Aesthetic اُردو
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aesthetic اُردو, Camera/Photo, .
جدوں ڈھلیا ،سورج زندگی دا
میں ویکھیا ، کل سرمایہ
ہولی ہولی گنڑیا انگلیاں تے
کے لبھیا تے ، کےچاگنوایا
ویکھنڑ نوں ، میں خوش لگاں
ودا اندروں ،جگر زخمایا
اس وسدی رسدی دنیا وچ
سارا جگ میرے کانڑ پرایا
ہر اکھ عزت نوں،جھکدی آ ہی
تو بندا بندا، آ نڑ ہسایا
کےلبھیا اے مہرحیاتی توں
جے تیرا پیار وی ہتھ نہ آ یا
میرے بابا کی جو مسسز ہیں.یعنی میری امی کہتی ہیں
" اے نخرے اپنے بندے نوں ویکھائیں ."
اگر بندے نے کہہ دیا کہ "یہ نخرے اپنی ماں کو دکھانے تھے " تو میں تو برباد ہوجاؤ گی.
لگانے کاآج سورج سے کال پر بات ہوئی بہت غصے میں ہے آجکل وجہ پوچھی تو بولا۔۔۔
سولر پینل پر ٹیکس کس بات کا حکومت میری نانی لگتی ہے 😂😄🤪😀
خیال آتا ہے تہذیب کی یتیمی پر
خدا عروج نہ بخشے کبھی کمینوں کو
یہ دنیا محض خسارا ہے
رب کا تو، فرمان سمجھ
دُنیا سے جو فرصت مل جائے
حدیث کو پڑھ ، قرآن سمجھ
کیا ہے مقصد تخلیق تیرا ؟؟
کچھ سوچ ذرا نادان سمجھ
کر راضی رب، رسول، بشر
پھر توخود کو انسان سمجھ
لے عقل و ہوش سے کام ذرا
کبھی روح کا بھی وجدان سمجھ
یہ حسن جوانی وقتی ہے تاباں
نہ خود کو تو ماہ کنعان سمجھ
(مہرالنساء مہرو۔۔۔۔۔مہرتاباں)
اس گرمی میں محبوب کو تحفے میں
سرخ گلاب کے بجائے سرخ تربوز دیں🍉
تاکہ تربوز کھا کے محبوب
آپ کے بارے میں ٹھنڈے دماغ سے سوچے😁🤭
آ گ میں کودنے کو حوصلہ چاہیے
یونہی حاصل خدا نہیں ہوتا
مہر تاباں
دولہا 2 کا پہاڑہ سنانے میں ناکام دلہن کا شادی سے انکار
دولہا خالی ہاتھ واپس
اب تمام کنوارے بھی 10 تک پہاڑے یاد کریں گے
Must touch 😍
23 اپریل | کتابوں کا عالمی دن
گیلپ کے حالیہ سروے کے مطابق پاکستان میں صرف 9 فیصد پاکستانی کتب بینی کے شوقین ہیں جبکہ 75 فیصد نے کتابوں سے دوری کا اعتراف کیا ہے.
اس سے پہلے تو دعاؤں پہ یقیں تھا کم کم
تؤ نے چھوڑا تو مناجات کا مطلب سمجھے
تجھ کو بھی چھوڑ کے جائے تیرا اپنا کوئی
تؤ بھی اک روز مکافات کا مطلب سمجھے♥️
منیر نیازی صاحب کو ایک نوجوان نے اپنی غزل سنائی. اُنہوں نے حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے اُس غزل کو اُردو شاعری میں ایک بہترین اضافہ قرار دیا.
شامتِ اعمال کہ اگلے روز اُس لڑکے نے وہی غزل حلقۂ اربابِ ذوق کے تنقیدی اجلاس میں پیش کر دی.
اجلاس کے شرکاء نے اُس کی غزل کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں اور اُسے شاعری پر ایک بدنما داغ قرار دیا.
وہ لڑکا منہ بسورے منیر نیازی صاحب کے پاس آیا اور بولا: سر آپ نے تو کہا تھا کہ یہ بہت اچھی غزل ھے مگر حلقہ ارباب ذوق کے اجلاس میں تو اُسے شاعری پر ایک بدنما داغ قرار دیا گیا.
منیر نیازی مسکرا کے بولے: پُتر جے ماں کدی پیار نال چن کہہ دیوے تے مقابلہ حُسن وچ حصہ لین نئیں ٹُر جائی دا😂😂
بیٹی کو بھلے نہ تم جہیز دو نہ ہی وراثت میں حق دو ۔۔۔مگر اس کو اس کا من پسند شخص ضرور دو 🙏🙏😐
#اردوشاعری #اردو
✍ 13 رجب المرجب یومِ ولادت
تمام #عاشقانِ #رسولﷺ اہلِ بیت و #صحابہ اولیاء کو #خلیفۂ راشد خلیفۃ #المسلمین فاتح خیبر شہنشاہِ ولایت #دامادِ رسول #ﷺ شیرِ خدا #امیرالمومنین حضرت سیدنا ٰی رضی اللّٰه تعالٰی عنہ #یومِ #ولادت بہت بہت مبارک ہو۔
ہم ووٹ اُس شخصیت کو دینگے جس نے یہودیوں کے گھر
میں
کھڑے ہوکر سینہ تان کر کہا تھا کہ محمد صلیٰ اللہ علیہ وسلم ہمارے دلوں میں بستے ہیں۔۔
ُردو
آپ کا ووٹ ابابیل کی چونچ میں وہ کنکر ہے
جو اس ملک کے ہاتھیوں سے آپ کی جان چھڑوا سکتا ہے۔
ُردو
درد ہیں ،رنج ہیں، آ لام ہیں ، افکار ہیں۔۔۔۔
میرے اثاثے میں دیکھیے کیا کیا شاہکار ہیں
ُردو #مہرتاباں
یہ جھوٹی تسلیاں ، یہ دکھاوا نہ کیجیے
گرانا ہے گر مطلوب تو اٹھایا نہ کیجیے
ُردو #مہرتاباں
ساقی نامہ
ہُوا خیمہ زن کاروانِ بہار
اِرم بن گیا دامنِ کوہسار
گُل و نرگس و سَوسن و نسترن
شہیدِ ازل لالہ خونیں کفن
جہاں چھُپ گیا پردۂ رنگ میں
لہُو کی ہے گردش رگِ سنگ میں
فضا نِیلی نِیلی، ہوا میں سُرور
ٹھہَرتے نہیں آشیاں میں طیُور
وہ جُوئے کُہستاں اُچکتی ہوئی
اَٹکتی، لچکتی، سرکتی ہوئی
اُچھلتی، پھِسلتی، سنبھلتی ہوئی
بڑے پیچ کھا کر نِکلتی ہوئی
رُکے جب تو سِل چِیر دیتی ہے یہ
پہاڑوں کے دل چِیر دیتی ہے یہ
ذرا دیکھ اے ساقی لالہ فام!
سُناتی ہے یہ زندگی کا پیام
پِلا دے مجھے وہ میء پردہ سوز
کہ آتی نہیں فصلِ گُل روز روز
وہ مے جس سے روشن ضمیرِ حیات
وہ مے جس سے ہے مستیِ کائنات
وہ مے جس میں ہے سوزوسازِ ازل
وہ مے جس سے کھُلتا ہے رازِ ازل
اُٹھا ساقیا پردہ اس راز سے
لڑا دے ممولے کو شہباز سے
زمانے کے انداز بدلے گئے
نیا راگ ہے، ساز بدلے گئے
ہُوا اس طرح فاش رازِ فرنگ
کہ حیرت میں ہے شیشہ بازِ فرنگ
پُرانی سیاست گری خوار ہے
زمیں مِیر و سُلطاں سے بیزار ہے
گیا دَورِ سرمایہ داری گیا
تماشا دِکھا کر مداری گیا
گراں خواب چِینی سنبھلنے لگے
ہمالہ کے چشمے اُبلنے لگے
دلِ طُورِ سینا و فاراں دو نِیم
تجلّی کا پھر منتظر ہے کلیم
مسلماں ہے توحید میں گرم جوش
مگر دل ابھی تک ہے زُنّار پوش
تمدّن، تصوّف، شریعت، کلام
بُتانِ عَجم کے پُجاری تمام!
حقیقت خرافات میں کھو گئی
یہ اُمّت روایات میں کھو گئی
لُبھاتا ہے دل کو کلامِ خطیب
مگر لذّتِ شوق سے بے نصیب!
بیاں اس کا منطق سے سُلجھا ہُوا
لُغَت کے بکھیڑوں میں اُلجھا ہُوا
وہ صُوفی کہ تھا خدمتِ حق میں مرد
محبّت میں یکتا، حمِیّت میں فرد
عَجم کے خیالات میں کھو گیا
یہ سالک مقامات میں کھو گیا
بُجھی عشق کی آگ، اندھیر ہے
مسلماں نہیں، راکھ کا ڈھیر ہے
شرابِ کُہن پھر پِلا ساقیا
وہی جام گردش میں لا ساقیا!
مجھے عشق کے پَر لگا کر اُڑا
مری خاک جُگنو بنا کر اُڑا
خِرد کو غلامی سے آزاد کر
جوانوں کو پِیروں کا استاد کر
ہری شاخِ مِلّت ترے نم سے ہے
نفَس اس بدن میں ترے دَم سے ہے
تڑپنے پھٹرکنے کی توفیق دے
دلِ مرتضیٰؓ، سوزِ صدّیقؓ دے
جگر سے وہی تِیر پھر پار کر
تمنّا کو سِینوں میں بیدار کر
ترے آسمانوں کے تاروں کی خیر
زمینوں کے شب زندہ داروں کی خیر
جوانوں کو سوزِ جگر بخش دے
مرا عشق، میری نظر بخش دے
مری ناؤ گِرداب سے پار کر
یہ ثابت ہے تُو اس کو سیّار کر
بتا مجھ کو اسرارِ مرگ و حیات
کہ تیری نگاہوں میں ہے کائنات
مرے دیدۂ تَر کی بے خوابیاں
مرے دل کی پوشیدہ بے تابیاں
مرے نالۂ نیم شب کا نیاز
مری خلوَت و انجمن کا گداز
اُمنگیں مری، آرزوئیں مری
اُمیدیں مری، جُستجوئیں مری
مری فطرت آئینۂ روزگار
غزالانِ افکار کا مرغزار
مرا دل، مری رزم گاہِ حیات
گمانوں کے لشکر، یقیں کا ثبات
یہی کچھ ہے ساقی متاعِ فقیر
اسی سے فقیری میں ہُوں مَیں امیر
مرے قافلے میں لُٹا دے اسے
لُٹا دے، ٹھِکانے لگا دے اسے!
دما دم رواں ہے یمِ زندگی
ہر اک شے سے پیدا رمِ زندگی
اسی سے ہوئی ہے بدن کی نمود
کہ شُعلے میں پوشیدہ ہے موجِ دُود
گراں گرچہ ہے صُحبتِ آب و گِل
خوش آئی اسے محنت آب و گِل
یہ ثابت بھی ہے اور سیاّر بھی
عناصر کے پھندوں سے بیزار بھی
یہ وحدت ہے کثرت میں ہر دم اسِیر
مگر ہر کہیں بے چگُوں، بے نظیر
یہ عالَم، یہ بُت خانۂ شش جہات
اسی نے تراشا ہے یہ سومنات
پسند اس کو تکرار کی خُو نہیں
کہ تُو مَیں نہیں، اور مَیں تُو نہیں
من و تُو سے ہے انجمن آفریں
مگر عینِ محفل میں خلوَت نشیں
چمک اس کی بجلی میں، تارے میں ہے
یہ چاندی میں، سونے میں، پارے میں ہے
اسی کے بیاباں، اسی کے بَبُول
اسی کے ہیں کانٹے، اسی کے ہیں پھُول
کہیں اس کی طاقت سے کُہسار چُور
کہیں اس کے پھندے میں جبریل و حور
کہیں جُرّہ شاہینِ سیماب رنگ
لہُو سے چکوروں کے آلُودہ چنگ
کبوتر کہیں آشیانے سے دُور
پھَڑکتا ہُوا جال میں ناصبُور
فریبِ نظر ہے سکُون و ثبات
تڑپتا ہے ہر ذرّۂ کائنات
ٹھہَرتا نہیں کاروانِ وجود
کہ ہر لحظہ ہے تازہ شانِ وجود
سمجھتا ہے تُو راز ہے زندگی
فقط ذوقِ پرواز ہے زندگی
بہت اس نے دیکھے ہیں پست و بلند
سفر اس کو منزل سے بڑھ کر پسند
سفر زندگی کے لیے برگ و ساز
سفر ہے حقیقت، حضَر ہے مجاز
اُلجھ کر سلجھنے میں لذّت اسے
تڑپنے پھٹرکنے میں راحت اسے
ہُوا جب اسے سامنا موت کا
کٹھن تھا بڑا تھامنا موت کا
اُتر کر جہانِ مکافات میں
رہی زندگی موت کی گھات میں
مذاقِ دوئی سے بنی زوج زوج
اُٹھی دشت و کہسار سے فوج فوج
گُل اس شاخ سے ٹُوٹتے بھی رہے
اسی شاخ سے پھُوٹتے بھی رہے
سمجھتے ہیں ناداں اسے بے ثبات
اُبھرتا ہے مِٹ مِٹ کے نقشِ حیات
بڑی تیز جولاں، بڑی زود رس
اَزل سے اَبد تک رمِ یک نفَس
زمانہ کہ زنجیرِ ایّام ہے
دَموں کے اُلٹ پھیر کا نام ہے
یہ موجِ نفَس کیا ہے تلوار ہے
خودی کیا ہے، تلوار کی دھار ہے
خودی کیا ہے، رازِ درُونِ حیات
خودی کیا ہے، بیداریِ کائنات
خودی جلوہ بدمست و خلوَت پسند
سمندر ہے اک بُوند پانی میں بند
اندھیرے اُجالے میں ہے تابناک
من و تُو میں پیدا، من و تُو سے پاک
ازل اس کے پیچھے، اَبد سامنے
نہ حد اس کے پیچھے، نہ حد سامنے
زمانے کے دریا میں بہتی ہوئی
سِتم اس کی موجوں کے سہتی ہوئی
تجسّس کی راہیں بدلتی ہوئی
دمادم نگاہیں بدلتی ہوئی
سبک اس کے ہاتھوں میں سنگِ گراں
پہاڑ اس کی ضربوں سے ریگِ رواں
سفر اس کا انجام و آغاز ہے
یہی اس کی تقویم کا راز ہے
کِرن چاند میں ہے، شرر سنگ میں
یہ بے رنگ ہے ڈُوب کر رنگ میں
اسے واسطہ کیا کم و بیش سے
نشیب و فرازوپس و پیش سے
اَزل سے ہے یہ کشمکش میں اسِیر
ہُوئی خاکِ آدم میں صُورت پذیر
خودی کا نشیمن ترے دل میں ہے
فلک جس طرح آنکھ کے تِل میں ہے
خودی کے نِگہباں کو ہے زہرِ ناب
وہ ناں جس سے جاتی رہے اس کی آب
وہی ناں ہے اس کے لیے ارجمند
رہے جس سے دُنیا میں گردن بلند
فرو فالِ محمود سے درگزر
خودی کو نِگہ رکھ، ایازی نہ کر
وہی سجدہ ہے لائقِ اہتمام
کہ ہو جس سے ہر سجدہ تجھ پر حرام
یہ عالم، یہ ہنگامۂ رنگ و صوت
یہ عالم کہ ہے زیرِ فرمانِ موت
یہ عالم، یہ بُت خانۂ چشم و گوش
جہاں زندگی ہے فقط خورد و نوش
خودی کی یہ ہے منزلِ اوّلیں
مسافر! یہ تیرا نشیمن نہیں
تری آگ اس خاک داں سے نہیں
جہاں تجھ سے ہے، تُو جہاں سے نہیں
بڑھے جا یہ کوہِ گراں توڑ کر
طلسمِ زمان و مکاں توڑ کر
خودی شیرِ مولا، جہاں اس کا صید
زمیں اس کی صید، آسماں اس کا صید
جہاں اور بھی ہیں ابھی بے نمود
کہ خالی نہیں ہے ضمیرِ وجود
ہر اک منتظر تیری یلغار کا
تری شوخیِ فکر و کردار کا
یہ ہے مقصدِ گردشِ روزگار
کہ تیری خودی تجھ پہ ہو آشکار
تُو ہے فاتحِ عالمِ خوب و زِشت
تجھے کیا بتاؤں تری سرنوشت
حقیقت پہ ہے جامۂ حرف تنگ
حقیقت ہے آئینہ، گُفتار زنگ
فروزاں ہے سِینے میں شمعِ نفَس
مگر تابِ گُفتار کہتی ہے، بس!
’اگر یک سرِ مُوے برتر پَرم
فروغِ تجلّی بسوزد پَرم،
اگر عورت مُحبت میں اُستاد ہے...!!
تو مرد اُس کی شاگردی میں رہ کے اُسے...!!
مُحبت سِکھاتا ہے...!!
چیزیں پُرانی ہو جاتی ہیں، گَل جاتی ہیں...!!
حُسن آخر اپنی کشش کھو دیتا ہے...!!
لوگ بُوڑھے ہو جاتے ہیں...!!
واحد عمل مُحبت ہے...!!
جو کبھی بُوڑھی نہیں ہوتی...🙂🖤
ُردو
اس نے کہا : تم پچھلے ایک گھنٹے سے میرے کندھے پر ٹیک لگائے ہوئی ھو
وہ کہنے لگی : تو کیا تم تھک گئے ؟
اس نے کہا : نہیں ، لیکن میرا دوسرا کندھا حسد کے مارے دکھ رہا ہے!
https://vt.tiktok.com/ZSNk7tDyo/
TikTok · Asthetic اُردو Check out Asthetic اُردو's video.
تم آ ؤ گے مدد کو کہ دیکھو گے تماشا ؟
یا دور سے کرتے رہو گے صبر کی تلقیں؟
میرے بہتے لہو پہ ہو خاموش کیونکر؟
کیا امت مسلم کو سکھاتا ہے یہی دیں ؟
ُردو