Beauty Of Kashmir Valley

Beauty Of Kashmir Valley

مزید اچھی اچھی ویڈیوز دیکھنے کے لیے یوٹیوب چینل کے لنک پر کلک کریں شکریہ،
https://shorturl.at/drB

Photos from Beauty Of Kashmir Valley's post 12/10/2024

کیوں نہ پھِر سے اُس دور میں جایا جائے
مانگ کر آگ گھر کا چُولھا جلایا جائے
بیٹھ کر گلی میں کریں سب دِل کی باتیں
رَکھ کر مکئی کی روٹی پہ ساگ کھایا جائے
جب درختوں پہ چڑھ کے بیر کھاتے تھے
کوئی ویسا درخت پھِر گھر میں لگایا جائے
وہ تانگے کی سواری وہ گھوڑے کی ٹپ ٹپ
دھیمے سُروں میں پھِر کوئی ترانہ گایا جائے
مہمان آئیں گھر میں اور ہو گرمی کا موسم
شکر اور ستو کا شربت اُن کو پلایا جائے
شام ہو تو بچوں کو گھر بُلائیں آوازیں دے کر
ڈال کر مٹی کا تیل لالٹین کو جلایا جائے
کاش وہ سادہ لوح لوگ پلٹ آئیں واپس امیر
اور جدیدیت کا جنازہ دھُوم سے اُٹھایا جائے

Photos from Beauty Of Kashmir Valley's post 11/10/2024

چھلیاں

11/10/2024

میں شام کے منظر میں ہوں تحلیل شدہ اور
تم دور کسی گاؤں کی مغرب کی اذاں ہو
میں پھیلے ہوئے دشت کی بے انت فضا ہوں
تم چھوڑے ہوئے لوگوں کا ویران مکاں ہو

10/10/2024

رتی گلی نے اب سفید چادر اوڑھ لی۔

Photos from Beauty Of Kashmir Valley's post 10/10/2024

Inter science college bheri 📷

08/10/2024

8 اکتوبر 2005
اللّٰہ پاک تمام شہدا کے درجات بلند فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین

Photos from Beauty Of Kashmir Valley's post 06/10/2024

سیری گاؤں کا دِلکش منظر

Photos from Beauty Of Kashmir Valley's post 04/10/2024

میرے گاؤں کا حُسن مت پُوچھو
چاند کچے مکان میں رہتا ھے 🌙✨

بھیڑی کے سب سے خوبصورت سیاحتی مقام وادی بان کے کُچھ حسین و دِلکش مناظر ۔۔۔
مظفرآبد سے صرف تین گھنٹے کی مسافت کے بعد یہ مناظر آپ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں۔۔

03/10/2024

کوٹلہ بھیڑی کی عظیم شخصیت جناب چوہدری فقیر گارڈ صاحب باغ سے آئے ہوئے مہمانوں کے ساتھ گپ شپ کر رہے ہیں اور اپنی روز مرہ زندگی اور رہن سہن کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں ،

02/10/2024

اڑنگ کیل🍀 نیلم ویلی میں اگر اپنے اڑنگ کیل نہیں دیکھا تو پھر کیا نیلم میں دیکھا۔یہ آپکے نصیب میں ہوتا ہے کہ آپکو ایسا موسم ملے۔

Photos from Beauty Of Kashmir Valley's post 29/09/2024

باغ آزاد کشمیر سے تشریف آئے ہوئے کُچھ مہمان اِک دن سیری آرام کرنے کے بعد دوسرے روز قدرتی حسن سے مالا مال سر سبز وشاداب کوٹلہ بھیڑی کے مشہور سیاحتی مقام بان کی سیر کو روانہ ہوئے دو گھنٹے پیدل سفر کرنے کے بعد جب بان مالی پر پہنچے تو بان کا سر سبز میدان اور چاروں اعتراف سے کوٹلہ ویلی کی خوبصورت٬ مالیوں٬ پہاڑوں٬ گھنے جنگلوں٬اور ٹھنڈے شریں پانیوں کو دیکھ کر بہت لطف اندوز ہوئے دوست احباب کا کہنا تھا انشاءاللہ اگلے سال ہم اپنی فیملیوں کے ساتھ تشریف لائیں گے کچھ دیر آرام کرنے کے بعد کھانا کھایا اور اچانک چوہدری فقیر گاڈ صاحب سے ملاقات ہوئی گارڈ صاحب نے مہمانوں کے ساتھ خوب گپ شپ کی اور دیسی دودھ کی کڑک چائے کا انتظام کیا گاڈ صاحب ویسے ہی بہت مہمان نواز اور کمال انسان ہیں اللہ تعالی ان کو لمبی اور صحت والی زندگی عطا فرمائے ایک دوست نے گاڈ صاحب کا انٹرویو بھی لیا جو جلد ویڈیو آپ سے شیئر کروں گا ""شکریہ""

26/09/2024

Muzaffarabad Airport Azad Jammu and Kashmir
An airport built just to be seen. There is no air traffic here at all

Photos from Beauty Of Kashmir Valley's post 26/09/2024

آزاد کشمیر کی قدیمی اور نایاب مردانہ شال جسے پٹوڑی بھی کہا جاتا ہے اسکو بھیڑ کی اون سے تیار کیا جاتا تھا۔۔

26/09/2024

شہد کے خواص
اور دیکھو تمہارے رب نے شہد کی مکھی پر یہ بات وحی کر دی کہ پہاڑوں اور درختوں میں، اور ٹیلوں پر چڑھائی ہوئی بیلوں میں، اپنے چھتے بنا اور ہر طرح کے پھلوں کا رس چوس اور اپنے رب کی ہموار کی ہوئی راہوں پر چلتی رہ۔ اس مکھی کے اندر سے رنگ برنگ کا شربت نکلتا ہے جس میں شفا ہے لوگوں کے لیے۔ یقینا اس میں بھی ایک نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیں۔ (النحل : ۶۸۔ ۶۹)

25/09/2024

مظفر آباد شہر کی ایک خاص سوغات
کلچے اور تندوری باقر خانی ❤️

25/09/2024

❣️
کوٹلہ بھیڑی کو اللہ تعالیٰ نے بےپناہ حسن سے نوازا ہے جس کو جنت نظیر وادی دیکھنے کا شوق ہو تو وہ کوٹلہ بھیڑی کو موسم بہار میں ایک بار ضرور دیکھے�
#پرندوں کی چہچہاہٹ، کچی سڑک، گھنا جنگل اور ندی نالوں کا شور مچاتا پانی ❣️
ہماری سوچ سے زیادہ پرسکون ھے

Rana Imran

25/09/2024

ملنے کی اک آس لگا دو کشمیرن
تم بس میری عید کرا دو کشمیرن

تنہائی میں لطف نہیں سیّاحی کا
ساتھ چلو کشمیر دکھا دو کشمیرن

فیرن پہنو، شال رکھو ، کوشر بولو
اس تہذیب کو عام کرا دو کشمیرن

میرے ساتھ قدم رکھو اس بھومی پر
سب کے دل میں آگ لگا دو کشمیرن

محکومی کا اندھیرا ہے وادی میں
آزادی کا دیپ جلا دو کشمیرن

اک لمحے کو دیکھو میری جانب تم
میری ہار کو جیت بنا دو کشمیرن

زلف ہلاؤ دھوپ میں بادل آجائیں
سورج کو اوقات دکھا دو کشمیرن

چھوڑو باقی جھوٹے نغمے گاتے ہیں
تم کشمیری گیت سنا دو کشمیرن

Photos from Beauty Of Kashmir Valley's post 24/09/2024

ﭼﺎﻧﺪ ﺑﺪﻻ ﮨﮯ ﮐﺒﮭﯽ، ﺟﮭﯿﻞ ﺑﺪﻝ ﺟﺎﻧﮯ ﺳﮯ ؟
ﺁﺋﯿﻨﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ , ﻋﮑﺲ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﮨﻮﮔﺎ...

23/09/2024

شہرِ مظفرآباد کا خوبصورت منظر

Photos from Beauty Of Kashmir Valley's post 23/09/2024

سیاحوں کی جنت وادی کوٹلہ کوہ مکڑا کے دامن میں واقع یونین کونسل بھیڑی ریزیڈنسی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کے افتتاح کے بعد سیاحوں کا رش آمد کا سلسلہ جاری دیسی کھانوں۔قدرتی ٹھنڈے پانی کے چشموں۔ آبشاروں۔ودیگر سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہونے لگے وادی کوٹلہ ایک سحر انگیز حسن رکھنے والی جگہ جو سیاحوں کی نظروں سے اوجھل لیکن ریزیڈنسی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ میں سیاحوں کے لئے طعام و قیام کی سہولیات موجود ہیں اور انکی پوری ٹیم سیاحوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہمی کے لیے اقدامات آٹھا رہی ہے وادی کوٹلہ کے سیاحتی پرفضا مقامات بان۔جبسر۔سوکڑ۔لوئے دندی۔اپنی مثال آپ ہیں پاکستان اور مختلف جگہوں سے آنے والے سیاحوں کی آمد پر ریزیڈنسی ہوٹل کے منیجر سردار عمران سعید نے کہا کہ محکمہ سیاحت کے فروغ کے لیے بھرپور کوشش کریں گے ہاتھ سے تیار کردہ دیسی کھانے۔مکئی کی روٹی۔لسی۔دہی۔چٹنی۔سبزیات اور مہمانوں کے منشا کے مطابق ہر قسم کا کھانا تیار کر کے دیں گے سیاحتی مقامات تک رسائی کےلیے مناسب کرایہ پر گاڑیاں بھی موجود ہیں انہوں نےمحکمہ سیاحت۔ٹورزم پولیس اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ سے آنے والے سیاحوں کےساتھ ہرممکنہ تعاون کرنےکا مطالبہ کیاہے۔۔

22/09/2024

(اسو)
یہ ہر سال ستمبر میں شروع ہوتا ہے یہ پہاڑی علاقوں کی صدیوں پرانی ثقافت ہے
یہ سیزن پہاڑی علاقوں کا ایک خوبصورت اور مصروف ترین سیزن تصور کیا جاتا ہے جسے اسو بھی کہا جاتا ہے۔
کچھ عرصہ پہلے تو لوگ سعودیہ دوبیئ سے واپس بلاۓ جاتے تھے کہ گھر آ جاؤ اسو آچکا ہے کام کرنا ہے گھاس کٹوانا ہے آگے سردیاں آ رہی ہیں مال مویشی کیا کھاہیں گے۔
یہ اس موسم گھاس کٹائی کے بعد خشک کر کہ جمع کر لیا جاتا ہے جو مویشی آگے سردیوں میں کھاتے ہیں
اس سیزن میں جب لیتری ہوتی تھی ثقافتی کھانے جس میں لسی والا ساگ مکئی کی روٹی دیسی گھی اور مشروبات میں لسی اور دودھ ہوتا تھا اس سیزن کو سال کا مشکل ترین مہینہ سمجھا جاتا تھا -
گھاس کاٹتے وقت سیاں نا خاص خیال رکھیو،،،

Want your business to be the top-listed Photography Service in Muzaffarabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

#Allahhuakbarallahhuakbar @followers
کوٹلہ بھیڑی کی عظیم شخصیت جناب چوہدری فقیر گارڈ صاحب باغ سے آئے ہوئے مہمانوں کے ساتھ گپ شپ کر رہے ہیں اور اپنی روز مرہ ز...
اڑنگ کیل🍀 نیلم ویلی میں اگر اپنے اڑنگ کیل نہیں دیکھا تو پھر کیا نیلم میں دیکھا۔یہ آپکے نصیب میں ہوتا ہے کہ آپکو ایسا موس...
شہد کے خواصاور دیکھو تمہارے رب نے شہد کی مکھی پر یہ بات وحی کر دی کہ پہاڑوں اور درختوں میں، اور ٹیلوں پر چڑھائی ہوئی بیل...
#Kotla_Valley_Kashmir ❣️ کوٹلہ بھیڑی کو اللہ تعالیٰ نے بےپناہ حسن سے نوازا ہے جس کو جنت نظیر وادی دیکھنے کا شوق ہو تو وہ...
شہرِ مظفرآباد کا خوبصورت منظر @followers
بیوٹی آف آزاد کشمیر ♥️کشمیر کی میٹھی بولی گوجری زبان ❤️...... #kashmirbeauty #viralvideo #viralreels #tourist  #tourism ...
بان مالی کا خوبصورت منظر @followers
بھیڑی ریزیڈنسی ھوٹل اینڈ ریسٹورانٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسلر ممبر سردار محمد ادریس صاحب اپنے خیالات کا ا...
نیلم ویلی آزاد کشمیر۔ لائن آف کنٹرول پر چلہانا کے مقام پر خوبصورت منظر۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشمیر میں وہ علاقہ ج...
#seri_bheri  #muzaffarabad_azad_kashmir  #kashmiriyat_zindabad  #AzadKashmir
سیری بھیڑی كا خُوبصورت منظر موسمِ خزاں #kashmiriyat_zindabad #Kotla_Valley_Kashmir #AzadKashmir #seri_bheri @followers @...

Category

Telephone

Website

Address

Bhari Muzaffrabad Azad Kashmir
Muzaffarabad

Other Photographers in Muzaffarabad (show all)
جاگراں ویلی جاگراں ویلی
Jagran Neelum Azad Kashmir
Muzaffarabad, 13231

Jagran Valley is one the most beautiful Valley Of Neelum. There are many places to visit.

Malik Aibraheem Social Activity Malik Aibraheem Social Activity
MalikAibraheem786m@gmail. Com
Muzaffarabad

👉fb=>Muhammad Aibraheem Malik 👉 email=>[email protected] 👉ph=>contact +923409837803

Xkh photography Xkh photography
Muzaffarabad

Abid sheikh 099

syed zia gillani syed zia gillani
Muzaffarabad

The Kashmir Valley The Kashmir Valley
Muzaffarabad, 50000

The Neelum River also known as Kishan Ganga and was subsequently renamed after the village of Neelam.

RKM photography RKM photography
Muzafrabad
Muzaffarabad

Photography video shott

Daman photographs. Daman photographs.
Sirinagar Road
Muzaffarabad

Total nature photographs.

Views of Neelum Views of Neelum
Muzaffarabad

جنت نظیر وادی کشمیر Neelum

Afnan's Photography Afnan's Photography
Muzaffarabad AJK
Muzaffarabad, 13100

we provide all kind of photography

Captured by Tuba Captured by Tuba
Muzaffarabad

It's all about photography

Afaq vibes Afaq vibes
Muzaffarabad

nothing will be impossible �

Kashmiri Boy Kashmiri Boy
Thotha
Muzaffarabad

Photography LoVeR 📸🤎 Ahtsham Awan 💢 (Itx sHaMu)