Aseel murgy اصیل مرغے

اصیل مرغوں کی معلومات

Photos from ‎Aseel murgy اصیل مرغے‎'s post 06/08/2023

دس بہترین نقاط
(حصہ ششم)
کھڈوں/پنجروں/برتنوں کی صفائی
Cleanliness of cages
یہ بے حد ضروری عمل ہے۔ بیماری سے آسان احتیاط اور صفائی ہے۔ کچھ شوقین مہینوں کھڈوں پنجروں کی صفائی نہیں کرتے نتیجتاً روز ان کے مرغے گندے پانی ،چراثیم زدہ برتنوں میں خوراک اور گندے ماحول میں رہ رہ کر بیمار ہو جاتے ہیں۔ گرمیوں میں ہر 2 ہفتے بعد کھڈوں پنجروں کو فرنیال phernayl سے خوب پانی مار کر کھرچ رگڑ کو صاف کر دیں ۔ کوئی کونہ رہنا نہیں چائیے۔ برتن اگر ہر 2/3 ماہ بعد تبدیل کر دیں تو ٹھیک ہے ورنہ ہر دوسرے دن برتن کو اچھی طرح دھو کر تازہ پانی مرغے کو ڈالیں۔
نوٹ! جن کے مرغوں کو جوویں یا چیچڑ پڑ گئے ہیں وہ اوپر دیے گئے طریقے کے مطابق صفائی کرنے کے بعد کھڈے کے سب سوراخ بند کر کے copex powder ڈال دیں اور مرغا اس رات اندر مت بند کریں ۔اگلے دن کھڈے میں میں جھاڑو لگا کر پاؤڈر نکال کر مرغے کو بند کر دیں ۔
پرندوں کی بیماریوں کی جڑ
پرندوں کی زیادہ تر بیماریوں کی وجہ پنجرے کی گندگی ہوتی ہے چند معمولی احتیاط کرنے سے ہم اپنے قیمتی پرندو کو ہر طرح کی بیماریوں سے بچا سکتے ہیں
1.پانی کا برتن روانہ کی بنیاد پر صاف کریں اور تازہ اور صاف پانی دیں
2.لکڑیوں کے پنجروں سے اجتناب کریں کیونکہ لکڑی کے پنجرے گندگی کا باعث بنتے ہیں
3.مناسب sizeکے لوہے کے ٹرے والے پنجرے استعمال کرے
4.لکڑی کے box کے انتخاب کےلئے معیاری لکڑی ہونا انتہائی ضروری ہے بصورت دیگر مٹی کی مٹکی کا استعمال کرے
5.اس بات کو ہر صورت یقینی بناءے کے cage میں کسی قسم کی نمی نہ ہونے پائے
6.پنجرے کے اردگرد copex powder کا چہڑکاءو کریں۔
7.پرندو۔ کی صفائی کے لئےکمازکم ہفتہ وار مہم رکہیں
Aseel murgy اصیل مرغے
Please like and follow this page for next informative Post.

Photos from ‎Aseel murgy اصیل مرغے‎'s post 06/08/2023

دس بہترین نقاط
(حصہ پنجم)
ڈیورمنگ کیا؟
What is deworming?

سوکڑے کا علاج جب بھی سٹارٹ کریں سب سے پہلے پرندے کی ڈیورمنگ کریں بڑے پرندے کو گڑ کی ایک انچ کی گلٹی کھلا دیں کیوں کہ کیڑے میٹھا کھانے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں سات منٹ بعد دو سی سی زینٹل یا دو سی سی OxaFax یا ورموکس کی ایک گولی یا کیٹرس کی ایک گولی کھلا دیں اور بند کر دیں
یہ پرندے کی ڈیورمنگ ہو گئی

ڈیورمنگ کے بعد گوشت والی فیڈ لے لیں اس پہ ہلکا پانی مار کے چھوڑ دیں گے پانچ منٹ تو وہ نرم ہو جائے گی دن میں تین ٹائم دبا کر وہ فیڈ دیں اور فیڈ کے اوپر پانی کی جگہ دودھ پلائیں پراپر ایک سے ڈیڑھ ماہ تک دودھ کا استعمال کرنا ہے پیاسہ رکھنا ہے پانی نہیں دینا دودھ کا عادی بنائیں اسکو
دودھ اور فیڈ کا کمبینیشن اسکو نکھار آئے گا
دودھ میں چینی نہیں ڈالنی میٹھا دودھ سوکڑے والے پرندے کے لیے زہر ہے
یہ دو سیرپ ہیں ان میں سے کوئی ایک لے لیں
جیٹی پار۔۔۔۔۔ یا۔۔۔۔ ہیپا مرز
یہ جگر کے لیے ہیں اور سوکڑا جگر کے خون نہ بنانے سے ہوتا ہے
روزانہ ایک سی سی سیرپ ایک سی سی دودھ میں مکس کر کے صبح شام مرغے کو پلائیں پچیس دن تک
دودھ والی ملائی کھلائیں انکو ملائی سوکڑے کی دشمن ہے انشااللہ نکھر آئے گا
پوسٹ پسند آئی ہو تو ہمارے پیج کو لائک کریں شکریہ۔
Aseel murgy اصیل مرغے
Please like and follow this page for next informative Post.

05/08/2023

دس بہترین نقاط
(حصہ چہارم)۔

What Is Flushing?
5- پرندوں کی فلشنگ کب اور کیوں ضروری ہے؟

ہر 15 دن میں ایک دفعہ بڑے پرندوں کی ایک دفعہ فلشنگ ضروری ہے۔ یہ عمل سادہ ہے۔ گڑ / چینی لیکر پانی میں اچھی طرح مکس کریں۔ ہلکا گھاڑا محلول تیار کرکے، صبح نہار منہ کوئی خوراک دئیے بغیر پہلے وہ محلول/ پانی پلائیں۔ اگر خود پی لیں تو بہتر۔ نہیں تو سیرنج سے 5 سے 7 cc بڑے جانور کو، اور پٹھوں کو ٣-۵ cc پلا دیں۔
چھوٹے چوزوں کے سامنے پانی پڑا رہے وہ حسب ضرورت پیتے رہے گے۔
فلشنگ سے انکے جسم میں باقی رہنے والے زہریلے اور فاسد مادے نکل جاتے ہیں اور پرندہ تازہ ہو جاتا ہے۔ خوراک اور وزن میں بھی اضافہ ہوگا اور بھوک بھی ٹھیک لگے گی۔

05/08/2023

دس بہترین نقاط۔
(حصہ سوم)
4 کونسی خوراک دینی ہے؟
ملٹی وائٹمنز / منرلز / اور ایلکٹرولائٹس کا استعمال- کب کیوں اور کیسے کرنا یے؟ اور اسکی افادیت؛

- جانور خوراک کم کر دیتے ہیں گرمی کیوجہ سے، جس سے جسم میں ضروری منرلز کی کمی واقع ہوجاتی ہے۔ اور پرندے لاغر ہو کر وزن گٹھا جاتے ہیں، یا انکی نشونما سست ہوجاتی ہے۔ عموعی طور پہ گھروں کی چھتوں میں شوق کرنے والے اکثر یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ گروتھ سست یے، یا کمزور ہیں پرندے یا خوراک کم کھاتے ہیں۔ ان مسائل کا بہترین حل؛
- صاف ستھری ، دھلی ہوئی کچی سبزیاں مثلا ٹماٹر، کھیرے، مولی، پیاز، لہسن ، ساگ جو ٹھنڈا ہو وغیرہ دے سکتے ہیں۔ جانور خوشی سے خوراک کھائے گے۔ ایک ہی طرح کی خوراک سے پرندے اکتا جاتے ہیں۔

- مکس دانہ تاثیر میں گرم ہوتا ہے۔ اسے پانی میں بھگو کر رکھیں۔ اور اس میں چوکر مکس کرکے بھی دے سکتے ییں اور ایسے بھی۔

- سائمنز کمپنی کا " وائٹمنز اور ایلکٹرولائٹس " Syman's Vitamins & Electrolytes بھی ایک دن چھوڑ کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یا کسی کے پاس Vita Sol Super پہلے سے پڑا ہوا ہے تو 2 چٹکی ٢ لیٹر پانی میں ڈال کر، تھوڑا ORS/ نمکول مکس کرکے دہ سکتے ہیں۔
Aseel murgy اصیل مرغے
Please like and follow this page for next informative Post

Photos from ‎Aseel murgy اصیل مرغے‎'s post 04/08/2023

10/ بہترین نقاط۔
(حصہ دوم)

3- میڈیکیشن:
🌤 #موسم کی #تبدیلی میں #احتیاط 🌤⛈
شوقین حضرات سے گُزارش ہے کہ جب بھی موسم بدل رہا ہو، گرمی سے سردی یا سردی سے گرمی میں اِن باتوں کا احتیاط کریں۔
1- نرم اور اچھی خوراک دیں۔
2- ویکسینیشن کا لازمی شیڈول اپنائیں۔
3- پانی دو/تین ٹائیم صاف سُتھرا رکھیں۔
4- برتنوں کو ہمیشہ دھویا کریں، خواہ خوراک کے ہوں یا پانی کے۔
5- پِنجروں یا شیڈ کا لازمی ڈِس اِنفیکٹ کِیا کریں۔
6- مُلازمین یا خود کو صاف سُتھرا رکھا کریں۔

مندرجہ ذیل ادویات کا بھی اِستعمال کرتے رہیں۔

#ملٹی #وِٹامنز اور #اِلیکٹرولائیٹس(MultiVitamins & Electrolytes ):-
پانچ گرام پانچ لِٹر پانی میں ہر موسم میں ہفتہ میں دو بار لازمی دیں۔

#ایول #سِیرپ (Avil Syrup):-
ایک سی سی دو لِٹر پانی میں ہفتہ میں ایک بار دیں ہر موسم میں۔

#ٹرائی #برسن #سیرپ ( Tribersan Syrup ):-
ایک سِی سِی پانچ لِٹر پانی میں دو ہفتہ میں ایک بار ضرور دیں ہر موسم میں۔

#او-آر-ایس یا #کیلسی #ہزار #پلس (O-R-S/ Cal-c 1000 Plus ):-
نمکیات کی کمی کو دُور کرتا ہے، ایک ساشہ بیس گرام کا ہوتا ہے، پانچ گرام پانچ لِٹر پانی میں دیں اور دِن میں ایک بار پُورے ہفتے میں دو بار پِلائیں گرمیوں میں۔
کیلسی ہزار پلس کی ایک ٹِکی پانچ لِٹر پانی میں ہفتہ میں ایک بار اِستعمال کروائیں ہر موسم میں۔

#اینروسِم ( Enrosym ):-
اینٹی بائیوٹِک ہے، ہفتہ میں ایک بار لازمی دیں۔
ایک سِی سِی دو لِٹر پانی میں دیں۔

#بروفِن/ #پیناڈول/ #ایکٹیفیڈ پی ( Brufin/panadol/Actifed-P ):-
بُخار/نزلہ/سُست پن دُور کرنے کے لئیے ایک سی سی ایک ِلٹر پانی میں صِرف بیماری کی صُورت میں دیں۔

🙏 #دُعاؤں کا #طلبگار 🙏
AseeAseel murgy اصیل مرغےgAseel murgy اصیل مرغےلAseel murgy اصیل مرغےےAseel murgy اصیل مرغےase like and follow this page for information Post.

04/08/2023

دس بہترین نقاط۔
(حصہ اول)

Safety Measures In Moon Soon / Summer Rainy Days:

1- برسات / مون سون / گرمی کے آخری دنوں کی احتیاط:

- بارش کے پانی کو کھڈوں / پنجروں میں جانے سے روکیں۔ کیونکہ زیادہ تر بیماریاں گندے یا جراثیم آلود پانی سے ہوتیں ہیں۔ حتی کہ پرندوں کو بارش میں بھیگنے سے بھی بچائیں۔ گرم/ سرد ہونے سے بخار بھی ہوسکتا ہے اور پیٹ / انتڑیوں / معدے / ہاضمے کے مسلئے بھی ہو سکتے ہیں۔ مرغے کو زیادہ سے زیادہ ازاد چھوڑیں۔
اگر مرغا کھڈے میں بند رہتا ہے تو اس کے کھڈے کی صفائی کریں۔ کھڈے میں ہو سکے تو ریت ڈال دیں جس سے مرغ پرسکون رہے گا ۔
مرغے کو صاف ستھرا رکھیں ۔
اچھا مرغ باز وہ ہے جس کا مرغا صاف ستھرا ہوتا ہے۔
Aseel murgy اصیل مرغے
Please like and follow this page for next part.

04/08/2023

اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
اس بیج پر ہم دس ایسے بہترین نقاط پیش کر رہے ہیں جن سے اپ کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا ۔ ہمارے بیج کو لائیک اور فالو کریں تاکہ اپ کو نئی معلوماتی پوسٹ بروقت مل سکے ۔
مرغوں کی معلوماتی پوسٹ۔
Aseel murgy اصیل مرغے
Please like and follow this page for next informative Post.

03/08/2023

جتنے بھی شوقین حضرات پوسٹ لگاتے ہیں بیمار مرغوں کی وہ ساتھ میں بیماری بھی بتایا کریں علاج میں آسانی ہو جاتی
مثلا بخار ہے نزلہ زکام ہے
پوٹا بند ہے
گلہ سے آواز آتی ہے
غرض یہ کہ کوئ بھی مسئلہ ہو ہر آدمی کو پتا ہوتا ہے اس کے مرغے کو کیا ہوا اس لئے ساتھ میں بیماری بھی بتایا کریں
بخار چیک کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ اس کر پر کے نیچے اپنا الٹا ہاتھ لگائے اگر ٹیمپریچر زیادہ عام روٹین سے تو بخار ہے
اگر پوٹا چیک کرنا ہو دیکھے کہ پوٹا سخت ہے کیا جو رات سے کھایا ہے کیا وہ ہضم نہیں کیا
کیا مرغا بار بار پانی پی رہا ہے
اور اگر نزلہ زکام ہے تو چیک کریں کہ مرغا سانس کے ساتھ آواز نکال رہا ہے منہ سے بدبو آ رہی ہےاور کیا ریشہ بھی خارج ہو رہا ہے
اور اگر مرغا کلخی کالی کرتا ہے تو 80% چانس ہوتا ہے کہ بخار ہے
اگر مرغوں کا جلد سے علاج نہ کیا جائے تو یہ لاعلاج ہو جاتے ہیں
رانی کھیت میں مرغا سست ہوجاتا ہے اور سبز رنگ کی یا پھر ہلکی پیلی رنگ کی پیٹھ کرتا ہے بلکل پانی جیسی
اور بھی سی علامات ہوتی ہے یہ چند علامات ہیں جو میں نے بتائ
باقی فیسبک پر بہت سے استاد ہے علاج بتا دیا کرے گے
بس بیماری کا کچھ نہ کچھ حد تک پتا ہو۔
Please like and follow my page for next informative Post
Everyone

02/08/2023

اسلام علیکم امید کرتا ہوں کہ سب شوقین دوست بفضل خدا خیر آفیت سے ہونگے۔ میری دعا ہے سب دوست اور تمام مسلمانوں کے لیے کہ اللہ ہم سب پر اپنا کرم کرے۔ ہمارے گناہوں سے درگز والا معاملہ فرمائے آمین۔ پچھلے چند ہفتوں سے شوقین دوستوں کی طرف سے اصیل مرغوں میں سوکڑا اور معدے کا خراب ہونا اور مرغوں کی الٹیاں کرنے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ کافی شوقین دوست مرغوں کی صحت کے حوالے سے پریشان نظر آ رہے ہیں۔ اس لیے آج میں اپنی معلومات کے مطابق اس کا خاتما کرنے کا طریقہ بتانے کی کوشش کرونگا۔ جتنی رب کریم بزرگ برتر نے مجھے اس معاملے میں مہارت عطا فرمائی ہے اس مہارت کو دوستوں سے شئیر کر رہا ہوں۔ اگر کسی دوست کے پاس اس سے بھی بہتر معلومات ہوں تو وہ بھی شئیر کرے۔ تاکہ معصوم پرندے کی زندگی کو محفوظ کیا جا سکے شکریہ۔


سوکڑا بزات خود کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ کسی دوسری بیماری کے ری ایکشن میں،شوقین کی لاپرواہی، خوراک کی ناقص وجہ وغیرہ میں مرغ سوکڑے کا شکار ہوتا ہے۔ ۔ آج ان تین وجوہات کی نشاندہی کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اللہ کریم مجھے میرے اس نیک مقصد میں کامیابی اور کامرانی عطا فرمائے آمین ثم آمیــــــــــن۔

مرغوں کو سوکڑے میں مبتلا کرنے میں سب سے زیادہ کردار مرغوں کے جگر اور پیٹ کے کیڑوں کا ہوتا ہے۔ اکثر شوقین دوستوں سے بات کر کے مجھے اس بات کا اندازہ ہوا کہ شوقین دوست پیٹ کے کیڑوں کو کبھی سیریس ہی نہیں لیتے۔ جو شوقین دوست پیٹ کے کیڑوں کا خاتما کرنے کی کوشش کرتے ہیں اُن کا طریقہ کار بالکل بھی ٹھیک نہیں ہوتا۔ ہوتا یوں ہے کہ شوقین ڈی ورمنگ کر کے خود کو مطمئین کر لیتے ہیں کہ مرغ کیڑوں سے پاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ ایسا ہرگز نہیں ہوتا۔

یہ صرف کم معلومات ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے بہت سارے پرندے پیٹ کے کیڑوں کی وجہ سے ہی جان سے چلے جاتے ہیں۔ آج کچھ نشانیاں بتانے کی کوشش کرتا ہوں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مرغ کے پیٹ میں کیڑے ہیں۔

مرغ وزن کم کر رہا تو اسے لازمی ڈی ورمنگ کریں۔ ہاتھ میں پکڑ کر چیک کریں گے تو مرغ اندر سے کھوکلا سا محسوس ہو گا۔ مرغ کی ہڈی کے اطراف میں جو گوشت ہوتا ہے وہ پلپلا سا ہو چکا ہو گا۔ ہڈی کا گوشت سخت

02/08/2023

السلام وعلیکم امید کرتا ہوں تمام شوقین دوست خیرو عافیت سے ہونگے
آج کا ہمارا موضوع ہے کہ مرغے مرغیوں کو کیسے وائرس کی بیماریوں سے محفوظ رکھا جائے 1:enrosymیہ انجیکشن اگر وائرس آچکا ہو تو بھی آپ استعمال کر سکتے ہیں اس کا کام ہے وائرس کو ختم کرنا لیکن احتیاط کے طور پے آپ اپنی مرغیوں کو ہفتے میں ایک بار 1لیٹر پانی میں 1ڈھکن ڈال کر پلائیں
2:*ٹرائی برسن*
یہ بھی وائرس کا خاتمہ کرتا ہے اسے بھی آپ ہفتے میں ایک بار استعمال کر سکتے ہیں
1:encureیہ آپ کی جانوروں کے سٹور سے ملےگی اس کا رزلٹ بھی کمال ہے اسے بھی آپ ہفتے میں ایک بار 1لیٹر پانی میں 1ڈھکن ڈال کر پلا سکتے ہیں
پوسٹ پسند آئے تو لائک اور شیئر کریں شکریہ جزاک اللہ
مرغیوں کے مزید علاج کے لیے ہمارے پیج کو فالو کریں

02/08/2023

Aseel murga fight۔
اصیل مرغے کی لڑائی۔

01/08/2023

السلام وعلیکم امید کرتا ہوں تمام شوقین دوست خیرو عافیت سے ہونگے
آج کا ہمارا موضوع ہے مرغیوں میں چیچڑ کا خاتمہ کیسے کریں اور چیچڑ کے ہونے کی کیا علامات ہونگی
دوستو
جب ہماری مرغی یا مرغے کو چیچڑ ہونگے تو وہ خاموش خاموش اور سست ہو کے ایک ہی جگہ کھڑے رہیں گے بار بار اپنے پروں میں نوک ماریں گے
چیچڑ بہت نقصان دہ ہوتے ہیں ایک مادہ چیچڑ ایک مرغی کا ایک دن میں تقریبا 0.5ml تک خون پیتی ہے
چیچڑ جب مرغیوں کا خون پیتے ہیں تو مرغیاں کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور چیچڑ زیادہ ہو جانے کی وجہ سے بیمار ہو جاتی ہیں بخار آجاتا ہے اور بعض اوقات مرغی مر بھی سکتی ہے
*علاج*
1:آپ کو کسی بھی کریانہ سٹور سے ٹائیگر پاؤڈر مل جائے گا آپ اس پاؤڈر کو جن مرغیوں کو چیچڑ ہوں ان کے پروں کے نیچے اور سارے جسم پہ لگا دیں اور کھڈے کی صفائی کر کے پاؤڈر چھڑک دیں
2:coopex powder
یہ آپ کو جانوروں والے سٹور سے ملے کا اس کا بھی وہی طریقہ کار ہے ٹائیگر پاؤڈر کی طرح
3:Ectofon
یہ پاؤڈر آپ کو جانوروں والے سٹور سے ملے کا اس کو پانچ لیٹر پانی میں مکس کر کے مرغیوں کے چیچڑ والے حصے پے شاور کی مدد سے لگائیں
اگر پوسٹ پسند آئے تو لائک اور شیئر شکریہ

01/08/2023

اکثر بھائیوں کو مرغ کے پیٹ کی صفائی کے بارے میں مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔!!!
پہلی بات تو یہ ہے کہ مرغ کی صفائی ہر دو تین ماہ بعد کرنا لازمی ہے چاہے کیڑوں کی موجودگی کی ظاہری علامات ہوں یا نہ ہوں۔۔۔!!!
پیٹ کے کیڑوں کی موجودگی کی علامات نوٹ کرلیں۔۔۔!!!
1: مرغ پنجرے میں خاموش کھڑا ہو۔۔۔!!!
2: مرغ بہت زیادہ گرمی کر رہا ہوں۔۔۔!!!
3: مرغ کے فضلے میں مواد اور پانی الگ الگ ہو۔۔۔!!!
4: مرغے کے چہرے کا رنگ بیچ بیچ میں لال پیلا ہو، سفیدی مائل دھبے ہوں چہرے کی لالی کے درمیان ہی۔۔۔ ایسا لگتا ہو جیسے چہرے کی کچھ جگہوں سے خون نکالا گیا ہے۔۔۔!!!
5: مرغ خوراک خوشی سے نہ کھاتا ہو۔۔۔!!!
6: مرغ دورانِ تپنی جلدی تھکتا ہو۔۔۔!!!
7:مرغ کے پچھواڑے کے ساتھ مواد چمٹ جاتا رہتا ہو۔۔۔!!!
8: فضلہ نکالنے کے بعد سکڑ کے کھڑا ہو یا ہلکا ہلکا زور لگاتا ہو۔۔۔!!!
9: مرغ کی آنکھوں کی صفائی اور رنگ میں فرق آتا رہتا ہو۔۔۔!!!
10: باجرہ کھاتے ہوئے بھی مرغے کے فضلے کا کلر خشک سبز سفید ہونے کے بجائے کچھ کچھ پیلا ہو۔۔۔!!!
11: باجرے کھانے کے باوجود بھی فضلہ بدبودار ہو۔۔۔!!!

درجہ بالا اثرات چیک کریں اور اندازہ لگائیں کہ کیا آپ کا مرغ اندرونی کیڑوں کا شکار ہے یا نہیں۔۔۔!!!
اگلی پوسٹ میں صفائی کا طریقہ کار بتانے کی کوشش کریں گے۔۔۔!!!
ہم کوئی استاد یا ڈاکٹر نہیں لیکن ہماری اپنے کم علم کے باوجود بھی کوشش رہتی ہے کہ دوستوں کو وہ کچھ بتا دیں جس کی وجہ سے ان کو اور ان کے شوق کو فائدہ ملے۔۔۔!
⚡دعاؤں میں یاد رکھیں⚡

Visit page for second post.

01/08/2023

اصیل مرغوں کی بیماری اور ان کا علاج

1۔ پیچش_سبز_سفید یا خونی بیٹ کرنا
اصیل مرغ مرغی یا چوزے جب سبز سفید یا خونی پیچش کریں اور اک جگہ پہ اداس کھڑا ہو جائے اورکھانا پینا بند کریں تو انکو ایک گولی #موٹیلیئم صبح شام کھلا دیں۔ ان شاء اللہ دو خوراک سے ہی پیچش رک جائیں گے۔!!

2۔ !!
ایسے اصیل جو نزلہ زکام کا شکار ہوں یا جن کے گلے سے خرخر کی آوازیں نکلیں انکو رات کو ایک کیپسول روزانہ oxytetracycline کھلا دیں۔ تین دن تک انشاءاللہ ٹھیک ہوجائے گا

3۔ !!
عموما بڑے قد کاٹھ کے اصیل یا انکی بریڈ جب جسم کی بڑھوتری شروع کریں تو انکی ٹانگیں مڑ یا کمزور ہو جاتی ہیں۔ ایسے اصیل کو روز اک گولی #نیوروبیان یا کھلائیں۔ انکے جسم تندرست اور پٹھے مضبوط ہو جاتے ہیں۔!!

5۔ ۔!!
جن دوست احباب کے جانور گرمی کی شدت میں نڈھال ہوتے ہوں یا بخار میں مبتلا ہوتے ہوں وہ روز #دوکلو تازہ پانی میں ایک #پیراسیٹامول ڈال کر پلائیں۔!!
ناک یا آنکھوں سے پانی بہتا ہو تو پھر ایک کیپسول بھی ڈال دیں اور اسے اچھی طرح مکس کرکے پینے کیلئے انکے آگے رکھ دیں۔!!

6۔ !!
وہ بریڈر یا بڑی عمر کی مادیاں جو جوڑے نہیں ہوتیں سست اور جرثومے کمزور ہوں انکو ہر روز ایک کیپسول +400 کھلائیں۔ چند دنوں بعد جوڑ لگنے لگ جائیں گے۔!!

7۔ !!
اور #سینگوبیان کیپسول کھلانے سے اصیل پٹھے پٹھیاں صحت مند اور اعصابی طور پر مضبوط اور رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔ بدن کی نشوونما بھی بہترین اور قد کاٹھ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔!!

#نوٹ!! پوسٹ اچھی لگے تو ضرور شئیر کریں تاکہ سب
شوقین بھائیوں کا فائدہ ہو اور ہمارا پیج لائیک کریں۔

01/08/2023

برصغیر میں اصیل مرغ بانی اور مرغ بازی کا سفر کئ دہائیوں پر محیط ہے اس پرندے کی خوبصورتی اور یگانگی بالکل منفرد ہے. تقسیم کے بعد سرحدیں تو بن گئیں مگر اس پرندے سے محبت دونوں حصوں میں قائم ہے.اس پرندے کی اچھی شناخت اور افزائش کے لئے پاکستان اصیل بریڈرز کے اس پیج کا آغاز اللہ کے پاک نام اور اس امید سے کر رہے ھیں کے تمام ممبران ہمارا بھرپور ساتھ دیں گے ۱.ہمارے اس بیچ کا مقصد اصیل مر غ کی بقاء اور اس بہترین پرندے کی افزائش میں اپنا حصہ ڈالنا ہے.۲.اور اس جگہ آپ کو اصیل مرغ کی شناخت اور اس کی شناخت سے متعلق رازوں سے آگاہ کرنا اور اصیل مرغ کی بریدینگ سے متعلق اہم معلومات شیر کرنا ھے اس کے علاوہ اس میں ہم اس شوق سے منسلک اچھے شوقین حضرات کا knowledge shareکرنا ہے تو چلیں آغاز کر تے ہیں آپ سب کے بھر پور تعاون کی امید کے ساتھ

01/08/2023

السلام و علیکم
آج کا ہمارا جو موضوع ہے کہ روزمرہ زندگی میں اگر اصیل ہلکا پھلکا بیمار ہو جا ۓ تو اس کو کیسے سنبھالا جاۓ
(1)ٹرائی برسن "Try brsin"
یہ ایک سیرپ ہے اور یہ مرغیوں کے جسم سے وائرس کو ختم کرتا ہے اس کو آپ احتیاطی طور پہ ہفتے میں دو دفعہ استعمال کر سکتے ہیں ایک کلو پانی میں دو ڈھکن ڈالنے ہیں
(2)لائیسو وٹ "Lysovit"
اگر مرغی انڈے نہ دے رہی ہو آپ استعمال کرسکتے ہیں چوزوں کی گروتھ کے لیے بھی اگر ہفتے میں ایک دن دودھ میں دے سکتے عمر کے حساب سے ۔
(3)جیٹی پار "jetipar"
یہ سوکڑے کے لیے مفید ہے یہ مرغے میں بھوک بڑھاتا ہے 2cc سیرپ 3ccدودھ میں ملا کر سرنج سے پلائیں 20 دن تک صبح شام ۔
(4) نلسٹیٹ "Nilstat"
منہ کے چھالوں یا منہ میں زخم کے لیے مفید ہے 5 قطرے صبح 5قطرے شام کو دینے ہیں لنکو سین ا نجیکشن بھی لگا نا ہے آدھا صبح آدھا شام ہر ایک دن چھوڑ کر ۔
(5)لنکوسیین سیرپ "Lincoscine"
چوزوں کو نزلہ ،زکام ،ریشہ کی صورت میں پانی میں مکس کرکے دینا ہے آدھا لیٹر پانی میں 3 ڈھکن مکس کرکے دینے ہیں ۔
(6)دل روز "Dilroz "
یہ ایک کریم ہے بعض اوقات مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے مرغوں یا چوزوں کے منہ پر دانے نکل آتے ہیں متاثرہ پرندے کا منہ گرم پانی سے اچھی طرح صاف کرکے دانوں پہ لگانی ہے یہ ان دانوں کو ختم کرے گی کچھ دانے ختم نہیں ہوتے ان پر سکاٹرن پاؤڈر لگا دیں یا پھر ویلوسیف انجیکشن لگا دیں بلکل چہرہ صاف ہو جائے گا ۔
(7)پنسلین 5لاکھ "Pencilin 5 lakh "
یہ بہت کار آمد چیز ہے ۔یہ مرغے کو پلا بھی سکتے ہیں یہ پوٹا اور چھٹی صاف کرتا ہے زخم سکھانے کے لیے لگا بھی سکتے ہیں اگر آنکھیں خراب ہوں پرندے کی تو اس کا پاؤڈر مرغے کی آنکھوں میں بھی ڈال سکتے ہیں ۔
(8)بورک ایسڈ "Boric Acid "
اگر مرغے کے منہ میں چھالے ہوں تو گلیسرین میں مکس کرکے استعمال کر سکتے ہیں
چہرے پر سفیدہ ہو تو ویزلین میں مکس کر کے چہرے پر لگا سکتے ہیں
مرغے کی آنکھیں خراب ہوں یا لڑائی کے بعد آنکھوں میں ڈال سکتے ہیں ۔
(9)پرواس "Provas"
اگر مرغے کو بخار ہو تو یہ لگا سکتے ہیں بخار کے ٹمپریچر کو فوراً ختم کرتا ہے ۔
(10)کالسڈ "Calsid "
یہ ایک سیرپ ہے جس میں کیلشم ہے یہ کریز میں استعمال کرسکتے ہیں روز مرغے کے پانی میں ایک ڈھکن مکس کر کے
مرغی کچا انڈہ دے استعمال کر سکتے ہیں.

31/07/2023

Assalamualaikum
میں کوئی ڈاکٹر یا تجربہ کار نہیں ہوں بس کچھ معلومات لوگوں تک پہنچانے اور ان کی مدد اور اصیل مرغوں کے فروغ کے لیے یہ پیج بنایا ہے۔ اس پیج پر میری مدد کریں تاکہ لوگوں کی آگاہی اور ان کی مدد کی جا سکے۔ شکریہ۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Sadiqabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address

Street Number 4
Sadiqabad

Other Health/Beauty in Sadiqabad (show all)
Abdur rehman pigeon Abdur rehman pigeon
Sadiqabad

pigeons

Ali Khan Pigeon Vlogs Ali Khan Pigeon Vlogs
Sadiqabad

سرف کبوتروں کی نسل

Perfumes Studio branch 2 Perfumes Studio branch 2
Shadman City
Sadiqabad, 64350

WASportstv WASportstv
Sadiqabad, 64350

all cricket videos sports video

Tahir seo Tahir seo
Sadiqabad

Zeeshan Malik Zeeshan Malik
Sadikabad Ali Town
Sadiqabad, 64350

studying

Sara arain Sara arain
Muslim Caluni
Sadiqabad

G tv gurnlist

iqra iqra
Sadiqabad

Health / beauty

The Herb Treatment The Herb Treatment
No5
Sadiqabad

Best Herb Treatment is all about herbal health & beauty.

Fashion Pie Fashion Pie
Sadiqabad

UM  Collection UM Collection
Sadiqabad
Sadiqabad

Flim⁶" Flim⁶"
Sadiq Abad
Sadiqabad, 64350

I am a student. I am work on Facebook.