IQRA QURAN CLASS

IQRA QURAN CLASS

Developing a positive relationship with the student within the Islamic guidelines

28/10/2023

نحمدہ و نصلی ونسلم علی رسولہ الکریم
اما بعد
اسرائیل کی طرف سے اسرائیل اور عالمی کفر کی طرف سے ہونے والے ظلم ستم اور بربریت پر عالم انسانیت چار بڑے حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی
پہلا گروہ
عالمی کفر کا جو پہلے دن سے کھل کر اسرائیل کا حمایتی بن کر سامنے آیا اور جنگی ساز و سامان سمیت ہر ممکن اسرائیل کی مدد کی جو تاحال جاری ہے۔
دوسرا گروہ
مسلم امہ کے وہ افراد جو عملی طور پر اعلان کر چکے کہ ہم جسد اسلام کا فالج زدہ حصہ ہیں، جنہیں مسلمانوں کے دکھ و درد، ان پر ہونے والے ظلم و ستم اور ارض مقدس پر ناپاک وجود کے تسلط سے کوئی سروکار ہی نہیں ہے، وہ اس معاملے میں خاموش کفار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسی گروہ میں مسلم امہ کے حکمران بھی شامل ہیں جو ہر طرح کی قوت رکھنے کے باوجود بے حسی ہی نہیں بے غیرتی کا مجسمہ بن گئے جس مجسمہ میں تاحال ایمانی و انسانی روح بیدار نہیں ہو سکی۔
تیسرا گروہ
جو اہل غزہ اور ارض مقدس کے دفاع اور تحفظ کی خاطر اپنی جان، مال، آل، اولاد، گھر بار غرض سبھی کچھ پیش کر چکے ہیں اور اپنے جذبہ جہاد اور ایمانی قوت کے سبب اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا چکے ہیں اور ان کی مزاحمت و پیش قدمی تاحال جاری ہے۔
چوتھا گروہ
جو اہل غزہ پر ہونے والے ظلم و ستم پر نہایت پریشانی، بے چینی اور رنج و الم میں مبتلا ہوئے، جو اہل غزہ کی مدد کے لیے مال و جان لگانے کا مخلصانہ جذبہ رکھتے ہیں لیکن سرحدی پاپندیوں نے جکڑ لیا، جن کے مصلے اہل غزہ کے لیے بچھے اور ہاتھ دعاؤں کے لیے اٹھے، جو مظلوم بچوں کے لاشے دیکھ کر روتے رہے، جو، لاشوں کے انبار دیکھ کر، گودوں میں بچوں کے لاشے لئے ماؤں کو ٹرپتا دیکھ کر، جو مسلمانوں کے گھر ملبہ کے ڈھیر میں دیکھ کر،،،، روتے رہے، ٹرپتے رہے، بے قرار رہے، دعاؤں میں مصروف رہے۔
آپ اپنا احتساب کریں کہ
آپ کس گروہ کا حصہ ہیں ؟
آپ اسرائیل کی مصنوعات خرید کر اس بڑے ظلم میں پہلے گروہ کا حصہ اور اسرائیل کے حمایتی تو نہیں ؟
آپ بے حسی کے سبب جسد اسلام کا فالج زدہ حصہ تو نہیں اور اس خاموشی کے سبب اسرائیل کے خاموش مددگار اور حمایتی تو نہیں ؟
آپ ارض مقدس کے تحفظ اور اہل غزہ کے لیے عالمی کفر کے مقابل ڈٹ جانے والے مجاہدین کی مالی و جانی مدد کر کے تیسرے سعادت مند گروہ میں شامل ہے ؟
آپ اہل غزہ اور ارض مقدس کا غم رکھنے والے گروہ میں شامل ہیں ؟ اور آپ کی دعائیں اہل غزہ کے لیے جاری ہیں ؟ آپ بدستور اسی دکھ اور تکلیف میں مبتلا ہیں جس میں آپ آج سے تقریباً دو ھفتے قبل مبتلا تھے ؟ آپ تاحال بھی اہل غزہ کے حق میں آواز احتجاج بلند کئے ہوئے ہیں ؟
اگر تو آپ موخر الذکر دو گروہوں کا کسی طور حصہ ہیں اور حق اور اہل حق کے لیے آپ کی جدوجہد اور حمایت بدستور جاری ہے تو آپ یقیناً ایک درد دل رکھنے والے صاحب ایمان ہیں۔
آپ اپنی ذمہ داری کی ادائیگی کے ساتھ وابستہ ہیں۔
آپ کے جذبات رسمی نہیں ایمانی ہیں اور آپ کے احوال وقتی نہیں دائمی ہیں۔
اور اگر آپ چوتھے گروہ کا حصہ تھے لیکن کفار کے مسلسل ظلم کو دیکھ دیکھ کر، مسلمانوں کی لاشوں کو دیکھ دیکھ کر،،، اپنی روٹین والی زندگی میں واپس جا چکے، آپ کی فکر سے اہل فلسطین نکل چکے، آپ کی دعاؤں میں ان کے لیے مانگنا نہ رہا، آپ کی بے قراری، بے چینی اور غم معدوم ہو چکا تو پھر آپ دوسرے گروہ میں شامل ہو چکے ہیں اور اسلام اور اہل اسلام سے بے وفائی کی راہ پر جا چکے ہیں۔
تعجب ہے کہ کفار اپنے ظلم و ستم سے باز نہیں آیا لیکن اہل ایمان کمزور پڑھ گئے۔

اللہ تعالیٰ تا دم آخر حق کے ساتھ وابستہ رکھیں اور حق کے لیے آواز اٹھانے رکھنے کی توفیق نصیب فرمائیں۔
اہل غزہ کے لیے
دعا کیجے
اعمال کیجے
آوازِ احتجاج بلند کیجے
جس سے جو ہو سکے ضرور کرے

منیر احمد علوی عفی عنہ
حال وارد
ختم نبوت کانفرنس چناب نگر
26 اکتوبر 2023ء

18/10/2023
01/09/2023

میں کبھی کسی کو بددعا نہیں دیتی

میں بس اتنا بول کہ خاموش ہو جاتی ہوں

کہ آپ نے میرے ساتھ جس نیت

کہ ساتھ جیسا بھی سلوک کیا،

میری دلی دعا ہے اللہ پاک آپکو اسکا بلکل

ویسا ہی صلہ دیں آمین

29/03/2023

Developing a positive relationship with the student within the Islamic guidelines

Want your school to be the top-listed School/college in Sahiwal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Sahiwal
57000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Other Tutors/Teachers in Sahiwal (show all)
Saif online quran acedemy Saif online quran acedemy
Peer Bukhari Road St N 3 Gallah Mandi Sahiwal
Sahiwal, 33221155

Home Tutor Provider Home Tutor Provider
House No 19-A Fateh Shar Colony
Sahiwal, 57000

Best home tutor providers in Sahiwal. Best Home tutors to solve the educational needs of your child.

Ideal Literature Hub Ideal Literature Hub
Sahiwal, 57000

From the Chaucerian Period to the Latest work of any Post-colonial Writer. If you want a lecture on any literary piece of work. You can comment below. Moreover, also subscribe to o...

Muhammad Hasem Muhammad Hasem
Sahiwal

I am teaching Mathematics, Science and Physics online to local and international students.

Murad Philosophy Murad Philosophy
Murad House Nai Abadi Jhall Road Near Masjid Kouser Sahiwal
Sahiwal

Infinite Knowledge Infinite Knowledge
Sahiwal , Punjab
Sahiwal, 1245112001

IQRA Online Academy IQRA Online Academy
Sahiwal, 57000

Quran University is a virtual university that brings teachers & students interested in learning Quran or Tajweed all together via the internet (Wharsapp,Zoom,Skype) through utilizi...

Noor-ul-Kitaab Noor-ul-Kitaab
Sahiwal
Sahiwal

It is an Islamic lectures page of great scholars.

Learn Quran With Prof. Tanveer Ahmad Learn Quran With Prof. Tanveer Ahmad
Ward No 9 Galla Mandi
Sahiwal, 57000

IF YOU WANT TO LEARN QURAN THEN YOU ARE IN THE RIGHT PLACE. ON THIS PAGE I WILL TEACH YOU QURAN IN ENGLISH

Riaz-UL-Quran academy Riaz-UL-Quran academy
Sahiwal, 57000

3 Days Free Trail Expert And Qualified Teachers Flexible Timing Affordable fee

Sahibzada M Junaid Owaisi Sahibzada M Junaid Owaisi
Sahiwal, 57000

Quran teacher

BaB ul Quran Online Academy BaB ul Quran Online Academy
Abid Colony
Sahiwal, 6426

3 Days Free Trail / expert Qualified Teachers / Flexible timing / affordable fee / one by one class