mian Asad ullah NA116
سیاست
ہم ڈاکٹر احسان اللہ خان صاحب کو جماعت اسلامی پاکستان کا ممبر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ❤️❤️❤️❤️❤️❤️
I have reached 100 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉
مینڈیٹ تسلیم کرو گے تو سر آنکھوں پر بٹھائیں گے
نہیں تو بندوق کی نالی پر عزت قائم نہیں ہو گی
حافظ نعیم الرحمن
حافظ نعیم الرحمان کی مقبولیت 53 فیصد وہ ہار گئے اور جس کی مقبولیت 5 فیصد وہ جیت گیا تھو ہے ایسے نظام پر
میرے خیال سے جماعت اسلامی کو عوام کی خدمت یتیموں کی کفالت فری میڈیکل کیمپ کرونا و سیلاب زدگان کی مدد چھوڑ کر ان پیسوں سے اپنے امیدواروں کے لیے بڑی بڑی گاڑیاں خریدنی چاہیے گن مین ساتھ رکھنے چاہئیں تاکہ اگلا الیکشن جیت سکیں
حل صرف پروٹوکول
مئیر کراچی کے انتخاب والا تجربہ عام انتخابات میں دہرایا گیا۔
اکثریت ہار گئی اور اقلیت نے وکٹری سپیچ کر ڈالی۔ نواز شریف پاکستان کے مرتضی وھاب بن گئے۔ مبینہ مئیر پاکستان۔
میری جنگ تھی سو لڑ گیا ۔
الحمدللہ ڈیڑھ سال سے فیلڈ میں ، عوام میں ، 500 سے زائد میٹنگز ، ریلیز ، کنونشن ، 100 سے زائد گاؤں میں رابطے
آخری 30 دن میں 100 سے زاید کارنر میٹنگز 10 بڑے جلسے ، ہر گھر کو تین سے پانچ بار کھٹکھٹایا ، نہ ہم سے کوئی پبلسٹی مہم میں آگے نکل سکا ، نا کارنر میٹنگز جلسے جلوس میں ، نہ سوشل میڈیا میں ۔
پورے حلقے میں ترازو ، جماعت اسلامی ، سراج الحق کی گونج ہے ، کوئی تجزیہ ہمارے بغیر مکمل نہیں ، الحمدللہ امیدواران کارکنان اور تنظیم نے کم وسائل ، کم افرادی قوت کے باوجود 100 نہیں بلکہ 200 فیصد دیکر مخالفین کو حیران و پریشاں کر دیا ہے ۔
نہ یہ ہمارا مضبوط تنظیمی حلقہ تھا نا سیاسی حلقہ ، لیکن 1000 سے زائد لوگ اس وقت تنظیمی رابطوں میں آچکے ہیں ، یہی ہماری پہلی جیت ھے ،
، الحمدللہ سب نے مل کر مخالفین کو بھی بتا دیا کہ الیکشن کیسے لڑا جاتا ہے ۔ اب کل کا فیصلہ اللہ اور عوام کے ہاتھ میں ہے ، ان شاء اللہ کل بھی فتح و کامرانی ہوگی ۔
آپ کو بھی ہماری الیکشن کمپین پر تبصرے کی دعوت ھے میاں اسد اللہ امیدوار برائے قومی اسمبلی NA116
اگر آپ سرکاری سکول ،ہسپتال ، تھانہ سے مطمئن ہیں تو سابق سرکاروں کو ووٹ دیں۔وگرنہ آپشن بدلیں پلیز
ڈاکوؤں کے ڈاکوں سے ڈر نہیں لگتا, صاحب.
جماعت اسلامی کی دیانت سے ڈر لگتا ہے.
🤣😂
رہ بلند وخوش نوا،بلند عزم و حوصلہ
راہ حق کا آشنا،چراغ منزل وفا
سورہ الکہف!
" اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہے جسے اس کے رب کی" آیات" سناکر" نصیحت" کی جائے اور وہ ان سے منہ پھیرے اور اس برے انجام کو بھول جائے جس کا سرو سامان اس نے اپنے لیے خود اپنے ہاتھوں کیا ہے؟
﴿جن لوگوں نے یہ روش اختیار کی ہے﴾ ان کے دلوں پر ہم نے" غلاف" چڑھا دیے ہیں جو انہیں قرآن کی بات نہیں سمجھنے دیتے ، اور ان کے کانوں میں ہم نے "گرانی" پیدا کر دی ہے ۔ تم انھیں ہدایت کی طرف کتنا ہی بلاؤ ، وہ اس حالت میں کبھی ہدایت نہ پائیں گے ۔ "
لوگو!
سب کو آپ نے آزمایا ہے سبھی نے مایوس کیا ہے
ہی آپ کے بدلیں گے حالات۔ اس لیے ووٹ اب صرف اور صرف ترازو کا۔
#ترازومیرانشان
#ترازوتعمیرکانشان #ترازو
ووٹ لینے کے لئے آنے والوں کے پاس ، پراڈو ،لینڈ کروزر ، ویگو
اور ووٹ دینے والوں کے پاس حسرتیں ، بے بسی اور افلاس۔
جبر کا موسم کب بدلے گا؟ ہم بدلیں گے تب بدلے
باقی گلآں دیآں گلآں ۔۔۔
جان رب دی، ووٹ جماعت اسلامی دا !!
ن لیگ، پیپلزپارٹی والے ووٹ مانگنے آئے تو جوتیاں ماریں گے۔
اس دفعہ ووٹ صرف جماعت اسلامی کا۔
ایک شہری نے حکمران جماعتوں کو آئینہ دکھا دیا
اگرانٹرا پارٹی الیکشن کی کسوٹی پر پرکھنا ہے تو جماعت اسلامی کے سوا کوئی جماعت الیکشن کے لیے اہل نہیں ہو سکتی۔ اچھی لگے یا بری ، حقیقت یہی ہے۔
سینئر صحافی آصف محمود کا ٹویٹ
اگر ہم صرف جھوٹ بولنا اور جھوٹے لوگوں کا ساتھ دینا چھوڑ دیں تو بحثیت قوم ترقی و سربلندی حاصل کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا
سچوں ⚖️ کا ساتھ دیں
تحریر : فاروق بھٹی
اعظم گیریژن سکول کینٹ لاہور سے میٹرک کرنے والی اس لڑکی نے لاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی تھی۔ لاہور کالج ویمن یونیورسٹی سے پری میڈیکل میں ایف ایس سی کرتے ہوئے وہ ایک مرتبہ پھر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے وکٹری اسٹینڈ پر تیسری پوزیشن پر کھڑی تھی۔
ڈاکٹر بن کر انسانیت کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھنے والی لڑکی نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں میرٹ پر داخلہ ہونے کے باوجود فاطمہ جناح میڈیکل کالج کا انتخاب محض اس لئے کیا کہ وہ مخلوط نظام تعلیم کو پسند نہیں کرتی تھی۔ MB,BS فائنل میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ڈاکٹر صاحبہ کو لندن سے MRCOG کے لئے سکالرشپ آفر ہوئی لیکن پاکستانیت سے سرشار اس مسیحا نے گائنی میں اسپیشلائزیشن کرنے کے لئے DGO میں داخلہ لے لیا۔ اس مرتبہ قوم کی اس بیٹی نے پنجاب بھر میں اول پوزیشن کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا۔
ڈاکٹر زیبا کا passion ان کا پروفیشن بن چکا تھا لیکن وہ خالد مسجد کیولری گراوؑنڈ کی ڈسپنسری میں آنے والی مریضوں کا فی سبیل اللہ معائنہ کرتیں۔ بعد ازاں اپنے گھر واقع کیولری گراؤنڈ میں ہی خدمت خلق کا سلسلہ جاری رکھا۔ اسی گھر کی تعمیرِنو کے دوران ڈاکٹر صاحبہ نے بیسمنٹ میں اپنا کلینک بنایا جو بعدازاں ایک ایسے مرکزے کی صورت اختیار کر گیا جِسے سراپا سعادت ہی سمجھنا سعادت ہے۔
ڈاکٹر صاحبہ کے ذوق مطالعہ نے ان کو کتابوں نصابوں سے یوں جوڑے رکھا کہ مطالعہ ان کی عادتِ ثانیہ بن گیا۔ مشاہدے کی قوت کا زیریں فن رکھنے والی ڈاکٹر زیبا وقار نے سید ابوالاعلی مودودی علیہ الرحمہ کی معرکتہ الآراء تفسیر تفہیم القرآن کا مطالعہ شروع کیا تو جیسے ان کی سعید روح میں انقلاب برپا کر دیا۔ ان کا مقصدِ حیات جسم کی مسیحائی سے روح کی مسیحائی کی طرف مڑ گیا۔ انہوں نے طب کی پریکٹس چھوڑ کر اپنے گھر کے کلینک کو ہی قرآن کلاسز کا مرکز و محور بنا دیا۔ ڈاکٹر اسرار احمد علیہ الرحمہ اور ڈاکٹر ذاکر نائیک کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ڈاکٹر زیبار وقار نے دعوت بالقرآن کو حرزِ جاں بنانے کا جو فیصلہ کیا تھا، اللہ رب العزت نے اس میں بڑی برکت دی۔ الحمدللہ آپ اب تک پینسٹھ سے زائد مرتبہ دورہ تفسیر القرآن مکمل کروا چکی ہیں جس سے مستفیض ہونے والی لڑکیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ ڈیفنس اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں آپ کی تربیت یافتہ خواتین آج قرآن کی دعوت پر پوری دلجمعی سے کام کر رہی ہیں۔
آپ نے خواتین و طالبات کیلئے بیدیاں روڈ پر وسیع و عریض النساء اسلامک انسٹیٹیوٹ و قرآن ہاؤس قائم کیا ہے جہاں ہر سال سینکڑوں طالبات بطور معلمہ ایک سالہ کورس مکمل کرتی ہیں۔ قرآن ہاوؑس میں طالبات سے قیام و طعام، تدریس اور کتابوں کا کوئی معاوضہ نہیں لیا جاتا۔ علاوہ ازیں جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے اندرون و بیرون ملک لاکھوں مرد و خواتین آنلائن کورسز اور دروس سے فہم اسلام و قرآن سے مستفید ہو رہے ہیں۔ آپ کے وڈیو دروس کئی ٹی وی چینلز پر بھی نشر ہوتے ہیں جو عوام و خواص میں یکساں مقبول ہیں۔
النساء اسلامک انسٹیٹیوٹ و قرآن ہاؤس پورے ملک میں طالبات کیلئے ایک ایسا منفرد ادارہ ہے جہاں پر جدید طرز پر قرآن و سنت کی تعلیم دی جاتی ہے۔ خوبصورت اور پرپز بلڈ عمارت میں پورے ملک سے آنے والی طالبات شہزادیوں کی طرح رہتے ہوئے قرآن کے نور سے اپنے دلوں کو منور کر رہی ہیں۔ معلمات کی ایک کثیر تعداد کے ہمراہ ڈاکٹر زیبا خود بھی ان بچیوں کو تفسیر القرآن و حدیث اور سیرت نبوی پڑھاتی ہیں۔
احباب، معلمات اور شاگرد بچیوں کی آراء کی روشنی میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پارلیمنٹ میں اپنا روشن کردار ادا کرنے کے لئے ڈاکٹر صاحبہ حلقہ 122 سے قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ اس وطن عزیز میں کرپشن سے پاک معاشرے کے لئے وہ اپنا کردار ادا کرنے کی خواہاں ہیں۔ ان کی دعوت سے وابستہ طالبات، خواتین اور ان کے اہلخانہ پرعزم ہیں کہ جیت کر ڈاکٹر صاحبہ اپنے حلقہ اثر میں دعوت بالقرآن کو مزید موثر اور وسیع تر کریں گی۔ عوام کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکمہ جات کو متحرک کریں گی۔ سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو عوام کا حقیقی خادم بنائیں گی۔ ایوان میں قانون سازی کرتے ہوئے نظریہ پاکستان کی حقیقی روح کے مطابق کارکردگی سرانجام دیں گی۔ خواتین اور بچوں پر ہونے والے ظلم کے خاتمے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گی۔ یتامیٰ اور بیروزگاروں کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ الخدمت کے پراجیکٹس آغوش، مائیکرو فنانس، صاف پانی، ڈائگناسٹک لیب، بلڈ بنک، کفالت یتامیٰ، اسکولز اور مدارس کے لئے مزید کام کئے جائیں گے۔
ڈاکٹر صاحبہ کا عزم ہے کہ 8 فروری کو اسمبلی ایوان پہنچ کر اپنی تمام صلاحیتوں کو ظلم و جبر اور ناانصافی کے اس نظام کو بدلنے کے لئے استعمال کریں گی ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Sheikhupura
560
Sheikhupura
خلیفہ مجاز حضرت اقدس مولانا حافظ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی صاحب دامت برکاتہم العالیہ
Triday Wali
Sheikhupura, LAHORE
I AM KING OF MY OWN WORD. AND LOVE WITH PARENTS ONLY. 😎
Lahore
Sheikhupura, 39350
I'm usman Ahmad. I'm a medical student in Jinnah hospital Lahore Pakistan