Times Speaks

Times Speaks

You may also like

Muhammad Amir Fan Club
Muhammad Amir Fan Club

News
jhoke bodo
Taunsa

06/10/2023

دبئی
ریاض عرف بسرا مریڑی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
خاندانی ذرائع کے مطابق رات تقریباً ساڑے گیارہ بجے ریاض عرف بسرا مریڑی اپنی رہائش گاہ کے قریب ہوٹل پر چائے پی رہے تھے کہ شکرے بھوکی نے اپنے دس آدمیوں کے ساتھ ملکر چھریوں سے وار کئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ریاض عرف بسرا مریڑی جانبحق ہو گئے
جس کے بعد ملزمان کی دوبئی سے فرار کی ناکام کوشش دبئی ایئرپورٹ پر شکرے بھوکی کو گرفتار کرلیا گیا،
جانبحق ریاض کے جسد خاکی کو اپنے آبائی گھر منتقل کرنے کے بعد جنازے کا اعلان کیا جائے گا

Photos from ‎باٹھی قیصرانی نیوز‎'s post 22/09/2023
23/08/2023

واقعی میں سکولوں کے آج کل یہی حلات ہیں
فنی

20/05/2023

کوٹ ادو میں ہونے والے افسوسناک حادثے کی ویڈیو سامنے آگئ

27/04/2023

ہائے غربت

25/08/2022

سیلاب
کہنے کو ایک خبر فلا ں فلا ں گاؤں زیر آب آ گئے ۔مگر کبھی سوچا ہے ایک سیلابی ریلا کتنے خواب ساتھ بہا لے جاتا ہے ۔پتہ ہے جب ہمار ے گاؤں میں کہتے سیلابی ریلا گزرنے والا ہے ۔گاؤں خالی کرو ۔مائیں سب سے پہلے بچوں کی اسناد اٹھاتی ہیں ۔ہا ے میرے بیٹے بیٹی کی ۔16۔14 سال کی محنت ہے یہ ۔غریب لوگ روتے ہوے گھر چھوڑتے ہیں ۔ا ماں جی اس لکڑی کی صندو ق کو بار بار دیکھتی ہیں ۔جہاں وہ بیٹی کا جہیز جمع کر رہی تھی ۔کوئی اچھا مہنگا کپڑ ا کوئی خاندان میں شادی ہونے پہ لڑکے کی ماں دیتی ۔اماں جی بیٹی کے لئے رکھ لیتی ۔کوئی اچھا برتن جو اس نے خود نہیں استعمال کیا ہوتا بیٹی کے لئے رکھ دیتی ہے ۔وہ اپنی شادی کے سال بعد ہی اپنی اکلو تی سونے کی انگو ٹھی اتار کہ بیٹی کے لئے رکھ دیتی ہے ۔وہ صندو ق چھوڑ کہ نہیں جا سکتی ۔پھر اسکی نظر چھت والے پنکھے کی طرف جاتی تو اسے یاد آتا اسے جہیز میں ایک اسٹینڈ والا پنکھا ملا تھا مگر پہلے بیٹے کی پیداءش پہ ملنے والے مبارک باد کے پیسوں سے یہ چھت والا پنکھا لیا تھا کیسے چھوڑ کے جا سکتی ھوں ۔صحن میں رکھا دانوں والا بڑا ڈول کیسے چھوڑ کہ جاؤں؟؟ ۔جس میں رکھےگند م کے دانے اس نے اپنے بچوں شوہر کے ساتھ سخت گرمی میں زمیندا ر کی زمینو ں سے دو ماہ انکی فصل کاٹ کہ کما ے تھے ۔یہ گند م سال بھر اسکے بچوں کا پیٹ بھر سکتی تھی ۔اسکو کیسے چھوڑ دے ۔سب کہ رہے ہیں ۔گھر میں جو جو بھی جانور ہیں انکو کھول دیں اگر انکی زندگی ہوئی وہ تیر کہ اپنی جان بچا لیں گے ۔اماں سوچ رہی ہے کہ کیسے جانے دوں یہ گا ءے جو ہما رے گھر کا چو لھا گرم رکھے ہوے ہے ۔غر بت کی وجہ سے سارا دودھ بیچ دیتی کہ بچوں کی فیس کے پیسے تو نکل اتے ہیں ۔پھر گھر کے کچے کمرے کیسے چھوڑ کہ جا ے۔ جن کو اپنے ہاتھوں سے مٹی کا لیپ لگاتی اماں ھر سال ۔بہت مشکل ہے گھر چھوڑنا ۔اور مجھے سوچ کہ دکھ بھی ہوتا ہے اور افسوس بھی کہ ہما رے حکمران رب کو کیا منہ دکھائیں گے ۔حضرت عمر جب حکمران بنے وہ فرما تے تھے میرے دور حکومت میں ایک کتا بھی پیاسا مر گیا عمر جواب دہ هو گا ۔جو بوڑھی عورت کے گھر اپنے کندھوں پہ اناج لاد کہ پہنچا تے ہیں اورکہتے ہیں ۔اماں رب سے میری شکایت تو نہیں کرو گی ؟
ہما رے آج کہ حکمر ان رب کا سامنا کیسے کریں گے ؟ کیا جواز هو گا انکے پاس ؟۔غریبی بھی نعمت ہے رب کی ۔ظلم اور کسی کا حق کھا نے کا موقع نا ملنا بھی فضل ہے رب کا 😭

06/05/2022

7 مئی سے 31 مئی تک محکمہ موسمیات نے تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی-
شئیر لازمی کریں ویڈیو کو

06/05/2022

آج 6 مئی بروز جمعہ موسم کی تازہ ترین صورتحال
پلیز لائک اینڈ شئیر

05/05/2022

🌨️🌨️🌨️🌨️کراچی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال
پیج کو لائک اور ویڈیو کو شئیر لازمی کریں - شکریہ

04/05/2022

موسم کی تازہ ترین صورتحال جاننے کےلیے لنک پر کلک کر کے ہمارے اس چینل کو ضرور سبسکرائب کریں شکریہ؛
https://youtu.be/aIxhV4wrnZo

16/04/2022

تازہ ترین

اس وقت بلوچستان سے گرج چمک والے بادل سندھ میں داخل اور مفربی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری،،،شکریہ.

08/04/2022

اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا کے علاقوں #سوات #کالام #مالمجبہ #چترال #دروش #بونی #تیرو #اپرلوئردیر #چارباغ #ناران #کاغان کے علاوہ کی بیشتر وادیوں #کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان۔۔۔
دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ جنوبی پنجاب سندھ جنوبی و وسطی بلوچستان کے علاقوں میں شدید گرم اور لو چلنے کا امکان ہے 13 اپریل سے خیبرپختونخوا کشمیر گلگت بلتستان پنجاب کے علاقوں میں گرج چمک والے بادل بننے کے ساتھ بارش کی توقع کی جا سکتی ہے انشاءاللہ جس سے گرمی کی شدت میں کچھ کمی واقع ہو سکتی ہے۔۔۔۔

Photos from Times Speaks's post 23/12/2021
23/12/2021

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
فورکاسٹر محمد تجمل بشیر
تو ہمارے پیج کے نہایت ہی پیارے ممبرز آج سے ایک نیا سلسلہ شروع کروں گا اگر آپ کو پسند آیا تو جاری رکھوں نہ آیا تو بھی جاری رکھوں گا روزانہ دوپہر 12 بجے
اگلے 24 گھنٹوں میں ملک کا موسم کیسا رہے گا تفصیلات 👇👇👇👇
#پنجاب
پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہوائیں نارمل رہنے کا امکان موجود ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقے جن میں رحیم یار خان خان پور صادق آباد لیاقت پور ظاہر پیر راجن پور روجھان اوچ شریف بہاولپور ڈیرہ غازی خان خان پور کوٹ مٹھن اور سنجر پور میں معتدل شمال کی ہوائیں چلنے کا امکان موجود ہے
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب کے تمام علاقوں میں ہلکے بادل بننے کا امکان موجود ہے جبکہ شمالی اور بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کے امکانات موجود ہیں جن میں لاہور قصور کوٹ رادھا کشن شیرگڑھ اور ملحقہ علاقے شامل ہیں
#سندھ
سندھ کے مختلف علاقوں میں متعدل قسم کی ہوائیں چلنے کا امکان موجود ہے مزید یہ کہ Anticyclone کے سبب جب سندھ کے مختلف علاقوں میں کہیں گیرے تو کہیں ہلکے بادل بننے کا امکان موجود ہے نوری آباد تھانہ احمد خان حسین بلوچ گوٹھ میں رم جھم کے امکانات موجود ہیں
#بلوچستان
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں معتدل ہوائیں چلنے کا امکان موجود ہے جبکہ بلوچستان کے اکثر و بیشتر علاقوں میں کہیں ہلکے تو گیرے بادل بننے کا امکان موجود ہے
#خیبرپختونخواہ
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہوائیں نارمل رہنے کا امکان موجود ہے خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں بادل بننے کے ساتھ ساتھ بارش کے امکانات موجود ہے جبکہ پاراچنار اور ملحقہ علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں بارش کی بات کی جائے تو چترال دورش دیر مدیان کلام چارباغ بٹگرام سٹی کلکوٹ جلکوٹ سدہ پارہ چنار میں بارش کے امکانات موجود ہیں

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں ہوائی نارمل رہنے کا امکان موجود ہے جبکہ گلگت بلتستان کے تقریبا اکثر و بیشتر علاقوں میں بادل بننے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کا امکان موجود ہے
#کشمیر
کشمیر میں بھی ہماری نارمل رہنے کا امکان موجود ہے جبکہ مختلف علاقوں samba kathua کے کے علاوہ تمام علاقوں میں میں کہیں ہلکی بارش تو کہیں برف باری کا امکان موجود ہے
فورکاسٹر محمد تجمل بشیر
یہ تھی میری آنے والے 24 گھنٹوں کی اپڈیٹ
اگلی اپڈیٹ تک اجازت دیں
دعاؤں میں یاد رکھیں
اللہ نگہبان

22/12/2021

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
فورکاسٹر محمد تجمل بشیر
اگلے 24 گھنٹوں کی تفصیلی رپورٹ کے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں
تفصیلات کے مطابق کل شام سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ اثر انداز ہوچکا ہے
اگر آپ نے تفصیلات نہیں پڑھی تو دوبارہ پڑھ لیں کل شام پیج پر اپلوڈ کی جا چکیں ہیں
تفصیلات میں جانے سے پہلے
او یار فورکاسٹ کو کھبی شئیر بھی کرلیا کرو اتنی صبح صبح اٹھ کر جب ہاتھ اور انگلیاں ساتھ نہ دیں پھر بھی آپ کے لیے آپ ڈیٹ تیار کرتا ہوں کم سے کم لائیک اور شئیر تو کریں
تفصیلات 👇👇👇👇👇
#پنجاب
پنجاب کے اکثر و بیشتر تمام علاقوں میں ہوائیں نارمل رہنے کا امکان موجود ہے
پنجاب کے آج تقریبا 80 فیصد علاقوں میں میں کہیں ہلکے تو کہیں گہرے بادل بننے کا امکان موجود ہے ہے جنوبی پنجاب میں ہلکے بادل بننے کا امکان موجود ہے ہے شمالی اور بالائی پنجاب میں گہرے بادل بننے کا امکان موجود ہے
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور مریدکے فاروق آباد ننکانہ صاحب فیصل آباد چنیوٹ فاروقہ سرگودھا جھلر چکوال پنڈی گھیب اٹک میانوالی گجرانوالہ اسلام آباد کلر سعیداں راولپنڈی جہلم مرید ضدی ٹاون اور ملحقہ علاقوں میں رم جھم سے ہلکی بارش کا امکان موجود ہے
شمالی اور بالائی پنجاب میں تقریبا بعض مقامات پر دھند موجود ہے

#سندھ
سندھ کے تقریبا اکثر و بیشتر علاقوں میں ہوائی نال رہنے کا امکان موجود ہے ہے تاہم یہ ایک لو پریشر ANTICYCLONE سندھ کے اوپر بنے گا
سندھ کے جنوبی علاقوں میں گہرے بادل بننے کا امکان موجود ہے
سندھ کے جنوبی علاقوں میں تھر پارکر نگر پارکر بدین مٹھی عمرکوٹ اسلام کوٹ حیدرآباد مٹیاری کراچی اور ملحقہ علاقوں میں دھند موجود ہے

#بلوچستان
مسلم باغ مستونگ قلات سوارب خضدار پنجگور تربت گوادر چاغی اور ملحقہ علاقوں میں معتدل ہوائیں چلنے کا امکان موجود ہے
بلوچستان کے تقریبا پچاسی سے نوے فیصد علاقوں میں گہرے بادل بننے کا امکان موجود ہے اور چند علاقوں میں ہلکے بادل بھی بن سکتے ہیں
پنجگور وعشرت بیروت آوران ژوب ڈویژن میں رم جھم سے ہلکی بارش کا امکان موجود ہے

#خیبرپختونخواہ
خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں ہوائیں نارمل رہنے کا امکان موجود ہے
خیبرپختونخوا کے تقریبا تمام علاقوں میں بادل بننے کا امکان موجود ہے
ضلع چترال کالام باغ بٹگرام سٹی چارباغ جلکڈ دورش مالاکنڈ مردان صوابی پشاور ہری پور پاراچنار سدہ ڈیرہ اسماعیل خان درازندہ وانا مکین اور ملحقہ علاقوں میں میں کہیں رم جھم کہیں ہلکی بارش تو کہیں ہلکی برفباری کا امکان موجود ہے


گلگت بلتستان میں آج شام یا رات سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جبکہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان کے تقریبا تمام علاقوں میں بادل بننے کا امکان موجود ہے
گلگت بلتستان کے تقریبا 90 فیصد علاقوں میں کہیں ہلکی بارش تو کہیں ہلکی برفباری کا امکان موجود ہے

#کشمیر
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر کے تقریبا اکثر و بیشتر علاقوں میں بادل بندے کا امکان موجود ہے
بارشوں کا سلسلہ آج شام سے یا رات سے کشمیر میں اثر انداز ہو گا جب جس کے زیر اثر کشمیر کے مختلف علاقوں میں میں میں کشتوار کٹھوا سری نگر کلغم اناتنگ بارامولہ کپواڑہ اچھورا خیل کوٹلہ راجوڑی مظفر آباد ونلہ ڈیسکٹ ساسومہ خارمنگ لیہ نیومیہ ڈربوک اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور ہلکی برف باری کا امکان موجود ہے
فورکاسٹر محمد تجمل بشیر
یہ تھی میری اگلے 24 گھنٹوں کی اپڈیٹ
دعاؤں میں یاد رکھیں
اللہ نگہبان

Photos from Times Speaks's post 21/12/2021

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ایڈمن محمد تجمل بشیر
ایک نیا مغربی سلسلہ آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں اثر انداز ہوگا بارش صرف شمالی اور بالائی پاکستان تک محدود ہیں بادل جنوبی پاکستان میں دیکھنے کو مل سکتے ہیں تفصیلات میں جانے سے پہلے کچھ ملاحظہ کر لیں 👇👇

⚠️⚠️⚠️⚠️ #نوٹ ⚠️⚠️⚠️⚠️
یہ محض ایک تفصیلی رپورٹ ہے جو کہ اللہ تعالی کے عطا کردہ وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے مختلف ماڈلز کو جانچ کر پرکھ کر یہ تفصیلی رپورٹ بنائی گئی ہے یہ تفصیلی رپورٹ غلط بھی ہو سکتی ہے کیونکہ بارش دینا نہ دینا میرے رب رحمان کے قبضہ قدرت میں ہے وہ چاہے تو بارش دے دے وہ چاہے تو بارش نہ دے

اس نئے مغربی سلسلے کی شدت کیا ہوگی
اس مغربی سلسلے کی شدت معتدل قسم کی ہو گی
یہ سلسلہ کب سے اثرانداز ہوگا
یہ سلسلہ آج شام سے یا آج رات سے ملک کے مختلف علاقوں میں داخل ہوگا
یہ سلسلہ کا رخصت ہوگا
یہ سلسلہ 24 تاریخ کی رات کو کمزور پڑ جائے گا رخصت نہیں ہوگا
اس سلسلہ میں کیا کیا متوقع ہے
اس سلسلے سے شمالی اور بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہیں جبکہ جنوبی علاقوں میں کہیں ہلکے تو کہیں گہرے بادل بننے کا امکان موجود ہے

#مشاہدہ
آنے والے دنوں کا مشاہدہ کیا جائے اس کے بعد ایک نیا مغربی سلسلہ 24 اور 25 کی درمیانی شب کو ملک کے مختلف علاقوں میں اثر انداز ہو گا ان شاء اللہ اس کی رپورٹ 24 کی دوپہر تک آپ کی خدمت میں پیش کردی جائے گی
اس کے بعد ایک اور نیا مغربی سلسلہ 29 کو یا 30 کو ملک کو متاثر کرے گا اس کی بھی تفصیلی رپورٹ ان شاءاللہ وقت آنے میں آپ کی خدمت میں پیش کی جائے گی

کا میں صبح ہی ذکر کر چکا ہوں اس لئے میں اس کا لنک آپ کو دے دوں گا اگر آپ نے انجانے میں نہیں پڑھی تو اسے پڑھ لیجئے گا
https://www.facebook.com/104547648368322/posts/277090907780661/

اب چلتے ہیں #تفصیلات کی طرف
کچھ ہی دیر میں یہ سلسلہ ملک کے مختلف علاقوں میں داخل ہوجائے گا تو پھر تفصیلات شروع کرتے ہیں

#پنجاب
پنجاب میں کیا متوقع ہے پنجاب میں اس سلسلے سے کیا کیا ہوگا سب کی سب تفصیلات نیچے ملاحظہ فرمائیے
سلسلہ کے داخل ہوتے ہی اس صوبے کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکے تو کہیں کہیں گہرے بادل بننے کا امکان ہوگا جو کہ وقفے سے بنتے رہیں گے
اگر بارش کی بات کی جائے تو شمالی اور بالائی پنجاب میں جن میں اسلام آباد جھنگ اٹک کلر سعیدیاں گوجر خان جنڈ اسلام آباد راولپنڈی علی پور چٹھہ گوجرانوالہ گھکڑ منڈی وزیرآباد گجرات کاموکی حافظ آباد ہیڈ فقیراں پنڈدادخان جہلم چکوال پنڈی گھیب مریدکے کھاریاں میانوالی بھکر دادوخیل جواریاں کلرکہار اور ملحقہ علاقوں میں رم جھم سے ہلکی بارش کا امکان موجود ہے اور علاقوں میں معتدل بارش کا امکان بن سکتا ہے
24 تاریخ کی شام تک صوبے کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بادل بنتے رہیں گے
اس سلسلے کے دوران آج شام سے جمعہ تک صوبے کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھند بننے کا امکان موجود رہے گا ہے اس کی شدت کہیں زیادہ ہوگی تو کہیں شدت کم ہو سکتی ہے مگر شدید سردی کی لہر گزر چکی ہیں ملک بھر سے رخصت ہو چکی ہے اس لیے اب معمول کے مطابق ہیں سردی پڑے گی

#سندھ
سندھ کی بات کی جائے تو سندھ بھر میں تقریبا 60 سے 70 فیصد علاقوں میں وقفے وقفے سے ڈھونڈ بنتی رہے گی کبھی جنوبی علاقوں میں تو کل شمال مشرقی علاقوں میں
23 تاریخ کو ایک Anticyclone سندھ کے اوپر بنے گا جس کے زیر اثر سندھ کے مختلف علاقوں میں گہرے بادل بننے کا امکان موجود ہے اگر ان گہرے بادلوں میں شدت رہی تو اکا دکا علاقوں میں رم جھم کا امکان بن سکتا ہے
سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی واپسی ان شاءاللہ 25 تاریخ کے سلسلے سے ہوگی

#بلوچستان
اس سلسلے کے داخل ہوتے ہی صوبے کے مختلف علاقوں میں بادل بننے کا امکان موجود رہے گا صوبے کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکے تو کہیں گہرے بادل بننے کا امکان موجود ہے
بلوچستان میں بھی ان شاءاللہ بارشوں کی واپسی 25 تاریخ سے متوقع ہے اگر سلسلے میں شدت برقرار رہتی ہے تو امید ہے بلوچستان کے تمام علاقہ بارش سے فیض یاب ہو جائیں گے
اس سلسلے سے صوبے کے تقریبا جنوبی علاقوں میں اکا دکا مقامات پر بارش کے امکانات بن سکتے ہیں

#خیبر پختونخواہ
اس سلسلہ کے داخل ہوتے ہی صوبے کے مختلف علاقوں میں بادل بننے کا امکان موجود رہے گا تاہم رات سے بارشوں کا سلسلہ صوبے کے مختلف علاقوں میں شروع ہو جائے گا
لکی مروت تجوڑی مولارزائی مکین میران شاہ وانا پاراچنار سدہ ضلع چترال کے مختلف علاقے تھل بنوں کوہاٹ پشاور نوشہرہ چارسدہ کالام جلکوٹ ناران مدیان بےشام چارباغ پینائی چترال بٹگرام سٹی دیر دورش میں کہیں ہلکی بارش تو کہیں معتدل بارش کا امکان موجود ہے
چترال بٹگرام سٹی کالام کلکوٹ جلکوٹ بے شام دیر دورش کوہستان اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان موجود ہے


اس سلسلہ کے شام تک داخل ہوتے ہی صوبے کے مختلف علاقوں میں بادل بننے کا امکان موجود رہے گا تاہم بارش کا سلسلہ آج دیر رات سے شروع ہوگا صوبے کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بادل بننے کا امکان موجود ہے
گلگت بلتستان کے تقریبا 80 سے 90 فیصد علاقوں میں ہلکی بارش سے متعدد بارش کا امکان موجود ہے
گلگت بلتستان کے تقریبا اکثر علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان موجود ہے

#کشمیر
اس سلسلہ کے داخل ہوتے ہیں آج شام سے کشمیر کے مختلف علاقوں میں بادل بننے کا امکان موجود ہے جو کہ وقفے وقفے سے کشمیر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکے تو کہیں گہرے بادل بنتے رہے گے بارشوں کا سلسلہ 22تاریخ کی شام سے کشمیر کو متاثر کرے گا
جموں کشمیر کے تقریبا 80 سے 85 فیصد علاقوں میں میں جب کے آزاد کشمیر کے تقریبا 60 سے 70 فیصد علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں معتدل بارش کا امکان موجود ہے
علاقوں کی تفصیل روزانہ صبح سات بجے کی تفصیل بتائی جائیں گی
آزاد کشمیر مظفرآباد بعد یاد اور ملحقہ علاقوں میں میں جب کہ جموں کشمیر کے تقریبا 60 سے 70 فیصد علاقوں میں جن میں کشتوار کٹھوا سری نگر نیومیہ اچھورا کلغم کپواڑہ بارامولہ ساسومہ کارگل لیہ ڈربوک اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان موجود ہے


ہواؤں کا ایک نیاسلسلہ 26 تاریخ سے ملک کو متاثر کرے گا جس میں بلوچستان کے اکثر و بیشتر علاقے سندھ کے شمالی اور شمال مغربی علاقے جنوبی پنجاب اور شمالی و بالائی پنجاب کے مشرقی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان موجود ہوگا

سردی کی ایک نئی لہر 27 تاریخ سے ملک کے مختلف علاقوں کو متاثر کرے گی اس کی تفصیلی رپورٹ ان شاءاللہ 26 کو یا آنے والے نئے سلسلے کے ساتھ آپ کو دے دی جائے گی
یہ تھی اس سلسلے کی چھوٹی سی اپڈیٹ مزید تفصیلات آپ کو تفصیلی طور پر روزانہ کی اپڈیٹ پر دی جائیں گی جو صبح آٹھ بجے کے قریب اپلوڈ کی جائے گی آئے

مزید یہ ایک اپ ڈیٹ ہے اس میں غلطی کی گنجائش موجود ہے کیونکہ انسانی وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تفصیلی رپورٹ تیار کی گئی ہے اس لیے یہ تفصیلی رپورٹ غلط بھی ثابت ہوسکتی ہے

اگلی اپڈیٹ تک اجازت دیں
دعاؤں میں یاد رکھیں
اللہ نگہبان

21/12/2021

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
#مشاہدہ

اس سال سردی کی کی آخری لہر 27 دسمبر سے ملک کے مختلف علاقوں کو متاثر کرے گی جس کی تفصیلی رپورٹ کے مطابق وقت آنے پر کنفرم کر کے جائے گی

پے در پے مغربی سسٹم کی آمد
ایک نیا مغربی سلسلہ آج سے ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں کو متاثر کرے گا جس کی تفصیلی رپورٹ شام تک میں جس پر لوٹ کر دی جائے گی
اس کے بعد ایک نیا سلسلہ 24 اور 25 کی درمیانی شب کو ملک کے مختلف علاقوں کو متاثر کرے گا اس کی بھی تفصیلی رپورٹ پر کنفرم کرکے دی جائے گی
اس کے بعد ایک نیا سلسلہ ملک کے جنوبی علاقوں کو سعودی عرب اور ایران کے راستے سے بلوچستان اور ملحقہ علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے اس کب بھی تفصیلی رپورٹ وقت آنے پر کنفرم کر کے اپلوڈ کی جائیں گی
یاد رہے جب تک ایم جے او فیز 8 میں داخل نہیں ہوتا تب تک یہ سلسلے ملک کے شمالی علاقوں تک محدود رہیں گے
اگر ایم آؤ فیز دسمبر کے آخری ایام میں 8 میں داخل ہوجاتا ہے تو پھر امید ہے آخری سلسلہ ملک گیر ثابت ہو گا نہیں تو پھر امید ہے جنوری میں بارشیں واپس آ رہی ہے
مزید لانینا ایل نینو اور انڈین ڈائی پول اوشن کی رپورٹ بھی آپ کی خدمت میں آج 10 سے 11 بجے کے درمیان کریں گے
تفصیلات 👇👇👇👇👇👇
ملک کے مختلف علاقوں میں کئی ہلکے تو کہیں گہرے بادل بننے کا امکان موجود ہے کیونکہ ایک نیا سلسلہ آج سے ملک کے مختلف علاقوں کو اثر انداز کرے گا اس کی تفصیلی رپورٹ ان شاءاللہ شام تک آپ کی خدمت میں پیش کردی جائیں گی
مزید ابھی تک اتنا ہی
دعاؤں میں یاد رکھیں
اللہ نگہبان
ایڈمن محمد تجمل بشیر

Photos from Times Speaks's post 19/12/2021

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
میں ہوں محمد تجمل بشیر اور آپ کی خدمت میں لے کر آیا ہوں نئے اور کمزور برساتی سلسلے کی تفصیلی رپورٹ

تفصیلات 👇👇👇👇👇
⚠️⚠️⚠️⚠️ نوٹ ⚠️⚠️⚠️⚠️
یہ محض تفصیلی رپورٹ ہے جو انسانی وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہیں مختلف ماڈلز اور موسمی عوامل کو دیکھ کر پرکھ کر یی تفصیلی رپورٹ بنائی گئی ہے جو غلط بھی ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ بارش دینا نہ دینا میرے رب رحمان کے قبضہ قدرت میں ہے وہ چاہے تو بارش برسا دے وہ چاہے تو بارش نہ دے پھر بھی اللہ کے عطا کردہ وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تفصیلی رپورٹ تیار کی گئی ہے

پہلے بات کرتے ہیں کی

اس وقت بھی ایم جے او فیز 7 میں موجود ہے پہلے امید ٹھیک ہے یہ جسم فلم کے اختتام تک فیز8 میں چلا جائے گا مگر اب یہ جنوری میں فیز 8 میں داخل ہوتا ہوا نظر آرہا ہے اب جنوبی پاکستان کو جنوری کے پہلے ہفتے کے اختتام میں ہی بارشوں نصیب ہوسکتی ہیں اگر اللہ نے چاہا

اگر لانینا اور ایل نینو کی بات کریں تو ابھی بھی لانینا ایکٹیو ہے جوکہ پاکستان میں اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے جنوری کے وسط تک یہ کمزور ہونا شروع ہو جائے گا

انڈین ڈائی پول اوشن اس وقت نیوٹرل فیز میں موجود ہے

اب #تفصیلی رپورٹ کی جانب بڑھتے ہیں
ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں کتنی بارشیں متوقع ہیں اور کتنی برفباری متوقع ہیں سب کے سب نیچے تفصیلات میں موجود ہے
اس سلسلے کی شدت کیا ہوگی
یہ سلسلہ کمزور شدت کا ہوگا
اس سلسلے میں کیا متوقع ہے
اس سلسلے میں ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں میں ہلکی بارش اور ہلکی برف باری کا امکان موجود ہے
سلسلہ کب داخل ہو رہا ہے
مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 20 دسمبر کی صبح کو ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں میں داخل ہوگا
سلسلہ کب رخصت ہو جائے گا
اور یہ سلسلہ 21 دسمبر کی شام کو ملک سے رخصت ہو جائے گا
تو چلیں تفصیلات میں
پہلے بات کرتے ہیں #پنجاب کی
اس سلسلے میں پنجاب کے شمالی اور بالائی علاقوں میں ہلکے بادل بننے کا امکان موجود ہے کہ جنوبی پنجاب کے شمالی علاقوں میں ہلکے بادل بننے کا امکان موجود ہے تاہم پنجاب کے کسی بھی علاقے میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اگر بادل گہرے ہوتے ہیں تو صرف شمالی اور بالائی علاقوں میں اکادکا مقامات پر رم جھم کا امکان بن سکتا ہے
#سندھ
سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکے بادل بننے کا امکان موجود ہے تاہم صوبے کے کسی بھی علاقے میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے
#بلوچستان
بلوچستان کے سینٹرل اور جنوبی علاقے اور مسلم باغ قلعہ سیف اللہ قلعہ عبداللہ میں بادل بننے کا امکان موجود ہے صوبے کے کسی بھی علاقے میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے
#خیبرپختونخواہ
خیبرپختونخوا کے سینٹرل اور جنوبی علاقوں میں ہلکے بادل بننے کا امکان موجود ہے تاہم ضلع چترال کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان موجود ہے ضلع چترال کے مختلف علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان موجود ہے

گلگت بلتستان کے تقریبا چند علاقوں میں بادل بننے کا امکان موجود ہے بارش کا امکان اکا دکا علاقوں میں ہے خارمنگ اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان موجود ہے

کشمیر کے تقریبا بعض علاقوں میں ہلکے بادل بننے کا امکان موجود ہے تو بعض علاقوں میں گہرے بادل بننے کا امکان موجود ہے کشتوار پدم لہیہ نیومیہ اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان موجود ہے لیہ ساسوما ڈسکیٹ ونلہ نیوما ٹیاکسی میں ہلکی برفباری کا امکان موجود ہے
#مشاہدہ
اس سلسلے کے بعد 22 دسمبر سے ملک میں ایک نیا سلسلہ داخل ہوگا جو کہ ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں کے لیے مختص ہوگا اس کی تفصیلات ان شاءاللہ 21 دسمبر کی شام تک اپلوڈ کر دی جائیں گی
21 دسمبر سے ملک کے مغربی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ممکن جس میں بلوچستان کے پہاڑی علاقے خیبر پختونخوا کے انتہائی مغربی علاقے وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں اضافہ ممکن ہے باقی پورے پاکستان میں درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ممکن ہے
یہ چھوٹی سی مختصر اپڈیٹ
اگلی اپڈیٹ کے لیے اجازت دیں
دعاؤں میں یاد رکھیں
اللہ نگہبان

Photos from Pakistan Weather Forecast's post 10/12/2021
09/12/2021

kal mosam ki kiya surat-e-hal rahey gi
mosmi awamil kis poistion me majood ha
mazeed tafseel is video me

07/12/2021

in this video we tell about the arrrival of new rainny system

01/12/2021
28/11/2021

28 نومبر 2021: آج ملک میں گرم ترین مقام مٹّھی رہا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.5 ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے دیگر علاقوں میں ریکارڈ کئے گے #حقیقی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ)۔ بریکٹ میں 1981 تا 2010 پر مبنی نومبر کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی اوسط بھی درج ہے:

#سندھ:
#کراچی (ائیرپورٹ 29.5 (32.5)، میٹ کامپلکیس 30، سی ویو 30.2)، #حیدرآباد (ائیرپورٹ) 26 (31.9)، میرپورخاص 26.5، چھور 30.5 (33.5)، مٹّھی 32.5، بدین 27.5 (31.4)، نوابشاہ 25 (32.3)، مورو (شہر) 25.1، پڈعیدن 24 (31.1)، دادو 24.5، لاڑکانہ 26.5 (30.5)، موئنجو دڑو 25.5 (30.5)، جیکب آباد 26 (30.3)، سکّھر (ائیرپورٹ) 25.5 (30.1)

اسلام آباد (شہر 21 (25.8)، نیو ائیرپورٹ 20)

پنجاب:
#راولپنڈی (چکلالہ ائیر بیس) 21.3 (25.9)، مری 11.8 (16.9)، چکوال 20، #لاہور (ائیرپورٹ 23.2 (27.2)، شہر 23.8 (27.5))، فیصل آباد (ائیرپورٹ) 23.2 (27.3)، سرگودھا (ائیر بیس) 23 (27.5)، جوہر آباد 22.5، نورپورتھل 22.5، کامرہ (اٹک) 21.1 (24.8)، #گوجرانوالہ 22.3، منڈی بہاءالدّین 21، گجرات یونیورسٹی 21.5، سیالکوٹ (کینٹ) 21.5 (26)، جہلم 23.5 (27.5)، منگلا 21.4، بہاولنگر 24 (29.6)، بہاولپور (ائیرپورٹ 26، شہر 26.1 (29.5))، بھکّر 22.5، ڈی جی خان 23، کرور (لیّہ) 22.7، ساہیوال 23، ملتان (ائیرپورٹ) 23.1 (28.6)، خانپور 25 (29.8)، رحیم یار خان 25.2

گلگت بلتستان / آزاد #کشمیر:
سکردو 8.2 (14.8)، استور 5 (11.7)، چلاس 15.5 (21)، #گلگت 13.5 (18.9)، گوپس 6 (14.3)، #مظفّرآباد (ائیرپورٹ 17، شہر 17.7 (24.3))، گڑھی دوپٹّہ 16.5 (22.5)، کوٹلی 20.3 (25.1)، راولاکوٹ 14

کے پی کے:
#پشاور (ائیرپورٹ 20.5 (25.7)، گالف کلب 20.4)، مردان 20، بالاکوٹ 17 (21.9)، بابوسر 4.2، چترال 15.2 (19.2)، ڈی آئی خان (ائیرپورٹ 21، شہر 21 (28))، دیر 15 (20.3)، کاکول 15 (20.8)، کالام 10.5، مالم جبّہ 6، پاراچنار 12.5 (18.4)، سیدو شریف 18 (22.4)، لنڈی کوتل 16

بلوچستان:
#کوئٹہ (سمنگلی) 15 (20.1)، قلّات 13 (18.3)، بارکھان 20.5 (24.2)، دالبندین 21 (27)، #گوادر 29، جیوانی 28.5 (30)، خضدار 23 (25.1)، بیلا (لسبیلہ) 31.5 (33.6)، نوکنڈی 24 (27.7)، پنجگور 24 (25.7)، پسنی 27.5 (31.2)، اورماڑا 27 (30.6)، سبّی 28.2 (30.9)، #تربت 32 (33.4)، ژوب 16 (22.7)، #زیارت 8

06/09/2021

محکمہ موسمیات کے جانب سے ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی

01/09/2021

Press Release

28/08/2021

: ⛈️
اگلے چند روز تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے مغربی ہواؤں اور مون سون کے ملاپ سے بارشیں متوقع ہیں. جس سے درجہ حرارت میں واضح کمی کا امکان ہے. اس دوران چند مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے.

تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کے ممکنہ آخری سلسلوں میں سے ایک سلسلہ جمعہ کی رات سے ملک میں داخل ہوچکا ہے. جس کے زیر اثر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ معتدل سے تیز بارش ریکارڈ کی گئی. سب سے زیادہ بارش:
#خیبرپختونخوا:
بالا کوٹ35، بالائی دیر 33، کاکول 30، میر کھنی 05، کالام 03، پاراچنار ، پٹن 02، سیدو شریف 01

#پنجاب:
مری 31، اٹک 24،سیالکوٹ (سٹی 20، ائیر پورٹ 01)، اسلام آباد( گولڑہ 13، زیرو پوائنٹ06، سید پور 04)، راولپنڈی (چکلالہ 12، شمس آباد09)

#کشمیر:
گڑھی دوپٹہ 28، مظفر آباد(سٹی 17، ائیر پورٹ 14)، راولاکوٹ 04،کوٹلی01

:
گوپس 06 اور بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

:
اگلے تین سے چار روز کے دوران مزید بارشوں کے امکانات ہیں. اس دوران سندھ اور بلوچستان کے اکثر اضلاع میں مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے. تاہم بدھ سے سندھ کے چند جنوب مشرقی علاقوں اور جنوبی علاقوں میں اکا دکا مقامات پر مون سون کی بارشیں متوقع ہیں. جس کی تفصیلات بعد میں دی جاۓ گی.

◾ آج شام/رات سے 01 ستمبر کے دوران:
کشمیر / اسلام آباد / راولپنڈی / اٹک / چکوال / جہلم / گجرات / منڈی بہاؤالدین / سیالکوٹ / نارووال / گوجرانوالہ / حافظ آباد / لاہور / اوکاڑہ / فیصل آباد / سر گودھا / میا نوالی / کوہستان / شانگلہ / مانسہرہ / ایبٹ آباد / ہری پور / مردان / چارسدہ / نوشہرہ / دیر / چترال / پشاور / کوہاٹ / وزیرستان / گلگت بلتستان / غذر / استوار / دیامیر / سکردو / ہنزہ / نگر / گانچی اورخرمنگ میں کہیں کہیں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ معتدل سے تیز بارش کے روشن امکانات ہیں.

◾ 29 اگست کی رات سے 31 اگست کے دوران:
دیر/ کوہستان / مانسہرہ / ایبٹ آباد / مظفر آباد / راولپنڈی / اسلام آباد / گوجرانوالہ / سیالکوٹ / لاہور / نارووال / حافظ آباد / میانوالی / منڈی بہاؤالدین اور قصور میں موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

◾ 30 اگست کی شام/رات سے 01 ستمبر کے دوران :
ٹانک / کرک / بنوں/ ڈیرہ اسماعیل خان / جھنگ / ٹوبہ ٹیک سنگھ / بھکر / لیہ / ساہیوال / بہاولنگر / ڈیرہ غازی خان / راجن پور / کوہلو / لورالائی / بارکھان / ژوب / مو سی خیل / کو ئٹہ / ز یا رت اور قلات میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کے اچھے امکانات ہیں.

◾ جنوبی پنجاب / بالائی سندھ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے.

28/08/2021

موسم_کی_صورتحال⚡⁦⛈️⁩⁦⛈️⁩⚡
السلام علیکم: گزشتہ روز ملک کے شمالی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اسے طرح آج سے 5 ستمبر تک ملک میں بارش کا سلسلہ جاری رہیگا...!!⁦⛈️⁩⁦⛈️⁩⚡⚡
آج اور کل کے دوران اسلام آباد سمیت شمالی پنجاب کشمیر خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان ہیں 31اگست سے 1ستمبر کے دوران پنجاب کے وسطی علاقوں کو بھی بارش کور کرلیگا...!!⁦⛈️⁩⁦⛈️⁩⚡⚡

سندھ بلوچستان کی بات کریں تو 31 اگست سے 4 ستمبر کے دوران شمالی مشرقی بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کہ ساتھ بارش کے امکانات ہیں...!!
31 اگست سے 5.4ستبمر کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک والے بادل بنگے کئی علاقوں میں درمیانی سے ھلکی بارش کہ امکانات ہیں تہرپارکر سمیت جنوبی سندھ میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے کیونکہ ہوا کا کم دباؤ گجرات سے ہوتے ہوئے بحیرہ عرب کی طرف سفر کریگا کرے اسے کے اثرات سندھ میں دیکھنے کو ملیں گے ان شاءاللہ....!!⁦⛈️⁩⁦⛈️⁩⚡⚡⁦⛈️⁩⁦⛈️⁩

مزید اپڈیٹ کا سلسلہ جاری رہیگا...!!🧡🧡

26/08/2021

مون سون اپڈیٹس⛈️⛈️⛈️⛈️⛈️⛈️🌧️🌧️☂️🌨️

اس وقت ملک میں مونسون کافی کمزور ہے اور کئی علاقوں میں معمول سے کم اور کچھ علاقوں میں اب تک بارشیں نہ ہونے کے برابر یا بلکل ہی نہیں ہوئیں شمالی علاقوں کو ہی اچھی مونسون بارشیں ملیں ہیں لیکن چند روز سے شمال مغربی اور مغربی خشک ہوائیں اس مونسون میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں جو اگلے مزید ایک دو روز تک جاری رہے گی ۔

موسمیاتی سسٹم:🌧️🌧️⛈️🌧️🌧️🌧️

مونسون نشیب اس وقت شمال میں موجود ہے اس کے ساتھ ساتھ ایک سرکولیشن کشمیر دوسرا سرکولیشن مغربی اتر پردیش کے آس پاس اور تیسرا سرکولیشن بہار کے آس پاس بنا ہوا ہے جبکہ چوتھا سرکولیشن کے جنوب مغرب میں بنا ہوا ہے۔🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️

ملک کے شمالی ، بالائی اور وسطی علاقوں میں کل رات یا ہفتے کے روز سے مون سون اور مغربی ہواؤں کے ملاپ سے گرج چمک کیساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے جو سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا ۔

پنجاب و خیبرپختونخوا:🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️

جمعے کی رات یا ہفتے کے روز سے راولپنڈی ، اسلام آباد ، جہلم ، سیالکوٹ ، چکوال ، منڈی بہاوالدین ، نارووال ، گجرات ، لاہور ، فیصلا آباد ، سرگودھا ، میانوالی ، خوشاب ، ننکانہ صاحب ، شیخوپورہ ، قصور ، اوکاڑہ ، حافظ آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، لیہ ، بہاولپور ، بہاول نگر ، خانپور ، ڈیرہ غازی خان ، ملتان ، راجن پور ، ساہیوال ، لودھراں ، رحیم یار خان ، بونیر ، ہریپور ، صوابی ، ایبٹ آباد ، کوہستان ، شانگلہ ، مالاکنڈ ، مانسہرہ ، نوشہرہ ، چارسدہ ، دیر ، کرک ، کوہاٹ ، بنوں ، لکی مروت ، ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان اس دوران شمال پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ !

آزاد کشمیر و گلگت بلتستان:🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️

جمعے سے بدھ کے دوران مظفرآباد ، برنالہ ، کوٹلی ، بھمبر ، نیلم ، ہٹیاں آلا ، باغ ، گلگت ، اسکردو ، غذر ، ہنزہ نگر ، گانچی اور خرمنگ میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔

سندھ اور بلوچستان:🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️

پیر سے بدھ کے روز سے کویٹہ ، ژوب ، قلات ، موسی خیل ، بارکھان ، زیارت ، لورالائی ، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ، کوہلو میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ ہلکی سے معتدل ، تیز اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے شمال مغربی سندھ سلسلہ کیر تھر میں گرج چمک کے بادل بننے کے سبب آندھی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے ساحلی اور جنوبی علاقوں میں سمندری ہواؤں کا سلسلہ فلحال برقرار رہنے اور بونداباندی کا سلسلہ جاری رہیگا ۔🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️

مون سون ہواؤں کا کم دباؤ بننے کا امکان سندھ اور بلوچستان میں مون سون بارشوں کی امید !🌧️🌧️🌧️🌧️

اس جنوب مغربی خلیج بنگال میں ایک سرکولیشن موجود ہے جو شمال میں اڑیسہ کی جانب بڑھ رہا ہے 28 آگست تک اڑیسہ کے ساحلی علاقے پر ہوا کے کم دباؤ کی شکل اختیار کریگا اور مغرب اور شمال مغرب کی جانب حرکت کرنا شروع کر دیگا مدھیہ پردیش سے ہوتا ہوا 31 آگست تک گجرات کے راستے بحیرہ عرب میں داخل ہونے کا امکان ہے اور کراچی سمیت سندھ میں مونسون بارشوں کا باعث بن سکتا ہے اگر ہوا کا کم دباؤ سندھ میں داخل ہوجائے تو زیادہ اچھی مونسون بارشیں ہوسکتی ہے مگر بحیرہ عرب کے درجہ حرارت کو مدنظر رکھنا ہوگا کہ وہ اس ہوا کے کم دباؤ کو کتنی دیر تک شدت برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے یہ خشک سالی سے متاثر نہ ہونے کی آخری امید ہے ورنہ پانی کی کمی کے مسائل سر اٹھانا شروع کر دینگے۔🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کراچی سمیت پاکستان بھر میں اپنی رحمت والی بارشیں نازل فرمائے آمین !
🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں اور ہمارے پیج کو لائیک کریں
🌧️🌧️🌧️🌧️

26/08/2021

گورنمنٹ کی طرف سے جاری موسمی صورتحال
پلیز شئیر

26/08/2021

تازہ ترین
موسمیاتی سرگرمیوں کا احوال،🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️
جیسا کہ ملک بھر میں بارشی سرگمی بلکل نہ ہونے کے برابر ہین، سندھ کے اکثر علاقوں میں تیز ہواؤں کے جھکڑ جاری ہیں پنجاب کے میدانی علاقوں جنوب مغربی بلوچستان میں بھی خشک ہوائیں جاری ہیں، ⛈️⛈️⛈️⛈️⛈️⛈️
سردیوں اور مونسون مین کم بارش کی وجہ سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے نہ صرف کاشتکار پریشان ہیں
کافی علاقوں میں پینے کا پانی بھی ختم ہے ⛈️⛈️⛈️
جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں بھی حکام کے مطابق 45 دنوں میں پانی مین کمی کا سامنا ہوسکتا ہے ،
ملک میں پانی کی قلت کا بھران دن بدن بڑھتا جارہا ہے،
کسی بھی سسٹم کے آنے سے پہلے جسے دعوے کیے جاتے ہیں ویسی صورتحال نہی بن پاتی، ⛈️⛈️⛈️⛈️⛈️
انڈس ماڈل میں دیکھ سکتے ہیں مغربی بنگال سے ٹرف بالائی کشمیر تک بنی ہے، جبکہ بالائی پنجاب پر ایک سرکولیشن بھی دیکھا جا سکتا ہے، ⛈️⛈️⛈️⛈️⛈️
24 گھنٹوں کے دورانیے میں مالاکنڈ چترال سوات صوابی ہزارہ ڈویژن پوٹوہار کشمیر میں کہین کہین کچھ مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان بن سکتا ہے ،
28 سے 31 تک اوپر لکھے گئے علاقوں سمیت پشاور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کوئٹہ زوب سبی ڈویژن
بالائی وسطی پنجاب کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کی سرگرمیاں شروع ہو سکتی ہیں، ⛈️⛈️⛈️⛈️⛈️
خلیج بنگال سیکٹر وشاکھاپٹنم کے ملحقہ علاقوں پر گردشی ہوائوں کا چکروات دیکھا جا سکتا ہے
29 اگست تک انشاللہ ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوگا
اور سندھ کے علاقوں میں چلنے والے تیز ہواؤں کے جھکڑ میں کمی آئے گی کھیتوں میں اسپرے کے حوالے سے 29 30 31 اگست بھتر رہیگا، ⛈️⛈️⛈️⛈️⛈️
سندھ میں بارشوں کے حوالے سے صورتحال فلحال واضح نہیں ہے تاہم 1 تا 3 ستمبر تک سندھ میں بارشیں سرگرمیاں شروع ہونے کے امکانات ہیں یہ بات الگ ہے کہ سسٹم پہنچنے کے بعد صورتحال تبدیل بھی ہو سکتی ہے،
آپ سب سے گزارش کرتے ہیں زیادہ سے زیادہ اپنے کھیتوں میں رہائشی علاقوں میں درخت لگائے جائیں،
سندھ جنوبی پنجاب میں 20 سال میں لاکھوں کروڑوں درخت کاٹے جا چکے ہیں، 🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️
ذرا اس پر دھیان دینا چاہیے گورنمنٹ اور عوام کو بھی
گزارش رپورٹ کو لائیک شیئر کریں شکریہ

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Jhelum?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

today weather, weather today, weather update, weather report, today weather report, pakistan weather report, Weather new...
weather update today,  weather update today live,  weather update today,  weather update,  weather for today,  weather r...
Today weather reports Today weather updates
weather update today,  weather update today live,  weather update today,  weather update,  weather for today,  weather r...
Weather reports 13 june

Category

Telephone

Website

Address

Jhelum
32131

Other Bloggers in Jhelum (show all)
Z S VLOGS Z S VLOGS
Dharyala Kalyal
Jhelum, 49701

please subscribe to my channel and press the bell icon

Mirza Shahbaz Baig Mirza Shahbaz Baig
Jhelum, 49600

Live Happy 😃

Ubaid ur Rehman Ubaid ur Rehman
Jhelum

Reels and vlogs

Nadeem Akhtar Raja Nadeem Akhtar Raja
Jhelum, 49600

My cooking channel Name is Nadeem Akhtar Raja Cooking on YouTube please like n subscribe

Hashir Ahmed Awan Hashir Ahmed Awan
Jhelum

I'm a Food Blogger, Software Engineer and Google Certified Digital Marketer.

Arslan Munir Arslan Munir
Jhelum

HitVideo Hindi HitVideo Hindi
Jhelum City
Jhelum, FURNITURE

Thanks for visiting my channel. Follow my channel. thank you

Gupshup Corner Gupshup Corner
Golpur Pind Dadan Khan
Jhelum

Asif Hayat Chaudhry

Toseeq ur rehman Toseeq ur rehman
Pakistan Punjab
Jhelum

الله پاک ہمارے پاکستا ن کو شادباد رکھے امین

Raja Usman info Raja Usman info
Jhelum

Raja Usman Social Media : Subscribe Now : https://bit.ly/3oUodZZ Instagram : https://bit.ly/3HKMwC

Kiani Fabrics Kiani Fabrics
Jhelum
Jhelum, KIANI@