Haideri Azadari Network

Haideri Azadari Network

ولائیت علی علیہ السلام اوجب است

23/08/2024

📜کیا شیعہ قاتلانِ حسینؑ ہے(تاریخ ساز تحریر)
🖋نوٹ:اہل سنت اعتراض کو (👈🏻) کے علامتی نشان سے اور شیعہ جواب کو (📚) کے علامتی نشان سے ظاہر کیا گیا ہے۔
*👈🏻قال الناصبی:اہل تشیع کی معتبر ترین کتاب اصول کافی میں ہے کہ*
نبی علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:
"اے علی! اپنے بیٹوں کو اپنے شیعہ سے بچانا، کیونکہ تیرے شیعہ تیری اولاد کو قتل کر دیں گے"
(بحوالہ شیعہ کتاب: اصول کافی 260/8)
📚جواب حیدری:بسم سبحانہ'اول یہ تحریر لکھنے والے نے اصل روایت نقل نہیں کی کیونکہ اگر اصل روایت نقل کرتا تو الٹا شیعوں کا جنتی ہونا ثابت ہو جانا تھا۔اصل روایت میں یہ الفاظ ہے کہ تاجدار ختم نبوتؐ حضرت محمدؐ سے پوچھا گیا کہ اے اللّٰہ کے رسولؐ قرآن میں جن جنتی اصحاب الیمین کا ذکر ہے وہ کون ہے تو رسولؐ نے فرمایا "قال رسولؐ لعلی ھم شیعتک فسلم ولدک منھم ان یقتلھم" وہ تیرے شیعہ ہے 'فسلم' پس تیرے واسطے سلامتی ہے کہ وہ تیری اولاد کے قاتل نہیں.
جی جناب یہاں تو رسولؐ شیعوں کے جنتی ہونے کی خبر دے رہے ہیں اور تم غلط ترجمہ کر کے مفہوم بدل رہے ہو!ان ھذا لشئی عجیب
اگر مذکورہ ناصبی ترجمہ مان لیا جائے تو لازم آئے گا کہ اصحاب الیمین(جن کو قرآن میں جنتی کہا گیا ہے)ہونے کا بھی یہی معنی لیا جائے۔جو کہ سپاہ صحابہ والے زہر کا پیالہ پی لے گے مگر یہ مفہوم نہیں لے سکتے۔
ثانیا: یہ روایت مجھول ہے۔سند روایت یوں ہے عن معاویہ بن الحکیم عن بعض رجالہ عن عنبسہ بن بجاد عب ابی عبداللّٰہؑ۔۔۔۔۔"
لہذا *عن بعض رجالہ* کون ہے! سو مجھول روایت سے استدلال اہل سنت کی پرانی عادت ہے۔
جب کہ اہل سنت کتاب الصواعق المحرقہ ص١٦١ امام کعبہ ابن حجر مکی طبع مصر میں بھی اس سے ملتا جلتا فرمان رسولؐ ملتا ہے کہ حضرت محمدؐ نے حضرت علیؑ سے فرمایا یاعلی انت و شیعتک فی الجنة۔
اے علی تو اور تیرے شیعہ جنتی ہے۔
سو الحمدللہ شیعہ فرقہ کے جنتی ہونے کی بشارت تو افضل المرسلین کی مطھر زبان سے ثابت ہے۔لہذا اس کی تکذیب کرنے والا عاشق رسولؐ کیسا!
*🗡اہل سنت کا اقرار کہ قاتلانِ حسینؑ حضرت ابوبکر و عمر و عثمان کو ماننے والے تھے*
سب کو علم ہے کہ امام حسنؑ و حسینؑ کا قاتل یزید بن معاویہ ہے۔اہل سنت سلسلہ نقشبندیہ کے عالم ملا اخوند درویزہ حنفی پشاوری لکھتا ہے کہ:
"یزید کافر نبود بلکہ مسلمان سنی بود"
کہ یزید کافر نہیں بلکہ اہل سنت مسلمان ہے۔
(شرح قصیدہ امالیہ ص٢٣ طبع لاہور)۔
اسطرح حنفی محدث ملا علی قاری نے سنی خلفاء گنواتے ہوئے شرح فقہ اکبر ص84 طبع دہلی میں "معاویة و ابنہ یزید" کے الفاظ کے ساتھ معاویہ کو پانچواں اور یزید بن معاویہ کو چھٹا اہل سنت خلیفہ لکھا ہے۔
💊ابن زیاد ملعون نے اپنے یزیدی خنزیروں کو حکم دیا کہ:
"ان حل بینھم و بین الماء کما فعل بالتقی الزکی المظلوم امیر المومنین عثمان رضی اللہ عنہ"
کہ حسینؑ و اصحاب حسینؑ اور دریا کے درمیان حائل ہو جاو(تاکہ یہ پانی نہ پی سکے)جیسا کہ تقی زکی مظلوم امیرالمومنین عثمان کے ساتھ کیا گیا۔
(البدایہ و النھایہ جلد8 ص175 طبع بیروت)۔
اب تو قاتلان حسینؑ کا مذھب کھل کر سامنے آ گیا کہ ابن زیاد ملعون دراصل اصحاب ثلاثہ کا مرید تھا۔تبھی اس نے اہل بیتؑ کا پانی روک کر قتل عثمان کا بدلہ لیا۔
💊جب مدینہ میں خبر قتل حسینؑ پہنچی تو مستورات بنی ہاشمؑ چیخ و پکار کے ساتھ رونے لگ گئی۔جس کی آواز سن کر عمرو بن سعید بن العاص خوش ہوا اور کہا:
"ھذا واعیة بواعیة عثمان بن عفان"
کہ یہ کہرام عثمان بن عفان کے بدلے میں ہیں۔
(تاریخ الکامل لابن الاثیر ج3 ص300 طبع بابی حلبی مصر)۔
💊قاتلانِ حسینؑ صحابہ و اولاد صحابہ۔
وہابیوں کے چہیتے لاڈلے محدث ابن کثیر لکھتے ہیں:
جب مسلم بن عقیل کوفہ میں باب قصر کے قریب پہنچے تو "اذا علی بابہ جماعة من امراء من ابناء الصحابة ممن یعرفھم و یعرفونہ۔۔۔۔۔۔۔۔فقال رجل اولئک واللہ لا تشرب منھا حتی تشرب من الحمیم"
تو وہاں صحابہ ذادوں کی ایک جماعت موجود تھی۔جو مسلم کو جانتے تھے اور مسلم ان کو جانتے تھے۔جناب مسلم بن عقیلؑ ایک برتن کی طرف بڑھے کہ پانی پی لے تو ان(صحابہ کے بیٹوں) میں سے ایک نے کہا کہ خدا کی قسم تم اس میں سے نہ پی سکوں گے جب تک کے دوزخ کا گرم پانی پی لو۔
(تاریخ ابن الکثیر ج8 ص156 طبع بیروت)۔
حافظ ابن کثیر مزید لکھتے ہیں کہ:
"بعث ابن زیاد عمرو بن حریث المخزومی و صاحب شرطتہ"
مسلم ابن عقیلؑ کو گرفتار کرنے کے لیے ابن زیاد نے عمرو بن حریث مخزومی کو بھیجا۔جو اس کے گنڈوں کا انچارج تھا۔
(تاریخ ابن الکثیر ج8 ص155).
محدث ابن حبان نے اپنی کتاب "مشاہیر علماء الامصار" میں عمرو بن حریث مخزومی کو جید صحابہ میں شمار کیا ہے۔
📖امام غزالی کا حیرتناک فتوی'
امام غزالی کہتے ہیں کہ واعظ پے حرام ہے کہ وہ شہادت حسین کی روایات و حکایات پڑھے کیونکہ "فانہ یہیّج علی بغض الصحابة و الطعن فیھم" ایسا کرنے سے صحابہ کا بغض اور ان پے طعن ہوتا ہے۔
(الصواعق المحرقہ ص600 امام کعبہ ابن حجر مکی مکتبة الفیاض)۔
وہ صحابہ کون ہے۔یزید کو خلیفہ بنانے والا معاویہ،خلافت یزید کی بیعت کی تحریک چلانے والا مغیرہ بن شعبہ صحابی،سب سے پہلے بیعت یزید کرنے والے ابن عمر و سعد بن وقاص صحابی،لشکر ابن زیاد برائے یزید کا کمانڈر عمرو بن حریث صحابی،شامی لشکر یزید کا کمانڈر شبث بن ربیع صحابی۔۔۔۔۔۔۔۔یہ باتیں اہل سنت کی کتب سے صرف ذاکرین ہی بتا کر ان کے مولویوں کا منہ کالا کرتے ہیں۔اس لیے ذاکرین کو جھوٹا کہہ کر جان چھڑا لی جاتی ہے۔لیکن سنیوں کی محراب و منبر پے "شیعہ قاتل حسینؑ" کے نعرے لگوا کر اپنی عوام کو بندر کی طرح نچوا کر جھوٹ بکنے والے ان کے مفتی غزالی دوراں،شیخ الاسلام،کنزالعلماء اور نہ جانے کیا کیا بن جاتے ہیں۔
*👈🏻قال الناصبی:سیدہ زینب بنت علی رضی اللہ تعالی عنہما نے فرمایا:*
"اے کوفیو! اے غدارو! تم نے نبی علیہ السلام کے جگر کے ٹکڑے کو قتل کیا ہے"
(بحوالہ شیعہ کتاب: جلاء العیون 424)
*📚کوفہ کے بانی حضرت عمر تھے۔*
جی بالکل حضرت عمر ہی وہ شخصیت ہے جنہوں نے کوفہ شہر کی بنیاد رکھی۔اہل سنت مورخ مولانا شاہ معین الدین ندوی اپنی کتاب "خلفائے راشدین ص152 طبع مکتبہ اسلامیہ لاہور" پے لکھتے ہیں:
"کوفہ:حضرت عمر کو اس شہر کے بنانے میں غیرمعمولی دلچسپی تھی،یہ شہر حضرت عمر ہی عہد میں اس عظمت و شان کو پہنچ چکا تھا کہ وہ اسے راس الاسلام فرمایا کرتے تھے،علمی حیثیت سے بھی ہمیشہ ممتاز رہا ہے،امام نخعی،حماد،امام ابوحنیفہ اور امام شعبی اس معدن کے لعل و گوہر تھے۔"
علاوہ ازیں علامہ شبلی نعمانی نے بھی اقرار کیا کہ ایک ہزار صحابہ نے کوفہ کو اپنا وطن بنایا۔
(مقالات شبلی جلد3 ص8 طبع اعظم گڑھ انڈیا)۔
فقہ عمریہ کے محدث کبیر ابن حبان البستی صاحب الثقات نے اپنی کتاب "مشاہیر العلماء الامصار ص171 اردو طبع ملتان مترجم مولانا امداد اللہ انور" میں تقریبا بیس صفحات پے ان جید صحابہ رسولؐ کا ذکر کیا ہے جو کوفہ کے رہنے والے تھے۔
امام ابن سعد کوفہ کے متعلق لکھتے ہیں کہ:
"بھا بیوتات العرب۔۔۔۔ھبط الکوفة ثلاثمائة من اصحاب الشجرة و سبعون من اھل البدر"
کہ اس(کوفہ) میں عرب کے تمام قبیلوں اور خاندانوں کے لوگ تھے۔۔۔۔۔کوفہ کو وطن بنا کر رہنے والو میں تین سو تو ایسے صحابی تھے جنہوں الشجرہ درخت کے نیچے رسولؐ کے دست مبارک پر موت کی بیعت کی تھی اور ستر صحابی وہ تھے جو اہل بدر میں سے تھے۔
(طبقات ابن سعد جلد4 ص4,6 طبع لیڈن).
(تدوین حدیث ص412 مولانا مناظر احسن دیوبندی)۔
اب جس کو شوق ہے وہ گھر میں ہی نہیں بلکہ چوک و چوراہوں میں آ کر عمری کوفیوں کو غدار کہے،بےوفا کہے یا جو مرضی کہے!
کیونکہ کوفہ کے بنانے والے اور بسانے والے،امام حسینؑ سے خط لکھ کر بیوفائی کرنے والے شیعوں کے بڑے نہیں بلکہ سنیوں کے خلفاء و سرتاج تھے۔
*❤️شیعہ امام حسینؑ کے ساتھ قتل و شہید ہوئے اور اہل سنت خلیفہ معاویہ کے پیروکاروں نے قتل کیا۔*
مستند اہل سنت کتاب تاریخ الطبری(بقول شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی اصح التواریخ) میں لکھا ہے:
زحر بن قیس نے یزید کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ:
"ورد علینا الحسین بن علی فی ثمانیة عشر من اھل بیتہ و ستین من شیعتہ"
کہ حسین بن علیؑ نے اہل بیتؑ میں سے اٹھارہ افراد اور ساٹھ شیعوں کو لیکر ہم پے حملہ کیا تو ہم نے سب کو قتل کر دیا۔
(تاریخ الطبری ج ص459 سطر17 تا 19 طبع مصر)
اسی طرح سنیوں بالخصوص وہابیوں کے پسندیدہ محدث حافظ ابن کثیر دمشقی لکھتے ہیں:
ابن زیاد لعین نے یزید سے کہا کہ آپ کو مبارک ہو کہ:
"قتل کذّاب ابن الکذّاب,حسین ابن علی و شیعتہ"
ہم نے۔۔۔۔۔۔۔حسین ابن علیؑ اور اس کے شیعوں کو قتل کر دیا۔
(تاریخ ابن کثیر ج8 ص278 طبع کوئٹہ)۔
*❤️شہداء کربلا شیعہ رافضی تبرائی عقیدہ رکھتے تھے اور یزیدی فوج اہل سنت عقیدہ تھے۔*
اہل سنت امام کبیر طبری لکھتے ہیں:
کربلا میں صحابی امام حسینؑ بریر بن حضیرؓ کو یزیدی سپاہی یزید بن معقل نے کہا کہ اے بریر تیرے نزدیک تو حضرت عثمان ظالم اور معاویہ گمراہ اور گمراہ کرنے والے تھے۔تو بریر نے کہا میرا آج بھی یہی نظریہ ہے اور میں حضرت علیؑ کو ہی امام الھدی مانتا ہو۔جس کے جواب میں یزید ابن معقل نے کہا کہ تم گمراہ ہو۔جوابا حسینی بریرؓ نے کہا کہ اگر تم سچے ہو تو مباھلہ کرو،جو جھوٹا ہوگا اس پے اللہ کی لعنت ہو اور ہم دونوں میں سے جو باطل پرست ہوا قتل ہو جائے گا۔روایت کے الفاظ ہے کہ ان کے درمیان جنگ ہوئی اور "ان سیف ابن حضیر لثابت فی راسہ" کہ حضرت عثمان کو ظالم اور معاویہ کو گمراہ سمجھنے والے حسینی بریر ابن حضیرؓ نے مرید عثمان و معاویہ یزید بن معقل پے ایسا وار کیا کہ تلوار اس کے سر میں پیوست ہوگئی اور وہ جہنم واصل ہو گیا۔
(تاریخ الطبری ج6 ص432 سطر 2 تا 12 طبع مصر)۔ع
نہ تم یوں ستم ڈھاتے،نہ ہم یوں فریاد کرتے'
نہ کھلتے راز سرِ بستہ'نہ یوں رسوائیاں ہوتی
🔥نیز اسی تاریخ الطبری میں موجود ہے کہ:
جب امام حسینؑ کی فوج کا سپاہی نافع بن ھلالؓ میدان کربلا میں آیا تو یزیدی مدمقابل مزاحم بن حریث کو مخاطب کر کے کہا کہ "انا علی دین علیؑ" میں علیؑ کے دین پے ہو۔تو یزیدی مزاحم بن حریث نے اپنے مسلک کی پہچان کرواتے ہوئے کہا "انا علی دین عثمان" میں تو عثمان کے دین پے ہو۔بس پھر رافضی تبرائی نافع بن ھلال نے مزاحم کو جوابا یہ کہہ کر سر قلم کر دیا کہ "انت علی دین شیطان" تو توں شیطان(عثمان) کے دین پے ہیں۔
(تاریخ الطبری ج6 ص435 طبع مصر)۔
یاد رہے کہ علامہ ابن جریر طبری صاحب التاریخ اہل سنت کا مستند و معتبر عالم ہے۔آج تک لکھی جانے والی کتب تواریخ کا انحصار و ماخذ تاریخ الامم و الملوک یعنی تاریخ الطبری ہی ہے۔علامہ ذہبی نے میزان الاعتدال میں اور وہابی محدث نواب صدیق حسن خان بھوپالی نے تاج المکلل میں,مولانا شبلی نعمانی نے الفاروق ص37 میں اس کی تاریخ و تفسیر کی مدحت میں زمین و آسمان کی قلابے ایک کردی ہے
🚩شہید کربلا شہزادہ علی اکبر ابن الحسینؑ کا عقیدہ'
شہزادہ علی اکبرؑ نے فوج ستم گر یزید کو مخاطب کر کے فرمایا:
تاللہ لا یحکم فینا ابن الدّعی
کہ اللہ کی قسم بدکار نسب(معاویہ) کا بیٹا(یزید پلید) ہم پے حکمرانی نہیں کر سکتا۔
(تاریخ الطبری ج6 ص446 سطر14)
(کتاب انسانیت موت کے دروازے پر،مولانا ابوالکلام آزاد)۔
🚩خاندانِ رسولؐ بنو ہاشم کا شیعہ رافضی و تبرائی عقیدہ'
تیسری صدی کے اہل سنت عالم علامہ عبدالرحمن ہمذانی الشافعی لکھتے ہیں کہ:
اعلم ان الحسین لم یقتل فی یوم کربلا،و انما قتل فی یوم السقیفہ
ایک ہاشمی جوان سے پوچھا گیا کہ قتل امام حسینؑ کا سبب کیا ہے تو اس نے جواب دیا کہ جان لو کہ حسینؑ ہرگز کربلا میں قتل نہیں ہوئے بلکہ آپ تو سقیفہ والے دن ہی قتل کر دییے گے۔
(اہل سنت کتاب:الفاظ الکتابیہ ص143 طبع مصر)۔
صحیح بخاری ص1050 باب رجم الحبلی گواہ ہے کہ سقیفہ وہ مقام ہے جہاں ابوبکر کو عمر وغیرہ نے خلیفہ بنایا "خالف عنا علیؑ" حضرت علیؑ نے خلافت ابوبکر کی مخالفت کی۔بس اس ہاشمی کے مطابق قتل حسینؑ کا اصل دن سقیفہ والا ہے۔جب امام حسینؑ کے والد کا حق غصب ہوا۔
لہذا اہل سنت کی معتبر کتب کی گواہی کے مطابق تو شیعہ شہداء کربلا میں سے ہیں۔جب کہ معاویہ کے پیروکار قاتلین حسینؑ ہے۔
*👈🏻قال الناصبی:"سیدنا حسین بن علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ کے قاتلوں میں کوئی شامی یا حجازی نہیں تھا بلکہ وہ سب کوفی تھے"*
(بحوالہ شیعہ کتاب: خلاصة المصائب 201)
📚شیعہ دشمن قلمکار نے یہاں جس مکاری کا مظاہرہ کیا ہے وہ بھی ملاحظہ ہو۔اصل عبارت کچھ اور ہے اور رخ کچھ اور دکھایا گیا۔اصل عبارت خلاصة المصائب کتاب کے ص213 پے ہیں نہ کے ص201 پے۔اصل عبارت یہ ہے کہ:
"جناب حسینؑ جب قریب کربلا پہنچے تو عمرسعد پچاس ہزار سوار برائے قتل شاہِ ابرار ہمراہ لیکر کربلا روانہ ہوا لیس فیھم شامی ولا حجازی بل جمیعھم من اھل الکوفة کوئی ان اشقیا میں نہ شامی تھا نہ حجازی تھا بل کے سب اہل کوفہ تھے"ختم شد
ناصبی قلمکاری اصلی عبارت ایسے پی گیا جیسے ریت پیشاب پی جاتی ہے۔کیونکہ اصلی عبارت ان کے خاندانی مراسم کا چٹھا بٹا کھول کے رکھ دیتی ہے۔اصلی عبارت میں واضح لکھا کہ جو پہلا لشکر کربلا آیا قتل امام حسینؑ کے لیے اس کا کمانڈر عمر بن سعد تھا۔جو کہ تقریب التہذیب ابن حجر عسقلانی کے مطابق اہل سنت کا بزرگ اور ثقہ تابعی ہے۔نیز سنیوں کے عشرہ مبشرہ صحابی سعد بن ابی وقاص کا بیٹا ہے۔اور حضرت عمر بن الخطاب کی طرف سے ان کے دور میں *قاتل حسینؑ عمر بن سعد* کو والی حمص مقرر کیا گیا۔جیسا کہ علامہ شبلی نعمانی لکھتے ہیں:
*"عمر بن سعد، _والی حمص_ ،حضرت عمرؓ انکی نہایت عزت کرتے تھے"*
(الفاروق ص197 طبع دارالاشاعت کراچی)۔
🗡اب فیصلہ اہل انصاف کے ہاتھ میں ہے کہ جس کوفی لشکر کی کمانڈ اہل سنت کے دوسرے خلیفہ کے وزیر کے ہاتھ میں ہے۔اس لشکر کے سپاہی شیعہ ہونگے یا حضرت عمر کے محب؟
ثانیا:فوج یزید کی تعداد نو لاکھ سے زائد تھی۔جبکہ یہ پچاس ہزار لشکر عمر بن سعد کا ہے۔جو کوفہ سے آیا۔معلوم ہوا کہ باقی کے تقریبا ساڈھے آٹھ لاکھ یزیدیوں کا تعلق کوفہ سے نہ تھا بلکہ ابن زیاد و شمر،عمرو بن حریث ملعون کی سرکردگی میں شام و بصرہ سے آئے جو کہ معاویہ کا پایہ تخت تھا اور سب کے سب دشمنان اولاد رسولؐ تھے۔بس کوفہ سے وہی لوگ قتل امام حسینؑ کے لیے آئے جو معاویہ کے گروہ سے تھے۔جیسا کہ شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی واضح لکھتے ہیں:
"چون اشقیاء شام و عراق بحکم یزید پلید و رئیس اہل عناد ابن زیاد امام ہمام را در کربلا شھید ساختند"
کہ شام و عراق کے اشقیاء نے یزید پلید اور اہل فساد کے رئیس ابن زیاد کے حکم سے امام حسینؑ کو کربلا میں شہید کیا۔
(تحفہ اثناعشریہ ص9 طبع ثمرہند لکھنو)۔
لہذا قاتلین حسینؑ تو معاویہ کے شامی اہل سنت محب ہے۔نہ کے مظلوم شیعہ۔
*👈🏻قال الناصبی"کوفی سب کے سب شیعہ تھے۔"*
(بحوالہ شیعہ کتاب: مجالس المؤمنین 25)
📚مجالس المومنین کتاب زبدة المحدثین قاطع النواصب حضرت علامہ سید قاضی نوراللہ شوستری رح کی ہے۔قاضی سید نوراللہ شوستری رح کا دور نویں صدی ہجری کا ہے۔چونکہ نویں صدی میں کوفہ خاص شیعوں کا مرکز بن چکا تھا تو انہوں نے اس دور کے کوفہ کے متعلق یہ عبارت لکھی۔مگر خیانتکار قلمکار نے نویں صدی ہجری کے کوفہ کے متعلق عبارت کو پہلی صدی ہجری والے کوفہ پے فٹ کر دیا۔
جس طرح اہل اسلام کی آمد سے کفر کا گڑھ یثرب سے بدل کر مدینہ نبوی بنا۔اسی طرح پہلی صدی کا یزیدی کوفہ نویں صدی کو علیؑ کے شیعوں کا مرکز بنا۔
*📜اہل سنت علماء کا اقرار کے کوفہ والے شیعہ نہ تھے۔*
امام اہل سنت علامہ خواجہ حسن نظامی چشتی دہلوی سجادہ نشین درگاہ خواجہ نظام الدین اولیاء لکھتے ہیں کہ:
"کوفیوں کو شیعہ کہنا شیعیت کی بےحرمتی کرنا ہے"
(یزیدنامہ ص43 طبع 1925ء،دہلی)۔
یہی بات مورخ اہل سنت علامہ عمر ابوالنصّر قُدسی نے اپنی کتاب "یزید تاریخ کے آئینہ میں" ص92 طبع نوری کتبخانہ لاہور میں لکھی ہوئی ہے۔
❤️کوفہ حضرت عمر کے پیروکار اہل سنت کا گڑھ تھا۔یہی وجہ ہے کہ اہل سنت فقہ کا سب سے بڑا امام ابوحنیفہ کوفی تھا۔اور اس نے کوفہ میں فقہ حنفیہ کی بنیاد رکھی۔جو کہ کوفہ والوں کے اہل سنت ہونے کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔
*👈🏻قال الناصبی:معتبر شیعہ عالم ملا باقر مجلسی لکھتا ہے:*
"لوگ ہمیں غدار اور قاتلان حسین کہتے ہیں۔ آج میں اقرار کرتا ہوں کہ ہاں! شیعوں نے ہی اہل بیت سے غداری کی اور ان کو شہید کیا۔ پر قسم لے لو وہ ہم نہیں تھے بلکہ ہمارے آبا و اجداد تھے، ہم تو ان کا کفارہ ادا کر رہے ہیں ماتم کر کے۔"
(بحوالہ شیعہ کتاب: بحار الانوار 34/55)
📚لعنت اللہ علی الکاذبین،ابھی تک اہل سنت میں وہ ماں ہی پیدا نہیں ہوئی جو ایسا لال پیدا کر سکے کہ اس حوالہ کو ثابت کردے۔اہل سنت کی شیعوں کے خلاف جتنی کتب لکھی گئی کسی میں ان کے علماء نے اس بناوٹی حوالہ کو نقل نہیں کیا ملاحظہ ہو تحفہ اثناعشریہ شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی،خطبات جیل اعظم طارق سپاہ صحابہ،قاتلان حسینؓ مولوی عبدالشکور لکھنوی،کتب مولانا عمر اچھڑوی،کتب مولانا محمد امین اہلحدیث،کتب مولانا عبدالقادر روپڑی وغیرہم۔
نیز جس بحارالانوار کا یہاں حوالہ دیا گیا ہے وہ مکتبہ "دار احیاء التراث العربی" کا بیروتی ایڈیشن ہے۔جو 110جلدوں پے مبنی ہے۔اس کی جلد34 ص55 جب یہ حوالہ دیکھنا چاہا تو وہاں دور دور تک کہی نظر نہ آیا بلکہ *باب العرش و الکرسی و حملتہا* کا عنوان تھا۔جس میں ایسے حوالے کا نام و نشان تک نہ پایا۔لہذا شیعوں کو جھوٹا بدنام کرنے کے لیے جس خیانت کا یہاں مظہرہ کیا گیا ہے۔اس کی مثال نہیں ملتی۔نیز اوپر واضح ہو گیا ہے کہ جنہوں قتل حسینؑ کیا وہ اہل سنت کے اجداد میں سے تھے۔تبھی اہل سنت اپنے بڑوں کی کارستانیاں چھپانے کے لیے شیعہ مجالس و جلوس روکتے ہیں۔تاکہ نہ مجلس رہے اور نہ کوئی ذاکر ہماری معتبر کتب مثلِ صحیح بخاری و تاریخ طبری و تاریخ ابن کثیر وغیرھم میں سے پڑھ پڑھ کر قاتلان حسینؑ کے شجرے بتا سکے۔
دوسرا یہ کہ ماتم کے متعلق جو اس تحریر لکھنے والے نے بکواس کی ہے تو ماتم کرنا ہرگز کس کا کفارہ نہیں بلکہ سنت اہل بیتؑ و صحابہؓ ہے۔بطور ثبوت ایک حوالہ پیش کرتے ہیں کہ کربلا میں خود امام زین العابدینؑ کے سامنے حضرت زینب بنت علیؑ نے امام حسینؑ کا ماتم کیا۔
وہابیوں کے مرشد محدث حافظ ابن کثیر دمشقی صحیح و مستند واقعات کربلا والے باب میں لکھتے ہیں:
"و ھذہ صفة ماخوذة من کلام آئمة ھذا الشآن۔۔۔۔۔۔۔۔۔قال قرّة بن قیس لما مرت النسوة بالقتلی صحن و لطمن خدودھن"
قرة بن قیس کہتے ہیں جب سیدہ زینبؑ اور دوسری عورتیں لاشیں امام حسینؑ پے قتل کے بعد آئے تو زور سے روتی اور منہ پر ماتم کرتی"
(البدایہ و النھایہ جلد8 صفحہ272طبع مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)۔
معلوم ہوا کہ ماتم کرنا اصلی حسینی ہونے کی نشانی ہے۔باقی حرامی کے لیے کل بھی شہید کا ماتم حرام تھا اور آج بھی حرام ہے۔
🗡منجانب:حیدری تلوار ناصبیت کے پار

28/08/2023

زاکر وسیم العباس بلوچ لالیاں مولا ص کے حرم پاک پہ بانی سے مجلس وعدہ کرکے نہیں مولا ص سب کو ہدایت دیں۔۔۔بانی مجلس شدید غصے میں۔۔۔۔

27/08/2023

مناظر اسلام علامہ اظہر عباس حیدری صاحب ۔۔۔۔
ایک مولوی پٹاکا چلنے سے بہوش ہو گیا۔۔۔۔۔۔
نیاں بیان۔۔۔۔۔
ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں شکریہ

23/08/2023

شہادت بی بی پاک سیدہ صلواۃ علیہ قیامت خیز مصائب ذاکر سید نجم الحسن شیرازی بھلوال۔۔۔۔
تمام مومنین سے گزارش ہے ہماری ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں شکریہ ۔۔۔۔

حیدری عزاداری نیٹورک پاکستان۔۔۔۔

21/08/2023

ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں شکریہ ۔۔۔
مناظر اسلام علامہ اظہر عباس حیدری کا نیاں پیغام مقصرین کے پروپیگنڈہ کا جواب۔۔۔۔
حیدری عزاداری نیٹورک پاکستان ۔۔۔۔

21/08/2023

کدھر گئے پروپیگنڈہ کرنے والے مقصر۔۔۔۔،😅😅😅

20/08/2023

ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں شکریہ ۔۔۔مولانا طاہر اشرفی کا اعتراف بل مسترد۔۔۔مقصرین کے پروپیگنڈہ کا جواب۔۔۔۔
حیدری عزاداری نیٹورک ۔۔

20/08/2023

ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں شکریہ
زاکر وسیم العباس بلوچ 16 اگست کو اپنے ہی دیے گئے بیان کے متعلق غصہ کر گئے ۔۔۔۔۔

17/08/2023

کسی ماں نے وہ مولوی پیدا ہی نہیں کیا جو میرے ہوتے میرے مذہب کا مذاق اڑا کر گھر چلا جائے۔۔۔۔۔
مناظر اسلام حقیقی مرد مجاہد سرمایہ ملت جعفریہ علامہ اظہر عباس حیدری کا اسمبلی صحابہ و اہلبیت علیہ السّلام کے متعلق عمدہ الفاظ ۔۔۔۔۔
ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں شکریہ

17/08/2023

ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں شکریہ
مناظر اسلام علامہ اظہر عباس حیدری صاحب کا جلاد نقلی کو منہ توڑ جواب۔۔۔۔

17/08/2023

📜توہین صحابہ بل کو کیوں ریجیکٹ کیا گیا؟
شیعہ حضرات کا موقف ہے کہ یہ بل قرآن و سنت کے منافی ہے کیونکہ قرآن مجید،دور رسالتؐ اور ادوار خلفاء مسلمین میں کہی بھی صحابہ کی توہین کی سزا سزائے موت یا عمر قید کا حکم نہیں ملتا۔جیسا کہ صحیح بخاری ص439 کتاب الصلح میں رسولؐ کی موجودگی بعض صحابہ کا آپس میں شدید لڑائی کرنا ملتا ہے۔جس میں رسولﷺ نے کوئی سزا کسی صحابی کے لیے تجویز نہیں فرمائی۔اسی طرح مسند احمد ج2 ص436 حدیث نمبر9184 طبع مصر میں حضرت ابوھریرہؓ سے روایت ہے ان رجلا شتم ابابکر کہ رسولﷺ کے سامنے ایک شخص کا حضرت ابوبکر کو گالیاں نکالنا اور رسولﷺ کا مسکرانا ملتا ہے۔لیکن رسولﷺ نے کسی قسم کی سزا اس توہین پے نافذ نہیں فرمائی۔
🖋توہین صحابہ کی سزا والا قانون توہین رسالت والی سزا کے قانون کے منافی ہے!
جی ہاں!جن احادیث سے توہین رسالتؐ کی سزا سزائے موت تجویز کی جاتی ہے۔ان احادیث سے توہین صحابہ کی سزا سزائے موت کو ریجیکٹ کر کے توہین رسالتؐ کا قانون پوری دنیا میں نافذ کیا جاتا ہے۔یہ مشہور حدیث یہ ہے:
ابوبرزہ اسلمی کہتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت ابوبکر کی توہین کی تو مجمع میں سے کسی نے کہا کہ اے خلیفہ مجھے اجازت دے کہ میں اس کی گردن الگ کر دو! تو حضرت ابوبکر نے جوابا فرمایا "لیس ھذا لاحد بعد رسولﷺ"رسولؐ کے بعد کسی کا یہ حق نہیں ہے کہ اس کی توہین پے قتل کیا جآئے۔
سنن نسائی ج2 ص17 باب فیمن سب النبی طبع دہلی۔
مسند ابوبکر الصدیق ص108 طبع بیروت(اسنادہ صحیح،محقق شعیب الارنووط ذیل حاشیہ)۔
اسی طرح حضرت عمر بن عبدالعزیز کے زمانہ میں ایک شخص نے حضرت عمر بن الخطاب کو گالیاں دی۔حاکم کوفہ نے اس کے قتل کے لیے جب عمر بن عبدالعزیز سے اجازت مانگی تو آپ نے جواب دیا:
"انہ لا یحل قتل امر مسلم بسب احد من الناس الا رسولﷺ فمن سبہ فقد حل دمہ"
کسی بھی مسلمان کو گالی دینے کی بناء پے قتل کرنا جائز نہیں۔سوائے اس شخص کے جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو گالی دی۔پس جس نے نبی کو گالی دی اس کا خون مباح ہے۔
الشفاء ج2 ص325 طبع بریلی۔
السلالة الرسالہ ص18 ملا علی قاری الحنفی طبع اردن۔
نتیجہ:
ان احادیث سے روز روشن کی طرح واضح ہوگیا کہ توہین صحابہ کی سزا موت والا بل توہین رسالت کی سزا سزائے موت والے بل کے منافی ہے۔بس فیصلہ اہل سنت کے ہاتھوں میں ہے کہ وہ دو راستوں میں سے کونسا راستہ اختیار کرے گے۔آیا توہین رسالتؐ کے قانون کو بچائے گے یا توہین صحابہ والے قانون کو نافذ کر کے توہین رسالت والے قانون کی ڈھجیاں بکھیڑے گے۔
سید وحید عباس کاظمی.

حیدری عزاداری نیٹورک پاکستان ۔۔۔۔

17/08/2023

ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں ۔۔۔۔شکریہ
مناظر اسلام قبلہ علامہ اظہر عباس حیدری صاحب کا بلکل نیاں بیان اسمبلی صحابہ و اہلبیت علیہ السّلام کے متعلق متنازعہ بل پہ بلکل نیاں بیان۔۔۔۔۔پاک سیدہ ص قبلہ کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں آمین۔۔۔

13/08/2023

مناظر اسلام علامہ اظہر عباس حیدری کا صحابہ و اہلبیت کا متنازعہ اسمبلی بل عدالت میں چیلنج کردیا ۔۔۔۔

12/08/2023

دوران مناظرہ علامہ اسد عباس شاکری صاحب نے حق ادا کر دیا۔۔۔۔

12/08/2023

زاکر گلشن شہزاد شاہ بدین نے بھی مجلس کی نیاز 65 ہزار کر دی
مولا ص سب کو ہدایت دیں۔۔۔۔

07/08/2023

ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ویڈیو تمام بانیان تک پہنچ جائے۔۔۔
مجلس میں مصائب کے دوران ڈرون چلانے پر غلام عباس جپہ غصے میں آگئے۔۔

07/08/2023

زاکر ملک ساجد حسین رکن والا یادگار جملہ۔۔۔

04/08/2023

جب میں جیل میں بند تھا۔۔
علامہ آصف رضا علوی جب میں ٹوبہ کی جیل میں بند تھا اظہر حیدری کتابوں کے ڈھیر لیکر عدالت میں آتے تھے۔۔۔۔۔۔

31/07/2023

ویڈیو کو شئیر لازمی کریں۔۔
ایک اور اہلسنت در اہلبیت علیہ السّلام پہ آگیا۔۔
مناظر اسلام فخر پاکستان علامہ اظہر عباس حیدری صاحب نے ایک اہلسنت کو علی ولی اللہ پڑھا دیا۔۔۔ماشاءاللہ

30/07/2023

جواد نقلی پہ لعنت بیشمار
مقصروں پہ لعنت بیشمار صبح و شام مولا علی علیہ السّلام کے دشمنوں پہ لعنت بیشمار یزید کے پیروکاروں پہ لعنت بیشمار ۔۔۔

دیکھیں کیسے یہ شخص شعائر عزا، حدیث رسول ص اور مقدسات تشیع کا مذاق اڑا رہا ہے🥹 اور آگے بیٹھے نام نہاد شیعہ بالخصوص جواد نقلی کیسے ہنس رہا۔
انا للہ وانا الیہ راجعون

30/07/2023

شہید ملت جعفریہ علامہ ناصر عباس شہید آف ملتان کا مناظر اسلام علامہ اظہر عباس حیدری صاحب کے متعلق بیان۔۔۔۔

17/10/2022

ممبر پر سوال۔۔۔۔۔

مولا کا معنیٰ کیا ہے۔۔۔۔۔
مناظر اسلام علامہ اظہر عباس حیدری صاحب کا بہت عمدہ جواب۔۔❤️

Want your business to be the top-listed Food & Beverage Service in Sialkot?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں شکریہ۔۔۔۔
مناظر اسلام علامہ اظہر عباس حیدری صاحب ۔۔۔۔ایک مولوی پٹاکا چلنے سے بہوش ہو گیا۔۔۔۔۔۔نیاں بیان۔۔۔۔۔ویڈیو کو زیادہ سے زیاد...
ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں شکریہ۔۔۔قیامت خیز مصائب 🥹🥹
ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں شکریہ۔۔۔۔۔    علامہ اظہر عباس حیدری صاحب کا نیاں پیغام مقصرین کے پروپیگنڈہ کا جواب ۔۔۔
مولانا طاہر اشرفی نے اعتراف کر لیا۔۔۔صحابہ و اہلبیت علیہ السّلام متنازعہ بل واپس بھیج دیا گیا ۔۔۔مقصرین کے پروپیگنڈہ کا ...
ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں شکریہ ۔۔۔۔۔     زاکر وسیم العباس بلوچ اپنے ہی 16 اگست علماء و ذاکرین کنونشن میں دیے گئ...
للکار ہے للکار ہے شیر کی للکار ہے۔۔۔۔۔🥰🥰🥰🥰
مناظر اسلام علامہ اظہر عباس حیدری صاحب کا جواد نقلی کو جواب
اسمبلی صحابہ و اہلبیت علیہ السّلام م متنازعہ بل پہ بلکل نیاں بیان۔۔۔۔
مناظر اسلام علامہ اظہر عباس حیدری کا عدالت میں چیلنج ۔۔
شیعہ سکالر علامہ اسد عباس شاکری صاحب نے T.V  پہ بیٹھ کے پہلی کہ دیا کہ شیعہ جناب عمر کو نہیں ماتے
زاکر گلشن شہزاد شاہ بدین نے مجلس عزاء کی نیاز 65 ہزار فکس کردی

Category

Telephone

Website

Address

Sialkot

Other Food & Grocery in Sialkot (show all)
Mian Rizwan Mian Rizwan
Sialkot

man

Namal Sports Namal Sports
Imuzammal055@gmail. Com
Sialkot

Business

Pakistan cooling centre Pakistan cooling centre
Sialkot International Airport
Sialkot

Pakistan cooling

Usman jamshidali Usman jamshidali
Nazeer Plaza Main Bazar Addha Daska Road Sialkot
Sialkot

khani Urdu karnaz khani Urdu karnaz
Sialkot

Saqib

Awam ki awaz Awam ki awaz
Sialkot
Sialkot, 1234

Shok yaraa Nal Shok yaraa Nal
Qila Kalar Wala
Sialkot

Male

BAKER BUTT BAKER BUTT
Sialkot, 1122

zs traders zs traders
Haje Pora Neare Bank Of Punjab Sialkot
Sialkot, 53000

treding

Bholo Shah Championship BELTS Bholo Shah Championship BELTS
Sialkot Cantt
Sialkot

�Bholo Shah BELTS � THE WORLD WRESTLING CHAMPIONSHIP BELTS DESIGNER AND MAKER