Lesson Learned

about islamic history and poetry of Alama Muhammad Iqbal

20/02/2024

دعا سے وہ بھی مل جاتا ہے جس کو ہم ناممکن کہتے ہیں ۔اس رب کی ذات پہ بھروسہ رکھیں ہمیشہ ۔
👍💯❣️

24/11/2023

ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑُﺮﯼ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﮨﺮ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺧﻮﺵ ﮐﺮﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ہے۔
ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺳﺰﺍ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﻧﮧ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ اور ﻧﮧ ہی ﺧﻮﺵ اس لیے اپنی زندگی اور قیمتی وقت لوگوں کو متاثر اور خوش کرنے میں ضائع نہ کریں،اپنے کریم رب کو راضی کر لیں زندگی کا ہر لمحہ بہت قیمتی ہے۔
👍💯❣️

11/11/2023

راتیں لمبی ہوتی ہیں تو دن چھوٹے ہو جاتے ہیں۔ مصائب آتے ہیں تو یقین رکھیں کہ ان کے حل بھی آتے ہیں، ان سے نکلنے کے راستے بھی بنتے ہیں۔ مددگار بھی ملتے ہیں۔ سہارے بھی میسر آتے ہیں۔اللہ کبھی کسی کو زیرو کنڈیشن میں نہیں لاتا۔ یعنی بالکل خالی ہاتھ نہیں رکھتا۔ ہر انسان کے پاس ہمیشہ کچھ نہ کچھ ضرور موجود رہتاہے۔ ایک جائے تو دوسری چیز اس کی جگہ ضرور لیتی ہے۔ یہ ہمارے نکتہ نگاہ پر ہے کہ ہم ان رحمتوں کو دیکھتے ہیں یا نہیں۔۔۔!!
👍💯❣️

04/10/2022

Just focus on your abilities
پازیٹو رہنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنی صلاحیتوں پہ خاص توجہ مرکوز کی جائے جو کام ہم کر سکتے ہیں اس کو بہترین بنایا جائے۔ اور جو نہیں کر سکتے اس پہ خود کو ملامت کرنا اور اسے اپنی خامی قرار دینا ہمیں احساس کمتری کا شکار کر دیتا ہے ۔اسی وجہ سے بہت سے لوگ اپنی صلاحیتوں کا صحیح استعمال نہیں کر پاتے کیونکہ وہ ان پہ وقت نہیں لگاتے۔ کائنات میں کوئی بھی انسان بے کار پیدا نہیں ہوا۔اللہ تعالی نے ہر انسان کو کوئی نہ کوئی ایسی صلاحیت
عطاء کی ہے جو اسے دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔
اللہ سبحان و تعالیٰ فرماتے ہیں۔
اور تمہیں لگتا ہے کہ تم بیکار پیدا کیے گئے ہو۔
مختلف لوگ مختلف صلاحیتوں کےحامل ہوتے ہیں کسی کی آواز میں جادو ہے تو کسی کے الفاظ سحر میں جگڑ لیتے ہیں۔کوئی حسن بیان رکھتا ہے تو کوئی پیچیدہ مسائل کو منٹوں میں حل کرنے کی صلاحیت ۔جہاں ہر انسان میں کچھ نہ کچھ خاص ہے وہی کوئی بھی نفس خامی سے پاک نہیں۔ہر انسان میں کوئی نہ کوئی کمی ضرور ہے ۔نیگیٹو انسان اسی کمی کے پیچھے اپنا وقت اور طاقت
ضائع کر دیتا ہے اور ایسے میں وہ وہ اپنی ان قیمتی اور خاص صلاحیتوں کو یکسر نظر انداز کر دیتا ہے جو کہ اللہ سبحان وتعالی نے اسے عطاء کی ہیں ۔جب ہم اپنی ابیلیٹیز پہ فوکس کرتے ہوئے اسے نکھارنے کی کوشش کرتے ہیں تو اصل میں ہم عملی شکر کر رہے ہوتے ہیں ۔یعنی جو اللہ نے ہمیں دیا ہم اس پہ راضی رہتے ہوئے اس پہ محنت کرتے ہیں ۔جب ہم اپنی صلاحیت پہچاننے کے قابل ہو جاتے ہیں اور ان کے صحیح استعمال کی کوشش میں لگے رہتے ہیں تو ہمیں دوسروں کی خوبیاں نظر آنے لگتی ہیں اور اس طرح ہم دوسروں کو بہترین طریقہ سے موٹیویٹ کر سکتے ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم لوگوں کی خوبیوں پہ فوکس کرتے تھے ۔وہ لوگوں کی خامیوں کی پروا نہیں کرتے تھے۔جب ہم کسی کی خامی کریدنے لگ جائیں تو دماغ میں اس انسان کے بارے میں منفی جزبات ابھرنے لگتے ہیں لیکن رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ لوگوں کے بارے میں پوزیٹیو رہتے تھے اللہ تعالیٰ نے انہیں فہم وفراست عطاء کی تھی یہی وجہ تھی کہ عمر فاروق رضی اللہ عنہ جو کہ اسلام کے سخت خلاف تھے آپ نے ان کے لیے اللہ سبحان و تعالیٰ سے خاص ہدایت کی دعا فرمائی ۔کیونکہ وہ انکے اندر چھپی صلاحیتوں سے واقف تھے انہیں ان میں خیر نظر آ گئی تھی ۔مگر ہم لوگوں میں خیر ڈھونڈتے ہی نہیں ۔
ہمیں اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پہ عمل کرتے ہوئے لوگوں کی خوبیوں پہ فوکس کرنا ہے اور ایسا تب ہی ممکن ہو پائے گا جب ہم اپنے آپ میں موجود صلاحیتوں پہ فوکس کریں گے اور ان پہ محنت کریں گے ۔
اس طرح ہم اپنی ذات کے ساتھ بھی پازیٹو رہ سکتے ہیں اور اردگرد موجود لوگوں کے ساتھ بھی۔
👍👍😊

26/09/2022

سب سے زیادہ ڈر کس چیز سے لگتا ہے؟
"والدین کو دھوکہ دینے سے"
"انکا مان توڑنے سے" جب اچھی لڑکیاں چھپے ہوۓ دوست بناتی ہیں تو مجھے انہیں دیکھ کر ڈر لگتا ہے. میری نظروں کے سامنے ان کے والدین کے معصوم چہرے گھوم جاتے ہیں. جب لڑکیاں نڈر ہو جاتی ہیں تو مجھے ان کی اس بے خوفی سے خوف محسوس ہوتا ہے کہ جب انکے والدین کو پتہ چلے گا تو وہ کیسے ٹوٹ کے بکھریں گے؟ بچے جب ٹوٹ رہے ہوتے ہیں تو والدین سنبھال لیتے ہیں. والدین جب ٹوٹیں گے تو کون سنبھالے گا انہیں؟ بیٹیاں تو فخر ہوتی ہیں' اپنے بابا کا مان ہوتی ہیں ' ان کے سر کا تاج. اگر یہی سر کا تاج کسی کے پیروں کی دھول بننے پر آمادہ ہو تو کون روک سکتا ہے؟
👍😒

12/09/2022

*علم اور جہالت میں کیا فرق*

ایک بوڑھی عورت مسجد کے سامنے بھیک مانگتی تھی۔

ایک شخص نے اس سے پوچھا کہ کیا آپ کا کوئی بیٹا کمانے کے قابل نہیں ہے ؟

تو اس بوڑھی عورت نے کہا کہ ھے تو پھر آپ یہاں کیوں بھیک مانگ رہی ہیں؟

بوڑھی عورت نے کہا کہ میرے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے۔
میرا بیٹا نوکری کے لئے بیرون ملک گیا ہے۔ جاتے ہوئے اخراجات کے لئے مجھے کچھ رقم دے کر گیا تھا ،
وہ خرچ ہوگئی ہے ،
اسی وجہ سے میں بھیک مانگ رہی ہوں۔

اس شخص نے پوچھا - کیا آپ کا بیٹا آپ کو کچھ نہیں بھیجتا ہے؟

بوڑھی عورت نے کہا - میرا بیٹا ہر ماہ رنگا رنگ کاغذ بھیجتا ہے جسے میں گھر میں دیوار پر چپکا کر رکھتی ہوں۔

وہ شخص اس کے گھر گیا اور دیکھا کہ دیوار پر بینک کے 60 ڈرافٹ چسپاں کردیئے گئے ہیں۔
ہر ڈرافٹ 50،000 روپے کا تھا۔
تعلیم یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے ، وہ عورت نہیں جانتی تھی کہ اس کے پاس کتنی دولت ہے۔
اس شخص نے اسے ڈرافٹ کی اہمیت سمجھا دی تو وہ عورت بہت خوش بھی ہوئی اور حیران بھی ہوئی اور پریشان بھی ہوئی کہ دولت ہوتے ہوئے بھی وہ بھیک مانگتی رہی ہے،،

ہماری حالت بھی اس بوڑھی عورت کی طرح ہے

ہمارے پاس قرآن ہے اور ہم اسے اپنے منہ سے چومتے اور ماتھے پر لگا کر اپنے گھر میں رکھتے ہیں

لیکن ہم اس کا فائدہ صرف اس صورت میں اٹھاسکیں گے جب ہم اسے پڑھیں گے،
اس کے معنیٰ اور تفسیر کو سمجھیں گے اور اس کو اپنی عملی زندگی میں لے آئیں گے۔
تب ہی ان شاءاللہ ہماری دنیا اور اس کے بعد کی زندگی دونوں بہتر ہوگی۔

بہت بڑا خزانہ ہمارے پاس موجود ہے لیکن ہماری جہالت کی وجہ سے اس میں چھپے انعامات سے آج ہم سب محروم ہیں،

اللہ پاک ہم سب کو قرآن پاک کی عظمت کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
*آمین یارب العالمین 🤲*

10/09/2022

نفسیات کہتی ہے کہ ؛
انسان کو صرف مُحبت کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اُسے مُستقل مُحبت کی ضرورت ہوتی ہے ، جو شخص آپ کو کُچھ دِن مُحبت دے اور کُچھ دِن بُھوکا رکھے تو ایسا شخص آپ سے مُحبت نہیں کرتا بلکہ ؛ آپ پر ذہنی تشدد کرتا ہے
👍👍

10/09/2022

*🌼درود و سلام ہو ہمارے آخری رسول محمد ﷺ پر جنہوں نے ہم تک دونوں جہاں کے لیے مفید علم پہنچایا۔*

*آپ ﷺ نے ہم کو بتایا کہ اللہ سبحانہ و تعالی نے فرمایا ہے ہے*

*🍃میں اپنے بندے کیساتھ ویسا ہی معاملہ کرتا ہوں جیسا وہ مجھ سے گمان رکھتا ہے۔میں اسکے ساتھ ہوتا ہوں جب وہ مجھے یاد کرتا ہے، اگر وہ مجھے خلوت میں یاد کرے تو میں اسے خلوت میں یاد کرتا ہوں ،جلوت میں کرے تو میں اس سے بہتر مجلس میں اسکا ذکر کرتا ہوں ،وہ میری جانب ایک بالشت آگے بڑھے تو میں ایک گز بڑھتا ہوں ،وہ میرے پاس چل کر آئے تو میں دوڑ کر اسکی جانب جاتا ہوں۔*
(بخاری 6856، مسلم 4834)

03/09/2022



ﺍﻟﺴَّـﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ

استغفار میں شفاء ہے
یااللّٰہ یارحمان یارحیم یارب ذوالجلال ولاکرام جو ہو چکا اُسے معاف فرما۔۔
اور جو باقی رہ گیا ہے اس کی اصلاح کر دے۔ہمیں اپنی رحمت سے ڈھانپ لے۔۔ اور ہمارا خاتمہ بالخیر فرما۔۔
اے اللّٰہ ہمیں اپنی رضا اور صبر شُکر برداشت کرنے والی زندگی عطا فرما۔۔ زندگی کے ہر لمحہ میں ہماری رہنمائی و مدد فرما ہمیں کُفر شرک گُمراہی اور بدعت سے محفوظ فرما۔وافر رزق حلال عطاء فرما کسی انسان کا محتاج نہ کرنا۔
اے اللہ ہمارے دلوں کو اپنی اور اپنے پیارے محبوب حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت اور ایمان کا نور عطا فرما ۔
🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲
آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ

23/08/2022

دین امانت ہے!
اگر کوئی شخص آپ کو کہے کہ "فلاں کو میرا سلام دے دینا" اور آپ حامی بھرنے کے بعد بھی سلام نہیں دیتے تو یہ خیانت ہو گی لہٰذا آپ کہہ دیا کریں "اگر یاد رہا تو ضرور دوں گی" وعدہ نہ کریں کیونکہ اس کی بھی پوچھ ہو گی اسی طرح اگر کوئی آپ کو دعا کا کہے اور آپ دعا نہیں کریں گے تو یہ بھی خیانت ہو گی لہٰذا اللّٰه کی پکڑ سے بچنے کے لیے کہیں "یارب! میں نے آج تک جتنے وعدے کیے ہیں، ان سب کے لیے اکھٹی دعا کر رہی ہوں، آئندہ احتیاط کروں گی
👍👍👍❣️

22/08/2022

السلام علیکم ورحمتہ اللہ

اے الله بے شک تو ہی عبادت کے لائق ہے اور تو ہی اس کائنات کا نظام چلانے والا ہے تو ہم سے راضی ہو جا کہ ہم تیرے شکر گزار ہو جائیں اور تیرے پاک حبیب کے بتائے ہوئے راستے پر چل سکیں
اے الله ہمیں شیطان کے شر سے بچائے رکهنا . ہمیں حلال و وسیع رزق و اپنی نعمتوں سے مالا مال کر . ہمارے والدین پر دنیا وآخرت میں رحمت فرما اور ہمارا خاتمہ ایمان پر کرنا کہ ہم قیامت کے روز تجھ سے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شرمندہ نہ ہوں آمین ثم آمین
🤲🤲🤲🤲

06/06/2022

"گدھ ایک مردار گوشت کھانے والا پرندہ ہے کھاتے ہوئے پیٹ تو بھر جاتا ہے لیکن بھوک ختم نہیں ہوتی تو وہ بھاگنا شروع کر دیتا ہے اور بھاگتے بھاگتے کھایا ہوا الٹ دیتا ہے, الٹی کے بعد پھر کھانے لگ جاتا ہے پھر بھی پیٹ تو بھر جاتا ہے لیکن بھوک ختم نہیں ہوتی, اسی طرح وہ بار بار یہی عمل دھراتا ہے لیکن بھوک نہیں ختم ہوتی کیونکہ وہ حرام اور مردار کھاتا ہے".
یہ قدرت کے وضع کردہ آفاقی اصول ہیں جو حرام کھانے والوں کے لیے لمحۂ فکریہ ہیں, وہ کچھ لوگوں کو اختیار دے کر بھرپور موقع دیتی ہے کہ جتنا کھا سکتے ہو کھا لو, مگر سیری کی لذت سے ہمیشہ محروم رہو گے, مالِ حرام کھانا تمہارے لیئے ایک مشقت کے سوا کچھ نہیں ہے, حرام کھانے سے پیٹ تو بھر جائے گا لیکن تمہاری بھوک کبھی ختم نہیں ہوگی, اشفاق احمد
اللہ پاک ہم سب کو رزق حلال عطاء فرمائے آمین ثم آمین
🤲🤲🤲

25/05/2022

*استاد کیوں مارتا ہے*
میرے "ٹیچر" نے ایک دن مجھے بہت مارا ۔۔۔
میں نے دل میں انہیں جتنی "گالیاں" دے سکتا تھادیں
میں نےارادہ کیا..جب بھی زرا بڑا ہوا تو انہیں قتل کر دو ں گا۔۔
لیکن وہ مجھے "سکھا" گئے..
ایک دن مجھےسائیکل" پر ملے ، کافی بزرگ ہو چکے تھے ۔۔۔
ان کے پاؤں شوگر کی وجہ سے سوجے رہتے
(کبھی کبھی بنا جوتوں کے سائیکل چلاتے ۔۔۔۔۔)
مجھے دیکھتے ہی بولےرضوان
میں "گاڑی" سے بھاگ کر اترا..
بڑے خوش ہوکرملےپھر ایک دم (کمزور آواز میں) ہاتھ جوڑ کر بولےمجھے "معاف" کر دینا.....
تجھے بہت "مارتا تھا"۔
پر اس لیے مارتا تھا کہ تم "کچھ بن" جاؤ اور آج تمہیں اچھے
مقام" پر دیکھ کر رو پڑا ہوں کہ میرا شاگرد آج "بڑی گاڑی" میں بیٹھا ہے ۔۔
بیٹا تم میری خوشی کا اندازہ نہیں کر سکتے ۔اور رو پڑے ۔
میرے سینے پر "گھونسہ" لگا ۔۔۔
"تڑپ" کر انہیں "سینے" سے لگا لیا ۔۔۔پھرمیں نے ان کے ہاتھ چومے ۔۔
ہم--دونوں استاد---شاگرد
گلے لگ کر روتے رہے۔۔۔
تھی ان کےسینے"سے عجب سی مہک آرھی تھی
مجھے ان کی "چھاتی میں سکون" محسوس ہو رہا تھا ۔۔
ابدی سکون ۔۔۔
📝بات یہ ہے کہ آپ "اچھے نمبرز" نہ بھی لیں ۔۔
اچھے "گریڈز" نہ بھی لیں ۔۔۔
صرف اپنے "ٹیچر" کا "ادب" کریں....
تو 'اجر" ٹیچر نہیں "اللہ" دیتا ہے مجھے یہ "ملاقات" کبھی نہیں بھول سکتی ۔۔۔
مجھے "تراشنے" والے وہی تو تھے ۔۔۔
میں اک "گمنام", "بے شکل" *پتھر* تھا......
اس لیئے جتنا ہو سکے صرف *"استاد کے احترام"* کو ترجیح دیں اور یہی فقط "کامیابی" کی "سیڑھی" ہیں
👍❣️👍

30/04/2022

*اپنا حساب کرو اس سے پہلے کہ تمہارا حساب کیا جاۓ
*کیا آپ نے کبھی کسی سے حساب لیا؟*

*یا کبھی کسی کو حساب دیا؟*

دونوں صورتیں اگرچہ ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں لیکن آپ بھی اتفاق کریں گے کہ

*نہ حساب لینا آسان ہے نہ دینا.*

حساب دینا تو انتہا درجے کا مشکل کام ہے.

*کتنی رقم تھی، کہاں خرچ ہوئی، غیر ضروری کاموں پر کیونکر خرچ کی گئی، چیز خریدنے سے پہلے ضروری ریسرچ کیوں نہیں کی، کیوں ایک ناقص چیز پر آنکھیں بند کر کے پیسے لٹا دیے، ایک کے شوق پر اتنے خرچ کر دیے، دوسرے کی ضرورت کو بھی نظر انداز کر دیا، وغیرہ وغیرہ*

اور اگر کوئی ہمارے وقت کا حساب مانگ لے؟ ہم روزانہ اپنے گزرے ایک ایک منٹ کا حساب دینے کے پابند کر دیے جائیں؟

*کب سوئے، کب اٹھے، نہانے اور تیاری کرنے میں کتنا وقت لگایا، کام کتنے گھنٹے کیا، باتوں میں کتنا وقت ضائع کیا، سستی اور کسل مندی میں کتنے گھنٹے نکل گئے، سوشل میڈیا پر بے مقصد کتنا وقت برباد کیا، کھانے کو کتنے گھنٹے دیے، جلنے کڑھنے میں کتنا دورانیہ ضائع کیا، وغیرہ وغیرہ*

اور پھر اگر کوئی *زبان کا حساب* مانگ لے؟

*آج کُل کتنے الفاظ بولے، کتنے جملے خیر اور بھلائی پر مشتمل تھے، کتنے شر اور فساد پھیلانے والے تھے، غیبت کل وقت کا کتنے پرسینٹ لے گئی، دوسروں کو حوصلہ دینے اور ہمت بندھانے میں کتنے جملے لگے، لوگوں کی حوصلہ شکنی اور ارادے مضمحل کرنے میں کتنے فقرے کام آئے، خوشامد کے لیے کتنے الفاظ کی ضرورت پڑی، تعریف میں کتنا مبالغہ کیا، اصلاح کے نام پر کتنی تنقید کی، وغیرہ وغیرہ*

اسی پر قیاس کر لیجیے اگر کوئی آپ کی صحت و عافیت کا حساب مانگ لے؟ عقل، ذہانت، علم اور دانش مندی کا حساب مانگ لے؟ *آپ کے کپڑوں، جوتوں، کتابوں، موبائل فون، گاڑی اور کمرے/گھر میں موجود پرتعیش سامان کا حساب مانگ لے؟

قرآن مجید میں اکثر ذکر ہوتا ہے کہ *إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَاب* یعنی اللہ تعالیٰ کو حساب لیتے کچھ دیر نہیں لگتی.

یہ الفاظ پڑھ کر ایک بار تو روح کانپ اٹھتی ہے کہ پتہ نہیں کیسے فاسٹ سُپر کمپیوٹرز ہوں گے

*جو سب نوٹ کر رہے ہیں، سب فیڈ ہو رہا ہے، ریکارڈ بن رہا ہے، ایڈ ہو رہا ہے، ڈیلیٹ ہو رہا ہے، ارینج ہو رہا ہے...*

بس اس دن نام اور ولدیت اینٹر کی جائے گی اور چارج شیٹ *پرنٹ ہو کر سامنے آ جائے گی!

*کس کے سامنے؟* تمام بنی نوع انسان کے سامنے :(

آج ہم اپنا *کتنا خوبصورت امیج بنائے ہوئے ہیں ناں....*

اس دن پتہ چلے گا *عمل کے کتنے سکے کھرے ہیں اور کتنے کھوٹے

*یا اللہ! تو ہی لاج رکھ لینا، بھرم رکھ لینا، خطاؤں پر پردہ ڈال دینا،* سب کے سامنے رسوا نہ کرنا.آمین ثم آمین

ایک روایت میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

جس سے بھی حساب لیا گیا وہ مارا گیا. حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، کیا اللہ تعالی نے یہ نہیں فرمایا ہے کہ *جس کا نامہ اعمال اس کے سیدھے ہاتھ میں دیا گیا اس سے ہلکا حساب لیا جائے گا؟

حضور صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے جواب دیا *وہ تو صرف اعمال کی پیشی ہے، لیکن جس سے پوچھ گچھ کی گئی وہ مارا گیا.*

میں پہلے یہ دعا مانگا کرتی تھی،

*أللهم حاسبنا حساباً يسيراً*
اے اللہ! ہم سے آسان حساب لینا.

پھر میرے بیٹے نے ایک دن سنا تو بولا، مما، *آسان حساب بھی اتنا آسان نہیں ہو گا.* آپ یہ دعا مانگا کریں،

*أللهم أَدخِلنَا الجنةَ الفردوسَ بغیرِ حساب.*
اے اللہ! ہمیں جنت الفردوس میں بنا حساب کتاب کے داخل کر دینا.

تب سے میں اپنے لیے اور دوسروں کے لیے اسی طرح سے دعا کرتی ہوں. اور فوت شدگان کے لیے، جب جب مسجد سے اعلان سنوں یا اخبار وغیرہ میں خبر پڑھوں، تو فوراً یہ مختصر دعا مانگتی ہوں،

*أللهم اغفر لهم و ارحمهم و أدخلهم فى رحمتك فى الجنةِ الفردوسِ بغیر حساب. آمین*
🤲🤲🤲🤲

مجھے بھی دعاؤں میں یاد رکھا کریں.

26/03/2022

"باپ بیٹے کا مقدمہ"

کویت کا ایک بوڑھا آدمی عدالت میں داخل ہوا تاکہ اپنی شکایت(مقدمہ) قاضی کے سامنے پیش کرے

قاضی نے پوچھا آپ کا مقدمہ کس کےخلاف ہے؟ اس نے کہا اپنے بیٹے کے خلاف۔ قاضی حیران ہوا اور پوچھا کیا شکایت ہے، بوڑھے نے کہا میں اپنے بیٹے سے اس کی استطاعت کے مطابق ماہانہ خرچہ مانگ رہا ہوں، قاضی نے کہا یہ تو آپ کا اپنے بیٹے پر ایسا حق ہے کہ جس کے دلائل سننے کی ضرورت ہی نہیں ہے

بوڑھے نے کہا قاضی صاحب! اس کے باوجود کہ میں مالدار ہوں اور پیسوں کا محتاج نہیں ہوں،لیکن میں چاہتا ہوں کہ اپنے بیٹے سے ماہانہ خرچہ وصول کرتا رہوں۔

قاضی حیرت میں پڑ گیا اور اس سے اس کے بیٹے کا نام اور پتہ لیکر اسے عدالت میں پیش ہونے کاحکم جاری کیا۔ بیٹا عدالت میں حاضر ہوا تو قاضی نے اس سے پوچھا کیا یہ آپ کے والد ہیں؟ بیٹے نے کہا جی ہاں یہ میرے والد ہیں۔

قاضی نے کہا انہوں نے آپ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے کہ آپ ان کو ماہانہ خرچہ ادا کرتے رہیں چاہے کتنا ہی معمولی کیوں نہ ہو۔

بیٹے نےحیرت سے کہا، وہ مجھ سےخرچہ کیوں مانگ رہے ہیں جب کہ وہ خود بہت مالدار ہیں اور انہیں میری مدد کی ضرورت ہی نہیں ہے۔

قاضی نے کہا یہ آپ کے والد کا تقاضا ہے اور وہ اپنے تقاضے میں آزاد اور حق بجانب ہیں۔

بوڑھے نے کہا قاضی صاحب! اگر آپ اس کو صرف ایک دینار ماہانہ ادا کرنے کا حکم دیں تو میں خوش ہو جاوں گا بشرطیکہ وہ یہ دینار مجھے اپنے ہاتھ سے ہر مہینے بلا تاخیر اور بلا واسطہ دیا کریے قاضی نے کہا بالکل ایسا ہی ہو گا یہ آپ کا حق ہے۔

پھر قاضی نےحکم جاری کیا کہ "فلان ابن فلان اپنے والد کو تاحیات ہر ماہ ایک دینار بلا تاخیر اپنے ہاتھ سے بلاواسطہ دیا کرے گا"

کمرہ عدالت چھوڑنے سے پہلے قاضی نے بوڑھے باپ سے پوچھا کہ اگر آپ برا نہ مانیں تو مجھے بتائیں کہ آپ نے دراصل یہ مقدمہ دائر کیوں کیا تھا جب کہ آپ مالدار ہیں اور آپ نے بہت ہی معمولی رقم کا مطالبہ کیا؟

بوڑھے نے روتے ہوئے کہا، قاضی محترم! میں اپنے اس بیٹے کو دیکھنے کے لئے ترس رہا ہوں، اور اس کو اس کے کاموں نے اتنا مصروف کیا ہے کہ میں ایک طویل زمانے سے اس کا چہرہ نہیں دیکھ سکا ہوں جب کہ میں اپنے بیٹے کے ساتھ شدید محبت رکھتا ہوں اور ہر وقت میرے دل میں اس کا خیال رہتا ہے یہ مجھ سے بات تک نہیں کرتا حتیٰ کہ ٹیلیفون پر بھی۔

اس مقصد کے لئے کہ میں اسے دیکھ سکوں چاہے مہینہ میں ایک دفعہ ہی سہی، میں نے یہ مقدمہ درج کیا ہے۔

یہ سن کر قاضی بے ساختہ رونے لگا اور ساتھ دوسرے بھی، اور بوڑھے باپ سے کہا اللہ کی قسم اگر آپ پہلے مجھے اس حقیقت سے آگاہ کرتے تو میں اس کو جیل بھیجتا اور کوڑے لگواتا،
بوڑھے باپ نے ہنستے ہوئے کہا۔

"سیدی قاضی! آپ کا یہ حکم میرے دل کو بہت تکلیف دیتا "

کاش بیٹے جانتے کہ ان کے والدین کے دلوں میں ان کی کتنی محبت ہے، اس سے پہلے کہ وقت گزر جائے۔
👍😒

Want your business to be the top-listed Business in Sahiwal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

آمین ثم آمین 🤲❣️#Palestine #GazaPalestine #Muslims #StandForHumanity #standforpalastine

Website

Address

4
Sahiwal

Other Business consultants in Sahiwal (show all)
Muhammad Zahid Ch Muhammad Zahid Ch
Tariq Bin Ziad Colony
Sahiwal, 57000

Business consultant (Beverages)

Business School Business School
Old Harappa Road
Sahiwal, 57000

Welcome to Business School. Our aim is to Make Pakistan Independent and Help them Start their own Mi

Financial Markets with Rising Birds Financial Markets with Rising Birds
104-AL-Razzaq Royals, Old Harappa Road
Sahiwal

We are promoting High Quality Growth through Financial Reforms in the people of PAKISTAN and World.

M Umair official M Umair official
Garh Fateh Shah
Sahiwal, 059849138

Myself MUHAMMAD UMAIR, (Business Consultant and Digital Entrepreneur ) I am working with a META FORCE

Ghazi studio 47 Ghazi studio 47
Kameer
Sahiwal

small business ideas easy food business ideas small business machines review food recipe and formula

Sahiwal Information Technology & Export Services Forum Sahiwal Information Technology & Export Services Forum
Farid Town
Sahiwal, 57000

Sahiwal Info-Tech & Expo-Services Forum is to bring all the unique ideas to one platform and boost t

Online earning Pakistan real Online earning Pakistan real
Street No 1
Sahiwal, GALLAH

Pakistani pranks 😅

Leave jobs and come to business Leave jobs and come to business
Sahiwal

Aslam-o-alaikum My Name is Nabeel Sandhu and you are on page "Leave jobs and Come to Business " .In this page we tell you that what is the best, Jobs or Business for you.

Earn with Eman Earn with Eman
Sahiwal, EARNONLINEWITHEMAN

.Dreamer, Hustler, Achiever .Global Business Builder .Young Entrepreneur .Helping Youth Earn From H

Amz Ecommerce Swl Amz Ecommerce Swl
56-A, Scheme No. 2, College Chowk, Near College Photostate, Farid Town
Sahiwal, 57000

BUILD YOUR OWN ECOMMERCE BUSINESS ON AMAZON FROM PAKISTAN. by AMZ Experts. Get Trained by Amazon P

Maneka Filer Maneka Filer
Pakpattan
Sahiwal, 57400

A legal services provider offering assistance with forming LTDs and LLCs, as well as facilitating bank services and account creation