Al Musaffa Traders
ہمارا مقصد مناسب داموں میں معیاری اشیاء فراہم کرنا ہے
کشتہ سلیمانی سعودی عرب کی طرف روانہ
الحمدللہ
حافظ قرآن بچوں کا بہترین روشن مستقبل پلین
دوحہ قطر کی طرف بیری ایکسپورٹ شہد روانہ ۔
فللہ الحمد
عنبر اور عجوہ
فریش عجوہ سٹاک محدود مقدار میں دستیاب ہے
* سال 2022 کے آغاز پر ایک اہم عارفانہ پیغام!*
انسان کو روز مرہ کی زندگی میں چار حالتوں سے واسطہ پڑ تا ہے :
1۔ طبیعت کے مطابق
2۔ طبیعت کے خلاف
3۔ ماضی کی غلطیاں اور نقصان کی یاد
4۔ مستقبل کے خطرات اور اندیشے
جو معاملہ طبیعت کے مطابق ہو جائے اس پر *اللهم لَكَ الحَمدُ ولَكَ الشُّكر* کہنے کی عادت ڈالو!
جو معاملہ طبیعت کے خلاف ہو جائے تو *انا لله وانا اليه راجعون* کہو!
ماضی کی لغزش یاد آجائے تو فورا *أستغفراللہ* کہو!
مستقبل کے خطرات سامنے ہوں تو *اللهم اِنّى أعوذ بكَ مِن جَمِيعِ الفِتَنِ ما ظَهَرَ مِنها وما بَطَن* کہو!
*شکر* سے موجودہ نعمت محفوظ ہو گئی!
نقصان پر *صبر* سے اجر محفوظ ہو گیا اور اللہ کی معیت نصیب ہو گی!
*استغفار* سے ماضی صاف ہو گیا!
*دعا* اللهم انى أعوذ بك الخ سے مستقبل کی حفاظت ہوگئی۔
(حضرت ڈاکٹر عبد الحئی عارفی رحمہ اللہ تعالیٰ)
پوچھا گیا : " دعا کے لیے کیا ضروری ہے ؟
" کہا : " دھیان ! "
پوچھا : " دھیان کیسے ملے ؟"
کہا : " وجدان سے ! "
پوچھا : " وجدان کیا ہے ؟"
کہا : " سارے وجود کا ایک نقطے پر مرتکز ہو جانا !"
پوچھا : " کوئ مثال ؟"
کہا : " کسی ماں سے اس کا بچہ اوجھل کردو , اسے بچے کی گمشدگی کی اطلاع دے کراسے اتنا کہہ دو کہ بس اب دعا کر ! پھر دیکھو کہ ماں کا سارا وجود کیسے دعا میں ڈھل جاتا ہے !"
حالت اضطرار میں مانگی جانے والی دعا کی قبولیت کی راہ میں کوئ شے حائل نہیں ہو سکتی...
دعا بہترین عبادت ہے
(منقول)
فرمایا ۔۔ معصیت میں دو خرابیاں ہیں۔۔بڑی خرابی تو یہ کہ آخرت میں سزا ملے گی۔۔اور دوسری خرابی یہ ہے کہ دنیا میں مشکلات سے نکلنے کا کوئی سرا بھی ہاتھ نا آئے گا اور زندگی آفتوں کا مرکز بن کر رہ جائے گی۔۔
فرمانبرداری میں دو خیریں ہیں۔۔بڑی تو یہ کہ آخرت میں اسکا ناختم ہونے والا اجر ملے گا۔۔
اور دنیا میں جب مشکلات آئیں گی تو ان سے نکلنے کا ذریعہ مالک اپنے خزانوں سے نکالے سے گا ۔۔اور ذلت سے دوچار کردینے والی آفتوں سے حفاظت ہوجائے گی۔۔!
منقول
Mahasin E islam
September 2001
Page # 25
#شمائل #ترمذی
کتاب: حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے #حلیہ کا بیان
باب: حضور اقدس ﷺ کے حلیہ کا بیان
حدیث نمبر: 4
ترجمہ:
حضرت براء ؓ ہی سے یہ بھی روایت ہے کہ میں نے کسی زلفوں والے کو سرخ جوڑے میں حضور اقدس ﷺ سے زیادہ #حسین نہیں دیکھا، آپ ﷺ کے بال مونڈھوں تک رہے ہیں، آپ ﷺ کے دونوں مونڈھوں کے درمیان کا حصہ ذرا زیادہ چوڑا تھا۔ اور آپ ﷺ نہ زیادہ لمبے تھے نہ ٹھگنے۔
تربیت اولاد کا سادہ اور آسان سا طریقہ
(ایک عربی پوسٹ کا اردو ترجمہ)
🌹آپ کا بیٹا جب اسکول جا رہا ہو اور آپ اسے رخصت کر رہی ہوں تو اس کے ٹفن میں کھانے کی چیز دو عدد رکھیں اور اس سے کہیں : ایک تمہارے لیے ہے اور دوسرا تمہارے سب سے محبوب دوست کے لیے.
اس طرح آپ کا بچہ محبت اور احسان کا سبق سیکھے گا.
🌹بچے کے بیگ میں قلم ایک سے زائد رکھیں اور اس سے کہیں : اگر کوئی اسٹوڈنٹ اپنا قلم بھول جائے تو آپ مدد کے طور پر یہ قلم اس کو دے دینا.
اس طرح آپ کا بچہ اپنی ذمہ داریاں اور دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ سیکھے گا.
🌹جب بچہ گھر واپس آئے تو اسے بتائیں کہ اس کے آنے سے گھر کی رونق بڑھ جاتی ہے.
اس طرح اسے اپنی قدر و قیمت کا اندازہ ہوگا.
🌹جب وہ گھر لوٹے تو اس سے پوچھیں : آج آپ نے سب سے اچھا کام کیا کیا ہے ؟
اس طرح اسے اچھے برے کی تمیز ہوگی اور اگلی بار وہ آپ کے بغیر پوچھے آپ کو بتائے گا.
*تربیت ایک سادہ اور آسان سا فن ہے، زبان سے لمبی چوڑی تقریر کرنے کا نام تربیت نہیں ہے.*
م ن ق و ل
*حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*اپنے کو گناہ گار کہنا ، لکھنا*
عنوان از مرتب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔.. ... رسول اللہ نے ایک جگہ فرمایا
لا یقل احدکم خبثت نفسی ( الصحیح للبخاری )
یعنی جب تم میں سے کسی کا جی خراب ہوا کرے تو یہ نہ کہا کرو کہ میرا جی میلا ہے ، کیونکہ مسلمان میلا نہیں ہوتا ، لیکن آج کل فخر کے ساتھ یہ کہا جاتا ہے کہ راقم گناہ گار ، عاصی ، پرمعاصی وغیرہ۔ اس کی مثال ایسی ہے کہ کوئی شخص گورنمنٹ کو ایک عرضی لکھے اور اس کے آخر میں لکھے "فدوی فلاں باغی" تب معلوم ہو کہ اس کا کیا اثر ہوتا ہے۔ خاکسار لکھو لیکن گناہ گار کا لفظ استعمال نہ کرو ، یہ بالکل سچ ہے کہ ہم گناہ گار ہیں لیکن گناہ گار ہو کر ظاہر کرنا کوئی خوبی نہیں ۔ گناہ گار آج کل وہ لکھتا ہے جو یہ خیال کرتا ہے کہ میں گناہ گار نہیں ہوں ، اپنے کو گناہ گار سمجھنا کوئی بُری بات نہیں مگر گناہ گار کہنابھی ٹھیک نہیں ہے۔
*خطبات حکیم الامتؒ ، جلد : 24 ، صفحہ : 363*
مردوں کو 5 چیزیں یاد رہتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔مگر 5 چیزیں بھول جاتے ہیں۔
-----------------------
حقیقی تبدیلی لانے والے 10 لوگ👇
1. میں ایک کلرک ہوں۔ میری تنخواہ پچیس ہزار روپے ہے۔ میں ہر ماہ اپنی تنخواہ میں سے محلے کے قصاب سے چھ سو روپے کا آدھا کلو چھوٹا گوشت لے کر اپنے کسی عزیز رشتے دار کے گھر بھیج دیتا ہوں۔ یہ گوشت ہماری طرف سے صدقہ ہو جاتا ہے۔
2. میرا ایک چھوٹا سا کریانہ سٹور ہے۔ میں روزانہ پچاس روپے کاروبار سے نکال کر گولک میں ڈال دیتا ہوں۔ میں ہر ماہ پندرہ سو روپے اپنے محلے کی ڈسپینسری میں دے آتا ہوں۔ وہاں معائنہ فیس پچاس روپے کے عوض مریضوں کو ادویات دی جاتی ہے۔ میری طرف سے ایک مہینے میں تیس مریضوں کا علاج ہو جاتا ہے۔
3. میں اپنے کاروبار سے روزانہ سو روپے الگ کر کے اپنی بیوی کے پاس جمع کرواتا ہوں۔ مہینے کے بعد ہم تین ہزار روپے کا راشن بیگ ایک غریب گھرانے کو بھجوا دیتے ہیں۔
4. میں محکمہ تعلیم سے وابستہ ہوں۔ سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ ہوں۔ میں ہر ماہ باقاعدگی سے اپنی تنخواہ میں سے پانچ ہزار روپے الگ کرتا ہوں۔ ہم ہر سال ماہ رمضان میں اپنے شہر کے یتیم خانے میں قیام پذیر بچوں کو عید کے نئے کپڑے لے کر دیتے ہیں۔ ہمارے بجٹ سے ساٹھ پینسٹھ بچوں کے لیے تین دن کے دیدہ زیب کپڑوں کا انتظام آسانی سے ہو جاتا ہے۔
5. میری کپڑے کی دکان ہے۔ میں ہر ماہ باقاعدگی سے اپنی آمدنی میں سے دس ہزار روپے الگ کرتا ہوں۔ یہ سال کے ایک لاکھ بیس ہزار روپے بنتے ہیں۔ میں ہر سال ایک یتیم بچی کی شادی و رخصتی کا بند و بست کرتا ہوں۔
6. میں ڈاکٹر ہوں۔ میرا معمول ہے کہ میں اپنی آمدنی میں سے کینسنر سوسائیٹی کے ذریعے روزانہ ایک غریب مریض کے لیے کیمو تھراپی کا انجیکشن ڈونیٹ کرتا ہوں۔
7. ہم دونوں میاں بیوی سرکاری سکول میں پڑھاتے ہیں۔ ہم ہر ماہ اپنی تنخواہ میں سے ایک معقول حصہ الگ کرتے ہیں۔ اور ہر ماہ کے پہلے سنڈے کو اپنے محلے کے دینی مدرسے میں پڑھنے والے ہاسٹلائز بچوں کو مدرسے میں جا کر کھانا پیش کرتے ہیں۔
8. میری پوش علاقے میں ایک بیکری ہے۔ میں نے اپنے علاقے کے دونوں گرلز اینڈ بوائز سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو کہہ رکھا ہے کہ یتیم طلبا و طالبات کی یونیفارم اور جوتے میرے ذمہ ہیں۔ یہ کام کئی سال سے جاری ہے۔ الحمد للہ اس مقصد کے لیے دو سو روپے روزانہ الگ کر دیتا ہوں۔
9. میرا ریسٹورینٹ ہے۔ میں روزانہ پچاس لوگوں کو اپنے ریسٹورینٹ سے رات کا معیاری کھانا پارسل صورت میں دیتا ہوں۔ تاکہ وہ غریب لوگ گھر جا کر اپنی فیملی کے ساتھ سیر ہو کر کھائیں۔
10. میں انجنیئر ہوں۔ میں ایک نجی کمپنی میں جاب کرتا ہوں۔ میری بیوی بھی ایک بڑے تعلیمی ادارے میں تدریس کے فرائض سر انجام دیتی ہے۔ ہم دونوں اپنی تنخواہ میں سے ہر ماہ باقاعدگی سے ایک مخصوص رقم الگ کرتے ہیں۔ ہم معذور افراد کے لیے قائم ایک ادارے کو ہر ماہ ایک وہیل چیئر عطیہ کرتے ہیں جو کسی مستحق معذور کو دے دی جاتی ہے۔
آئیں آج سے ہم بھی عزم کرتے ہیں کہ اللہ پاک کے دیے ہوئے رزق سے مستحق لوگوں کا حصہ نکالیں گے ...!!
Copy
مدینہ منورہ کی سوغات اب ایک کال کی دوری پہ ، ابھی کال کیجئے اور رمضان المبارک کی بابرکت ساعات کو بابرکت سوغات سے معطر کیجئے۔
پہلے آئیں پہلے پائیں، فری ہوم ڈیلیوری
مدینہ منورہ کی سوغات
تحریر بدست مبارک حضرت مفتی محمود الحسن شاہ مسعودی صاحب دامت برکاتہم العالیہ 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
راولپنڈی میں شدید قسم کے زلزلے کے جھٹکے۔
اللھم اغفر ذنوبنا
اے اللہ!ہمارے گناہوں کو معاف فرما
دیسی گھی بہترین طاقت کا خزانہ
دیسی چھتے سمیت شہد
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Rawalpindi
We are providing premium quality Dates of All kinds. Straight from the Holy land of Madina to your homes. Get all kinds of dates at the most affordable rates.
Shop # 1 GB Bayak Hotel Main Murree Road Liaquat Bagh Rawalpindi
Rawalpindi, 54000
Gilgit Baltistan Organic Dry Fruits
Rawalpindi
*Affan Honey Center* *اس میں شفاء ہے لوگوں کیلئے <القرآن>* ��� 100% Pure Natural Honey
Raffay Mall Main Peshawar Road
Rawalpindi
The Nut House is a certified-organic manufacturer and distributor of nuts and dried fruits, located in Pakistan.
Murree Road
Rawalpindi
Feozen foods nuggets paratha samosa everything from monsalwa frozen food
Shamsabad , Muree Road Rawalpindi
Rawalpindi, 46000
Give your taste buds a new treat and enjoy fresh fruit supplier's organic mango at your home doorstep, in very affordable prices. Free delivery services all over Pakistan.
Rawalpindi, 46000
Variety of honey & super foods Organic dairy & poultry goods Free range organic eggs & Mushrooms