Minahil Malik Official

Minahil Malik Official

Minahil Malik is a Pakistani social media star who has earned popularity through the lip-syncing app, TikTok.

It is considered as one of the popular TikTok stars in Pakistan. ... Born on 28 July 1994, it hails from Karachi, Sindh, Pakistan.

11/09/2024

Pakistan situation nowadays

28/06/2024

برطانوی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل برنارڈ منٹگمری نے ریٹائرمنٹ کے بعد برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات میں درخواست کی کہ میں اب بوڑھا ہو چکا ہوں، ریٹائرمنٹ کے بعد سوائے پنشن کے کوئی ذریعہ آمدنی نہیں۔ کرائے کے مکان میں رہتا ہوں، گزارش ہے مجھے ایک مکان اور تھوڑی سی زرعی زمین الاٹ کر دیں تاکہ میں زندگی کے باقی ایام پرسکون طریقے سے گزار سکوں۔
وزیراعظم نے تحمل سے ساری بات سنی اور پھر جواب دیا:
مسٹر منٹگمری، یقینا آپ ہمارے قومی ہیرو ہیں۔ عالمی جنگ میں آپ نے تاج برطانیہ کے لئے شاندار خدمات دی ہیں جس کی ساری قوم معترف ہے لیکن جنرل صاحب، آپ کو اس قومی خدمت پر ہر ماہ معقول معاوضہ دیا جاتا رہا ہے۔اب آپ ریٹائرڈ ہو چکے ہیں اور ریاست کے لئے کوئی خدمت سرانجام نہیں دے رہے اس کے باوجود برطانوی حکومت آپ کو ہر ماہ معقول پنشن دے رہی ہے۔
مسٹر منٹگمری، بطور وزیر اعظم میں عوام کے حقوق کا محافظ ہوں اور ملکی آئين کے مطابق عوامی ٹیکسوں کے پیسے کو اپنے لئے یا کسی دوسرے کے لئے خرچ کرنے کا مجھے کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ میں آپ سے معذرت خواہ ہوں۔ انکار سن کر اس نے غصہ نہیں کیا۔
اس نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
یہ ہے جمہوری حکومت۔۔

10/04/2024

Eid Mubarak to all my teachers,friends, relatives, students and all Muslims. May Allah brings you joy and bless you.

10/04/2024

To All Friends ❤️❤️❤️

06/04/2024

‏‎إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ إِیَّاکَ نَسْتَعین

21/03/2024

Faqeer Azam Pakistan

18/03/2024

اے !!
ابابیل کو بھیج کر خانہ کعبہ کی حفاظت کرنے والے

فرشتوں کو ننگی تلواریں دے کر بدر کے میدان میں اتارنے والے
حضرت موسیٰ علیہ السلام کو فرعون کے دربار میں پالنے والے
حضرت یوسف علیہ السلام کو کنویں سے نکالنے والے
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو زندہ آسمان پر اٹھانے والے
حضرت ابرہیم علیہ السلام کو آگ کے الاؤ سے بچانے والے
حضرت یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ سے نکالنے والے
حضرت مُحَمَّدْﷺ کو خاتم النبیین اور رحمت اللعالمین بنا کر بھیجنے والے

اے رب العالمین اے رب العالمین اے رب العالمین
فلسطین کے مسلمانوں اور مجاہدوں کی مدد فرما

اے اللہ عزوجل !! تیرے لشکر بہت سارے ہیں اپنے کسی لشکر کو بھیج کر فلسطینیوں اور تمام امت مسلمہ کی حفاظت فرما
آمین یارب العالمین!

16/03/2024

• 👈 *پنسل کی طرح بنو* 👉

۔
ایک عالم دین پنسل سے بیٹھے کچھ لکھ رہے تھے ان کا بیٹا قریب آیا اور تتلاتے ہوئے دریافت کیا : بابا آپ کیا لکھ رہے ہیں؟۔

اس عالم دین نے مسکراتے ہوئے اپنے بیٹے سے فرمایا : بیٹا میرے لکھنے سے بھی زیادہ اہم یہ پنسل ہے جس سے میں بیٹھا لکھ رہا ہوں اور میں یہ چاہتا ہوں کہ جب تم بڑے ہو جاؤ تو تم اس پنسل کی طرح بنو۔

اس بچے نے تعجب آمیز نگاہوں سے باپ کو دیکھا اور پھر بڑے غور سے پنسل کو گھورنے لگا اور وہ اس کی کسی ایسی خصوصیت کو تلاش کرنے لگا جس کی بنیاد پر بابا جان اس سے پنسل جیسا بننے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

بڑی دیر تک پنسل کو دیکھنے کے بعد اسے کوئی ایسی چیز نظر نہ آئی جو اس کے ذہن کو کھٹکتی اور اب بچے سے رہا نہ گیا آخر کار باپ سے معلوم کربیٹھا۔

بابا جان اس پنسل میں ایسی کون سی خصوصیت ہے جس کے سبب آپ کی خواہش یہ ہے کہ میں بڑا ہو کر اس جیسا بنوں۔

اس عالم نے کہا : اس پنسل میں ۵ اہم خصوصیات ہیں اور تم یہ کوشش کرو کہ بڑے ہو کر تمہارے اندر بھی یہیں خصوصیات پیدا ہوں۔

1۔ تم بڑے بڑے کارنامے انجام دے سکتے ہو لیکن کبھی یہ مت بھولو کہ کوئی ہاتھ ہے جو تمہیں چلا رہا ہے اور تم سے یہ کارنامے کروا رہا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کا دست قدرت ہے۔

2۔ کبھی کبھی جب اس کی نوک گھس جاتی ہے تو کٹر یا چاقو وغیرہ سے اسے تراشا جاتا ہے اگرچہ یہ ایک اذیت ناک چیز ہوتی ہے لیکن بہرحال اس کی نوک تیز ہو جاتی ہے اور پھر یہ اچھے سے کام کرنے لگتی ہے پس تمہیں بھی یہ جان لینا چاہیئے کہ انسان کو اگر کوئی دکھ اور صدمہ پہونچتا ہے وہ اس لئے ہوتا ہے تا کہ تم بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کر سکو۔

3۔ پنسل یہ اجازت دیتی ہے کہ اگر کچھ غلط تحریر ہو جائے تو تم ربر سے اسے مٹا کر اپنی غلطی کی اصلاح کر سکو پس تم یہ سمجھ لو کہ ایک غلطی کو صحیح کرنا غلطی نہیں ہے۔

4۔یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ پنسل کی لکڑی اور اس کا خ*ل لکھنے اور تحریر کرنے کے کام نہیں آتا بلکہ لکھنے کے کام ہمیشہ وہ مغز آتا ہے جو اس لکڑی کے اندر چھپا ہوا ہوتا ہے پس ہمیشہ تم اس چیز کا خیال رکھو کہ تمہارے جسم کی کوئی حیثیت و اہمیت نہیں ہے بلکہ اس کے اندر چھپی تمہاری روح اور ضمیر قدر و قیمت والا ہے جسم نہیں۔

5۔ پنسل جب کچھ لکھتی ہے تو اپنے کچھ نقوش کاغذ پر چھوڑ دیتی ہے جو مدتوں کاغذ پر دیکھے جا سکتے ہیں پس تم بھی یہ بات سمجھ لو کہ تم جو بھی کام کرو گے اس کے نقوش تمہارے بعد باقی رہیں گے اب یہ تمہارا کام ہے کہ تم کیسے نقوش چھوڑ کر جاتے ہو پس کسی عمل کو انجام دینے سے پہلے کئی بار غور و فکر کر لو کہ کہیں تم کچھ غلط تو نہیں کر رہے ہو۔

16/03/2024

IMF say qerzay lanay walo

Photos from Minahil Malik Official's post 13/03/2024

حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے کبھی کوئی خواہش نہیں کی
ایک دن مچھلی کھانے کو دل چاہا تو اپنے غلام یرکا سے اظہار فرمایا۔۔
یرکا آپ کا بڑا وفادار غلام تھا ایک دن آپ نے فرمایا یرکا آج مچھلی کھانے کو دل کرتا ہے۔
لیکن مسئلہ یہ ہے آٹھ میل دور جانا پڑے گا دریا کے پاس مچھلی لینے اور آٹھ میل واپس آنا پڑے گا مچھلی لے کے ۔۔
پھر آپ نے فرمایا رہنے دو کھاتے ہی نہیں ایک چھوٹی سی خواہش کیلئے اپنے آپ کو اتنی مشقت میں ڈالنا اچھا نہیں لگتا کہ اٹھ میل جانا اور اٹھ میل واپس آنا صرف میری مچھلی کے لئے؟
چھوڑو یرکا۔۔۔۔۔۔۔ اگر قریب سے ملتی تو اور بات تھی۔
غلام کہتا ہے میں کئی سالوں سے آپ کا خادم تھا لیکن کبھی آپ نے کوئی خواہش کی ہی نہیں تھی پر آج جب خواہش کی ہے
تو میں نے دل میں خیال کیا کہ حضرت عمر فاروق نے پہلی مرتبہ خواہش کی ہے اور میں پوری نہ کروں۔؟
ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔۔
غلام کہتے ہیں جناب عمرؓ ظہر کی نماز پڑھنے گئے تو مجھے معلوم تھا ان کے پاس کچھ مہمان آئے ہوئے ہیں عصر انکی وہیں ہوجائے گی۔
غلام کہتا ہے کہ میں نے حضرت عمرؓ کے پیچھے نماز پڑھی اور دو رکعت سنت نماز پڑھ کرمیں گھوڑے پر بیٹھا عربی نسل کا گھوڑہ تھا دوڑا کر میں دریا پر پہنچ گیا..
عربی نسل کے گھوڑے کو آٹھ میل کیا کہتے ؟؟
وہاں پہنچ کر میں نے ایک ٹوکرا مچھلی کا خریدا اور حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی عصر کی نماز ہونے سے پہلے میں واپس بھی آگیا اور گھوڑے کو میں نے ٹھنڈی چھاؤں میں باندھ دیا تاکہ اس کا جو پسینہ آیا ہوا ہے وہ خشک ہو جائے اور کہیں حضرت عمر فاروق دیکھ نا لیں

غلام کہتا ہے کے کہ گھوڑے کا پسینہ تو خشک ہوگیا پر پسینے کی وجہ سے گردوغبار گھوڑے پر جم گیا تھا جو واضح نظر آرہا تھا کہ گھوڑا کہیں سفر پہ گیا تھا پھر میں نے سوچا کہ حضرت عمرؓ فاروق دیکھ نہ لیں ۔۔
پھر میں جلدی سے گھوڑے کو کنویں پر لے گیا اور اسے جلدی سے غسل کرایا اور اسے لا کر چھاؤں میں باندھ دیا۔۔ (جب ہماری خواہشات ہوتی ہیں تو کیا حال ہوتا ہے لیکن یہ خواہش پوری کر کے ڈر رہے ہیں کیونکہ ضمیر زندہ ہے)
فرماتے ہیں جب عصر کی نماز پڑھ کر حضرت عمر فاروق آئے میں نے بھی نماز ان کے پیچھے پڑھی تھی۔

گھر آئے تو میں نے کہا حضور اللہ نے آپ کی خواہش پوری کردی ہے۔
مچھلی کا بندوبست ہوگیا ہےاور بس تھوڑی دیر میں مچھلی پکا کے پیش کرتا ہوں۔
کہتا ہے میں نے یہ لفظ کہے تو جناب عمر فاروق اٹھے اور گھوڑے کے پاس چلے گئے گھوڑے کی پشت پہ ہاتھ پھیرا،
اس کی ٹانگوں پہ ہاتھ پھیرا اور پھر اس کے کانوں کے پاس گئے اور گھوڑے کا پھر ایک کان اٹھایا اور کہنے لگے یرکا تو نے سارا گھوڑا تو دھو دیا لیکن کانوں کے پیچھے سے پسینہ صاف کرنا تجھے یاد ہی نہیں رہا۔۔
اور یہاں تو پانی ڈالنا بھول گیا۔۔
حضرت عمرؓ گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھ گئے اور کہنے لگے
"اوہ یار یرکا ادھر آ تیری وفا میں مجھے کوئی شک نہیں ہے
اور میں کوئی زیادہ نیک آدمی بھی نہیں ہوں،
کوئی پرہیز گار بھی نہیں ہوں ،
میں تو دعائیں مانگتا ہوں
اے اللہ میری نیکیاں اور برائیاں برابر کرکے مجھے معاف فرما دے۔۔
میں نے کوئی زیادہ تقوی اختیار نہیں کیا اور بات کو جاری رکھتے ہوئے فرمانے لگے یار اک بات تو بتا اگر یہ گھوڑا قیامت کے دن اللہ کی بارگاہ میں فریاد کرے کہ یا اللہ عمر نے مجھے اپنی ایک خواہش پوری کرنے کے لیے 16 میل کا سفر طے کرایا
اے اللہ میں جانور تھا،
بےزبان تھا
16 میل کا سفر ایک خواہش پوری کرنے کیلئے
تو پھر یرکا تو بتا میرے جیسا وجود کا کمزور آدمی مالک کے حضور گھوڑے کے سوال کا جواب کیسے دے گا؟"
یرکا کہتا ہے میں اپنے باپ کے فوت ہونے پر اتنا نہیں رویا تھا جتنا آج رویا میں تڑپ اٹھا کے حضور یہ والی سوچ (یہاں تولوگ اپنے ملازم کو نیچا دکھا کر اپنا افسر ہونا ظاہر کرتے ہیں)غلام رونے لگا حضرت عمرؓ فاروق کہنے لگے اب اس طرح کر گھوڑے کو تھوڑا چارہ اضافی ڈال دے اور یہ جو مچھلی لے کے آئے ہو اسے مدینے کے غریب گھروں میں تقسیم کر دو اور انہیں یہ مچھلی دے کر کہنا کے تیری بخشش کی بھی دعا کریں اور عمر کی معافی کی بھی دعا کریں۔“
صرف آپ ہی پڑھ کر آگے نہ بڑھ جائیں بلکہ اوروں کو بھی شریک کریں, یہ صدقہ جاریہ ہوگا, اس میں آپ کی تحریر ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ہو .. جزاک اللہ خیرا۔۔

23/02/2024

تاجدار ختم نبوت ❤❤❤

22/01/2024

13سال بعد مقدمہ جیتنے پر بزرگ کو جج نے مبارکباد دی تو بزرگ نے جج کو دعا دی
**اللہ تجھے ترقی دے اور تھانیدار بناۓ**
۔جج بزرگ کی سادگی پر مسکرا دیا اور کہا :
جج تھانیدار سے بڑا ہوتا ہے
بزرگ بولے نہیں بیٹا تھانیدار بڑا ہوتا ہے
جج نے پوچھا کیسے ؟
‏تو بزرگ بولے آپکو کیس ختم کرنے میں 13سال لگ گئے تھانیدار شروع سے بول رہا تھا 5000 دے دو اور میں معاملہ ادھر ہی رفع دفع کردیتا ہوں 🤣🤣

This is the reality of Pakistan justice ⚖️ system . Supreme Court Pakistan.

22/01/2024

‏مکار چہروں کی عکاسی کرتی ایک تصویر.
وہ ڈوبنے والے کو ہاتھ بڑھا کر ٹھنڈے پانی سے نکال سکتا تھا
لیکن ٹھنڈے پانی میں تھوڑا سا گرم پانی ڈال کر مدد کرنےکا ڈرامہ کرتا رہا۔
کچھ لوگ ضرورت کے وقت آپ کے ساتھ ہونے کا ڈرامہ کرتےہیں لیکن اصل میں وہ آپ کو ڈوبتے دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں

01/01/2024

شادی سے پہلے

بیٹی :
پاپا میں کسی کی غلامی نہیں کر سکتی۔😡

باپ :
کوئی کسی کی غلامی نہیں کرتا میری بچی۔
سب اپنے اپنے حصے کا کام کرتے ہیں۔
جو کام عورتوں کے لئے مشکل ہوتے ہیں، وہ مرد کرتے ہیں اور جو مردوں کے لئے مشکل ہوتے ہیں، وہ عورتیں کرتی ہیں، یونہی مل جل کر گزارا ہوتا ہے۔🤗

شادی کے بعد :

بیوی :
میں کھانا گرم نہیں کروں گی🙆‍♀️

شوہر :
تو اپنے باپ کے گھر واپس چلی جاؤ۔
میں تمہاری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے صبح سے شام تک محنت کرتا ہوں اور تم میری ضروریات پوری نہیں کرسکتی تو ٹھیک ہے پھر مجھے بھی تمہاری ضرورت نہیں۔🤜

طلاق کے بعد :

(اسلام آباد کی سڑکوں پر بینر اٹھائے ہوئے)🙃

کھانا خود گرم کر لو۔
کھانا خود گرم کر لو۔
کھانا خود گرم کر لو۔
کھانا خود گرم کر لو۔

باپ کے مرنے کے بعد :

بھائی :
دیکھو میری بہن!
میں اب فیملی والا ہوں، میری بیوی تمہیں اور برداشت نہیں کر سکتی،
تم اپنا بندوبست کہیں اور کر لو۔😎

نوکری کی تلاش میں :

دفتر والے :
ہمارے پاس ایک فی میل ریسپشنسٹ کی جگہ خالی ہے، آپ ماشاء اللہ خوبصورت ہیں، آپ ہمارے ہاں کام کر سکتی ہیں۔🤗

ڈھلتی عمر :

دفتر والے :
بی بی!
ہم معذرت خواہ ہیں، آپ کے کام میں اب پہلے جیسی تندہی نہیں رہی لہٰذا آپ کہیں اور نوکری ڈھونڈ لیں، ہمیں اب آپ کی ضرورت نہیں رہی۔🤫

ظالم بڑھاپا :

نئی جگہ والا :
محترمہ! آپ کی اتنی عمر ہو گئی ہے، اب میں آپ کو کیا نوکری دوں، اب تو آپ کو آرام سے اپنے بچوں کی کمائی کھانی چاہیئے. 🤨

بینر والی آنٹی :
میرے بچے نہیں ہیں، کوئی نہیں ہے میرا۔😭

نیو دفتر والا :
اوہ! 😲
چلیں میں آپ کے لئے کچھ کرتا ہوں۔
میرا 20 لوگوں کا اسٹاف ہے،
کیا آپ ان سب کے لیئے کھانا پکا سکتی ہیں ؟
میں آپ کو چھ (6) ہزار روپے ماہانہ دوں گا. 👉

لبرل آنٹی :
صرف چھ (6) ہزار 🤔؟

نیو دفتر والا:
میں جانتا ہوں کہ ان چھ ہزار میں آپ کی ضرورت پوری نہیں ہوتی، مگر میں مجبور ہوں، میرے پاس اس سے زیادہ کی گنجائش نہیں ہے۔ 🤫

بینر والی آنٹی :
ٹھیک ہے۔😞
مجھے منظور ہے.😷
اس کی آنکھوں سے آنسو زارو زار بہہ رہے تھے 😭😢😭
اور سوچ رہی تھی کہ :
کاش ! 😫
جوانی میں ہی کھانا گرم کر دیتی۔۔!!
Copied

20/07/2023

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز کا تہلکہ خیز انکشاف

عزیز / معزز شہری
پاکستان
اگر اس ملک میں تبدیلی چاہتے تو پھر یہ جنگ آپکو لڑنی ہو گی

آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس میسج کو پڑھیں اور اگر آپ اتفاق کرتے ہیں تو اپنی کنٹیکٹ لسٹ میں کم ازکم 20 افراد کو لازمی سینڈ کریں اور بعد میں ان کی رائے لیں.
تین دنوں میں، پاکستان میں زیادہ تر لوگ یہ پیغام پڑھ لیں گے ۔

پاکستان میں ہر شہری کو آواز بلند کرنا چاہئے.
2023 کی اصلاحات ایکٹ

1. پارلیمنٹ کے ارکان کو پنشن نہیں ملنا چاہئے کیوں کہ یہ نوکری نہیں ہے بلکہ یہ لوگوں کی خدمت کے جذبے کے تحت ایک انتخاب ہے اور اس کے لئے ریٹائرمنٹ نہیں ہوتی ہے مزید یہ کہ سیاستدان دوبارہ سے سیلیکٹ ہو کے اس پوزیشن پر آسکتے ہیں

2. مرکزی تنخواہ کمیشن کے تحت پارلیمنٹ کے افراد کی تنخواہ میں ترمیم کرنا چاہئے. ان کی تنخواہ ایک عام مزدور کے برابر ہونی چاہیئے

(فی الحال، وہ اپنی تنخواہ کے لئے خود ہی ووٹ ڈالتے ہیں اور اپنی مرضی سے من چاہا اضافہ کر لیتے ہیں

3. ممبران پارلمنٹ کو اپنی صحت کی دیکھ بھال کے لیے سرکاری ہسپتال میں ہی علاج کی سہولت لینا لازم ہو جہاں عام پاکستانی شہریوں کا علاج ہوتا ہے

4. تمام رعایتیں جیسے مفت سفر، راشن، بجلی، پانی، فون بل ختم کیا جائے یا یہ ہی تمام رعایتیں پاکستان کے ہر شہری کو بھی لازمی دی جائیں

(وہ نہ صرف یہ رعایت حاصل کرتے ہیں بلکہ ان کا پورا خاندان ان کو انجوائے کرتا ہے اور وہ باقاعدہ طور پر اس میں اضافہ کرتے ہیں - جوکہ سراسر بدمعاشی اور بے شرمی بےغیرتی کی انتہا ہے.)

5. ایسے ممبران پارلیمنٹ جن کا ریکارڈ مجرمانہ ہو یا جن کا ریکارڈ خراب ہو حال یا ماضی میں سزا یافتہ ہوں موجودہ پارلیمنٹ سے فارغ کیا جائے اور ان پر ہر لحاظ سے انتخابی عمل میں حصہ لینے پر پابندی عائد ہو اور ایسے ممبران پارلیمنٹ کی وجہ سے ہونے والے ملکی مالی نقصان کو ان کے خاندانوں کی جائیدادوں کو بیچ کر پورا کیا جائے۔.

6. پارلیمنٹ ممبران کو عام پبلک پر لاگو ہونے والے تمام قوانین کی پابندیوں پر عمل لازمی ہونا چاہئے.

7. اگر لوگوں کو گیس بجلی پانی پر سبسڈی نہیں ملتی تو
پارلیمنٹ کینٹین میں سبسایڈڈ فوڈ کسی ممبران پارلیمان کو نہیں ملنی چائیے

8.ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سیاستدانوں کے لئے بھی ہونا چاہئے. اور میڈیکل ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہونا چاہئے اگر میڈیکلی ان فٹ ہو تو بھی انتخاب میں حصہ لینے کا اہل نہیں ہے

* پارلیمان میں خدمت کرنا ایک اعزاز ہے، لوٹ مار کے لئے منافع بخش کیریئر نہیں *

9. ان کی تعلیم کم از کم ماسٹرز ہونی چاہئے اور دینی تعلیم بھی اعلیٰ ہونی چاہیئے اور پروفیشنل ڈگری اور مہارت بھی حاصل ہو
اور ETEA ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہو.

10.ان کے بچے بھی لازمی سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کریں

11. سیکورٹی کے لیے کوئی گارڈز رکھنے کی اجازت نہ ہو

🔴
اگر ہر شخص کم سے کم بیس افراد کو سینڈ کرے تو یہ پاکستان میں زیادہ تر لوگوں تک صرف تین دن میں پہنچ جائے گا

کیا آپ نہیں سوچتے کہ اس مسئلے کو اٹھاے جانے کا وقت ہے؟

اگر آپ اس سے متفق ہیں تو، اس کو شئیر کریں اپنے لیے اپنی آنے والی نسلوں کے لیے✌✌
کیا پاکستان میں اس پر عمل ہوسکتا ہے۔

20/04/2022

Bala Hatun 😍

Salmankhan Official - YouTube 20/04/2022

https://youtube.com/channel/UCLnyCpZvpMeOYaUOE4HeURg

Salmankhan Official - YouTube Hello Friends Welcome to my channel "crypto fast".In this channel you can learn about cryptocurrency like Bitcoin,Dogecoin,Litecoin and many other coins.AND ...

30/01/2021

دل کو چھونے والی ایک دلچسپ کہانی!!

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی گاؤں میں ایک کسان کے گھر کے باہر 3 پردیسی بُوڑھے مرد آرام کی غرض سے بیٹھے آپس میں گفتگو کر رہے تھے، کسان کی بیوی نے 3 پردیسی افراد کو دیکھا تو اُس کے دل میں آیا کہ یہ تینوں لمبے سفر سے آئے لگتے ہیں اور بھوکے ہوں گے چنانچہ وہ انہیں کھانے کی دعوت دینے گئی۔
کسان کی بیوی نے تینوں کو کھانے کی دعوت دی تو ایک بُوڑھا بولا ” کیا آپ کے گھر میں آپکا شوہر یا رشتہ دار کوئی اور مرد موجود ہے؟” کسان کی بیوی بولی ” میرا شوہر کھیتوں میں ہل چلانے گیا ہے اور وہ شام کو واپس لوٹے گا”، بُوڑھے نے عورت کی بات سُن کر جواب دیا ” پھر ہم آپکے گھر کھانا کھانے نہیں آ سکتے کیونکہ ہم صرف اُسی گھر میں کھانا کھانے جاتے ہیں جہاں کوئی مرد موجود ہو”۔ بُوڑھے کے جواب پر کسان کی بیوی واپس گھر لوٹ آئی اور اپنے روزمرہ کے کاموں میں مشغول ہو گئی، شام کا کسان کھیتوں سے واپس لوٹا تو اُس نے تینوں بُوڑھوں کو گھر کے قریب بیٹھا پایا تو اپنی بیوی سے پُوچھا ” یہ تینوں پردیسی مہمان لگتے ہیں کیا تُم نے ان سے کھانے کا پُوچھا”۔ بیوی بولی “میں ان سے پُوچھنے گئی تھی مگر یہ تینوں کسی ایسے گھر میں کھانا نہیں کھاتے جہاں کوئی مرد موجود نہ ہو”، یہ سُن کر کسان بولا “تم ان کو دوبارہ دعوت دو اور بتاؤ کے میرا شوہر واپس لوٹ آیا ہے”۔
کسان کی بیوی دوبارہ تینوں کے پاس گئی اور بولی کہ گھر میں میرا شوہر لوٹ آیا ہے اب آپ تشریف لے آئیں اور کھانے پر ہمارے مہمان بنیں اس سے ہمیں بہت خُوشی ہوگی، کسان کی بیوی کی بات سُن کر بُوڑھا بولا ” ہم تینوں اکھٹے تمہارے گھر کھانا کھانے نہیں آ سکتے تمہیں چاہیے ہم تینوں میں سے کسی ایک کو اپنے ساتھ لیجاؤ اور کھانا کھلا دو”۔ کسان کی بیوی بُوڑھے کے عجیب جواب کو سُن کر بولی ” آپ تینوں اکھٹے تشریف کیوں نہیں لاتے”، اس بات پر بوڑھے نے جواب دیا ہم تینوں میں سے کوئی ایک جہاں موجود ہو باقی دونوں وہاں سے چلے جاتے ہیں پھر اپنے ایک ساتھ کی طرف اشارہ کیا اور بولا یہ دولت ہے اور یہ جس گھر میں جاتا ہے وہاں کے افراد کو دولت کی ریل پیل ہو جاتی ہے، پھر دوسرے ساتھ کی طرف اشارہ کر کے بولا یہ یہ فتح ہے اور یہ جس گھر میں جائے اُس گھر کے افراد ہر میدان میں کامیاب ہو جاتے ہیں، پھر بولا میں محبت ہُوں میں جہاں چلا جاؤں وہاں کے مکینوں کے دل محبت سے لبریز ہوجاتے ہیں اس لیے تُم گھر جاؤ اور مشورہ کرو کے تمہیں ہم میں سے کس کی ضرورت ہے۔
کسان کی بیوی گھر لوٹی اور کسان کو بُوڑھوں کے جواب سے آگاہ کیا اور بولی ہمیں چاہیے کہ ہم دولت کو اپنے گھر کھانے پر مدعو کریں تاکہ ہماری پیسے کی مشکلات حل ہو جائیں، یہ سُن کر کسان بولا ہمیں پیسے سے زیادہ کامیابی کی ضرورت ہے اسے لیے ہمیں فتح کو اپنے گھر بُلانا چاہیے، کسان کی بیٹی جو قریب بیٹھی دونوں کی گفتگو سُن رہی تھی بولی” اگر ہم محبت کو اپنے گھر بُلائیں تو وہ ہمارے دلوں میں اتنا اطمینان بھر دے گا کہ ہم دولت اور کامیابی کی پروا نہیں رہے گی” دونوں میاں بیوی بیٹی کی بات سے متفق ہو گئے اور کسان کی بیوی کو بھیجا کے محبت کو بُلا لاؤ۔ بیوی گئی اور بُوڑھوں سے کہا آپ میں سے محبت میرے ساتھ تشریف لے آئے تاکہ ہم اُس کی مہمان نوازی کر سکیں، یہ سُن کرخطاب کرنے والا بُوڑھا اُٹھا اور کسان کی بیوی کے ساتھ چل پڑا، جب وہ کسان کے گھر کے دروازے پر پہنچا تو کسان کی بیوی نے دیکھا کے باقی 2 بُوڑھے بھی پیچھے ہی چلے آرہے ہیں۔ کسان کی بیوی نے پُوچھا آپ تینوں تو اکھٹے نہیں جاتے اب کیا ہُوا کے آپ تینوں اکھٹے آگئے، آنے والے بُوڑھوں نے جواب دیا فقط محبت ہم میں سے ایک ایسا فرد ہے جسکے بارے میں ہمیں حُکم ہے کہ جہاں مُحبت تنہا جائے وہاں اُس کے پیچھے پیچھے چلے جاؤ۔

22/01/2021
Want your establishment to be the top-listed Arts & Entertainment in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

Peshawar
25000

Other Arts & Entertainment in Peshawar (show all)
M. Sharjeel rajput M. Sharjeel rajput
Peshawar

For a intertanment

T.A.K Network T.A.K Network
University College For Boys
Peshawar

Follow on insta: tanveeahmad2372 twitter: tanveerahmadk1 Youtube: T.A.K Network

Afridi Free fire Gaming studios Afridi Free fire Gaming studios
Asho Khel Abdullah Khel P/o Sher Kera Peshawar
Peshawar, 2

Free firee Gaming studio

Prince atif Prince atif
Peshawar

0000

BBC URDU STORY BBC URDU STORY
Hayatabad
Peshawar

Carpenter Waheed gul 03339368483 Peshawar Carpenter Waheed gul 03339368483 Peshawar
Peshawar

wood work My job 03339368483

Da sherpao gulona Da sherpao gulona
Peshawar

like and follow please

Watan vines Watan vines
Peshawar

My New page please share and like follow

Kamran jatt Kamran jatt
Peshawar

Tiktok video upload

Ñàdáâñ Zärgåí نادان زړګې Ñàdáâñ Zärgåí نادان زړګې
Thana Khyber Pakhtunkhwa
Peshawar

Is Page Me Apko milega new Pashto & Urdro Status

𝕊𝕒𝕘𝕒𝕣 𝕋𝕪𝕡𝕚𝕤𝕥𝟠 𝕊𝕒𝕘𝕒𝕣 𝕋𝕪𝕡𝕚𝕤𝕥𝟠
Peshawar

https://www.facebook.com/𝙎𝘼𝙂𝘼𝙍 𝙏𝙔𝙋𝙄𝙎𝙏𝟠-100558148897375/

Pyar or muhabbat Pyar or muhabbat
Abudhabi
Peshawar, 0567301046

salam and namashkar all new prends ko