JTI City Ubauro District Ghotki

JTI City Ubauro District Ghotki

JTI City Ubauro District Ghotki

02/06/2023

سکھر میں یونیورسٹیز:

سکھر آئی بی اے یونیورسٹی سکھر۔
سردار غلام محمد مھر میڈیکل کالیج سکھر۔
بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی سکھر۔
اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ، آرکیٹیکچر، ڈیزائن اینڈ ھیریٹیج، سکھر۔

ان کے علاوہ، ضیاء الدین یونیورسٹی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، ورچوئل یونیورسٹی، دادابھائی انسٹیٹیوٹ اور کئی نامور یونیورسٹیز کے کئمپس بھی ہیں۔

اور ہمارے پورے ضلع گھوٹکی میں ایک بھی یونیورسٹی نہیں ،جمعیت طلبہ اسلام سٹی اوباڑو

02/06/2023

امریکہ کے پچاس سنیٹروں کو روز ہماری خواتین کی یاد آتی ہے،خواتین کی اتنی فکر ہے تو جیل میں قید عافیہ صدیقی کو رہا کیا جائے

02/06/2023

قائدجمعیۃ حضرت مولانافضل الرحمن صاحب دامت برکاتہم نے جمعیۃ علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوری کااجلاس مورخہ 10جون 2023 بروزہفتہ 2بجے بعدنماز ظہرمفتی محمودمرکز پشاورمیں طلب کیاہے۔
اجلاس میں ملکی وبین الاقوامی سیاسی صورتحال،آئندہ انتخابات اوردیگراہم سیاسی وجماعتی امورپرمشاورت کی جائےگی۔

02/06/2023

تھائی لینڈ سے براہ راست
انصافی دوست برنال کا استعمال جاری رکھیں

30/05/2023

میری غربت نے کیا مجھ کو زمانے میں بدنام وہ تیری دولت ہے جس نے تیرے عیب چھپا رکھے ہیں

26/02/2023

کما.نڈر سیف اللہ جب کشمیر میں جہا.د کے دوران گرفتار ھوکر انڈین قید.ی بنے تو انہوں نے کتاب لکھی
"داستان اسیری"
اب شاہ محمود قریشی جیل میں کتاب لکھیں گے "داستان بواسیری"

25/02/2023
25/02/2023

اسلام میں موروثیت کاتصور:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر☜قاری محمدیعقوب الائی"
؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞
بعض سیکولرجماعتیں جومغربی جمہوریت کی دلدادہ ہیں ان کا کہناہےکہ موروثیت جمہوریت اور ملک دونوں کیلیےباعثِ خطرہ ہے،
اس غوغا اورواویلا میں اِس وقت پی ٹی آئی تو سرِ فہرست ہےہی،
مگرجماعت اسلامی بھی اپنےلیے وجوہِ مفاخرمیں سےایک وجہ یہ بیان کررہی ہے کہ جماعت اسلامی میں موروثیت کاوجودنہیں،
حال ہی میں جمعیة علماءاسلام سےالگ ہونےوالےطبقہ کی زبان پربھی صبح وشام یہی وردجاری ہےکہ جماعت میں موروثیت نے جڑپکڑلی ہے،
کوئی لادین جماعت یا فرد موروثیت کی نفی کرےتوقابلِ تعجب نہیں،مگر ایک ایسی جماعت یاافراد جوہمہ وقت اسلام کی خوبیاں بیان کرنے میں رطب اللسان رہتےہیں،ان کا موروثیت کوغیرمستحسن قراردینا یااس کی نفی کرنا صرف تعجب خیز ہی نہیں بلکہ روحِ اسلام سے ان کی ناواقفیت کی دلیل ہے،
انسانی زندگی کی بقاءوپہچان تو موروثیت کےنظام سےوابستہ ہے،
البتہ اس نظام کی خشتِ اوّل اہلیت ہے،وراثت ظاہری ہو یاباطنی، مادیات کی ہو یاروحانیات کی، سب کیلیے اہلیت کاپایاجانا شرط ہے،
مادی اشیاء میں اپنےآپ کووارث ثابت کرنےکیلیےاہلیت کی پہلی شرط ثابتُ النَّسب ہوناہے، جب تک کوئی شخص اپنےمُورِث کےساتھ نسبی تعلق ثابت نہیں کرپائےگا تب تک وہ اس کاوارث نہیں ٹھہر سکتا،
مغرب زدہ اورلبرل قوتیں اگر موروثیت کی نفی کررہی ہیں تواس کی بنیادی وجہ اُن کااپنےاباءواجداد سےنسبی تعلق کافقدان ہے۔ یہ لوگ نسبی اورنسلی حوالےسےمجہول النسب ہوتے ہیں اس لیے ہمہ وقت موروثیت کےخلاف لب کُشا نظر آتےہیں،یہ تواسلام وہ دین فطرت ہے جوحسب ونسب میں تسلسل اور پاکیزگی کواہمیت دیتاہے،
ایک ثابت النسب آدمی کیلیے بھی اپنےمورث کےمال میں حصہ دار ہونےکیلیے تین شرائط ہیں ،1 وارث اور مورث کاہم مذہب ہونا 2
وارث اور مورث میں سےکسی ایک کا غلام نہ ہونا 3 اوریہ کہ وارث اپنےمورث کاقاتل نہ ہو، مذکورہ شرائط کافقدان وراثت سےمحرومی کےاسباب ہیں،
معلوم ہوا کہ مال ومتاع اورجاگیر جومادی اشیاء کہلاتےہیں ان میں بھی موروثیت کیلیے اہلیت کاپایا جاناضروری ہے، اوریہ کہ نااہل آدمی اگرچہ قریب النسب کیوں نہ ہو میراث کامستحق نہیں ہوگا،جبکہ ایک حق دار وارث جس میں محرومیت کےاسباب نہ ہوں،وہ اپنےمورث کےمیراث میں ہرطرح استحقاق کامالک ہے،
اب آتےہیں باطنی یا فکرونظرپرقائم مناصب میں پائی جانے والی موروثیت کی طرف،
مناصب وعہدے دو طرح کےہیں،
وھـبـی اور کـسـبی،
وہبی مناصب من جانب اللہ ہوتےہیں جن کوحاصل کرنےکیلیے محنت و جدوجہد کےمراحل سےگذرنانہیں پڑتا جسےاللہ چاہیں عطاء فرمادیتےہیں جسطرح نبوَّت ورِسالَت کےمنصب ہوگئے، مگراہلیت ان مناصب میں بھی بہ درجہ اتم واکمل موجودہوتی ہے،
اہلیت کامعیارکیاہوتاہےیہ علم بھی اللہ کےپاس ہوتاہے،
جیساکہ ارشادِ گرامی ہے،
"اللہ اَعلمُ حَیثُ یَجعلُ رِسالَتہٗ"
ان مناصب جلیلہ کوعطاء کرنےمیں بھی ربِّ کریم نےموروثیت کوجاری رکھاہے،
اس سلسلہ میں تمام ادیانِ سماویہ کےحاملین کیلیےحضرت ابراھیم علیٰ نبیناوعلیہ السلام ایک بہترین نمونہ ہیں،
حضرت ابراھیمؑ کو اللّٰہ ربُّ العزت نےفرمایا کہ
"انّی جاعِلک للنَّاس اِماماً"
میں آپؑ کو نسلِ انسانیت کیلیے پیشوا اور ومقتدیٰ بنانا چاہتاہوں،
حضرت ابراھیمؑ نے اللّٰہ سے اِستفھاماً عرض کیا،
"وَمِن ذُریَّتِی؟" کہ امامت وسیادت کامنصب میری اولادمیں بھی وراثتاً منتقل ہوگا ؟
تواللّٰہ ربّ العزت نے نفیِ مطلق میں جواب نہیں دیا بلکہ فرمایاکہ " لاینالُ عَھدِی الظّالِمِین "
منصبِ امامت کےعطاء کاوعدہ ظالموں یعنی نااھل لوگوں کوشامل نہیں رہےگا،
چنانچہ نبوّت ورسالت اورخلافت وحکومت حضرت ابراھیم علیہ السلام کے تین مختلف بیٹوں کی نسلوں" بنی اسرائیل، بنوقطورہ، اوربنواسماعیلؑ میں وراثتاً عھدِ ابراھیمیؑ کی روشنی میں منتقل رہی،
انبیآء بنی اسرائیل میں مثلاً یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراھیم علیہم الصلوٰہ و التسلیمات میں بلافصل یہ وراثت منتقل رہی،
حضرتِ داؤدؑ وسلیمانؑ باپ بیٹےہیں، دونوں کےمتعلق ارشادباری تعالیٰ ہے
" وَورِثَ سُلیمانُ داوُودَ "
یہ وراثت سلطنت ورسالت دونوں میں تھی،
حضرت موسیٰؑ وھارونؑ دوبھائی
بہ یک وقت ایک گھرانہ سے فرائض نبوت سرانجام دےرہےتھے،
حضرت زکریّاعلیہ السلام نےاپنے رب سےبیٹا ذیل الفاظ میں مانگا،
ربِّ ھَب لِی مِن لَّدُنکَ ولیًّایرثُنِی وَیرثُ مِن آلِ یَعقوبَ"
مراداس سے منصبی وراثت تھی کہ مالی وراثت کےمتعلق حضورﷺ ارشادفرماتےہیں" نَحنُ مَعاشرُالانبیاءِ لانُورثُ مَاتَرکنَاہُ صَدقَةٌ"
ہم انبیاء کی جماعت مال کاوارث کسی کونہیں بناتے، ہماراترکہ صدقہ ہوگا،اس دعاء کےنتیجہ میں حضرت زکریاؑ کوبہترین وارث حضرت یحیٰیؑ کی شکل وصورت میں نصیب ہوئے،
حضرت شعیب علیہ السلام اوراہلِ مدائن بنوقطورہ سے تعلق رکھتےتھے،
اور بنواسماعیلؑ میں دنیوی قیادت وسیادت نسلاً بعدنسلٍ چلتی رہی مگرنبوت ورسالت کی تاجداری تاقیامت محمدرسول اللّٰہ ﷺ کوعطاء ہوئی،
مناصب کی دوسری قسم وہ ہے جو کَسْبِی کہلاتی ہے یہ مناصب دینی ہوں یادنیوی "مَنْ جَدَّوَجدَ" کےمطابق محنت اورجدوجہد سےنصیب ہوتے ہیں،مگر ان تک رسائی کیلیے اپنےاندر اہلیت پیداکرنا بہرحال ضروری ہوتاہے تانکہ منصب سے متعلقہ امور احسن اندازسےنبھائےجاسکیں،
سیاسی، جماعتی اوردیگراداروں کی ذمہ داریاں، اسی طرح طریقت و شریعت اورتدریس واہتمام کی مسندیں، موروثی ہوں یاغیرموروثی، سب کےحاملین کیلیے اہلیت و استعداد کاہونانہایت ضروری ہے،
اوراگرکسی لائق وفائق وارث میں ان ذمہ داریوں کواداء کرنےکی صلاحیت واہلیت اپنےپیش روسے بہ درجہٕ اتم واکمل موجودہو تواُسےکیوں کر اُن ذمہ داریوں کونبھانےسےروکاجائے
کہ آپ چونکہ موجودہ یاسابقہ صاحبِ منصب کےساتھ نسبی قرابت داری رکھتےہیں اس لیےمتعلقہ منصب تک رسائی یااس کاحصول آپکےلیےشجرہٕ ممنوعہ ہے جبکہ فرمانِ الٰھی یہ ہےکہ
"انّ اللہَ یأمرُکم اَن تؤدُّوا الاَماناتِ الیٰ اَھلِھا "بیشک اللہ تمہیں حکم دیتاہےکہ امانتیں ان کےحقداروں تک پہنچاؤ؛ اَھلِھَا؛ کالفظ مطلق ہے اس میں یہ قیدکہیں نہیں کہ اہلِ امانت کیلیےغیروارث کا ہوناضروری ہے،
جسطرح ایک غیرِوارث کا اہلیت کی بنیادپرکسی منصب تک رسائی حاصل کرنادرست ہے اسی طرح ایک اہل اورمستحق وارث کا اس منصب پرمتمکن ہونااُس سے بھی زیادہ درست ہے،
آج کا ایک ثقہ باعمل اورباکردار عالمِ دین"العلماءورثة الانبیاء"
کی روشنی میں شریعت وطریقت اور سیاست ودعوت الیٰ اللہ کے فرائض اداءکرنے میں صدیوں بعد اگرانبیاء کرامؑ کاورث بن سکتاہے تواُ سی عالمِ دین کالائق وفائق اور صاحبِ فراست فرزند اپنے باپ کا ان جملہ امورمیں کیوں کروارث نہیں ہوسکتا؟
جی ہاں"ایک باکمال باپ کا بیٹا اگر نااہل اورناحلف ثابت ہو، اورصفاتِ کمال سےیکسرعاری ہو توایسےبیٹے کومناصبِ جلیلہ سےکوسوں دور رکھنا ہی عین انصاف ہے،
فضل وہنربڑوں کےگرتم میں ہوں توجانیں؛
گریہ نہیں توباباوہ سب کہانیاں ہیں

جماعتِ اسلامی کاالمیہ یہ ہے کہ اس کےبانی سےلیکرامیرِ پنجم تک سب نےاپنی اولادمیں ایساوارث پیدانہیں کیا جس پر باپ کاپرتو موجودہو،
باپ کاعلم نہ بیٹےکو اگرازبر ہو؛
پھرپسرقابلِ میراث پدرکیوں کرہو؛
جبکہ علماء دیوبند کی تاریخ اٹھا کردیکھی جائے توانہوں نےاپنی اولاد پراپناعکسِ جمیل ثبت چھوڑا،
پاکستان میں مفتی اعظم مفتی محمدشفیع، علامہ محمدیوسف بنوری، سیدعطاءاللہ شاہ بخاری،
شیخ التفسیرمولانااحمدعلی لاہوری، مفکراسلام مفتی محمود،محدث کبیرمولاناعبدالحق صاحب،حضرت مولاناعبداللہ درخواستی رحمھم اللہ اجمعین جیسے بیسیوں قابل قدرو منزلت علماء گذرےہیں جنہوں نےاپنے پیچھے باکمال رجال کاربہ طورِ وارث چھوڑے،
وفی ذالک فلیتنافس المتنافسون"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

23/02/2023

مہنگائی کے خلاف ہم آواز بلند کرینگے کیوں کہ ہمارے گھروں میں شہباز شریف کے ملز سے اٹے کی بوری نہیں آرہی ہیں جہاں تک مولانا فضل الرحمن صاحب یا جمعیت علمائے اسلام کی بات ہیں ہم عہد کر چکے ہیں کہ جمعیت علمائے اسلام اور مولانا فضل الرحمن صاحب کے ساتھ ہمارا سفر قبر میں اتار کر ختم ہوگا زندہ رہے ھم مولانا کو چھوڑ دیں یہ بات سوچنا ھم عظیم گنا سمجھتے ہیں

23/02/2023

وزیراعظم شہباز شریف کا کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، وفاقی کابینہ کے تمام ارکان کا رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ، کفایت شعاری اقدامات سے 200 ارب روپے سالانہ بچت ہوگی۔

- وفاقی کابینہ کے تمام ارکان کا رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ

- آئندہ دو سال کے دوران کوئی انتظامی یونٹ، ڈویژن، ضلع یا تحصیل قائم نہیں کی جائے گی

- جون 2024 تک پرتعیش اشیاء، سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی

- بڑے سرکاری گھروں کی فروخت کیلئے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے

- توشہ خانہ سے 300 ڈالر تک مالیت کا تحفہ خریدنے کی اجازت ہوگی

- ایوانِ صدر اور وزیراعظم ہاؤس سمیت توشہ خانہ کا تمام ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ

- توشہ خانہ کے تحائف کا آزادانہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کرے گی

- تمام کابینہ اراکین سے لگژری گاڑیاں واپس لی جا رہی ہیں

- کابینہ اراکین ملک و بیرون ملک اکانومی میں سفر کریں گے اور فائیو سٹار ہوٹلوں میں قیام نہیں کریں گے۔

- کابینہ ارکان اپنے یوٹیلٹی بلز خود ادا کریں گے

- بجلی اور گیس کی بچت کیلئے گرمیوں میں دفاتر صبح ساڑھے سات بجے کھلیں گے

- سرکاری دفاتر میں کم بجلی استعمال کرنے والے آلات کا استعمال کیا جائے گا

- سرکاری ملازمین اور حکومتی اہلکاروں کو ایک سے زائد پلاٹ الاٹ نہیں کیا جائے گا

23/02/2023

یہ تصویریں آپ سے کچھ پوچھنا چاھتی ہیں...؟؟؟
ایک طرف دینی مدارس وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے طرف سے امتحان کا نظم و ضبط۔
دوسری طرف اسکول اور کالیج کے امتحان۔
مدارس کے امتحانی حال کو دیکھئیے۔۔۔!
کتنا پرسکون ماحول، معیاری نظم وضبط، نہ بیٹھنے کے لیئے کوئی اعلی انتظام، نہ کسی کے پاس کوئی موبائل فون، نہ کوئی نقل کے لیئے مواد، نہ پرچہ آؤٹ ھونے کا اندیشہ، نہ کوئی باہر کہڑا ہیلپر، نہ کوئی اندر سیکیورٹی، نہ باہر کوئی ناکہ بندی، اورغیر اخلاقی پرمبنی خبر آنے کی کوئی گنجائش ہی نہیں،
سادہ سی چٹائی پر بیٹھ کر ادب اور احترام کے ساتھ ہر ایک اپنے اپنے پرچہ حل کرنے میں مصروف.
یہ بات بھی ذہن نشیں ہو کہ ایک ہی وقت پورے پاکستان میں پرچہ شروع اور ایک ہی وقت ختم۔
کیا اس جیسی کوئی نظیر مل سکتی ہے؟
پہر بہی کہتے ہیں ہم سے یہ اہل
چمن یہ چمن ہے ہمارا تمہارا نہیں.

Photos from Jamiat talba e Islam District Ghotki's post 28/01/2023
28/01/2023

The important meeting of the Jamiat Students Islam City Aboru was held in the local hotel of Aboru under the chairmanship of Mr. Waleed Ahmed Dhar, the city president.
Majlis-e-Amaila participated fully in the meeting.....!!!
Strategy for speech competition at city level. Venue determination....Guests determination.....and other important issues were discussed.....!!!!
InshAllah soon speech competition will be held at city level.....!!!
Osama Khan Jatoi General Secretary Jamiat Students Islam City Aboru

Photos from JTI City Ubauro District Ghotki 's post 09/01/2023

بنام:-- سربراہ PDM قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب ___اسلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ !!!

تحریر تھوڑا لمبا ضرور ہے مگر باتیں انتہائی اہم اور ضروری ہے تو آپ نے اس خط کو آخر تک ضرور پڑھنا ہے !!!

امید ہے مزاج گرامی خیریت سے ہوں گے اللّٰہ تعالیٰ آپ کو اچھی صحت آور لمبی زندگی نصیب فرمائے اور آپ کا قیمتی سایہ ھماری سروں پر ھمیشہ کے لئے قائم و دائم رکھیں آمین یارب العالمین ___________________
بصداحترام آپ سے ذیل عرض گزار ہوں امید رکھتا ہوں کہ آپ ضرور اس پر غور کریں گے !!!

پہلی بات:-- اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ موجودہ کمر تھوڑ مہنگائی کا اصل سبب ھماری اپنی سیاہ اعمالوں کا نتیجہ ہے آور باجوہ ، فیض ، آصف غفور ، ظہیر الاسلام ، شجاع پاشاہ عمران خان وغیرہ یہ تمام کے تمام اس تباہی و بربادی کے زمدار ہیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انہوں نے اس ملک کو ڈبودیا ہے غرق کیا ہے اب کیا بچا ہے کچھ بھی نہیں بچا ہے بےحیائی اور بے شرمی نے تمام حدیں کراس کرلی ہے جس کی وجہ سے اللّٰہ تعالیٰ ھم سے ناراض ہوچکا ہے اصل بات یہ ہے تو اب بطور قوم تمام کے تمام نے صدق دل سے توبہ کرلینی چاہئے خصوصاً پی ٹی آئی والے عمران خان کے دھوکہ دہی سے مزید توبہ کرلینی چاہئے رب کے حضور !!!

اس کے بعد آگر واقعی ریٹس مقرر کرنا چیزوں کو کنٹرول کرنا صوبائی حکومتوں کے دائرہ اختیار میں ہے تو ھم پھر چھپ کیوں ہیں ان کے خلاف نکلنا چاہئے نمبر ایک !!! ___________________________
:-- یہ کہ اگر واقعی ھم نے قرض اتارنے ہیں آور مساوات قائم کرنا ہے تو آرمی چیف سے لیکر جتنے بھی ادارے ہیں اور ان کے آفیسرز ان تمام کے تمام کے مراعات عیاشیاں ختم کرکے ان کے تنخواہیں ایک عام دیاڑی دار غریب کے دیاڑی کے برابر کرلینے چاہئے !!!

:-- اگر واقعی ان مذکورہ بالا شخصیات ملک دشمن ،اسلام دشمن ،غریب دشمنوں نے یہ جرائم کئے ہیں ملک و قوم کے ساتھ غدداری کی ہے آور انہیں اپنے کئے کی سزا نہیں مل رہی ہی جس کی وجہ سے ایک عام مجبور، مظلوم، اورایک متاثرہ غریب شخص کا آپ پر اور آپ کی قربانیوں پر اعتماد بحال نہیں ہورہا انہیں یقین نہیں آرہا انہیں آپ اور ان کے درمیان واضح کوئی فرق نظر نہیں آرہا آور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ تمام ایک جیسے ہیں آور وہ بجا طور پر یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر واقعی یہ تمام اتنے مجرم ہیں تو انہیں اپنے کئے کی سزا کیوں نہیں مل رہی ؟ !!!

تو اس میں اگر دیگر ڈرپوک اتحادی جماعتیں رکاوٹ ہیں یا ان کی اپنی کوئی کمزوریاں ہیں اور وہ اس ملک کو واپس اس ٹریک پر بھی نہیں چڑھا سکتے ہیں جہاں سے یہ اتارا گیا ہے تو بصد احترام ھم پی ٹی آئی کے ورکر کی طرح اندھے ورکر نہیں ہیں کہ آپ عمران خان کی طرح جو کہیں جو کریں ھم اس کا دفاع بھی کریں اور اس پر اپنی آنکھیں بند کرکے آپ کا پوجا بھی کریں نہیں ہرگز نہیں اس طرح نہیں ہوسکتا اگر آپ کا ان کیساتھ بات نہیں بنتی ہےاور وہ آپ کے ساتھ اتفاق نہیں کرتے ہیں تو اپ انہیں لات مار کر خدا حافظ کہہ کر اپنی عوام میں باہر دوبارہ آجائیں تب آپ پر اعتماد بحال ہوگا ورنہ کبھی نہیں آور شائید آپ کو احساس ہو یا نہ ہو لیکن میں نے اب صاف صاف بتادیا ہے کہ غریب کی قوت برداشت جواب دہ ہوچکا ہے تمام چولیں اب بجھ چکے ہیں ان کے گھروں 🏠 میں راشن نہیں ہے دوائی کے لئے پیسے نہیں ہے یہاں تک کہ اپنے پیاروں کے کفن دفن کے لئے بھی انکے پاس پیسے نہیں بچے ہیں آگے تباہی ہی تباہی ہے آور بغاوتیں ہیں پھر نہ کہنا کہ مجھے خبر نہیں ملی تھی اب انقلاب کی ضرورت ہے اٹھیں اور شروع کریں اگر نہیں تو پھر غریب کو آپ ہی مطمئن کرو ھم نہیں -والسلام !!!
ولید احمد ڈہر صدر جمعیت طلبہ اسلام سٹی اوباڑو

02/01/2023

رب کریم قائدمحترم زیدمجدھم کو صحت کاملہ عاجلہ مستمرہ سےنوازے۔تمام احبِاب حضرت قائد محترم کی کامل اورجلدصحت یابی کیلئے خصوصی دعاؤں کااہتمام کریں۔

01/01/2023

رات تو وقت کی پابند ہے ڈھل جائے گی
دیکھنا یہ ہے چراغوں کا سفر کتنا ہے

Photos from JTI City Ubauro District Ghotki 's post 01/01/2023

اسلام غالب آئے گا ۔۔۔۔۔۔!!!✌️

درگاه عاليه امروٽ شريف جي سجاده نشين ولي ڪامل حضرت اقدس سائين سيد سراج احمد شاه امروٽي صاحب مدظله✨✌️
جي ھٿ تي 14غير مسلم ماڻھن ڪلمو پڙھي اسلام قبول ڪري ورتو ......!!!!

16/12/2022

پتہ ہے اللہ کو منانا بہت آسان ہے ایک سجدہ اور چند آنسو ،
اور بس وہ دو جہانوں کا بادشاہ راضی ہو جاتا ہے💯

16/12/2022

💔💔

16/12/2022

جس کامیابی کو روز تلاش کرتے ہو
وہ روز تمہیں پانچ بار بلاتی ہے.."🌸

07/12/2022

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات

07/12/2022

چیف آف ساراوان،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی جمعیت علماء اسلام پاکستان میں شمولیت

Photos from JTI City Ubauro District Ghotki 's post 22/11/2022

ٽڪرز...
علامہ راشد محمود سومرو سيڪريٽري جنرل جي يو آء سنڌ..

جي يو آء سنڌ پاران سنڌ جي تعليمي ادارن ۾ ميوزڪ ٽيچر ڀرتي ڪرڻ واري فيصلي تي اعتراض ڪندي مخالفت ڪري ڇڏي.....

سنڌ ۾ حڪمران اسلام جي خدمت ڪري رهيا آهن يا مغرب جي پرچار ڪري رهيا آهن، علامہ راشد محمود سومرو

ڪنهن به صورت ۾ سنڌ جي اسڪولن ۾ ميوزڪ ٽيچر ڀرتي ڪرڻ واري فيصلي قبول نه ڪيو ويندو، علامہ راشد محمود سومرو

تعليم کاتو سنڌ ۾ قرآن ٽيچر، عربي ٽيچر ۽ اسلاميات ٽيچرن جون ڀرتيون روڪي ميوزڪ ٽيچرس جون ڀرتيون ڪيون پيون وڃن نوڪرين لاءِ اھڙا اشتهار پڻ ڏنا ويا آهن، علامہ راشد محمود سومرو

پي ڊي ايم صدر مولانا فضل الرحمان کي به اپيل ڪئي وئي آهي ته هو نوٽيس وٺي پيپلزپارٽي قيادت ۽ حڪمرانن سان ڳالهائي، علامه راشد محمود سومرو

سنڌ حڪومت ۽ تعليم کاتي پاران ميوزڪ ٽيچر ڀرتي ڪرڻ وارو فيصلو واپس نه ورتو ويو ته سخت رد عمل ڏنو ويندو، علامہ راشد محمود سومرو

تعليمي ادارن ۾ ٿيندڙ پروگرامن ۾ سازش تحت نياڻين کي ڊانس ڪرائي وڃي ٿي، اها سنڌ ۽ اسلام جی نه پر مغرب جي تهذيب ۽ ثقافت آهي،
اسان اسلام ۽ سنڌ جي تھذیب ۽ ثقافت سان ڪنھن بہ حڪمران کي مزاق ڪرٹ نہ ڏینداسین
علامه راشد محمود سومرو

19/11/2022

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے جامعہ دارالعلوم کراچی آمد۔
شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی اور انکے خاندان سے اظہار تعزیت و دعائے مغفرت کی۔

19/11/2022

حضرت قائد جمعیت مدظلہ کراچی پہنچے ہین جھان وہ مفتی رفیع عثمانی رح کے جنازہ مین شرکت کے بعد شکارپور جلسہ کے لئے روانہ ہونگے اور شکارپور مین کل رات کو ہونے والی عظیم الشان پیغام جمعیت کانفرنس سے خصوصی خطاب فرمائین گے

19/11/2022

ماہ " نومبر " کیسے کیسے ہیرے ہم سے چھن گیا 🥺

13 نومبر 1987 یوم وفات ! امام المجاھدین حضرت سائین محمد شاہ امروٹی رح 💔

25 " نومبر " 2013 یوم وفات ! جامع المعقول و المنقول حضرت سائین عبد الغفور قاسمی رح 💔

29 " نومبر " 2014 یوم شھادت ! شھید اسلام علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو شھید رح 💔

18 " نومبر " 2018 یوم وفات ! پیکر اخلاص حاجی عبد الوہاب صاحب رح 💔

2 نومبر 2019 یوم شہادت حضرت مولانا سمیع الحق الحقانی شہید رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ 😭😭

اور آج 18 " نومبر " 2022 یوم وفات ! مفتی اعظم پاکستان
مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب رح 😭

Photos from Maulana Asad Mahmood's post 19/11/2022
Photos from JTI City Ubauro District Ghotki 's post 17/11/2022
Photos from JTI City Ubauro District Ghotki 's post 16/11/2022

الحمدلله جمعيت طلباءِ اسلام سٽي اوٻاوڙو جي مجلس عامله جو دستوري / تعارفي اجلاس14/12/2022 بروز سومر بعد نماز مغرب بمقام النور ھوٽل اوٻاوڙو زير صدارت وليد احمد ڏھر صدر جمعيت طلباءِ اسلام سٽي اوٻاوڙو جي ٿي گذريو جنهن اجلاس جي ڪارروائي کي ھلائڻ کان پھريان اسامه جتوئي تلاوت ڪلام ڪرڻ فرمائي اجلاس جي ڪارروائي کي اسامه جتوئي جنرل سيڪريٽري جمعيت طلباءِ اسلام سٽي اوٻاوڙو اجلاس جي ڪارروائي کي اڳتي ھلايو ۽ جنھن ۾ مختلف ايجنڊا زير بعث آيا ۽ سڀ کان پھريان ھي طئي ڪيو ويو ته شھر جي مختلف مقامن تي درس قرآن جو انعقاد ڪيو ويندو ۽ جنوري جي مهيني ۾ ھڪ طلباءِ ڪنوينشن ڪرڻ جو فيصلو ڪيو ويو
اسامه جتوئي جنرل سيڪريٽري جمعيت طلباءِ اسلام سٽي اوٻاوڙو
حبیب اللہ ڈہر پریس سیکرٹری جمعیت طلبہ اسلام سٹی اوباڑو

14/11/2022

اسلام علیکم جمعیت طلبہ اسلام سٹی اوباڑو کا تاروفی اجلاس آج 14,11, 2022کو شام بعد نماز مغرب النورہوٹل پے ہوگا جس میں کابینہ کا اعلان کیا جائے گا اجلاس کی صدارت جمعیت طلبہ اسلام سٹی اوباڑو کے صدر ولید احمد ڈہر اور محمد اسامہ جتوئی کریں گے ٹائم کی پابندی ، حبیب اللہ ڈہر پریس سیکرٹری جمعیت طلبہ اسلام سٹی اوباڑو

Want your business to be the top-listed Media Company in Ubauro?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

مہنگائی کے خلاف ہم آواز بلند کرینگے کیوں کہ ہمارے گھروں میں شہباز شریف کے ملز سے اٹے کی بوری نہیں آرہی ہیں جہاں تک مولان...
وزیراعظم شہباز شریف کا کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، وفاقی کابینہ کے تمام ارکان کا رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات ...
چیف آف ساراوان،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی جمعیت علماء اسلام پاکستان میں شمولیت

Website

Address

Ubauro