Mohammad Ali Official

Provincial President Of Pakhtoonkhwa Mili Awami party Khyber PakhtoonKhwa

25/02/2024

22/02/2024

پشین (پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے 2024کے دھاندلی زدہ، فراڈ اور انجینئرڈ الیکشن کے خلاف چار جماعتی اتحاد کی جانب سے پشین میں احتجاجی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحرانوں میں گرے ہو ئے ملک کے بار ے میں شروع دن سے ہم کہتے چلے آرہے ہیں کہ ملک کے بحران روز بروز گہرے ہوتے جارہے ہیں، میں نے تجویز دی تھی کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز جس میں سیاسی پارٹیاں، عدلیہ، صحافی، فوج انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے ماہرین کی چند روز کانفرنس بلالیں اور اس میں بیٹھ کر ملک کے بحرانوں پر سوچا جائے اور سب کی رضا مندی سے قابل قبول حل نکالا جائے لیکن ہماری تجویز نہیں سُنی گئی جو کہتے ہیں غریب مُلا کی اذان پر ہر کوئی روزہ نہیں کھولتا۔ آج ایٹمی طاقت معاشی طور پر کنگال ہے اور دنیا کے بنکوں سے ناروا سخت ترین شرائط پر قرضہ مانگ رہا ہے اگر چہ ملک قدرت کے خزانوں، بہترین موسموں اور محنت کش انسانوں سے بھرا ہے اور ملک بھیک مانگنے پر مجبور ہے ان کی وجوہات پر سوچنا ہوگا۔ ملک کو جج، جرنیل نہیں 25کروڑ عوام نے بچانا ہوگا۔ آج بھی تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آگے جانا ہوگا اور ماضی کے کرتوتو ں پر توبہ کرنا ہوگا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ دنیا کے مشہور انٹلیجنس ادارے سی آئی اے اور کے جی بی کا کردار اتنا ہے کہ منتخب حکومت کے سامنے اپنے معاملات کی بنیاد پر مستقبل کا نقشہ رکھ لیتے ہیں باقی کا م سیاستدانوں اور عوام کے نمائندوں پر چھوڑ دیتے ہیں۔یہاں ریاست کے سب سے اہم ستون مقننہ کے انتخابات میں جیتنے والوں کا راستہ روکتے ہیں اور ہارنے والوں کی کامیابی کا اعلان کرتے ہیں۔ انتخابات میں بدترین دھاندلی اور انتخابی نتائج میں ردو بدل کیخلاف ضلع پشین میں چار جماعتی اتحاد کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ عام میں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ بحرانی حالت کا حل اس میں ہے کہ تمام ملک کی سیاسی پارٹیاں، جرنیل، صحافی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا گول میز کانفرنس بُلاکر ایک ٹیبل پر بٹھائیں اور سب اپنے گناہوں کا اعتراف کرکے معافی مانگیں اور توبہ کریں۔ لوگ پاکستان کو اسلام کا قلعہ کہتے ہیں۔ آج پاکستان انتہائی خطرناک موڑ پر کھڑ اہے، ہم سب سیاستدانوں، ججوں، جرنیلوں کی بداعمالیوں کے گناہوں کے نتیجے میں آج اس ملک کی حالت یہ ہے کہ یہ ایٹمی قوت کاملک ہے لیکن قرضدار ہے اور بھیک مانگ رہا ہے۔ یہ ملک دنیا جہاں کے وسائل سے پُر ملک ہے لیکن بینک خالی ہیں یہاں کے چند انسان ارب پتی ہیں اور ملک کو مسلسل لوٹ رہے ہیں پوری دنیا میں یکا وتنہا ہے اورقابل اعتبار نہیں۔ پشتوکہاوت ہے کہ غریب موذن کی اذان پر لوگ روزہ نہیں توڑتے اگر چہ ہم نے سالوں سے انہیں یہ اذانیں دیں کہ ملک خطرناک صورتحال کی جانب گامزن ہے لوگوں نے ہماری بات اس لیئے نہیں سُنی کہ یہ چھوٹی پارٹی کے لوگ ہیں۔ ہم نے مسلسل اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے انہیں ملک کو صحیح سمت میں چلانے کیلئے کہا ہم بُرے لوگ نہیں ہیں آج بھی دوسرا راستہ نہیں ہے پاکستان کو اگر کسی جج، جرنیل نے بچانا ہے تو اس کا واحد راستہ توبہ ہے سب نے توبہ کرنا ہوگا۔جلسہ عام سے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین اول مرزا حسین ہزارہ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ، نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ، پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال، ملک نصیر احمد شاہوانی، داؤ دچنگیزی، یونس بلوچ، عبدالحق ابدال، عمر خان ترین ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلع ڈپٹی سیکرٹری علی محمد کلیوال نے سرانجام دیئے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سی آئی اے اورکے جی بی بھی مداخلت کرتی ہوگی سیاست میں لیکن اس طرح نہیں کرتی کہ الیکشن میں جیتے ہوئے لوگوں کو ہراکر اپنی مرضی کے لوگوں کو کامیاب کراتی ہے بلکہ جو کامیاب ہوتے ہیں ان کے ساتھ بیٹھ کر انہیں اپنی پالیسیوں سے آگاہ کرتی ہیں، سننے میں آیا ہے کہ چمن کے مولوی صلاح الدین کو بٹھایا گیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ کوئی کاغذ تیار کرو ہم قومی اسمبلی کی یہ نشست آپ کو دیں گے۔ کاغذ تیار کرنے کی ضرورت نہیں کسی کو ہم بُرے لگتے ہیں تو ہم یونہی یہ نشست چھوڑ دیتے ہیں اور پھر اپنے عوام کی اپنی اسمبلی بنائیں گے۔ پاکستان کی عدالتی نظام اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ کسی سرمایہ دار نے غریب آدمی کی ناموس پر دعوہ کیا تو عدالت میں سرمایہ دار جیت جائیگا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ایک ایسے جمہوری پاکستان کے بنانے کی کوشش کرنی ہوگی جس میں آئین بالادست ہو، پارلیمنٹ خود مختار ہو، قوموں کے وسائل پر ان کے بچوں کا اختیار ہو، پاکستان ایک کثیر القومی ریاست ہے ملک کے فیڈریشن کو پشتون، بلوچ، سندھی، سرائیکی اور پنجابی اقوام کی برابری کا فیڈریشن بنانا اور دیکھنا چاہتے ہیں اور ملک کے اقوام اپنے اپنے تاریخی مادر وطنوں پر آباد ہیں اس جلسہ میں ایسے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں جو عمر کے لحاظ سے پاکستان سے بڑے ہیں ان اقوام کے یہ تاریخی وطن انہیں کسی نے زکوۃ یا خیرات میں نہیں دی ہے بلکہ ہزاروں سالوں سے اپنے آباؤاجداد کے سروں کی قربانیوں کے نتیجے میں یہ وطن ہمارے لیئے زور آور طالع آزماؤں سے بچایا ہے اور آج ہم پر یہ اُدھار ہے کہ چاہے آسمان سے گولیاں برس رہی ہوں یا زمین سے ہم نے اپنے وطن کی سرزمین کی دفاع کرنی ہوگی۔ یہ ہمارا وطن ہے آئیں انہیں مل کر بناتے ہیں۔ بڑی مشکلوں سے اس ملک میں ایک آئین بنی اگر چہ اس آئین پر بھی لوگوں کو اعتراض ہونگے ہمارے پشتونوں کا اس آئین کے تحت اپنی تاریخی پشتون سرزمین کا ایک ساتھ متصل قومی صوبہ نہیں ہے اور ایک اعتراض یہ کہ آئین ہمارے تاریخی وطنوں میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے دیئے گئے قدرتی نعمتوں پر ہمارے وطنوں کے بچوں کے پہلے حق تسلیم نہیں کی جاتی جو کہ قرآن کریم، اقوام متحدہ کے قوانین اور دنیا کے تمام ممالک کے آئین کی رو سے ہمارا حق ہے یہ حق اب تک ہمیں حاصل نہیں ہمیں اپنی مادری زبانوں سے محروم رکھا جارہا ہے ہماری مادری زبانوں کو سرکاری،تعلیمی، دفتری، عدالتی زبانیں قرار نہیں دیا جارہا گزشتہ روز 21فروری پوری دنیا میں مادری زبانوں کا عالمی دن منایا گیا ہم خود کو مسلمان سمجھتے ہیں۔ قرآن کریم پر ہمارا ایمان ہے اور قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے کسی قوم میں کوئی ایسا پیغمبر نہیں بھیجا جس کی زبان کوئی اور ہو۔تمام الہامی کتابیں جو پیغمبروں پر نازل ہوئیں اس قوم کے زبان میں تھیں جب خدا کے ہاں بھی زبانوں کی قدر ہے اور ہم یہاں قومی زبانوں سے انکاری ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے مادری زبانوں کی اہمیت کے بار ے میں حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے کسی عزیز نے مجھے بتایا کہ میں اپنے ایک بچے کو سویڈن کے کسی سکول میں داخل کرانا چاہتا تھا تو سکول والوں نے بچے کی مادری زبان کا پوچھا میں نے کہا کہ مادری زبان پشتوہے۔ تو سکول انتظامیہ نے دوسرے دن پشتو اُستاد کا انتظام کیا۔ پوری دنیا میں مادری زبانوں میں تعلیم مسلمہ قانون ہے ہمارے ہاں شجر ممنوعہ۔ بلوچ اور پشتون زبردستی اُردو سیکھتے ہیں لیکن سیکھ بھی نہیں پاتے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اس ملک کو ہم چلانا چاہتے ہیں گزرا ہوا بھول جائیں گے اور یہ بھول جانا اتنا آسان نہیں اس میں ہمیں ہمارے وطن کے بچوں کو بوڑھوں، نوجوانوں کو ہزاروں سال جیلیں قید وبند، مارپیٹ، قتل عام، بمباری، شہدا، زخمی معیوب اور ہر طرح کی ایسی ناکردہ گناہوں کی سزائیں شامل ہیں جسے بھول جانا نا ممکن ہے لیکن پھر بھی ہم یہ سب صرف اس لیئے بھول جائیں گے کہ ہمارے ساتھ ایک ایسا جمہوری پاکستان بنائیں جس میں طاقت کا سرچشمہ عوام کی منتخب پارلیمنٹ ہو۔ عوام کے ووٹ سے منتخب کردہ نمائندوں کو پارلیمنٹ بھجوائیں اور پھر ملک کی داخلہ وخارجہ پالیساں پارلیمنٹ سے تشکیل ہو۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کی افواج اور جاسوسی ادارے سیاست میں مداخلت سے باز رہیں، ایسا پاکستان کیلئے میں سندھی،سرائیکی اور بلوچ سے بھی درخواست کرونگا کہ قیامت تک چلائینگے۔ اور ایسا پاکستان جس میں آپ ہمیں غلام، ہمارے ووٹ کی بے قدری اور قوموں کی توہین ہو ایسے پاکستان کومیں زندہ باد نہیں کہہ سکتا۔ نظریہ پاکستان ہمارا قرضدار ہے، نظریہ پاکستان کے تحت ہم بلوچوں، سندھیوں اور پشتونوں کو ہزاروں سال جیلیں دی گئیں۔ ہمارے اکابرین کی جدوجہد سے ووٹ کا حق ملا۔ لیکن آج ایسا کام ہورہا ہے کہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم جسے چاہیں وہ ممبر ہوگا۔ پورا ملک اس الیکشن سے یہ توقع کررہے تھے کہ اس کے نتیجے میں سیاسی استحکام آئیگا اور ایک نئے اور جمہوری پاکستان کی تشکیل ہوگی لیکن دھاندلی زدہ انتخابات سے ملک کے جمہور کی امیدیں پاش پاش ہوگئی۔ آپ نے انتخابات دیکھ لیئے عوام نے پشین کی دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں سمیت قلعہ عبداللہ، چمن اور کوئٹہ میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے امیدواروں کو چنا۔ رات کو ڈپٹی کمشنرز، R-O، ڈی آر اوز کے دفاتر محاصرہ ہوئے لوگوں نے اسلحوں سمیت سرعام ٹھپے مارے اور نتائج تبدیل کیئے۔ یہ پشتون وطن ہے یہاں ہر بات پر ہر چیز کا حساب ہوگا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پشین میں پیسوں کے ذریعے ووٹ اور سرکاری عملے کے خریدنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے اُنہیں چیلنج کیا کہ آپ اپنے والدین اور اہل وعیال سمیت قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہہ دیں کہ یہ نشستیں آپ نے عوام کی رائے سے جیتی ہیں ہم بالکل دستبردار ہوجائیں گے لیکن اس وطن میں اس طرح گزارا مشکل ہوجائیگا۔ آپ جس کے درپر پڑے ہیں وہ ہمیں التجائیں کرتے ہیں۔ لیکن ہم جمہوری پاکستان اور اس کے آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ خدارااس ملک پر رحم کریں اس ملک کو اس طرف نہ لے جائیں کہ پھر کچھ واپسی ناممکن ہو۔ ہم لندن میں 36سیاسی جماعتیں مل بیٹھیں اگر چہ ہمارے ساتھ اُس وقت ANPاور PTIشامل نہیں تھیں لیکن لندن میں وہ سب بھی آئیں اور وہاں ہم چھتیس پارٹیاں مل بیٹھیں اورہم سب نے یہ فیصلہ کیا کہ ایک جمہوری پاکستان بننا ہوگا،فوج سیاست میں مداخلت سے باز رہے گی۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی اللہ تعالیٰ مغفرت کرے کیونکہ اُنہیں سیاست اور جمہوری سیاست کی پاداش میں شہید کیا گیا۔ بینظیر لندن میں تھیں پرویز مشرف نے چوہدری پرویز الہی اورچوہدری شجاعت کے ذریعے انہیں پیغام بھجوایا کہ میرے ساتھ بات کرلیں کیونکہ انہیں پتہ تھا کہ لندن میں آمریت کے خلاف ایک مضبوط سیاسی تنظیم بننے جارہی ہے ان کا راستہ روکنا ہے۔ اسی دوران NROکیا گیا اور ہزاروں لوگوں کے وہ بڑے بڑے 9000قتل وغارت، چوریوں، ڈکیتیوں ودیگر کیسز واپس لیئے گئے جس کے بعد بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں آج جس نے بھی لوگوں کو بلایا ہے آج یہ لوگ جو خود کو پاکستان کے مالکان سمجھ رہے ہیں کیا انہیں یہ پتہ نہیں کہ جن لوگوں سے انہوں نے پیسے لیکر کامیاب کروایا ہے وہ ڈرگ، ہیروئن اسلحے کے سمگلرہیں۔ پاکستان ہمیں عزیز ہے اور آپ لوگ اسے سمگلرز کے ذریعے چلارہے ہو؟ ہم غیروں کو نہیں بلائینگے کہ دوسری دنیا کے لوگوں سے نہیں کہینگے کہ آکر ہماری مدد کریں۔ لیکن ہم تمام دنیا کے جمہوری ملکوں سے یہ ضرور کہینگے کہ آپ لوگوں کی امداد پاکستان میں ایک جمہوری حکومت پر منحصر ہوگی۔ اگر جمہوری حکومت نہ ہو پھر آپ جانیں اور مافیا کے کیئے کام۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ چمن پرلت میں لوگ بیٹھے ہوئے ہیں ان لوگوں کے رزق کے راستے لوگوں نے گھیر رکھے ہیں،ہمارے افغانستان کے ساتھ دس بارہ جگہوں پر راستے ہیں ان سب پر سوائے اسلحہ اور منشیات کے تمام اشیاء ضروریہ کی تجارت جائز اور قانونی ہے اور اس کیلئے پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید، انٹلی جنس چیف، حکومتی نمائندے، کسٹم، نادرا، پاسپورٹ، تاجر، چیمبر آف کامرس کے نمائندے شامل تھے انہوں نے باقاعدہ افغان حکومت کے ساتھ افغانی تذکرہ اور پاکستانی شناختی کارڈپر بات چیت کی اور ایک فارمولہ طے کیا لیکن پھر اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ چمن کے لوگوں کو اپنے ہی زمینوں میں جانے کیلئے پاسپورٹ کی شرط رکھ دی گئی۔ محمود خان اچکزئی نے چمن کے معززین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پرلت کے غریبوں کیلئے 16یا 17کروڑ روپے چندہ اکھٹا کرکے غریب متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کی۔ہمارے لوگوں کو راستہ نہیں دیا گیا تو اس تار کو اُکھاڑ پھینکیں گے۔ محمودخان اچکزئی نے کہا کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی 1934ء میں اس تھانے(پشین) میں اکیلے بیٹھے ہوئے تھے اور یہ کہہ رہے تھے کہ یہ وطن ہمارا ہے انگریز کو یہاں سے جانا ہوگا۔ پشین کے جرگے کے ذریعے انہیں سزائیں ملی آج ان کی قربانیوں کی بدولت پشین کے تھانے کے ساتھ خان شہید کے ہزاروں پیروکار بیٹھے ہیں اور ان کی نظریات کو پھیلا رہے ہیں آج پشین خان شہید کے افکار، جمہوریت،آزادی اور خودمختاری کا مرکز ہے۔ وہ وقت گزر چکا ہے جب آپ خان شہید کو جیلوں میں ڈالتے اورلوگ کچھ نہیں کہتے، آپ کسی بچے کو مارتے اور لوگ خاموش بیٹھتے۔ آج سب کان کھول کر سن لیں ہمارے بچوں کو کسی نے مارا تو پھر کوئی بھی زندگی آرام سے نہیں گزار سکے گا۔ ہم نے ووٹ جیتا ہے۔ میں اپنے اُن لوگوں سے کہتا ہوں کہ کیا آپ کو شرم نہیں آتی کہ ہم ووٹ جیت چکے ہیں اور آپ پیسوں کے ذریعے ہماری جیتی ہوئی سیٹیں خریدتے ہو۔ آپ ہمارے وطن اور قوم کا حصہ نہ ہوتے اور ایسا کام کرتے تو پھر آپ کو پتہ چل جاتا۔ ہماری جیتی ہوئی سیٹیں نہ دی گئیں تو ہم بلوچوں کے ساتھ ملکر فیصلہ کرلیں گے کہ آئندہ ایسا الیکشن لڑانا بھی ہوگا یا نہیں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم صرف ایک خدا کی خدائی کو مانتے ہیں اور ہمارے آباؤاجداد ہماری ماؤں نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ سجدہ صرف ایک خدا کیلئے جس طرح اقبال کہتا ہے
یہ ایک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے
ہزاروں سجدوں سے دیتا ہے آدمی کو نجاتاگر کسی کا یہ خیا ل ہے کہ ہم خدا کے سوا ان کی غلامی قبول کریں گے یہ حکمرانوں کی خام خیالی ہوگی۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پشین کے لوگوں نے اُس وقت بھی اپنے وطن پر ننگ کیا تھا جب جارجیا کے گورگین اس وطن پر قابض تھے، میروائس نیکہ نے جب ان کے خلاف جدوجہد کی تو اس میں پشین کے عوام کا بڑا حصہ تھا۔ اور میروائس نیکہ جب ایرانی صفوی حکومت کے خلاف جب اپنے وطن کی آزادی کیلئے صف آرا ہوئے تو اس وقت میروائس نیکہ کے ایک بڑے جرنیل زبردست خان ہزارہ تھے انہوں نے میروائس نیکہ کے ساتھ مل کر ایران کے حکومت کے خلاف لڑے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر ہم اور بلوچ متحد ہوئے اور ایک دوسرے کا سہارا بنے مشترکہ جدوجہد کی تو زندہ باد اور مردہ باد سے ہم اپنے وطن کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔ خیبر پشتونخوا کے پشتونوں کو بھی ساتھ ملالیں گے پھر جب ہم متحد ہوئے تو یہاں جہاز تو کیا پرندہ بھی ہماری مرضی کے بغیر نہیں اُڑ سکے گا شرط یہ ہے کہ بلوچوں نے بھی ہماری بات سننی ہوگی اور یہاں کے پشتونوں کا مسئلہ سمجھنا ہوگا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ چندغیر لوگوں نے ہماری تاریخی زمینیں الاٹ کی ہوئی ہیں ہم عدالتوں اور حکومتوں کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے قبائل کی زمینوں پر کسی کی بھی الاٹمنٹ نہیں مانتے۔ آج 60کروڑ مسلمان اسرائیل کو بددعائیں دیکر فلسطینیوں کیلئے آزادی دلوانا چاہتے ہیں صرف دعاؤں سے کچھ نہیں ہوگا عوام کو ہمت بھی کرنی ہوگی۔ ہمیں ہر گھر پر ایک فرد دیا جائے ہمارے مسائل بڑھنے لگیں تو اس کیلئے ہمیں ہمت باندھنی ہوگی یہ مسائل آگے جائیں گے اور بات یہاں پر نہیں رُکے گی مشکلات درپیش ہونگی اس کیلئے ہمیں صف بندی کرنی ہوگی۔ جلسے کے اختتام میں پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمودخان اچکزئی ودیگر چار جماعتی اتحاد کے قائدین کے اعزاز میں ڈاکٹریار محمدکی جانب سے ظہرانہ دیا گیا۔

21/02/2024

چمن پرلت د محترم مشر ګران محمود خان اڅګزي وینا۔

Photos from Mohammad Ali Official's post 17/02/2024
17/02/2024

ملک بلخصوص پشتون بلوچ صوبے میں حالیہ انتخابات میں بدترین دھاندلی کے خلاف چار جماعتی اتحاد کے زیرِ اہتمام عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ سے محترم مشر محمود خان اچکزئ کوئٹہ میں منعقد احتجاجی جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں

Photos from Mohammad Ali Official's post 17/02/2024

نن په نيټه ۱۷ فروری ۲۰۲۴ د پښتونخوا ملي عوامي پارټي خېبر پښتونخوا صوبائي ايګزيکيټيو غونډه د صوبائي صدر ډاکټر محمد علي په صدارت کښي په صوبائي سيکريټريټ کښي ترسره شوه .
د تنظيمي پریکړو سره سره د ملک په سیاسي صورتحال مفصل بحث وشو
او پريکړه وشوه چې په موجوده صورتحال کښي د ګران مشر محمود خان اڅکزي لخوا هر امر وشو د خېبر پښتونخوا د ګوند ایګزيکیټيو به يي بشپړ ملاتړ کوي

12/02/2024

په 13م فروري په صوبه کې شټر ډاون هړتال دی۔

11/02/2024

خبر دارې :
د پښتونخوا ملي عوامي پارټۍ خيبر پښتونخوا د صوباٸي ايګزيکټيو هنګامي غونډه د صوباٸي صدر په خواست په 17مه فرورؽ کال 2024 م ، د ماپښين په 2 بجې په صوباٸې سيکټريټ پيښور کښې رابلل شوې ده ، پرته له جوتې ناروغؽ بل هيڅ تاويل به د غير حاضرؽ سبب نه ګڼل کيږې
صوباٸې جنرل سیکټرې
هارون هارون خان ايډو کيټ

11/02/2024

د مشر د چمن NA266 د سيټ د ګټلو نوټيفيکشن ېى په نيمه شپه جاري کړو خو زمونږ مطالبه د 7 صوباٸ او 3 قامي سيټونه ده کوم چې پښتونخوا ملى عوامى ګوند په ٨ فروري ګټلې دى

10/02/2024

#رهبر

10/02/2024

Peoples rejected in khyber pakhtoonkhwa , Establishment Accepted in S.pashtoonkhwa

Photos from Mohammad Ali Official's post 10/02/2024

پشتونخوا میپ,بلوچستان نیشنل پارٹی,نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا مشترکہ اجلاس۔
کل 11 فروری کو ڈی سی آفس کوٸٹہ کے سامنے 11 بجے سے دھرنا
12 فروری کو 2:30 بجے سہہ پہر تک کوٸٹہ میں شٹر ڈاون ہڑتال

10/02/2024

جو بکتا ہے وہ وفادار جو خریدتا ہے وہ وفادار جو نہیں بکتا وہ غدار اس طرح یہ ملک نہیں چلے گا
چي خرسیږي هغه وفادار دی چي رانسي یه هغه وفادار دی چي نه خرسیږي هغه غدار دی دا هیواد داسي نه چلیږي،
محترم مشرمحمود خان اڅکزي

10/02/2024

تاریخ دي ګوا وي

Photos from Mohammad Ali Official's post 10/02/2024

نن په شمالي وزیرستان میرانشاه کې د محسن داوړ او د هغه پر ملګرو د برید په ضد د بنو پریس کلب مخې ته احتجاجي مظاهره د پختونخوا ملی عوامی ګوند صوبایې سئنر نائب صدر پخوانې ایم پی اې میر کلام وزیر په مشری کې ترسره شوه. چې په کې د بیله بیلو سیاسی ګوندونو ملګرو ګډون درلود.

10/02/2024

د پښتونخوا ملي عوامې ګوند غړې په خپل اولس او خبلې رهبرؽ کلک باور لرې ،

Photos from Mohammad Ali Official's post 10/02/2024

۔محسن داوڑ اور ساتھیوں پر قاتلانہ حملی کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے تمام کارکنان سے اپیل کرتے ہے کہ وہ ریاست کے طرف سے اس کھلی پشتون دشمنی کی خلاف مزاحمت کیلئے تیار رہیں مشران سے مشاورت کی بعد لائحۂ عمل طے کیا جائے گا

10/02/2024

يوازې په چمن کښې لږ تر لږه د 39000 پښتنو نه د سر ګودې حولدار په رڼا ورځ د راٸې حق پټ کړو ، د چمن غيرتې اولس به د خپلو شملو د سپکاوي په هغه ميړانه اخلي ، په کومه ميړانه چې ٸې په1971 کښې د ټول جهان د مخالفت باوجود د خان شهيد په ملګرتيا کښې کړې وه

10/02/2024

پی ڈی ایم کو بار بار کہا گیا کہ عمران دشمنی مت کریں میرا مسلہ عمران نہیں فوجی مداخلت ہے
محترم مشر محمود خان

09/02/2024

یہ چوری پشتونخوا کے لئے نیا بات نہیں ہے ۔ ضیاالحق کے دور سے ہم نے ان ڈکیتوں کا مقابلہ کیا ہے

مشر محمود خان اچکزئ

09/02/2024

شمالی وزیرستان میں کل سے فوج نے تمام سٹیشنوں کے بکسیں اپنے تحویل میں لیکر اب تک امیدواروں کو رزلٹ نہیں دیا جارہاہے۔ ہمیں حدشہ ہے کہ تقریباں دو دن گزرنے کے باوجود بھی امیدواروں کو رزلٹ نہ دینا پری پلین دھاندلی ہے۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سئنر نائب صدر میرکلام وزیر جو PK-104 کے وینینگ کنڈیڈیٹ ہے۔ اب ہمارے اطلاعات کے مطابق جس طرح جنوبی پشتونخوا میں ہمارے جیتی ہوئی سیٹوں کو ناروا طریقے سے چین رہی ہے اسی طرح میر کلام وزیر کی ہر پولینگ کی رزلٹ تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہم تمام ان ادروں کو خبردار کرنا چاہتے ہے کہ اگر ہماری مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا تو ہم بھرپور اختجاجی تحریک شروع کرینگے۔

09/02/2024

اس منڈی جیسے پارلمنٹ کا شوق کسی اور کو ہوسکتا ہے مگر مجھے نہیں ہے اپنے جمہوری سوچ پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا👉
مشر محمود خان

09/02/2024

هم دا اوس په 7:15 بجې به د ټاکنو په اړه د ګران مشر محمود خان اڅکزي بريس کانفرنس وي

08/02/2024

د پشين څخه ګران ملګری سيد لياقت آغا او ګران ملګری امجد خان ترين ته په بريا ترلاسه کولو مبارکي وايو

ډاکټر محمد علي
صوبائي صدر پښتونخوا ملي عوامي ګوند خیبر پښتونخوا

07/02/2024

د پښتون ژغورنې غورځنګ مشر ښاغلی منظور پښتون ته د زندان نه په راخوشي کېدو هرکلی وايو

ډاکټر محمد علي
صوبائي صدر پښتونخوا ملي عوامي ګوند خیبر پښتونخوا

06/02/2024

نن د PK- 55 مردان د کمپين په لړ کښې په ګړ يالؽ رستم کښې د پښتونخوا ملي عوامي ګوند يوه ډيره پرتمينه اولسي غونډه تر سره شوه ، غونډي ته د صوباؽي صدر ډاکټر محمد علي سربيره د ګوند مرکزي مشرانو رسان صافي ، امير سلطان صافي ، ضلعي سيکټري پرويز خان ، اعجاز خان هوتي او د PK- 55 کانديد همايون خان هم ويناوي وکړې

Want your organization to be the top-listed Government Service in Swat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

#AchakzaiSymbolOfDemocracy
چمن پرلت د محترم مشر ګران محمود خان اڅګزي وینا۔
ملک بلخصوص پشتون بلوچ صوبے میں حالیہ انتخابات میں بدترین دھاندلی کے خلاف چار جماعتی اتحاد کے زیرِ اہتمام عظیم الشان احتج...
په 13م فروري په صوبه کې شټر ډاون هړتال دی۔
#رهبر #Achakzai_not_for_sale
جو بکتا ہے وہ وفادار جو خریدتا ہے وہ وفادار جو نہیں بکتا وہ غدار اس طرح یہ ملک نہیں چلے گاچي خرسیږي هغه وفادار دی چي ران...
تاریخ دي ګوا وي
يوازې په چمن کښې لږ تر لږه د 39000 پښتنو نه د سر ګودې حولدار په رڼا ورځ د راٸې حق  پټ کړو ، د چمن غيرتې اولس به د خپلو ش...
د پښتونخوا ملي عوامي پارټي چارسده جلسه pk 62
بي مالکه قام
د کوزه سمۍ د پارک نه د ملي بیرغ ټال او دردیال نظاره

Website

Address

Swat

Other Political Parties in Swat (show all)
National Democratic Movement District Swat Khyber Pakhtunkhwa National Democratic Movement District Swat Khyber Pakhtunkhwa
Swat Khyber Pakhtoon Khwakh
Swat, 19200

National Democratic Movement ملي جمهوري غورځنګ

ANP SWAT ANP SWAT
Mingora
Swat, ANPSWAT

[email protected]

Jamaat-e-Islami Tehsil Kabal Jamaat-e-Islami Tehsil Kabal
Swat

جماعت اسلامی تحصیل کبل کےمذہبی،معاشرتی،سیاسی اور فلاحی کاموں سے باخبر رہنے کیلٸے پیج لاٸک کیجٸے ۔

PMLN MATTA SWAT PMLN MATTA SWAT
Swat

page PKISTAN MUSLlIM LEAGUE [N] (youth voice) [MATTA SWAT]

Fazlullah Khan Shangla Swat KPK Pakistan Fazlullah Khan Shangla Swat KPK Pakistan
Village Sangrai UC Raniyal Post Office Karora Tehsil AlPuri District Shangla Swat KPK
Swat, 19100

Public Service, Political Party , awareness , Islamic Knowledge & Orphans Study

JUI District Swat JUI District Swat
Swat
Swat, 19120

جمعیتہ علماء اسلام ضلع سوات کا آفیشل فیس بک پیج #TeamJuiSwat

Malak Saeed PMLN Malak Saeed PMLN
Swat
Swat

political

Haider Ali Official Haider Ali Official
Swat

Haider Ali

PTI kalam PTI kalam
Near Empire Hotel Kalam
Swat, 2500

PTI Babozai Swat PTI Babozai Swat
Swat

PTI social page

Mian Athar Shah Swat ANP Mian Athar Shah Swat ANP
Swat
Swat, 2174