Ali Nawaz SAPM Fans

Ali Nawaz SAPM Fans

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ali Nawaz SAPM Fans, Political organisation, .

Photos from Ali Nawaz SAPM Fans's post 05/12/2021

سرکاری ملازمین میرے دل کے قریب ہیں ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں علی نواز اعوان
شہباز شریف کو صرف پاؤں پڑنے کا کام آتا ہے

معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان علی نواز اعوان کا جی نائن ٹو میں سرکاری ملازمین کے رہائشی بلاکس کے لیے 5 کروڑ روپے گرانٹ دینے کا اعلان
جی نائن میں سرکاری ملازمین کے فلیٹس کا 5 کروڑ روپے کی لاگت سے کام
اسلام آباد ( ) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین میرے دل کے قریب ہیں، جی نائن میں سرکاری ملازمین کے بلاکس کی تزئین نو کے لیے 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں کام فی الفور شروع ہوگا، شہباز شریف کو صرف پاؤں پڑنا آتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی سہ پہر سیکٹر جی نائن ٹو میں سرکاری ملازمین کے رہائشی بلاکس کی تزئین نو کے کام کے افتتاح کے موقع پر ہونے والی تقریب کے دوران کیا، علی نواز اعوان نے کہا کہ سرکاری ملازم کا بیٹا ہونے کے ناطے یہ ملازمین میرے دل کے قریب ہیں اور مجھے ان کے مسائل کا ادراک ہے انہوں نے کہا کہ کیٹیگری چھ کے ملازمین کے رہائشی بلاکس کی تزئین نو کے لیے 5 کروڑ روپے دے دیے ہیں اور کام کا آغاز فی الفور کیا جا رہا ہے سرکاری ملازمین کی سہولت کے جی نائن کے کمیونٹی سنٹر کی بحالی 5 کروڑ روپے کی لاگت سے ہو چکی ہے اور بہت جلد اس کا افتتاح ہو جائے گا اور ملازمین کو اپنے بچوں کی شادی کے لئے کسی بھی پرائیویٹ مارکی سے بہتر سروس فراہم کی جائے گی، علی نواز اعوان نے کہا کہ اس وقت الحمد للہ پورے اسلام آباد میں تاریخی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جو پہلے کسی بھی حکومت کے نصیب میں نہیں تھے،انہوں نے کہا کہ بہت جلد مہنگائی میں کمی ہوگی اور تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ عدالتیں شریف فیملی سے رسیدیں مانگتی ہے وہ کبھی کسی جج کی ویڈیو آڈیو سامنے لے آتے ہیں کبھی کسی کا ایفی ڈیوٹ لیکن رسیدیں نہیں دیتیں، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے عدالت نے پوچھا کہ حدیبیہ مل آپ کی کہتے میری نہیں میرے والد کی ہے دوسری بچوں کی ہے اگر شہباز شریف کی اہلیت دیکھی جائے تو وہ صرف پاؤں پڑنے کی ہے، علی نواز اعوان نے جی نائن ٹو میں کھیل کے میدان کے لیے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا، اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عامر مغل نے کہا کہ اس وقت پورے اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا ہوا ہے ہم شہر میں ہوتے ہیں تو ہمیں لگتا ہے کہ شہر میں زیادہ کام ہورہے ہیں دیہی علاقوں میں میں ہوتے ہیں تو لگتا ہے یہاں زیادہ کام ہو رہا ہے، یونین کونسل جی نائن ٹو کے سابق چیئرمین ملک رفیق نے اپنی یونین کونسل میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے پر علی نواز اعوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جی نائن میں اب تک کروڑوں روپے کی لاگت سے سڑکوں، فلیٹس، کمیونٹی سینٹر کا کام ہو چکا ہے اور مزید جاری ہیں

Photos from Ali Nawaz SAPM Fans's post 04/12/2021

پریس ریلیز 04 دسمبر 2021

اسلام آباد میں طاقتور مقامی حکومتوں کا نظام لے کر آئے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والی سڑک ٹینتھ ایونیو 12 ارب روپے کی لاگت سے 18 ماہ میں مکمل ہو گی علی نواز اعوان

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور معاونِ خصوصی وزیراعظم پاکستان کا 10th ایونیو کے سنگ بنیاد کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب

اسلام آباد- وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد میں طاقتور ترین مقامی حکومتوں کا نظام لے کر آئے ہیں، 10th ایونیو اسلام آباد کی ٹریفک کا دباؤ کم کرے گا، گوالمگوالمنڈی والوں کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی عزت نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام 10th ایونیو کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مثالی لوکل گورنمنٹ سسٹم متعارف کروایا ہے جس کے تحت لیڈر سے زیادہ ووٹر طاقتور ہوگا انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان علی نواز اعوان نے اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں پر بہت محنت کی اور گزشتہ تین سال کے دوران اسلام آباد میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں میں علی اعوان نے کلیدی کردار ادا کیااسلام آباد میں لگنے والا پیسہ عوام کا ہے کل یہ پیسہ لندن جا رہا تھا آج عوام پر لگ رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کے دل کی آواز ہے، اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ بمبینو سینما کے ٹکٹ بیچنے والوں نے ملک کا بیڑہ غرق کیا انہیں عام آدمی کی تکلیف کا احساس نہیں، ووٹر کی طاقت سب سے زیادہ ہوتی ہے، سندھ میں لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں سے اختیارات چھین لیے گئے، اسلام آباد کے متاثرین کو ادائیگیاں آج کی قیمت کے مطابق ہوں گی، اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا کہ اسلام آباد کو بدل دیا ہے اپنے تمام وعدے پورے کیے اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والی سڑک ٹینتھ ایونیو 12 ارب روپے کی لاگت سے 18 ماہ میں مکمل ہو گی انہوں نے کہا کہگزشتہ موسم گرما میں اسلام آباد میں پانی کی کمی کے مسائل سامنے نہیں آئے جس کی بڑی وجہ اسد عمر کی طرف سے کی گئی کوششیں ہیں. انہوں نے کہا کہ اسد عمر محسن اسلام آباد ہیں، ایک ہفتے کے اندر 4 بڑے پراجیکٹس کا افتتاح کیا گیا جن میں مارگلہ ایونیو ، گولڑہ موڑ انڈر پاس، پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس پر تیزی سے کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے اسلام آباد کو نظر انداز کیا قبل ازیں ٹینتھ ایونیو پراجیکٹ کے کنٹریکٹر این ایل سی نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور علی نواز اعوان کو منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، دونوں رہنماؤں نے 10th ایونیو کا سنگ بنیاد بھی رکھا، جلسہ عام سے عوامی رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا

Photos from Ali Nawaz SAPM Fans's post 29/11/2021

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان یو سی ون سید پور کے پرفضا مقام تلہاڑ راجہ مطلوب کی رہائش گاہ پر سوشل میڈیا کے اعزاز میں دی گئی ٹی پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے

Photos from Raja Sheeraz Kiani Pti official's post 27/09/2021
Photos from Ali Nawaz SAPM Fans's post 26/09/2021

پریس ریلیز 27 ستمبر 2021

ہم نے اسلام آباد کے دیہی علاقوں کو نئی شناخت دی علی نواز اعوان

جو کام نیر بخاری چیئرمین سینیٹ ہو کر نہ کروا سکے ہم نے کروائے

سرکاری ملازمین کے مسائل کا حل میری ترجیحات میں شامل ہے

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے کا جی نائن اور روملی کے مقام پر جلسوں سے خطاب

اسلام آباد ( ) وزیراعظم کے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تاریخی ترقیاتی منصوبوں سے اسلام آباد کے دیہی علاقوں کو یہ باور کروایا ہے کہ وہ بھی وفاقی دارالحکومت کا حصہ ہیں، سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے، مریم نواز کے ایکسٹنشن والے بیان کے بعد نواز شریف نے بھی سوچا ہوگا کہ یہ کس کی طرف ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو قائد اعظم یونیورسٹی سے دیہی علاقے روملی کو ملانے والی سڑک کے افتتاح اور سیکٹر جی نائن میں ترقیاتی منصوبوں کے جائزے کے بعد منعقد تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، روملی کی سڑک کے افتتاح کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے علی نواز اعوان نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے اسلام آباد کے دیہی علاقوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا اور سوہان سے لے کر کرلوٹ تک پورا دیہی بیلٹ شہر سے 200 سال پیچھے لگتا تھا لیکن الحمد للہ ہم نے جہاں سیکٹرز کے لیے ترقیاتی کام کروائے وہیں دیہی علاقوں کے مکینوں کو بھی یہ باور کروایا ہے کہ وہ بھی اسلام آباد کا حصہ ہیں اور اسلام آباد کے بجٹ پر ان کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا سیکٹورل ایریاز کے رہائشیوں کا، انہوں نے کہا کہ روملی کا علاقہ اسلام آباد کے خوبصورت ترین علاقوں میں آتا ہے لیکن اس کے بارے میں کسی کو علم نہیں تھا کیونکہ وہاں تک کسی رسائی نہیں تھی آج روملی کو اسلام آباد سے ملادیا گیا ہے جو نہ صرف یہاں کے رہائشیوں بلکہ سیاحت کے شوقین افراد کے لیے بھی بہت مفید ثابت ہو گا انہوں نے کہا کہ بری امام پھلگراں سوہان اور سید پور کے لیے گیس منصوبے ہوں یا سڑکوں اور پلوں کی تعمیر، آج اسلام آباد میں ہر جگہ خوشگوار تبدیلی نظر آ رہی ہے، سیاست پر بات کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ اگر چاہتے تو سابق چیئرمین سینیٹ نیر بخاری بھی اپنی اس یونین کونسل میں ترقیاتی کام کروا کر عزت کما سکتے تھے لیکن اللہ نے ان کے نصیب میں نہیں لکھا تھا بلاول بھٹو زرداری کی محنت سے پیپلز پارٹی کا سندھ سے بھی صفایا ہو رہا ہے اور سب کو الجھانے والے مولانا فضل الرحمن بھی بھنور میں پھنسے ہوئے ہیں کہ مریم کی بات مانیں یا شہباز شریف کی، قبل ازیں جی نائن ٹو میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے علی نواز اعوان نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے مسائل کا حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ہم نے جی نائن میں فلیٹس میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے اس موقع پر عوامی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے خودداری کی بنیاد پر خارجہ پالیسی ترتیب دی ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ہم نے این اے 53 میں تاریخی ترقیاتی کام کروائے اور ایسے علاقوں کو بھی پہچان دی جہاں پہلے کوئی ایم این اے جانا بھی پسند نہیں کرتا تھا،نہوں نے کہا کہ حکومت کو کووڈ-19 کی وجہ سے ہونے والی مہنگائی کا احساس ہے اور بہت جلد کم آمدن والے افراد کے لیے احساس کارڈ جاری کیا جائے گا جس میں پانچ ضروریات زندگی کی اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جی نائن ٹو کے سابق چیئرمین ملک رفیق نے کہا کہ ہم نے علی نواز اعوان کے گئے فنڈز سے جی نائن کے زیادہ تر کام کروا دیے ہیں سیوریج کا مسئلہ ہو یا سڑکوں کا جی نائن ٹو کے زیادہ تر کام مکمل ہو چکے ہیں اس موقع پر میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کے سابق اپوزیشن لیڈرز ملک عامر علی، سیکرٹری عوامی رابطہ کمیٹی طارق دلدار اور دیگر رہنماؤں نے بھی اس موقع پر خطاب کیا

Photos from Ali Nawaz SAPM Fans's post 25/09/2021

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کو اپنی عبادت اور رہن سہن کی مکمل آزادی ہے، اقلیتوں کے لیے اسلام آباد میں جتنے کام پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کروائے شہر کی تاریخ میں کبھی نہیں کروائے گئے
اسلام آباد کی جے سالک کالونی میں مسیحی برادری مقامی قیادت کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد کی مسیحی برادری کے لیے تاریخی کام کروائے ہیں مسیحی برادری کے نکاح رجسٹریشن کا مسئلہ ہو یا قبرستان کی چاردیواری اور کچی آبادیوں میں ترقیاتی کام، ہم نے ہر جگہ اپنی اقلیتی برادری کو اپنایا ہے
علی نواز اعوان نے اس موقع پر منتخب ارکان سے حلف بھی لیا، تقریب میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور جے سالک، سابق اپوزیشن لیڈرز ایم سی آئی راجہ شیراز کیانی ، ملک عامر علی اور پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کے کوارڈینیٹر مائنارٹیز تنویر بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے

Photos from Ali Nawaz SAPM Fans's post 25/09/2021

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان کا اسلام آباد کے سیکٹر I-9 اور 9th Avenue کے درمیان واکنگ ٹریک کا جائزہ
انہوں نے ٹریک پر مزید درخت لگانے کی ہدایت کی
اس موقع پر سی ڈی کے حکام، ذوالفقار علی بھولا اور خالد وزیر بھی موجود تھے

25/09/2021

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کا ہے اور ہمیں بھی اس جدید دور میں ٹیکنالوجی کو ہر شعبے میں اپنانا ہوگا تاکہ ہم وقت کی رفتار کے ساتھ چل سکیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام سینٹورس مال اسلام آباد میں ٹیک ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر کیا انہوں نے مختلف سٹالز کا دورہ بھی کیا اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر یاسر الیاس، اسلام آباد کے کوارڈینیٹر تاجران ندیم گجر اور عوامی رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے

Photos from Ali Nawaz SAPM Fans's post 25/09/2021

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیموں کی پارٹی کے لیے بہت زیادہ خدمات ہیں ہمیں آج بھی عمران خان کے نظریے کے دفاع کے لئے ایسی محنت کی ضرورت ہے،
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 کی عوامی رابطہ کمیٹی کی میڈیا /سوشل میڈیا ٹیم کی تشکیل کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سو شل میڈیا جدید دور کی اہم ترین ضرورت ہے انہوں نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا
اس موقع پر رہنما تحریک انصاف و سیکرٹری عوامی رابطہ کمیٹی راجہ شیراز کیانی صاحب اور عوامی رابطہ کمیٹی کے عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی

سوشل میڈیا ٹیم کے اعلان کے بعد عوامی رابطہ کمیٹی اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری شیراز کیانی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا

25/09/2021

Inshallah

Photos from Ali Nawaz SAPM Fans's post 13/11/2020

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائےCDAامور جناب علی نواز اعوان صاحب کا بہارہ کہو میں ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں جلسہ عام پانی کے منصوبوں کی تکمیل پر کیا گیا،

اسلام آباد کے دیہی علاقہ بہارہ کہو میں آبادی میں اضافے کے باعث اہل علاقہ کو پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا تھا،جس پر علی نواز اعوان صاحب نے علاقہ میں پانی کے منصوبوں کا اعلان کا اعلان کیا تھا،

جلسہ عام سے علی نواز اعوان کا خطاب

آپ کی جانب سے پر تپاک استقبال اور محبت کا شکریہ،علی نواز اعوان

آپ کے مسائل کے حل کے لئے پر عزم ہیں ،علی نواز اعوان

پانی زندگی کا بنیادی جزو ہے جس کی فراہمی کے لئے چھوٹے اور بڑے تمام منصوبوں پر کام کر رہے ہیں ،علی نواز اعوان

لوکل گورنمنٹ کے زریعے پانی کی اسکیمیں مکمل کی ہیں جن سے مقامی آبادیوں کے پانی کا مسئلہ حل ہوا، مزید جن علاقوں میں پانی کی کمی ہے وہاں بھی پانی کے منصوبے لا رہے ہیں ،علی نواز اعوان

اسلام آباد وفاق اور روزگار کے مواقع ہونے کی وجہ سے تیزی سے آبادی بڑھنے والا شہر ثابت ہوا، مگر ماضی میں حکمرانوں نے جس طرح پورے ملک کا ہر معاملے میں نقصان کیا،ویسا ہی اسلام آباد میں عوام کے ساتھ بھی کیا اور بڑھتی آبادی کے ساتھ کوئی پلاننگ نہ کی جس سے ہر طرح کے مسائل نے جنم لیا،علی نواز اعوان

ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالی نے وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان جیسے عظیم انسان کے زیر سایہ ہمیں کام کرنے کا موقع ملا اور ہم ملک میں مسائل سے جنگ لڑ رہے ہیں،اور مسائل کو حل کر رہے ہیں جس سے عوام خوشحال ہوں گے ،تاہم وقت درکار ہو گا ہم پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کی صفوں میں لا کھڑا کریں گے،علی نواز اعوان

Photos from Ali Nawaz SAPM Fans's post 11/11/2020

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے CDAامور جناب علی نواز اعوان صاحب کا ترنول میں بنیادی صحت مرکز کی جگہ کا دورہ۔

اس دوران معاون خصوصی کے ہمراہ ADCRاسلام آباد،تحصیلدار،DHOاسلام آباد،اور وزارت پلاننگ سے مانیٹرنگ آفیسر بھی ہمراہ تھے

09/11/2020
08/11/2020

الحمد اللہ آج جناح اسکول اینڈ ٹیکنیکل انسٹیٹوٹ مسلم کالو نی افتتاح۔۔۔

Photos from Ali Nawaz SAPM Fans's post 07/11/2020

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائےCDAامور جناب علی نواز اعوان صاحب کی ہدایت کے مطابق G_7/1گرلز پرائمری سکول کی بیرونی دیوار کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا،

گزشتہ ہفتے معاون خصوصی نے مختلف سکولوں کا دورہ کیا تھا اور مسائل کے حل پر ضروری احکامات جاری کئے تھے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ تعلیم نے سکول کی دیوار تعمیر کا کام شروع کر دیا

07/11/2020

ملال پل کے سنگ بنیاد کی تقریب
عوام کے مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیھٹوں گا،علی نواز اعوان
محنت میں عظمت ہے،زمہ داریاں پوری دیانت داری سے ادا کر رہے ہیں ،راجہ خرم نواز

27/10/2020

وعدوں سے تکمیل تک کا سفر

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور و ممبر قومی اسمبلی علی نواز اعوان کے حلقہ این اے 53 کے ترقیاتی کاموں کے لئے مزید 50 کروڑ سے زائد فنڈز کا ٹینڈر جاری۔

27/10/2020

شکریہ علی نواز اعوان معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان

آپ کی کاوشوں سے اسلام آباد کے زبوں حالی کا شکار نظام تعلیم پرآخر کار اصلاحات پر کام شروع،

وفاقی وزارت تعلیم نے فیڈرل ڈائیریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں اساتذہ کی بھرتیوں اور دیگر مسائل کے حل کے لئے "ایجوکیشن فیلوز" کے نام سے منصوبہ شروع کرنے کے کئے ٹینڈر جاری کر دیا،

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے مسائل پر پیش رفت کے لئے اس ٹینڈر کا جاری ہونا ہماری حکومت کا تاریخی اقدام ہے اور تعلیمی منشور کے وعدے کی تکمیل کی جانب سنگ میل ہےعلی نواز اعوان

ہر شعبہ میں اصلاحات کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں ،جس کے لئےوقت درکار ہے،علی نواز اعوان

2 سال کے کم عرصہ میں مسائل کے انبار تھے جنکو لگاتار کاوشوں سے حل کر رہے ہیں ،علی نواز اعوان

ہر شعبے میں واضح بہتری لا رہے ہیں اور مشکل معاشی حالات کے باوجود عوامی فلاح کے تمام شعبوں جن میں ترقیاتی منصوبے،تعلیم ،صحت،سوئی گیس،پانی کے منصوبے ،سیوریج ،سڑکوں ،گلیوں کی تعمیر،بجلی کی اپ گریڈیشن پر بڑے پیمانے پر فنڈز دے رہے ہیں ،علی نواز اعوان

اسلام آباد کو ماڈل سٹی بنانے کے لئے وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی جناب اسد عمر صاحب کا شکر گزار ہوں ،علی نواز اعوان

Photos from Ali Nawaz SAPM Fans's post 27/10/2020

تعلیمی میدان میں اصلاحات کا آغاز

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے CDAامور جناب علی نواز اعوان صاحب کا اسلام آباد کے مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ،

دورے کا مقصد سکولوں میں درپیش مسائل کا جائزہ لینا تھا،

دورے کے دوران سکول انتظامیہ اور طلبہ و طالبات سے بھی مسائل پوچھے گئے،

معاون خصوصی نے سکولوں کی عمارات کا معائنہ بھی کیا اور فوری طور پر ضروری مینٹینینس کے احکامات موقع پر جاری کئے،

تعلیم ہمارے منشور کا بنیادی حصہ ہے، تعلیمی ادروں کے مسائل کے حل کے لئے اصلاحات پر کام کر رہے ہیں،علی نواز اعوان

ماضی کی کسی حکومت نے تعلیم پر کوئی توجہ نہ دی اور اہم ترین قومی ادارہ مسائل کا شکار ہوا،علی نواز اعوان

اسلام آباد کو تعلیم کے لحاظ سے ہر صورت ماڈل شہر بنائیں گے اور پوری توجہ سے تعلیمی اداروں کے مسائل حل کریں ،علی نواز اعوان

دورے کے دوران محکمہ تعلیم کے حکام،PWDحکام ،اور MNAsکے تعلیمی معاونین برائے علی نواز اعوان کے ہمراہ تھے

Photos from Ali Nawaz SAPM Fans's post 25/10/2020
Photos from Ali Nawaz SAPM Fans's post 25/10/2020

تعمیراتی شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دینے کیلئے رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام

وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان سے اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

وفد نے کرایہ داری بل قومی اسمبلی سے منظور کروانے پر علی اعوان کا شکریہ ادا کیا

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں تعمیرات کے شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دیا ہے، علی نواز اعوان

اتھارٹی کے قیام سے تعمیرات کی انڈسٹری کو ترقی ملے گی، علی نواز اعوان

ہمارا وژن ہے کہ اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت شہر بنانا ہے، علی اعوان

اسلام آباد کی ترقی کے لیے میگا منصوبے شروع کر دئیے ہیں،علی اعوان

نئے بلیو ایریا کی تعمیر سے اسلام آباد کی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا،علی اعوان

بلند عمارتوں کے قیام سے شہر دارلحکومت معاشی مرکز بنے گا،علی اعوان

پہلی بار تاریخ میں سرمایہ کار اپنے آپ کو محفوظ محسوس کر رہا ہے،علی اعوان

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ تعمیراتی شعبے کو مزید بوسٹ دے گا،علی نواز

گھروں کی تعمیر کے لیے بینک آسان شرائط پر قرضے دے رہے ہیں،علی اعوان

وفد نے اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹس نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا

معاون خصوصی کی رئیل اسٹیٹ شعبے کے تمام مسائل بلا تعطل حل کرنے کی یقین دہانی

Photos from Ali Nawaz SAPM Fans's post 21/10/2020

تاجر برادری نے ‏اسلام آباد کے لئے تاریخی قانون کرایہ داری ،محفوظ اور معیاری خوراک کے لئے فوڈ اتھارٹی اور رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے بل منظور کروانے پر ممبر قومی اسمبلی علی نواز اعوان کو مبارکباد پیش کی

18/10/2020

وزیراعظم کے معاون خصوصی جناب علی نواز اعوان صاحب کی جانب سے تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز کی اپ گریڈیشن کے لئے 4 کروڑ سے زائد کا ٹینڈر جاری

بہارہ کہو کالج میں دیہی علاقوں کی بچیوں کو گھر کے قریب زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے جگہ نہ ہونے کی وجہ داخلوں کا مسئلہ درپیش رہتا تھا

اہلیان بہارہ کہو کی طرف سے خصوصی ڈیمانڈ پر علی نواز اعوان صاحب نے فنڈز کا اجراء کیا

ٹینڈر کے اجراء کے موقع پر معاون خصوصی علی نواز اعوان صاحب کا کہنا تھا کہ تعلیم PTI کے منشور کا سر فہرست ایجنڈا ہے اور دیہی علاقوں کے بچوں کی تعلیم پر میری خصوصی توجہ ہے اس بارے مسائل حل کرنے پر کاوشیں جاری ہیں ،آج بچیوں کے کالج کی اپ گریڈیشن پر بے حد خوشی محسوس کر رہا ہوں ،علی نواز اعوان

Photos from Ali Nawaz SAPM Fans's post 18/10/2020

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائےCDAامور جناب علی نواز اعوان صاحب کا ترنول کا دورہ

دورے کے دوران ہسپتال کی تعمیر اور 2 بنیادی صحت مراکز کی تعمیر کے لئے جگہ کا معائنہ کیا گیا

دورے کے دوران محکمہ صحت کے حکام اور پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کی سینئر قیادت بھی ہمراہ تھی

Photos from Ali Nawaz SAPM Fans's post 18/10/2020

حلقہ این اے 53 میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کے لئے اور وعدوں کی تکمیل کی جانب پیش قدمی
وفاقی بجٹ 2020ء_21ء میں مختص 1 ارب 50 کروڑ روپے کی گرانٹ سے پہلے مرحلے کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 50 کروڑ روپے کے ٹینڈر جاری

16/10/2020
Photos from Ali Nawaz SAPM Fans's post 16/10/2020

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائےCDAامور جناب علی نواز اعوان صاحب اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ جناب راجہ خرم نواز صاحب کی زیر صدارت متاثرین اسلام آباد کے حوالے سے قائم کمیشن کی میٹنگ

میٹنگ میں عدلیہ کے احکامات کے مطابق متاثرین کے ایشوز کو حل کرنے کے حوالے سے اقدامات اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

متاثرین کے مسائل عدالت کے احکامات کے مطابق حل کئے جائیں،کمیشن کی ہدایت

میٹنگ میںCDAحکام، وزارت پلاننگ حکام، متاثرین اسلام آباد کے نمائندوں کے وفد کی شرکت

Videos (show all)

الحمد اللہ آج جناح اسکول اینڈ ٹیکنیکل انسٹیٹوٹ  مسلم کالو نی افتتاح۔۔۔
#SAPM_Ali_Nawaz
ممبر قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے یوسی 5 میں کاوزے پل کا افتتاح کر دیا. تقریب سے خطاب میں معاون خصوصی علی نواز اعوان صا...
اہلیان اسلام آباد کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑیں گے،علی نواز اعوان
الحمداللہ ایک وعدہ پورا کردیا
Thanku Media for Coverage❤

Telephone

Website