کیا پکائیں؟ یہ وہ سوال ہے جو ہر خاتونِ خانہ کے دماغ میں صبح سے ہی گردش کرنا شروع کر دیتا ہے.
🕌 وہ نماز پڑھتی ہے تو اس کے ذہن میں سارے دن کا مکمل شیڈول گھوم رہا ہوتا ہے. *وہ ناشتہ بناتی ہے تو اس کا ذہن دوپہر کے کھانے کا پلان بھی سوچ رہا ہوتا ہے.* گھر کے کام کرتے ہوئے بھی اس کا ذہن کھانے کی پلاننگ کر رہا ہوتا ہے. *دوپہر میں کیا بنے گا، شام میں کیا بنے گا؟*
وہ ایک ڈش ذہن میں لاتی ہے مگر اگلے ہی لمحہ اسے خیال آتا ہے چھوٹا بیٹا یہ نہیں کھاتا، چلو اس کے لئے کھانے کے ساتھ یہ بنا لیتی ہوں اور بڑے بیٹے کے لئے یہ.
🔮 الغرض اگر کسی بھی خاتونِ خانہ کے دماغ کے خیالات کی عکس بندی ممکن ہو تو آپ حیران رہ جائیں گے کہ آپ کے ف*ج سے زیادہ ڈشز وہاں پڑی ہوتی ہیں. لمحوں میں بنتی ہیں لمحوں میں ختم پھر اگلی ڈش اگلی سوچ. اور پھر وہ وقت آ جاتا ہے جب اس کے سارے دن کی ذہنی مشقت کو ہم یہ کہہ کر خاک میں ملا دیتے ہیں کہ
🍗 *مما مجھے چکن نہیں پسند،*
🌿 *مسز آپ جانتی ہیں میں ساگ نہیں کھاتا*
🍣 *ارے بہو! بڑے گوشت سے مجھے ڈاکٹر نے منع کیا ہے.*
🎐وہ بتانا چاہتی ہے کہ بیٹا آپ نے چکن نہیں کھانا تو یہ رائس کھا لیں، آپ کے لئے ساگ کے علاوہ یہ آلو کی بھجیا بنائی ہے، ماں جی آپ کھچٹری کھا لیں، *اس چھوٹے سے مینو پر اس کی دن بھر کی سوچ اور گھنٹوں کی مشقت لگی ہے.*
☀ہر روز کا نہیں تو ہمارے دستر خوان کا عمومی منظر یہی ہوتا ہے. دال ہے تو سلاد لازم، چاول ہیں تو رائتہ لازم، کڑھی کا پکوڑوں کے بغیر پکایا جانا کسی جرم سے کم نہیں، خواتین سوچ بھی نہیں سکتیں کہ وہ پکوڑوں کے بغیر کڑی بنائیں،
🔮 یہ لازم و ملزوم ڈشز کس ذہنی و جسمانی مشقت کی متقاضی ہیں، *وہ شخص نہیں سمجھ سکتا جو کہتا ہے کہ سارا دن گھر میں کرتی کیا ہو، کھانا ہی تو بنانا ہوتا ہے. ذرا جائزہ لیجیے اپنے اپنے دسترخوان کا اکثریت کو اپنا دستر خوان بہت سادہ لگے گا.*
خیر چھوڑیں،
📜
✨
⁉ حسن بصری رح کہتے ہیں کہ *کوئی تم سے تمہارا دین پوچھے تو کیا یہ بتاؤ گے*
کہ
👅 *بس زبان کا چٹخارہ.*کوئی تمام عمر گزار کر بھی سالن نہیں چکھتا
🍺 کوئی بادشاہ کے محل میں مہمان ہے *مگر احتیاطاً ستو لے جاتا ہے،*
🍗 *کسی کے سامنے *بھنا گوشت*آتا ہے تو وہ زار و قطار رونے لگ جاتے ہیں،*
🍲 کوئی صرف *کھانے کے خوشبو*سے پیٹ بھرتا ہے،
🍛 *کوئی آخری سانسیں لیتے ہوئے بھی بادشاہ کا دیا کھانا نہیں کھاتا*
✨🌟 *کیسے پراسرار لوگ تھے، وہ کیسے باکمال متقی تھے، وہ لذات کو آزمائش کہنے والے لوگ.*
🍱 خیر واپس اپنے اپنے دستر خوان پر آجائیں، یہ کہتے ہوئے کہ وہ دور اور تھا، آج کل اتنی سادگی ممکن نہیں.
*یہ دستر خوان بھی عجیب شے ہے . ہمیں پتہ ہی نہیں چلنے دیتا کہ کیسے یہ ہمیں خود میں الجھا کر حق سے دور کر رہا ہے.*
💓 مرد کے دل تک کا راستہ معدے سے ہو کر جاتا ہے، یہ فارمولہ نجانے کس نے بتایا اور سب کی سب خواتین جت گئیں مرد کے دل میں جگہ بنانے کے لئے. یہ کیسی افراتفری مچی ہوئی ہے. کیسی بھاگ دوڑ ہے جس میں ہمیں لگا دیا گیا ہے.
👅 *زبان تو ذائقے سے کبھی سیر نہیں ہوتی*
معدہ میں تو ہر وقت انہضام کا عمل جاری رہتا ہے.
*پھر ساری کی ساری قوتیں اچھا کھانا بنانے اسے سجانے اور کھلانے میں صرف کیوں ہوتی ہیں؟*
کیا جو مرد اپنی زبان کے چٹخارے کے لئے اپنی خواتین کو بھگائے رکھتے ہیں، وہ سوال نہیں کیے جائیں گے؟
📗 *جبکہ اللّہ تعالی کا تو واضح کلام ہے کہ ذرے برابر شر بھی دیکھ لیا جائے گا.اللّہ پاک تو ذرے برابر عمل کا بھی حساب لینے والا ہے، پھر تمہیں کیا ہوگیا کہاں سے تم بہکائے جا رہے ہو. دین دنیا سب زبان کا ایک چٹخارہ ؟*
🏳️🌈 *اچھا کھانا. عمدہ پہننا معیوب نہیں ہے مگر صرف اچھا کھانا اور پہننا یقیناً معیوب ہے.*
🔮 پیٹ بھر کھانے والا نفس، لذتوں کی عادی زبان اور رنگینیوں کی خوگر نگاہیں،
⁉ *جب یہ سوال کریں کہ ہماری دعا قبول نہیں کی جاتی، ہمارا نماز میں دل نہیں لگتا، ہماری زندگیاں مسائل کا شکار ہیں، نجانے کیا بات ہے زندگی بےسکون ہے، تو حیرت ہوتی ہے کہ دن میں چار پانچ قسم کے مشروبات استعمال کرنے والے، دس دس قسم کا کھانا کھانے والے کو کیا جواب دیا جائے؟*
🍛 ابھی تو تذکرہ صرف دو وقت کے دسترخوان کا ہے، سپون فیڈنگ اور سارا دن چرچراتے منہ کی تو بات نہیں کی، ورنہ
🍲 *یہ کھانے کا معاملہ اس قدر خطرناک صورت حال اختیار کر چکا ہے اور اس کے نتائج اس قدر بھیانک ہیں کہ روح کانپ جاتی ہے. اس دستر خوان نے کس طرح ہماری نسلوں کو تباہ کر دیا ہے. اور کیسے کیسے یہ ہمیں ایمان کی چاشنی سے محروم کرتے ہوئے لذات کی دوڑ میں لگا رہا ہے.*
💟 بھرا پیٹ اور چٹوری زبان *ایمان کی حلاوت کو پا ہی نہیں سکتے.* خواتین یہ مت سوچیں کہ ہم زیادہ نہیں کھاتی، اوپر ذکر کر چکی ہوں کھانے کی خوشبو سے پیٹ بھرنے کا.
معذرت کے ساتھ ہمارے دستر خوان اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں جو ایک قوم نے اپنی سرکشی میں کہا تھا:
📗 *اور جب تم نے کہا اے موسیٰ! ہم ایک ہی کھانے پر ہرگز صبر نہیں کر سکتے لہٰذا اپنے رب سے دعا کرو کہ ہمیں وہ چیزیں دے جو زمین اگاتی ہے ، اسکی سبزیاں، اس کے کھیرے، اس کی گندم، اس کے مسور، اور اس کے پیاز تو موسیٰ نے کہا کیا تم ایک بہتر چیز کے بدلے میں ادنی چیز طلب کرتے ہو؟ کسی شہر میں چلے جاؤ تو یقیناً جو کچھ تم.نے مانگا ہے تمہیں ملے گا اور ان پر ذلّت اور محتاجی مسلط کر دی گئی اور وہ اللّہ کا غضب پا کر لوٹے. یہ اس وجہ سے ہوا کہ وہ اللّہ تعالیٰ کی آیات کا انکار کرتے تھے اور اللّہ کے نبیوں کو ناحق قتل کرتے تھے، یہ اس وجہ سے ہوا کہ انہوں نے نافرمانی کی اور وہ حدود سے نکل جاتے تھے*
*(البقرة 61)*
”ہم ایک ہی کھانے پر صبر نہیں کر سکتے“
⁉ پھر کیا ہوا، وہ اللّہ کے غضب کے ساتھ لوٹے، ذلّت اور مسکنت ان پر مسلط کر دی گئی. 🔮 *لمحہ فکریہ ہے کہ آج ذلّت اور محتاجی و رسوائی مسلمانوں پر مسلط ہے آخر کیوں*
کہیں وجہ یہی *"ہم ایک ہی کھانے پر صبر نہیں کر سکتے“*
تو نہیں ؟ *آج مسلمان خوار ہو رہا ہے کہیں وجہ یہ چٹوری زبان تو نہیں؟*
📕 مولانا مودودی اس آیت کی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ *بہتر کے بدلے ادنی کے سودے سے مراد یہ ہے کہ جس بڑے مقصد کے لیے یہ سفر تم سے کروایا جا رہا ہے،اس کی جگہ تمہیں کام و دہن کی لذت اس قدر مرغوب ہے کہ تم اس مقصد کو چھوڑنے کے لیے تیار ہوگئے ہو.؟*
🔮 ذرا سوچیے کہیں *ہم اعلیٰ مقاصد کے بدلے ادنی کی طرف راغب نہیں ہو رہے؟*
✨〰✨📗✨〰✨
*اگر ایسا ہے تو یہ بھی یاد رکھئیے کہ ذلّت اور محتاجی مسلط کر دی جائے گی کیونکہ اللّہ کی سنت نہیں بدلا کرتی
مینٹل نامہ ۔۔۔ عورت اور کلچر
کوئی بھی گھر عورت کے بنا نامکل ھے
عورت کائنات کی خوبصورت تخلیق ھے یو سمجھیں کہ کائنات کا سارا حسن ایک عورت کے روپ میں سمیٹ دیا گیا تو بھی بے جا نا ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زمانہ جاہلیئت میں عورت کو زندہ درگور کر دیا جاتا۔
یہ عورت کے لیئے بد ترین دور رہا
پھر خدا نے اپنے آخری نبی الزمان ﷺ کے ذریعے عورت کو اس سے نجات بخشی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج زمانہ جاہلیت کے بر عکس ہم جدید دور میں داخل ہیں
آج زمانہ جاہلیئت کے دور میں عورت کو زندہ درگور کرنے سے بھی زیادہ خطرناک دور ھے یہ عورت کے لیئے
آج ہم عورت کے ٹھیکیداربنے بیٹھے ہیں ۔ زمانہ جاہلیئت میں عورت کو زندہ دفنایا جاتا اور آج اسے ننگاکر کے معاشرے کے سامنے لانے کی کوشش کی جا رہی ھے ۔
زندہ درگور ھونے سے اس کو ایک ہی بار مار دیا جاتا
لیکن آج کے دور میں ہم عورت کو معاشرے میں ایک نمائش کے طور پر پیش کر کے معاشرے کی دلجوئی کر رہےہیں
جہاں عورت کو انتہائی سنگین نتائج سے دو چار ھونا پڑتا ھے
آج عورت کومعاشرے کے سامنے لایا جا رہا ھے آج عورت کا ریپ اور اس کے بعد اس کا قتل کہیں پہ اس پہ تیزاب پھینکنے جیسے واقعات عام ہیں
یہ سب واقعات کی مثال زمانہ جاہلیت میں نہیں ملتی
اس زمانے میں عورت کو ایک ہی بار مار دیا جاتا تھا ، لیکن آج عورت اس جدید دور مین ہوس کی تسکین پوری کرنے کے لیئے استعمال کی جاتی ھے اور روز جیتی ھے روز مرتی ھے بلکہ پل پل مرتی ھے
۔۔۔۔۔۔۔۔
قبر سے نکال کر عورت کو اگر معاشرے کے سامنے برہنہ کر کے ہی پیش کرنا ھے تو اسے زندہ درگور کر دینا بھی عورت پر ایک احسان ھوگا
۔۔۔۔۔۔۔
اج ہم نے کائنات کی سب سے خوبصورت تخلیق کو ایک ٹشو پیپر کی طرح اسعمال کر کے پھینک دینے کا نام جدت پسندی رکھ دیا ۔
عورت کے ٹھیکیداروں سے ایک درخواست :-
عورت کی اگر واقعی آزادی چاہتے ہو تو خدارا اسے خود سے زندہ درگور ھونے کی آزادی دے دو ۔
شکریہ ۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔
مینٹل کر کے جیو !
اللہ آپ نے نمرود کے لیے مچھر بھیجا تھا۔ نمرود نے آپ کا انکار کیا تھا، لیکن یا اللہ، ہم تو آپ کےاقراری ہیں۔ آپ نے ہمارے لیے مچھر سے بھی سو گنا کم جراثیم بھیجا ہے۔ ۔*یا کریم ، بیماریاں پہلے بھی تھیں* لیکن آپ تو بیماری اس لیے بھیجتے ہیں کہ مومنین کے گناہ معاف ہو جائیں، *لیکن اے اللہ، یہ کیسی بیماری ہے جس نے ہمیں آپ کے گھر میں داخل ہونے سے روک دیا آپ کے محبوب ﷺ کے روضہ مبارک پر حاضری سے روک دیا
اللہ کیا ہم اس قابل نہیں کہ آپ کےگھر آسکیں؟آپ کے محبوبﷺ کے روضہ مبارک کا دیدار کر سکیں ضرور ہم سے غلطیاں ہوئیں۔ ۔ ہم آپ سے دعا کرتے ہیں کہ آپ ہمیں معاف فرما دیں ۔
اللہ اتنی بڑی سزا ہمیں نہ دیجیے ہم گناہوں کے پہاڑ اور سمندر لیے اپ کے گھر آتے تھے، آپ معاف کردیتے تھے ۔ ۔ اللہ آپ نے گھر کا راستہ ہی بند کر دیا۔ ۔ *یا ربی، پھر ہم کس در پر جائیں ؟ ہمیں یوں نہ دھتکاریے۔۔*
اللہ اس امت کو اپنے محبوبﷺاور ان کی آل کے صدقے معاف کر دیجیے* ۔ ۔ *کیا اس امت میں ایک بھی ایسا نہیں جس کی وجہ سے آپ دعا قبول کر لیں؟* ۔ ۔ *اللہ جی* آپ اپنے گھر کےدروازے کھول دیں، جس نبیﷺ کا عشق و محبت آپ نے ہمارے دل میں ڈالا اس کے روزے پر ہم جیسوں کا آنا جانا کر دیں ہم آپ کے در پر آنا چاہتے ہیں ہم آپکے محبوبﷺ کا روضہ مبارک دیکھنا چاہتے ہیں ہم سے بیماری کا خوف ہٹا دیجیے ۔ ۔
اللہ ہمیں اپنی طرف لوٹا دیجیے
اللہ ہماری توبہ قبول کر لیجیے
اللہ ہمارا حشر ان مشرکین جیسا نہ کیجیے جن پر کعبہ کے دروازے بند ہیں ۔ ۔
اللہ آپ انفرادی گناہوں کو معاف کر دیتے ہیں ۔ ۔
*آج ہمارے اجتماعی گناہوں کو بھی معاف کر دیجیے ، ،*
اللہ معاف کر دیجیے
اللہ معاف کر دیجیے
اللہ معاف کر دیجیے
أستغفر الله
أستغفر الله
أستغفر الله
رب کریم، رحم کیجیے۔* ۔
یااللہ ، ہم اس فورم کے ذریعے اجتماعی معافی کی درخواست کرتے ہیں ، آپ اس کو قبول کر لیجیے ۔ ۔ ہم سب اس دعا کو پڑھنے والے امت کے مجرم کے طور پر معافی مانگتے ہیں۔ یااللہ، معاف کر دیجیے*
یا کریم، معاف کر دیجیے*
یا رحیم، معاف کر دیجیے*
*آمین آمین آمین*
*یا رب العزت،* یہ دکھاوے کی دعا نہیں یہ امت کو متوجہ کرنے کے لیے دعا ہے۔ آپ اس امت کو توبہ کی توفیق دے
1۔ ھم ٹیکس نہیں دیتے۔😭😭😭
2۔ مجھے بتاو ٹول پلازے پر ھم کیا دیتے ھیں۔
3۔ مجھے بتاو جب شناختی کاڑڈ بنتا ھے اسکی فیس کا کیا نام ھے۔
4۔ مجھے بتاو جب پاسپورٹ بنتا ھے اس وقت جو پیسے لئیے جاتے اسے کیا کہتے ھو۔
5۔مجھے بتاو جب ھوٹل پر کھانا کھایا جاتا وہ ج22% لیا جاتا ھے اسکا کیا نام ھے۔
6۔مجھے بتاو جو بجلی کے بل میں لگ کر آتا ھے اسکا کیا نام ھے۔
7۔مجھے بتاو جو موبائل سیٹ پر لیا جاتا ھے اسکا کیا نام ھے۔
8۔مجھے بتاو جو فون کارڈ پر کٹوتی ھوتی اسکا کیا نام ھے۔
9۔مجھے بتاو جو سوئی گیس کے بل پر لگ کر آتا ھے اسکا کیا نام ھے۔
10۔ مجھے بتاو جب ھم گاڑی لیتے اس وقت جو لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
11۔ مجھے بتاو جب ھم پراپرٹی خریدتے اس وقت جو رقم لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
12 ۔مجھے بتاو جب ھم پراپرٹی سیل کرتے اس وقت جو لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
13۔ مجھے بتاو جب ھم پٹرول گاڑی میں ڈلواتے اس وقت جو ھم سے لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
14۔ مجھے بتاو جب ھم منرل واٹر۔ کوک۔ سپرائیٹ۔ پیپسی پیتے اس وقت جو آپ ھم سے لیتے اسکا کیا نام ھے۔
15۔ مجھے بتاو جب ھم سگریٹ لیتے اس وقت جو ھم سے لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
16۔ مجھے بتاو جب ھم دوائی خریدتے اس وقت جو لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
17۔ مجھے بتاو جب ھم موٹر وے پر سفر کرتےاس وقت جو ھم سے لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
18۔ مجھے بتاو جب ھم کپڑےاور جوتے خریدتے اس وقت جو ھم سے لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
19۔ مجھے بتاو ھسپتال میں ایڈمٹ ھوتے وقت جو ھم فیس دیتے اسکا کیا نام ھے۔
20۔ مجھے بتاو جب ھم موٹر سائیکل اور سائیکل خریدتے اس وقت جو ھم سے لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
21۔ مجھے بتاو جب ھم بچے کی جنم پرچی بنانے جاتے جو اس وقت لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
22۔ مجھے بتاو جب ھم ڈیتھ سرٹیفکیٹ بناتے وقت آپ کو کچھ روپے دیتے اسکا کیا نام ھے۔
23۔مجھے بتاو زمینوں کی رجسٹری پر جو آپ ھم سے لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
24۔مجھے بتاو نہر کا پانی استعمال کرنے پر جو آپ ھم سے لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
25۔ مجھے بتاو واسا کا پانی استعمال کرنے پر جو آپ ھم سے لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔۔
26۔ مجھے بتاو جب زمین دار اپنی فصل منڈی میں لے کر جاتا ھے وھاں جو فیس لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
27۔مجھے بتاو جو سالانہ فیس آپ شہروں میں گھروں پر لیتے ھاوس ٹیکس کے نام پر اسکا کیا نام ھے۔
28۔ مجھے بتاو جو ٹیلی ویژن کی ماھانہ فیس بجلی کے بلوں پر لگ کے آتی ھے اسکا کیا نام ھے
29۔ مجھے بتاو سرکاری سکولوں کی جو بچے فیس دیتے اسکا کیا نام نام ھے۔
30۔ مجھے بتاو بچے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں جو فیس دیتے ہیں اسکا کیا نام ھے۔
31۔ مجھے بتاو گاڑیوں کو سالانہ ٹوکن لگتے ھیں۔ اسکا کیا نام ھے۔
32۔ مجھے بتاو اسحلہ کے لائیسنس کی رینیول پر آپ جو سالانہ لیتے اسکا کیا نام ھے۔
33۔ مجھے بتاو ڈرائیونگ لائسنس بناتے وقت اور اسکی رینیول کرتے وقت جو آپ فیس لیتےھو اسکا کیا نام ھے۔
34۔ مجھے بتاو جو تم انٹر نیٹ پر کٹوتی کرتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
35۔ مجھے بتاو ھر سرکاری محکمے سے جو بھی عوام نے لائیسنس یا این او سی لینا ھوتا ھے اسکی جو فیس لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
36۔ مجھے بتاو یہ نیلم سرچارج بجلی کے بلوں میں لگ کر آتا ھے اسکا کیا نام ھے۔
37۔ مجھے بتاو نکاح نامہ رجسٹر کروانے کی جو فیس لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
38۔ مجھے بتاو بچوں کا ب فارم بنانے کی جو فیس لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
39۔ مجھے بتاو ھر چیز پر جو جی ایس ٹی لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
40۔ مجھے بتاو بارڈر ایریا سے درخت کاٹنے اور مالک کی اپنی زمین سے مٹی یا ریت نکالنے کی جو فیس لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
41۔ مجھے بتاو کسی بھی عدالت میں دعوی دائر کرنے سے پہلے جو فیس لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
42۔ مجھے بتاو بجلی اور گیس کا میٹر لگانے سے پہلے جو سرکاری لوازمات لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
43۔ مجھے بتاو ملازمین کی تنخواہوں پر جو کٹوتی ھوتی ھے اسکا کیا نام ھے۔
44۔ مجھے بتاو بلڈنگ کا نقشہ پاس کروانے کے لئیے جو سرکاری فیس لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
45۔ مجھے بتاو پانی کے بل پر جو ٹیکس لگ کر آتا ھے۔ اسکا کیا نام ھے۔
ایک صاحب ٹی وی کے ایک چینل پر کہہ رھے تھے کہ عوام ٹیکس نہیں دیتی۔ اگر عوام ٹیکس نہیں دیتی تو پھر مجھے بتاو یہ کیا ھے جو ھم آج تک دیتے آ رھے ھیں۔ عوام سے رسیدیں مانگنے کی بجائے یہ جو آپ عوام سے لیتےانکا حساب ایک دن کا ایمانداری سے دے دیں یہ کدھر جاتا ھے۔ بہت سارے ٹیکس ایسے ھیں جو عوام سے وصول کئیے جاتے ھیں۔ لیکن شاید عوام کو اور مجھے بھی معلوم نہیں انکا کیا نام ھے۔
ہاں اب آو اصل بات کی طرف یہ سارے ٹیکس لے کے مجھے سہولت کیا دیتے ہو؟ کیا سستا اور بروقت انصاف دیتے ہو
کیا جان ومال کی امان دیتے ہو؟
کیا بوقت ضرورت مدد کو آتے ہو؟ اگر آتے ہوتے تو مری میں لوگ سردی سے ٹھٹھر ٹھٹھر کر نہ مرتے۔
سچ بولو کم از کم سچ بولو کوئی تو سچ بولو اور سچ یہ ہے کہ تمہیں مزید ٹیکس چاہیے اپنے شاہی پروٹوکول کے لئے اپنے شاہانہ محلات کے لیے ہم غریب ملک ہیں نہ تو پہلے خود سے شروع تو کرو سادگی پر آو نہ پھر مجھ سے مزید ٹیکس کا تقاضہ کرو۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Telephone
Website
Address
60000
Opening Hours
Monday | 09:00 - 21:00 |
Tuesday | 09:00 - 21:00 |
Wednesday | 09:00 - 21:00 |
Thursday | 09:00 - 21:00 |
Friday | 09:00 - 12:30 |
Saturday | 09:00 - 21:00 |
Sunday | 09:00 - 21:00 |
S Block , Rahim Chock New Multan
Multan, 60000
prescription will only be provided after the payment is confirmed.
Head Office & Factory Zakfas Pharmaceutical Address 12 Km Bosan Road
Multan, 600000
Pakistan's one of the largest veterinary and poultry medicine manufacturing company. WHO GMP& ISO
Tariq Road Multan
Multan, 60000
Poultry Nutritional and pharmaceutical company Multan
Scheme Mor, Nawab-pur Road
Multan, 60000
Drug and Psychiatric Rehabilitation Center.
Bosan Road
Multan
Welman Pharma Multan was established in 1988 by Dr.Nasir Ahmed Khokhar. welman's Aim are 1. To promo
33/10-Y
Multan
A FORCE AGAINST AILMENT. (Zareb Health Care Offers A Range of High Quality Life Saving Products Especially Relating to General and Gastroentology)
4-Al Hassan Square , Kutchery Road Multan
Multan
All products of dental materials and dental equivpments are avalible here under one roof with all dental technical and mechanical services.. 03009634048.
Zainab Arcade Near Nishtar Fly-Over
Multan
The only Laboratory with latest equipment and maximum number of Qualified Trained Staff! Free home sample collection service! Corporate SMS Service!
Prof Drive M KPasha HOD Surgery, Nishtar Hospital
Multan
Directory of Nishtarians N27-84. All requested to add/ paste memorable pics of the class.
Nishter Road Justice Hameed Colony Street # 1
Multan
The company is basically develop for proving best surgically desposible items.
Dost Plaza, Nishtar Road
Multan, 60000
Located on the 2nd floor of the main hospital building, the Intensive Care Unit (ICU) is an 14-bed adult and 7-bed PICU and 14 baby care units in NICU.