𝐃𝐚𝐝𝐚𝐫 𝐍𝐞𝐰𝐬 𝐇𝐃

𝐃𝐚𝐝𝐚𝐫 𝐍𝐞𝐰𝐬 𝐇𝐃

𝒑𝒂𝒑𝒆𝒓 𝒏𝒆𝒘𝒔 𝒎𝒆𝒅𝒊𝒂 𝒄𝒐𝒎𝒑𝒂𝒏𝒚.....

Photos from 𝐃𝐚𝐝𝐚𝐫 𝐍𝐞𝐰𝐬 𝐇𝐃's post 03/10/2022

ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق کی ہدایات پر ہیوی گاڑیوں میں احتیاطی تدابیر کے بغیر پتھر لوڈ کرنے والے ڈرائیوروں اور گاڑی مالکان کے خلاف ٹریفک پولیس نے کاروائیوں کا آغاز کردیا۔غفلت اور بےاحتیاطی سے گاڑی چلانے کی دفعات کے تحت درجنوں مقدمات درج کرلئیے گئے۔
غیرحفاظتی طریقوں سے لوڈکئیے گئے بھاری پھتر کسی بھی بڑے واقع اور ٹریفک حادثے کاسبب بن سکتےہیں۔
ہیوی گاڑیوں کےمالکان اور ڈرائیور حضرات کومطلع کیا جاتا ہےکہ لوڈنگ کرتے وقت پتھروں کے اردگرد چین کا استعمال کیا کریں۔تاکہ کوئ بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے۔

03/10/2022

بالاکوٹ کے کسی علاقے میں ایک گھر کے پالتو کتے کا چیتے نے شکار کر دیا cctv کیمرے کی ریکارڈنگ

02/10/2022
02/10/2022

پشتو ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ کے پانچویں سمسٹر کا طالب علم عامر نواز رضائے الٰہی سے وفات پاچکا ہے ۔ مرحوم کا نماز جنازہ آج مورخہ2،اکتوبر،2022 کو مرحوم کے آبائی گاؤں بیلیاں (اوگی) میں شام 5 بجے ادا کیا جائے گا ۔ اللّٰہ مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین ۔

02/10/2022

ون ویلرز اورکمسن رائیڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن متعدد موٹرسائیکلز بند کردئیے گئے۔
کمسن موٹرسائیکل رائیڈرز اور ون ویلنگ کرنے والے تمام افراد کے والدین کے خلاف قانونی کاروائ کی جاۓ گی۔

02/10/2022

افغانستان کالج میں بم دھماکہ، تیس سے زائد بچے شہید

02/10/2022

بریکنگ نیوز
دندئ قلاں میں ایک مکان کی کھدائی کے دوران ایک مجسمہ ملا ہے۔ اِس مجسمہ کے بارےمیں چند بُدھ مت کے پیروکاروں کا کہنا ہے کہ یہ مجسمہ نہیں بلکہ زندہ انسان ہے جس نے خُود کو سو سال کے لیے سُلا لیا ہے۔ یہ کسی بھی وقت جاگ سکتا ہے۔ ایک جانور کی کھال میں لپٹے اِس مجسمہ کے پاس ایک تحریر برآمد ہوئی جو کہ قدیم چائنیز زبان میں لکھی ہوئی ہے۔محکمہ آثار قدیمہ کے کارکنان اور نمائندگان نے اسکو پڑھنے اور سمجھنے کے لیئے چائنہ سے ایک وفد بلوایا جس نے یہ تحریر پڑھی
修建ijp公路时,请叫醒我€¥₩£
جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے
جب ڈیراکو ٹو مسلم آباد روڈ بن جائے تو مجھے نیند سے اٹھائے

02/10/2022

مدینہ منورہ کے دیدار کی بڑی خواہش ہے
یا اللہ مجھے اور میری پوسٹ پڑھنے والے کو مدینہ منورہ کی حاضری نصیب فرمائے
🤲🤲

29/09/2022

#ایبٹ #آباد وومن پولیس کی کاروائی پنڈی کی رہائشی 2 خواتین گرفتار خواتین ملزمان سگی بہنیں ہیں جنہیں اہل محلہ کی درخواست پر گرفتار کیا گیا جن پر الزام ہے کے وہ گھر گھر جا کر بچوں کو اغوا کرنے والے گروہ کا حصہ ہیں پولیس نے خواتین ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گمشدگی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ھے
عرصہ سے یہ خواتین محلے میں گشت کرتی ہیں اور بچوں کو مائل کرنے کی کوشش کرتی ہیں وون پولیس نے دونوں ملزمان خواتین کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔۔۔۔
Abbottabad Police

29/09/2022

Live

28/09/2022

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر صوابی نورلاامین خان کی گاڑی کو موٹروے پر مصری بانڈہ کے قریب ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں اللّٰہ تعالٰی نے ان کو محفوظ رکھا تاہم اس حادثے میں ان کے گنرز زخمی ہوئے جن کو علاج کیلئے باچا خان میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا جہاں پر ان کا علاج جاری ہے ۔ آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کیلئے دعا گو رہے اور اس کے علاؤہ DSP صاحب کو بھی اپنی دعاؤں میں خصوصی طور پر یاد رکھیں ۔
اللّٰہ تعالٰی ان کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین ۔

28/09/2022

سپلائی سیٹھی مسجد کے قریب موٹر کار نالے میں جاگری۔
ریسکیو ریکوری ٹیم نے موٹر کار کو ریکور کر کے مالک کے حوالے کر دیا۔

27/09/2022

باغ بنی پساری کے مقام پر ایک رکشہ گہری کھائ میں جا گرا،رکشہ میں تین خواتین سوار تھی۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
معمولی چوٹیں آنے کے بعد طبی امداد کے لیے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

27/09/2022

اس سے بڑا دکھ اور کیا ہو گا 😞
کوئٹہ میں تین بھائیوں کو قتل کردیا۔۔جن
کی عمریں، 18، 16 اور 8 سال تھیں۔

27/09/2022

ستمبر 22/09/2022

#مانسہرہ کوٹکے پل کے قریب موٹر کاراور ٹرک کے درمیان تصادم
حادثے میں ایبٹ آباد کاکول کے رہائشی محسن
عمر 40 سال، نتاشہ عمر 32 سال،اور انم عمر 29 سال زخمی ہوئیں حادثے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 مانسہرہ سٹیشن سے میڈیکل ٹیم نے رہسپانس کیا ۔
ریسکیو میڈیکل نے زخمی کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی

Photos from 𝐃𝐚𝐝𝐚𝐫 𝐍𝐞𝐰𝐬 𝐇𝐃's post 27/09/2022

#مانسہرہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے معاون خصوصی سردار شاہ جہان یوسف کا مانسہرہ پہنچنے پر شاندار استقبال۔

Photos from 𝐃𝐚𝐝𝐚𝐫 𝐍𝐞𝐰𝐬 𝐇𝐃's post 27/09/2022

یہ سوالات بھی کافی پریشان کن ہیں۔۔۔کہ
۔۔
کائنات تو 13ارب 80 کروڑ سال پرانی ہے
اور ہم۔۔۔۔
ہم تو فقط چند ہزار سال یا پھر ایک دو لاکھ سال قبل ہی اس کائنات میں ائے۔۔۔
اگر فرض کریں 2لاکھ سال پہلے انسان زمین پر اترا۔۔۔ انسان کی آمد سے پہلے کے 13ارب 80 کروڑ 98 لاکھ سال تک کائنات میں کیا کچھ ہوتا رہا۔۔۔۔ کیا ہم سے پہلے بھی با شعور مخلوقات کائنات میں آتی رہیں۔۔؟
یا اتنا عرصہ تک کائنات زندگی سے یکسر خالی رہی؟
اور کیا۔۔۔۔ اب بھی ساری کی ساری کائنات یونہی ویران ہے زمین کے سوا کہیں کوئی تہذیب آباد نہیں۔۔۔؟
اگر کائنات میں کہیں کوئی اور بھی باشعور مخلوق موجود ہے تو وہ کیسی ہوگی؟
اگر نہیں تو اتنی بڑی کائنات کا مصرف کیا ہے؟
اگر کائنات انسان کیلئے بنی ہے
تو ہم نظامِ شمسی جیسے کم نشاں حصے میں قید کیوں ہیں؟
اپنی کوتاہیوں، غفلت اور سستی کی وجہ سے یا پھر ہم کوئی سزا یافتہ مخلوق ہیں؟
۔۔۔
#محمدیاسر۔۔
۔۔۔
پہلی تصویر زمین کی ہے جسے وائیجر مشن کے ایک جہاز نے چند ارب کلومیٹر دور سے بنایا۔۔۔تیر کے نشان سے ظاہر کی گئی کسقدر کم نمایاں ہے زمین کی حیثیت نظامِ شمسی کے اندر بھی۔۔۔
دوسری ملکی وے کی خیالی تصویر ہے جس میں ہمارے نظامِ شمسی کی حیثیت بھی گمنامی کے خطرے میں ہے
تیسری تصویر بھی مجازی ہے لانیاکا سپر کلسٹر کی۔۔ جس میں ہماری کہکشاں بھی نظر نہیں آتی سرخ نشان لگا کر کچھ نمایاں کیا گیا ہے
فرض کریں یہ تصویر کسی اعلی ترینٰ کیمرے سے بنائی گئی ہوتی جسے کھربوں گنا زوم کیا جا سکتا تو بھی ہم اس میں اپنی کہکشاں کو شاید ہی ڈھونڈ سکتے ہمارا نظامِ شمسی اور ہماری زمین تو دور کی باتیں ہیں۔۔۔

Photos from 𝐃𝐚𝐝𝐚𝐫 𝐍𝐞𝐰𝐬 𝐇𝐃's post 27/09/2022
Photos from 𝐃𝐚𝐝𝐚𝐫 𝐍𝐞𝐰𝐬 𝐇𝐃's post 26/09/2022

گاندھیاں ٹریفک کا المناک حادثہ تین افراد شدید زخمی مانسہرہ کنگ ہسپتال پہنچا دئیے گئے ٹریکٹر مکمل تباہ

26/09/2022

لاہور سے اپنے والدہ کی جست خاک لے کر جاتے ہوئے سردار محمد قاسم صاحب کی SURF گاڑی ترنول کے قریب حادثے کا شکار سردار محمد قاسم صاحب سمیت گاڑی میں سوار سب افراد محفوظ ہیں ماں کی وفات قیامت سے کم نہیں ہوتی. اللہ تعالی سردار صاحب کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما

25/09/2022

کل نفسن ذائقۃ الموت 😢😢😢

یااللہ ہمارے گناہ معاف فرما دے۔۔ یااللہ ہم سب امت مسلمہ کو ایمان والی موت اعطا فرمانا۔۔آمین

Photos from 𝐃𝐚𝐝𝐚𝐫 𝐍𝐞𝐰𝐬 𝐇𝐃's post 25/09/2022

"اپر کوہستان زید کھاڑ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی،12 بور بندوق مع 04 عدد کارتوس برآمد،ملزم گرفتار"

اپر کوہستان(کے ایس بی نیوز ) امن و آمان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلے تھانہ کمیلا پولیس کی ایس ایچ او نصیرالدین بابر کی زیر نگرانی زید کھاڑ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی،12 بور بندوق مع 04 عدد کارتوس برآمد،ملزم گرفتار،مقدمہ درج رجسٹر۔
دوران ناکہ بندی مشکوک اشخاص اور گاڑیوں کے خلاف کاروئیاں حسب ضابطہ عمل میں لای گئ، کئ گاڑیوں کے شیشوں سے کالے پیپرز بھی اتارے گئے.

25/09/2022

170 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والا طوفان گھروں، پلوں اور سڑکوں کو بہا لے گیا

گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، مدد کیلئے مسلح افواج کو طلب کرلیا گیا
https://www.facebook.com/𝐃𝐚𝐝𝐚𝐫-𝐍𝐞𝐰𝐬-𝐇𝐃-100114736095091/

25/09/2022

سریا خریدتے وقت فراڈ سے کیسے بچیں....؟
سریے کی مِقدار چیک کرنے کا ایک آسان سا کُلیہ...
جو کہ تجربہ کار لوگوں کا بنا ہُوا ہے، شاید نئے گھر بنانے والوں کو میری تحریر سے فائدہ ہو سکے،
سب سے پہلے تو یاد رکھیئے کہ جِس سریے پر چھوٹی چھوٹی شاخیں سی نِکلی ہوں گی، جان لیجیے کہ وہ سریا کچرے سے بنا ہُوا ہے وہ ہرگِز مت خریدیں،
اِس کے علاوہ سریے کی ہر لینتھ کے اوپر ایک کونے پر اسکی تفصیل لکھی ہوتی ہے اسے غور سے پڑھیں کیونکہ 60 گریڈ کا سریا 40 گریڈ کے سرہے سے مہنگا ہوتا ہے تو کہیں ایسا تو نہیں کہ آپکو 60 کا بتا کر 40 پکڑایا جارہا ہے،،

اب آتے ہیں سریے کے وزن کو جاننے کے کُلیے کی طرف!!!!

پاکِستان میں 3 سُوتر سے 8 سُوتر تک کا سریا استعمال ہوتا ہے، ان میں سے بھی عام گھروں میں3اور4 ہی زیادہ استعمال ہوتا ہے، 3اور4 سُوترکا سریا چھت، سیڑھی، چھوٹے کالمز، چھوٹے بیمز وغیرہ میں جبکہ بڑے بیم یا بڑے کالمز میں 6 سُوتر کا سریا اِستعمال ہوتا ہے،

تین سُوتر کی ایک 40فُٹ لینتھ کا کُل وزن 6.8 کلو ہوتا ہے یعنی 6 کلو اور 800 گرام، جبکہ3سُوتر کے سریے کے ایک فُٹ ٹُکڑے کا وزن 170 گرام ہوتا ہے،
4سُوتر کی40فُٹ لینتھ کا وزن 12.10 کلو یعنی 12کلو اور 100 گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن 302 گرام ہوتا ہے،
پانچ سُوتر کی ایک 40 فٹ لینتھ کا وزن 18.90 یعنی 18کلو اور 900گرام جبکہ ایک فُٹ کے پیس کا وزن 476 گرام ہوتا ہے،
چھے سُوتر کی 40 فٹ لینتھ کا کُل وزن 27.22 یعنی 27کلو اور 220 گرام جبکہ ایک فٹ پیس کا وزن 680 گرام ہوتا ہے،
سات سُوتر کی 40فٹ لینتھ کا کُل وزن 37.05 یعنی 37کلو اور 050 گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن 930گرام ہوتا ہے،
آٹھ سُوتر کی 40فٹ لینتھ کا کُل وزن 48.39 یعنی 48کلو 390گرام اور ایک فُٹ کے پیس کا وزن 1.21 یعنی 1کلو 210گرام ہوتا ہے،

اب آپ جب بھی سریہ خریدیں تو وزن کرا لینے کے بعد اسکے لینتھ گِنیں مثال کے طور پر آپ 4 سُوتر کی 10لینتھ لیں ہیں جن میں سے ہر ایک کی لمبائی 40 فٹ ہے، انکے وزن کا کلیہ/فارمولا آپکے پاس موجود ہے 12.10x10 = 121کلو۔
اب اگر یہ 121 کلو ہے پھر تو ٹھیک یے یا اس میں زیادہ سے زیادہ 4 سے 5 کلو اوپر نیچے ہوجانے کی رعایت موجود ہے (وجہ سریے کی میکنگ اور پڑے پڑے تھوڑا زنگ لگ جانے کی صُورت میں معمولی وزن کا کم ہونا) لیکن اگر 4 سوتر کی 40فُٹی 10 لینتھ کا وزن 100کلو بن رہا ہے تو سمجھ جائیں آپکو چُونا لگایا جارہا ہے، اور یہ سریے کے ٹھیے یا فیکٹری والا رانگ نمبر ہے اُلٹے قدموں واپس بھاگ جائیں.

یہ پوسٹ سب کو تو نہیں لیکن چند لوگوں کے بہت کام کی ہے، اس طریقے کو فالو کر کے سریے والوں کے فراڈ سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے، باقی اینٹ، بلاک، بجری والوں کو اللہ تعالیٰ ہدایت دے کہ وہ مقدار برابر رکھیں۔آمین

25/09/2022

شیروان کُٹھیالہ کے قریب کیری ڈبہ حادثے کا شکار۔
ریسکیو ریکوری ٹیم نے کیری ڈبہ کو ریکور کر کے مالکان کے حوالے کر دیا۔

25/09/2022

Thanks you

Telephone