میں ہی کیوں ؟؟؟؟؟

میں ہی کیوں ؟؟؟؟؟

میں آدم ذات ..!! میرے کئی نے روپ..!!🍁
میں سوچ دا ولؔی..!! میں دل دَا کافر..!!🍁

20/04/2024

پھر کون جانتا ہے کہ ہاتھ میں بندھے کالے دھاگے کی اک ڈوری صدیوں دل پر کیسے قہر برساتی ہے۔۔!!!🖤

19/04/2024

پلٹ کر آ کہ۔۔!!
اک عرصہ گزر گیا ہے۔۔!!!
کسی انجان راستے پر۔۔۔!!
اندھیری رات میں ۔۔!!
سنسان سڑک پر ۔۔!!
تنہا چلتے ہوئے ۔۔!!
خود کے ساتھ۔۔!!
اک بیکار سی گفتگو کیے ہوئے ۔۔!!!
پلٹ کر آ کہ ۔۔!!
میں وہیں اکیلا کھڑا ہوں۔۔!! 🍁

17/04/2024

ہار جانا ہمیشہ برا نہیں ہوتا ہے۔۔!! کبھی کبھار پہلی بار میں جیت جانا بھی برا ہوتا ہے۔۔!!! 🍁

24/03/2024

درحقیقت اس کی یاداشت ہی اس پر عذاب ہے۔۔!! وہ کچھ بھی نہیں بھولتا ہے۔۔!!! کوئی اک چہرہ بھی نہیں ۔۔!!! 🔥

22/03/2024

نہ جانے کیسے خیالات سے گزرا ہوں ۔۔!! کہ ہر درد بے معنی لگنے لگا ہے۔۔!!!🍁

21/03/2024

میں اک جنگ میں ہوں ۔۔!! اک ایسی جنگ جس کا مجھ سے بس اک وعدہ لیا گیا تھا ۔۔!! میں اسے کسی ضد میں آئے ہوئے شخص کے جیسے مسلسل لڑ رہا ہوں ۔۔!! لیکن میں شکست پر شکست کھا رہا ہوں ۔۔!! میرا اک وزیر مارا جا چکا ہے۔۔!! میری ہر چال واپس پلٹ کر مجھ پر وار کر رہی ہے۔۔!! میرا وجود زخمی ہوچکا ہے۔۔!! میرے آس پاس کا ہر مہرہ خوف زدہ ہے۔۔!! اس لیے نہیں کہ میں یہ جنگ ہار جاؤں گا۔۔!! شاید اس لیے کہ میری ذات پر جتنے زخم لگ چکے ہیں ۔۔!! میں اتنا ہی بے خوف ہوتا جا رہا ہوں ۔۔!! میں جس طاقت سے شکست کھا رہا ہوں ۔۔!! اس سے کہیں زیادہ طاقت سے پلٹ وار کر رہا ہوں ۔۔!! میں تب تک ہار نہیں ماننے والا جب تک اپنے وجود کے ساتھ کیے وعدے کو پورا نہیں کر دیتا ہوں۔۔!! میں پھر سے پلٹ کر وار کروں گا۔۔!! پہلے سے کہیں زیادہ شدت سے ۔۔۔!! میں جانتا ہوں جس روز میری اک چال ان کی سمجھ میں نہ آئی ۔۔!! میں قیامت برپا کردوں گا۔۔!! ایسی قیامت جو اک نئی جنگ شروع کر دے گی۔۔!! اک جنگ جو کبھی ختم نہیں ہو گی۔۔!! میں ہونے نہیں دوں گا۔۔!!! میں اس لڑائی کو لڑتے ہوئے اک سفاک بھیڑیے جیسا بن گیا ہوں ۔۔!! میں کبھی بھی امن قائم نہیں ہونے دوں گا۔۔!!!🔥
وعدہ سچ ہوگا دوست۔۔!!!!
یہ زندگی اس اک وعدے کے نام جو سبھی محبتوں پر بھاری ہے۔۔!!! 🔥

17/03/2024

شاید سہی ہے کہ۔۔!!محبت کے اظہار کے لیے چائے خانوں سے بہتر جگہ کوئی نہیں ہے ۔۔!!!
لاڈلی ۔۔!!🔥❤️

15/03/2024

ہم جس نفرت میں مبتلا ہوتے ہیں ۔۔!! وہ ہماری کہاں ہوتی ہے۔۔!! میرا یہی ماننا ہے کہ نفرت ہمیشہ وراثت میں ملتی ہے ۔!! زندگی کی جنگ ہم شروع نہیں کرتے ہیں ۔۔!! ہم پر واجب کر دی جاتی ہے۔۔!! ہم بس قرض اتارتے ہیں ۔۔!! ہم نفرت کرتے ہوئے محبت سے اتنی دور نکل جاتے ہیں ۔۔!! کہ ہم خود کی ذات کی ہی نفی کرنے لگ جاتے ہیں ۔۔!! پھر جنگ کیسی بھی ہو ۔۔!! ہم بے خوف ہو کر لڑنے لگ جاتے ہیں ۔۔!!! ہر وہ انسان جو لڑنے سے ڈرتا ہے۔۔!! میں اس سے محبت کرتا ہوں ۔۔!! کم از کم وہ نفرت نہیں پھیلا رہا ۔۔!! وہ خود کی مات تسلیم کیے نفرت سے ہار رہا ہے۔۔!! لیکن درحقیقت وہ جیت چکا ہے ۔!!!

09/03/2024

ہم جیسے لوگ اگر کبھی خواب میں اپنے کسی من پسند شخص کو دیکھ لیں تو مسلسل سونے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ۔۔!! کہ کہیں کسی بھی طرز سے پھر سے ہم مل جائیں۔۔!!! 🍁

07/03/2024

پھر اک روز وہ کسی ایسے شخص سے ملتی ہے۔۔!! جو اس کے چاہے ہوئے شخص کو یکسر مختلف جانتا ہے۔۔!! وہ اسے سمجھاتا ہے ۔۔!! کہ جس نے تمہارے ساتھ برسوں گزار دیئے ۔۔!! وہ اس کی زندگی کا بس اک رخ ہے۔۔!! اس کی ساری کہانی کئی حصوں میں بٹی ہوئی ہے ۔!! یہاں تک میں جانتا ہوں ۔۔!! اس کی ذات خود بھی اسے مکمل نہیں جانتی ہے۔۔!! کہ میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ اس نے اپنی ذات کا درد بانٹا ہو۔۔!! اس نے خود کو کسی کے سامنے کھلی کتاب کے جیسے رکھ دیا ہو ۔!! میں نے اسے کبھی روتے ہوئے نہیں دیکھا۔۔!! لیکن میں نے اس شانت مزاج انسان کو اک بار چیختے ہوئے سنا تھا۔۔!! مجھے نہیں معلوم اسے کیا دکھ تھا۔۔!! لیکن اس کی آواز ۔۔۔!!! اس کی آواز ایسے تھی جیسے کوئی قیامت برپا ہوجائے گی۔۔!! لیکن اگلے ہی لمحے میں اسے پہلے سے بھی زیادہ پر سکون دیکھتا ہوں ۔۔!!! اتنا پرسکون کے جیسے اسے کبھی کوئی درد تھا ہی نہیں ۔۔!!میں نہیں جانتا ہوں کہ وہ شخص کیسا ہے۔۔!! بس اس دن سے مجھے اک ہی بات کی فکر رہی ہے۔۔!! کہیں اس کا ضبط نہ ٹوٹ جائے ۔۔!!! 🍁

18/02/2024

شاید میرے درد یکطرفہ ہی رہیں گے ۔۔!! شاید میرے پہلو سے کہانی کو کوئی بھی سمجھ نہیں پائے گا ۔!!!🍁

17/02/2024

شاید سہی کہتے ہیں ۔۔۔!! کہ پچھتاوے کی جنگ خود کے ساتھ سب سے بڑی جنگ ہے۔۔!! 🍁

16/02/2024

ہم دونوں یکسر مختلف راستوں پر ہیں ۔۔!! ہم دوبارہ کبھی نہیں ملیں گے ..!!!🍁
زندگی کوئی کہانی نہیں ہے ..!!🔥

13/02/2024

میں جانتا ہوں ماں۔۔!! کہ جس روز میں تمہیں کھو دوں گا۔۔!! اس روز کے بعد میں کسی سے نہیں ملوں گا ۔۔!! میں خود کو سنبھالتے ہوئے اتنا تھک چکا ہوں ۔۔!! کہ اک لمحے میں ہی سب کچھ تباہ کر سکتا ہوں ۔۔!! لیکن میں خود کو کسی بھی ایسی اذیت میں مبتلا نہیں کرنا چاہتا ہوں ۔۔!! جو مجھے تم سے دور کر دے۔۔!! میں نہیں چاہ رہا کہ میں اپنے اندر کے حیوان کو خود پر حاوی ہونے دوں ۔۔!! میں بس اتنا جانتا ہوں کہ میری وحشت اور انسانیت کے درمیان بس ایک شخص ہے۔۔!!! وہ بس میری ماں ہے۔۔!! شاید اک وقت آئے گا کہ میں کسی پر رحم نہیں کروں گا ۔!! اک لمحے کے لیے بھی نہیں ۔۔!!🔥

31/01/2024

اک روز میں نے اس سے پوچھا کہ تمہیں کیسے معلوم تھا۔۔!! کہ یہ فیصلہ سہی ہوگا ۔!! ہم کبھی نہیں بچھڑیں گے۔۔!!
وہ کچھ دیر خاموش رہی پھر کہنے لگی۔۔!!
شاید تم خود کے بارے میں یہ بات نہیں جانتے ہو کہ دوست ہو یا دشمن تم کبھی کسی کو رہائی نہیں دیتے ہو ۔!! تم لاکھ جتن کر لو ۔۔!! لیکن تم خود کے خیالات سے کسی کو بھی رہائی نہیں دے پاتے ہو۔۔!!!
ایسا نہیں ہے کہ تم رہائی دے نہیں سکتے ہو ۔!! درحقیقت تم کبھی دینا ہی نہیں چاہتے ہو۔۔!!🍁

19/01/2024

شاید یہ ہمارے وجود کے اندر وحشت ہی تو ہے ۔۔!! کہ ہم نہ چاہتے ہوئے بھی وہی بننے لگ جائیں ۔۔!!! جس سے ہم بھاگنا چاہتے ہیں ۔۔!!! 🍁

08/01/2024

تم اس درد کو سمجھتے ہو کیا ..؟؟ کہ اک دل جو بس محبت کرنا جانتا تھا۔۔!!! جو کسی کو بھی درد میں دیکھ کر کئی راتیں سو نہیں پاتا تھا۔۔!! وہ انسان ہر طرح کا احساس کھو چکا ہے۔۔!! وہ بس اب سانس لیتا ہے ..!! زندگی کے بہاؤ کے ساتھ بہتا جا رہا ہے۔۔!! تم نے کبھی سوچا ہے کہ وہ شخص جو برسوں سے رویا نہیں ہے۔۔!! اس کے اندر کیسی وحشت ہوگی۔۔!! یا اس شخص کے بارے میں جانتے ہو ۔۔!! جس نے ہر لڑائی جیتی ہو۔۔!! لیکن آخر میں فتح کا پرچم جلا دیا ہو۔۔!! یا اس شخص کے بارے میں جس نے اتنا صبر کیا ۔۔!! کہ اب اسے خداؤں پر یقین نہیں رہا ۔۔!! شاید تم نہیں جانتے ہو۔۔!! کیونکہ اگر تم جانتے ہوتے تو کبھی بھی اس کے ساتھ نہیں رہتے۔۔!!! کیونکہ تم اگر یہ سب جانتے ہوتے تو یہ بھی جانتے ہوتے کہ وہ کسی بھی وقت قیامت برپا کردے گا۔۔!!!🔥
شاید وہ سہی تھا ۔۔!!! کہ کبھی کسی کی جنگ مت لڑو۔۔!! اگر تم جیت بھی گئے تو سب کچھ کھو دے گے۔۔!!! 🍁

06/01/2024

شاید مجھ میں اور تم میں یہی فرق ہے۔۔!! کہ میں وجود کے ختم ہونے کو موت نہیں مانتا ہوں ۔۔!!!🍁

31/12/2023

اس کی آنکھیں درحقیقت انگنت کہانیاں ہیں ۔۔!!🍁

31/12/2023

اس سال کے آخر پر لکھنے کے لیے بہت کچھ ہے۔۔!! لیکن نہ جانے کیوں لکھ نہیں پا رہا ہوں ۔۔!! میں نے اس سال میں اپنی زندگی کے اب تک کے بہترین اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں ۔۔!!! لیکن پھر بھی نہ جانے کیوں میں چاہتا ہوں کہ جو تھوڑے سے لمحات رہ گئے ہیں ۔۔!! بس اب جلدی سے گزر جائیں ۔۔!! میں کچھ اور کھونا نہیں چاہتا ہوں ۔۔!!! 🍁
ملتے ہیں اگلے سال میں ۔۔!! اسی پرانے وجود کے ساتھ۔۔!! اک نئی وحشت کے ساتھ۔۔!! اک نئی ضد کے ساتھ۔۔!!! بس دعا ہے کہ خدا رحم کرے ۔۔!! ان سب پر جو رحم کے حق دار ہیں ۔۔!! خدا حافظ دوست ۔۔!!!🔥

20/12/2023

تم فکر مت کرنا دوست ۔۔!!! یہ انت نہیں شروعات ہے۔۔!! جب تک میں زندہ ہوں ۔۔!! کوئی بھی سفید پرچم نہیں لہرائے گا ۔۔!!! تب تک تو نہیں جب تک سب خاک نہیں ہوجائے گا۔۔!!!🔥

09/12/2023

ماں میں رو دوں گا۔۔!!!
وہ ہر روز اک نئے خیال کی صورت میرے پاس آتا ہے ۔۔!! ہر روز وہ اک خون سے لت پت مردہ جسم کی طرف اشارہ کرتا ہے۔۔!! پھر کہنے لگ جاتا ہے کہ کیا جنگ اب بھی جائز نہیں ہے ۔۔!! کیا اب بھی کچھ ایسا ہے جسے تم کھونا چاہتے ہو۔۔!! یا شاید میں تمہاری سوچ کو لے کر غلط تھا۔۔!! کہ تم ہر حالات کے مخالف لڑنا جانتے ہو ۔۔!! سب کچھ تمہارے سامنے تھا ۔۔!! پھر میں کیسے تمہارے ہاتھوں سے ریت کے جیسے پھسل گیا۔۔!! ایسی ریت جس کے ذرے بھی اب صحرا میں ڈھونڈے نہیں جا سکتے ہیں ۔۔!! کیا سب کچھ یہیں تک تھا۔۔!!! یا اس وعدے کا کوئی اثر رہے گا زندگی پر۔۔!! کیا تمہیں ہر روز گھڑی کی سوئیاں اس وقت سے نہیں گزارتیں ۔۔!! کس کے لیے ڈر رہے ہو۔۔!!! خود کے لیے ۔۔؟؟ یہاں تک میں جانتا ہوں تم خود کے لیے کبھی خوفزدہ نہیں ہوئے۔۔!! یا پھر ان کے لیے جنہیں تم اب کھونا نہیں چاہتے۔۔!! ایسا کیا ہے جو تمہیں روکے ہوئے ہے ۔۔!! تم ہی کہتے تھے کہ مرنے والا جھوٹ نہیں بولتا ہے ۔۔!!! پھر کیسے ممکن ہے کہ میں نے جھوٹ بولا ہو۔۔!!! کیسے ممکن ہے کہ میں نے تمہارے اندر جو سفاکیت محسوس کی تھی وہ جھوٹ ہو۔۔!! وہ آخری بات کہتے ہوئے میری آنکھوں سے اوجھل ہو جاتا ہے۔۔!! کہ تمہیں وعدہ یاد ہے نا۔۔؟؟؟ اس کی مسکراہٹ ہر روز جاتے ہوئے مجھے اس بات کا احساس دلاتی ہے کہ مرنے والا جھوٹ نہیں بولتا ہے ۔۔!!! 🍁

09/12/2023

شاید اک دن میں اپنا درد بیان کرنے کے قابل ہو جاؤں گا۔۔!! اک دن ایسا آئے گا۔۔!! کہ میں بتا سکوں گا ۔۔!! کہ میرے ذہنی خیالات نے میرے دل کی وحشت نے مجھ پر کیسی قیامت ڈھائی ہے۔۔!! میں برسوں سے چپ ہوں ۔۔!! اتنا چپ کہ لگتا ہے جس روز کبھی بولنے کے لیے کسی کو اپنی کیفیت سمجھانے کے لیے بیٹھا ۔۔!! تو شاید کوئی اک لفظ کہنے سے پہلے میں گھنٹوں تک روتا رہوں گا۔۔!! لیکن اکثر یہ محسوس ہوتا ہے کہ میں کبھی نہیں بول پاؤں گا۔۔!! شاید کبھی بھی نہیں ۔۔!! میں وقت کے ساتھ گہری خاموشی اختیار کرتا جا رہا ہوں ۔۔!! اتنی گہری کہ مجھے اپنے خیالات سے گھن آنے لگی ہے۔۔!! یا شاید میں اس لیے بھی کسی سے بات نہیں کرتا ہوں ۔۔!! کہ میرے پاس بہت سی ایسی کہانیاں ہیں ۔۔!! جن میں کئی بار میں خودکشی کر چکا ہوں ۔۔!! 🍁

07/12/2023

اک آنسو روز تیری یاد میں میری آنکھوں میں آتا ہے ۔۔!! یہی سوچ کر میں اسے کبھی گرنے نہیں دیتا ہوں ۔۔!! کہ مجھے تیرا وعدہ نبھانا ہے۔۔!!! 🍁

07/12/2023

شاید ہم وہ لوگ ہیں ۔۔!! جو پچھلے جنم اک خواب کی تعبیر کے لیے مارے گئے ۔۔!! مگر۔۔۔!!!🍁

03/12/2023

شاید یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر درد تمہیں رونا سکھائے۔۔!! چینخنا ،شور مچانا سکھائے۔۔!! کچھ درد اس قدر اذیت ناک ہوتے ہیں ۔۔!! تمہارے آنسو اور آواز چھین لیتے ہیں ۔۔!! شاید یہی کسی رحم دل انسان کی سب سے وحشت ذدہ صورت ہے۔۔!!!🍁

01/12/2023

اک روز مجھ سے بات کرتے نہ جانے اسے کیا محسوس ہوا تھا۔۔!!! کہنے لگی تمہارے اندر جو شور ہے میں ہمیشہ دعا کرتی ہوں کہ وہ کبھی باہر نہ آئے ۔۔!!! میں نہیں جانتی ہوں تم اتنے ہرسکون کیسے رہتے ہو۔۔!! لیکن تمہاری آنکھیں بہت عجیب ہیں ۔۔!!! مجھے ان سے اب خوف آنے لگ جاتا ہے۔۔!! میں نہیں جانتی جس دن تمہارا ضبط ٹوٹے گا میں پاس ہوں گی یا نہیں ۔۔!!! لیکن میں اتنا جانتی ہوں ۔۔!! وہ قیامت خیز ہوگا۔۔!! تمہارے اندر کا شور جس دن باہر آیا ۔۔!! تم اتنی وحشت دکھاؤ گے۔۔!! کہ تمہارے آس پاس کی ہر محبت تباہ ہوجائے گی۔۔!! کہنے لگی مجھے ڈر ہے کہ تمہارے اور انسانیت کے درمیان جو ایک لکیر ہے۔۔!! تم اگر کبھی اسے پار کر گئے تو تم کسی سفاک بھیڑیے جیسے بن جاؤ گے ۔۔!! مجھے ڈر ہے جس دن ایسا ہوا پھر کہانی کوئی کہانی نہیں رہے گی۔۔!!! 🍁

29/11/2023

تم سہی کہتے تھے۔۔!!! زندگی کبھی نہ کبھی ایسے مقام پر لاکر کھڑا کر دیتی ہے۔۔!!! یہاں تمہارے پاس کوئی راستہ نہیں ہوتا ہے ۔!!! کوئی منزل نہیں ہوتی ہے ۔۔!!! بس اک ضد ہوتی ہے ۔۔!! اک ایسا انجان مقصد ہوتا ہے۔۔!! جس کے لیے تم اپنا سب کچھ گنوا دینے کے لیے بھی تیار ہوتے ہو۔۔!!! پھر قدرت بھی تم پر ہمدردی کے سارے راستے بند کر دیتی ہے۔۔!! تم سے سب چھیننے لگ جاتی ہے۔۔!! جسے تم کبھی دل سے لگا کر رکھتے ہو۔۔!! وہ سب جسے تم خود کی ذات سے بھی ذیادہ چاہتے تھے۔۔!!! تمہاری آنکھوں کے سامنے ایک ایک کر کے تم سے سب چھینا جاتا ہے۔۔!! لیکن تم کچھ نہیں کر پا رہے ہوتے ہو۔۔!!! بے بسی میں بس آسمان کو تکتے ہو۔۔!!! اک نئی شخصیت کو خود میں محسوس کرتے ہو ۔!!! اک نئی ضد لگاتے ہو۔۔!!! ہر وہ چیز تباہ کرنے کی ضد جو قدرت کے حق میں ہے۔۔!! پھر کون نہیں جانتا ہے کہ قدرت کے خلاف جانے والوں کے ساتھ کیا ہوتا آیا ہے ۔۔!!! لیکن تم بھی شاید اب رحم نہیں کرو گے۔۔!!! نہ خود پر نہ کسی پر۔۔!!! 🍁

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Sahiwal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

پلٹ کر آ کہ۔۔!!  اک عرصہ گزر گیا ہے۔۔!!! کسی انجان راستے پر۔۔۔!! اندھیری رات میں ۔۔!! سنسان سڑک پر ۔۔!! تنہا چلتے ہوئے ۔...
ہار جانا ہمیشہ برا نہیں ہوتا ہے۔۔!! کبھی کبھار پہلی بار میں جیت جانا بھی برا ہوتا ہے۔۔!!! 🍁
میں اک جنگ میں ہوں ۔۔!! اک ایسی جنگ جس کا مجھ سے بس اک وعدہ لیا گیا تھا ۔۔!! میں اسے کسی ضد میں آئے ہوئے شخص کے جیسے مسل...
شاید میرے درد یکطرفہ ہی رہیں گے ۔۔!! شاید میرے پہلو سے کہانی کو کوئی بھی سمجھ  نہیں پائے گا ۔!!!🍁
شاید سہی کہتے ہیں ۔۔۔!! کہ پچھتاوے کی جنگ خود کے ساتھ  سب سے بڑی جنگ ہے۔۔!! 🍁
شاید مجھ میں اور تم میں یہی فرق ہے۔۔!! کہ میں وجود کے ختم ہونے کو موت نہیں مانتا ہوں ۔۔!!!🍁
اس سال کے آخر پر لکھنے کے لیے بہت کچھ ہے۔۔!! لیکن نہ جانے کیوں لکھ نہیں پا رہا ہوں ۔۔!! میں نے اس سال میں اپنی زندگی کے ...
تم فکر مت کرنا دوست ۔۔!!! یہ انت نہیں شروعات ہے۔۔!! جب تک میں زندہ ہوں ۔۔!! کوئی بھی سفید پرچم نہیں لہرائے گا ۔۔!!! تب ت...
شاید اک دن میں اپنا درد بیان کرنے کے قابل ہو جاؤں گا۔۔!! اک دن ایسا آئے گا۔۔!! کہ میں بتا سکوں گا ۔۔!! کہ میرے ذہنی خیال...
اک آنسو روز تیری یاد میں میری آنکھوں میں آتا ہے ۔۔!! یہی سوچ کر میں اسے  کبھی گرنے نہیں دیتا ہوں ۔۔!! کہ مجھے تیرا وعدہ ...
زندگی میری سفاکیت دیکھنے کے لیے مجھے ہر روز اک نئے حادثے کی صورت اکسا رہی ہے۔۔!! لیکن میں پر سکون ہوں ۔۔!! اس لیے نہیں ک...
میں پھر سے پلٹ کر آؤں گا۔۔!!! اب کی بار پہلے سے کہیں زیادہ شدت سے وار کروں گا۔۔!! میں تب تک اس کہانی کو نہیں چھوڑوں گا ۔...

Category

Website

Address

Sahiwal
57000