Pakistan Awami Tehreek Murree

Pakistan Awami Tehreek Murree

You may also like

Farhan khan yousafzai pti
Farhan khan yousafzai pti

Pakistan Awami Tehreek (PAT) is a Political Organization Founded by Dr Tahir ul Qadri in 25 May, 198

02/12/2023

مری اور کوٹلی ستیاں کی آواز، ہر مظلوم کی آواز، شب و روز خطہ کوہسار کی خدمت میں مصروف عمل، ہر چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے سے بڑے مسائل پر نظر رکھے ہوئے، معروف سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیت جناب محترم المقام امجد ارباب عباسی صاحب، اللہ پاک مزید برکتیں اور عزتیں عطا فرمائے،

01/12/2023
01/12/2023

چہرے نہیں نظام بدلو،
عوام دشمن انتخابی نظام بدلو.
نظام بدلا جائے گا،
سر عام بدلا جائے گا،
آئیں اس کرپٹ، فرسودہ، نظام کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دیں،،،
سوشل میڈیا ٹیم پاکستان عوامی تحریک ضلع مری.

01/12/2023

عوامی تحریک کا 8رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا

پرانا مال نئی پیکنگ میں بیچنے کی کوشش ہورہی ہے، خرم نواز گنڈاپور

عوامی امنگوں کی ترجمان پارلیمنٹ سے ترقی کا رکا سفر شروع ہو گا، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک

پاکستان عوامی تحریک نے 8 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے، بورڈ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے انٹرویو اور انہیں پارٹی ٹکٹ جاری کرے گا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ سیاسی خلا پیدا ہوچکا ہے جو روایتی چہروں سے پر نہیں ہوگا، عوام کو گاہک سمجھ کر پرانا مال نئی پیکنگ میں بیچنے کی کوشش ہورہی ہے۔ عوامی امنگوں کی ترجمان پارلیمنٹ کے قیام سے ہی ترقی کا رکا ہوا سفر شروع ہو گا، ورنہ قوم کولہو کے بیل کی طرح بے منزل رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹنگ کی اہمیت مسلمہ ہے مارکیٹنگ کے فن سے ہر چمکنے والی چیز کو سونا بنا کر پیش کیا جا سکتا ہے مگر اس فن سے گدھ کوباز ثابت نہیں کیا جا سکتا کیونکہ سب باز اور گدھ کے فرق کو سمجھتے ہیں۔ دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول نے کہا کہ 60 فیصد یوتھ کا ناکام بزرگ سیاسی قیادت کے ساتھ مزید گزارہ ناممکن ہے۔ اجتماعی شعور کی مزید تضحیک نہ کی جائے زمانہ غار کی سیاسی قیادت کو 21 توپوں کی سلامی دے کر کوچہ سیاست سے رخصت کر دیا جائے، فی زمانہ ”بزرگ سیاسی قیادت“ تجاوزات کی طرح ہے اسے ہٹائے بغیر ترقی کی ٹریفک نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کی باکردار اور نوجوان قیادت سیاسی خلا پر کرنے کی استعداد رکھتی ہے۔پارلیمانی بورڈ میں خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، محمد عارف چودھری، میاں ریحان مقبول، قاضی شفیق، ثاقب بھٹی، سردار عمر دراز خان شامل ہیں۔

Photos from Pakistan Awami Tehreek Murree's post 24/11/2023

عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ملک فخر زمان عادل کی انقلاب ہاوس اسلام آمد
ملک فخر زمان عادل کی زیر صدارت پاکستان عوامی تحریک کا مشاورتی اجلاس،
اجلاس میں صدر عوامی تحریک شمالی پنجاب قاضی شفیق،صدر عوامی تحریک راولپنڈی و موقع امیدوار برائے این اے 55و پی پی 16غلام علی خان، آرگنائزر و امیدوار حلقہ پی پی12سردار نسیم انجم، ناب صدر عوامی تحریک ڈاکٹر بدیع الزماں،ضلعی ،ناظم منہاج ویلفیئر فاونڈیشن مظہرالحق قادری بھی شریک،
اجلاس میں انتخابات 2024ء میں پاکستان عوامی تحریک کے متوقع امیدواروں پر مشاورت کی گئی،اس موقع پر ملک فخر زمان عادل نے کہا کہ نظام بدلنے کی سب سے بڑی اور مظبوط آواز ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہے،باقی سب جماعتیں اقتدار کی جنگ لڑ رہی ہیں، صرف عوامی تحریک ہی ایسی جماعت ہے جو عوامی شعور کی بیداری،نظام کی تبدیلی اور مصطفوی معاشرے کے قیام کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے،انتخابات میں حصہ لینا بھی اس سلسلے کی کڑی ہے،

23/11/2023

اسلام آباد ۔ مری کی یونین کونسل دریا گلی کے معززین کا صدر تحریک منہاج القرآن و صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع مری کے ساتھ خوشگوار ملاقات کے موقع پر گروپ فوٹو....

پاکستان عوامی تحریک مروجہ سیاسی کلچر کی خامیاں دور کرنے اور موروثی سیاست ختم کرے گی۔ 22/11/2023

پاکستان عوامی تحریک مروجہ سیاسی کلچر کی
خامیاں دور کرنے اور موروثی سیاست کے خاتمے کے
لیے میدان عمل میں موجود ہےhttps://youtu.be/6OGZaJwGEyE?feature=shared
، بہتر سیاسی مستقبل اور عوامی قرب کے خواہش مند سیاست سے دلچسپی رکھنے والوں کو اپنی جماعت میں خوش آمدید کہیں گے " امجد ارباب عباسی ، صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع مری کا اجلاس سے خطاب".

پاکستان عوامی تحریک مروجہ سیاسی کلچر کی خامیاں دور کرنے اور موروثی سیاست ختم کرے گی۔ پاکستان عوامی تحریک مروجہ سیاسی کلچر کی خامیاں دور کرنے اور موروثی سیاست کے خاتمے کے لیے میدان عمل میں موجود ہے، بہتر سیاسی مستقبل اور عوامی قرب کے خواہش مند...

Photos from Pakistan Awami Tehreek Murree's post 22/11/2023

مری۔پاکستان عوامی تحریک ضلع مری کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا۔اجلاس میں ضلعی تنظیم کی توسیع ، پاکستان عوامی تحریک تحصیل مری کے صدر کےلیے واصم اسلام عباسی کا انتخاب اور 15دسمبر کو ورکرز کنونشن کا فیصلہ ۔
بحیثیت صدر تحریک منہاج القرآن امتیاز احمد علوی کی خصوصی شرکت اور پاکستان عوامی تحریک کے نیٹ ورک کے قیام کےلیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی۔

21/11/2023

قاضی شفیق الرحمن صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب سے وفد کی اھم ملاقات ، الیکشن 2024 اور تنظیمی / سیاسی امور پہ صدر شمالی پنجاب کی ھدایات ، بھر پور توانائیاں بروئے کار لانے کا عزم " ازاں : امجد ارباب عباسی صدر ضلع مری ، صاحبزادہ عاقل ستی جنرل سیکرٹری ضلع مری، امتیاز احمد علوی صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل مری".

Photos from Pakistan Awami Tehreek Murree's post 21/11/2023

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مولانا طارق جمیل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مولانا طارق جمیل سے ان کے صاحبزادے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، چیئرمین سپریم کونسل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا، چیئرمین سپریم کونسل نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو مختلف آزمائشوں کے ذریعے آزماتا اور پھر صبر جمیل اور اجر عظیم کی دولت عطا فرماتا ہے، اللہ کی رضا پر ہر حال میں راضی رہنا ہی کمال بندگی ہے، مولانا طارق جمیل نے مشکل کی گھڑی میں دعاؤں میں یاد رکھنے پر تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر خرم نواز گنڈا پور، شاہد لطیف، مفتی امداداللہ قادری، ڈاکٹر میر آصف اکبر، راجہ زاہد محمود، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، چودھری عبدالوحید، علامہ عین الحق بغدادی، قاضی فیض الاسلام وفد میں شامل تھے

19/11/2023

نظام بدلنے کے ایجنڈے پر پاکستان عوامی تحریک اپنے انتخابی نشان موٹر سائیکل کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیگی۔
پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا ایجنڈا صرف پاکستان عوامی تحریک کے پاس ہے۔

Photos from Pakistan Awami Tehreek Murree's post 17/11/2023

سینئر وکلاء راہنماؤں کی عوامی لائرز موومنٹ میں شمولیت

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امن، تعلیم، اعتدال اور رواداری کو فروغ دے رہے ہیں: انتظار کھوکھر ایڈووکیٹ

شمولیت کا خرم نواز گنڈاپور، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، راشد چودھری ایڈووکیٹ و دیگر راہنماؤں نے مبارکباد دی

سینئر وکلاء راہ نماؤں کے وفد نے عوامی لائرز موومنٹ کے مرکزی راہنماؤں سے ملاقات کی اور عوامی لائرز موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شمولیت کااعلان کرنے والوں میں ملک انتظار حسین کھوکھر ایڈووکیٹ (ممبر ایگزیکٹو لاہور بار و مرکزی صدر کھوکھر لائرز موومنٹ)، ملک بہادر حسین ایڈووکیٹ (نائب صدر پیپلز لائرز فورم لاہور) بیرسٹر طاہر حسین شاہ ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ اس موقع پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، صدر عوامی لائرز موومنٹ نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل عوامی لائرز موومنٹ راشد چودھری ایڈووکیٹ، راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، آصف سلہریا ایڈووکیٹ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ، رضوان علی قادری ایڈووکیٹ، سعود احمد خان ایڈووکیٹ، پیر ایس عابدی ایڈووکیٹ، مجاہد لنگڑیال ایڈووکیٹ موجود تھے۔ نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ اور راشد چودھری ایڈووکیٹ نے شمولیت اختیار کرنے والے سینئر راہنماؤں کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک انتظار حسین کھوکھر ایڈووکیٹ کہا کہ زمانہ طالب علمی سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات سن رہے ہیں اور ان کی کتابیں پڑھ رہے ہیں۔ اس قوم کا بچہ بچہ اس بات کا معترف ہے کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پوری دنیا میں اسلام اور پاکستان کے مستند اور معتبر وکیل ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فرقہ واریت سے پاک صاف اسلام کی تعلیمات کو عام کیا ہے اور ان کی اسلامی تعلیمات کی تبلیغ کا مرکز و محور امن، تعلیم، اعتدال اور رواداری ہے۔ یہی وہ بنیادی تعلیمات پیغمبر اسلام حضور نبی اکرم ﷺ کی ہیں۔

راشد چودھری ایڈووکیٹ نے وکلاء راہنماؤں کو یقین دلایا کہ انہیں یہاں پورا عزت و احترام ملے گا اور ہم ان کے پیشہ وارانہ تجربات اور مشاہدات سے استفادہ کریں گے وکلاء ہی پاکستان کا محفوظ مستقبل ہیں۔ عوامی لائرز موومنٹ آئین و قانون کی بالادستی اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے برسرپیکار ہے۔

Photos from Pakistan Awami Tehreek Murree's post 17/11/2023

عوامی تحریک عام انتخابات میں اپنے انتخابی نشان پر حصہ لے گی: پریس کانفرنس

پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، امیدوار درخواستیں جمع کروائیں، رابطہ عوام مہم آج سے شروع: قاضی زاہد حسین

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام اپنی فورسز کے شانہ بشانہ ہیں: نوراللہ صدیقی

5 سو سے زائد ضلعی و تحصیل عہدیداروں نے حلف اٹھایا

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے مرکزی سیکرٹریٹ پر پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک آئندہ عام انتخابات میں اپنے انتخابی نشان پر بھرپور حصہ لے گی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا گیاہے، امیدواروں سے درخواستیں مانگ لی ہیں۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر امیدوار کھڑے کریں گے۔ ہمارے امیدواروں کا انتخابی نعرہ نظام میں جامع اصلاحات ہے۔ آج سے رابطہ عوام اور رابطہ کارکن مہم کاآغاز کررہے ہیں۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، سینئر نائب صدر راجہ زاہد محمود، میاں زاہد اسلام، میاں ریحان مقبول، عارف چودھری، ملک کرامت علی، سردار عمر دراز خان موجود تھے۔ اس موقع پر سنٹرل پنجاب کے 5 سو سے زائد عہدیداروں نے حلف بھی اٹھایا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر نے کہا کہ شفاف الیکشن کروانا الیکشن کمیشن پاکستان کی آئینی ذمہ داری ہے۔ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے مطابق امیدواروں کی سکروٹنی یقینی بنائی جائے۔ اسمبلیوں میں جا کر اس گلے سڑے نظام کو بدلنے کیلئے جدوجہد کریں گے۔ پاکستان میں تعلیم، صحت اور انصاف کا نظام برائے نام ہے۔ 9 سال کے بعد بھی شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف نہیں ملا۔ 9 سال کے بعد بھی شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو غیر جانبدار تفتیش کا حق نہیں ملا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل ہے مظلوموں کو انصاف دلوائیں۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے فورسز کے جوانوں افسروں کی شہادت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا دفاع جذبہ جہاد سے سرشار جوانوں کے ہاتھ میں ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم اپنی سلامتی کے اداروں کے ساتھ ہیں۔

بعدازاں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر سنٹرل پنجاب میاں ریحان مقبول نے کہا کہ عوام آزمائے ہوؤں کو نہ آزمائیں، عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بیانیہ پر انتخابات میں حصہ لے گی نوراللہ صدیقی نے ایک قرار داد کے ذریعے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کو انصاف دلوائیں اور ہوشربا مہنگائی کم کرنے کا مطالبہ کیا تنظیمی کنونشن سے قاضی زاہد حسین، عارف چودھری، راجہ زاہد محمود، میاں زاہد اسلام، ڈاکٹر رفیع کمبوہ، ظہیر احمد، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، میاں رضا، میاں کاشف نے خطاب کیا۔ ملک فاروق، رانا محمد شہزاد، ملک احمد اخوان، راؤ طارق شہزاد، آصف سلہریا ایڈووکیٹ، میاں اقبال ساجد، حافظ رب نواز، چودھری اعظم گوندل، حاجی محمد اکرم سمیت ضلعی، تحصیلی و پی پی ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

13/11/2023

عوامی تحریک کی سی ای سی کا اجلاس، الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان 🇭🇺 منشور کمیٹی پارلیمانی بورڈ کی تشکیل، رابطہ عوام و کارکن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں میاں ریحان مقبول، راجہ زاہد محمود، میاں زاہد اسلام، نوید جٹ، میاں کاشف، عارف چودھری، سردار عمر دراز خان، توقیر اعوان، سید ظفر اقبال شاہ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، اعجاز سدوزئی، ڈاکٹر جہانگیر عباسی، عائشہ مبشر، کامران پرویز، عثمان ہاشم خان اور ثاقب بھٹی نے شرکت کی۔

Photos from Pakistan Awami Tehreek Murree's post 13/11/2023

پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی وسطی کا مشاورتی اجلاس بسلسلہ آئندہ انتخابات 2024 ء منعقد ہوا ،
اجلاس میں صدر شمالی پنجاب قاضی شفیق مہمان خصوصی تھے ،صدرات ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک غلام علی خان نے کی ، اجلاس میں پی پی حلقہ جات کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی ،قاضی شفیق نے عہدیداران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں با کردار ،تعلیم یافتہ اور خدمت کے جذبے سے سرشار امیدوار لائے گی ،انیوں نے کہا کہ ملک میں ایک عجب تماشا بپا ہے ، ایک جماعت میں لوگوں کو شامل کروایا جا رہا ہے ،
ہر الیکشن میں ایک جماعت بنائی جاتی ہے اور اس میں پرانے ونگ ہارسز کو جمع کیا جاتا ہے ، پھر اس جماعت کو کھڈے لائن لگا دیا جاتا ہے ، یہ ڈرامہ بہت عرصہ سے جاری ہے اور اب بھی لگا ہوا ہے ، انئوں نے کہا کہ عوامی تحریک تمام جماعتوں سے ہٹ کر ایسے امیدوار میدان میں لائے گئ جو معاشرے کے اچھے افراد ہوں گے ،
صدر عوامی تحریک غلام علی خان نے کہا کہ کل سے راولپنڈی کے حلقوں میں رابطوں کا آغاز کا کر دیا جائے گا ،
انہوں نے کہا کہ، بہت جلد عوامی رابطے مکمل کر کے امیدواروں سے ٹکٹ کے لئے درخواستیں طلب کی جائیں گی ،
اجلاس میں رہنما شمالی پنجاب بابر حسین ،ضلعی جنرل سیکرٹری
سعید راجہ ،آرگنائزر سردار نسیم انجم۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ امجد عباسی ، فنانس سیکرٹری راجہ خالد ، نائب صدر ڈاکٹر بدیع الزماں ،
صدر پی پی 12 چوہدری علی رضا ، صدر پی ہی 13 راجہ عاصم ، جنرل سیکرٹری ملک آسنان ،نائب صدر شعیب مرزا، صدر پی پی 14 حاجی ظہیر الزماں ، جنرل سیکرٹری متین اختر ، صدر ہی ہی 17 قاری سہیل چوہدری ، جنرل سیکرٹری راجہ جہانگیر ، آرگنائزر ثاقب عباسی ، صرر پی پی 18 اسحاق عباسی ، جنرل سیکرٹری آصف قریشی ، اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی ، اس موقع پر سیاسی رابطہ کمیٹی بنائی گئی جس کے سربراہ غلام علی خان ، سیکرٹری سعید راجہ ممبران میں پی پی صدور شامل ہیں ،
کمٹی ہر حلقے میں مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں سے رابطے کرے گی اور عوامی تحریک کے عہدیداران و ذمہ دوران کے ساتھ مشاورت کر کے امیدوار فائنل کرے گی ،

12/11/2023

موجودہ حالات پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کا خوبصورت تجزیہ!!!!

12/11/2023

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کا کہا ہوا ایک ایک لفظ آج سچ ثابت ہو رہا ہے، ال شریف نے وہی کچھ ملکی اداروں کے ساتھ کیا جسکا ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب نے بہت پہلے خدشہ ظاہر کر دیا تھا...
چہرے نہیں نظام بدلو....
عوام دشمن انتخابی نظام بدلو..

Photos from Pakistan Awami Tehreek Murree's post 12/11/2023

عوامی تحریک کی سی ای سی کا اجلاس، الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

منشور کمیٹی پارلیمانی بورڈ کی تشکیل، رابطہ عوام و کارکن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے، پٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں: خرم نواز گنڈاپور

پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے ژوب اور میانوالی میں فورسز پر حملے اور دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ جوانوں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور دعائے مغفرت کی گئی قرارداد میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر افواج پاکستان کے افسروں، جوانوں کے جذبہ حب الوطنی اور جرأت مندی کو سراہا گیا۔ ایک قرارداد کے ذریعے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی گئی کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کو انصاف دیا جائے اور اس ضمن میں مختلف عدالتوں میں زیر التوا درخواستوں کو بلاتاخیر نمٹایا جائے۔ ایک قرارداد کے ذریعے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ عوام کے چولہے نہ بجھائے جائیں۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ پٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا کہ مفاد عامہ کے خلاف عالمی مالیاتی معاہدے کرنے والوں کا آئندہ انتخابات میں عوام محاسبہ کریں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ملک تاریخ کی بدترین مہنگائی اور معاشی بد حالی سے گزر رہا ہے عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں، اجلاس میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی غزہ اور فلسطین کے جنگ زدہ علاقوں میں ویلفیئر کے لیے بند راستے کھولیں جائیں۔ سنٹرل ایگزیکٹول کونسل کے اجلاس میں نوید جٹ کو جنوبی پنجاب کا اور ڈاکٹر جہانگیر عباسی کو ہزارہ زون کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں رابطہ عوام و کارکن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا آئندہ انتخابات کے لئے منشور کمیٹی اور پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دیا گیا۔ اجلاس میں میاں ریحان مقبول، راجہ زاہد محمود، میاں زاہد اسلام، نوید جٹ، میاں کاشف، عارف چودھری، سردار عمر دراز خان، توقیر اعوان، سید ظفر اقبال شاہ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، اعجاز سدوزئی، ڈاکٹر جہانگیر عباسی، عائشہ مبشر، کامران پرویز، عثمان ہاشم خان اور ثاقب بھٹی نے شرکت کی۔
Social Media Team PAT Distt Murree

12/11/2023

ضلع مری۔۔۔ضلع مری کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت مشتاق احمد ستی کو صدر پاکستان عوامی تحریک سردار امجد ارباب عباسی نے پاکستان عوامی تحریک ضلع مری کا آرگنائز منتخب کر لیا۔۔۔مشتاق احمد ستی سیاسی و سماجی خدمات میں ایک مستند نام ہے۔اور امید ظاہر کی کہ مشتاق احمد ستی ضلع مری میں تنظیمی نیٹ ورک کے قیام کےلیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
Social Media Team PAT Distt Murree

Photos from Pakistan Awami Tehreek Murree's post 12/11/2023

ضلع مری۔تحصیل کوٹلی ستیاں کی معروف مذہبی ، سیاسی و سماجی شخصیت ،سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی صاحبزادہ محمد عاقل ستی پاکستان عوامی تحریک ضلع مری کے جنرل سیکرٹری منتخب۔۔۔۔۔صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع مری سردار امجد ارباب عباسی کے ساتھ ملکر پاکستان عوامی تحریک کے نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کا عزم۔
Social Media Team PAT Distt Murree.

06/11/2023

ویسے‏ چیف جسٹس صاحب!
آپ کو ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے 14 قتل کیوں نہیں یاد آتے ؟؟

02/11/2023

کو 9 سال ہوگئے ابھی تک انصاف نہی ملا اس کا ذکربھی کرلیں
محترم چیف صاحب فیض آباد کیس کا نام تبدیل کر کے ڈی چوک رکھ دیں۔ کیونکہ کیس فیض آباد دھرنے کا سناجارہاہے کا ھے کمنٹس سارے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ڈی چوک دھرنے پردیے جارہے ہیں

Want your organization to be the top-listed Government Service in Murree?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

موجودہ حالات پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کا خوبصورت تجزیہ!!!!
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کا کہا ہوا ایک ایک لفظ آج سچ ثابت ہو رہا ہے، ال شریف نے وہی کچھ ملکی اداروں کے ...
پاکستان کا موجودہ نظام.. 🇵🇰🇵🇰
جو چپ رہے گی زبانِ خنجر، لہو پکارے گا آستیں کا#ModelTownMassacre #MTvictimsAwaitsJustice
نظام کیسے بدلا جائے ✌️✌️✌️
سالگرہ مبارک قاہد محترم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب 🌹💞🌹
پاکستان عوامی تحریک تحصیل مری و جملہ فورمز کا مشترکہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ورکرز کنونشن جسمیں ناظم تحریک منہاج ال...

Telephone

Address

Murree

Other Political Organizations in Murree (show all)
PPP Murree PPP Murree
Murree

PPP Murree City

PMLN Youth Wing PMLN Youth Wing
Murree

Pml N social media Rawalpindi/Murree

P M L N Murree P M L N Murree
Murree

نواز جہموریت کی علامت

IYW Uc ghel IYW Uc ghel
Murree

Work for youth &PTI

Kohsar United Front Kohsar United Front
Murree

social

PMLN Tret Murree PMLN Tret Murree
Tret Murree
Murree, 44000

Name of Trust

اتحاد برائے بنیادی حقوق اتحاد برائے بنیادی حقوق
GHEL
Murree

اتحاد برائے بنیادی حقوق کوہٹی،کاکڑائی،باڈہار

PTI Tehsul Murree PTI Tehsul Murree
Murree

We strive a moderate society that banishes hatred and religious bigotry. We are focused on addressin

PTI RAWAT Bhurban murree offical. PTI RAWAT Bhurban murree offical.
Rawat Bhurban Murree. .
Murree

rawat bhurban ki awam ky khaqooq ky lya awaz buland krna hamara mission...

Ji Youth UC Ghora Gali Ji Youth UC Ghora Gali
Murree

The youth wing of jamat e islami pakistan working to protect people from injustice, violence, oppres