Government Primary School Adoo

Government Primary School Adoo

School promotion page

30/06/2024

کھانے میں بڑی الائچی کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے مگر شاید آپ کو یہ نہیں معلوم کہ بڑی الائچی کے فوائد بھی بڑے ہیں۔ تو آج کے فوڈز سے جانیں بڑی الائچی کے زبردست فوائد اور استعمال کرنے کا آسان طریقہ۔

بڑی الائچی میں منرلز، کیلشئیم، کاپر، کاربن، فائبرز، پوٹاشئیم، مینگنیز، زنک، فاسفورس اور وٹامن سی پایا جاتا ہے جس کہ وجہ سے یہ ہمیں فائدہ پہنچاتی ہے۔

٭ بچوں کو بھوک نہ لگنا:
اگر بچوں کو بھوک نہیں لگتی تو ان بچوں کو بڑی الائچی سے بنے کھانے کھلائیں اور سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ بچے جو بھی جوس پینا پسند کرتے ہیں اس میں بڑی الائچی کا پاؤڈر ڈال کر مکس کر لیں اور آسانی سے بچوں کو پِلا دیں، لیجیئے بھوک بھی بحال ہو جائے گی۔

٭ منہ کے چھالے اور دانتوں کی تکلیف:
منہ میں چھالے اکثر لوگوں کو معدے کی گرمی کی وجہ سے ہوتے ہیں اور دانتوں کی تکلیف تو کسی کو بھی ہو جاتی ہے، اس لئے اگر آپ ایسے مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو بڑی الائچی کے چند دانے منہ میں رکھ کر چوسیں اس کا پانی پیئیں آپ کو بہت جلد فائدہ ہوگا۔

٭ قبض:

قبض کے مسئلے سے ہر دوسرا شخص پریشان ہے، اس لئے اب ایک چمچ دہی میں ایک بڑی الائچی کے دانوں کو مکس کریں اور کھا لیں، جب تک قبض کا مسئلہ حل نہیں ہوتا وقفے وقفے سے دن میں دو مرتبہ استعمال کریں، پیٹ کے تمام مسائل ختم ہو جائیں گے۔

٭ مدافعت:
بڑی الائچی قوتِ مدافعت کو بڑھانے کا کام کرتی ہے کیونکہ یہ اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی الرجی ہے اس کی وجہ سے یہ فائدہ دیتی ہے مختلف وائرل بیماریوں سے بچنے میں بھی اور کینسر جیسے جان لیوہ مرض کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی۔ تو اب سے ضرور استعمال کریں۔

٭ دل کے لئے:
دل کے مسائل اب 30 سال کی عمر سے بھی کم عمر کے لوگوں میں بہت زیادہ بڑھ رہے ہیں، اس لئے خود کو ان بیماریوں سے بچانے کے لئے بڑی الائچی کے دانوں کو چبا کر کھائیں اور ایک گلاس نیم گرم پانی پی لیں۔ اس ٹپ سے دل کی صحت بھی اچھی ہو جائے گی اور بلڈ پریشر کے مسائل بھی نہیں ہوں گے ساتھ ہی ہارٹ اٹیک کے مسائل سے بھی بچ جائیں گے

07/04/2023
Photos from Government Primary School Adoo's post 30/03/2023
30/03/2023

گورنمنٹ پرائمری سکو ل اڈو میں کل سالانہ نتائج 2023 کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے تمام اہلیان آ ڈو کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے کل 31مارچ 2023صبح 8بجے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا تمام طلباء کے والدین شرکت فرما کر ممنون فرمائیں_

منجانب: ہیڈٹیچر صاحب وجملہ اساتذہ کرام گورنمنٹ پرائمری سکول آ ڈو سلطان خیل دیر لوئر

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Category

Telephone

Website

Address

Gps Adoo Sultan Khel Pyeen Dir Lower Kpk
Peshawar

Opening Hours

09:00 - 17:00