Bolta balochistan media
Bolta Balochistan periodically brings to the issues,news and current affairs of Balochistan.
امن و امان کے پیش نظر چیف سیکریٹری حکومت بلوچستان نے تمام کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کی چھٹی منسوخ کرکے انہیں عید الاضحٰی کے موقع پر جائے تعیناتی پر رہنے کی ہدایت۔
کوئٹہ(بولتا بلوچستان ویب میڈیا) محکمہ ملازمتہائے و عمومی نظم و نسق حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق چیف سیکریٹری حکومت بلوچستان نے تمام کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کی چھٹی منسوخ کرکے انہیں عید الاضحٰی کے موقع پر جائے تعیناتی پر حاضر رہنے کی ہدایت کی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نوشکی عطا المنعم بلوچ کا ترقی کے بعد تبادلہ کردیا گیا عبدلصمد لہڑی اسسٹنٹ کمشنر نوشکی تعینات۔
کوئٹہ(بولتا بلوچستان ویب میڈیا) عوام میں ہردلعزیز اسسٹنٹ کمشنر عطا المنعيم بلوچ کی گریڈ 18 میں ترقی کے بعد انہیں ایس اینڈ جی,اے,ڈی میں او,ایس,ڈی کردیا گیا جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سوراب صمد لہڑی کو اسسٹنٹ کمشنر نوشکی تعینات کردیا گیا۔
★ہم اُمید کرتے ہیں عطاء المنعم بلوچ اب بطور ڈپٹی کمشنر اپنے ماضی کو یاد رکھتے ہوئے جہاں بھی ڈپٹی کمشنر تعینات ہونگے وہاں اپنے خاندان کا نام ضرور روشن کرے گے اور ماضی کی نسبت اور بھی زیادہ محنت اور عوامی مفاد عامہ میں اقدامات اُٹھا کر لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائے گے۔
بلوچستان پولیس سے اہم آفیسر کا تبادلہ ہوگیا۔
کوئٹہ(بولتا بلوچستان ویب میڈیا)جناب جواد احمد ڈوگر صاحب کی خدمات حکومت بلوچستان سے واپس لے کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کردیا گیا۔
بلوچستان جوڈیشری میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھاگ,خانوزئی,رکھنی,حب,کوئٹہ اور دکی سمیت 9 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلے۔
★کوئٹہ(بولتا بلوچستان ویب میڈیا) طارق علی لاشاری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بارکھان کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ جج بھاگ تعینات کردیا گیا, عبدالباسط ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھاگ کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانوزئی تعینات کر دیا گیا محمد عمر کھوکھر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج دکی کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گنداواہ تعینات کر دیا گیا شیر احمد رند ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن گنداواہ کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آواران تعینات کر دیا گیا۔
★ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج 3 کوئٹہ برکت علی مرغزانی کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حب تعینات کر دیا گیا جبکہ عبدالقادر بلوچ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حب کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تین کوئٹہ 3 تعینات کر دیا گیا محمد اسماعیل محمد شاہی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بارکھان رکھنی تعینات ضیاء الرحمن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دکی جبکہ ابدلمقیت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ژوب تعینات۔
دہشت گردوں کی ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر 2 مسافر کوچوں پر فائرنگ ایک خاتون اور بچے سمیت 2 مسافر شدید زخمی۔
★کوئٹہ(بولتا بلوچستان ویب میڈیا) ژوب ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ این-50 پر درزندا کے مقام پر متعدد نامعلوم دہشت گردوں کی مسافر کوچوں کو روکنے کی کوشش نہ رک کر مزاحمت کرنے پر نامعلوم دہشت گردوں نے مسافر کوچوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 2 مختلف مسافر کوچوں میں ایک ایک مسافر شدید زخمی ہوگئے۔
★متاثرہ مسافر بسوں میں سدابہار اور اے,کے مورز کی کوچ شامل ہے,فائرنگ کے بعد سیکورٹی فورسز نے باقی مسافرین کو باحفاظت ریسکیو سینٹر میاخواں ڈسٹرکٹ شیرانی منتقل کردیا جہاں دونوں زخمیوں کو طبی امداد دے دی گئی,زخمی مسافرین کی شناخت 14 سالہ عبیداللہ کے نام سے ہوئی جسکا تعلق صوابی سے ہے جبکہ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جسکی شناخت ( ع بی,بی) کے نام سے ہوئی جسکا تعلق سوات سے ہے زخمی 14 سالہ بچے کی حالت نازک۔
کمشنر سبی ڈویژن تقرر و تبادلہ۔
کوئٹہ(بولتا بلوچستان ویب میڈیا)کمشنر سبی ڈویژن جناب بشیر احمد بنگلزئی صاحب کا تبادلہ کرکے انہیں او,ایس,ڈی کردیا گیا جبکہ سید زاہد شاہ صوبائی کوارڈنیشن ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کوئٹہ کا تبادلہ کرکے کمشنر سبی ڈویژن تعینات کردیا گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا اعلان ہر ماہ کی 15 اور مہینے کی آخری تاریخ کو ہوتا ہے لیکن اس بار ایک روز قبل ہی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔
★وزیراعظم آفس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
★وزیراعظم آفس نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 267 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
★وزیراعظم آفس نے بتایاکہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کی تھی۔
★وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہناتھاکہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
★قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کیلئے تاریخی اقدام کیا اور صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی۔
★صنعت اور برآمدات کے شعبے کیلئے بجلی کی قیمت 34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔
اسپیشل سیکریٹری محکمہ کانکنی و معدنیاتی ترقی معین الرحمن کا تبادلہ کرکے کمشنر نصیرآباد ڈویژن تعینات کردیا گیا۔
کوئٹہ(بولتا بلوچستان ویب میڈیا) اسپیشل سیکرٹری محکمہ کانکنی و معدنیاتی ترقی معین الرحمن کا تبادلہ کر کے کمشنر نصیرآباد ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔
★وزیراعلی بلوچستان کی منظورِی کے بعد محکمہ ملازمتہائے و عمومی نظم و نسق حکومت بلوچستان نے کمشنر نصیر آباد ڈویژن کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
★وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بجٹ 2024/25 کی تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس۔
★کوئٹہ(بولتا بلوچستان ویب میڈیا)اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان اور تمام محکموں کے سیکرٹریز کی شرکت۔
★نئے مالی سال کی بجٹ تیاری پر 70 فیصد اہداف کے مطابق کام مکمل کرلیا گیا۔وزیر اعلٰی بلوچستان
★چیف سیکرٹری بلوچستان اور پوری ٹیم داد کی مستحق ہے۔وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
★بجٹ تشکیل میں کوشش رہی کی ماضی کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
★تعلیم اور صحت صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
★بلوچستان میں بیڈ گورننس ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
★حکومت کی کارکردگی جانچنے کا آغاز بجٹ کی منظوری اور عمل درآمد کی رفتار سے ہوگا۔وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
★ٹینڈرنگ پراسس یکم جولائی سے شروع کریں گے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان
★ترقیاتی منصوبوں پر یکم جولائی سے عمل درآمد صوبائی حکومت کی کارکردگی کا امتحان ہوگا۔ وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
★جائزہ لینے کیلئے تمام اضلاع اور تحصیلوں کا دورہ کروں گا۔وزیر اعلٰی بلوچستان
★سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنرز سمیت تمام افسران کو فیلڈ میں جاکر جائزہ لینا ہوگا۔وزیر اعلٰی بلوچستان
★ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور مقررہ وقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وزیر اعلٰی بلوچستان
★اہداف کے حصول میں ناکامی پر متعلقہ زمہ داران سے جوابدہی ہوگی۔ وزیر اعلٰی بلوچستان
★سی ایم آئی ٹی اور انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو فعال کرکے گڈ گورننس کے اہداف کی جانب جائیں گے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان
★گڈ گورننس کے قیام کے لئے انتظامی سیکرٹریز سروس ڈلیوری کو بہتر بنائیں۔وزیر اعلٰی بلوچستان
★افسران کی تقرری کے دورانیے کو تحفظ دیں گے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
★بیڈ گورننس کے اثرات سے نوجوان طبقہ بھی متاثر ہوا۔وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
★اچھی طرز حکمرانی کے ذریعے نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال کریں گے۔وزیر اعلٰی بلوچستان
★عوامی حکومت کے اقدامات عام بلوچستانی تک پہنچنے چاہیئں۔وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
★ائیر ایمبولینس، بینظیر بھٹو اسکالرشپ,تعلیمی پروگرامز سمیت مفاد عامہ کے منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد عوام تک لائے جائیں۔وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اجلاس سے خطاب۔
نان بائیوں نے غیر معینہ مدت کیلئے تندور بند کرنے کا اعلان کردیا ل۔
کوئٹہ نواکلی بائی پاس پر پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کانسٹیبل قتل۔
کوئٹہ(بولتا بلوچستان ویب میڈیا) نواں کلی بائی پاس پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ, فائرنگ سے ڈیوٹی سے گھر جانے والا پولیس کانسٹیبل قتل۔
★فائرنگ کا واقعہ نواں کلی, ہنہ اوڑک بائی پاس پر پیش آیا,نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد فائرنگ کے بعد ذرغون آباد میں فرار,قتل ہونے والے کانسٹیبل کی شناخت ضیاءاللہ کے نام سے ہوئی جوکہ بطور کانسٹیبل پولیس تھانہ جناح ٹاؤن میں تعینات تھا۔
ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت یوتھ پالیسی 2024 کی تشکیل سے متعلق جائزہ اجلاس۔
★کوئٹہ(بولتا بلوچستان ویب میڈیا)نوجوانوں کو تعلیم روزگار اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہیں۔وزیر اعلٰی بلوچستان
★بلوچستان یوتھ پالیسی نوجوانوں کی ضروریات سے ہم آہنگ ہوگی۔وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
★منفی پروپیگنڈوں کے ذریعے نوجوانوں اور ریاست میں دوریاں پیدا کی گئی ہیں۔وزیر اعلٰی بلوچستان
★صحت مندانہ سرگرمیاں متعارف کروا کر نوجوانوں کو ریاست مخالف سرگرمیوں سے دور رکھنا ضروری ہے۔وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
★وزیر اعلٰی بلوچستان کی نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لئے پورے سال کا کلینڈر مرتب کرنے کی ہدایت۔
★وزیر اعلٰی بلوچستان کا شہید سراج خان رئیسانی فٹبال ٹورنامنٹ اور شہید پروفیسر فضل باری کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان۔
★شہداء کو نہیں بھولے ، رہتی دنیا تک یاد رہیں گے۔وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
محکمہ ملازمتہائے و عمومی نظم و نسق حکومت بلوچستان نے متعدد سیکشن آفیسرز اور پرائیویٹ سیکریٹری پی,ایس کے تقرر و تبادلے کردئیے۔
★کوئٹہ(بولتا بلوچستان ویب میڈیا) پرائیویٹ سیکرٹری محکمہ لائیو اسٹاک گُل بشر کو سیکشن آفیسر محکمہ ماحولیات تعینات کردیا گیا,پرائیویٹ محکمہ وزیر اعلی معائنہ ٹیم کو سیکشن آفیسر محکمہ کان کنی تعینات کردیا گیا, پرائیویٹ سیکریٹری محکمہ خزانہ پرویز احمد کو سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ کے طور پر کام کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
★پرائیویٹ سیکریٹری محکمہ ایس اینڈ جی,اے,ڈی محمد اکرم سیکشن آفیسر امپلمنٹ محکمہ ایس اینڈ جی,اے,ڈی تعینات, پرائیویٹ سیکریٹری محکمہ لائیو اسٹاک سید جمیل سیکشن آفیسر محکمہ خوراک تعینات,پرائیویٹ سیکریٹری محکمہ وزیراعلی معائنہ ٹیم موسیٰ جان کو بطور سیکشن آفیسر محکمہ وزیرِ اعلیٰ معائنہ ٹیم کام کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
★پرائیویٹ سیکریٹری محکمہ ایس اینڈ جی,اے,ڈی الٰہی بخش سیکشن آفیسر گرائونس پی اینڈ ڈی تعینات,پرائیویٹ سیکریٹری محکمہ ماحولیات نظیر احمد کو سیکشن آفیسر اسکول ایجوکیشن تعینات کردیا گیا۔
کوئٹہ میں عید الاضحٰی کا چاند نظر آگیا۔
عازمین حج کو اسلام آباد سے جدہ لے جانے والی پرواز پر اسرار طور پر لاپتا ہو گئی۔
اسلام آباد(بولتا بلوچستان ویب میڈیا)اسلام آباد سے جدہ جانے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز SV3723 تاحال جدہ نہ پہنچ سکی۔
سعودی ایئر لائن کی پرواز نے صبح ساڑھے دس بجے تین سو سے زائد مسافروں کولیکر جدہ روانہ ہوئی۔
9گھنٹے گزرنے کے باجود سعودی ایئر لائن کی پرواز جدہ لینڈ نہیں ہوئی۔
سعودی ایئر لائن کی پرواز کو ساڑھے تین بجے جدہ پہنچنا تھا۔
سعودی ایئر لائن کنٹری منیجر کا فلائٹ بارے معلومات دینے سے انکار۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیئے۔
سول ایوی ایشن اور ایئر لائن انتظامیہ نے فلائٹ بارے اظہار لاعلمی کیا۔
ایئر لائین کے مسافروں کے لواحقین سخت بے چینی کا شکار۔
سوشل ایکٹوسٹ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کیخلاف درج ایف,آئی,آر کی کاپی بولتا بلوچستان کو موصول۔
کوئٹہ(بولتا بلوچستان ویب میڈیا) ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ساتھیوں پر کوئٹہ کے تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج 'مقدمہ ایس آئی تجمل عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
★مقدمہ میں دفعہ 124اے,123اے,504,506 بی,353,186,186,341,149 اور 147 کی دفعات شامل کی گئی ہے۔
★مقدمہ کئی روز بعد آج 7 جون کو درج کیا گیا جبکہ وقوعہ 18 مئی کو پیش آیا تھا۔
کوئٹہ:صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی کی پریس کانفرنس
کوئٹہ:سردار بہادر خان یونیورسٹی کے تحت اساتزہ کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ لیے گئے تھے، راحیلہ درانی
کوئٹہ: اساتزہ کی بھرتی کے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کرنے جارہے ہیں، راحیلہ درانی
کوئٹہ:پاس امیدواروں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے تھے، راحیلہ درانی
کوئٹہ:کابینہ کی منظوری سے سردار بہادر خان یونیورسٹی کے تحت ٹیسٹ لیے گئے، راحیلہ درانی
کوئٹہ:ایس بی کے کے ساتھ معاہدہ 2023 میں ہوا تھا، راحیلہ درانی
کوئٹہ:بھرتیوں کے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دی گئی، راحیلہ درانی
کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ نے بھرتیوں سے روک دیا گیا تھا، راحیلہ درانی
کوئٹہ:ایس بی کے یونیورسٹی سپریم کورٹ گئی، راحیلہ درانی
کوئٹہ:سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم کو نتائج جاری کرنے کا حکم دیا ہے، راحیلہ درانی
کوئٹہ:محکمہ تعلیم ایس بی کے کو نتائج جاری کرنے کی اجازت دی جارہی ہے، راحیلہ درانی
کوئٹہ:ایس بی کے کو خط کے زریعے نتائج کے اعلان کا کہا جائے گا، راحیلہ درانی
کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ احتجاجاً ٹریفک کیلئے معطل۔
کوئٹہ(بولتا بلوچستان ویب میڈیا)بوستان کے مقام پر عوام کا ایکسائز اور کسٹم کیخلاف احتجاج۔
★مظاہرین نے شاہراہ بند کردی ‘ گاڑیوں کی لمبی قطاریں پی,ٹی,آئی کی مرکزئی قیادت بھی احتجاج میں پھنس گئی پی,ٹی,آئی رہنما شہریار آفریدی, شندانہ گلزار اور دیگر نے بوستان میں جلسے سے خطاب کرنا ہے۔
سینٹرل جیل مچھ میں قتل کے الزام میں پھانسی کی سزا پانے والے قیدی نے خودکشی کرلی۔
مچھ(بولتا بلوچستان ویب میڈیا)سینٹرل جیل مچھ میں اپنے چچا زاد بھائی کو قتل کرنے کے الزام میں پھانسی کی سزا پانے والے شخص نے خودکشی کرلی۔
★سینٹرل جیل مچھ کی انتظامیہ کے مطابق سزائے موت پانے والے اس قیدی کو کل مچھ جیل لایا گیا تھا,قیدی کی شناخت عبدالظاہر کے نام سے ہوئی۔
★ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جاں بحق مجرم نے زہر کھاکر خودکشی کی ہے, قیدی کی لاش کو قانونی کاروائی اور معائنہ کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پاک افغان سرحدی علاقے چمن کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس۔
کوئٹہ(بولتا بلوچستان ویب میڈیا)اجلاس میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی,وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو( آن ویڈیو کال ) انجینئر زمرک اچکزئی, مولانا عبدالواسع چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان (آن ویڈیو لنک )ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم, پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر عمران زرکون,آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ,ڈپٹی کمشنر چمن راجہ اطہر عباس( آن ویڈیو لنک ) اور ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے شرکت کی اجلاس کے شرکاء کو محکمہ داخلہ کی جانب سے پاک افغان سرحدی علاقے چمن کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
★اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ چمن میں مقامی تاجر پیشہ افراد کو درپیش مشکلات اور مسائل گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں بارڈر ایریا کے مقامی افراد کو درپیش مشکلات اور مسائل کا ادارک ہے تاہم سیکورٹی فورسز اور املاک پر حملہ ناقابل قبول ہے قانون سے کوئی مبرا نہیں لہذا قانون ہاتھ میں لینے سے گریز ضروری ہے وزیر اعلٰی نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی ریاست کی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔
★چمن میں مظاہرین کی جانب سے اشتعال انگیزی کے باوجود حکومت صبر و برداشت اور تحمل سے کام لے رہی ہے ہم بخوبی جانتے ہیں کہ چمن کے مقامی لوگوں کی اکثریت امن پسند ہے ضروری ہے کہ مفاد عامہ کے پیش نظر قیام امن میں رخنہ ڈالنے والے چند عناصر کی مقامی لوگ خود ہی حوصلہ شکنی کریں اس کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتیں اور اسٹیک ہولڈرز بارڈر ایریا میں قیام امن کیلئے مقامی افراد کو بھی قائل کریں کہ وہ کسی خلاف قانون کسی سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ مظاہروں کی آڑ میں حالات خراب کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی مقامی لوگوں کو شرپسندوں کی صفوں سے الگ ہوکر قیام امن کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا مقامی لوگوں کے خدشات دور کرکے مشکلات حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
چمن کی صورتحال ‘ حالات خراب کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی ، مقامی لوگوں کو شرپسندوں کی صفوں سے الگ ہوکر قیام امن کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، سرفراز بگٹی
★چمن میں مقامی تاجر پیشہ افراد کو درپیش مشکلات اور مسائل گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔وزیر اعلٰی بلوچستان
★سیکورٹی فورسز اور املاک پر حملہ ناقابل قبول ہے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
★قانون سے کوئی مبرا نہیں، قانون ہاتھ میں لینے سے گریز کیا جائے۔وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
★پرامن احتجاج آئینی حق، تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
★ریاست کی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔وزیر اعلٰی بلوچستان
★حکومت برداشت صبر و تحمل سے کام لے رہی ہے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
★چمن کے مقامی لوگوں کی اکثریت امن پسند ہے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
★قیام امن میں رخنہ ڈالنے والے چند عناصر ہیں مقامی لوگ ان کی حوصلہ شکنی کریں۔وزیر اعلٰی بلوچستان
★سیاسی جماعتیں اور اسٹیک ہولڈرز بارڈر ایریا میں قیام امن کیلئے مقامی افراد کو قائل کریں۔وزیر اعلٰی بلوچستان
★بارڈر ایریا کے مقامی افراد کو درپیش مشکلات اور مسائل کا حل چاہتے ہیں، وزیر اعلٰی بلوچستان
★مظاہروں کی آڑ میں حالات خراب کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
★مقامی لوگوں کو شرپسندوں کی صفوں سے الگ ہوکر قیام امن کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیر اعلٰی بلوچستان
★مقامی لوگوں کے خدشات دور کرکے مشکلات حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات، زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کے امور پر بات چیت۔
کوئٹہ(بولتا بلوچستان ویب میڈیا)ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے بعد کیسکو برقی نظام سے مکمل علیحدگی کرنا ہوگی۔وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
★سولرائزیشن کا مقصد زمینداروں کو بجلی کے بھاری بھرکم بلوں اور برقی مسائل سے چھٹکارا دلانا ہے۔وزیر اعلٰی بلوچستان
★سولرائزیشن کے لئے وفاق کا مالی تعاون حاصل ہے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان
★سولرائزیشن پر وفاقی حکومت کے تحفظات ہیں جنہیں دور کرنا ہوگا۔وزیر اعلٰی بلوچستان
★سولرائزیشن کے بعد ریگولر برقی سسٹم سے بجلی حاصل نہیں کی جاسکے گی۔ وزیر اعلٰی بلوچستان
★زمیندار ایکشن کمیٹی کو اس بات کی گارنٹی دینی ہوگی۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
★ضروری ہوا تو اس ضمن میں ضروری قانون سازی کی جائے گی۔وزیر اعلٰی بلوچستان
★بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔وزیر اعلٰی بلوچستان
★کیسکو کا کوئی اہلکار بجلی چوری میں معاون پایا گیا تو سخت کارروائی ہوگی۔وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
★صوبے کے زمینداروں کے مسائل حل کرکے ریلیف دینا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ پریس کلب تالہ بندی، ڈاکٹر ماہ رنگ و ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج
کوئٹہ پولیس نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کردی۔
کوئٹہ(بولتا بلوچستان ویب میڈیا)ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر ماہ بلوچ، صبغت اللہ بلوچ اور بیبگر بلوچ نے اٹھارہ مئی کو عدالت روڈ پر احتجاج کرکے روڈ کو بلاک کرکے ٹریفک کی روانی کو معطل کیا اور پریس کلب کا تالہ توڑ کر پاکستان کے خلاف نعرہ بازی اور تقریر کی ہے۔
پولیس نے دعویٰ کہا ہے کہ مذکورہ دن دہشت گردی کے پیش نذر سول انتظامیہ نے پریس کلب اور میٹرو پولیشن بند کردیئے تھے۔
خیال رہے کہ مذکورہ دن بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام “گوادر: میگا پروجیکٹس سے میگا جیل تک” کے نام پر کوئٹہ پریس کلب میں کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا تھا مگر شرکاء کے پہنچنے سے قبل انتظامیہ نے پریس کلب کو تالہ لگا دیا تھا۔
چمن سے گرفتار پرلت کے مشران اس وقت کویٹہ کے ایک نامعلوم عقوبت خانے میں انتہائ شدید زخمی حالت میں دیکھے جارہے ہیں اسے جلد از جلد ہسپتال منتقل کیا جائے چمن پرلت کے سٹیج سے مطالبہ کیا گیا ہے
(سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو)
کوئٹہ ضلعی انتظامیہ اپنے ہی حکم نامہ پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہوگئی نان بائیوں نے بھی اپنے آپ کو شہر کا مافیا ثابت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے ریٹ لسٹ اور وزن کو ماننے سے انکار کردیا,اب سوال یہ جنم لیتا ہے کہ عوام سرکار کی جانب سے اشیاء سستی ہونے کے باوجود مہنگے داموں خریدنے کیخلاف کونسی ایوان میں آواز اٹھائے؟
سپریم کورٹ نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ۔
★اسلام آباد(بولتا بلوچستان ویب میڈیا)سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر کسی نے مزید دستاویزات جمع کروانے ہیں تو ایک ہفتے میں جمع کروا دیں۔
★چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔
★بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے ویڈیو لنک پر سپریم کورٹ میں پیشی کے انتظامات کیے گئے۔ بانی پی ٹی آئی کو بیرک سے کورٹ روم منتقل کیا گیا۔
★سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب ترمیم بحال ہونے سے میری آسانی تو ہوجائے گی لیکن ملک کا دیوالیہ ہو جائے گا۔
★بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں دل سے بات کروں تو ہم سب آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، پاکستان میں غیر اعلانیہ مارشل لاء لگا ہوا ہے جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کچھ بھی ہوگیا تو ہمیں شکوہ آپ سے ہوگا، ہم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، آپ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔
★سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بظاہر بانی پی ٹی آئی کی حکومت بھی صرف سیاستدانوں کا احتساب چاہتی تھی۔
★سماعت کے آغاز میں وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی تحریری معروضات تیار کر لی ہیں جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ اپنی معروضات عدالت میں جمع کروادیں، کیا آپ فیصلہ سپورٹ کر رہے ہیں؟
بلوچستان جوڈیشری کے 3 گریڈ 19 کے سینئر سول ججز کو ترقی دے کر گریڈ 20 میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تقرر کردیا گیا۔
کوئٹہ(بولتا بلوچستان ویب میڈیا) چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کے حکم پر 3 سینئر سول ججوں کی گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تقرر کردیا گیا۔
★ترقی پانے والے آفیسران میں محمد اسماعیل محمد شہی, ضیاء الرحمن اور عبدلمقیت شامل۔
بلوچستان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی,بی 9 کوہلو کے چار پولنگ سٹیشن پر ووٹنگ 26 جون کو ہوگی۔
کوئٹہ(بولتا بلوچستان ویب میڈیا) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی,بی 09 کوہلو کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ 26 جون 2024 کو ہوگی۔
★حلقہ پی,بی 09 کے پولنگ اسٹیشن 71 شام نساؤ 1, پولنگ اسٹیشن 72 گورنمنٹ پبلک اسکول نساؤ, 73 شام نساؤ 2 اور 74 شام نساؤ 3 پر دوبارہ پولنگ ہونی ہے۔
لسبیلہ مسافر کوچ حادثہ/بولتا بلوچستان ویب میڈیا اپڈیٹ۔
لسبیلہ(بولتا بلوچستان ویب میڈیا)کوچ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا' مسافر کوچ حادثہ میں اب تک 3 افراد جاں بحق جبکہ 28 افراد شدید جھلس کر زخمی ہوگئے۔
★زخمیوں میں سے 12 انتہائی تشویشناک جھلسے ہوئے افراد کو کراچی منتقل کرنے کیلئے ایمبولینس میں روانہ کردیا گیا جبکہ بقیہ زخمی افراد کو ڈی,ایچ,کیو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
'کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ'پر ایک اور خطرناک ٹریفک حادثہ کوچ میں آگ بھڑک اٹھی کوچ کے نیچے موٹرسائیکل بھی دب گئی۔
لسبیلہ(بولتا بلوچستان ویب میڈیا) اوتھل وایارو کے علاقہ میں نجی ٹرانسپورٹ کی کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی, حادثہ کوچ کی اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا,کوچ موٹرسائیکل کو اوورٹیک کررہی تھی,کوچ کے نیچے موٹرسائیکل تاحال دبی ہوئی حالت میں موجود۔
★ابتدائی طور پر بولتا بلوچستان میڈیا کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایس,ایس,پی لسبیلہ کا کہنا ہے کہ بس کے اندر کوئی اگر موجود ہے تو اس کے بچنے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا کولنگ کے عمل کے بعد حتمی بتایا جا سکتا ہے کہ کتنا جانی نقصان ہوا ہے۔
★بولتا بلوچستان ویب میڈیا کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرہ بلوچ رات گئے ہسپتال پہنچ گئی ہےاب تک2 افراد کی شدید جھلسی ہوئی لاشیں اور 7 افراد کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں ہسپتال لایا گیا ہے۔
پی,ایس,پی کے سینئر آفیسر جواد احمد ڈوگر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل محکمہ انسداد دہشتگردی کمانڈ بلوچستان تعینات۔
کوئٹہ(بولتا بلوچستان ویب میڈیا)پی,ایس,پی کے گریڈ 21 کے سینئر افسر جناب جواد احمد ڈوگر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل انسداد دہشتگردی کمانڈ بلوچستان تعینات۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Contact the business
Telephone
Website
Address
Quetta