Free Online Clinic Noorpur

Doctor Mazhar Iqbal
MBBS(QAMC)
RMP.PMC.NLE. P.G.R ORTHOPEDIC SURGERY

17/04/2023
05/04/2023

فری آنلائن کلینک نورپور.

مفت مشورہ کے لیے
0309-6698165 WhatsApp
پر شام 4 سے 8 رابطہ کریں ۔

ڈاکٹر مظہر اقبال

MBBS-RMP-PMC-NLE
Post graduate resident Orthopedic Surgery Bahawalpur Victoria Hospital Bahawalpur
سابقہ ہاؤس آفیسر بچہ وارڑ۔میڈیکل و سرجیکل وارڈ بہاول وکٹوریہ ہاسپٹل بہاول پور
سابقہ ہاؤس آفیسر کڈنی سینٹر بہاولپور ۔

ماہر امراض
بچگان و نوزائیدگان
،شوگر،بلڈپریشر،گردہ،مثانہ،امراض مخصوصہ ،جگر کے امراض ،بخار،پرانی کھانسی ،جلدی امراض۔

Photos from Free Online Clinic Noorpur's post 24/02/2023

ایسی مائیں جن کو حمل سے پہلے شوگر کی بیماری کی تشخیص ہو چکی ہو یا جن کو حمل کے دوران پہلے تین ماہ یا اس کے بعد شوگر کی تشخیص ہو جائے ان کو اپنی شوگر کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے ۔ حمل کے دوران بچہ مکمل طور پر ماں پر انحصار کرتا ہے اس لیے ماں کے خون میں شوگر کے لیول کے زیادہ ہونے کا بچے پر بلاواسطہ اثر ہوتا ہے ۔ اگر ماں کیا شوگر لیول کنٹرول نہ رہے تو بچے پر مختلف اثرات پڑتے ہیں ۔ حمل کے دوران اگر ماں کا شوگر لیول زیادہ ہو تو ایسے بچوں میں موٹاپا ، بچے میں شوگر ، دل کی مختلف بیماریاں ، گردوں کا خراب ہو جانا ، یرقان، خون کا گاڑھا ہونا اور بچے کی پیدائش میں دیگر پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں ۔ اس لیے ماں کو چاہیے کہ حمل کے دوران خاص طور پر اپنی شوگر کو کنٹرول میں رکھے اور شوگر سپیشلسٹ سے باقاعدگی کے ساتھ معائنہ کرواتی رہیں۔

12/02/2023

اینٹی بائیوٹکس کا بے دریغ استعمال بہت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں انتہائی طاقتور اینٹی بائیوٹکس براہ راست میڈیکل سٹور سے خریدی جا سکتی ہیں۔

وائرل بیماری کے لیے اینٹی بایوٹک کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

وقت کی ضرورت ہے کہ حکومت اینٹی بائیوٹکس کے غلط استعمال پر پابندی کے لیے قانون بنائے تاکہ وہ صرف مستند معالج ہی تجویز کریں۔

ڈاکٹروں کو یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہیے کہ تجویز کیا ہے، کب اور کون سی اینٹی بائیوٹک شروع کرنی ہے اور اسے کب بند کرنا ہے۔

11/02/2023

یہاں پر بہت سے ڈاکٹرز کنفیوژن کا شکار ہیں کہ کونسی میڈیسن اچھی ہے. مہنگی یا سستی؟ لوکل یا امپورٹڈ. یہ پوسٹ انہی کے لئے ہے.

ہمیشہ اچھی کمپنی کی میڈیسن پریسکرائیب کریں اور خریدیں. اب اچھی کمپنی کا پتہ کیسے چلے گا؟ اچھی کمپنیوں میں ملٹی نیشنل اور کچھ نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیاں شامل ہیں. جن کے کچھ نام یہ ہیں.... Gsk, pfizer, merk, novonordisk, sanofi, illy lilly, وغیرہ ہیں. اچھی نیشنل فارما کمپنیوں میں getz, sami, macter, hilton, ccl, himont, searle, ferozsons, atco, وغیرہ وغیرہ شامل ہیں.
ہمیشہ اچھی اور ویل سٹینڈرڈ فارمیسی سے میڈیسن خریدیں. جہاں فارماسسٹ موجود ہو. جیسے کہ سروید،کلینکس پلس، محمود سنز، ڈی واٹسن، وغیرہ. کیوں کہ یہ گروپس براہ راست کمپنی سے دوائیں خریدتے ہیں. تو ان میں دو نمبری کے چانسز تقریباً ناممکن ہوتے ہیں. جبکہ لوکل فارمیسی یا میڈیکل سٹور والے باہر سے میڈیسن خریدتے ہیں جن میں دونمبری کے چانسز بہت زیادہ ہوتے ہیں. خاص طور پر ہول سیل والے یہ دو نمبری کرجاتے ہیں. پاکستان کےہر شہر میں ایک ایسی مارکیٹ ضرور موجود ہے جہاں یہ دھندا بہت عام ہے.
اچھی کمپنیاں زیادہ تر یورپ اور امریکہ سےمال منگواتی ہیں. اگر کچھ خام مال ان کو چین یا بھارت سے بھی منگوانا پڑتا ہے تو وہ بھی اچھی کوالٹی کا ہی خریدتے ہیں. اب نہیں لیکن اکثر لوکل کمپنیوں والے زیادہ کمائی کے چکر میں سستا مال خریدتے ہیں. اور سٹینڈرڈ کو بھی نظرانداز کرجاتے ہیں. کچھ ایسی کمپنیاں بھی ہم نے دیکھی ہیں کہ جن میں کوالٹی کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ہی نہیں ہے. 😂 اور سامپل بھی پاس ہوجاتے ہیں اور ان کی میڈیسن کھلے عام فروخت ہورہی ہے. ایک دفعہ میرے والد صاحب غلطی سے لے آئے تھے تو میں نے ان کو منع کردیا کہ اس کمپنی کو میں بذات خود جانتا ہوں. بہرحال یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے حصے کا کام ایمانداری سے کریں. فیزیشن اچھی میڈیسن والی پریسکرپشن لکھیں. اور فارماسسٹ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مریض کو اچھی میڈیسن میسر کروائے.
اگر ہم ہی بے ایمانی کریں گے تو پھر حکمران ایسے ہی ملیں گے جیسے مسلط ہیں. اللہ ہمارے حالوں پر رحم فرمائے. آمین. copied.
ایک فارماسسٹ کی پوسٹ...

10/02/2023

محلے کے میڈیکل سٹور سے علاج کروانا –
پچھلے دنوں ایک دوست کے چچا کا انتقال ہوا- مرحوم کی عمر تقریبا پچپن برس تھی – مرحوم بطاہر ایک تندرست انسان تھے- ان کو ڈاکترون کے پاس جانے سے چڑ تھی- وہ ہر چھوٹی موٹی بیماری کے لیے اپنے محلے کے میڈیکل سٹور والے سے دوا لیتے تھے – اور کہتے تھے یہ میڈیکل سٹور والا بہت ماہر ہے – ڈاکٹر سارے فراڈ ہیں – بھاری فیس لیکر وہی دوا لکھتے ہیں جو میڈیکل سٹور والا بغیر فیس کے دیتا ہے – تو میں خوامخوہ ڈاکٹر کو فیس کیوں دوں – پچھلے دنون ان کو سینے میں معدے کے اوپر تکلیف محسوس ہوی – حسب معمول اپنے میڈیکل سٹور والے کے پاس چلے گیے ـ سٹور والے نے انہین تسلی دی اور کہا ہاضمے کی شکایت لگ رہی ہے- اومیپرازول کھا لیں ٹھیک ہو جایے گا – موصوف نے دوا لی اور سو گیے – تین چار گھنٹے بعد افاقہ نہیں ہوا تو دوبارا میدیکل سٹور والے کے پاس چلے گیے – انہون نے فرمایا یہ دوا اچر کرنے مین تھورا وقت لیتا ہے – اپ میو کین کی شربت لے لیں اس سے بہتر ہوگا – موصوف نے میوکین کی شربت لی اور ارام آنے کا انتظار کرتے رہے- یون اٹھ گھنتے گزر گیے – تکلیف مین اضاٖہ ہوا اور مریض کو ہسپتال لے جایا گیا- ای سی جی کرنے پر پتہ چلا کہ بہت شدید قسم کا ہارت اٹیک اچکا ہے – اور دیر ہونےی کی وجہ سے دل کی خون کی نالیوں کو ٖفوری کھلنے والی انجکشن بھی شاید اثر نہ کرے- مریض ایک دن ایی سی یو مین رہے اور انتقال کر گیے –
اس طرح کی کیے مثالیں ہمیں روز روز ملتے ہیں – جہان مریض تشخیص دیری یا غلط دوا دینے کی وجہ سے مرض بگڑ جاتی ہے –
بے شک موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے مگر مزہب نے خودکشی کو بھی حرام قرار دیا ہے –
میڈیکل سٹور والے سے علاج کروانا ایسا ہے جیسے اییر لاین کا ٹکٹ بیچنے والا کیشیر جہاز چلاییے – کیا اپ ایسے جہاز میں سفر کرنا پسند کرینگے جس کو ٹکٹ بیچنے والا کلرک چلا رہا ہے – اگر نہیں تو پھر اپنٰی صحت کے ساتھ کیون کھیل رہے ہیں – نویں فی صد میڈیکل سٹور میں تو فارمیسست بھی نہیں ہوتا – زیادہ تر سیلز مین ہوتے ہیں – مستند ڈاکٹر تو دور کی بات – پچھلے سال ایک ایسے صاحب سے ملاقات ہوی جو جوڑوں کے لیے این ایس ایڈ بغیر ڈاکڑر کے نسخے کے لینے کی وجہ سے گردے فیل کر بیٹھے – ہر نزلہ زکام اور موشن کے لیے طاقتور اینٹی باییوٹک بچون کو ایسے دیے جات ہیں جیسے چاکلیٹ ہوں – ہاں میں یہ مانتا ہون بہت سارے نام نہاد ڈاکٹر بھی یہ کام کرتے ہیں – لیکین احتیا ط برتنا اپ کی زمہ داری ہے – جس کے پاس بھی جاییں پہلے اس بات کی یقین دہانی کرین کہ اپ اور اپ کا خاندان محفوط ہاتھوں میں ہیں - اللہ سب کو اپنے امان میں رکھے اور صحت اور زندگی عطا فرمایے-
ڈاکٹر اسد رحمان(copied)

10/02/2023

میڈیکل اسٹور پر پاکستان میں 8 یا 10 جماعت پاس لوگ بیٹھے ہوتے ہیں جن کا میڈیکل سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا

I diagnosed 2 yrs old child with acrodermatitis enteropathica.. i prescribed syp zincat with other medications ... Now just received the call from his father ..
. ڈاکٹر ساب تُسی بچے نو الٹیاں تے پوٹیاں والا سیرپ لکھ دیتا اے تے
میں کوئی نہیں لیا سٹور والا کہہ رہا ہے یہ تو پوٹیوں کا شربت ۔۔۔ اور میرے بچے کو تو پوٹیان ہیں ہے نہیں ۔۔۔🤦‍♂️ مہربانی فرما کر میڈیکل اسٹورز والے بھائی اپنا ہائی کلاس knowledge پاس رکھا کریں اور patients کو غلط مشورے دے کر اُنکی صحت سے نہ کھیلیں ☹️
COPIED

Photos from Free Online Clinic Noorpur's post 08/02/2023

⭕⭕آنکھ کے پاس بننے والی پھنسی :::

آنکھوں کے اردگرد گلینڈز ہوتے ہیں جن میں سے رطوبت نکلتی یے۔

کسی وجہ سے بلاک ہو جائے تو یہ stye نکل آتی ہے۔ اور بعض لوگوں کو بار بار نکلتی ہے۔

عام طور پر ایک سے تین دن میں خود بخود ختم ہو جاتی ہے۔

اس کے اوپر گرم انگلی سے سکائی کرنے سے آرام ملتا ہے۔

لیکن جنہیں بار بار ہو ان کے لیے ہدایت یے کہ اپنی پلکوں پر کاٹن بَڈ سے اینٹی ڈینڈرف شیمپو کو ہر دوسرے یا تیسرے روز اپلائی کریں۔ شیمپو کو ڈیلیوٹ کرکے بھی استعمال کر سکتے ہیں اور بے بی شیمپو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ مقصد صرف مسام کو بند ہونے سے بچانا ہے۔ کم از کم چھ ماہ استعمال کرنا ہے تاکہ مسام بند نا ہوں اور مکمل طور پر یہ ختم ہو جائے ۔copied

02/02/2023

صحت کلینک نورپور
مفت مشورہ کے لیے
میسنجر پر علامات تفصیل،رپورٹ،تصویریں بھیجیں۔

19/01/2023

صحت کلینک نورپور
اوقات کار: صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک۔
فری میڈیکل کیمپ بروز جمعہ
صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک
فری معائینہ
فری بلڈ پریشر
فری شوگر ٹیسٹ۔

25/12/2022

”ٹائیفائیڈ بخار“ ایک عام مگر خطرناک انفیکشن ہے اور المیہ یہ ہے پاکستان میں ہر بخار کو عام طور پر” ٹائیفائیڈ بخار“ کہا جاتا ہے۔

میرے خیال میں ”کویکس“ اور یہاں تک کے کے ”جنرل پریکٹیشنر“ نے بھی اس کا استعمال کرتے ہوئے بہت پیسہ کمایا ہے۔

اس میں عوام کو قائل کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ٹائیفائیڈ بخار کے لیے جن ٹیسٹوں کا مشورہ دیا جاتا ہے ”وائیڈل ٹیسٹ اور ٹائیفائیڈوٹ “ہیں۔

یہ دونوں ٹیسٹ مخصوص نہیں ہیں جب ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو یہ لازمی نہیں ہے کہ شخص ٹائیفائیڈ بخار میں مبتلا ہے۔ اکثر لوگوں میں انفیکشن کے بعد بھی یہ ٹیسٹ مثبت آئیں گے اور سالوں بعد بھی دوبارہ کرواٸیں تو ٹیسٹ پوزیٹو ہو گا۔

ہم بہت سے ایسے مریض دیکھتے ہیں جو ہمارے پاس وائیڈل ٹیسٹ لے کر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انہیں ہر دوسرے مہینے ٹائیفائیڈ ہو جاتا ہے۔ انہیں ہر بار اینٹی بایوٹک کے انجیکشن لگواتے ہیں اور اس لیے ان سے پیسوں کی لوٹ مار کی جاتی ہے۔

آغا خان ہسپتال نے ابتدائی طور پر ان ٹیسٹوں کو ترک کر دیا تھا اور اب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے یہ ٹیسٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

لہذا صرف ایک ٹیسٹ جو آج کل تجویز کیا جاتا ہے وہ ہے بلڈ کلچر ٹیسٹ۔

ایک بار پھر اس ٹیسٹ کا مسئلہ یہ ہے کہ زیادہ تر مریض ہسپتال آنے سے پہلے خود دوائیں لیتے ہیں اس لیے بلڈ کلچر کی اہمیت متاثر ہوتی ہے۔ اگر خون کا نمونہ لینے سے پہلے اینٹی بائیوٹک کا استعمال کیا جائے تو امکان ہے کہ مریض کی بیماری کے باوجود منفی رپورٹ آجائے۔یہ ٹیسٹ کافی مہنگا بھی ہے اور ہر جگہ دستیاب ھی نہیں۔

مختصر میں ہمیں وائیڈل، ٹائیفائیڈوٹ سے بچنا چاہیے اور ٹائیفائیڈ بخار کے لیے بلڈ کلچر کو انتخاب کے ٹیسٹ کے طور پر استعمال کرنا چاہیے ۔۔

🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥

21/12/2022

سوال نوزائیدہ بچے کو کتنی و قفے کے بعد ماں کا دودھ دینا چاہیے، بچہ ہر وقت سویا رہتا ہے، چار گھنٹے بعد خود اُٹھا کر دودھ دینا پڑتا ہے، ماں کا دودھ بھی کم ہے، بچے کا پیٹ نہیں بھرتا، فیڈر دینا پڑتا ہے۔

جواب
عمومی طور پہ ہر تین گھنٹے بعد پلانا چاہیے، کچھ بچے اس سے جلدی مانگتے ہیں، انہیں جلدی پلا دیں، اور جو بچہ سویا رہے یا نا مانگے اسے جگا کر کوشش کریں کہ ہر تین گھنٹے بعد پی لے۔ زیادہ سے زیادہ وقت چار گھنٹے۔
ماں کا دودھ ہی پلانا چاہیے، اگر ماں کا دودھ نہیں آ رہا تو وقتی طور کپ اور چمچ سے اوپر کا دودھ دیں ، اور ساتھ ماں کا دودھ بڑھانے کے لیے بچے کو زیادہ دیر ماں کے ساتھ لگائیے، دوسرا یہ کر سکتے ہیں کہ پمپ سے دودھ نکال کر کپ اور چمچ کے ذریعے دے سکتے ہیں اگر پمپ سے ماں کا دودھ آتا ہو۔

10/12/2022

🌟 بچے کا رات کو بستر پرپیشاب نکلنا !!!!

NOCTURNAL ENURESIS
🌀کیا آپ کا بچہ رات کو بستر گیلا کرتا ہے یا دن کو کبھی کبھی باتھ روم جا نے سے پہلے ہی پیشاب اس کے کپڑوں میں ہی نکلتا ہے ؟؟؟

🎆بچو ں میں پیشاب پر کںٹرول کرنے کا وقت یکساں نہیں ہو تا ۔ بعض بچوں میں کنٹرول جلدی حا صل ہو تاہے اوربعض بچے یہ کنٹرول حاصل کر نے میں زیا دہ دیر لگا تے ہیں ۔ پانچ سال کی عمر میں پچیس فی صدبچے رات کو بیستر پر پیشاب کرتے ہیں ۔ آٹھ سال کی عمر میں بارہ فی صد بارہ سال کی عمر میں آٹھ فی صد اور پندرہ سال کی عمر میں ایک سے دو فیصد بچے رات کو بستر گیلا کر تے ہیں ۔

🌀 یہ ایک بے ضرر معا ملہ ہے اور اکثر مور ثی ہو تا ہے ۔ وقت کے ساتھ ساتھ بچہ اپنے مثانے کو کنٹرول کرنا سیکھ جا تا ہے۔

🌀 بعض چھوٹے بچے دن کو بھی کبھی کبھی اپنا پا جا مہ گیلا کرتے ۔ اگرایک دفعہ پیشا ب کنٹرول ہو نےکے بعد دوبا رہ پیشاب نکلنا شرو ع ہو جا ئےتو یہ زیا دہ اہمیت کے حامل ہے اس کی کوئی میڈیکل وجہ جیسے پیشاب کی نا لی میں ا نفیکشن ہو سکتی ہے ۔
🌈پیشاب نکلنے کی تشو یشناک وجو ہات :::
اگر مندررجہ ذیل علا مات مو جود ہو تو فورا ڈاکٹر سے رجو ع کریں ۔
💢1 ۔اگر بچہ پا نی بہت زیادہ پیتا ہے ۔کھانا بہت زیا دہ کھاتا ہے اور بار بار پیشاب کرتا ہے او ر ساتھ ساتھ بستر پہ پیشاب نکلتا ہے تو یہ شو گر کی علا مت ہو سکتی ہے .
💢2 ۔اگر بچے کو بہت زیادہ پیاس لگتی ہے اور ہر وقت پانی مانگتا رہتا ہہ اور بار بار پیشاب کرتا ہے تو یہ دما غ سے نکلنے والے ایک ھار مون کی کمی یا گردے کا مسیلہ ہو سکتاہے.

💢 3 -اگر بچے کو پییشاب میں جلن ہو یا بخار آئے تو پیشاب کی نالی میں انفکیش ہو سکتا ہے .
👨‍⚕️ڈا کٹر سے کب مشورہ کرنا چا ہئے ۔🌈
💫1 ۔اگربچےمیں مندرجہ بالاعلامات ہو موجود ہوں تو فورا ڈاکٹر سے رجو ع کر یں ۔ 💫2 ۔اگر ایک دفعہ پیشاب پر کنٹرول ہو نے کے بعد اچا نک پیشاب نکلنا شروع ہو جا ئے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔ 💫3 ۔اگر چھہ سال پورا ہونے کے بعد بچے کا بستر میں پیشاب نکلے تو ایک دفعہ ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں تا کہ یہ یقین دھا نی ہو کہ یہ بے ضرر معا ملہ ہے ۔اور کوئی پیچیدہ مسیلہ نہیں ہے ۔ 💫4 ۔اگر بچے کا وزن اور قد نہیں بڑھ رہا تو مشورہ ضرور کریں
💫 5 بعض دفعہ بچے میں قبض ۔ نظام تنفس کی کچھ کیفیات ۔ کچھ نفسیا تی بیما رں بھی بستر پہ پیشاب نکلنے کا سبب بن سکتی ہیں ۔

☄️اس کو بتا ئیں کہ یہ ایک عام اور معمولی سا مسیلہ ہے جو وقت کے سا تھ ٹھیک ہو جا ئے گا . ☄️رات کو سونے سے پہلے پانی چائے جوس وغیرہ سے رہیز کری۔
☄️بستر میں جا نے سے پہلے ا س بات کی یقین دھا نی کریں کہ بچہ سونے سے پہلے باتھ روم جا ئے۔
☄️ اگرر ات کو ایک دفع پیشاب کے لئے اٹھا یا جا ئے تو کا فی سود مند ثابت ہو سکتا ہے مگر یہ اتنا اسان نہیں ۔
☄️ صبع جب صفائی کر رہے ہو ں تو بچے عزت نفس کو ٹھیس پہنچا ئے بغیر صفائی میں اس کو شا مل کر لیں.
☄️ بچے کے میٹرس پہ ایسا کور چڑھادیں تاکہ صفا ئی میں آسا نی ہو ۔ ☄️جس دن بچہ بستر پر پیشاب نہ کرے تو اس کی تعریف ضرور کریں ۔
☄️ بڑے بچے کو ڈئپر پر پہنا نے سے گر یز کر یں ۔ اس سے مثا نہ کے کنٹرول میں دیر لگتی ہے ۔

🌈بستر پر پیشاب کرنے والوں کا میڈیکل علاج کیا ہے !!!

💢 ان بچو ں کے اکثریت وقت کے سا تھ خودہی کنٹرول حا صل کرتےہیں ۔
💢مگر ایک مختصر تعداد کی بچو ں کو کبھی کبھی دوائی یا الارم اور مختلف طر یقوں سے علاج کیا جاتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر دوسرے مسا ئل مثلا قبض وغیرہ کا صحیح علا ج کیا جائے تو صورت حال بہتر ہو جا تی ۔

📜اس کا فیصلہ بچے کا ڈاکٹر کرے گا کہ کس وقت بچے کو دوا ئیوں یا دوسے طر یقہ علا ج کی ضروت پڑے گی۔

Copied:

Dr. Arshad Mehmood - Child Specialist

🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥

02/12/2022

صحت کلینک نورپور
اوقات کار: صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک۔
فری میڈیکل کیمپ بروز جمعہ ،منگل صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک
فری معائینہ
فری بلڈ پریشر
فری شوگر ٹیسٹ۔

01/12/2022

فری میڈیکل کیمپ
کل بروزجمعہ (22-12-02) کو انشااللہ صحت کلینک نورپور پر صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔
چیک اپ فری
شوگر ٹیسٹ فری
بلڈ پریشر چیک فری
ادویات فری

نمبر لینے کے لیے
03096698165
پر کال کریں ۔
صحت کلینک نورپور

Photos from Free Online Clinic Noorpur's post 26/11/2022

♈کالی کھانسی (پرٹیوسس) :::

یہ ایک انتہائی متعدی سانس کی نالی کا انفیکشن ہے۔ بہت سے لوگوں میں یہ ایک شدید ہیکنگ کھانسی ہوتی ہے جس کے بعد سانس کی تیز رفتار ہوتی ہے جو "وہوپ" کی طرح لگتا ہے۔

🔰ویکسین تیار ہونے سے پہلے کالی کھانسی کو بچپن کی بیماری سمجھا جاتا تھا جو اکثر بچوں کو متاثر کرتی تھی۔ویکسینیشن نے اس بیماری پر کافی حد تک کنٹرول پا لیا ہے۔

🌀عام طور پر کالی کھانسی ایک عام نزلہ زکام کی طرح شروع ہوتی ہے۔ علامات میں ناک بہنا، کم درجے کا بخار، تھکاوٹ، اور ہلکی یا کبھی کبھار کھانسی شامل ہو سکتی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ کھانسی زیادہ شدید ہو جاتی ہیں۔


💊کھانسی کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے بعض اوقات 10 ہفتے یا اس سے زیادہ ۔ اسکو سو دنوں کی کھانسی بھی کہا جاتا ہے۔کھانسی اتنی شدید ہو سکتی ہے کے بچوں کی آنکھوں میں خون آسکتا ہے,پھیپھڑے لیک ہوسکتے ہیں اور سانس کے مسلے سے بچہ کا رنگ کالا پڑسکتا یے۔

⚠️اینٹی بائیوٹکس کالی کھانسی کو روک سکتی ہیں اور اس کا علاج کر سکتی ہیں۔ کالی کھانسی 10 ہفتوں تک چل سکتی ہے اور یہ نمونیا اور دیگر پیچیدگیوں کا باعث بن سکتی ہے۔

🌀کالی کھانسی سے بچاٶ اسکی ویکسین کے زریعے ہی ممکن ہے جو حکومت کے ویکسینشن شیڈول میں شامل ہے۔

✅تشخیص کے لیے ہمیشہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

🌀 اگر آپ کی کھانسی (یا آپ کے بچے کی کھانسی) چند ہفتوں کے بعد ختم نہیں ہوتی ہے یا اگر اس میں ان میں سے کوئی ایک علامت بھی شامل ہو تو اپنے ڈاکٹر کو کال کریں:

🚩 کھانسی میں موٹا، سبز پیلا بلغم۔
🚩 گھرگھراہٹ۔
🚩 بخار کا سامنا کرنا

Photos from Free Online Clinic Noorpur's post 24/11/2022

سانپ کا کاٹنا🐍



یہ سانپ کے کاٹنے کا کیس تھا اور سانپ 🐍جسے rattle snake کہتے ہیں۔
تصاویر میں ایک آدمی کی انگلی سانپ کے کاٹنے کے بعد دکھائی دے رہی ہے۔

یہ آدمی جنگل 🌳🌳میں کام کر رہا تھا جب اسے اپنی انگلی پر ڈنک محسوس ہوا، لیکن اس نے اسے کیڑے 🪲🪳کے کاٹنے کا سمجھ کر نظر انداز کر دیا۔
بعد میں جب اس کی انگلی کی سوجن بڑھ گٸ اور رنگت⚫ بھی تبدیل ہوگٸ تو اسے احساس ہوا کہ کچھ گڑبڑ ہے اور وہ پاس ہسپتال🏥 کی ایمرجنسی 🚑روم میں چلا گیا جہاں اس کا سانپ کے کاٹنے کا علاج 💉کیا گیا۔

دوسری تصویر میں اس شخص کی انگلی دکھائی گئی ہے جب ڈاکٹروں👨‍⚕️ نے اسے میں سے پیپ نماپانی نکال دیا تھا۔

خوش قسمتی سے اس کی انگلی کاٹنے کی ضرورت نہیں پڑی اور اس نے مکمل صحت💪 یابی حاصل کر لی ۔

ہمارے لیے سبق یہ ہے کہ اپنی صحت👨‍⚕️ کو کبھی نظر انداز نہ کریں، اسے پہلی ترجیح دیں۔
ہر چیز صحت کے ساتھ ہے، صحت کے بغیر کچھ بھی نہیں۔

اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے📿🙏🤲۔

منقول ۔۔۔

20/11/2022

صحت کلینک نورپور

Want your practice to be the top-listed Clinic in Pakpattan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Pakpattan

Other Medical & Health in Pakpattan (show all)
Al Saudia Tibbi Foundation Pakpattan Al Saudia Tibbi Foundation Pakpattan
Eid Gah Road Near Of Naginah Chowk Pakpattan Shareef
Pakpattan

Our goal is simply to serve the people. And I will continue to serve as long as I have life. May God

Amjad Medical Store Amjad Medical Store
Mana Chok Malka Hans
Pakpattan, 57110

انمول ANMOL Home Remedies انمول ANMOL Home Remedies
Pakpattan

ہیلتھ ٹپس، بیوٹی ٹپس، اور نت نئی معلومات کے لیے لائک اور شیئر کریں۔

Dukh Niwaran Ayurvedic Dawakhana Dukh Niwaran Ayurvedic Dawakhana
Pakpattan, 143532

Dukh Niwaran Ayurvedic Dawakhana

Pakistan Veterinary Clinic Pakistan Veterinary Clinic
Pakpattan, 57400

Vet&Wild Practitioner/Surgeon

PHFMC Pakpattan PHFMC Pakpattan
Pakpattan, 57400

Punjab Health Facility Management Company District Office Green Town, Pakpattan

Nutri Wellness Club Nutri Wellness Club
Pakpattan
Pakpattan

Eating well is a form of self love

ALI RAZA Clinic ALI RAZA Clinic
Ali Raza Clinic Adda Noorpur Main Road In Between Allied Bank And Gird Station District Pakpattan Punjab
Pakpattan

CLINIC OPEN FROM 11 am to 7PM daily. AT ADDA NOORPUR MAIN ROAD NEAR GIRD STATION

Doctor sadiq telehealth adviser Doctor sadiq telehealth adviser
Chowk Shahdrah Bahawal Pur
Pakpattan

I am doctor sadiq choudry. I am a telehealth adviser

Hakeem Naeem Health & Beauty Tipes Hakeem Naeem Health & Beauty Tipes
Street No 2 Dhakj
Pakpattan

AoA Mera Nam Hakeem Muhammad Naeem ha . Mera kisi BH Bhai ya Bahn KO kisi BH kisim ki bemari ho wo

AL-Shifa Homeo Clinic AL-Shifa Homeo Clinic
PAKPATTAN
Pakpattan

Al-Shifa homeo clinic I help you r disease All kind male and female any information for health care so contact me 03085002192

S F B Surgical Pakpattan S F B Surgical Pakpattan
Hospital Road
Pakpattan, 57400

surgical products