Medicine Panel Pharmacy - Online/Physical Drug Store & Healthcare

Medicine Panel Pharmacy - Online/Physical Drug Store & Healthcare

Medicine Panel Pharmacy - Online/Physical Drug Store & Healthcare

12/04/2024

پڑھیں اور شیئر کریں۔

10/04/2024

میڈیسن+ پینل فارمیسی کی جانب سے
السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم
ان گنت دعاؤں ، ن*ك تمناؤں ، پرخلوص جذبوں كےساتھ
آپ کو
عید _____________________________مبارک
اللّٰہ کریم سے دعا ھے کہ آپ کی زندگی خوشیوں سے معمور ،کامیابیوں سے بھرپور اور ھر صبحِ پرنور اور مسرور ھو-
اللہ رب العزت سے مزید دعا ھے کہ یہ عید آپ کے لیے خوشیوں کا پیغام ،رزق میں اضافہ،صحت تندرستی ،ترقی،خوشحالی،اور ایمان میں اضافے کا باعث بنے۔
آمین ثم آمین
یارب العالمین بطفیل رحمت اللعالمین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم 💞
ہمیشہ اپنا خیال رکھے صحت مند زندگی گزاریں

01/03/2024

MADICINE + PANEL PHARMACY
YOUR HEALTH IS OUR PRIORITY

22/01/2024

شوگر کے رشتے دار

1۔ چھوٹا بھائی : نیفروپیتھی(گردوں کی تکلیف)

2۔ بڑی آپا: نیوروپیتھی(اعصاب کی کمزوری جس کے نتیجےمیں ہاتھ پیر سن ہو جاتے ہیں اور ان میں ٹیسیں پڑتی ہیں)

پھوپھا جان : ڈرمو پیتھی (جلد کا رنگ خراب ہونا ،خشک ہو جانا ، جلد پر خشکی کی تہہ بن جانا ، خارش ہونا ، پھوڑے بننا)

چھوٹی بہن : ریٹینوپیتھی ( نظر کی کمزوری ، کالا سفید موتیا اور اندھا پن )

شوگر کے وڈے پائن باہر نہیں ہوتے وہ بھی ساتھ ہی رہتے ہیں دل کی تکالیف کی وجہ بنتے ہیں ۔دل کے والو کا رستہ تنگ کرتے ہیں اور اچانک ہارٹ اٹیک کی وجہ بنتے ہیں

شوگر ہو جائے تو شوگر کے رشتے داروں سے بچنا آپ کا کام ہے۔ اس قبضہ گروپ کو کبھی اپنے جسم میں جگہ نا دیں

صاف ستھرا کھائیں روزانہ واک کریں معالج کی ہدایات پر عمل کریں سٹریس سے دور رہیں
اپنا خیال رکھیے اور خوش رہیے

02/01/2024
29/12/2023

ذیابطیس کے مریض کی دوست غذائیں----
________________________________________________
1۔ انڈہ
انڈہ غذائیت سے بھرپور ، پروٹین اور وٹامن کا خزانہ ہے

2۔ کم چکنائی والا دودھ یا دہی دن میں ایک بار
____________
3۔ چکن ، مچھلی ، سرخ گوشت (کم چکنائی والا)
انتہائی کم تیل میں پکائیں۔ اپنی خوراک میں پروٹین شامل کریں تاکہ آپ کے پٹھے مضبوط ہوں ، وزن زیادہ ہے تو کم ہو اور شوگر کنٹرول ہو

4۔ دالیں ، دال چنا ، مسور وغیرہ

5۔ سرخ و سفید لوبیا اور چنے

6۔ سبزیاں پالک ، کھیرا ، مولی ، میتھی ، کریلے، شملہ مرچ ، بند گوبھی وغیرہ (انتہائی کم تیل میں پکی ہوئی یا تازہ سبزیوں کا سلاد)

7۔ کینو ، فروٹر ، سیب ، امرود ، مسمی ، لیموں ، انار

8۔ خشک میوہ جات ، بادام ، کاجو ، پستہ وغیرہ

9۔ انتہائی کم مقدار میں گندم کی بغیر چھنے آٹے کی روٹی (ایک وقت میں ایک چوتھائی روٹی یا اپنی جسمانی مشقت کے حساب سے لیں اگر شوگر ہائی رہتی ہے تو اپنے معالج کے مشورے سے لیں)

10۔ سادہ پانی ، درا چینی کا قہوہ دن میں ایک بار
ہر قسم کا میٹھا ، سفید چینی شہد ،شکر ، گڑ سے دور رہیں
پاستا ، میکرونی ، نان سفید آٹے والی تمام اشیاء سے پرہیز کریں
بیکری کے بسکٹ ، رولز ، کیک ، پیسٹری سموسے چھوڑ دیں
روزانہ واک ایکسرسائز لازمی کریں

25/12/2023

25دسمبر
یومِ قائدِ اعظم

16/12/2023

💚
اَلصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيۡكَ يَاسَيِّدِۡي ياَ رَسُوۡلَ اللهﷺ
اَلصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيۡكَ يَاسَيِّدِۡي ياَحَبِيۡبَ‌ اللّٰه ﷺ
🌹اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَ رَحْمَةُ اللّٰهِ وَ بَــرَكَاتُهُ 🌹
صبح بخیر
آپ کا اور میرا ،ہم سب کا آ ج کا دن اور تاحیات کے دن اچھے گزر ے
اللہ تعالیٰ آپ کی کثرت سے حفاظت فرمائے اور آپ کو دنیا و آخرت کی تمام خوشیاں عطا فرمائے۔ آ مین ثم آمین
یارب العالمین بطفیل رحمت اللعالمین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم

09/11/2023

یوم اقبال
نہیں ہے نا امید اقبال اپنی کشت ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی

07/11/2023

*چلغوزہ*

*صحت مند چکنائیوں سے مالا مال*:
چلغوزہ صحت مند چربی کا ایک اچھا ذریعہ ہیں۔ یہ چربی انسولین کی حساسیت کو بہتر بنانے اور خون میں شکر کی سطح کو منظم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

*پروٹین کا اچھا ذریعہ*:
چلغوزہ میں پروٹین کی معتدل مقدار ہوتی ہے، جو خون میں شکر کی سطح کو مستحکم کرنے اور توانائی کا ایک مستقل ذریعہ فراہم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

*غذائیت سے بھرپور*:
یہ میگنیشیم جیسے ضروری غذائی اجزاء سے بھرے ہوتے ہیں، جو خون میں شکر کی سطح کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ میگنیشیم خلیوں کو انسولین کو زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کرنے میں مدد کرتا ہے
*وزن کا انتظام*:
چلغوزہ میں صحت مند چکنائی اور پروٹین کا مجموعہ ہے وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد معتدل مقدار میں لے سکتے ہیں
*دل کی صحت کے فوائد*:
چلغوزہ میں موجود صحت مند چربی دل کی صحت کو بہتر کرتی ہے
چلغوزہ کا گلسمیک انڈیکس "15" ہے.

03/11/2023

چہل قدمی آپ کی جسمانی اور ذہنی تندرستی کو بڑھانے کا ایک آسان لیکن موثر طریقہ ہے۔ صرف 30 منٹ کی تیز چہل قدمی آپ کے جسم میں غیر معمولی تبدیلیاں لا سکتی ہے۔ یہاں کیا ہوتا ہے:

1️: بہتر قلبی صحت: آپ کے دل کو ورزش ہوتی ہے، جس سے دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

2️: وزن کا انتظام: پیدل چلنے سے کیلوریز جلتی ہیں اور وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

3️: پھیپھڑوں کے فنکشن میں اضافہ: چہل قدمی کے دوران گہرائی سے سانس لینے سے پھیپھڑوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

4️ : مضبوط مسلز: آپ کی ٹانگ، کولہے اور بنیادی مسلز سبھی کو فائدہ ہوتا ہے۔

5️: **بہتر ہڈیوں کی صحت**: چہل قدمی وزن اٹھانے والی ورزش ہے، جو ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے۔

6️ : متوازن بلڈ شوگر: باقاعدگی سے چہل قدمی خون میں گلوکوز کی سطح کو منظم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

7️ : موڈ ایلیویشن: یہ اینڈورفنز جاری کرتا ہے، تناؤ کو کم کرتا ہے اور موڈ کو بڑھاتا ہے۔

8️ : دماغ کے افعال میں اضافہ: چہل قدمی علمی افعال اور تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھاتی ہے۔

9️ : دائمی بیماریوں کا کم خطرہ: یہ ذیابیطس اور بعض کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

10 بہتر نیند: باقاعدگی سے چلنے سے نیند کے بہتر معیار کو فروغ ملتا ہے۔

بہترین حصہ؟ آپ اسے آسانی سے اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کر سکتے ہیں۔ اپنے جوتے باندھیں اور صحت مند اور خوش رہنے کے لیے باہر نکلیں.

03/11/2023

کینو:

1 کینو پانی سے بھرپور ہوتے ہیں
ایک درمیانہ کینو چار اونس (یا آدھا کپ) پانی فراہم کرتا ہے۔ انسانی جسم کا تقریباً %70-%60حصہ پانی سے بنا ہے۔ کینو جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے

2 کینو میں کاربوہائیڈریٹ، فائبر، پروٹین، وٹامن اے، وٹامن بی، وٹامن سی، فولیٹ، تھائمین، فاسفورس اور پوٹاشیم جیسی معدنیات موجود ہیں جو مختلف بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ اور قوت مدافعت کو بہتر بناتی ہیں

3 اس پھل میں موجود پوٹاشیم اور نمکیات کی کم سطح خون کی شریانوں کو پھیلاتی ہے اور بلڈ پریشر کو معمول کی سطح پر رکھتی ہے۔

4 کینو جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح اور اثرات کو کم کرنے میں فائدہ مند ہے
اس کا گلسيمك انڈیکس 35 ہے ہ

نوٹ:
ذیابیطس کے مریض روزانہ ایک سے دو درمیانے سائز کے کینو کھا سکتے ہیں

24/09/2023

نثار تیری چہل پہل پر ہزار عیدیں ربیع الاول
سواۓ ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منارہے ہیں

18/09/2023

*روزانہ یہ پھکی کھائیں شوگر شرطیہ کنٹرول*
*کریلے کا جوس پی لیں باقی جو مرضی کھا لیں شوگر کا جڑ سے خاتمہ*
*روزانہ نہار منہ جامن کی گھٹلی کا سفوف پانی کے ساتھ پئیں شوگر دم دبا کر بھاگ جائے گی*
اس قسم کے دعوے جھوٹے دعوے ہوتے ہیں
یہ پھکی، سفوف کریلے کا جوس کھا پی کر شوگر کے ساتھ ساتھ معدے کے مسائل لے کر مریض آخر میں پہنچتا ایلوپیتھک ڈاکٹر کے پاس ہی ہے
تو جناب شروع میں ہی آ جائے کم ازکم خراب شوگر کی وجہ سے ہوئے مسائل اور کڑوا پی پی کر معدے کے مسائل تو نہ ہوتے
شوگر کا علاج دوا کے ساتھ ساتھ خوراک میں ہے۔ بہت سے مریض صرف اپنی خوراک کو بہتر کر کے انسولین سے چھٹکارا پا لیتے ہیں
اپنی شوگر کی ادویات کو کم یا ختم کر لیتے ہیں
کیسے؟
مستند معالج کی رہنمائی سے۔۔

16/09/2023

جوانی میں بڑھاپے کو دعوت مت دیں۔
کبھی دوا لے لی
کبھی نہیں لی
جب منہ سوکھنے لگا، بار بار بیت الخلاء کو دوڑیں لگی ، پیروں میں جلن شروع ہوئی تو دراز میں سے شوگر کی گولی کا پتہ نکالا اور کھا لیا
جو لوگ یہ سب کرتے ہیں وہ جوانی میں بڑھاپے کی بیماریوں کو خود دعوت دیتے ہیں
دل کے دورے ، فالج ، گردے کے مسائل اور نظر کو کھونے سے بچیں
اپنی شوگر اور بلڈپریشر کو ہمیشہ قابو میں رکھیں
روزانہ واک ایکسرسائز کی عادت اپنائیں۔ زائد وزن کو کم کریں
اور دوا ہمیشہ ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق لیں
دوا کی مقدار اور دوا لینے کے اوقات کار میں معالج کی ہدایات کو نظرانداز کرنے کی غلطی آپ کی صحت کو تباہ کر سکتی ہے

23/08/2023

ذیابطیس والوں کے مسائل ہی مختلف ہیں
ڈاکٹر صاحب بہت پیشاب آتا ہے
ڈاکٹر صاحب پیشاب رک رک کے آتا ہے
ڈاکٹر صاحب بہت بدبودار پیشاب آتا ہے
ڈاکٹر صاحب پیلا پیشاب آ رہا ہے
ڈاکٹر صاحب سرمئی پیشاب آتا ہے
ڈاکٹر صاحب جھاگ دار پیشاب آرہا ہے
ڈاکٹر صاحب پیشاب کے ساتھ جلن ہے
ڈاکٹر صاحب پیشاب کے ساتھ تکلیف ہے
ان تمام مسائل کی وجہ بے قابو بلڈ شوگر ہے جو آپ کی پیشاب کی نالی ، گردوں یا مثانے کو نقصان پہنچاتا ہے۔
پیشاب کی نالی میں انفیکشن کو عموما اینٹی بائیوٹک ادویات سے ختم کیا جاتا ہے
لیکن ایک لمبے عرصے تک بار بار یہ انفیکشن گردوں اور مثانے کی مختلف تکالیف کا سبب بھی بنتا ہے
اپنا بلڈشوگر لیول نارمل سطح پر برقرار رکھیں تاکہ ان مسائل سے بچا جا سکے
میڈیکل سپیشلسٹ اور ماہر ذیابیطس کنسلٹنٹ ضرور کریں

13/08/2023

ہم اپنی سانسیں تیرے نام کرتے ہیں
اے وطن ہم تیری عظمت کو سلام کرتے ہیں
سلام پاکستان!
یارب العالمین بطفیل رحمت اللعالمین
وطن پاکستان پر کرم فرما سلامتی خوش حالی عطا فرما
آمین یارب العالمین بجاہ النبی الکریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم
پاکستان زندہ آ باد

23/07/2023

جب ایک انسان ذہنی دبائو کا شکار ہوتا ہے اس کا جسم ایسے کیمیکلز پیدا کرتا ہے جو خون میں شوگر کو بڑھا دیتے ہیں۔
اب ظاہر ہے ایسا شخص جو مسلسل کئی مہینوں یا سالوں سے ذہنی دبائو کا شکار ہے اس کے جسم میں شوگر بڑھانے والے کیمیکلز مسلسل بن رہے ہیں اس کے خون میں شوگر لیول مسلسل زیادہ ہی آئے گا
اور لوگ حیران ہوتے ہیں کہ ہم نے ہمیشہ مناسب مقدار میں صحت مند غذا کھائی میٹھے جنک فوڈ سے دور رہے۔ خاندان میں کسی کو شوگر نہیں ہمیں کیسے جوانی میں شوگر ہو گئی۔
ذہنی دبائو سے بچنے کے لیے واک اور ورزش بہت اچھی ہیں
اس کے علاوہ مثبت لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں۔اچھی نیند لیں۔ وقت پر سوئیں اور جاگیں

10/07/2023

شوگر کے مریض سارا دن گلوکومیٹر پر شوگر کی
آنیاں جانیاں* ہی دیکھتے رہ جاتے ہیں
کبھی ریڈنگ دیکھ کر پریشان ہو جاتے ہیں کبھی اداس
اگر آپ بھی شوگر کی ریڈنگ دیکھ کر ہمیشہ پریشان ہو جاتے ہیں تو آپ کو اپنا طرز زندگی، خوراک اور ادویات سب میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے
تاکہ یہ *
آنیاں جانیاں* ہمیشہ نارمل رہیں۔
کم کھائیں سادہ کھائیں متوازن کھائیں روزانہ واک کریں ادویات ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق لیں

25/06/2023

*ذیابطیس کی علامات*

اگر آپ میں ان میں سے کوئی بھی علامت موجود ہے تو اپنا HbA1C ٹیسٹ اور OGTT لازمی کروائیں اور کسی اچھے معالج سے رابطہ کریں

1۔ بار بار پیشاب آنا
2۔ شدید پیاس لگنا (زبان سوکھنا)
3۔ تھکاوٹ محسوس کرنا
4۔ نظر دھندلا جانا
5۔ بھوک زیادہ لگنا
7۔اچانک وزن کم ہو جانا
8۔جسم کے معمولی زخموں کا دیر سے مندمل ہونا
9۔ ہاتھوں پیروں کا سن ہو جانا یا ان میں جھرجھری محسوس کرنا
10۔ ٹانگوں میں درد رہنا

12/05/2023

نرسوں کے عالمی دن پر وبائوں، مہلک امراض سے لڑتی اور دکھی انسانیت کی دن رات خدمت کرتی نرسوں کو سلام پیش کیا جاتا ہے

07/05/2023

*شوگر کو شکست دینے کے نو نکات*
1۔ چینی ، گڑ، شکر ، شہد چھوڑ دیں
2۔ اناج خوراک سے 60 سے 70 فیصد کم کر دیں
3۔ زیادہ پانی پئیں۔
4۔ تازہ ، ابلی ہوئی ، سٹیم کی ہوئی یا کم تیل میں پکی سبزیاں کھائیں
5۔ اناج گھٹانے کے بعد انڈے ، دالیں ، چنے ، لوبیہ ، گوشت کا تناسب اپنی روزمرہ خوراک میں نسبتا زیادہ کر دیں
6۔ روزانہ تیز واک کریں
7۔ ذہنی دبائو سے بچنے کے لیے منفی لوگوں سے کنارہ کشی اختیار کریں
8۔ رات جلد سوئیں صبح جلد جاگیں
9۔ ادویات ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق لیں

06/05/2023

ملیریا بخار کیا ہے؟
جانئیے اور احتیاط کریں
احباب ملیریا سے بچاؤ رکھے
اوراپنا خیال رکھے

01/05/2023

🌹السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ
🌹🌹🌹سلامت رہیں خوش رہیں 🌹

آج مزدوروں کا عالمی دن ہے

ﺍﺏ ﺍﻥ ﮐﯽﺧﻮﺍﺏﮔﺎﮨﻮﮞﻣﯿﮟﮐﻮﺋﯽﺁﻭﺍﺯﻣﺖﮐﺮﻧﺎ
ﺑﮩﺖﺗﮭﮏ ﮨﺎﺭ ﮐﺮﻓﭧﭘﺎﺗﮫ ﭘﺮﻣﺰﺩﻭﺭﺳﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ
🌹🌹🌹
آنے والے جانے والے ہر زمانے کے لیے
آدمی مزدور ہے راہیں بنانے کے لیے
🌹🌹🌹

مزدوروں کا دن ہے، زور و شور سے منایا جائے گا
جس کے نام پہ چھٹی ہے بس وہی کام پہ جائے گا
🌹🌹🌹

25/04/2023

ملیریا ایک جان لیوا بیماری ہے
جو کہ مچھر کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔ ہماری زندگی میں ملیریا جیسی بیماری کا خطرہ ہر وقت موجود ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں اس بیماری سے متاثر ہونے والوں کی تعداد اب بھی بہت زیادہ ہے۔
احتیاطی اقدامات سے اس سے بچا جاسکتا ہے۔

24/04/2023

اگر آپ کا بلڈ شوگر لیول کبھی بھی 200 سے اوپر جاتا ہے جسم پر برے اثرات چھوڑ کر جاتا ہے
ہو سکتا ہے وقتی طور پر ان اثرات کا پتہ نہ چلیں
اور کئی سال بعد دل گردے آنکھوں یا دیگر پیچیدگیوں کی شکل میں نظر آئے
اگر آپ کا شوگر لیول 200 سے اوپر یا 70 تک جاتا ہے تو فوری اپنی دوا کی ڈوز اپنے معالج سے سیٹ کروائیں

23/04/2023

میڈیسن+پینل فارمیسی قصور برانچ
﷽ ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ
سارے عالم کے مسلمانوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عیدالفطر مبارک ہو ۔۔۔ عید نام ہے خوشیوں کا ، ایک دوسرے سے ملنے ملانے دُکھ درد بھول کر اللہ کی نعمتوں رحمتوں کا شکر ادا کرنے کا، ایک دوسرے کو معاف کرنے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کا ۔۔۔
عید کا فلسفہ اگر زندگی بھر کے لئے اپنا لیا جائے تو ہماری زندگیاں خوشگوار ہو سکتی ہیں عید کے فلسفے کو صرف عید کے دن تک اور رمضان کے فلسفے کو صرف رمضان تک محدود نہ کریں ساری زندگی اپنائیں تاکہ خوشگوار زندگی گزار سکیں
*عید کا پیغام۔۔۔۔۔۔ "خوش رہیں ۔۔۔خوشیاں بانٹیں۔۔۔۔*
اے اللّٰہ : یہ فضائیں یہ عطائیں ہماری زندگی میں ہمیشہ قائم و دائم فرما۔۔۔ پورے عالم کے مسلمانوں کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک

22/04/2023

السلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ.

ان گنت دعاؤں، نیک تمناؤں اور پرخلوص جذبوں کیساتھ آپ کو اور اَپ کے گھر والوں کو "عید الفطر مبارکــــــــ" ھو.

اللّٰہ کریم ہم سب کی اور آپ کی جان ، مال ، ایمان ، آبرو، روزی ، رزق ، علم ، عمل ، گھر ،دسترخوان ، اولاد، زندگی ، خوشیوں، عبادات ، تقوی ،اخلاص ، اخلاق ، سادگی ، عاجزی، انکساری اور عمر میں برکتیں، رحمتیں, وسعتیں، رفعتیں، اورعروج و بلندیاں عطاء فرماۓ.
آمین ثم آمین یا رب العالمین بجاہ السید المرسلین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم

Videos (show all)

عرس مبارک حضرت سید محمد عبداللہ شاہ   المعروف بابا بلھے شاہ رحمۃ اللّٰہ تعالیٰ علیہ مؤرخہ 26 ، 27 ، 28 اگست 2022بروز جمع...
اسلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہتیسرا عشرہ جہنم سے آزادی....الله عزوجل ہمیں اس ماہِ مبارک کے صدقے معاف فرمائے، اور نیکی...
Public awareness

Telephone