BNN News SKP
A Channel Description is a brief outline of what type of content you publish on your channel. Also,
جوئیانوالہ موڑ شیخوپورہ کی بہترین تعلیم گاہ 👇
جمن کوزین جناح پارک ڈی گراؤنڈشیخوپورہ
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=419661456203023&id=100044775169630&sfnsn=scwspmo
شیخوپورہ(سرفرازبیگ سے)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء و چیئرمین لائیو اسٹاک پنجاب ڈاکٹر محمد سلیم چوہدری نے کہا ہے کہ میری نظر میں قائد اعظم کے بعداگرکوئی قومی ہیروتھا تووہ ڈاکٹرقدیرخان تھے ملک کے ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے اور اس کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتہائی اہم کردار تھا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر محمد سلیم چوہدری نے مذید کہا کہ مئی 1998 میں پاکستان نے بھارتی ایٹم بم کے تجربے کے بعد کامیاب تجربہ کیا۔ بلوچستان کے شہر چاغی کے پہاڑوں میں ہونے والے اس تجربے کی نگرانی ڈاکٹر قدیر خان نے ہی کی تھی۔ انہوں نے 150 سے زائد سائنسی تحقیقاتی مضامین بھی لکھے ہیں جبکہ یکم اپریل 1396 کو موجودہ بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر عبد القدیر خان قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے تھے اور انہوں نے کراچی میں سکونت اختیار کرلی تھی، انہوں نے 1960 میں کراچی یونیورسٹی سے میٹالرجی میں ڈگری حاصل کی، بعد ازاں وہ مزید تعلیم کے لیے یورپ چلے گئے، انہوں نے جرمنی اور ہالینڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے ہالینڈ سے ماسٹرز آف سائنس جبکہ بیلجیئم سے ڈاکٹریٹ آف انجینئرنگ کی اسناد حاصل کیں۔ڈاکٹر عبالدقدیر خان 15 برس یورپ میں رہنے کے بعد سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی درخواست پر 1976 میں پاکستان واپس آئے، انہوں نے 31 مئی 1976ء میں انہوں نے انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز میں شمولیت اختیار کی۔ بعد ازاں اسی ادارے کا نام نام یکم مئی 1981 کو جنرل ضیاءالحق نے ’ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹریز‘ رکھ دیا۔ یہ ادارہ پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔کہوٹہ ریسرچ لیبارٹریز نے نہ صرف ایٹم بم بنایا بلکہ پاکستان کے لئے ایک ہزار کلومیٹر دور تک مار کرنے والے غوری میزائیل سمیت چھوٹی اور درمیانی رینج تک مارکرنے والے متعدد میزائیل تیار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
شیخوپورہ:معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری شریف اور چوہدری حنیف گجر کے والد محترم چوہدری سلطان محمد آف گجر ٹاؤن کی وفات پرصوبائی ٹکٹ ہولڈر چوہدری یاسر اقبال گجر و اہل علاقہ اظہار تعزیت کررہےہیں۔
بمعہ تصاویر
شیخوپورہ(سرفراز بیگ سے)ورلڈمنگول فیڈریشن پاکستان کے عہداران کا سالانہ اجلاس کا شیخوپورہ میں وائس چیئرمین پنجاب مرزا نصیر بیگ کی رہائش گاہ میں انعقاد کیا گیا،جس میں چیئرمین آل پاکستان مرزا عابد بیگ،صدر و ممبر صوبائی اسمبلی مرزا جاوید بیگ،صدر شیخوپورہ مرزا سعید بیگ،مرزا ارشد بیگ،مرزاعبدالر ؤف بیگ،مشتاق بیگ،انم بیگ،آفتاب بیگ،عابد علی بیگ،شوکت بیگ، اسلم بیگ،مرزا ہارون الرشید بیگ،زاہد بیگ انوار الحق بیگ سمیت تمام عہدداران و مغل برادری نے شرکت کی،تقریب شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے،چیئرمین آل پاکستان مرزا عابد بیگ،وائس چیئرمین پنجاب مرزا نصیر بیگ،صدر و ممبر صوبائی اسمبلی مرزا جاوید بیگ،صدر شیخوپورہ مرزا سعید بیگ،مرزا ارشد بیگ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کی تمام مغل برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے،اور غریب اور بیوہ کی امداد کی جائیگی،مخلوق خدا کی خدمت کرنے میں گریز نہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارا بھتیجا اور سینئر صحافی سکندر بلوچ مرحوم کا بیٹامحمد علی بلوچ گم ہوگیا ہے،جس کسی کو ملےوہ اس نمبر پر اطلاع کریں۔ 03070697066۔۔۔۔03117502337
Videos (show all)
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Sheikhupura