Markaz TOOT. Male

Educational activities of Markaz TOOT( M)

Photos from Markaz TOOT. Male's post 10/04/2023
Photos from Markaz TOOT. Male's post 10/04/2023

محترم معلم محمد فیروز صاحب (GBPS پیرانی) مورخہ 09/اپریل 2023 کو 22 سال 07 ماہ کی مدت ملازمت پوری کرنے بعد ریٹاٸر ہو گٸے۔10/اپریل 2023 کو آپ کے اعزاز میں ریٹاٸرمنٹ کی تقریب منعقد کی گٸی جس میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمان علی صاحب( مرکز توت) ممبران سکول کونسل،معززین علاقہ،سکول سٹاف اور طلبا نے شرکت کی۔اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمان علی صاحب اور دیگر شرکا ٕ تقریب نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بلا شبہ معلم محمد فیروز صاحب کی خدمات پنڈی گھیب شہر سے دور دراز اس پسماندہ علاقے میں ناقابلِ فراموش ہیں۔آپ نے سیکڑوں طلبا کے مستقبل کو سنوارا اور طویل عرصے تک اس علاقے میں علم کی شمع جلاۓ رکھی۔
رسول اللہﷺ نے فرمایا”عالِم کی روشناٸی شہید کے خون سے مقدس تر ہے“ ”معلم“ چار حرفی لفظ اپنے اندر انتہاٸی خوب صورت مفاہیم سمیٹے ہوۓ ہے۔مثلاً ” م“ محبت و مہربانی، ”ع“ علم وعمل، ”ل“ لگاٶ اور ”م“ ممدو معاون اور فیروز فارسی زبان کا لفظ ہے جس کامعنی ہے” کامیابی“۔یہ تمام خوبیاں آپ کے نام کے ساتھ صحیح صادق آتی ہیں۔معاشرے کی بقا کے لیے اچھے اساتذہ ناگزیر ہیں۔
ارشاد نبوی ﷺ ہے ”اس آدمی کی کوٸی قیمت نہیں جو نہ معلم ہے اور نہ متعلم“۔
معلم فیروز صاحب نے اپنی سروس کے دوران بطور single ٹیچر زیادہ کام کیا ہے اسی لیے اکثر اوقات آپ ایک شعر سناتے رہتے تھے۔
کورس تولفظ ہی سکھاتے ہیں
آدمی ، آدمی بناتے ہیں۔۔(اکبر الہ آبادی)
بلاشبہ فیروز صاحب نہایت محنتی، دیانت دار،فرض شناس اور ذہین معلم تھے۔شرکاۓ تقریب نے بہترین الفاظ میں آپ کو خراج تحسین پیش کیا، بخیرو عافیت سروس مکمل کرنے پر آپ ک مبارک باد پیش کی اور بقیہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آخر میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمان علی صاحب اورجملہ سٹاف نے آپ کو اعزازی شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ پیش کیا۔(تحریر از قلم عارف ندیم)

01/04/2023

پنڈی گھیب(نامہ نگار)گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول نکہ کلاں تحصیل پنڈی گھیب میں سالانہ نتائج کے سلسلے میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے برادرِ اکبر حاجی امیر حسین , اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز توت نعمان علی , ہیڈ ماسٹر عارف محمود , نمبردار سعادت علی خان کے علاوہ عمائدین علاقہ اور طلباء کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز توت نعمان علی نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقہ جات میں سرکاری سکولز نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کے حصول میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں , طلباء کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیئے اساتذہ کرام کی محنت اور والدین کی توجہ ایک ضروری امر ہے ہم نے اپنی نوجوان نسل کو ایک کامیاب انسان کے طور پر معاشرے میں پیش کرنا ہے جسکے لیئے تعلیم کا حصول ضروری ہے

خوشی محسوس ہوتی ہے کہ پسماندہ علاقوں میں علم دوست ماحول سے سرکاری تعلیمی اداروں میں ماحول مزید بہتر بنایا جا رہا ہے نکہ کلاں کے مقامی افراد نے "خادم حسین رضوی ٹرسٹ" اور "نکہ کلاں ویلفیئر ایسوسی ایشن" کے پلیٹ فارم سے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں صاف پانی , ساؤنڈ سسٹم و دیگر سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے , مذکورہ دو ویلفیئر آرگنائزیشنز نے داخلہ مہم میں بھی سکول کیساتھ بھرپور تعاون کیا , علاقہ مکینوں کے جذبے اور علم دوستی کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ پرائمری سکول کو اپگریڈ کرکے کمیونٹی ماڈل سکول بنا دیا گیا جس میں اگلے سال ششم تا دہم جماعت کے طلباء بھی داخلہ لے سکیں گے اِس ضمن میں نکہ کلاں کی مقامی ویلفیئر آرگنائزیشنز کیجانب سے سکول میں طلباء کی سہولت کے لیئے دو کمروں کی تعمیر بھی مکمل کر دی گئی ہے جبکہ آئی ٹی لیب بھی اپنی مدد آپ کے تحت بنائی جائے گی اِن سہولیات سے دیہی علاقے میں معیاری تعلیم کے خواب کو شرمندہِ تعبیر کیا جائے گا محکمہ تعلیم طلباء کی آسانی کے لیئے کیجانے والی کوششوں میں ہرممکن تعاون کرے گا , تقریب کے آخر میں مہمانانِ گرامی کیجانب سے کامیاب طلباء کے مابین انعامات اور اعزازی سرٹیفیکیٹس تقسیم کیئے گئے

Photos from Markaz TOOT. Male's post 01/04/2023

پنڈی گھیب(نامہ نگار)گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول نکہ کلاں تحصیل پنڈی گھیب میں سالانہ نتائج کے سلسلے میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے برادرِ اکبر حاجی امیر حسین , اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز توت نعمان علی , ہیڈ ماسٹر عارف محمود , نمبردار سعادت علی خان کے علاوہ عمائدین علاقہ اور طلباء کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز توت نعمان علی نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقہ جات میں سرکاری سکولز نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کے حصول میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں , طلباء کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیئے اساتذہ کرام کی محنت اور والدین کی توجہ ایک ضروری امر ہے ہم نے اپنی نوجوان نسل کو ایک کامیاب انسان کے طور پر معاشرے میں پیش کرنا ہے جسکے لیئے تعلیم کا حصول ضروری ہے

خوشی محسوس ہوتی ہے کہ پسماندہ علاقوں میں علم دوست ماحول سے سرکاری تعلیمی اداروں میں ماحول مزید بہتر بنایا جا رہا ہے نکہ کلاں کے مقامی افراد نے "خادم حسین رضوی ٹرسٹ" اور "نکہ کلاں ویلفیئر ایسوسی ایشن" کے پلیٹ فارم سے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں صاف پانی , ساؤنڈ سسٹم و دیگر سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے , مذکورہ دو ویلفیئر آرگنائزیشنز نے داخلہ مہم میں بھی سکول کیساتھ بھرپور تعاون کیا , علاقہ مکینوں کے جذبے اور علم دوستی کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ پرائمری سکول کو اپگریڈ کرکے کمیونٹی ماڈل سکول بنا دیا گیا جس میں اگلے سال ششم تا دہم جماعت کے طلباء بھی داخلہ لے سکیں گے اِس ضمن میں نکہ کلاں کی مقامی ویلفیئر آرگنائزیشنز کیجانب سے سکول میں طلباء کی سہولت کے لیئے دو کمروں کی تعمیر بھی مکمل کر دی گئی ہے جبکہ آئی ٹی لیب بھی اپنی مدد آپ کے تحت بنائی جائے گی اِن سہولیات سے دیہی علاقے میں معیاری تعلیم کے خواب کو شرمندہِ تعبیر کیا جائے گا محکمہ تعلیم طلباء کی آسانی کے لیئے کیجانے والی کوششوں میں ہرممکن تعاون کرے گا , تقریب کے آخر میں مہمانانِ گرامی کیجانب سے کامیاب طلباء کے مابین انعامات اور اعزازی سرٹیفیکیٹس تقسیم کیئے گئے

Photos from Markaz TOOT. Male's post 17/12/2022

محترم اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمان علی صاحب کے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد مسکین صاحب نے گورنمنٹ ایلیمینٹری سکول سروایا اور گورنمنٹ پراٸمری سکول توت کا اچانک معاٸنہ کیا۔ گورنمنٹ ایلیمینٹری سکول سروایا میں آپ نے مختلف کلاسز میں مختلف مضامین کا ٹیسٹ لیا۔طلبہ نے اچھا ریسپانس دیا۔آپ نے طلبہ اور اساتذہ کرام کی حوصلہ افزاٸی کی اور کوالٹی ایجوکیشن کو بہتر کرنے کے لیے مزید ہدایات دیں۔آپ نے بہترین ڈسپلن ،تعلیمی ماحول اور صفاٸی کے حوالے سے ہیڈ ٹیچر کی محنت کو سراہا۔

Photos from Markaz TOOT. Male's post 10/12/2022

محترم اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمان علی صاحب نے پراٸیویٹ سکول (سیک پبلک سکول) پنڈی گھیب کا دورہ کیا۔سکول ہذا کے ڈاٸریکٹر عرفان غوث صاحب نے پُرجوش طریقے سے آپ کا استقبال کیا۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں APPSMA کے حالیہ الیکشن میں عرفان غوث صاحب APPSMAتحصیل پنڈی کے صدر منتخب ہوۓ ہیں اس کامیابی پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمان علی صاحب نے ان کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ہمیشہ کی طرح APPSMA اور گورنمنٹ کے ادارے مل کر اپنے علاقے میں تعلیمی عمل کو مزید فروغ دیں گے جس پر عرفان غوث صاحب نے کہا کہ ہم گورنمنٹ سیکٹر کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر تعلیمی سر گرمیوں کو پروان چڑھاٸیں گے۔ان شاء اللہ

Photos from Markaz TOOT. Male's post 06/12/2022

محترم اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمان علی صاحب نے پراٸیویٹ سکول ، الفلاح ماڈل سکینڈری سکول نکہ کلاں کا وزٹ کیا۔ڈاٸریکٹر سکول ہذا عاطف صاحب نے انتہاٸی پرتپاک طریقے سے آپ کا استقبال کیا۔آپ نے مختلف کلاسز کو چیک کیا اور طلبہ کی ریڈنگ ، راٸیٹنگ اور تفہیم کا جاٸزہ لیا۔آپ نے طلبہ کی حوصلہ افزاٸی کی اور سٹاف کی محنت کو سراہا۔اس کے بعدآپ نے ساٸنس لیب اور کمپیوٹر لیب کا وزٹ کیا۔اعلٰی انتظام و انصرام پر آپ نے عاطف صاحب کی کاوشوں کی تعریف کی۔

Photos from Markaz TOOT. Male's post 28/11/2022

محترم اسسٹنٹ ایجوکیشن نعمان علی صاحب نے گورنمنٹ پراٸمری سکول توت کا وزٹ کیا۔مذکورہ سکول میں دو نٸے کلاس روم تعمیر ہو رہے ہیں۔رومز کا تعمیراتی معیار چیک کیا۔اس کے بعد مختلف کلاسز میں مختلف مضامین کا ٹیسٹ لیا۔خاص طور پہ ریڈنگ ، راٸیٹنگ اور تفہیم پر فوکس کیا گیا۔طلبہ نے اچھا ریسپانس دیا۔طلبہ کی حوصلہ افزاٸی کی گٸی اور ہیڈ ٹیچر محمد شفیق صاحب کی خوش نویسی کی خصوصی تعریف کی اور اسی طرح محنت جاری رکھنے کی تلقین کی۔

Photos from Markaz TOOT. Male's post 22/11/2022

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمان علی صاحب نے مر کز کے دور دراز سکول گورنمنٹ پراٸمری سکول چار جاگیراں کا وزٹ کیا۔یہ سکول تحصیل جنڈ اور تحصیل پنڈی گھیب کی سرحد پہ واقع ہے۔سکول کا تمام ریکارڈ چیک کیا گیا۔کوالٹی ایجوکیشن کا جاٸزہ لیا ۔طلبا و طالبات کی پڑھنے کی مہارت اچھی تھی اور بچوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سر ، نے بچوں کی حوصلہ افزاٸی کی اور ہیڈ ٹیچر کی محنت کی تعریف کی۔

Photos from Markaz TOOT. Male's post 22/11/2022

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمان علی صاحب نے مرکز توت کے ٹیچرز کو پنجاب ڈی وارمنگ پروگرام 2022 کے حوالے سے گورنمنٹ ہاٸی سکول پنڈی گھیب 1 میں تربیت دی اوراس پروگرام کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کیا۔

Photos from Markaz TOOT. Male's post 19/11/2022

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر (مرکز توت) نعمان علی صاحب کے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صاحب (تحصیل پنڈی گھیب) نے گورنمنٹ ایلمینٹری سکول دندی کا معاٸنہ کیا۔آفیسرز صاحبان نے سکول اسمبلی اٹینٹڈ کی اس کے بعد مختلف کلاسز کو ہیڈ ٹیچر کی موجودگی میں کوالٹی ایجوکیشن کے حوالےسے چیک کیا گیا۔آفیسرز صاحبان نے بچوں کی حوصلہ افزاٸی کی اور اساتذہ کرام کو اس سلسلے میں مزید تجاویز دیں۔

Photos from Markaz TOOT. Male's post 16/11/2022

گورنمنٹ ہاٸی سکول 1 پنڈی گھیب میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمان علی صاحب نے مرکز توت کے سرکاری و پراٸیویٹ سکول کے اساتذہ کرام (میل ،فی میل) کو ڈی وارمنگ پروگرام( 2022 ) کے سلسلے میں تربیت دی اور اساتذہ کرام کو اس پروگرام کی افادیت سے آگاہ کیا۔

Photos from Markaz TOOT. Male's post 15/11/2022

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر (مرکز توت) نعمان علی صاحب نے پراٸیویٹ سکول قاٸدساٸنس فاٶنڈیشن سکینڈری سکول سرواٸی کا دورہ کیا۔ادارہ ہذٰا کے سی ای او امیر خان انجم صاحب نے آپ کا پُرتپاک استقبال کیا۔ادارے کا نظم و نسق بہترین تھا۔آپ نے مختلف کلاسز کا معاٸنہ کیا۔اس دوران طلبا نے اعتماد کے ساتھ سوالات کےجوابات دیے۔بہترین درس وتدریس کا ماحول دیکھ کر آپ نے بچوں اور اساتذہ کی تعریف کی۔اس کے بعد آپ نے امیر انجم صاحب کے جواں سال بھانجے حافظ محمد ابراہیم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

Photos from Markaz TOOT. Male's post 11/11/2022

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمان صاحب نے گورنمنٹ پراٸمری سکول پُھرالہ کا اچانک وزٹ کیا۔پنڈی گھیب شہر سے دُور افتادہ علاقہ ہونے کے باوجود سکول کا انتظام وانصرام قابل ستاٸش ہے۔سکول کے سرسبز لان، پودے اور عمارت دیدہ زیب ہے۔ناظرہ قرآن،ساٸنس،اردو،انگریزی،ریاضی اور اسلامیات کا جاٸزہ لیا گیا جس میں طلبا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔نعمان صاحب نےبچوں کو شاباش دی اور سٹاف کی محنت اورلگن کو سراہا ۔داخلے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔آخر میں نعمان صاحب نے ہیڈ ٹیچر اور خیال زرین کو کہا کہ آپ کی محنت قابل ستاٸش ہے۔اور مجھے آپ پر فخر ہے۔اسی طرح محنت جاری رکھیں۔

Photos from Markaz TOOT. Male's post 08/11/2022

تمنا دردِ دل کی ہو تو خدمت کر فقیروں کی
نہیں ملتا یہ گوہر بادشاہوں کے خزینوں میں
09 نومبر "یومِ اقبال" کے سلسلے میں گورنمنٹ سکولوں (مرکز توت) میں عام تعطیل ہو گی۔کل "مصور پاکستان" کو خاص طور پہ اپنی دعاٶں میں ضرور یاد رکھیے گا۔

Photos from Markaz TOOT. Male's post 08/11/2022

آج گورنمنٹ پراٸمری سکول توت میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمان علی صاحب نے "سکول مردم شماری"(School Census)2022-23 کے حوالے سے مرکز توت کے تمام ہیڈ ٹیچرز کی میٹنگ کا انعقاد کیا اور اس سلسلے میں ٹریننگ دی۔آپ کا کہنا تھا کہ Census Form کو تیار کریں اور بروقت Submit کریں۔

Photos from Markaz TOOT. Male's post 08/11/2022

مورخہ 07 جولاٸی2022 کو اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمان علی صاحب نے گورنمنٹ ایلیمینٹری سکول سروایا کا اچانک دورہ کیا۔کلاس نرسری تا ہشتم کلاسز میں آپ نے خصوصی طور پر ناظرہ قرآن، اردو،انگریزی،ریاضی،ساٸنس کی درس و تدریس کا تفصیلی جاٸزہ لیا۔دوران جاٸزہ طلبا کی حوصلہ افزاٸی کی اور مزید محنت کرنے کی تلقین کی۔دوران تدریس اساتذہ کو درپیش مساٸل کے حل کی تجاویز دیں اور رہنماٸی کی۔بزم ادب اور LND کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔اساتذہ اور طلبا کی ڈاٸریاں چیک کیں۔آخر میں آپ نے ہیڈ ٹیچر اور اساتذہ کی لگن اور محنت کی تعریف کی اور کہا کہ اسی جذبے سے اپنا کام جاری رکھیں۔

Photos from Markaz TOOT. Male's post 04/11/2022

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمان علی صاحب نے آج گورنمنٹ ایلیمینٹری سکول دندی کا وزٹ کیا۔اسمبلی سیشن کاخود بھی حصہ بنے۔اس کے بعد تدریسی سرگرمیوں کا جاٸزہ لیتے ہوۓ طلبا و طالبات اور اساتذہ کی حوصلہ افزاٸی کی اور انکی کاوش کو سراہا۔آخر میں ہیڈ ٹیچر اور سٹاف سے میٹنگ کی۔

03/11/2022

گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول نکہ کلاں کے ہونہار طلباء نکہ کلاں میں ہونے والے کسی بھی ایونٹ میں اپنی موجودگی کا احساس ضرور دلاتے ہیں، چودہ اگست کی ریلی ہو یا کوئی اور ایونٹ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول نکہ کلاں کے طلباء نے شاندار طریقے سے سکول کی نمائندگی ہے اور بہت ہی عمدہ طریقے سے قرات، نعت، تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے۔ تحصیل لیول پر ہونے والے سیرت النبیﷺ کے سلسلے میں ہونے والے مقابلوں میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کے طلباء نے تقریر اور نعت میں پہلی، اور قرات مین تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔طلباء کی اس شاندار کارکردگی کو نکہ کلاں ویلفئر ایسوسی ایشن کی طرف سے سراہا گیا اور انعامات تقسیم کیے گئے، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمان علی صاحب خصوصی طور پر ان بچوں کے سرٹیفیکیٹ لے کے آئے اور ان کو سرٹیفیکیٹ دیے گئے اور بچوں کو شاندار کارکردگی پہ مبارک باد دی گئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی طرف سے اس بات پہ زور دیا گیا کہ آپ لوگ سرکاری سکولوں پہ اعتماد کریں ہم انشاء اللہ آپ کو بہترین نتائج دیں گے، اس کے علاوہ ان کی طرف سے تعاون پہ نکہ کلاں ویلفئر اور اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا گیا، انشا ء اللہ نکہ کلاں ویلفئر ایسوسی ایشن تعلیمی بہتری کے لیے کام کرتی رہے گی۔

Photos from Markaz TOOT. Male's post 02/11/2022

آج اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمان علی صاحب نے ایک نجی سکول ( نیو تھری سٹار پبلک ایلیمینٹری سکول پنڈی گھیب) کادورہ کیا ۔ادارے کا نظم ونسق بہترین تھا۔دوستانہ ماحول میں بچوں کی تعلیمی سر گرمیاں جاری تھیں۔نعمان علی صاحب نے ادارے کی انتظامیہ اور سٹاف کی کوششوں کو سراہا۔

Want your school to be the top-listed School/college in Pindi Gheb?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Pindigheb, Attock
Pindi Gheb

Other Schools in Pindi Gheb (show all)
GOVT.boys HIGH school SURAG GOVT.boys HIGH school SURAG
Surag
Pindi Gheb, 43160

school activities

British School of Oxford Pindigheb Campus British School of Oxford Pindigheb Campus
Main Rawalpindi Road Near Ghora Chowk
Pindi Gheb, 43260

British School of Oxford (BSO) is a UK based educational system following OXFORD CURRICULUM

Mahad UL Azhar Education System Mahad UL Azhar Education System
Muhalla Masjid Hazrat Khuwaja Mian Molvi Gul Muhammad Sahib
Pindi Gheb, 43260

Official Page Of Mahad-Ul-Azhar Education System. A project of education network since 2013.

Happy Home Public School & College Gharibwal Happy Home Public School & College Gharibwal
Al Masoomabad
Pindi Gheb, GHARIBWAL

Smart School Pindigheb Smart School Pindigheb
New Lari Adda NEAR JANDAL EYE HOSPITAL PINDIGHEB
Pindi Gheb

Educational Organization.

Dar e Arqam School Pindi Gheb Campus Dar e Arqam School Pindi Gheb Campus
Near Police Station Gulzarabad
Pindi Gheb

Zamzam lslamic Institute Zamzam lslamic Institute
Pindi Gheb
Pindi Gheb

I have done Dars Nizami M.A Arabic Alam Course in Dawat-e-Islami I teach Quran children and adults

Al-Hudha Islamic institute Al-Hudha Islamic institute
Pindi Gheb, 43260

The Online Islamic Institute is dedicated to providing high-quality Islamic education to anyone.

Cadet School System Pindigheb Cadet School System Pindigheb
Attock
Pindi Gheb

Cadet School System Pindigheb

Dar ul Madinah I/i/s/s Pindi gheb Campus Dar ul Madinah I/i/s/s Pindi gheb Campus
Near Darwaish Medical Store On Banhora Chowk
Pindi Gheb

صلی الله عليه والہ وسلم

Oxford Public School Pindi Gheb Offical Page Oxford Public School Pindi Gheb Offical Page
Pindi Gheb, Distt. Attock
Pindi Gheb

Oxford Public System of Schools is located right in the middle of the city Pindi Gheb and is renowne