Shahzad Traders Peshawar

Shahzad Traders Peshawar

Distribution of veterinary instrument and semen

28/01/2024

جانور کا گھبن نہ ہونا ،بار بار پھر جانا::-
وجوہات(causes):
مختلف وجوہات کی وجہ سے جانور میں حمل نھیں ٹھہرتا ہے
1۔جانور کا پیچھا مارنے سے بچہ دانی میں انفیکشن سے
2۔ابارشن مطلب ٹائم سے پہلے جانور کا بچہ گرا دینے سے
3۔سیمن کا خراب ھونا ،صحت مند نہ ہونا
4۔بچہ دانی کا کمزور ہونا
5۔پیٹ کے کیڑے اور جلد پر چیچڑ
6۔نمکیات کی کمی جیسا کہ کوبالٹ،زنک وغیرہ
7۔ڈسٹوکیا مطلب بچہ کا ہاتھ سے نکالنے سے بچہ دانی کا انفیکشن
8۔جیر کو ہاتھوں سے نکالنے سے بچہ دانی کا انفیکشن ہو جاتا ہے
9۔لیکوریا جانور کا مسلسل پانی کی طرح پتلا مواد نکالنا
10۔گندی پرانی شیتھ کا استعمال سے بچہ دانی کا انفیکشن ہو جاتا ہے
11۔جانور کو صیح وقت پر انسیمینیشن یا ٹیکہ نہ رکھنا
12۔جانور کا ہیٹ میں نہ ہونے سے ٹیکہ رکھ دینا
13۔فولیکل سسٹ کا بن جانا بچہ دانی پر
14۔بچہ دانی سے پیپ کا نکلنا

علاج اور احتیاطی تدابیر:۔
1۔ٹیکہ صحت مند سانڈ کا اور اچھی کمپنی کا ہونا لازمی ہے ۔
2۔جو جانور پیچھا مارتا ہے اس کا مناسب علاج کریں تاکہ بچہ دانی کا انفیکشن نہ ہو ۔
3۔جو جانور وقت سے پہلے بچہ گرا دیتے ہیں ان کی بچہ دانی میں انفیکشن مطلب جراثیم ہوتے ہیں اس کا مناسب علاج کریں ۔
4۔جن جانوروں کی بچہ دانی کمزور ہو اور جو جانور زیادہ کمزور ہوں وہ گھبن نہیں ہوتے۔
5۔جن جانوروں کو پیٹ میں ملپ ہوں اور جلد پر چیچڑ ہوں وہ جانور بھی بہت کم گھبن ہوتے ہیں ۔
6۔ہاتھ سے بچہ نکالنے کے بعد بچہ دانی کو واش کرنا چاہیے
7۔جو جانور دیر سے جیر پھینکتے ہیں یا پھر ہاتھ سے نکالتے ہیں تو پھر بچہ دانی کو واش کرنا چاہیے ۔
8۔لیکوریا والے جانور بھی گھبن نہیں ہوتے اس کے لیے جانور کو LS minerals اور ad3e injection لگانا چاہیےاور tab gyno plus sepiaاستعممال کرنا چاہیے۔
9۔جانور کو سیمن ٹائم پر رکھنا چاہیے۔نھیں تو اس کا کوئی فائیدہ نھیں ہو گا ۔
10۔جو جانور 20 دن سے پہلے 15 یا 10 دن بعد ہیٹ میں آ تے ہیں یا زیادہ ہیٹ رکھتے ہیں ان مادہ جانور کو ٹیکہ رکھنے سے دو گھنٹے پہلے injection conceptal 5ml لگانا چاہیے اس سے جانور گھبن ہو جائے گا۔
11۔جن مادہ جانوروں کے بچہ دانی میں انفیکشن ہو ان کو بچہ دانی میں دوائی رکھوانی چاہیے۔

26/01/2024

چھوٹے بچوں کو سردی اور ٹھنڈے، سخت اور گیلے فرش سے بچائیں

جن جانوروں نے کچھ دن پہلے بچہ دیا ہے اور جنہوں نے اگلے کچھ دنوں میں بچہ دینا ہے دونوں طرح کے جانوروں کے نیچے بھی پرالی، براده، یا کسی بھی فصل کی باریک باقیات وغیرہ ضرور ڈالیں

چھوٹے بچوں کا جسم اور پیٹ جب زیادہ ٹھنڈے فرش پر رہتا تو بچہ اپنے جسم کی توانائی ٹھنڈے موسم میں اپنے آپ کو گرم رکھنے کے لیے زیادہ استعمال کرتا ہے اور کمزور ہوجاتا ہے

جب جانور کو زیادہ ٹھنڈ لگتی ہے اور جسم میں توانائی کم ہو تو جانور کا ٹمپریچر کم ہونے لگتا ہے, جس کو ہائپو تھرمیا کہتے ہیں

نو مولود بچوں کا ایک اور مسلہ ہوتا ہے کہ پیدائش کے پہلے چند دنوں میں یہ اپنے جسم کا درجہ حرارت خود سے برقرار نہیں رکھ سکتے ہائپوتھیلمس دماغ کے مرکز میں ایک ایسا حصہ ہے جس کا بنیادی کام جسم کا توازن رکھنا ہوتا ہے (ہومیوسٹاسس) اور نومولود بچوں میں دماغ کا یہ حصہ ٹھیک سے کام نہیں کرتا، تقریباًًً دو ہفتے بعد بچہ اس قابل ہو جاتا ہے
تو جسم کا درجہ حرارت کم ہو جانا چھوٹے بچوں میں اموات کا سب سے بڑا موجب ہے

چھوٹے بچوں کو کم از کم 6 انچ موٹی تہہ پرالی کی بنا کر دیں۔ اور جہاں پر فضلہ ہو اور گیلی ہو وہ اگلے دن ہی اٹھا دیں۔

بچوں کو رات دیر میں بھی دودھ پلائیں اور صبح پھر جلدی بھی، دودھ کی مقدار بے شک کم رکھیں, لیکن دودھ زیادہ بار پلائیں، آج کل کے موسم میں کم از کم چار بار دودھ پلائیں

بچوں کو جتنی جلدی ہو سکے کاف سٹارٹر (بچوں کا ونڈا) پر لگائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ توانائی حاصل کریں اور موسم کی سختی سے بچ سکیں

چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہم اکثر تھوڑا ہی دھیان دیتے ہیں

پوسٹ کو شئیر کردیا کریں تاکہ چھوٹی سی بات بھی زیادہ لوگوں تک پہنچ سکیں

✍🏼⁩⁦✍🏼⁩⁦✍🏼⁩⁦✍🏼⁩📃📃📃💉💉💉🐦🐦🐢🐍🐇🦌🐮🐴🐒🐫🐪🐟🐅🐈🐕🐓🐂🐂🐃🐐🐐🐔🐬⁦🕊️

14/01/2024

جانوروں میں افزائش #نسل کے بعد جانور کا حمل نہ ٹھہرنا
مینجمنٹ کے مسائل کی وجہ
1۔جانور کا صحیح طور پہ ہیٹ میں نہ ہونا۔
2۔جانور کی ہیٹ کے وقت کا تعین نہ ہونا۔
3۔جانور کی خوراک کا مناسب اور موزوں نہ ہونا
4۔جانور کو وٹامن اور منرل کی کمی
5۔ماحولیاتی مسائل( زیادہ سردی یا زیادہ گرمی۔حبس ) یہ بھی ابتدائی حمل پہ اثرانداز ہوتے ہیں۔
6۔جانور کو ہارمونل پرابلم (ہارمون کی کمی یا زیادتی مثلاً اگر جانور میں ہارمون کی زیادتی ہوگی تو وہ زیادہ دیر تک ہیٹ میں رہے گا اگر کمی ہوگی تو ہیٹ سائیکل پہ اثرانداز ہوگی وہ جانور کبھی کسی ٹائم پہ اور کبھی کسی ٹائم پر ہیٹ میں ہوگا )
7۔اگر مصنوعی نسل کشی سے کراس کرواتے ہیں اور بار بار جانور رپیٹ ہورہا ہے تو سیمن کا پرابلم بھی ہوسکتا ہے۔اور اگر سانڈ سے باربار رپیٹ ہورہی ہے تو سانڈ کا چیک اپ ضروری ہے کہیں اس کے سپرم کمزور یا مردہ تو نہیں۔
ان تمام مسائل سے پہلے جانور کے تولیدی نظام کو سمجھنا ضروری ہے۔
مادہ جانور کا تولیدی نظام بچہ دانی (Uterus ) پہ مشتمل ہے جس کے حصہ باہر والا ولوا (vestibule) اس سے اندر کی طرف ویجائنہ ،سروکس لمبی رسی نما اور اس کے آخر پہ سرویکل رنگ (Cervical rings) ہوتے ہوتے

23/12/2023

جانوروں میں دودھ کیسے بنتا ہے.......؟

دودھ پیدا کرنے کی زمہ داری حیوانہ نامی عضو کی ہے. جس کو مزید چار حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے. ہر حصہ تھن کہلاتا ہے. بھیڑ بکریاں دو تھنوں پر مشتمل ہوتی ہیں.

حیوانہ غدودں پر مشتمل ہوتا ہے جس میں دودھ پیدا کرنے والے خلیات پائے جاتے ہیں.
ان غدودوں کی بیرونی تہہ مسکولر ہوتی ہے.
جو اسکی حفاظت کا کام سر انجام دیتی ہے.

ان غدودی بافتوں میں تقریبا دو ارب ننھے ننھےبلیڈرز پائے جاتے ہیں جن کو ایلویولائی کہتے ہیں. دودھ پیدا کرنے والے خلیات 8 سے 120 تک کی ترتیب میں ان ایلویلائی کی اندرونی دیوار پر پائے جاتے ہیں.

ایلویلائی کی طرف سے آنے والی باریک شریانیں مل کر دودھ کا نسبتا ایک بڑی دودھ کی نالی بناتی ہیں. اور یہ نالیاں تھن کے اوپر ایک خانہ میں اکٹھی ہوتی ہیں.اس خانہ کو سسٹرن کہا جاتا ہے.یہ سسٹرن کل حیوانے کا 30فیصد دودھ زخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں. اور اس سسٹرن سے ایک نالی تھن میں آتی ہے. اور اس کے آخر پر ایک چھلا یعنی سفنکٹر ہوتا ہے. جو دودھ کو کنٹرول کرنے اور حیوانے کو جراثیم سے بچانے کا کام سر انجام دیتا ہے.

حیوانے میں خون اور رطوبتوں والی نالیوں کی کثرت پائی جاتی ہے.جو اجزاء ضروریہ سے بھرپور خون کو دل سے حیوانہ میں لاتی ہیں.
جہاں پر یی باریک شریانوں کے زریعے ایلویولائی کے گرد پھیل جاتا ہے. جس سے دودھ پیدا کرنے والے خلیات کو یہ اجزاء آسانی سے اور کثیر مقدارمیں مل جاتے ہیں.
جس سے یہ دودھ پیدا کرتے ہیں.
باقی ماندہ خون نالیوں کے زریعےوریدوں میں اور پھر وریدوں سےدوبارہ دل کی جانب بھیج دیا جاتا ہے.

جیسے ہی ایلویلائی خون سے دودھ پیدا کرتیں ہیں انکے اندر پریشر بڑھ جاتا ہے اور اگر ساتھ ساتھ چوائی کا عمل نا کیا جائے تو دودھ بننے کا یہ عمل ایک خاص مقام پر آکر رک جاتا ہے.جیسے جیسے پریشر بڑھتا ہے تو دودھ کی کچھ مقدار سسٹرن میں آنی شروع ہوتی ہے. دودھ کی یہ مقدار اپنے آپ یہاں نہیں پہنچ سکتی اس کے لئیے اضافی پریشر درکار ہوتا ہے جو اس کو مسکولر ٹشو فراہم کرتے ہیں. اور یہ عمل دودھ نکالنے کے دوران جاری رہتا ہے.

دودھ بننے کا یہ عمل بچہ دینے سے چند دن پہلے شروع ہو جاتا ہے تاکہ بچے کی پیدائش کے فورا بعد بچہ اپنی خوراک حاصل کر سکے اور یہ عمل عموما دس ماہ گنا جاتا ہے. اس کے بعد دودھ کی پیداوار 25 سے 50 فیصد کم ہو جاتی ہے.

حیوانے میں اس کے علاوہ لمفیٹک سسٹم بھی موجود ہوتا ہے.جو حیوانے کے فالتو مادوں کو حیوانے سے نکالنے کا کام سر انجام دیتا ہے.لمف نوڈز نا صرف فلٹر کا کام سر انجام دیتے ہیں بلکہ حملہ آور جراثیموں کو بھی مارنے کیلئیے لمفوسائیٹس بھی فراہم کرتے ہیں.

"توتم اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمت کو جھٹلاؤ گے".
القرآن

15/11/2023

جانوروں میں افزائش نسل کے بعد جانور کا حمل نہ ٹھہرنا
مینجمنٹ کے مسائل کی وجہ
1۔جانور کا صحیح طور پہ ہیٹ میں نہ ہونا۔
2۔جانور کی ہیٹ کے وقت کا تعین نہ ہونا۔
3۔جانور کی خوراک کا مناسب اور موزوں نہ ہونا
4۔جانور کو وٹامن اور منرل کی کمی
5۔ماحولیاتی مسائل( زیادہ سردی یا زیادہ گرمی۔حبس ) یہ بھی ابتدائی حمل پہ اثرانداز ہوتے ہیں۔
6۔جانور کو ہارمونل پرابلم (ہارمون کی کمی یا زیادتی مثلاً اگر جانور میں ہارمون کی زیادتی ہوگی تو وہ زیادہ دیر تک ہیٹ میں رہے گا اگر کمی ہوگی تو ہیٹ سائیکل پہ اثرانداز ہوگی وہ جانور کبھی کسی ٹائم پہ اور کبھی کسی ٹائم پر ہیٹ میں ہوگا )
7۔اگر مصنوعی نسل کشی سے کراس کرواتے ہیں اور بار بار جانور رپیٹ ہورہا ہے تو سیمن کا پرابلم بھی ہوسکتا ہے۔اور اگر سانڈ سے باربار رپیٹ ہورہی ہے تو سانڈ کا چیک اپ ضروری ہے کہیں اس کے سپرم کمزور یا مردہ تو نہیں۔
ان تمام مسائل سے پہلے جانور کے تولیدی نظام کو سمجھنا ضروری ہے۔
مادہ جانور کا تولیدی نظام بچہ دانی (Uterus ) پہ مشتمل ہے جس کے حصہ باہر والا ولوا (vestibule) اس سے اندر کی طرف ویجائنہ ،سروکس لمبی رسی نما اور اس کے آخر پہ سرویکل رنگ (Cervical rings) ہوتے ہوتے ہیں۔ اس کے بعد بچہ دانی کا اہم حصہ ہوتا ہے جس کو ( Body of uterus ) کہتے ہیں۔یہاں پہ بچہ کی گروتھ ہوتی ہے اس سے آگے دو حصے ہوتے ہیں جن کو یوٹرائن ہارن کہتے ہیں ان کے آخر لمبی دھاگہ نما ٹیوب ہوتی ہے جس کو فلوپین ٹیوب کہتے ہیں۔اس کے سرے پہ چھوٹی چھوٹی دانہ نما اووریز ہوتی ہیں۔جن سے بیضہ ova نکلتا ہے اور وہ بیضہ فلوپین ٹیوب میں آجاتا ہے جہاں پہ سپرم سے اس کا ملاپ ہوتا ہے۔
اب موضوع پہ آتے ہیں:
جانور مکمل صحت مند ہے ہیٹ بھی صحیح ہے۔صحیح ٹائم پہ کراس کروانے کے بعد بھی نہیں ٹہر رہا تو اس کی کئی وجوہات ہیں۔
1۔بیضہ کو اخراج نہ ہونا۔
2۔سپرم کا کمزور ہونا۔
3۔بیضہ کا اوری سے نکل کے فلوپین ٹیوب میں رک جانا(جس کی وجہ فلوپین ٹیوب کی سوزش بھی ہوسکتی ہے۔
4۔سپرم کو ایگ یا بیضہ سے ملاپ کے لیے 6 گھنٹے درکار ہوتے ہیں جس کے دوران سپرم خود کو تیار کرتے ہیںCapacitation )اگر ہیٹ یہ ٹائم نہ ملے تو اور ایگ پہلے نکل آئے تو سپرم سے ملاپ نہ ہوگا اور جانور نہیں ٹہرے گا۔اور اگر سپرم کا بیضہ سے ملاپ ہوبھی جائے لیکن بعض اوقات بیضہ بچہ دانی کی دیوار سے نہیں لگ سکتا اور باہر آجاتا ہے اور جانور. پھر ہیٹ میں آجائے۔

08/11/2023

لائیو سٹاک میں سب سے زیادہ نظر انداز کئے جانے والا جانور

اس جانور کو بھی سردی لگتی ہے, اس کو بھی اتنی ہی متوازن خوراک چاہئے جتنی آپ کے دودھ گوشت والے جانوروں کو ان کی پیداوار کے حساب سے چائیے، صرف خشک بھوسہ اس کے لیے بھی کافی نہیں ہے, زیادہ نہیں تو کچھ نہ کچھ دانہ اناج اس کو بھی دیا کریں

یہ جانور بھی اگر آپ کے کھونٹے سے بندھا ہے تو یہ بھی آپ کی زمہ داری ہے

کچھ بیماریاں ان جانوروں کو زیادہ لگتی ہیں, اس پر بھی انشاء اللہ بات ہوگی

ڈیری جانوروں اور بھیڑ بکریوں میں کچھ عرصہ پہلے ڈی ورمنگ پر دو پوسٹوں میں کچھ سیکھا تھا

ان جانوروں کی ڈی ورمنگ کرتے ہوئے فارم پر موجود بار برداری کرنے والے جانور گدھے کو بھی نہ بھولیں

یہ دو کیڑوں کی دوائی آپ گدھوں، خچر اور گھوڑوں کو دے سکتے ہیں

Fenbendazole
فین بینڈا زول
فینبنڈا زول

Oxfendazole
آکس فینڈا زول
آکسفینڈا زول

یہ دونوں فارمولے الگ الگ اتے ہیں, اور دونوں ہی مہنگے نہیں ہیں, چھوٹی پیکنگ بھی ہوتی ہے

دوائی کی خوراک ہمیشہ جانور کے وزن کے مطابق ڈبے یا پیکنگ پر لکھی ہدایت کے مطابق ہی دیں

06/11/2023

" تھرما میٹر 🌡 #تھرمامیٹر "

تھرمامیٹر آپ کے فارم کی بنیادی ضرورت ہےاسی نے بیماری کی تشخیص کرنے سے پہلے جانور کا بخار چیک کرنا بہت ضروری ہے پھر ہیں ہم جانور کی بیماری کا صحیح اندازہ لگا سکتے ہیں
ہر فارم پر اور ہر اس شخص کے پاس تھرمامیٹر کا ہونا ضروری ہے جس نے جانور پال رکھے ہیں تاکہ آپ کا جانور اگر آپ کو ڈسٹرب نظر آئے تو آپ فورا اس کا درجہ حرارت جیک کر سکیں

کچھ بیماریوں میں فرق ہیں صرف درجہ حرارت کی بنیاد پر پتہ چلتا ہے جیسا رت موترا اور ببیزیا ۔ اکثر ولائیتی جانور گرمی کی وجہ سے زبان نکال کر کھڑے ہوتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں نہ گرمی لگ رہی ہے بعض اوقات شام بھی ہو جاتی ہے اور وہ ویسے ہی زبان نکال کر تیز سانس لے رہے ہوتے ہیں تب ہمیں تھرمامیٹر کا استعمال کرنا چاہیے اور ان کا بخار چیک کرنا چاہیے اکثر اوقات بخار ایک سو پانچ سے چھ پر پہنچ چکا ہوتا ہے اور جیسے جیسے ہم لیٹ کرتے ہیں جانور کے لئے نقصان کا باعث بنتا ہے

اس کو چیک کرنے کا بہت آسان طریقہ ہے اب تو ڈیجیٹل تھرمامیٹر آگئے ہیں جن کی قیمت صرف تین سو روپے کے قریب ہے ان کا استعمال کیا جاسکتا ہے جو لوگ پارے والا تھرمامیٹر نہیں دیکھ سکتے

💡تھرمامیٹر کو جانور کے مقعد (ریکٹم) میں رکھ دیں اور ایک منٹ بعد نکال کر اس کی ریڈنگ نوٹ کریں ڈیجیٹل تھرمامیٹر خود ہی بیپ بجھا دیتا ہے

گائے بھینس کا نارمل ٹمپریچر 101سے 102 فارن ہائیٹ

بکری 102 سے 103 فارن ہائیٹ ہے۔

29/10/2023

تندرست جانور کی دو بڑی نشانیاں
۔۔۔۔۔۔۔۔
چارا کھانے سے 2۔3 گھنٹے پہلے جگالی کرنا یا چارا کھانے کے بعد جگالی کرنا
اور جانور کے ناک پر ہر وقت تبخیر کا عمل ھونا یعنی ھر وقت جانور کے ناک پر پانی کے قطرے موجود ھونا
اگر یہ دونوں نشانیاں ھے تو سمجھ لیں اپکا جانور تندرست ھے
اگر ان میں سے ایک بھی نشانی نھیں تو سمجھ لیں آپکا جانور بیمار ھونے جا رھا ھے یا بیمار ھے
اس لیئے روزانہ اپنے جانوروں کا نظری معائینہ کیا کریں
جگالی (انگریزی: Cud)چارہ کھانے والے جانور کے منھ سے نکلنے والی اُس جھاگ کا نام ہے جو چارہ کھانے والے مخصوص جانور اپنے پیٹ میں محفوظ چارے کو اپنے منہ میں لا کر دانتوں سے پیستے رہتے ہیں اور مسلسل منہ میں چارہ پیس کر اُس کی جھاگ بناتے رہتے ہیں دانتوں سے پیسے جانے والے چارے کی جھاگ اور اِس طرح چارہ کو بار بار منہ میں لا کر چبانے کو جگالی کہتے ھیں

24/10/2023

"گائے کا تولید کے لیے گرم ہونا"

تولیدی نظام ڈیری فارم کا اہم جزو ہوتا ہے۔ ڈیری کو منافع بخش بنانے کے لیے بچے کا وقفہ زیادہ سے زیادہ چودہ ماہ اور کم سے کم بارہ ماہ رکھا جاتا ہے۔ اگر کسی جانور کے بچے کا دورانیہ چودہ ماہ سے بڑھ جائے تو وہ معاشی طور پر نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ اس مطلوبہ وقفے کو یقینی بنانے کے لیے جانور کا پہلے بچے کی پیدائش کے دو سے تین ماہ کے اندر اپنے آپکو تولید کے لیے تیار کرنا بہت ضروری ہوتا ہے جسکی وجہ سے گائے اگلا بچہ ایک سال بعد پیدا کرنے کے لیے تیار ہوگی۔ اسکو عام زبان میں جانور کا گرم ہونا کہا جاتا ہے۔ اس اصطلاح کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جانور نے تولید کے لیے اپنے آپکو تیار کرلیا ہے اور وہ ملاپ کے لیے تیار ہے۔ جانور کے گرم ہونے کا دورانیہ 6 سے 30 گھنٹے تک کا ہوسکتا ہے اور پھر جانور اوسطً 21 دن بعد دوبارہ گرم ہوتا ہے لیکن یہ اسکی حد عموماً 18 دن سے 24 دن تک ہوسکتی ہے۔اگر کسی وجہ سے پہلا دورانیہ میں جانور کو بریڈ نہ کیا جاسکے تو پھر 21 دن انتظار کرنا ہوگا۔ لہذا جانور کے گرم ہونے کی علامات کا پتہ ہونا بہت اہم ہوتا ہے تاکہ بروقت بریڈنگ کرکے تاخیر سے بچا جاسکے ۔

گرم ہونے کی علامات:
1- جانور کا مسلسل منہ سے آواز کرنا
2- دُم کو اٹھانا اور کٙمر میں کھنچاوؑ لانا
3- جانور کے وولوا V***a lips کا سوجنا اور لال ہوجانا
4- گاڑھا , چپکنے والا پانی جیسا مواد ویجائنا Va**na سے خارج ہونا
5- بار بار پیشاب کرنا
6- خوراک کم کردینا اور دودھ کی پیداوار کا کم ہوجانا
7- بے چینی کی کیفیت، دوسرے جانوروں کو سونگھنا اور ان پر چڑھنے کی کوشش کرنا
8- گرم ہوجانے کے 10 سے 12 گھنٹے کے بعد جب کوئی دوسرا جانور یا بیل اوپر چڑھنے کی کوشش کرے تو اسکو اوپر چڑھنے کی اجازت دینا ۔ یہ بریڈ کرنے کا سب سے بہترین وقت ہوتا ہے۔

بریڈ کرنے کا مناسب وقت:

جانور کو بریڈ کرنے کا مناسب وقت گرم ہوجانے کے 10 سے 12 گھنٹے کے بعد ہوتا ہے اور زیادہ سے 18 گھنٹے تک۔ یعنی اگر شام کے وقت گرم ہونے کی پہلی علامت دیکھی جائے تو صبح کے وقت بریڈ کریں۔ اور اگر بریڈ کرنے کے بعد بھی علامات نظر آئیں تو اس دن کی شام کو پھر بریڈ کریں۔
اگر جانور کسی وجہ سے حاملہ نہ ہوسکا تو پھر 21 دن بعد دوبارہ گرم ہوگا۔اور اگر جانور میں کامیابی کے ساتھ حمل ٹھہر جائے تو 21 دن بعد گرم ہونے کی علامات کا مشاہدہ کریں جو نظر نہیں آنی چاہیں۔ ا

17/09/2023

جانوروں کو ہیٹ میں لانےکے لیے یہ سب سے basic پروٹوکول ہے۔ یہ پروٹوکول ان وچھیوں جن کا وزن، قد، اور عمر پوری ہو یا وہ گائیں جن کو بچہ دیئے ہوئے 60۔45 دن ہو گئے ہوں ان کو لگایا جاتا ہے۔

اس پروٹوکول میں PG کا انجکشن استعمال کیا جاتا ہے۔ مارکیٹ میں PG مختلف نام جیسے cyclomate، dalmazine, prostinol , estrumate ناموں سے دستیاب ہے-

اس پروٹوکول میں پہلے دن جانور کو 2ml PG لگایا جاتا ہے۔ اگر Pg کے result پے شک ہو تو 4ml استعمال کرنا چاہیے۔ لیکن سب سے بہتر یہ ہے کہ 24 گھنٹے کے وقفے سے 2 ml دو دفعہ لگا لیں۔ انجکشن لگانے کے 4-2 دن کے اندر جو جانور ہیٹ میں آ جائیں ان کو AI کر دیں۔

جو جانور ہیٹ میں نہ آئیں انہیں پہلے انجکشن کے 11 دن بعد اوپر والا عمل یعنی PG انجکشن لگائیں۔ ان میں سے بھی جو ہیٹ میں آ جائیں ان کی بھی AI کر دیں۔

اس سے تقریبن زیادہ تر جانور ہیٹ میں آ جاتے ہیں۔ جو اسکے بعد بھی ہیٹ میں نہ آئیں تو انہیں ڈاکٹر کو چیک کروائیں یا پھر انکا الٹراساونڈ کروائیں۔

نوٹ:
1۔ یہ پروٹوکول وچھیوں کو ہیٹ میں لانےکے لیے بہت عمدہ ہے لیکن وچھیوں کا وزن، قد اور عمر پوری ہو۔
2۔یہ پروٹوکول گائیوں میں بھی استعمال ہوتا ہے لیکن زیادہ دودھ دینے والی گائیں اکثر اس پروٹوکول پے ہیٹ پے نہیں آتیں۔
3۔ اور ایسے جانور جن کی خوراک اچھی نہیں اور منرل وائٹامنز کی کمی کا شکار ہیں ان میں بھی یہ پروٹوکول کامیاب نہیں ہوتا۔

08/08/2023

جانوروں کیلیے نمک کی اہمیت:-

نمک انسانوں، پودوں اور جانوروں کی صحت کیلیے خوراک کا ایک لازمی جز ہے۔ نمک سوڈیم اور کلورائیڈ سے بھرپور ایک ایسا ٹانک ہے جس میں جانوروں کیلیے بہت زیادہ فائدے پنہاں ہیں۔ اس کے ساتھ جانور کی صحت کیلیے کچھ اور لازمی منرلز جیسے کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس،سیلینیم،آئرن اور زنک کی بھی نمک میں موجودگی اسکی اہمیت کو مزید بڑھا دیتی ہے۔
دودھ دینے والے جانوروں کو روزانہ دودھ بنانے کیلیے نمک کی ضرورت پڑتی ہے کیونکہ دودھ میں موجود سوڈیم اور کلورائیڈ جانور کے جسم میں دودھ بنانے کے عمل کے دوران نمک کی ضرورت کو بڑھا دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دودھ دینے والے جانوروں اور کٹڑوں بچھڑوں میں نمک سے حاصل ہونے والی کیلشیم کی ایک خاص اہمیت ہے جو کی مظبوط ہڈیوں اور دانتوں کی بہتر نشونما کیلیے انتہائی ضروری ہونے کے علاوہ ہارٹ بیٹ کو نارمل رکھنے، خون کو جمنے سے بچانے، مسلز کی حرکت اور جانور کے اعصابی اور دماغی نظام کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ سوڈیم جانور کے PH کو کنٹرول کرتا ہے اور کلورائیڈ نظام انہظام کو کنٹرول کرنے کے ساتھ خون میں موجود تیزابیت کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔

نمک کی کمی کے نقصانات:-
بظاہر عام اور سستی سی لگنے والی اس نعمت کو اگر اہمیت نا دی جائے اور جانور کی خوراک کا لازمی حصہ نا بنایا جائے تو اس کے بہت سے نقصانات اور مسائل جنم لیتے ہیں۔
1۔ دودھ کی پیداور میں نمایاں کمی۔
2۔ بھوک کا کم ہوجانا۔
3۔ وزن کا نہ بڑھنا۔
4۔ کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ملک فیور کا خطرہ پیدا ہونا۔
5۔ چھوٹے کٹڑوں اور بچھڑوں کا ہڈیوں کی کمزوری کی وجہ سے نشونما نا پانا اور پولیو کا شکار ہوجانا۔
6۔ نمک کی کمی جسم میں شدید پانی کی کمی کا بھی باعث بن جاتی ہے جس وجہ سے ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
7۔ جانور کاغیر ضروری چیزوں جیسے مٹی، کپڑوں رسی وغیرہ کا کھانا (pica) کا شکار ہوجانا۔ اس کے علاوہ polyuria یا بار بار پشاب کرنا بھی نمک کی کمی کی ایک نشانی ہے۔
8۔ جانور کا اپنا پیشاب پینا بھی جانور میں نمک کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
9۔ بعض اوقات جانور فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو جاتا ہے جسکی وجہ جسم میں میگنیشیم کی کمی کا ہونا ہے نمک کی موجودگی اس مسئلے کی روک تھام اور بچائو میں اہمیت کی حامل ہے۔

نمک کے فوائد:-
1۔ دودھ کی پیداور میں قابل قدر اضافہ۔
2۔ اپھارے سے محفوظ رہنا۔
3۔ جانور کے کھروں اور سینگوں کا مظبوط ہونا۔
4۔ فرٹیلیٹی میں اضافہ۔
5۔ ہیٹ سائیکل کا صحیح رہنا جس سے جانور میں وقت پر بچہ جننے کی صلاحیت کا پیدا ہونا۔
6۔ خوراک کا اچھی طرح ہضم ہو کر جسم کا حصہ بننا۔ وغیرہ

پاکستان کے ہر علاقے سے ملنے والے نمک کے پتھر کی ہر وقت کھرلی یا جانوروں کے سامنے موجودگی نا صرف فارمر کو بہت ساری پریشانیوں سے محفوظ کر سکتی ہے بلکہ فارمر کو دوائیوں اور علاج پر اٹھنے والے اخراجات سے بھی بچا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ دودھ میں بغیر کسی اضافی اخراجات کے قابل قدر اضافہ آمدن میں اضافے کا بھی سبب بن سکتا ہے۔

04/08/2023

What is the static storage time of the liquid nitrogen tank?
It is a period of time after the liquid nitrogen tank is pre-cooled, filled with liquid nitrogen, placed in an environment of about 17°C, and not opened or used until it evaporates.⏰⏰
NOTE.....
Any Kind of container avilible to us
Peshwar .kpk
Wthup 03454188830

02/08/2023

اپھارہ :(Tympani)
مویشیوں کے معدے میں گیسز کے بھر جانے کو اپھارہ کہتے ہیں. اور چارہ کھانے کے فوراً بعد ہو جاتا ہے. بائیں فلینک(وکھی) پھول جاتی ہے.
اسباب :
١.دانہ زیادہ کھانا
۲.زیادہ سبز چارہ کھانا
٣.جلدی اگے ہوئے سبز چارے (برسیم) میں نمک کی مقدار کم ہوتی ہے وہ اندر جاکر سڑ جاتے ہیں اور زہریلی گیس پیدا کرتے ہیں اور اپھارہ ہو جاتا ہے
۴. خوراک کی نالی کی رکاوٹ.
٥.پروٹین سے بھر پور غذا کہا لینا.
علامت:(signs )
١.پیٹ کا پھول جانا
۲.بائیں فلینک گیسز سے پھول جاتی ہے
٣.سانس میں تنگی
۴.زبان باہر نکلی ہوئی
٥.تھوڑا گوبر اور تھوڑا پیشاب کرتا ہے
٦.جانور کی بائیں فلینک پر ہاتھ مارنے سے ڈھول کی سی آواز آتی ہے.
۷.پاؤں زمین اور پیٹ پر مارتا ہے
۸.اکسیجن کی کمی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی زیادتی سے موت واقع ہو جاتی ہے.
علاج:(Treatment)
فارمولا١.
١.تیل تارپین ٣۰سی سی
۲.ہینگ٣۰گرام
٣.تیل سرسوں ٥۰۰ ملی لیٹر
تینوں کو ملا کر پلا دیں
فارمولا ۲.
ہینگ ۲۰گرام
ہلدی ۴۰ گرام
ادرک ٣۰گرام
تینوں کو اکھٹے ملا کر کہلا دیں
فارمولا٣.
میڈیورل ٣ انجیکشن پلا دیں یا پھر بائیں فلینک میں ڈائریکٹ ریومن میں ٹیکہ لگا دیں
شدید حالت میں ٹروکار کینولہ لگاتے ہیں تاکہ گیسیں خارج ہو جائیں.

کنٹرول:
جانور کو خراب خوراک نہ دیں
جانور کو ضرورت سے زیادہ خوراک نہ دیں

09/07/2023

جانوروں کی بنیادی ضرورت:
نرم کچی جگہ ,پر سکون ماحول اور بیٹھنے کو آرام دہ جگہ میسر ہو تو جانور ایک دن کے 12 گھنٹے تک بھی بیٹھ کر گذارتا ہوتاہیں۔
موسم کی شدت یعنی گرمی یا سردی زیادہ ہونا، جانور کا بیمار ہونا، جانور کا ہیٹ/ ویگ میں ہونا، جگہ کا آرام دہ نہ ہونا، تھوڑی جگہ پر زیادہ جانور وغیرہ جانور کے بیٹھنے کے دورانیے پر اثرانداز ہوتے ہیں
جب جانور بیٹھتا ہے تو اس کے حوانہ میں خون کی گردش %30 فیصد تک بڑھ جاتی ہے۔ دودھ حوانہ میں آنے والے خون سے ہی بنتا ہے
جب جانور بیٹھتا ہے تو اس کے کھروں کو مناسب آرام ملتا ہے، پر سکون جگہ پر بیٹھا جانور جگالی زیادہ کرتا ہے، زیادہ جگالی تو دودھ زیادہ اور جگالی کے لعاب سے معدہ تندرست رہتا ہے
جانور کو بیٹھنے کی آرام دہ اور صاف جگہ مہیا کریں شرطیہ دودھ میں اضافہ ہوگا۔ جانوروں میں لنگڑا پن کم ہوگا، کھروں کے مسائل کم آئیں گے۔ میسٹائیٹس، ساڑو، تھنوں کی ناڑ اور گلٹی کے مسائل کم ہونگے
بیٹھنے کی جگہ کو وقفے وقفے سے نرم کرتے رہیں، ساڑو یا میسٹائٹس جانور کو تب ہوتا ہے جب جانور گندی اور سخت جگہ پر بیٹھتا ہو (یہ ایک بڑی وجہ ہے)
بیٹھنے کی جگہ فرش سے تھوڑی اوپر کرکے بنائیں تاکہ پانی اور کیچڑ جمع نہ ہو۔
تھنوں میں ناڑ یا گلٹی کی سب سے بڑی وجہ سخت اور گندی جگہ پر بیٹھنا، انگوٹھے سے چوائی یا سختی سے چوائی کرنا ہے۔ تھنوں میں ناڑ بن جائے تو اس کا علاج بہت مشکل ہے
جانوروں کے بیٹھنے کی جگہ کچی ضرور بنائیں۔ باڑے، ڈیرے کی خوبصورتی اور صفائی میں آسانی کے لیے ہم جانور کی بنیادی ضرورت "کچی اور نرم جگہ" کو بھولتے جا رہے ہیں
بہت سی جگہوں پر تو مجبوراً پکی جگہ ہی بنانی پڑتی ہے ، لیکن مجبوری نہیں ہے تو جانور کو نرم کچی جگہ ضرور دیں
پاکستان کے یا دنیا کے جدید ترین ڈیری فارموں کی ویڈیوز دیکھ لیں آپ کو نرم اور کچی جگہ ضرور نظر آئے گی اور ڈیری فارم بناتے ہوئے آرام کرنے کے لیے کچی جگہ کو بھولا نہیں جاتا

05/06/2023

☆جانوروں میں ناکام بریڈنگ کی بنیادی وجہ☆

جانوروں میں ناکام بریڈنگ کی بنیادی وجہ بریڈنگ کے لیے صحیح وقت کی نشاندہی نہ کرنا ہے۔ ایک اور عنصر جانور کا زیادہ وزن ہونا بھی ہے۔ یہ ایک حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے.جب گائے دوسری گائے کے اوپر چڑھتی ہے تو وہ بھی تولید کے لیے گرم ہونے کی ایک نشانی ہے لیکن سب سے اہم اور بنیادی نشانی اُس گائے میں دیکھنے کو ملتی ہے جو دوسری گائے کو اپنے اوپر چڑھنے دے اور مزاحمت نہ کرے۔ اس کو انگریزی میں Standing Heat یا Standing Estrus کہتے ہیں۔گائے میں تولیدی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اسکی بچہ دانی میں انڈے کا پیدا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ انڈہ پیدا ہونے کے اس عمل کو اوولیوشن Ovulation کہتے ہیں۔ یہ Ovulation کا عمل پہلی Standing Estrus کے وقت کے بعد تقریباً 24 سے 32 گھنٹے کے بعد شروع ہوتا ہے۔ یعنی جس وقت گائے دوسری گائے کو اپنے اوپر چڑھنے کی اجازت دے تو ٹھیک 24 سے 32 گھنٹے کے بعد اس میں انڈہ پیدا ہوگا۔ اگرچہ بریڈنگ میں دوسری نشانیاں بھی مددگار ہوتی ہیں لیکن بنیادی نشانی یہی ہے کہ گائے دوسرے کو اپنے اوپر چڑھنے کے لیے مزاحمت نہ کرے۔ ایک گائے میں Standing Heat کا دورانیہ اوسطً 10 گھنٹے سے کم ہوتا ہے اور ہر گھنٹہ بعد ایک دفعہ وہ دوسری گائے کو اپنے اوپر چڑھنے کی اجازت دیتی ہے۔
پہلی Standing Heat کے ٹھیک 24 گھنٹہ بعد جب انڈہ پیدا ہوتا ہے تو سپرم سے اسکے کامیاب ملاپ کی عمر 6 سے 12 گھنٹے تک ہوتی ہے۔ لہذا اس وقت تک سپرم کا وہاں موجود ہونا لازمی ہے ورنہ وہ انڈہ سپرم سے نہیں مل پائے گا۔سپرم کی کم از کم عمر 24 گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ عمر 32 گھنٹے تک ہوتی ہے۔سپرم کی زندگی کے پہلے 6 گھنٹے حیاتیاتی تبدیلی کے لیے مختص ہوتے ہیں جو سپرم کی انڈے سے ملاپ کی تیاری کے لیے ضروری ہے۔
مندرجہ بالا باتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے بریڈ کرنے کے لیے یہ یقینی بنانا ضروری ہوتا ہے کہ سپرم نہ زیادہ پہلے وہاں آجائے کہ انڈہ پیدا ہونے سے پہلے ہی اسکی موت ہوجائے اور اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ سپرم نہ زیادہ تاخیر سے پہنچے کہ اسکے آنے سے پہلے ہی انڈے کی موت ہوجائے۔
چونکہ مضمون تھوڑا مشکل ہے لہذا اب میں ایک مثال سے وضاحت کروں گا

فرض کریں کہ آپ نے ایک گائے میں ابتدائی علامات دیکھی۔اسکے بعد اس دن آپ مسلسل اس گائے میں بنیادی نشانی کے لیے مشاہدہ کرتے رہے ۔گائے کے اردگرد دوسری گائیاں بھی تولیدی نشانیوں کے آس پاس ہیں یا اسکے اردگرد کوئی بیل بھی ہے۔ پھر کیا ہوتا کہ آپ پہلی دفعہ اس گائے کو اس کھڑی حالت میں دیکھتے ہو کہ دوسری گائے اس پر چڑھی اور اس نے مزاحمت نہیں کی۔ تو یہ گائے کی Standing Heat کا آغاز ہے جسے انگریزی میں Onset of Standing Heat کہتے ہیں۔ فرض کریں یہ جمعہ کی شام 6 بجے مشاہدہ کی گئی۔ تو یاد رکھیں کے ٹھیک قریباً 24 سے 28 گھنٹے بعد اگلے دن بروز ہفتہ شام 6 بجے سے رات 10 بجے کے دوران اس میں انڈہ پیدا ہونے کا عمل ہوگا۔چونکہ سپرم کی عمر 24 سے 32 گھنٹے ہوتی ہے اور انڈے کی ملاپ کرنے کی عمر اوسطً 8 گھنٹے ہے، لہذا ہفتہ کی شام 6 بجے سے رات 10 بجے کے دوران پیدا ہونے والا انڈہ اگر سپرم سے کامیاب ملاپ نہ کرسکا تو اتوار کی صبح 2 بجے سے 6 بجے تک ختم ہوجائے گا۔
لہذا بریڈنگ کرنے کا صحیح وقت جمعہ کی رات 10 سے ہفتہ کی صبح 8 بجے تک ہے۔اگر جمعہ کو رات 10 بجے سے پہلے بریڈنگ کی گئی تو سپرم کے انڈہ پیدا ہونے سے پہلے مرجانے کا اندیشہ زیادہ ہوگا۔ اور اگر ہفتہ کی صبح 8 بجے سے بریڈنگ جتنی تاخیر سے ہوتی گئی تو اس سے یہ اندیشہ بڑھتا جائے کہ سپرم کے ملاپ سے پہلے ہی انڈے کی موت ہوجائے۔

قصہ مختصر کہ پہلی Standing Heat کے مشاہدہ کے 4 سے 16 گھنٹے کے درمیان بریڈنگ کرنے سے کامیاب ملاپ کا چانس بڑھ جاتا ہے۔لہذا گائیوں میں Standing Heat کی نشاندہی بہت اہمیت کی حامل ہے۔منسلک تصویر میں اسکی وضاحت ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔

Photos from Shahzad Traders Peshawar's post 01/06/2023
27/05/2023

اپھارہ :(Tympani)
مویشیوں کے معدے میں گیسز کے بھر جانے کو اپھارہ کہتے ہیں. اور چارہ کھانے کے فوراً بعد ہو جاتا ہے. بائیں فلینک(وکھی) پھول جاتی ہے.
اسباب :
١.دانہ زیادہ کھانا
۲.زیادہ سبز چارہ کھانا
٣.جلدی اگے ہوئے سبز چارے (برسیم) میں نمک کی مقدار کم ہوتی ہے وہ اندر جاکر سڑ جاتے ہیں اور زہریلی گیس پیدا کرتے ہیں اور اپھارہ ہو جاتا ہے
۴. خوراک کی نالی کی رکاوٹ.
٥.پروٹین سے بھر پور غذا کہا لینا.
علامت:(signs )
١.پیٹ کا پھول جانا
۲.بائیں فلینک گیسز سے پھول جاتی ہے
٣.سانس میں تنگی
۴.زبان باہر نکلی ہوئی
٥.تھوڑا گوبر اور تھوڑا پیشاب کرتا ہے
٦.جانور کی بائیں فلینک پر ہاتھ مارنے سے ڈھول کی سی آواز آتی ہے.
۷.پاؤں زمین اور پیٹ پر مارتا ہے
۸.اکسیجن کی کمی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی زیادتی سے موت واقع ہو جاتی ہے.
علاج:(Treatment)
فارمولا١.
١.تیل تارپین ٣۰سی سی
۲.ہینگ٣۰گرام
٣.تیل سرسوں ٥۰۰ ملی لیٹر
تینوں کو ملا کر پلا دیں
فارمولا ۲.
ہینگ ۲۰گرام
ہلدی ۴۰ گرام
ادرک ٣۰گرام
تینوں کو اکھٹے ملا کر کہلا دیں
فارمولا٣.
میڈیورل ٣ انجیکشن پلا دیں یا پھر بائیں فلینک میں ڈائریکٹ ریومن میں ٹیکہ لگا دیں
شدید حالت میں ٹروکار کینولہ لگاتے ہیں تاکہ گیسیں خارج ہو جائیں.
Inj hepasell 25 ml lagayein big animals ko
کنٹرول:
جانور کو خراب خوراک نہ دیں
جانور کو ضرورت سے زیادہ خوراک نہ دیں
Follow the Page livestock of kotchutta deraghazikhan for more informations.

21/05/2023

آج ہم جانوروں میں اندرونی کرموں کی علامات، بدہضمی اور مٹی/ہڈیاں/پلاسٹک کھا نےکی وجوہات کے بارے بات کریں گے۔

مزید معلومات کے لیے ہمارے Facebook پیج کو Follow & Like کریں۔

جانوروں کی صحت کی خرابی، کمزوری، پیداوار کی کمی، جلد کا کھردرا پن، آنکھوں میں چمک نہ ہونا،جبڑے کے نیـچے رطوبت کا جمع ہونا۔

جانورمٹی/ہڈیاں/پلاسٹک کیوں کھاتا ہے۔

اکثر جانور معدنی نمکیات کی کمی سے ایسی اشیيا کھاتا ہے۔ اس کی وجہ غیرمتوازن خوراک، زمین جس پر پٹھے لگائے گئے ہیں ، اس میں نمکیا ت اور معدنیات کی کمی، پیدائش کے وقت ماں کا دودھ مناسب مقدار میں نہ ملنا، وغیرہ۔

جانوروں کو مینرل + نمک /ہڈیوں کا چورا / ڈی سی پی دینے سے اس بری عادت سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔ بہتر ہے کے ان کی کھرلی میں معدنی نمک رکھا جایے، تاکہ جانور اسے حسب منشا چاٹ سکیں۔
اس عمل کا ایک فایدہ بد ہضمی کا تدارک بھی ہے۔ معدنی نمک بلاک کو چاٹنے سے جانور کے منہ میں تھوک اور معدہ میں گیسٹرک جوس پیدا ہوتا رہتا ہے۔ اس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور جانور صحت مند رہتے ہیں۔

اگر کسی وجہ سے جانورکو موگھ/ پیچشس/ ڈائیریا /وا لگ جاءیے تو نزدیکی ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ ایمرجنسی کی صورت scor.x sulpafort ya enro inj istemal Kara

18/05/2023

پانی سب سے سستا مگر انتہائی اہم غذائی جزو ہے🐄💧

ضرورت کے مطابق صاف اور تازہ پانی کی عدم دستیابی سے جانوروں کی پیداوار ، نشو نما صحت اور جانور کی عمومی کار کردگی متاثر ہوتی ہے۔اس لئے جانور کی پانی تک رسائی کو ممکن بن

18/04/2023

چارہ کی وجہ سے جانوروں میں اپھارہ

جگالی کرنے والے جانوروں میں خوراک کی توڑ پھوڑ اور ہضم ہونے کے دوران گیس بننے کا عمل ہر وقت ہوتا رہتا ہے۔ جگالی کرنے والے جانوروں کے معدہ میں دنیا کے کسی بھی جاندار سے زیادہ گیس بنتی ہے

ایک گائے ایک گھنٹے میں 25 لیٹر/کلو سے بھی زیادہ میتھین اور کاربن ڈائی آکسائڈ گیس ایک گھنٹے میں ڈکار لینے سے خارج کرتی ہے
مغربی ممالک میں گائے سے خارج ہونے والی ان دونوں گیسوں کو موسمیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ کہا جاتا ہے

تو جانور کے معدہ میں اتنی مقدار میں گیس بنتی اور خارج بھی ہوتی رہتی ہے اور یہ جگالی کرنے والے جانوروں کے لیے روزانہ ہر گھنٹے کا معمول ہے

جب بھی جانور میں ایسی صورت حال بنے کہ وہ ڈکار سے گیس خارج نہ کرسکے تو اپھارہ ہوجاتا ہے (اپھارہ مطلب: بائیں طرف سے پیٹ کا پھول جانا, پیٹ میں گیس بھر جانا)

جانوروں میں اپھارہ کا مسئلہ اکثر گیس زیادہ بننے سے نہیں بلکہ کسی بھی وجہ سے اگر گیس نہ نکل سکے/خارج سے نہ ہو سکے تو ہوتا ہے

جانوروں میں گیس خارج نہ ہونے / اپھارہ ہونے کی چار پانچ بڑی وجوہات ہیں

موسم /وقت کے لحاظ سے ایک بڑی وجہ سردی کے چارہ جات بھی ہیں

لوسن برسیم سرسوں چارہ کی زیادہ قابل ہضم پروٹین سے معدہ میں جھاگ کی طرح کا مادہ بنتا ہے
اور یہ جھاگ دار مادہ جانور کے معدہ میں بننے والی گیس سے ملکر چھوٹے چھوٹے بلبلے بناتا ہے
یہ چھوٹے چھوٹے جھاگ کے بلبلے گیس کو اکٹھا نہیں ہونے دیتے، جیسے سرف والے کپڑوں میں جھاگ بنتی ہے

اس طرح یہ جھاگ بلبلے گیس کو خارج نہیں ہونے دیتے اور جانور اپھارہ کا شکار ہو جاتا ہے

جانوروں میں اپھاره کی علامات:

جانور منہ کھول کر سانس لینے کی کوشش کرتا ہے
بائیں طرف سے پیٹ واضح پھولا نظر آتا ہے
جانور گوبر اور پیشاب کرنے کی کوشش کرتا ہے
زیادہ گیس جمع ہوجانے سے اور معدے کے پھول جانے سے پھپھڑوں پر زور پڑتا ہے، سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے
جانور واضح طور پر بے چین اور پریشان لگتا ہے

اپھاره کی وجوہات :

زیادہ پروٹین والے چارہ جات اور خاص طور پر اس وقت جب پروٹین زیادہ قابل ہضم ہو تو اپھاره ہو سکتا ہے
لوسن, برسیم, سرسوں کا چارہ زیادہ بڑی وجہ بنتا ہے, جب کہ جئی، جو, سبز گندم کے چارہ میں بھی ہو سکتا ہے لیکن کم ہوتا ہے

کئی بار جانور زیادہ دیر سے بھوکے ہوں اور ایک دم سے زیادہ پروٹین والا چارہ ملے یا کسی کھیت میں جلدی جلدی چرائی کر لیں تو بھی اپھارہ ہوجاتا ہے

بھوکے جانور کے علاؤہ جو جانور زیادہ پیداوار دیتا ہے وہ کھاتا بھی زیادہ اور جلدی سے بھی کھاتا ہے تو اچھے جانوروں میں بھی یہ مسئلہ زیادہ ہوسکتا ہے

جن جانوروں میں کیلشیئم کی کمی ہو اور اکثر جانوروں میں بچے کی پیدائش کے بعد ہوتی ہے تو ایسے جانور کی معدے کی حرکات کم ہوتیں اور ایسے جانور میں اپھارہ ہو تو زیادہ شدت سے ہوسکتا ہے

اپھاره کی احتیاط اور علاج

لوسن برسیم کے شروع کے دنوں میں مکمل طور پر صرف یہ گھاس نہ دیں، کچھ نہ کچھ خشک چارہ ضرور ملا کر دیں جب چارہ میں پروٹین زیادہ ہو اور چارہ کا ریشہ نرم ہوتا ہے تب زیادہ جھاگ بنتی ہے

گھوڑے کی نال کی طرح،پوسٹ میں تصویر شامل ہے جانور کے منہ میں کوئی لکڑی وغیرہ باندھ دیں

جس جانور کو اپھاره ہو جائے تو ایسے جانور کو چہل قدمی کرواتے رہیں
جانوررکو بیٹھنے نہ دینا، بیٹھے ہوئے جانور کے پھپھڑوں پر زیادہ زور پڑتا ہے جس سے سانس لینا مزید مشکل ہو جاتا ہے

چارہ جات کی وجہ سے ہونے والے جھاگ دار اپھارہ میں کچھ مشہور ادویات استمعال ہوتی ہیں
یہ ادویات جھاگ دار اپھارہ میں کسی بھی چیز سے زیادہ اور فوری اثر رکھتیں ہے،اور پوری دنیا میں استعمال ہوتیں ہیں
قیمت بھی بلکل زیادہ نہیں ہے
یاد رکھیں یہ ہاضمہ کی دوائی نہیں جیسے مارکیٹ میں مختلف ہربل /دیسی دوائیاں دستیاب ہیں،

اویات : میڈیُورل اورل / Medioril-oral
کالکوریکس کوبالٹ سیرپ / Colcorex Cobalt syrup

طریقہ استعمال :
گائیں، بھینس : Medioril oral 10cc کی 2 شیشی اور Colcorex Cobalt syrup 120ml کی 1 بوتل ایک کلو نیم گرم پانی میں حل کر کے پلائیں ۔

بھیڑ ، بکری : Medioril Oral 10cc کی ایک شیشی اور Colcorex Coblat 30ml ایک گلاس نیم گرم پانی میں حل کر کے پلائیں،

03/04/2023

جانوروں میں قبض / بند ہونا۔۔🐐🐄

قبض ہونا یا بند ہونا دونوں صورتوں میں جانور گوبر نہیں کرتا، باہر سے دونوں میں کوئی فرق نہیں نظر آتا لیکن اندرونی طور پر ان دونوں میں فرق ہے۔ قبض میں جانور کا معدہ اور چھوٹی آنت ٹھیک کام کر رہی ہوتی ہے، اور گوبر بڑی آنت سے خشک ہو نا شروع ہوتا ہے، جبکہ بند کی صورت میں معدا یا معدے کے فورا بعد والا چھوٹی آنت کا حصہ تھیلی یا کوئی اور نا قابل بضم چیز کھا لینے ، کیڑوں یاکسی اور وجہ سے بند ہو جاتا ہے۔

قبض یابند دونوں صورتوں میں جانور گوبر نہیں کرتا اور انکا علاج ایک ہی ہے۔ قبض عام طور پر قابل علاج مرض ہے جبکہ بند کا علاج بعض اوقات سرجری کے بغیر ممکن نہیں ہو تا ۔

وجوہات :
• پانی کی کمی

• کیلشیم کی کمی

• خوراک میں پانی کی کم مقدار

• کسی بیماری کی وجہ سے کم کھانا

• پیٹ کے کیڑے

علامات:

۰ جانور کا کھانا پینا چھوڑ دینا
۰ گیس ہو جانا ( پیٹ کا پھول جانا )
۰ گوبر سخت ہو جاتا
۰ جانور کا لیٹ جاتا اور ٹانگیں مارتا۔
۰ مرض کی شدت کی صورت میں موت واقع ہو سکتی ہے۔

احتیاط•
مناسب مقدار میں پانی کی فراہمی۔
مناسب مقدار میں فائبر کھلائیں۔

علاج ~•

جانور کو خوب پانی پلائیں، قبض کی بڑی وجہ پانی کی کمی ہو سکتی ہے۔
لیکوئیڈ پیرافن 500 ملی لیٹر میں 200 گرام میکنیشئم سلفیٹ نیم گرم پانی میں حل کر کے پلائیں۔
کیلشیم کی کمی کی وجہ سے قبض ہو تو 100 سی سی کیلشیئم بور و گلو کونیٹ کھال میں لگائیں۔
قبض شدید ہونے کی صورت میں اینیما کا بہترین رزلٹ ملتا ہے، جبکہ بند میں اینیما کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
Copy..

#قبض

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Semen available contact me
Our spcial bull FRINTIER semen avilible 03454188830All our on KPK and Afganistan
Our best breed Dhajial Semen avilible 03454188830
Veterinairy medcine beg avilile Whtup 03454188830
Our breed

Category

Telephone

Website

Address

Charsadda Road Gulden Plaza
Peshawar
25000