Cricket updates

Cricket updates

All information about cricket updates

01/07/2023

برطانوی لیگ: شاہین آفریدی کا پہلے اوور میں چار وکٹوں کا ریکارڈ
پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انگلش ٹی ٹوئنٹی لیگ ویٹالٹی بلاسٹ کے میچ کے پہلے اوور میں چار وکٹیں لے کر ریکارڈ بنا لیا.

اس سے قبل شاہین آفریدی 2020 میں ہپیمپشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے آخری اوور کی آخری چار گیندوں پر بھی چار وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

جمعہ 30 جون کو ناٹنگھم شائر اور برمنگھم بیئرز کے درمیان ٹرینٹ برج میں کھیلے جانے والے میچ میں ناٹنگھم شائر کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 168 رنز بنائے۔

برمنگھم بیئرز کی بلے بازی کا آغاز ہوا تو شاہین آفریدی نے اپنے اوور کی پہلی گیند پھینکی جو نہ صرف وائڈ قرار دے دی گئی بلکہ گیند بونڈری لائن بھی پار کر گئی۔

اس طرح پہلی گیند پر پانچ رنز بن گئے۔نفی میں سر ہلاتے ہوئے شاہین آفریدی واپس رن اپ پر گئے اور ایک بار گیند پھینکنے کے لیے بولنگ اینڈ کی سمت دوڑے۔

بیٹنگ اینڈ پر ان کا سامنا کرنے کے لیے الیکس ڈیویس موجود تھے۔

یارکر لینتھ پر گرنے والی یہ الیکس ڈیویس کے پیڈز پر لگی جسے امپائر نے ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا۔

اگلی گیند پر شاہین کا سامنا کرنے کرس بینجمن کو بھیجا گیا جو پہلی ہی گیند پر کیپر کے اوپر سے سکوپ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں بولڈ ہو گئے۔

کرس بینجمن کے بعد ڈین موسلے بلے بازی کرنے آئے تو انہوں نے پہلی ہی گیند پر سنگل لے کر اپنا بوجھ ساتھی بلے باز راب ییٹس کے کندھے پر ڈال دیا جنہوں نے اگلی ہی گیند پر یہ ذمہ داری ڈین موسلے کو واپس سونپ دی۔یوں شاہین کے اوور میں دو وکٹوں کے بعد اگلی دو گیندوں پر صرف دو سنگل بن سکے۔

اوور کی پانچویں گیند پر ڈین موسلے نے شاہین کی گڈ لینتھ پر گرنے والی گیند کو کور ڈرائیو میں بدلنے کی کوشش کی لیکن قسمت کی خرابی کہیں یا شاہین کی خوش قسمتی کے گیند شارٹ کور پر کھڑے فیلڈر اولی سٹون کے ہاتھوں میں جا پھنسی اور یوں موسلے بھی پویلین واپس لوٹ گئے۔

09/12/2022

What a dream debut, Abrar - the superstar!

Way to go magician. Keep it up. 🤩

11/11/2022

PAKHAIR RAGHLAY TO ZALMI FAMILY
Babar Azam in zalmi family

Photos from Cricket updates's post 23/10/2022

Well played both players Pakistan 159 -9

23/10/2022

🚨 T O S S A L E R T 🚨

India win the toss and opt to field first 🏏

Our lineup for the match 🇵🇰

| |

07/09/2022

کبھی سوچا بھی نہیں تھا یہ بھی اتنا پاور فل ہیٹر ہوگا کہ ایک ساتھ انڈیا اور افغانستان کو بگا دے گے 😂😂😂
Well-done great man ❤❤❤❤👏👏👏

07/09/2022

لارې کډې لاړی

06/09/2022
04/09/2022

Okay 🤣🤣

04/09/2022

نا کر یار

04/09/2022

🤣🤣🤣

04/09/2022

Our most hardworking player! We are proud of you. 🥹🇵🇰


Fun 😊

04/09/2022

Mohammad Rizwan - the hero for Pakistan🙌🔥

شہزادہ

04/09/2022

Rohit Sharma as captain in Asia Cup:

W
W
W
W
W
W
W
L

The winning streak comes to an end.

Stay strong dear

04/09/2022

PAKISTAN WIN! 🇵🇰🔥

A brilliant run chase from Pakistan in Dubai against India 💪
Congratulations Green Team

What a fantastic match!

04/09/2022

What a amazing and highest score chasing by Pakistan against India ❤❤❤❤❤👏👏👏

04/09/2022

کون مارے گا آج کا میدان ؟

28/08/2022

Naseem Shah's bowling figures against India in the crucial Asia Cup 2022 clash at the Dubai International Cricket Stadium.

Via on Twitter.

20/08/2022

😢😭😢😭

20/08/2022

We will miss these battles in Asia Cup 2022.

20/08/2022

Shaheen Afridi has been ruled out of Asia Cup and the upcoming T20I series against England because of injury.

28/07/2022

ایشیا کپ 2022 یو اے ای منتقل،ایشین کرکٹ کونسل نے باضابطہ اعلان کر دیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا نے ملک میں جاری معاشی و سیاسی بحران کے پیش نظر ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کی تھی جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے پہلے ہی اعلان کردیاتھا کہ رواں سال شیڈول ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

اے سی سی کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی جس کے بعد متفقہ طور پر وینیو کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔صدر سری لنکا کرکٹ شامی سلوا کا کہنا ہے کہ ہم اے سی سی کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس رہے گی۔یاد رہے کہ ایشیا کپ رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا اور یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر منعقد ہوگا

11/05/2022

کپتان بابر اعظم اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے بڑا قدم اٹھالیا.

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کوکھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافے کی تجویز پیش کر دی۔ ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق گزشتہ روز پی سی بی نے بابر اعظم، ثقلین مشتاق اور دیگر آفیشلز کے ساتھ میٹنگ کی جس میں نئے سنٹرل کنٹریکٹس کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔


رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹس کی مدت 30جون کو ختم ہونے جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم اور ثقلین مشتاق نے اس میٹنگ کے دوران کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافے کی تجویز کے علاوہ کرکٹرز کے پوٹینشل اور مستقل کی منصوبہ بندی کے بارے میں بھی پی سی بی حکام کو آگاہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے نئے کنٹریکٹس کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی تاہم نئے سنٹرل کنٹریکٹس کے ساتھ کھلاڑیوں کی فہرست یکم جولائی تک جاری کیے جانے کی توقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے کنٹریکٹس میں کئی بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں اور کئی سپرسٹارز کے کنٹریکٹ ممکنہ طور پر ختم ہونے جا رہے ہیں۔

11/05/2022

'ویرات کوہلی ہمارا ہے، محمد رضوان کا شاندار بیان

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ کھیل کے میدان میں تو ہم ملک وقوم کیلئے کھیلتے ہیں لیکن باہر ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں۔ اگر میں کہوں کہ ہمارا ویرات کوہلی اور ہمارا پجارا تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا۔

اپنے ایک انٹرویو میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ہماری ایک فیملی ہے۔ اگر ہمارا کوئی سگا بھائی آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے کھیل رہا ہوگا تو ہماری کوشش یہی ہوگی کہ اسے آئوٹ کرنا ہے کیونکہ اس وقت ہم اپنے ملک کیلئے کھیل رہے ہوتے ہیں۔محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے درمیان کھیل کی جنگ صرف گرائونڈ کی حد تک ہوتی ہے، باہر ہم سب دوست اور ایک فیملی کی طرح رہتے ہیں۔ اگر میں یہ کہوں کہ ہمارا ویرات کوہلی، ہمارا پجارا اور ہمارا جوروٹ تو یہ کہنا کسی طور غلط نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ دیگر ممالک کے کھلاڑی بھی اسی طرح سے ہم سے ملتے ہیں جیسے ہماری ان کیلئے مثبت سوچ ہوتی ہے۔ اب حال ہی میں حسن علی نے بیان دیا ہے کہ کائونٹی کرکٹ میں انھیں انگلینڈ کے مایہ ناز کھلاڑی جیمز اینڈرسن سے بائولنگ کے گر سیکھنے کا موقع ملے گا۔قومی بلے باز کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک دوسرے کیساتھ ایسی شیئر کرتے رہتے ہیں تاکہ کھیل کی کارکردگی بہتر ہو سکے۔ محمد رضوان نے کہا کہ جہاں تک میری اور پجارا کی بات ہے تو مجھے تو ابھی تک ایسا کچھ عجیب نہیں لگا کہ وہ انڈیا سے تعلق رکھتے ہیں اور نہ ہی ان کی میرے بارے میں یہ سوچ ہے۔انہوں نے کہا کہ میری عادت ہے کہ میں انڈین کھلاڑی پجارا سے مذاق کرتا اور اسے تنگ کرتا رہتا ہوں۔ مگر وہ انتہائی بااخلاق اور محبت کرنے والا انسان ہے۔ اس کا کرکٹ پر فوکس اور کنسنٹریشن کمال کا ہے۔ میں نے یونس بھائی، فواد عالم اور پجارا کے علاوہ ایسی چیز کسی اور میں نہیں دیکھی۔

09/05/2022

دورہ پاکستان کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اسکواd

23/04/2022

صرف معلوماتی پوسٹ!
Just for information
پاکستانی اوربھارتی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں کتنا فرق ہے؟

اگر پاکستان اوربھارت کے کرکٹرز کا موازنہ کیا جائے تو دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں زمین آسمان کا فرق ہے
نجی ویب سائٹ کے مطابق بھارت میں اے پلس کیٹیگری والے کھلاڑیوں کو 9 لاکھ 14 ہزار 417 ڈالر معاوضہ دیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں اس کیٹیگری میں کوئی کھلاڑی شامل ہی نہیں۔

اے کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو بھارت میں 6 لاکھ 53 ہزار 155 ڈالر معاوضہ ملتا ہے جبکہ پاکستان میں اس کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 7 ہزار 696 ڈالر معاوضہ دیا جاتا ہے۔
ہزار 893 ڈالر جبکہ پاکستان میں 5 ہزار 247 ڈالر اور سی کیٹیگری میں بھارتی کھلاڑیوں کو 1 لاکھ 30 ہزار 631 ڈالر جبکہ پاکستان میں 3 ہزار 848 ڈالر کا معاوضہ دیا جاتا ہے۔

اسی طرح بھارت میں ٹیسٹ میچ کی فیس 19 ہزار 594 ڈالر ہے جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو صرف 4 ہزار 267 ڈالر دیے جاتے ہیں۔

ون ڈے میں بھارتی کھلاڑیوں کو 7 ہزار 837 ڈالر جبکہ پاکستان میں 2 ہزار 624 ڈالر، ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی کھلاڑیوں کو 3 ہزار 918 ڈالر جبکہ پاکستان میں 1 ہزار 893 ڈالر کی فیس دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اے پلس کیٹیگری میں صرف ویرات کوہلی، جسپریت بھمرا اورروہت شرما شامل ہیں جبکہ اے کیٹیگری میں کئی بھارتی کھلاڑی شامل ہیں۔

بھارت کی اے کیٹیگری میں رویندر جدیجا، روی چندری اشون، رشبھ پنت، کے ایل راہول اور محمد سیع شامل ہیں جبکہ بی کیٹیگری میں اجنکیا رہانے، چتیشور پجارا، شردل ٹھاکر، ایشانت شرما، امیش یادیو، محمد سراج اوربھونیشور کمار شامل ہیں۔

بھارت کی سی کیٹیگری میں شکھر دھون، وردھیمان ساہا، ہاردک پانڈے، مایانک اگروال، شبنم گل، دیپک چاہر، ایکسر پٹیل، ہنوما ویہاری، سوریا کمار یودیو، شریاس ایار اور واشنگٹن سندر کو شامل کیا گیا ہے۔

22/04/2022

پاکستانی گیند باز کی ریٹائرمنٹ کے بعد میدان پر واپسی، انگلش ٹیم کے لئے کھیلیں گے محمد عامر
سابق پاکستانی کرکٹر محمد عامر ریٹائرمنٹ کے بعد میدان پر واپسی کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے دسمبر 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ اس بار وہ انگلش ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔
سابق پاکستانی کرکٹر محمد عامر ریٹائرمنٹ کے بعد میدان پر واپسی کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے گلوسٹر شر کے ساتھ تین میچوں کے لئے شارٹ ٹرم ڈیل سائن کی ہے۔ پاکستان کے لئے 36 ٹسٹ، 61 ونڈے اور 50 ٹی20 میچ کھیلنے والے محمد عامر کاونٹی چمپئن شپ میں زخمی نسیم شاہ کو ریپلیس کریں گے۔ محمد عامر مینچسٹر میں ٹیم سے جڑ گئے ہیں۔ وہ سرے، ہیمپشر اور سمرسیٹ کے خلاف مقابے کے لئے دستیاب رہیں گے۔ محمد عامر نے کہا کہ اب میں گلوسٹرشر کے ساتھ کھیلنے کا مزید انتظار نہیں کرسکتا۔

سابق پاکستانی گیند باز نے کہا کہ مجھے یہاں کی صورتحال میں کھیلنا پسند ہے اور مجھے اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ امید ہے کہ میں ٹیم کے لئے شاندار کارکردگی پیش کرسکتا ہوں۔ محمد عامر نے گزشتہ بار 2019 میں ایکسیس کے لئے ریڈ بال کرکٹ کھیلا تھا۔ وہیں سال 2019 میں ہی آخری بار پاکستان کے لئے ٹسٹ اور ونڈے کرکٹ کھیلا تھا۔ وہیں سال 2020 میں پاکستان کے لئے آخری ٹی20 میچ کھیلا تھا۔ وہ دنیا بھر کی لیگوں میں کھیلنا پسند کرتے ہیں۔

گلوسٹر شر کے پرفارمنس ڈائریکٹر اسٹیو اسنیل نے کہا کہ وہ عامر جیسے معیاری گیند باز کو سائن کر کے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عامر ضرورت کے مطابق، بالکل فٹ ہیں اور انہیں یقین ہے کہ 3 میچوں میں عامر ٹیم کے لئے بہترین متبادل ثابت ہوں گے۔
عامر کے انٹرنیشنل کیریئر کی بات کریں تو انہوں نے پاکستان کے لئے 36 ٹسٹ میچوں میں 119 وکٹ حاصل کئے۔ اس دوران ان کی اکنامی 2.85 کی رہی۔ وہیں 61 ونڈے میچوں میں 81 وکٹ حاصل کئے، جس میں ان کی اکنامی 4.77 کی رہی۔ وہیں محمد عامر نے پاکستان کے لئے 50 ٹی20 میچ کھیلے، جس میں 7.02 کی اکنامی سے 59 وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے دسمبر 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔

17/04/2022

Busy schedule of Pakistan cricket team 2022/23

17/04/2022

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کیلئے سری لنکن حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی

سری لنکا میں خراب حالات کے بعد ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کیلئے سری لنکن حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کیلئے سری لنکن حکومت کو ڈیڈ لائن دیتے ہوئے 27 جولائی تک حتمی جواب مانگ لیا ہے۔
اے سی سی کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل سری لنکن کرکٹ کے ساتھ رابطے میں ہے، اس وقت کہنا مشکل ہے کہ سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کر سکے گا یا نہیں۔ذرائع اے سی سی کے مطابق سری لنکن کرکٹ اس وقت ایشیا کپ کی میزبانی کے لئے پر امید ہے، ایونٹ میں ابھی وقت ہے لیکن کرکٹ سری لنکا کو ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 27 اگست سے ایشیا کپ شروع ہونے جارہا ہے جس کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہے تاہم سری لنکا کو اس وقت مالی مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ملک میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔

15/04/2022

Shahdab khan ummra ❤❤❤

14/04/2022

شان مسعود کاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سلامی بیٹر شان مسعود کاؤنٹی کرکٹ چمپیئن شپ میں ڈبل سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے۔
32 سالہ شان مسعود نے ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے سیسکس کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
انہوں نے 271 گیندوں پر 201 رنز بنا رکھے ہیں۔
اس سے قبل کاونٹی کے پہلے میچ میں بھی شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 96 اور 61 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

14/04/2022

Good luck 🇵🇰 & 🇮🇳....❤❤
Picture of the day 👌👌
Muhammad Rizwan & Cheteshwar Pujara

13/04/2022

Lala Jan with Beautiful World Class Bowler Shaheen Shah Afridy during iftar❤❤

13/04/2022

ویرات کوہلی کو لگاتار دو گیندوں پر دو مرتبہ آؤٹ کرنے والے واحد بولر کی سالگرہ

بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کو لگاتار دو گیندوں پر دو مرتبہ آؤٹ کرنے والے واحد بولر محمد عامر آج اپنی 30ویں سالگرہ منارہے ہیں۔
موجودہ عہد کے سب سے کامیاب بلے باز سمجھے جانے والے ویرات کوہلی کو ان کے کیریئر کے عروج کے دور میں آؤٹ کرنا بڑا کارنامہ تصور کیا جاتا تھا۔
تاہم مجموعی طور پر پاکستانی لیفٹ آرم فاسٹ بولرز (جنید خان، محمد عامراور شاہین شاہ آفریدی) ویرات کوہلی پر ان کے کیریئر کی ابتداء سے ہی حاوی رہے ہیں۔چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں محمد عامر نے تباہ کن اسپیل کرکے بھارتی ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کردیا تھا۔
بھارتی ٹیم339 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میدان میں آئی تو محمد عامر نے پہلے ہی اوور کی تیسری گیند میں روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔
گروپ میچ میں پاکستان کے خلاف 81 رنز کی ناقابل شکست برق رفتار اننگز کھیلنے والے ویرات کوہلی کو عامر نے میچ کے تیسرے اوور کی تیسری گیند پر تقریباً آؤٹ کردیا تھا جب ایج نکل کر پہلی سلپ میں آسان کیچ گیا جو اظہر علی نے ڈراپ کردیا۔
تاہم محمد عامر نے کوہلی کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا موقع نہ دیا اور اس کی اگلی ہی گیند پر ایک اور ایج لگ گے کیچ نکلا جو پوائنٹ پر موجود شاداب خان نے بغیر کسی غلطی کے کیچ کرلیا۔
میچ کے نویں اوور میں محمد عامر نے شیکھر دھون کو بھی پویلین واپس لوٹا کر پاکستان کو جیت کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کیا

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

حسن علی کی مستیاں
India New Zealand  & Pakistan
نیوی لینڈ کی بے وفائی 💔💔💔💔💔
پاکستان کا مستقبل میں عظیم کھلاڑی Azaan haider

Category

Telephone

Website

Address

Peshawar

Other Sports Events in Peshawar (show all)
SAHEL BABY SAHEL BABY
111111
Peshawar, SASADAD

Marwat gemsstone Marwat gemsstone
Peshawar, 25000

M

JAMAL EDITS JAMAL EDITS
University Road Peshawar
Peshawar, 25000

This page is about Cricket Videos. You Can Check Cricket edit videos

Jawan Cricketer Jawan Cricketer
Peshawar

Page open

Iftikhar Ullah roghani official Iftikhar Ullah roghani official
Peshawar

Cricket lovers Iftikhar show

Lahore kites Lahore kites
Peshawar

Cricket info Cricket info
Peshawar

Shabqadar premier league SPL Shabqadar premier league SPL
Peshawar
Peshawar

Cricket Page

Young Cricket Official Young Cricket Official
Peshawar, 0946

To promote cricket and talented cricket players all around the Globe.

Babar Azam Babar Azam
Timergara Dir Lower
Peshawar, 18300

Offical page

Karachi King Karachi King
Peshawar

PSL lover PSL lover
Peshawar

�������