Gunjmandians
Update activity in old City area, info about shops , beautiful landscape pictures and many more
ایڈووکیٹ شفیق احمد نے مسلم لیگ نون والوں کو بہت اچھا مشورہ دیا ہے اور وہ بھی مفت۔۔۔ نواز شریف کی آمد پر صدقے کے بکروں کا گوشت معہ دیسی گھی اڈیالہ بھیج دیں اور کھالیں شوکت خانم
منقول
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہاں پرفیسر رفیق اختر جنوں کے انڈوں پر اپنی تحقیق پیش کر سکتے ہیں. طارق جمیل حور کے جسم کی لمبائی اور خدوخال پر سیر حاصل گفتگو کر لیتے ہیں. شیعہ ذاکرین کو تاریخ کے ساتھ ہر طرح کا کھلواڑ کرنے کی آزادی ہے. بریلوی علماء مافوق الفطرت واقعات کا چورن بیچ سکتے ہیں. نگہت ہاشمی مردوں کو کثرت ازواج کے فضائل بتا سکتی ہیں. انجینئر صاحب الحاد کو فیشن کہہ سکتے ہیں. یوتھ کلب کے جوان سائنس کو گھر کی لونڈی بنا سکتے ہیں. دو فٹ کا حماد صافی بزرگوں کو زندگی کا مقصد سمجھا سکتا ہے.تنظیم اسلامی اپنا اسلامی نظام متعارف کروا سکتی ہے. غامدی صاحب اپنے طلسماتی اصولوں سے کسی بھی چیز کو حلوہ ثابت کر سکتے ہیں. پرویز صاحب زبان و بیان کی دھجیاں اڑا سکتے ہیں. جماعت اسلامی سیاست میں مذہب کی آمیزش کر سکتی ہے.
ان حضرات کو لاکھوں اور کروڑوں کی تعداد میں فالورز بھی مل جاتے ہیں. پیسہ ان پر پانی کی طرح بہایا جاتا ہے. کتابوں کے نام پر ان کے ردی کے ڈھیر چھپتے ہیں. بڑی سے بڑی یونیورسٹی میں مدعو کیے جاتے ہیں جہاں یہ طلباء اور ریسرچرز کو بھاشن دیتے ہیں.
اس الٹی گنگا کے بہتے ہوئے ہم علم و فنون میں ترقی بھی کرنا چاہتے ہیں. مغرب کا مقابلہ بھی ہمیں کرنا ہے. اسلامو فوبیا کا رد بھی کرنا ہے. دنیا کے آگے اپنے مذہب کو دین فطرت بھی ثابت کرنا ہے. نوجوان نسل کو گمراہ ہونے سے بھی بچانا ہے. سالو اب رہ کیا گیا ہے جسے بچانا ہے۔۔ ہیں۔۔؟
127 ارب ڈالر کے مقروض مُلک کا ایک اسسٹنٹ کمشنر دو کروڑ کی گاڑی میں بیٹھ کر 6 گارڈز کے ساتھ پیاز ٹماٹر کا ریٹ چیک کرتا ھے کہ کہیں ریڑھی والا قوم کو لوٹ تو نہیں رہا😡
عجیب مذاق ھے!
علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جنت میں پہلا لمحہ، پہلی رات اور پہلی صبح کیسی (حسین و خوبصورت) ہو گی 😍😍😍
لوگ حساب و کتاب سے فارغ ہو جائیں گے ۔
ذرا سوچئے۔۔
جنت میں ابتدائی لمحات کتنے دلکش ہوں گے، جب ہم نہریں، محلات، جنتی پھل، خیمے، سونا، موتی اور ریشم دیکھیں گے۔❣️
جب ہم اپنے اُن عزیز و اقارب سے ملاقات کریں گے، جو عرصہ دراز پہلے فوت ہو گئے تھے اور ہماری نگاہوں سے اوجھل تھے۔
جب نیکوکار بیٹا اپنے ماں باپ سے ملے گا۔
اور والدین اپنے ان بچوں سے ملاقات کریں گے، جو بچپن میں ہی فوت ہو گئے تھے۔
اور بھائی اپنے بھائی سے ملے گا، جو اس سے ملاقات کی خواہش رکھتا ہو گا۔
جب ہم مریض کو شفایاب دیکھیں گے۔
غمگین کو مسرور
بوڑھے کو جوانی کی حالت میں دیکھیں گے۔
(اور کیسا حسین منظر ہو گا کہ) جب ہم انبیائے کرام علیہم السلام سے ملاقات کا شرف پائیں گے۔
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کو سلام پیش کریں گے۔
شہدائے اسلام کی زیارت کریں گے۔
اور جاگتی آنکھوں سے فرشتوں کو دیکھیں گے۔
پھر جب ہمیں نہرِ کوثر پر لے جایا جائے گا، تو وہاں ہمارے محبوب، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم بنفسِ نفیس موجود ہوں گے۔😍😍
اور ہمیں سونے کے برتنوں میں کوثر کے جام بھر بھر کر دیں گے ، جسے ایک بار پینے کے بعد کبھی پیاس نہیں لگے گی۔
اور ہمیں بتایا جا رہا ہو گا کہ یہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں۔
وہ (دیکھو) وہاں سے عمر رضی اللہ عنہ آ رہے ہیں۔
اور وہ باحیا (وباصفا) عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ہیں۔
اور یہ علی المرتضی رضی اللہ عنہ ہیں۔
اور ان کے پہلو میں نوجوانانِ جنت کے سردار (حسنینِ کریمین) رضی اللہ عنہم ہیں۔
اور ہمیں بتایا جائے گا کہ وہ مفسرِ قرآن عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ہیں۔
اور جو اُس درخت کے نیچے ہیں وہ خالد بن ولید رضی اللہ عنہ ہیں۔
اور یہ کثیر الروایت صحابی، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہیں۔
پھر ہم ایک میٹھی اور سریلی آواز سُنیں گے، تو سب لوگ رب تعالیٰ کی وحدانیت و کبریائی بیان کرتے ہوئے صاحبِ آواز کے بارے میں پوچھیں گے، تو فوراً بتایا جائے گا کہ یہ اللّٰہ کے جلیل القدر نبی داؤد علیہ السلام ہیں۔
(پھر) جب ہمیں ہمارا خالق و مالک جل جلالہ ارشاد فرمائے گا: اے جنتیو!!
ہم عرض کریں گے: اے ہمارے رب! ہم تیری خدمت و بندگی میں حاضر ہیں۔
اللّٰہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا تمہیں کسی اور چیز کی طلب ہے، جو میں تمہیں عطا کروں؟
ہم عرض کریں گے: اے ہمارے رب! ہم (اس سے بڑھ کر ) اور کیا مانگیں؟ کہ تو نے ہمارے چہروں کو روشن فرمایا، ہمیں جنت میں داخل کیا اور ہمیں جہنم سے نجات بخشی۔
پس اللّٰہ رب العزت حجاب اُٹھا دے گا (اور ہم دیدارِ الٰہی سے مشرف ہوں گے)۔❤️❤️
تب ہمیں پتہ چلے گا کہ جنت کی سب سے عظیم نعمت تو اللّٰہ تعالیٰ کا دیدار ہے۔
دیدارِ الٰہی کا منظر کیسا (حسین ) ہو گا جب رب تعالیٰ ہمیں فرمائے گا۔
آج میں نے تم پر اپنی رضا واجب کر دی، اس کے بعد میں تم پر کبھی غضب نہیں فرماؤں گا۔
یا اللّٰہ پاک اپنی خاص رحمت سے ہمیں پیارے بندوں میں شامل فرما ، ہم سے راضی ہو جا۔ہمیں دین ، دُنیا اور آخرت کی تمام بھلائیاں عطا فرما ہمارے لئے دین اسلام پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما ، ہمیں دین اسلام پر استقامت عطا فرما مرنے سے پہلے ہماری توبہ قبول فرمانا اور ہمیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانا۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲❤
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Website
Address
Rawalpindi
Dheer Kot Kethwallan,Kotli Sattian Tehsil,District Rawalpindi
Rawalpindi, 1234567
village Dheer Kot kethwallan Near patriata top,Uc Dheer Kot sattian ,tehsil Kotli sattian ,Rawalpindi
Village Jajja The Gujarkhan Dist Rawlpindi
Rawalpindi, 40000
TURKISH HISTORY PALY On this page you will find turkish drama with urdu translation
Saddar Rawalpindi
Rawalpindi, 46000
The Saif Vlogs of travelling and visiting different places in Pakistan
Takal, Tehsil Kaller Sayedan, District Rawalpindi
Rawalpindi
Takal is a Beautiful and Biggest Village of Tehsil Kaller Sayedan, District Rawalpindi.
Bahria Town Rawalpindi
Rawalpindi, 000046
is an -based privately owned real-estate development company which owns, develops and manages proper