BPLA- Balochistan Professors And Lecturer Association
BPLA
BPLA ...Baluchistan Professors and Lecturer Association is the organization working for the betterment welfare unity and dignity of college teachers.For strengthing educational institutions assuring protection of services of college teachers
معزز پروفیسرز !
اج مورخہ 29 اگست ھاوسنگ سکیم کا دوسرا افر لیٹر جاری کیا گیا۔اپ کو علم ہے کہ اس سے پہلے بھی ھمیں افر لیٹر جاری کر دیا گیا تھا جس میں زمین کی قیمت 100 روپے فی فٹ مقرر کر دی گٸ تھی ۔بی پی ایل اے نے رقم معاف اور زمین کی مفت فراھمی کے لٸے دوبارہ درخواست دی ۔نگران وزیر اعلیٰ نے یہ کہہ کر کیس واپس کر دی کہ منتخب حکومت اس کا فیصلہ کرے گی ۔نٸ حکومت کے قیام پر کیس واپس متعلقہ احکام کو رقم کی معافی اور زمین کی مفت فراھمی کے لٸے ارسال کیا گیا۔احکام کی جانب سے ھماری درخواست پر عمل درامد نہ ھوسکا اور سو روپے فی فٹ زمین کی قیمت مقرر کر کے افر لیٹر جاری کیا گیا اور تین مہینے میں رقم جو ستاسی کروڑ سے زیادہ ہے جمع کرانے کا کہا گیا ہے
بی پی ایل اے ھاوسنگ سکیم کی زمین کی مفت فراھمی کے لٸے کوشاں ہے ھم دوبارہ متعلقہ احکام بشمول چیف سکریٹری ,وزیر اعلیٰ بلوچستان سے تحریری طور پر رجوع کر کے مطالبہ کریں گے کہ بلوچستان اسمبلی اور سکریٹریٹ کے ملازمین کو زمین مفت فراھم کی گٸ ہے جب کہ پروفیسرز سے خطیر رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے جو سراسر ناانصافی ہے موجودہ دور میں مہنگاٸ سے سب سے زیادہ متاثرہ طبقہ کالج اساتذہ ہیں
خیبر پشتون خواہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 1تا 16 25% 17 تا 22 ۔۔۔20% پنشن میں 15% اضافے کا کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا خیبر پشتون خواہ کے ملازمین کو جدوجہد میں کامیابی مبارک ھو ۔اب بلوچستان کے ملازمین منتظر ہیں
ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کا ایس بی کے تحت ہونے ٹیچنگ ٹیسٹ کے نتائج میں ہونے والے تاخیر سے متعلق بیان۔
ایس بی کے کے تحت ہونے والے ٹیچنگ ٹیسٹ کے نتائج محکمہ تعلیم کو نہ موصول ہونے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے برہمی کا اظہار کیا ہے ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اب تک نتائج نہ موصول ہونے پر وضاحت طلب کی ہے۔
عدالتی احکامات اور چار مرتبہ ایس بی کے کو لیٹر لکھنے کے باوجود بھی نتائج فراہم نہیں کیے گئے ہیں ۔ شاہد رند ۔
ایس بی کے متعدد معاملات میں محکمہ تعلیم کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو چکی ہے ۔
معاہدے کے تحت ٹیچنگ ٹیسٹ ایس بی کا انعقاد ایس بی کے نے کروانا تھا تاہم یہ ٹیسٹس تیسری پارٹی کے ذریعے لئے گئے۔
مفاہمتی یاداشت کے مطابق شکایات کنندگان کہ شکایات کو سات دنوں میں دور کرتے ہوئے نتائج کا اعلان کیا جانا تھا
مفاہمتی یادداشت کے مطابق ایس بی کے نے مئی 2023 میں نتائج دینے تھے جبکہ یہ معاملہ جون 2023 میں عدالت گیا ۔
وزیراعلیٰ نے ایس بی کے یونیورسٹی کو قانونی نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت
وزیراعلیٰ نے سی ایم آئی ٹی کو اس معاملے میں تاخیر سے متعلق تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایس بی کے ٹیسٹ کے معاملے پر حکومت کی پوزیشن واضح ہے
عدالتی احکامات پر عمل کیا جائے گا ۔۔
بھرتیاں خالصتاً کانٹریکٹ کی بنیاد پر ہوں گی ۔ شاہد رند ۔
رزلٹ کے جاری ہونے کے بعد ہی اسکروٹنی اور انٹرویو کے مرحلے کو مکمل کیا جائے گا ۔
With Shaheed Baz Muhammad Kakar Foundation – I just got recognized as one of their rising fans! 🎉
تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں
ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات
علامہ اقبال کی نظم (لینن خدا کے حضور)
ہر بجٹ میں پراٸیویٹ سیکٹر کی مزدوروں کی کم سے کم ماہانہ اجرت مقرر کی جاتی ہے ۔ہر سال اس میں معمولی اضافہ بھی کیا جاتا ہے ۔ 2024 سال کے بجٹ یہ رقم 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر کر دی گٸ ہے لیکن پراٸیویٹ اداروں کے ملازمین کو 15 سے 20 ہزار روپے بارہ گھنٹے کام کے بمشکل دۓ جاتے ہیں اس سرکاری کاغذی حکم نامے پر بھی عمل دارمد ھونا چاہیے اسی لیۓ ملازمین اور مزدوروں کی اکٹھ اور جوڑتھ اس ظالمانہ نظام کے خلاف ضروری ہے ۔یہ مزدور ان سیٹھوں وڈیروں جاگیر داروں زمین داروں زرداوں وڈیروں کی زمینوں صنعت کاروں اور کارخانوں کے میں کام کرتے ہیس جن کی دولت دن دگنی رات چگنی ترقی کر رہی ہےلیکن بندہ مزدور کے اوقات کب بدلیں گے ?????شاید ابھی یا کبھی نہیں!
اج پیش ھونے والے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں ھونے والے اضافے (1تا 16 اضافہ 25% اور 17تا 22اضافہ 22%کے نتیجے میں کتنا اضافہ ھوگا چارٹ ملاحظہ فرماٸیں ٹیکس سلیب بڑھنے پر کتنا انکم ٹیکس کٹے گا چارٹ دیکھیں
نوٹ ۔۔یہ حتمی چارٹ نہیں ہیں بجٹ کی باقاعدہ منظوری اور نوٹی فیکشن جاری ھونے پر معاملہ حتمی تصور ھوگا
ملازمین نے 326 ارب روپے ٹیکس دیا ۔۔۔
جبکہ تاجروں اور
صنعت کاروں نے 86 ارب روپے ٹیکس دیا ۔۔۔
ملازمین پر ہر وقت تنقید کرنے والوں اور تاجروں کی کاسہ لیسی کرنے والے افلاطونوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے ۔۔۔ آپ کا ملک ملازمین کے ٹیکسوں پر چل رہا ہے ۔۔۔
جو عقل کے اندھے کہتے ہیں ملازمین کو ہمارے ٹیکسوں سے تنخواہیں دی جاتی ہیں وہ ذرا ادھر بھی دھیان دیں ۔۔۔
ڈاکٹر گلاب خلجی صاحب کا بطور چیرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ تعیناتی بلوچستان میں معیاری تعلیم اور نصاب سازی میں اصلاحات کی جانب وزارت تعلیم کا پہلا اور بہترین اقدام ہے امید ہے تمام کلیدی اسامیوں پر میرٹ صلاحیت قابلیت اور کارکردگی کی بنیاد پر تعیناتیوں کا سلسلہ جاری رکھا جاے گا ۔ڈاکٹر صاحب کو مبارک باد اور نیک تمناٸیں
Gulab Khilji
I gained 66 followers in the past 90 days! Thank you all for your continued support. I could not have done it without you. 🙏🤗🎉
وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع سے بپلا کے وفد کی ملاقات
بپلا وفد کا اپوزیشن لیڈر اور اراکین اسمبلی سے ملاقات
بپلا کے وفد کا رکن اسمبلی عبدالواحد صدیقی کے ھمراہ وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری سے ملاقات ۔وزیر تعلیم نے وفد کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ میں موجودہ بحران کے ابرومندانہ حل کے عزم کا اعادہ کیا۔اور یقین دلایا کہ میں اپنے وعدے پر قاٸم ھوں اور مساٸل کا حل مل کر نکالیں گے ۔ھم وزیر تعلیم اور سابق وزیر تعلیم کے مشکور ہیں اور ان کی نیک نیتی اور پروفیسر دوستی پر ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں
*BPLA Media*
بی پی ایل اے ڈاکٹر کلیم اللہ زاھد کو باقاعدہ ڈاٸریکٹر کالجز تعینات ھونے پر مبارک باد پیش کرتی ہے اور سابق ڈاٸریکٹر پروفیسر سراج کاکڑ کی اعلیٰ خدمات ہر انہیں خراج تحسین پیش کرتےہیں ۔ھمارا یہی مطالبہ تھا کہ سنیارٹی کی بنیاد پر مستقل ڈاٸرکٹر تعینات کیا جاے ھم وزیر تعلیم نصیب اللہ صاحب کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ڈاٸرکٹر کی سنیارٹی پر تعیناتی کرکے احسن اقدام کیا ہے ۔ھم سنیارٹی اور میرٹ پر پرنسپلز ڈی ایم اوز اور تمام اسامیوں پر تعیناتیوں کا شروع سے مطالبہ کرتے ارہے ہیں ۔ھم ڈاکٹر کلیم اللہ زاھد صاحب سے امید رکھتے ہیں کہ وہ پروفیسرز کے مساٸل کے حل کالجز کی فعالیت طلبہ اور اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی سعی کریں گے ھم وزیرتعلیم کی سنیارٹی اور میرٹ پر کٸے گٸے تمام اقدامات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وزیر تعلیم صاحب کی ذاتی دلچسپی تعلیم اور پروفیسر دوستی کے نتیجے میں کالج استاتذہ کالجز اور طلبہ کے مساٸل حل ھوں گے
وزیر تعلیم کی بپلا افس امد اور مطالبات پر عمل درامد کی یقین دہانی
*بی پی ایل اے اور وزیر تعلیم کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ*
پروفیسر برادری اور سیکریٹری کالجز کے درمیان مسائل اور بحرانی صورت حال اور شدید تناؤ کے نازک حالات کے پیش نظر معزز اراکین اسمبلی ،اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان رکن اسمبلی عبدالواحد صدیقی سابق سپیکر راحیلہ درانی سیسا کے صدر قاسم خان کاکڑ جی ٹی اے اٸینی کے صدر مجیب اللہ غرشین اعلیٰ بیوروکریسی کے ھمدرد فسران ملازم تنظیموں کی قیادت اور سیاسی رہنماؤں نے معاملات کے حل کے قابل قدر کوششیں کیں۔ اس سلسلے میں کل رکن اسمبلی عبدالواحد صدیقی پروفیسر ڈاکٹر سراج کاکڑ پروفیسر عبدالرازق پرکانی پروفیسر کلیم تارن أور سابق سپیکر محترمہ راحیلہ درانی صاحبہ اور جی ٹی اے اٸینی کے صدر مجیب اللہ غرشین نے وزیر تعلیم سے ملاقاتیں کی اور بحران کے حل کے لٸے مثبت کردار ادا کیا۔ جس کے نتیجے میں آج وزیر تعلیم جناب میرنصیب اللہ مری صاحب اور بی پی ایل اے کی لیڈرشپ صدر پروفیسر طارق بلوچ جنرل سکریٹری رازق کاکڑ پروفیسر امجد حسین پروفیسر نوراللہ جان اور سیسا کے صدر قاسم خان سنٸر پروفیسر ڈاکٹر سراج کاکڑ پروفیسر رازق پرکانی پروفیسر حمید خان پروفیسر کلیم تارن پر مشتمل وفد کی وزیرتعلیم کے ساتھ طویل اور بامعنی مذاکرات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوۓ۔ بی پی ایل اے کے صدر طارق بلوچ نے تمام ایشوز پر تفصیل سے وزیر تعلیم نصیب اللہ مری صاحب کو اگاہ کیا وزیر تعلیم صاحب نے بی پی ایل اے قیادت کے ایشوز پوری دلجمعی اور توجہ سے سنیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات کی میز پر گفت وشنید کے زریعے ہی ممکن ہے اور میرے دفتر کے دروازے عام آدمی کے لیئے عموما اور ملازمین و پروفیسرز کے لیئے خصوصاً ہروقت کھلے ہیں۔ وزیر تعلیم نے بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لٸے پروفیسر برادری کے خدمات کی تعریف کی ۔وزیر تعلیم نے نے موجودہ صورت حال پر تمام معاملات بامعنی مذاکرات کے لٸے بی پی ایل اے اور محمکے کے ارباب اختیار و کے درمیان اجلاس منعقد کرنے اور تمام ایشوز کو حل کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس میں تمام گلے شکوے دور کیئے گئے جبکہ مسائل سے باخبر رہنے کے لیئے رابطے بڑھانے اور پیشہ ورانہ تعامل کی ضرورت پر امادگی ظاہر کی۔ وزیرتعلیم نے اپنی کل کی پنجگور میں پہلے سے طے شدہ مصروفیات کے بعد معاملات کو ہنگامی طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کراٸ ۔ انہوں نے صوبے میں فروغ تعلیم کے لٸے خواتین پروفیسرز کی کاوشوں کو سراہا پروفیسرز کے تبادلے بحرانی صورت حال اور جملہ معاملات پر اگلے اجلاس میں بامعنی مذاکرات ھوں گے اجلاس میں طے پایا کہ وزیر تعلیم صاحب نے بی پی ایل اے قیادت کے ساتھ روابطمضبوط کر کے صوبے کی تعلیمی بہتری کے لٸے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا اجلاس کے شرکا نے بحران کے حل کے لٸے نیک نیتی پر مبنی اقدامات جاری رکھنے اور بات چیت کے سلسلے کو اھم ترین پیش رفت قرار دیا اور اسے خوش آئیند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اٸندہ اجلاس اور آنے والی گفت وشنید سے کالجز میں نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے مواقع میسر آئینگے۔
بی پی ایل اے نے مذاکراتی عمل میں موثر کردار ادا کرنے پر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ، راحیلہ درانی صاحبہ، عبد الواحد صدیقی ، صدر سیسا قاسم خان صدر جی ٹی اے اٸینی سیاسی پارٹیوں و ملازم تنظیموں کی کوششوں کو سراہا۔
*BPLA Media
صوبے بھر کے کالج اساتذہ کی مثالی وحدت کو سلام
سلام پروفیسرز
صوبے بھر میں کالجاساتذہ کا احتجاجی جاری ۔۔بی پی ایل اے زنداباد
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Telephone
Website
Address
87300
Main Kirani Road, Iqbal Aabad, Kirani
Quetta, 87300
Shammama Foundation works for a brighter tomorrow.
Street No . 10
Quetta, 87300
For Islam, Balochistan Examination Results, Pakistani Drama`s, Software, Movies, Songs, Wallpaper, Poetry, Mobile Stuff, Saraiki Songs, Inner News Paper, Earning Tips, Blogger Tip...
Quetta
learn science subjects of All classes in urdu by videos, notes, and exercises etc. Watch informative
Satellite Town
Quetta
The purpose of this page is to assist pupils in order to master English Grammar.
Joint Road Quetta
Quetta
Let's Discover Beauty Of Balochistan THE LAND OF MOUNTAINS�
Quetta
Balochistan university of Information Technology Engineering and Management science (BUITEMS) is located in Quetta Balochistan ,Pakistan
Quetta
hello everyone in this page we guide you for mdcat preparation and provide mdcat related material