Voice Of Ghakkhar Videos

Videos by Voice Of Ghakkhar. it is very helpful to us provide information of world includes many topics highlight the important e

الیٹ پبلک سکول سسٹم گزشتہ 20 سال سے گکھڑ میں بچوں کو خوشگوار ماحول میں تعلیم مہیا کر رہا ہے اسی سکول سے آج بہت سے روشن ستارے اعلیٰ عہدوں پر فائز بھی ہیں اور ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔
ایم ڈی میاں منصور الحسن کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس تمام سٹاف اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور گورنمنٹ سکول کے بعد تمام پرائیویٹ سکولوں سے ہمارے سکول کی فیس سب سے کم ہے اور رزلٹ سب سے زیادہ اچھا ہے ۔
پرنسپل میڈم زینب کا کہنا ہے کہ
اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے آج ہی اپنے بچوں کو الیٹ پبلک سکول سسٹم کا حصہ بنائیں ۔

Click to enable sound Next

Other Voice Of Ghakkhar videos

الیٹ پبلک سکول سسٹم گزشتہ 20 سال سے گکھڑ میں بچوں کو خوشگوار ماحول میں تعلیم مہیا کر رہا ہے اسی سکول سے آج بہت سے روشن ستارے اعلیٰ عہدوں پر فائز بھی ہیں اور ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ ایم ڈی میاں منصور الحسن کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس تمام سٹاف اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور گورنمنٹ سکول کے بعد تمام پرائیویٹ سکولوں سے ہمارے سکول کی فیس سب سے کم ہے اور رزلٹ سب سے زیادہ اچھا ہے ۔ پرنسپل میڈم زینب کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے آج ہی اپنے بچوں کو الیٹ پبلک سکول سسٹم کا حصہ بنائیں ۔

‏عمران خان کو رینجرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کرلیا

وزیرآباد میں چناب ٹول پلازہ کا کیش لیکر جانے والی وین پر ڈاکوؤں کا حملہ، فائرنگ سے تین افراد کو قتل کر دیا۔ لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ چناب ٹول پلازہ کا عملہ سوزوکی پک اپ وین پر کیش وزیرآباد کے بنک میں جمع کروانے لےجا رہا تھا کہ نالہ پلکھو کے مقام پر موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر دو افراد سیکیورٹی گارڈ الطاف اور ڈرائیور آفتاب شدید زخمی ہو کر موقعہ پر دم توڑ گئے ،فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والا تیسرا شخص ارباب ہسپتال میں دم توڑ گیا ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر 34 لاکھ روپے کیش چھین لیا۔ پولیس اور 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جنہوں نے نعشیں سول ہسپتال منتقل کی ہیں۔ مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔ واضح رہے کہ وزیرآباد میں گزشتہ چند روز سے چوری ڈکیتی کی وارداتوں کی ایک لہر چل رہی ہے۔ پولیس وارداتوں کے ملزمان کو ٹریس کرنے میں ناکام ہے گزشتہ روز بھی شہر میں موبائل ہب شاپ پر ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے کے موبائل اور نقدی لوٹ لی گئ واقعات کے بعد شہر بھر میں شدید خوف وہراس پایا جارہا ہے۔

چلیں مان لیا بہت بڑے مجرم ہیں چلیں یہ بھی مان لیا حساس اداروں کو مطلوب تھے یہ بھی مان لیا انکی وجہ سے سارا ماحول گندہ تھا ۔۔ اتنے خطرناک مجرمان کا رشتہ بھی پنجاب پولیس کے جوان کروا رہے ہیں اور کافی عرصہ سے انکو برداشت بھی کیا جا رہا ہے ۔۔۔ پنجاب پولیس کے لئے سوالیہ نشان

شہر بھر کی مساجد سے متعدد چوری کی وارداتیں کرنے والا گروہ محلہ جناح ٹاؤن مسجد بلال کی انتظامیہ نے دن رات کی کڑی محنت سے دبوچ لیا ۔

گکھڑ سٹی ۔۔۔۔ جی ٹی روڈ پر فٹ پاتھ اور سروس روڈ کے ساتھ بنا نکاسی آب سیوریج نالہ بند ہونے سے تعفن پھیل گیا آمدو رفت میں مشکلات مرد و خواتین بچوں اور بوڑھوں کو سخت پریشانی کا سامنا مین بس اسٹاپ بھی زد میں میونسپل انتظامیہ خواب خرگوش میں مصروف جانب مغرب بس اسٹاپ کے قریب مرکزی بازار کے داخلی راستہ پرانا کوٹ نورا روڈ کے دونوں اطراف گندگی و غلاظت کے ساتھ گندے نالے کی لیکج نے لوگوں کا گزرنا محال کر دیا ارد گرد بیٹھے دوکاندار تاجروں نے بھی میونسپل کمیٹی گکھڑ کی ناقص کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ ایک طرف پوری قوم سیلاب کی زد میں ہے اور کچھ لوگ انکی امداد میں لگے ہوئے ہیں ایسا نہ ہو کہ یہاں بھی اہلکاروں کی غفلت سے شہری کسی بڑی پریشانی میں مبتلا ہو کر رہ جائیں لہٰذا فوری طور پر اس مسلہ کو حل کیا جائے

سٹیج سے یہ اعلانات ھورھے ھیں ۔ یہ شیطان صفت منصوبہ بندی سے ایسے متنازعہ اعلانات کروارھاھے تاکہ عوامی ردعمل سامنے آئے ۔ کوئی دوچاربندے مریں جنہیں یہ اپنی بیرونی لابی کو ساتھ ملاکر کیش کرواسکے۔ فرض کریں اگر لوگ مشتعل ھوکر اس خاتون پہ حملہ کریں یا اسے ماردیں تو اسکا بینفشری کون ھوگا۔ ‏لعنت بے شمار بولنے والے اور سکرپٹ لکھ کر دینے، پڑھوانے اور ساتھ کھڑے سننے والے پہ بھی !

مین بازار وزیرآباد میں لالہ موسی کا رہائشی علی نامی نوجوان قوم شیخ ، گجرات کی بوڑھی عورت کا پرس چوری کرتے ہوئے شہریوں نے پکڑ لیا انکشاف ہوا ہے کہ ملزم بہت سے شہروں میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہے اور دیگر شہریوں کو نقصان پہنچا چکا ہے. پولیس مصروف تفتیش ملزم سے ایک بہت بڑے گروہ کا سراغ لگنا متوقع ہے بیشتر شادی ہالوں اور جنازوں پر بھی اسی عمر کے نوجوانوں نے واردات کی ہوئی ہیں اور انکی ویڈیوز دیکھنے میں آئی ہیں. شہری حلقوں نے صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا کہ جن کے پلیٹ فارم سے تصاویر ویڈیوز اور خبریں وائرل ہونے پر ایسے ملزم منظر عام پر آتے ہیں ان جرائم پیشہ افراد کی نشاندھی صرف میڈیا ہی کی بدولت ممکن ہے تاکہ ان نوسربازوں ،اور لٹیروں کا گھیرا تنگ کیا جا سکے اور کیفر کردار تک پہنچانے میں آسانی حاصل ہو ۔

‏جانناچاہتے ہیں پلانٹڈ سوال کیاہوتاہے ؟؟ دیکھیے خاتون صحافی نے اقوام متحدہ کےترجمان سے پاکستان کےبارےسوال پوچھا توترجمان نے فوری لکھا ہواجواب پڑھ دیا۔ یہ ہوتاہےپلانٹڈ سوال سوچئیے اس میں فائدہ کس کاہےاورنقصان کس کاہے؟؟ یہ ہوتے ہیں امریکہ میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرنے کے فائدے۔

ذکر شہادت نواسه رسول کے سالانہ پروگرام میں شرکت کرنے والے سینکڑوں افراد میں سے عمرہ ادائیگی خاطر پیر کرامت علی شاہ اپنے دست مبارک سے کسی ایک خوش نصیب کے نام کا قرعہ نکال رہے ہیں

ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے آج قومی اسمبلی میں حلقہ کے مسائل کی بھر پور آواز اٹھائی وزیرآباد, گکھڑ منڈی, علی پور چٹھہ کے مسائل پر ایوان کی حصوصی توجہ دلائی, گکھڑ میں 1 کلو میٹر فلائی اوور بنوانے اور 40 دیہاتوں میں گیس کی فراہمی کی منظوری کیلئے وزیراعظم صاحب کو فہرست جمع کروا دی۔

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گکھڑ pp 53 کی جانب سے 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے اک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہردلعزیز رہنما فخرِ گکھڑ ببر شیر MPA جناب بلال فاروق تاڑر صاحب محترم MNA جناب ڈاکٹر نثار احمد چیمہ صاحب جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن گوجرنوالہ جناب نوجوان قیادت شعیب الطاف چیمہ صاحب سر پرست یوتھ ونگ و یو سی چیئرمین مرد مجاہد جناب عنصر محمود سندھو، یوتھ ونگ گکھڑ کے چیئرمین مدثر احمد چیمہ صاحب صدر یوتھ ونگ گکھڑ ارسلان یٰسین ڈار و دیگر اکابرین نے بھرپور شرکت اور اپنے پر جوش خطاب سے حاضرین کا لہو گرمایا اور میاں نواز شریف کو ملک پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر خراج عقیدت پیش کیا اور بعد یوم تکبیر کا کیک بھی کاٹا گیا۔ میر مظہر بشیر ، مدثر احمد چیمہ ،عنصر محمود سندھو اور شعیب الطاف چیمہ صاحب ،جنہوں نے اس پروگرام کا انعقاد کروایا آپ سب کا بہت شکریہ ۔

عرصہ دراز سے بند پڑا کھیل کا گراؤنڈ فعال کر دیا گیا کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی مثبت کردار ادا کرنے والے اساتذہ اور سیاسی و سماجی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا گیا تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول نمبر دو المعروف ڈی سی سکول کی گراؤنڈ کو عام داخلہ کے ساتھ گراؤنڈ میں کھیلنے والے نوجوان کی غیر نصابی سرگرمیوں کیلئے بند رکھا ہوا تھا اور اس حوالہ سے نوجوان کافی پریشانی کا شکار تھے کہ گزشتہ روز ان کی کھیلوں کی سرگرمیوں کے دوبارہ سے اجرا کیلئے جاری کوششوں کے نتیجہ میں ادارہ هذا کے پرنسپل ذوالفقار علی چٹھہ اور مسلم لیگی ایم پی اے بلال فاروق تارڑ، عنصر محمود سندھو وغیرہ نے مل کر خوشگوار ماحول میں لائحہ عمل اپناتے ہوئے گراؤنڈ کو علاقہ کے کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد کیلئے کھول دیا اور اس میں مزید بہتری کیلئے پودے لگائے گئے نکاسی آب سسٹم کا جائزہ لیا اور وہاں پر آلو بخارا ۔خرمانی ۔امرود اور آڑو جیسے پھل دار درختوں کی آبیاری بھی کی جس میں ہر دو مذکورین کے علاوہ ادارہ هذا کے اساتذہ سمیت کثیر تعداد میں شہریوں کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی

گکھڑ پی ٹی سی ایل آفس میں آگ بھڑک اٹھی ۔۔ عینی شاہدین کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ آگ جرنیٹر کی بیٹری بدلتے وقت شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے لگی ۔

گکھڑ پی ٹی سی ایل آفس میں آگ بھڑک اٹھی ۔۔ عینی شاہدین کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ آگ جرنیٹر کی بیٹری بدلتے وقت شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے لگی ۔

مارچ میں لانگ مارچ حکومت کا دھڑن تختہ الٹانے کے لئے میٹنگز جاری دیکھئے ارسلان ڈار کی اس رپورٹ میں