Jetha Bhutta Group

Jetha Bhutta Group

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jetha Bhutta Group, Political Party, .

Photos from Jetha Bhutta Group's post 28/01/2024
Photos from Jetha Bhutta Group's post 22/01/2024

خان پور (نیوز رپورٹ ) حلقہ پی پی 259 خان پور میں پیپلز پارٹی کو اور بڑا جھٹکا،،، پیپلز پارٹی کے سابق چیئرمین یونین کونسل ماڑی اللہ بچایا جام عبدالحمید لاڑ سینکڑوں ساتھیوں اور مختلف برادریوں پر مشتمل اپنے گروپ کے ساتھ آزاد امیدوار میاں شفیع محمد گروپ میں شامل ہو گئے موضع نور واہ میں گرینڈ جلسہ میں بھرپور حمایت کا اعلان میاں شفیع محمد کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی
تفصیل کے مطابق جوں جوں الیکشن قریب آتے جا رہے ہیں اسی طرح ہر امیدوار توڑ جوڑ میں لگا ہوا ہے لیکن حلقہ پی پی 259 خان پور میں سب سے زیادہ بڑے بڑے برج پارٹیاں چھوڑ کر آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 259 خان پور میاں شفیع محمد کے گروپ میں شمولیت اختیار کر کے ان کی پوزیشن مزید مضبوط کر رہے ہیں اس سلسلے کو مسلسل برقرار رکھتے ہوئے میاں شفیع محمد گروپ نے آج بروز اتوار ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی موضع نور واہ میں گرینڈ جلسہ میں پیپلز پارٹی کے سابق چیئرمین یونین کونسل ماڑی اللہ بچایا جام عبدالحمید لاڑ اپنے گروپ میں شامل درجنوں برادریوں کے سرکردہ رہنماؤں اور ہزاروں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ دیا اور آزاد امیدوار میاں شفیع محمد گروپ میں شامل ہو کر ان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر گرینڈ جلسہ میں شریک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق پینل آ ف چیئرمین پنجاب اسمبلی ایم پی اے و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 259 خان پور میاں شفیع محمد نے شکریہ ادا کیا اور کامیاب ہو کر عوامی مسائل حل کرنے اور ترقیاتی منصوبہ جات سے حلقہ میں ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کا عظم کیا اس موقع پر سابق صدر بار ایسوسی ایشن خان پور جام عبدالحمید لاڑ ،چیئرمین لاڑ قومی اتحاد جام جمیل احمد لاڑ ،جام عطاء الرحمن لاڑ ، جام عبدالرشید ۔جام نجم علی ایڈووکیٹ۔جام سعید احمد ایڈووکیٹ۔جام سجاد حمید ایڈووکیٹ۔جام اعجازحمید ایڈووکیٹ۔سجاد احمد خان نیازی، جام محمد اشرف سابق چیرمین یونین کونسل عظیم شاہ ملک محمد اخترمڑل ،سابق چیرمین یونین کونسل کوٹلہ ماہی جام عرض محمد لاڑ ،سابق چیرمین یونین کونسل نواں کوٹ جام انور علی لاڑ سابق چیرمین یونین کونسل دین پور شریف میاں ظفرعلی خان ،سابق ناظم یونین کونسل کوٹلہ پٹھان سردار محمد ارشد خان جتوئی، سابق ناظم یونین کونسل گڑھی اختیار خان، جمیل خان میرانی .سابق ممبر ضلع کونسل میاں فیض رسول، عدنان ارشد خان جتوئی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ۔میاں عطاء اللہ، شہباز احمد کانجو ایڈووکیٹ۔اعجاز احمد خان جتوئی، رازق خان جتوئی ،سابق کونسلرخرم مقبول خان جتوئی ۔سابق ممبر ضلع کونسل بھنورلعل ۔۔جام احمد یار جام عبدالشکور، ۔جام غازی محمد لاڑ، جام فیاض ،جام عبدالحئ ۔مولوی شبیراحمد ۔ارشاد احمد خان جمالی ،اشتیاق احمد لاٹکی۔ منور حسین کھوکھر ۔جام غلام سرور محمد اکمل سولنگی سمیت ہزاروں افراد موجود تھے

21/01/2024
Photos from Jetha Bhutta Group's post 18/01/2024

ماشاءاللہ۔۔۔۔
انشاءاللہ ایم پی اے حلقہ 259 میاں شفیع محمد صاحب اور سابق چیرمین جام عرض محمد لاڑصاحب۔ کی ماڑی اللہ بچایا میاں محمد طاہر صاحب۔میاں انعام صاحب۔چوہدری محمد اسماعیل صاحب شبیر احمد رندھاوا صاحب۔ دانیال احمد رندھاوا صاحب سے ملاقات،
8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں میاں شفیع محمد صاحب کی بھرپورحمایت اور ساتھ دینے کا اعلان کیا اور ان کی کامیابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،،،

18/01/2024

اپنے مخلص لیڈر کا انتخاب کریں___
8 فروری اپنے حقیقی لیڈر میاں شفیع محمد صاحب کو کامیاب کرائیں ___

Photos from Jetha Bhutta Group's post 17/01/2024

خان پور میں پیپلز پارٹی کو حلقہ پی پی 259 اور حلقہ این اے 171 میں بڑا جھٹکا،،
پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق چیئرمین یونین گڑھی اختیار خان حلقہ پی پی 259 خان پور کے امیدوار جام خلیل احمد نے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ دیا اپنے ساتھیوں اور گروپ کے ہمراہ آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 259 خان پور میاں شفیع محمد اور امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 171 مخدوم ہاشم جواں بخت کے گروپ میں شمولیت اختیار کرلی اور بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے دعا کی جام خلیل احمد نے میاں شفیع محمد کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان بھی کیا سابق پینل آ ف چیئرمین پنجاب اسمبلی ایم پی اے آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 259 میاں شفیع محمد نے جام خلیل احمد اور ان کے گروپ کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر سابق وائس چیئرمین یونین گڑھی اختیار خان سردار صابر خان کورائی، سید خادم حسین شاہ، جام رحیم بخش ،اویس خان کورائی ،فیاض خان کورائی، جام خالد ،جام عمران ،جام ثقلین، جام سعید ودیگر موجود تھے

17/01/2024

In Sha Allah MPA pp259
Mian Shafi Muhammad sb

31/10/2021

❤️ الحمدللہ ❤️

اہلیان نواں کوٹ آپ کو بہت بہت مبارک ہو
پینل آف چیئرمین میاں شفیع محمد صاحب
ایم پی اے حلقہ 258 کی مہربانی اور محنت سے نواں کوٹ کالج کے لیے 5 کروڑ روپے ریلیز ہو چکے ہیں انشااللہ جیسے ہیں میاں صاحب حلقہ میں آتے ہیں تو کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گے 🤲🏻

Photos from Jetha Bhutta Group's post 20/06/2021

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں پینل آ ف چیئرمین پنجاب اسمبلی ایم پی اے میاں شفیع محمد، وزیر قانون راجہ بشارت، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک محمد احمد خان ، پیپلز پارٹی کے ایم پی اے مخدوم سید عثمان محمود، ودیگر ممبران پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال، ملک احمد علی اولک، ملک ندیم کامران، نوابزادہ وسیم خان، کی شرکت،،، ایم پی اے ملک محمد احمد خان کی تحریک استحقاق پر فیصلہ کیا گیا، کہ ریسکیو 1122 کے ایکٹ پر پر عملدرآمد نہ ہونے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، سیکرٹری قانون، سیکرٹری آئی این ٹی، ودیگر متعلقہ حکام سے آئندہ اسپیشل کمیٹی کے اجلاس میں تحریری طور پر وضاحت جواب طلب کر لیا گیا،، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن لوگوں نے قانون پر عملدرآمد کرنے پر رکاوٹیں ڈالی ہیں ان کے خلاف کاروائی ہوگی متعلقہ آ فیسران سے کل 21 جون کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھی وضاحت طلب کی گئی ہے
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ عوامی فلاح کے کاموں میں کسی کو رکاوٹیں نہیں ڈالنے دیں گے،

Photos from Jetha Bhutta Group's post 20/05/2021

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ضلع رحیم یار خان کے لیے 14 ارب کے پیکیج کا اعلان
(رپورٹ جام فیاض لاڑ، صدر الیکٹرانک میڈیا کلب خان پور رپورٹر 92 نیوز،)
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے ضلع رحیم یار خان کے ممبران اسمبلی پینل آ ف چیئرمین پنجاب اسمبلی ایم پی اے میاں شفیع محمد، صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت اور ایم پی اے چوہدری آ صف مجید کی ملاقات،، ضلع رحیم یار خان کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو اور ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں، مزید منصوبے اور فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے گفتگو کی گئی وزیر اعلیٰ پنجاب کا ضلع رحیم یار خان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 14 ارب روپے پیکج دینے کا اعلان ، خان پور کے میگا پراجیکٹس حلقہ پی پی 258 خان پور کے نواں کوٹ بوائز کالج، ججہ عباسیاں بوائز کالج، خان پور شہر کے لیے اوور ہیڈ برج، خان پور سپورٹس کمپلیکس سمیت دیگر منصوبہ جات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ضلع رحیم یار خان میں مزید نئی سڑکیں بنائی جائیں گی اور پرانی سڑکوں کو مرمت کیا جائے گا پنجاب حکومت کی جانب سے اسپیشل ٹیکنیکل مشین اور ٹیم ضلع رحیم یار خان میں پہنچے گی جو نئی بننے والی سڑکوں کا معیار چیک کر ے گی اور پرانی سڑکوں کی مرمت کے لیے اخراجات کا تخمینہ بھی لگائے گی ممبران اسمبلی نے 14 ارب روپے کا پیکیج دینے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ بھی ادا کیا

18/05/2021

حلقہ پی پی 258 خان پور میں پینل آ ف چیئرمین پنجاب اسمبلی ایم پی اے میاں شفیع محمد صاحب کی کاوشوں سے مزید تقریباً دو کروڑ روپے کی لاگت سے 7عدد واٹر فلٹریشن پلانٹ منظور گئے جن کی تفصیل

08/05/2021

پینل آ ف چیئرمین پنجاب اسمبلی ایم پی اے حلقہ پی پی 258 خان پور میاں شفیع محمد صاحب 7 مئی کے روز ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

21/04/2021

پنجاب اسمبلی میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں پینل آ ف چیئرمین پنجاب اسمبلی ایم پی اے میاں شفیع محمد، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت اور دیگر وزراء وممبران اسمبلی اور سیکرٹریز نے شرکت کی
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی سالانہ بجٹ 2020/2021میں 37کروڑ، 69 لاکھ، 13ہزار روپے کی بچت کی، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ کہ کورونا کی پہلی، دوسری اور تیسری لہر نے پروفیسرز، ٹیچرز اور بچوں کی قیمتی جانیں لی ہیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کی صورت حال بہتر ہونے تک سرکاری و نجی تعلیمی اداروں، اکیڈمیز کو بند رکھا جائے گا

Photos from Jetha Bhutta Group's post 17/04/2021

پینل آف چیرمین پنجاب اسمبلی میاں شفیع محمد ایم پی اے حلقہ 258 حضرت شیخ عبد الستار دربار میں روڈ اور فلٹریش پلانٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر سابق چیئرمین گڑہی اختیار خان جناب جمیل خان میرالی رانا شوکت اصغر خان گولہ ڈاکٹر اقبال خان گولہ ہیڈ ماسٹر جام احمد اسماعیل جام جان محمد لاڑ جام رحیم بخش لاڑ رائیس حسین میاں واجد محمود خادم حسین میرالی اجمل خان میرالی ظفر خان میرالی مور خان میرالی دلشاد میرانی جام سعید ارائیں نمبردار چوہدری رفیق چک 88 امان اللہ گوپانگ شفقت خان میرالی ممتاز لاڑ جام اویس سعید لاڑ عطا محٹ ارائیں جام ڈاکٹر جام عباس سوھارے خان خادم بٹوانی جام خالد لاڑ لاڑ صحافی جام خلیل احمد لاڑ کوآرڈینیٹر جام بلال لاڑ ور علاقے کے معززین نے شرکت کی

15/04/2021

رحیم یار خان ضلعی رابطہ کمیٹی برائے ترقیاتی امور کا اجلاس زیر صدار ت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد منعقد ہوا۔جس میں ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، ایم پی اے چوہدری آصف مجید، ایم پی اے میاں محمد شفیع، ایم پی اے عامر نواز چانڈیہ سمیت پی ٹی آئی رہنماﺅں چوہدری فارو ق وڑائچ، چوہدری نعیم شفیق، شمیل مرزا، باﺅ منظور احمد اور مختلف محکموں کے ضلعی افسر ان نے شر کت کی۔ارکان اسمبلی نے عوامی ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات متعین کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ان کے حلقوں میں تعلیم و صحت، مواصلات، سیوریج او ر دیگر شعبوں میں تر قیا تی سکیموں پر تیز رفتار عملدر آمد کے لئے ضلعی محکموں کے افسر ا ن کی جانب سے متعلقہ ار کان پا رلیمنٹ کے ساتھ مستحکم روابط کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں وزیراعظم عمران خا ن ا و ر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے خصوصی دلچسپی لینے کے عمل سراہتے ہوئے تعمیرا تی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے عوامی ریلیف کے لئے مختلف ضلعی محکموں کی انتظامی و ترقیاتی کارکر دگی کو مزید بہتر اور مربوط بنانے کی ضرو رت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپور ٹس سے متعلقہ محکمے آئندہ اجلاس میں آگاہ کریں گے تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے جار ی ا قدامات کو نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔انہوں نے تمام ضلعی و تحصیل محکموں کے افسران کو ار کا ن پارلیمنٹ سے مکمل رابطہ رکھنے اور ترقیاتی منصوبوں پر ہونے وا لی پیشرفت سے آگاہ کرنے کی ہدایات جاری کی۔قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا نے ضلع میں مختلف سیکٹرز میں جار ی ترقیاتی کاموں کی پیشرفت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

Photos from Jetha Bhutta Group's post 14/04/2021

خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یارخان میں طلباء وطالبات کو سکالرز شپ دی گئی تقریب کے مہمان خصوصی پینل آ ف چیئرمین پنجاب اسمبلی ایم پی اے میاں شفیع محمد نے بچوں کو اسکالر شپ دی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جنوبی پنجاب میں انشاء اللہ مزید یونیورسٹیاں کالجز اور اسکول بنیں گے انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی کی انتظامیہ بڑی محنت اور لگن سے کام کررہی ہے اس موقع پر ایم پی اے چوہدری مسعود احمد،سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری ظفر اقبال وڑائچ،ضلعی صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ محترمہ صائمہ طارق،سابق نائب ضلع ناظم حسنین ظفر وڑائچ،پی ٹی آئی رہنما شمیل مرزا اور دیگر بھی تقریب میں شریک تھے وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سلمان طاہر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا

Photos from Jetha Bhutta Group's post 12/04/2021

پینل آ ف چیئرمین پنجاب اسمبلی ایم پی اے میاں شفیع محمد کی یونین کونسل گہنہ لاڑ کی تمام سیاسی سماجی شخصیت سے ملاقات کی جس میں چیرمین ملک کامران صاحب وائسں چیرمین ذوالفقار خان میرانی صاحب جام رافیق احمد لاڑ صاحب جام جاوید احمد صاحب جام بلال صاحب مور خان میرانی نزیر خان بٹوانی چوہدری اطہر جاوید اور جام ذوالفقار احمد لاڑ صاحب بھی شامل تھے

11/04/2021

مخدوم #ارشاد قریشی،مخدوم ارسلان , #اشفاق قریشی اور مخدوم #احمد فراز قریشی کی پینل آف چئیرمین پنجاب اسمبلی، #ایم پی اے 258 #میاں #شفیع #محمد صاحب سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات...

Photos from Jetha Bhutta Group's post 10/04/2021

چیئرمین پینل آف پنجاب اسمبلی میاں شفیع محمد صاحب کی نواں کوٹ آمد میاں رفیق احمد میاں امتیاز احمد سے میاں خلیل احمد کی وفات پر تعزیت کی اور جام حفیظ لاڑ سے اسکے والد کی وفات پر تعزیت کی اور راؤ شمشاد احمد کے ڈیرے پر بھی تشریف لائے اسکے بعد یوسی نویں آرائیں روانہ ہو گئے

Photos from Jetha Bhutta Group's post 09/04/2021

پینل آف چیئرمین ممبر پنجاب اسمبلی میاں شفیع محمد صاحب نے انصاف یوتھ ونگ تحصیل خانپور کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور ان کو عہدے سنبھالنے کی مبارک باد دی بعد میں کرونا کے بارے میں آگاہ کیا کہ عوام میں کرونا سے بچا ہو مہم چلاءو. ان میں صدر انصاف یوتھ ونگ تحصیل خانپور زبیر خان سینئر نائب صدر میاں ارسلان نائب صدر میاں واجد محمود. فواد خاکوانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رانا نبیل. ملک بلال اعوان و دیگر نے شرکت کی

08/04/2021

ایم پی اے میاں شفیع محمد صاحب کی خان پور واپسی پر عمائدین یونین کونسل نواں کوٹ کی ملاقات سابق ناظم جام پور مشرف خان جتوئی صاحب اور جام سجاد صاحب بھی موجود تھے ۔

07/04/2021

پینل آف چیئرمین پنجاب اسمبلی ایم پی اے میاں شفیع محمد اور ایم پی اے چوہدری آ صف مجید نے بھونگ میں ضلع رحیم یارخان کی سیاسی سماجی شخصیت رئیس محبوب احمد سے ان کے بھائی رئیس شبیر احمد کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی

06/04/2021

ماشاءاللہ اللہ پاک کا شکر ہے اس کے فضل و کرم اور آ پ دوستوں کی دعاؤں کی بدولت ہمارے محبوب لیڈر پینل آف چیئرمین پنجاب اسمبلی ایم پی اے میاں شفیع محمد صاحب مکمل صحت یاب ہوگئے میاں صاحب انشاءاللہ لاہور سے کل خان پور پہنچ جائیں گے
اور انشاء اللہ پرسوں 8تاریخ بروز جمعرات سے حلقہ احباب اور دوستوں سے اپنے گھر جیٹھہ بھٹہ ہاؤس پر ملاقات کریں گے

30/03/2021

وعدے نہیں کام میاں شفیع محمد تجھے سلام
پینل آ ف چیئرمین پنجاب اسمبلی ایم پی اے میاں شفیع محمد کی کاوشوں سے شوگر سیس کے فنڈز سے حلقہ پی پی 258 میں 25کلومیٹر روڈز کی منظوری،اس فنڈز سے حلقہ میں نئی سڑکیں بھی بنیں گی اور ابتر حالت کی سڑکیں مرمت کی جائیں گی جن پر 25کروڑ روپے کے فنڈز خرچ ہوں گے
سڑکوں کی تفصیل

1- موضع اوبتہ روڈ موضع باکھل لاڑ تا پل سندھیاں والی موری موضع قابل لاڑ تک

2-بنگلہ نواں کوٹ روڈ تا پل ڈنڈکا موضع گھانگلہ

3-کوٹلہ پٹھان تا شیخ عبدالستار

4-فیروزہ روڈ تا رقبہ اقبال الرحمن

5- چوک نادر شہید تا بستی پنواراں یونین کونسل نویں آ رائیں

6- بستی کنڈے والی تا بستی بھٹیاں

7- پل سندھیاں والی پل تا بستی گھانگلہ موضع قابل لاڑ

8-بستی چوہدری رحمت علی جام پور

9 ۔ نواں کوٹ روڈ تا چک 7

10-جامعہ فاروق اعظم تا دنیا پور

11- مسلم ٹاؤن تا فیروزہ روڈ وایا بستی دشتیاں

12- خان پور نواں کوٹ پل تا عباسیہ کینال بائی پاس روڈ

26/03/2021

سب دوستوں کی دعاؤں اور اللہ پاک کے کرم سے میاں شفیع محمد صاحب ایم پی اے حلقہ 258 کا کرونا ٹسٹ نیگیٹو آ گیا ہے۔ اب میاں صاحب کی صحت ٹھیک ہے۔شکر الحمداللہ

Photos from Jetha Bhutta Group's post 01/03/2021

میاں شفیع محمد ایم۔پی۔اے کی صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت سے ملاقات کی سیاسی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور میٹنگ میں آبادی کے اضافے کے باعث ٹائون کمیٹیز بحال کرنے پر زور دیا جس پر مخدوم ہاشم جواں بخت نے جلد ٹاؤن کمیٹیز بحال کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

23/02/2021

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی زیر صدارت سینٹ انتخابات بارے اجلاس ہوا
حکومت کی نمائندگی راجہ بشارت علی صوبائ وزیر قانون میاں شفیع محمد ایم۔پی۔اے اور چوہدری ظہیرالدین نے کی

Videos (show all)

Political party
Political

Telephone

Website